16 جولائی 1999ء قاضی بشیر احمد کھو کھر صاحب، ملک محمد دین صاحب ، فیضیہ مہدی صاحبہ ، عبد الرحمن باجوہ صاحب ، دلشاد حسین بھی صاحب ، سلیم احمد پال صاحب ، انور حسین ابڑو صاحب، چوہدری ریاض احمد صاحب ، مبارک احمد شر ما صاحب، محمد صادق صاحب چٹھہ داد، چوہدری عتیق احمد باجوہ صاحب ، ڈاکٹر نذیر احمد صاحب ، مظفر احمد شر ما صاحب ، میاں محمد اکبر اقبال صاحب ، محمد جری اللہ مظفر صاحب محمد ایوب اعظم صاحب ، ملک نصیر احمد صاحب ، ماسٹر نذیر احمد حکیم صاحب
شہدائے احمدیت
خطبات طاہر بابت شہداء
207
خطبہ جمعہ ۱۶ ؍ جولائی ۱۹۹۹ء
عہد خلافت رابعہ کے شہدا
(خطبہ جمعہ فرموده ۱۶ جولائی ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورہ بقرہ کی یہ آیات تلاوت فرمائیں:
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ
مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ
أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة : ۱۵۴ - ۱۵۵)
اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ۔یقیناً
اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں ان کو مردے نہ کہو بلکہ وہ تو
زندہ ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔میری کوشش تو یہی تھی کہ تمام شہداء کا ذکر اس خطبہ میں مکمل ہو جائے لیکن اب جو مختلف
ذکر بعد میں مل رہے ہیں ان سب کو شامل کرنے کے بعد یہ مضمون اور بھی لمبا ہو جائے گا اس لئے
اس خطبہ میں تو غالباً یہ ممکن نہیں ہوگا کہ اس مضمون کو ختم کی جاسکے لیکن انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں
جہاں جلسہ پر آنے والے مہمانوں اور ان کو رکھنے والے میزبانوں کو ہدایت دی جاتی ہیں اس حصہ کو
ذرا مختصر کر کے باقی حصہ یہی شہداء کے مضمون کا چلے گا جو انشاء اللہ تعالیٰ پھر جلسہ سے پہلے پہلے
اختتام پذیر ہوگا۔
خطبات طاہر بابت شہداء
208
مکرم قاضی بشیر احمد صاحب کھوکھر شیخوپورہ
بشیر
خطبہ جمعہ ۶ ارجولائی ۱۹۹۹ء
سب سے پہلے قاضی بشیر احمد صاحب کھوکھر ایڈووکیٹ شیخو پورہ کی شہادت کا ذکر کرتا ہوں
جو ۷ا / جولائی ۱۹۹۰ء کو ہوئی۔قاضی بشیر احمد صاحب یکم ستمبر ۱۹۳۰ء کو قاضی کلیم احمد صاحب آف
شیخو پورہ کے ہاں پیدا ہوئے۔۱۹۷۴ء میں آپ نے وکالت کا امتحان پاس کیا اور پنجاب بار کونسل کے
ممبر بن گئے۔آپ بڑے مخلص اور فدائی احمدی تھے۔تنگدستی کے باوجود وصیت کے چندہ کی ادائیگی
اور جماعتی ذمہ داریاں خوب نبھاتے تھے۔۱۹۷۴ء میں مسجد ہنجراں والا کے خطیب اللہ دتہ اور دوسرے
مولویوں نے ایک احمدی خاتون کی تدفین کے وقت بہت شور مچایا کہ ایک کافرہ عورت کو مسلمانوں
کے قبرستان میں دفن نہیں ہونے دیں گے۔مفسدین کی اسی ہنگامہ آرائی کے دوران آپ کسی کام سے
گھر سے باہر نکلے تو انہوں نے آپ کو گھیر لیا اور شدید زدو کوب کرنے کے بعد آپ کو ایک تندور میں
پھینک دیا۔مگر عورتوں کے شور مچانے پر کچھ آدمیوں نے آپ کو تندور سے باہر نکال لیا اور آپ اعجازی
طور پر بچ گئے بلکہ جولائی ۱۹۸۸ء کے جلسہ سالانہ لندن میں شمولیت کی توفیق پائی۔مولویوں کی شرارتیں جاری رہیں۔۲۰ /اکتوبر ۱۹۸۹ء کو ایک بیرنگ خط میں آپ کو احمدیت
نہ چھوڑنے کی صورت میں چک سکندر کا حوالہ دے کر قتل کی دھمکی دی گئی۔اس خط کے وصول ہونے
کے تین ماہ بعد ایک دن شہید مرحوم کچہری بند ہونے کے بعد اپنی سائیکل پر گھر آرہے تھے کہ کمپنی باغ
شیخوپورہ میں داخل ہوتے ہی موٹر سائیکل پر سوار دو اشخاص نے آپ پر چاقوؤں کے متعد دوار کئے اور
فرار ہو گئے اور آپ کسی علاج سے پہلے ہی اپنے رب کے حضور حاضر ہو گئے اور شہادت کا رتبہ پالیا۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔شہادت کے وقت آپ کی عمر ساٹھ سال تھی اور آپ بطور سیکرٹری جائیداد
شیخو پورہ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔پسماندگان میں آپ نے بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور چار
لڑکیاں یادگار چھوڑیں جو سب کے سب آج کل جرمنی میں آباد ہیں۔بیٹا نعیم احمد کھوکھر شادی شدہ اور
صاحب اولاد ہے۔بیٹی غزالہ بشیر قاضی عبدالمتین صاحب ایڈووکیٹ حال جرمنی کی بیگم ہیں۔بیٹی
مبارکہ فرحت حمید عباسی کی بیگم ہیں۔ریحانہ زبیر احمد صاحب سے بیاہی ہوئی ہیں۔فریدہ بھی شادی
شدہ ہیں اور اپنے خاوند ممتاز احمد کے ساتھ جرمنی میں رہتی ہیں۔گویا کہ تمام پسماندگان خدا تعالیٰ کے
فضل وکرم کے ساتھ دینی اور دنیاوی نعمتوں سے متمتع ہیں۔
خطبات طاہر بابت شہداء
209
مکرم ملک محمد دین صاحب شہید ساہیوال
خطبہ جمعہ ۱۶ ؍ جولائی ۱۹۹۹ء
ملک محمد دین صاحب شہید ساہیوال۔وفات نومبر ۱۹۹۱ء محترم ملک محمد دین صاحب
فیض اللہ چک کے ایک نواحی گاؤں کے رہنے والے تھے۔آپ کے والد کا نام فقیر علی تھا۔تقسیم ہند کے
بعد آپ کا خاندان ساہیوال شہر میں آباد ہوا۔آپ ۱۹۴۰ء کے لگ بھگ پولیس میں بھرتی ہوئے اور
۱۹۷۶ء کو انسپکٹر پولیس کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔اکتوبر ۱۹۸۴ء میں سانحہ ساہیوال مسجد کے بعد
جن گیارہ بے گناہ افراد کے خلاف جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا ان میں سے ایک آپ بھی تھے۔آپ کو
رات کے وقت دھوکہ کے ساتھ آپ کے گھر سے پولیس نے اس حال میں گرفتار کیا کہ آپ کو جوتا تک
پہننے کی مہلت نہ دی اور اس کے بعد سات سال تک آپ ساہیوال اور ملتان کی جیلوں میں اسیر راہ
مولا رہے۔دوران اسیری پیرانہ سال میں آپ نے طرح طرح کی صعوبتیں بڑی خندہ پیشانی اور جذبہ
ایمانی کے ساتھ برداشت کیں۔آپ کو ۱۹۸۵ء میں جب ایک فوجی عدالت کی طرف سے دی گئی
چیس سالہ قید کی سزا سنائی گئی تو آپ نے بے اختیار کہا پچھتر سال تو میری عمر ہو چکی ہے اب پچپیس
سال مزید کہاں میں قید و بند میں رہوں گا۔آخر نومبر ۱۹۹۱ء میں سات سال قید و بند کی صعوبتیں جھیلتے
ہوئے جیل ہی میں نے آپ نے اپنی جان جان آفریں کے سپر د کر کے شہادت کا عظیم مرتبہ پالیا۔انالله وانا اليه راجعون۔مرحوم نے دو بیٹے اور چار بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں۔آپ کے سب بچے
شادی شدہ اور صاحب اولا د اور خوش ہیں۔عزیزه فیضیه مهدی صاحبہ
عزیزه فیضیه مهدی صاحبہ - تاریخ وفات ۲۱ اکتو بر۱۹۹۳ء، مکرمه عزیزه فیضیه مهدی صاحبہ،
چوہدری عبدالعزیز صاحب بھا میری اور محترمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ کی صاحبزادی اور نسیم مہدی صاحب
واقف زندگی کی اہلیہ تھیں۔ان کا وصال وطن سے دوران ایام میں ہوا جب آپ بڑے خلوص کے
ساتھ اپنے واقف زندگی خاوند کی طرح وقف کے جذبے سے سرشار ٹورانٹو میں ہمہ وقت خدمت دین
میں مگن رہتی تھیں۔۱۹۹۳ء میں پہلی مرتبہ پتہ چلا کہ آپ اپنے خاوند کو پریشانی سے بچانے کے لئے
اپنی سر کی ایک بہت خطرناک تکلیف کو مسلسل چھپا رہی تھیں مگر جب مزید دبانا ناممکن نہ رہا تو ڈاکٹری
خطبات طاہر بابت شہداء
210
خطبہ جمعہ ۱۶ ؍ جولائی ۱۹۹۹ء
تشخیص سے معلوم ہوا کہ دراصل سر میں کینسر کی رسولی تھی جو اس عرصہ میں اتنی بڑھ چکی تھی کہ
کوئی علاج کارگر نہ رہا۔آخر اسی بیماری سے ۲۱ /اکتوبر ۱۹۹۳ء کو اپنے مولائے حقیقی سے جا
میں انالله وانا اليه راجعون۔آپ بہت صابرہ و شاکرہ اور خلافت احمدیہ سے اور
خلیفہ وقت سے بے حد محبت رکھتی تھیں۔مرحومہ چونکہ میدان جہاد میں خدا کو پیاری ہوئیں
اس لئے ان کے اس نیک انجام کو بلاشبہ شہادت قرار دیا جا سکتا ہے۔آپ کی ایک یادگار بیٹی
اور دو بیٹے ہیں۔بڑا بیٹا احمد مہدی ٹورانٹو یونیورسٹی میں ہے۔بیٹی سعد یہ مہدی یارک
یو نیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔۳/ جولائی کو ہفتہ کے روز ان کے والد امیر صاحب کینیڈا نے ان
کے نکاح کا اعلان کیا ہے۔چھوٹا بیٹا فرید مہدی ساتویں میں زیر تعلیم ہے۔مکرم عبدالرحمان صاحب باجوہ کراچی
عبدالرحمان صاحب باجوہ شہید۔کراچی۔تاریخ شہادت ۲۸ را کتوبر ۱۹۹۴ء۔آپ مکرم
غلام جیلانی صاحب باجوہ اور امتہ الحفیظ صاحبہ کے صاحبزادے تھے۔آپ کے خاندان کا تعلق چک
نمبر L۔R-116 ضلع ساہیوال سے تھا۔۱۹۷۲ء میں والدین کے ہمراہ کراچی منتقل ہو گئے۔جہاں
آپ کو ۲۸ اکتو بر ۱۹۹۴ء کو شہید کر دیا گیا۔واقعہ شہادت : ۱۹۹۴ء میں کراچی کے علاوہ منظور کالونی میں جماعتی مخالفت کی ایک شدید لہر
اٹھی جس میں فضل عمر ویلفئیر ڈسپنسری اور احمدی احباب کے گھروں پر حملے کرنے اور انہیں آگ
لگانے کے پروگرام ترتیب دیئے گئے جو اکثر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ناکام ہوئے۔ان دنوں آپ
بحیثیت سیکرٹری امور عامہ اپنی ڈیوٹی دینے والے خدام کی رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ دن رات کی
پرواہ کئے بغیر حالات کو کنٹرول کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے تھے۔۲۸ اکتوبر ۱۹۹۴ء بروز جمعتہ المبارک آپ اپنی ہمشیرہ کے گھر سے موٹر سائیکل پر آرہے
تھے کہ شام پانچ بجے کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے گلی میں اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے
سامنے سے آپ کا راستہ روک لیا اور آنافانا پستول سے آٹھ فائر کئے جس سے آپ موقع پر ہی شہید
ہوگئے۔اناللہ وانا الیه راجعون۔شہید کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ایک لے پالک بیٹی تھی جو آپ
کی بیوہ مکرمہ سلمیٰ رحمان صاحبہ کے گھر میں پلی ہے۔
خطبات طاہر بابت شہداء
211
مکرم دلشاد حسین کبھی صاحب لاڑکانہ
خطبہ جمعہ ۶ ارجولائی ۱۹۹۹ء
دلشاد حسین کچھی صاحب شہید، لاڑکانہ (سندھ)۔تاریخ شہادت ۳۱ راکتو بر ۱۹۹۴ء۔آپ
مکرم زوار محمد جمن کچھی صاحب کے صاحبزادے تھے۔بیعت کی توفیق اگر چہ جولائی ۱۹۹۳ء میں ملی۔قبول احمدیت سے قبل آپ کر شیعہ تھے اور آپ کے والد اور چا شہر کے ایک بہت بڑے امام باڑہ کے
متولی تھے۔آپ نمازوں
کی ادائیگی میں بہت با قاعدہ تھے۔ڈش انٹینا اپنے گھر میں لگوایا جہاں غیر از
جماعت احباب کو لاتے اور ان کو جماعت کے پروگرام دکھاتے تھے۔مساجد اور امام باڑوں کے
مولوی ان کے پاس آتے اور ان کو مرتد کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر بری طرح ناکام رہے اس
دوران اندر ہی اندر آپ کے خلاف سازشیں پلتی رہیں۔یہاں تک کہ ۳۱ اکتو بر ۱۹۹۴ء کو جبکہ آپ
اپنی دوکان سے واپس گھر آرہے تھے آپ کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔انا للہ وانا اليه راجعون۔آپ اپنے خاندان میں اکیلے احمدی تھے۔اپنے پیچھے بیوہ کے علاوہ ایک بچی چھوڑی۔مرم سلیم احمد صاحب پال کراچی
سلیم احمد صاحب پال شہید کراچی۔آپ مکرم خدا بخش صاحب پال اور محتر مہ سلیمہ بی بی
صاحبہ کے ہاں ڈسکہ کلاں ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔بعد ازاں پہلے ربوہ میں اور پھر کراچی منتقل
ہو گئے۔بوقت شہادت کراچی ہی میں آباد تھے۔واقعہ شہادت : منظور کالونی کراچی میں شہید ہونے والوں عبدالرحمان باجوہ صاحب کے
بعد آپ کا دوسرا نمبر ہے۔باجوہ صاحب کی شہادت کے چودہ دن بعد ارنومبر ۱۹۹۴ء کو محترم سلیم احمد
صاحب پال جب رات کو اپنی دکان بند کر کے گھر کی طرف جارہے تھے تو دکان سے تین گلیاں آگے دو
موٹرسائیکل سواروں نے آپ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے آپ کو موقع پر ہی شہید کر دیا۔اناللہ وانا
اليه راجعون
شہید مرحوم نے اہلیہ محترمہ رفعیہ بیگم صاحبہ کے علاوہ پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں یادگار چھوڑے
ہیں۔بڑے بیٹے وسیم احمد پال کے علاوہ سب بچے ابھی غیر شادی شدہ ہیں۔ان کے چھوٹے بھائیوں
اور بہنوں کے جو نام معلوم ہو سکے ہیں وہ یہ ہیں۔تنویر احمد پال، ندیم احمد پال، کلیم احمد پال نسیم احمد
پال ، شمائلہ تسنیم، ثوبیہ نورین گلشن نورین۔
خطبات طاہر بابت شہداء
212
مکرم انور حسین صاحب ابڑو لاڑکانہ
خطبہ جمعہ ۶ ارجولائی ۱۹۹۹ء
انور حسین ابر و صاحب شہید ، انور آباد (لاڑکانہ )۔۱۹؍ دسمبر ۱۹۹۴ء۔آپ مولوی محمد انور
صاحب ابڑو اور محترمہ جنت خاتون صاحبہ کے صاحبزادے تھے۔آپ کا تعلق ایک ایسے معروف علمی
گھرانہ سے تھا جس کو سندھ کے اس علاقہ میں تعلیم پھیلانے کی وجہ سے بہت شہرت ملی۔اسی لئے
آپ کے گھرانے کو استاد گھرانہ کہہ کر تنظیم دی جاتی تھی۔آپ کے دادا محترم مولوی عبدالرؤف
صاحب ابڑو ۱۹۴۷ء میں اپنی اولاد، عزیز و اقارب اور شاگردوں سمیت بیعت کر کے سلسلہ عالیہ
احمد یہ میں داخل ہوئے۔ایک استاد کے علاوہ ابڑو خاندان کے آپ بڑے پگدار بھی تھے۔ان کی یہ
ایک سندھی اصطلاح ہے۔پگدار بڑے رئیس کو کہا جاتا ہے۔ان کی وفات ۱۹۴۸ء میں ہوئی۔ان کی
وفات کے بعد مکرم مولوی محمد انور صاحب ابڑو نے اپنے بھائیوں ،عزیز واقارب اور شاگردوں کے
ساتھ مل کر تمام مخالفتوں کا بھر پور استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا۔۱۹؍ دسمبر ۱۹۹۴ء کو شام کے قریب قریباً ساڑھے پانچ بجے ایک سفید رنگ کی کار میں رینجرز
کی وردی میں ملبوس سات افراد انور آباد آئے جن میں سے ایک کے پاس لائٹ مشین گن اور چھ کے
پاس کلاشنکوف رائفلیں تھیں۔ان میں سے تین نے گوٹھ میں مختلف جگہوں پر پوزیشن سنبھال لیں اور
باقی چار مولوی محمد احمد صاحب ابڑو کے مکان میں گھس گئے۔وہاں موجود عورتوں سے کہا کہ ہم کرنل
صاحب کے حکم سے خطرناک ڈاکوؤں کی تلاش میں آئے ہیں۔خواتین نے کہا کہ یہاں کوئی ڈاکو چھپا
ہوا نہیں ہے، آپ بے شک تلاشی لے لیں۔تلاشی کے دوران انہوں نے مولوی محمد انور صاحب ابڑو
کے بارہ میں پوچھا کہ کہاں۔انہوں نے جواب دیا باہر گئے ہوئے ہیں۔جب سخت تلاشی کے باوجود
کوئی مرد نظر نہ آیا تو ان میں دو افراد باہر مسجد میں مکرم انور حسین صاحب ابڑو کو جو سنتوں کے بعد نفل ادا
کر رہے تھے اور سجدہ کر رہے تھے، اُسی حالت میں اٹھایا اور کہا کہ تمہیں کرنل صاحب نے بلایا
ہے۔ان کے علاوہ ڈاکوؤں نے مسجد سے ہی ظہور احمد صاحب ابڑو اور مکرم ناصر احمد صاحب ابڑو کو بھی
پکڑا اور تینوں کو گھر لے آئے۔عطاء المومن ابرو پہلے ہی ان کے قبضہ میں تھا۔اس کے بعد وہ مردوں کو
ایک لائن میں کھڑا کر کے کہنے لگے کہ کلمہ سناؤ۔جب سب نے کلمہ پڑھا تو ملانوں کے بھیجے ہوئے یہ
بد قماش مغلظات بکنے لگے کہ تم مسلمان نہیں کچھ اور ہو۔یہ تمہارا کلمہ نہیں تم صرف ظاہر یہ کلمہ پڑھتے
خطبات طاہر بابت شہداء
213
خطبہ جمعہ ۱۶ ؍ جولائی ۱۹۹۹ء
ہو۔مکرم انور حسین صاحب ابڑو اور ان کے بیٹے ظہور پر تشدد کرتے رہے اور کہتے رہے
کہ تم اپنے مرشد
کو گالیاں دو جس پر انہوں نے انکار کیا تو شہید کی گردن کے ساتھ بندوق کی نالی لگا کر کہا کہ گالیاں
دوور نہ تمہیں ماریں گے۔شہید مرحوم اگر چہ طبعی طور پر کمزور تھے مگر آدھ گھنٹے تک ان درندوں کے
سامنے عظیم الشان استقامت کا مظاہرہ کرتے رہے اور کسی ایک لمحہ کے لئے بھی ایمان نہ ڈگمگایا۔اس
عرصہ میں ان کی خواتین نے بھی بڑی بہادری کا ثبوت دیا۔کسی عورت نے ان کی منتیں نہیں
کیں ، واسطہ نہیں ڈالا اور سندھی دستور کے مطابق قدموں میں دوپٹہ نہیں ڈالا۔اس کے بعد یہ غنڈے
انہیں مارتے ہوئے باہر لے گئے اور گاؤں کے لوگوں کو مخاطب ہو کر کہا کہ آج اسلام اور قادیانیت کا
مقابلہ ہے۔دیکھو ہم انہیں کیسے مارتے ہیں اور چاروں کو گاؤں کے باہر کنویں پر لے آئے۔پھر ناصر
احمد ابڑو کو کہا کہ تم ایک طرف ہو جاؤ۔اس کے بعد مکرم ظہور احمد ابڑو ابن انور حسین صاحب ابڑو پر فائر
کیا جو کہ نہر کے کنارے پر کھڑے ہوئے تھے۔فائر لگتے ہوئے وہ پھسلے اور نہر میں گر گئے۔ایک گولی
ان کے دائیں کندھے میں لگ کر بائیں طرف سوراخ کرتی ہوئی نکل گئی۔اس کے بعد مکرم انور حسین
صاحب ابڑو پر گولیاں برسائیں۔ایک گولی ان کے سر پر لگی۔شرپسندوں کے بھاگ جانے کے بعد فور دونوں باپ بیٹوں کو ایک ٹیکسی میں وارہ لے جایا
گیا مگر مکرم انور حسین صاحب نے راستہ ہی میں دم تو ڑ دیا۔انالله وانا اليه راجعون۔ان کا بیٹا
ظہور احمد بچ گیا جو آج کل اپنے بیوی بچوں کے ساتھ آسٹریلیا میں آباد ہے۔مرحوم نے چار بیٹیاں اور
پانچ بیٹے پسماندگان میں چھوڑے۔ظہور احمد کے علاوہ باقی بچے اللہ کے فضل سے اپنی زمینوں پر آباد
ہیں اور مخالفین کی خطرناک سازشوں کے باوجود خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔مکرم چودھری ریاض احمد صاحب شب قدر مردان
شہادت چودھری ریاض احمد صاحب شہید ، شب قدر ( مردان ) ۱۹ / اپریل ۱۹۹۵ء۔مکرم چودھری ریاض صاحب جولائی ۱۹۴۷ء میں ضلع لدھیانہ کی تحصیل جگر اؤں کے ایک گاؤں ملبہ
میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد چودھری کمال الدین صاحب خود احمدی ہوئے اور قیام پاکستان کے
بعد مردان میں رہائش اختیار کی۔چودھری ریاض احمد نے مردان میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہیں
کاروبار شروع کیا۔آپ نے بسلسلہ روزگار قریباً چھ سال ابوظہبی میں بھی قیام کیا جہاں سے آپ کو
خطبات طاہر بابت شہداء
214
خطبہ جمعہ ۶ ار جولائی ۱۹۹۹ء
احمدی ہونے کی وجہ سے نکال دیا گیا۔آپ اکثر خواہش کیا کرتے تھے کہ کاش مجھے بھی صاحبزادہ
عبداللطیف کی طرح شہادت کی توفیق ملے۔چنانچہ بارہا ان کو احمدیت کی خاطر تکلیفیں پہنچیں۔مردان
میں ان پر چھری سے وار کیا گیا۔۱۹۷۴ء میں سرگودھا ریلوے سٹیشن پر جن کو گولیاں لگیں ان میں یہ بھی
شامل تھے اور جب انہیں گولی گی تو فرمایا یہ تو ابھی آغاز ہے۔گویا اسی وقت سے شہادت کی خواہش تھی
اور جب تک زندہ رہے اسی نیت کے ساتھ زندہ رہے۔ریاض شہید کے خسر محترم ڈاکٹر رشید احمد خان صاحب کی تبلیغ سے شب قدر مردان کے مکرم
دولت خان صاحب کو احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق ملی۔وہ چونکہ ایک طاقتور پٹھان خاندان سے
تعلق رکھتے تھے اس لئے ان کے احمدی ہونے پر وہاں بڑا سخت رد عمل ہوا اور تمام علاقے میں ان کے
متعلق قتل کے فتوے جاری ہونا شروع ہو گئے۔دولت خان صاحب کے بھائیوں میں سے ایک بھائی
سخت متشدداور مخالفت میں پیش پیش تھا۔اس نے افغانستان سے آئے ہوئے ایک ملاں سے ان کے
قتل کا فتویٰ لیا مگر وہ پھر بھی وہاں رہتے رہے۔آخر پولیس نے نقص امن کی دفعہ لگا کر ان کو جیل میں
ڈال دیا۔۹ر اپریل ۱۹۹۵ء کی صبح جب رشید احمد صاحب اور ریاض احمد صاحب ان کی ضمانت کے
لئے شب قدر گئے تو وہاں پانچ ہزار عوام کا ایک مشتعل ہجوم اکٹھا کیا جا چکا تھا اور ملاں فضل ربی بڑے
زور کے ساتھ سنگسار کرنے کی تعلیم دے رہا تھا۔چنانچہ عین احاطہ عدالت میں پولیس اور قانون نافذ
کرنے والے اداروں کی موجودگی میں سب سے پہلے بڑے زور سے ریاض شہید کی پیشانی پتھر مارا
گیا اور وہ نیم بے ہوش ہو کر گر پڑے۔اسی حالت میں آپ پر مزید سنگ باری کی گئی۔لیکن آپ
مسلسل کلمہ کا ورد کرتے رہے۔آپ کی آخری آواز بھی یہی تھی۔لا اله الا الله محمدرسول الله۔انالله وانا الیه راجعون۔بعد ازاں آپ کی نعش کو گھسیٹا گیا اس پر ان درندوں نے ناچ کیا اور یوں
ان لوگوں نے اپنا درندہ ہونے کا ثبوت دیا۔پولیس نے بھی ان کو بچانے کی بجائے ان کی نعش کو
ٹھڈے مارے اور کہا کہ ہم بھی ثواب میں شریک ہو جائیں۔پاکستان کی پولیس کو ثواب کا بس یہی
موقع ملتا ہے اس کے سوا ان کو بھی ثواب کمانے کا موقع نہیں ملا۔آپ کے خسر پر بھی بہت زیادہ تشدد کیا گیا یہاں تک کہ تشد دکر نے والوں نے سمجھا کہ
خطبات طاہر بابت شہداء
215
خطبہ جمعہ ۶ ارجولائی ۱۹۹۹ء
آپ مرچکے ہیں لیکن وہ بچ گئے اور ان کا اب تک زندہ رہنا اور روزمرہ کے فرائض سرانجام دینا ایک
چلتا پھرتا معجزہ ہے۔ایکسرے اور ڈاکٹری معائنہ کے بعد یہ قطعیت کے ساتھ ثابت ہو چکا ہے کہ آپ
کے جسم کے بازوؤں اور ٹانگوں کی ساری ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ایک جگہ سے نہیں کئی کئی جگہ سے
بازؤں کی اور ٹانگوں کی اور ڈاکٹروں کو سمجھ نہیں آتی کہ کیسے یہ شخص چلتا پھرتا ہے۔یعنی خدا کے فضل
سے۔انہوں نے ہر قسم کا علاج کروانے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ تادم آخر اللہ کے فضل کے
ساتھ اس کے اعجاز کے سہارے زندہ رہوں گا۔اسی جذبہ کے ساتھ اب روز مرہ کے کاروبار میں
با قاعدہ حصہ لیتے رہے۔اس طرح ریاض شہید کی بھابھی کی یہ رویا بھی لفظاً لفظاً پوری ہوگئی کہ ایک
بکری تو ذبح کر دی گئی اور ایک چھوڑ دی گئی۔یہ چھوڑی ہوئی بکری بھی عملاً شہیدوں میں ہی داخل ہے
آپ کے پسماندگان میں آپ کی بیوہ کے علاوہ آپ کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جو زیر تعلیم ہیں اور
آج کل بحجیم میں مقیم ہیں۔مکرم مبارک احمد صاحب شر ما شکار پور
مبارک احمد صاحب شر ما شہید، شکار پور۔آپ ۱۹۴۶ء میں مکرم عبدالرشید صاحب
شرما کے ہاں پیدا ہوئے۔۱۹۵۰ء میں والدین کے ساتھ شکار پور سندھ میں رہائش اختیار کی۔ڈبل ایم۔اے کے بعد بی۔ایڈ کیا اور محکم تعلیم میں ملازم ہو گئے۔۱۹۷۴ء میں جب جماعت کی
مخالفت زوروں پر تھی تو ایک رات چند دوستوں کی موجودگی میں سول ہسپتال شکار پور کے
سامنے آپ پر ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے بڑا سخت حملہ کیا گی۔حتی کہ حملہ آور آپ کو مردہ سمجھ کر
بھاگ گئے۔آپ کے سر، ٹانگ اور باقی جسم پر گہرے زخم آئے۔فوری طور پر سول ہسپتال میں
داخل کیا گیا مگر ڈاکٹروں نے احمدی ہونے کی وجہ سے توجہ نہ دی تو آپ کو سکھر کے ہسپتال لے
جایا گیا اور پھر وقفہ وقفہ سے کئی دوسرے شہروں میں بھی علاج کروایا جاتا رہا مگر ٹانگ کے زخم
اور دماغی چوٹوں کا شافی علاج نہ ہو سکا۔آخر آپ انہی تکالیف کے سبب ۳ رمئی ۱۹۹۵ء کو اس
جہان فانی سے رخصت ہوئے۔انالله وانا اليه راجعون۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ
ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑیں۔بیٹا سہیل مبارک احمد شرما اس وقت جامعہ احمد یہ ربوہ میں درجہ
ثالثہ کا طالب علم ہے۔
خطبات طاہر بابت شہداء
216
مکرم محمد صادق صاحب چٹھہ داد حافظ آباد
خطبہ جمعہ ۶ ارجولائی ۱۹۹۹ء
محمد صادق صاحب شہید ، چٹھہ داد ضلع حافظ آباد۔یوم شہادت ۸/ نومبر ۱۹۹۶ء۔آپ کے
خاندان میں جو کٹر اہل حدیث تھا آپ کے والد صاحب سے بھی پہلے آپکے بڑے بھائی ہدایت اللہ
صاحب کو احمدی ہونے کی توفیق ملی۔محمد صادق صاحب کو جو ابھی احمدی نہیں ہوئے تھے اس کا سخت
رنج تھا مگر والد کے احترام میں خاموش رہے۔مگر جونہی والد کی وفات ہوئی۔آپ نے اور دوسرے
بھائی عنایت اللہ نے اپنے احمدی بھائی ہدایت اللہ کی زندگی اجرین کر دی۔۱۹۷۴ء میں جماعت کے
خلاف تحریک زوروں پر تھی اور لوگ کہہ رہے تھے کہ اب ایسی دیوارسی بن گئی ہے کہ آئندہ اس وجہ سے
کوئی احمدی نہیں ہوگا جو اس دیوار کو پھلانگ سکے ، لیکن مخالفین نے یہ اعجاز دیکھا کہ خود محمد صادق
صاحب کو مخالفت کی دیوار پھلانگ کر احمدی ہونے کی توفیق ملی اور ہر طرف احمدیت کا پیغام پہنچانے
میں جنگی تلوار بن گئے۔آپ ہی کی تبلیغ سے محمد اشرف صاحب شہید آف جلہن گوجرانوالہ بھی احمدی
ہوئے جن کی قبول احمدیت نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور محمد صادق صاحب کی مخالفت اور بھی تیز
ہوگئی۔مگر محمد صادق صاحب نے تا زندگی تبلیغ جاری رکھی اور خدا کے فضل سے آپ کو پندرہ مزید کٹر اہل
حدیث اشخاص کو احمدی مسلمان بنانے کی توفیق ملی۔اس دوران نومبر ۱۹۹۶ء کو جب کہ آپ جمعہ پر
جارہے تھے راستہ میں ایک پل کے پاس دشمن تاک لگائے بیٹھا تھا۔جو نہی آپ پل کے پاس پہنچے
اُنہوں نے گولیاں برسا کر آپ
کو چھلنی کر دیا اور وہیں موقع پر ہی شہید ہو گئے۔انــالـلـه وانـا الـيـه
راجعون۔پسماندگان میں بیوہ محترمہ آمنہ بی بی صاحبہ کے علاوہ ایک بیٹی اور تین بیٹے چھوڑے۔بڑے بیٹے مکرم عصمت اللہ صاحب آرمی میں ملازم ہیں اور شادی شدہ ہیں۔دوسرے بیٹے نعمت اللہ
صاحب بھی شادی شدہ ہیں۔تیسرے بیٹے رضوان احمد صاحب مڈل پاس کرنے کے بعد فارغ ہیں۔بیٹی نصرت شہزادی صاحبہ ابھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور غیر شادی شدہ ہیں۔مکرم چودھری عتیق احمد صاحب باجوہ وہاڑی
شہادت چودھری عتیق احمد صاحب باجوہ شہید، وہاڑی۔مکرم چودھری عتیق احمد صاحب
باجوہ ۱۹۳۹ء میں فیصل آباد کے ایک گاؤں بہلول پور میں مکرم چودھری بشیر احمد صاحب باجوہ کے ہاں
یدا ہوئے۔ابھی آپ آٹھ سال کے تھے کہ والد وفات پاگئے اور آپ کی والدہ محترمہ شریفہ بیگم صاحبہ
خطبات طاہر بابت شہداء
217
خطبہ جمعہ ۶ ار جولائی ۱۹۹۹ء
نے بہت محنت اور دعاؤں سے آپ کی پرورش کی۔شریفہ بیگم صاحبہ بہت نیک اور دعا گو خاتون ہیں
اور خدا کے فضل سے ابھی تک زندہ ہیں۔چودھری عتیق احمد صاحب باجوہ نے ابتدائی تعلیم وہاڑی سے
حاصل کی۔پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کر کے وہاڑی میں وکالت شروع کر دی اور
ہمیشہ سچ پر مبنی کیس لیا کرتے تھے۔اوائل جوانی سے ہی آپ مختلف جماعتی عہدوں پر فائز رہے۔پہلے
آپ قائد ضلع ، سیکرٹری اصلاح وارشاد اور قریباً نو سال تک امیر ضلع وہاڑی رہے۔بہت مخلص اور نڈر
داعی الی اللہ تھے۔چندوں کی ادائیگی اور تمام مالی تحریکات میں آپ کی شمولیت ایک مثالی حیثیت رکھتی
تھی۔آپ اسیر راہ مولیٰ بھی رہے۔اس دوران آپ اٹھارہ دن ملتان جیل میں قید رہے۔واقعہ شہادت: آپ ۱۹ جون ۱۹۹۷ء کو شام پانچ بجے اپنی گاڑی پر زمینوں کی طرف
جارہے تھے کہ وہاڑی سے کچھ فاصلہ پر دوموٹر سائیکل سواروں نے آپ پر فائرنگ کردی جس سے
آپ اور آپ کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اناللہ وانا اليه راجعون۔بوقت شہادت آپ کی
عمر اٹھاون سال تھی۔پسماندگان میں والدہ کے علاوہ بیوہ ڈاکٹر نسرین عقیق باجوہ صاحبہ اور ایک بیٹی اور
تین بیٹے چھوڑے۔بیٹی خولہ عتیق شادی شدہ ہیں اور راولپنڈی میں آباد ہیں۔بڑا بیٹا فرید احمد باجوہ
آسٹریلیا میں کمپیوٹر کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہا ہے اور وہ جڑواں بیٹے نعیم احمد باجوہ اور خلیل احمد باجوہ
الیکٹرانک انجینئر نگ کی اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔مکرم ڈاکٹر نذیر احمد صاحب ڈھونیکی وزیر آباد
ڈاکٹر نذیر احمد صاحب شہید، ڈھو نیکے (ضلع گوجرانوالہ)۔تاریخ شہادت ۲۷/۲۶ /اکتوبر
۱۹۹۷ء کی درمیانی رات مکرم ڈاکٹر نذیر احمد صاحب را جوری بھارتی کشمیر کے ایک گاؤں و داستی میں
پیدا ہوئے۔۱۹۷۴ء میں والدین کے ہمراہ ہجرت کر کے واہ کینٹ آگئے۔ابتدائی تعلیم پہلے واہ کینٹ
اور پھر وزیر آباد میں حاصل کی۔خدا تعالیٰ نے آپ کو خاص دست شفا عطا فرمایا اور سارا علاقہ آپ کی
انسانیت دوستی ، ہمدردی اور طبی خدمات کا معترف تھا۔باوجود ایک کم تعلیم یافتہ ڈاکٹر ہونے کے لوگ
دور درواز سے آپ کے پاس علاج کے لئے آتے تھے۔خدمت خلق میں مصروف ہونے کے علاوہ
آپ مختلف جماعتی عہدوں پر بھی فائز رہے۔صف اول کے مالی قربانی کرنے والے تھے۔اپنے
کلینک سے متصل جگہ مسجد کے طور پر جماعت کو دے رکھی تھی۔
و
خطبات طاہر بابت شہداء
218
خطبہ جمعہ ۱۶ار جولائی ۱۹۹۹ء
واقعہ شہادت : ۲۶ / اور ۱/۲۷ کتوبر ۱۹۹۷ء کی درمیانی شب محترم ڈاکٹر صاحب کو گھر سے
اغوا کیا گیا۔اور پھر بڑی بے دردی سے قتل کر کے گاؤں کے قریب بہنے والے معروف برساتی نالے
پلکھو میں پھینک دیا گیا۔ایک مجرم زمان شاہ کی نشاندہی پر پولیس نے علاقہ کے تین معززین کے
ذریعہ نعش برآمد کروائی۔پسماندگان میں بیوہ محترمہ نسیم بیگم صاحبہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور چار بیٹے
یادگار چھوڑے۔بیٹیوں میں سے ایک مکر مہ امتہ النصیر اہلیہ مکرم کمال الدین صاحب کارکن نظارت تعلیم
ربوہ ہیں۔دوسری مکر مہ امتہ الحفیظ صاحبہ اہلیہ طارق محمود صاحب چونڈہ میں ہیں۔تیسری امتہ الحمود صاحبہ
ساتویں کلاس میں پڑھتی ہیں اور اپنی بہن امتہ النصیر صاحبہ کے پاس ربوہ میں رہتی ہیں۔بیٹوں میں
سے مکرم نصیر احمد صاحب وزیر آباد میں رہائش پذیر ہیں اور اپنے والد صاحب کا کلینک چلا رہے ہیں۔مکرم حفیظ احمد صاحب کراچی میں الیکڑونکس انجینئر ہیں اور مکرم محمود احمد صاحب امریکہ میں رہائش
پذیر ہیں۔مکرم مظفر احمد صاحب شر ما شکار پور
مظفر احمد صاحب شرما شہید، شکار پور۔تاریخ شہادت ۱۲؍ دسمبر ۱۹۹۷ء امیر جماعت ہائے
احمد یہ اضلاع شکار پور، جیکب آباد، سکھر اور گھوٹکی محترم عبدالرشید صاحب شرما کے صاحبزادے تھے۔بڑے مخلص اور دین کی غیرت رکھنے والے فدائی احمدی تھے۔دعوت الی اللہ کا بڑا شوق تھا۔پیشہ کے
لحاظ سے وکیل تھے لیکن عملاً وکالت نہیں کی بلکہ اپنے والد کے کاروبار میں ان کی معاونت کرتے رہے
بوقت شہادت ضلعی سیکرٹری امور عامہ اور قاضی کی خدمت آپ کے سپر د تھی۔اس سے پہلے آپ قائد
خدام الاحمدیہ ضلع بھی رہے۔شکار پور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور بار ایسوسی ایشن کے ممبر بھی
تھے۔اپنے اثر و رسوخ اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے کی وجہ سے عوام الناس میں بہت ہر دل عزیز تھے۔سندھ میں پیدا ہوئے اور بڑی روانی سے سندھی بولتے تھے۔آپ کا خاندان شکار پور میں اکیلا احمدی
گھرانہ تھا۔اس خاندان نے جماعت کی وجہ سے آنے والی جملہ مصیبتوں کا پوری ثابت قدمی کے
ساتھ مقابلہ کیا۔ان کا کارخانہ ایک ظالمانہ حملہ میں مکمل طور پر بر باد کر دیا گیا۔دھمکی آمیز خطوط لکھے گئے لیکن
ان کے پائے ثبات میں کوئی فرق نہ پڑا۔اخبارات میں ان کے بارہ میں انتہائی غلیظ بیانات شائع