16 جولائی 1999ء قاضی بشیر احمد کھو کھر صاحب، ملک محمد دین صاحب ، فیضیہ مہدی صاحبہ ، عبد الرحمن باجوہ صاحب ، دلشاد حسین بھی صاحب ، سلیم احمد پال صاحب ، انور حسین ابڑو صاحب، چوہدری ریاض احمد صاحب ، مبارک احمد شر ما صاحب، محمد صادق صاحب چٹھہ داد، چوہدری عتیق احمد باجوہ صاحب ، ڈاکٹر نذیر احمد صاحب ، مظفر احمد شر ما صاحب ، میاں محمد اکبر اقبال صاحب ، محمد جری اللہ مظفر صاحب محمد ایوب اعظم صاحب ، ملک نصیر احمد صاحب ، ماسٹر نذیر احمد حکیم صاحب
شہدائے احمدیت, حصہ 2
خطبات طاہر بابت شہداء
219
خطبہ جمعہ ۶ ارجولائی ۱۹۹۹ء
ہوتے رہے جن میں بیان دینے والوں کے نام بھی درج ہوتے ہیں جو ا نتظامیہ سے بار بار مطالبہ
کرتے کہ یہ مرکز سے مرد اور مستورات بلوا کر مسلمانوں کو گمراہ کر رہے ہیں اس لئے فوری طور پر ان کو
یہاں سے نکالا جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم خود یہ کام سنبھال لیں گے مگر حکومت نے مخالفین کی ان
دھمکیوں سے واقف ہونے کے باوجود کبھی کوئی نوٹس نہ لیا۔واقعہ شہادت : ۱۲؍ دسمبر ۱۹۹۷ء کو شام پونے آٹھ بجے آپ اپنی بھا بھی محترمہ غزالہ بیگم
صاحبہ بیوہ مبارک احمد صاحب شہید اور ان کی بچیوں کو گاڑی پر سوار کرانے کے لئے ریلوے سٹیشن جا
رہے تھے۔بھا بھی اور بچے تانگے پر سوار تھے اور آپ تانگے کے پیچھے موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ
سول ہسپتال کے قریب اچانک پیچھے سے ایک موٹر سائیکل سوار آیا اور اس نے آپ پر گولی چلا دی۔گولی لگنے سے آپ زمین پر گر گئے۔تانگہ سے اتر کر بھا بھی نے اٹھایا۔اس وقت آپ ابھی زندہ تھے،
فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر بہت تاخیر ہو چکی تھی اور کوئی کوشش کارگر نہ ہوئی اور آپ نے اپنی
جان جان آفریں کے سپرد کر دی۔انالله وانا اليه راجعون۔بوقت شہادت آپ
کی عمر۴۲ سال
تھی۔پسماندگان میں بیوہ مکرمہ فوزیہ بیگم صاحبہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا یادگار چھوڑے۔تینوں
بچے غزالہ نصرت وریحانہ عنبر اور عزت احمد نو سے تیرہ سال کی عمروں کے ہیں اور زیر تعلیم ہیں اور والدہ
کے ساتھ سویڈن میں رہتے ہیں۔مگرم میاں محمد اکبر اقبال صاحب یوگنڈا
شہادت میاں محمد اکبر اقبال صاحب۔تاریخ شہادت ۱۵/۱۴ / فروری ۱۹۹۸ء کی درمیانی
رات۔آپ کا تعلق لاہور کی ایک فیملی سے تھا۔آپ حضرت میاں تاج دین صاحب کے پوتے تھے جو
کہ لاہور کے نیک مخلص اور دعا گو بزرگ اور میاں معراج دین صاحب اور میاں سراج دین صاحب
کے چھوٹے بھائی تھے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لا ہور آمد کے دوران کبھی کبھی ان کے ہاں
آکر قیام فرمایا کرتے تھے۔ان کے گھر کا نام تھا مبارک منزل دلی دروازہ لاہور۔میاں محمد اکبر اقبال
۱۵/جنوری ۱۹۲۵ء کو میاں کمال دین صاحب کے ہاں لاہور میں پیدا ہوئے۔۱۹۴۵ء میں اپنی زندگی
وقف کی۔۱۹۴۶ء میں آپ کو جینگ اینڈ پر اسسٹنگ فیکٹری کنری میں کام کرنے کے لئے بھیجا گیا
جہاں آپ نے خوب محنت سے کام کیا اور جنرل مینیجر کے عہدے تک ترقی پائی۔
خطبات طاہر بابت شہداء
220
خطبہ جمعہ ۱۶؍ جولائی ۱۹۹۹ء
۱۹۹۳ء میں آپ کو یوگنڈا کے ایک شہر نجہ (Jinja) میں ایک جماعتی فیکٹری میں
خدمت کے لئے بھجوایا گیا۔جہاں آپ شہادت تک خدمات سرانجام دیتے رہے۔اتنے قابل تھے
اور مزدوروں سے ایسا سلوک تھا کہ بار ہا وہاں کوشش کی گئی کہ جس طرح باقی فیکٹریوں میں ہڑتال
ہوتی ہے یہاں بھی ہڑتال کروائی جائے مگر مزدوروں نے صاف انکار کر دیا کیونکہ ان کا بہت نیک
اثر ان پر تھا۔واقعہ شہادت: ڈاکو ۸ فروری ۱۹۹۸ ء کی شب آپ کی رہائش گاہ میں نقب لگا کر داخل
ہوئے اور آپ پر حملہ کر کے کسی آہنی چیز سے آپ کے سر پر ضر ہیں لگا ئیں جن کی وجہ سے آپ
شدید زخمی ہو گئے۔قریب ہی ایک احمدی دوست ناصر احمد رہتے تھے وہ جب آپ کونماز فجر کے
لئے بلانے آئے تو دیکھا کہ آپ شدید زخمی حالت میں فرش پر گرے پڑے ہیں۔انہوں نے
جماعت کو اور پولیس کو اس وقوعہ کی اطلاع کی۔آپ کو ضروری کارروائی کے بعد فوراً ہسپتال داخل
کروایا گیا مگر زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے آپ مسلسل بے ہوش رہے اور ہر طرح کی طبی امداد
دینے کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔آخر ۱۴ اور ۱۵ / فروری کی درمیانی شب اپنے مولا کے حضور
حاضر ہو گئے۔اناللہ وانا اليه راجعون۔شہید مرحوم کا جنازہ ربوہ لایا گیا اور بہشتی مقبرہ
میں تدفین عمل میں آئی۔پسماندگان میں بیوہ مکرمہ ممتاز بیگم صاحبہ کے علاوہ چار بیٹے اور دو بیٹیاں یادگار چھوڑیں۔مکرم محمد ارشاد اقبال صاحب عزیز آباد کراچی میں زعیم مجلس انصاراللہ ہیں ، شادی شدہ اور صاحب
اولاد ہیں۔مکرم مرزا نا صر محمود صاحب مربی سلسلہ لاہور کینٹ بھی شادی شدہ اور صاحب اولاد ہیں۔مکرم اقبال محمود صاحب ٹیکنیکل ایجوکیشن سندھ میں سرکاری ملازم ہیں اور ماڑی پور مجلس کے ناظم
اطفال ہیں۔مظفر محمود صاحب لاہور میں ذاتی کاروبار کرتے ہیں اور مقامی مجلس کے ناظم عمومی ہیں۔مکرمه فاخرہ بیگم صاحبہ مکرم خلیل الرحمن صاحب مغل راولپنڈی کی اہلیہ ہیں۔مکرمہ افتخار بیگم صاحبہ اپنے
بھائیوں کے ساتھ کراچی میں رہتی ہیں اور عزیز آباد کراچی میں لجنہ کی سیکرٹری ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ان کی ساری اولا د دینی اور دنیاوی ہر لحاظ سے صف اول میں ہے اور خدا کے فضل کے ساتھ
اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات کی شاہد ہے۔
خطبات طاہر بابت شہداء
221
عزیزم محمد جبری اللہ مظفر کینیا
خطبہ جمعہ ۱۶ ؍ جولائی ۱۹۹۹ء
عزیزم محمد جری اللہ مظفر۔کینیا۔تاریخ وفات ۲۱ / جون ۱۹۹۸ء عزیز جری الله ۱۸ رمئی
۱۹۹۳ء کو مکرم مظفر احمد صاحب درانی امیر و مشنری انچارج تنزانیہ کے ہاں ربوہ میں پیدا ہوئے۔عزیز
کے والد جب کینیا میں تھے تو انہوں نے ایک پہاڑی پر اپنی ایک بیٹی کی آمین منعقد کرنے کا پروگرام
بنایا جس کے ساتھ ہی ایک برساتی نالہ بہتا تھا۔وہاں کھیل کود میں مشغول تھے کہ پاؤں پھسلنے کے نتیجہ
میں عزیز جری اللہ مظفر برساتی نالے میں گرا اور تیز پانی کی لپیٹ میں آکر نظروں سے غائب ہوگیا۔انالله وانا اليه راجعون۔چونکہ واقف زندگی کا بیٹا وقف کے دوران وطن سے دور ڈوب کر غرق ہوا
اس لئے ڈوب کر غرق ہونے والے کو ویسے ہی آنحضرت ﷺ نے شہید قرار دیا ہے تو یہ شہادت اس
رنگ میں ایک دوہری شہادت تھی۔ایک ہفتہ کی مسلسل تلاش کے بعد آٹھویں روز اس کی لاش مل گئی۔۲۹ / جون ۱۹۹۸ء کو احمدیہ مسجد کسومو کینیا میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور نیروبی میں احمد یہ قبرستان میں
تدفین عمل میں آئی۔مکرم محمد ایوب اعظم صاحب واہ کینٹ
محمد ایوب اعظم صاحب شہید، واہ کینٹ۔تاریخ شہادت ۷/ جولائی ۱۹۹۸ء۔آپ محترم شیخ
نیاز الدین صاحب (مرحوم) اور محترمہ رشیدہ بیگم صاحبہ (مرحومہ ) کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کے نانا
حضرت شیخ عمر الدین صاحب ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ میں سے تھے۔والد بعد میں
خلافت ثانیہ کے دوران احمدی ہوئے۔آپ کی شادی محترمہ بشری منہاس صاحبہ بنت مکرم محمد افضل
منہاس صاحب ایڈووکیٹ مرحوم (راولپنڈی) کے ساتھ ہوئی۔آپ ایک مخلص احمدی تھے۔B۔SC
کرنے کے بعد آرڈینینس فیکٹری واہ کینٹ میں بطور چارج مین ملازم ہوئے اور ترقی کر کے فورمین
کے عہدہ تک پہنچے۔بعد ازاں اسٹنٹ ورکس مینجر مقرر ہوئے لیکن پھر نا معلوم وجوہات کی بناء پر
1991ء میں آپ ریٹائر کر دیا گیا۔نامعلوم سے مراد یہ ہے کہ پتہ ہے جماعت کی دشمنی میں کیا گیا تھا مگر
حکومتی ریکارڈ کے مطابق وجوہات نا معلوم ہیں۔اس کے بعد آپ بسلسلہ ملازمت سعودی عرب چلے
گئے۔۱۹۹۵ء میں واپس آکر پھر شہادت تک واہ کینٹ میں ہی رہے۔واقعہ شہادت: ۷ جولائی ۱۹۹۸ء تقریباً ساڑھے آٹھ بجے رات آپ گھر سے نکلے اور محلہ
خطبات طاہر بابت شہداء
222
خطبہ جمعہ ۱۶ ؍ جولائی ۱۹۹۹ء
کی ایک قریبی دکان پر گئے۔وہاں سے واپس گھر آرہے تھے کہ قاتل اچانک تاریکی سے نکل کر آپ
کےسامنے آئے۔آپ کا پوچھا اور یہ بھی پوچھا کہ آپ احمدی ہیں اور ایک اور آدمی کا نام بھی پوچھا کہ
آپ کسی نذیر احمدی کو جانتے ہیں تو آپ نے لاعلمی کا اظہار کیا۔اس کے بعد قاتلوں میں سے ایک
نے آپ پر دو فائر کئے اور بھاگ گئے۔آپ پر چونکہ گھر کے قریب ہی فائر کئے گئے تھے اس لئے آپ
نے زخمی ہونے کے باوجود گھر والوں کو آوازیں دیں جو آپ کی آواز پر فوراً باہر آئے اور زخمی حالت
میں آپ کو ہسپتال لے گئے لیکن راستہ ہی میں وفات پاگئے۔اناللہ وانا اليه راجعون۔شہید مرحوم
نے ایک بیٹا اور تین بیٹیاں پسماندگان میں چھوڑیں۔مکرم ملک نصیر احمد صاحب وہاڑی
شہادت مکرم ملک نصیر احمد صاحب شہید، وہاڑی۔تاریخ شہادت ۴ را گست ۱۹۹۸ء۔آپ
کے والد مکرم غلام علی صاحب ۱۹۱۱ء میں حضرت خلیفتہ اسی الاول کے ہاتھ پر بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ
میں داخل ہوئے۔ملک نصیر احمد صاحب ۱۹۱۳ء میں فیض اللہ چک میں پیدا ہوئے۔عملی زندگی کا آغاز
محکمہ پولیس کی ملازمت سے کیا اور سب انسپکٹر کے عہدہ سے ۱۹۶۷ء میں ریٹائر ہونے کے بعد وہاڑی
میں مستقل رہائش اختیار کر لی۔ایک جینگ فیکٹری کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ فلپس کمپنی کی
ایجنسی بھی آپ کے پاس تھی۔آپ وہاڑی کی ایک با اثر شخصیت تھے۔نہایت دبنگ ،غریبوں کے
ہمدرد اور بڑے مہمان نواز تھے۔آپ سالہا سال تک جماعت احمد یہ وہاڑی کے سیکرٹری امور عامہ
رہے۔دو دفعہ زعیم اعلی انصار اللہ بنے اور جولائی ۱۹۹۸ء سے صدر کے عہدہ پر فائز تھے۔بڑے نڈر
داعی الی اللہ تھے۔خلافت سے بے انتہا محبت تھی۔باجماعت نماز کے پڑھنے کے پابند تھے حتی کہ
پچاسی سال کی عمر میں بھی آپ کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی کہ ہر نماز بیت الذکر میں ادا کریں۔۴/اگست ۱۹۹۸ ء کو بیت الذکر میں نماز فجر کی ادائیگی کے لئے ، یعنی یہ ان کا جذبہ تھا
با جماعت نماز کی ادائیگی کے لئے کہ اس عمر میں موٹر میں بیٹھ کر مسجد پہنچے، صبح پونے چار بجے کار پر روانہ
ہوئے۔ابھی آپ اپنی کار سے اترے ہی تھے کہ حملہ آوروں نے جو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے
آپ پر فائرنگ کر دی۔ایک گولی سینے میں لگی جس سے موقع پر ہی جام شہادت نوش کیا۔اناللہ وانا
اليه راجعون۔حملہ آور آپ کی گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔اس وقت ابھی بیت الذکر میں کوئی نمازی
خطبات طاہر بابت شہداء
223
خطبہ جمعہ ۶ ار جولائی ۱۹۹۹ء
نہیں آیا تھا۔جب نمازی آئے تو انہوں نے آپ کو بیت الذکر کے قریب شہید ہونے کی حالت میں
پایا۔اسی دن آپ کی نعش ربوہ لائی گئی جہاں بعد نماز جنازہ تدفین ہوئی۔پسماندگان میں آپ نے دو
بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑیں۔مکرم ماسٹر نذیر احمد صاحب بھگو نوابشاہ
مکرم ماسٹر نذیر احمد صاحب بھکیو شہید نوابشاہ۔تاریخ شہادت ۱۰ را کتوبر ۱۹۹۸ء۔آپ
کے پڑنانا حضرت اخوند محمد رمضان صاحب، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیمی صحابہ میں سے تھے
جنہیں ۱۸۹۸ء میں بیعت کی سعادت نصیب ہوئی۔اس لحاظ سے سندھی خاندانوں میں آپ قدیم
ترین صحابہ کی اولاد میں سے تھے۔آپ بہت نیک متقی ، تہجد گزار بزرگ تھے۔خاموش طبع ، بے لوث
خدمت کرنے والے اور مخلس انسان تھے۔احمدیوں اور غیر احمدیوں میں یکساں ہر دل عزیز تھے۔ایک عرصہ سے دو تین مولوی ماسٹر صاحب کو دھمکیاں دے رہے تھے کہ یہاں سے چلے
جاؤ ورنہ ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔رات کے وقت وہ کبھی کبھی آپ کے گھر میں پتھر بھی پھینکتے
تھے۔۱۰ را کتوبر ۱۹۹۸ء کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد جب آپ گھر پر ہی تھے کہ آپ کے دروازے
کی گھنٹی بجی۔جیسے ہی آپ باہر نکلے تو ایک آدمی نے آپ پر پستول سے فائر کیا۔اس حملہ سے آپ
دروازہ پر ہی گر گئے اور چند لمحوں میں ہی موقع پر شہید ہو گئے۔اناللہ وانا اليه راجعون۔آپ کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔بڑے بیٹے غلام حیدر
بھگو نیشنل ہائی وے میں بڑے عہدہ پر فائز ہیں۔دوسرے بیٹے حمید احمد بھگیو سندھ سیکرٹریٹ کراچی
میں ملازم ہیں اور تیسرے بیٹے سلیم احمد بھگو لیاقت میڈیکل کالج میں فائنل ائیر کے طالب علم ہیں۔چوتھے بیٹے خالد احمد بھنگیو سندھ یونیورسٹی میں کامرس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔بیٹیوں میں بڑی بیٹی
شادی شدہ ہیں اور باقی دوا بھی غیر شادی شدہ ہیں۔اب چونکہ وقت ختم ہو گیا ہے جو چند شہداء کا تذکرہ باقی رہتا ہے وہ انشاء اللہ تعالیٰ اگلے خطبہ
میں بیان کر دیا جائے گا اور پھر جلسے کے متعلق ہدایات بھی اسی خطبہ میں دے دی جائیں گی۔(حضور انور
نے پرائیویٹ سیکرٹری سے مخاطب ہو کر فرمایا : اس عرصہ میں ہوسکتا ہے کچھ اور بھی مل جائیں اگر مل
گئے تو پوچھ کے شامل کر لینا ورنہ یہی ذکر ہے۔باقی تاریخ احمدیت میں انشاء اللہ چھپتار ہے گا۔
خطبات طاہر بابت شہداء
225
خطبہ جمعہ ۲۳؍ جولائی ۱۹۹۹ء
شہداء خلافت رابعه
(شہداء کے تذکرہ پر آخری خطبہ )
( خطبه جمعه فرموده ۲۳ جولائی ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ بقرہ کی یہ آیات تلاوت فرما ئیں:
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ
مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللهِ
أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة : ۱۵۴ - ۱۵۵)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو ( اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوۃ کے ساتھ۔یقیناً
اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں ان کو مردے نہ کہو بلکہ وہ تو
زندہ ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔پہلی آیت کے ترجمہ میں لفظ اللہ سے بریکٹ میں ہی رکھا ہوا ہے
کیونکہ الفاظ میں ظاہر نہیں ہے اس لئے اس کو ترجمہ میں بریکٹ میں ہی رکھا ہوا ہے۔کوئی یہ نہ سمجھ لے
کہ یہ الفاظ میں ظاہر ہے۔شہداء کے ذکر پر مشتمل یہ میرا آخری خطبہ ہے جس کے بعد انشاء اللہ دوسرے مضمون کے
خطبات شروع ہوں گے جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کیا تھا۔اب خطبات میں مزید یہ ذکر
نہیں ہوسکتا اور نہ بعض دوستوں کی طرف سے مطالبے آتے چلے جارہے ہیں جو معلوم ہوتا ہے ایک نہ
خطبات طاہر بابت شہداء
226
خطبہ جمعہ ۲۳ جولائی ۱۹۹۹ء
ختم ہونے والا سلسلہ ہے اس لئے آج اس جلسہ سے پہلے انشاء اللہ اس خطبہ میں جتنے بھی شہداء کا ذکر
آئے گا اسی پر اکتفاء ہوگی اور باقی اگر کسی کے ذہن میں کوئی ایسے شہداء آئیں جو ان کے خیال میں
شہداء میں شریک ہونے چاہئیں تو ان کو چاہئے کہ وہ تاریخ احمدیت میں وہ کوائف بھجوا دیں وہ خود
فیصلہ کر لیا کریں گے۔مکرم مولوی سید محمد موسیٰ صاحب مبلغ اڑیسہ
مولوی سید محمد موسیٰ صاحب مبلغ سلسلہ شہید، اڑیسہ (بھارت )۔تاریخ شہادت ۳ / دسمبر
۱۹۷۴ء کو دو دیگر خادمان سلسلہ کے ساتھ چندہ جات کی تحریک کے سلسلہ میں سفر پر تھے کہ
ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ریل گاڑی کے نیچے آکر موقع پر ہی شہید ہو گئے۔انا لله و انا اليه
راجعون۔شہید مرحوم ایک لمبا عرصہ ہندوستان کی سب سے بڑی جماعت کیرنگ اڑیسہ کے مبلغ
رہے۔ایک مرتبہ گاؤں کے گھانس پھونس کے مکانات میں آگ بڑک اٹھی تو آپ کی دعا سے غیر
متوقع طور پر بارش ہوگئی جس سے آگ بجھ گئی۔شہید مرحوم مکرم سید حسن علی صاحب سونگھڑوی کے
چھوٹے بیٹے تھے۔آپ کے تین بڑے بھائی جماعت احمد یہ بھدرک ،سورو اور کٹک (اڑیسہ) کے
صدر رہے ہیں یا صدر ہیں۔آپ کی کوئی اولاد نہیں تھی۔پسماندگان میں صرف بیوہ چھوڑی ہے۔مکرم عبدالمجید صاحب ربوہ
عبدالمجید صاحب، ربوہ۔آپ مکرم عبدالکریم صاحب کے بیٹے تھے جو قادیان میں نلکا
سازی کا کام کرتے تھے اور ربوہ کے بھی ابتدائی نلکا سازوں میں سے تھے۔دیکھیں کس طرح اللہ
تعالیٰ نے آپ کو برکت دی اور آپ کی جو خدمت کا جذبہ تھا آپ کے کام آیا۔۱۹۴۳ء میں عبدالمجید
صاحب گورداسپور میں پیدا ہوئے۔خدمت خلق تحریک کے تحت ۲۵/جنوری ۱۹۹۴ء کو غانا میں نلکے
لگوانے کے پروگرام پر بھجوائے گئے۔جہاں آپ نے ایک سال تک خدمات وقف کیں۔واپسی کے
سفر پر نیروبی قیام کے دوران بیمار ہو گئے اور اسی بیماری سے وطن پہنچنے سے پہلے دسمبر ۱۹۹۴ء میں وفات
پائی۔انا لله و انا الیه راجعون۔تدفین کے لئے آپ کی میت ربوہ لے جائی گئی۔مکرم اے ٹی ایم حق صاحب اور مصطفیٰ علی صاحب بنگلہ دیش
اے ٹی ایم حق صاحب شہید اور مصطفیٰ علی صاحب عرف تو میاں شہید ، بنگلہ دیش۔تاریخ
خطبات طاہر بابت شہداء
227
خطبہ جمعہ ۲۳ جولائی ۱۹۹۹ء
شہادت ۲۱ مئی ۱۹۹۵ء۔۲۱ مئی ۱۹۹۵ء کی رات کو مکرم نیشنل امیر صاحب بنگلہ دیش کی ہدایت پر مکرم
اے ٹی ایم حق صاحب نائب نیشنل امیر کی سربراہی میں ایک وفد بعض جماعتی امور سرانجام دینے کے
لئے احمد نگر بھجوایا گیا۔اس وفد میں ان کے ساتھ مکرم عبد الاول خان صاحب مربی سلسله، مکرم رضاء
الکریم صاحب سیکرٹری وصایا، مکرم بشیر الدین محمود احمد صاحب اور ڈرائیور مکرم مصطفی علی صاحب ننو
بھی شامل تھے۔صبح گیارہ بجے ان کی گاڑی فیری کے ذریعہ دریا جمنا پار کر کے نگر باڑی کھاٹ پر
اتری اور آگے کا سفر شروع ہو گیا مگر دو پہر بارہ بج کر بیس منٹ پر رائے گنج تھانہ کے قریب مین روڈ
پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں مکرم اے ایم ٹی حق صاحب تو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ کار
کے ڈرائیور مکرم مصطفی علی ننو صاحب بوگڑا ہسپتال پہنچتے ہوئے رستہ میں وفات پاگئے۔انا للہ و انا
اليه راجعون
مکرم اے ٹی ایم حق صاحب بہت ہی نیک اور مخلص احمدی تھے۔یہ پہلے پیر پرست اور
قبر پرست مسلمان تھے۔۱۹۶۰ء کے قریب خود احمدیت قبول کی۔مریض ہونے کے باوجود یہ جماعت
کے کاموں میں تقریباً روزانہ حاضر ہوا کرتے تھے۔بہت ہی صاف گو، نفاست پسند اور خوش پوش
بزرگ تھے۔بوقت شہادت عمر ۷۵ سال تھی۔شہید مرحوم نے اپنے پیچھے تین بیٹے اور چار بیٹیاں
چھوڑیں۔تینوں بیٹے ماشاء اللہ نہایت مخلص اور فدائی احمدی ہیں۔شهید مصطفی علی ننو صاحب بھی بڑے نرم مزاج تھے اور با اخلاق نوجوان تھے آپ مکرم
رمیز الدین صاحب آف احمد نگر کے بیٹے تھے۔جماعت کی گاڑی چلانے کے علاوہ ٹائپسٹ کا کام بھی
کرتے تھے۔آپ کی شادی ہوئے تھوڑا عرصہ ہی ہوا تھا۔کوئی بچہ نہیں ہوا۔پسماندگان میں صرف
ایک بیوہ چھوڑ ہیں۔مکرم چودھری عبدالرشید شریف صاحب لاہور
چودھری عبدالرشید شریف صاحب شہید ، لاہور۔تاریخ شہادت ۳۰ را کتوبر ۱۹۹۸ء۔آپ
مولا نا چودھری محمد شریف صاحب مرحوم سابق مبلغ بلاد عربیہ و مغربی افریقہ اور محترمہ فضل بی بی صاحبہ
مرحومہ کے بیٹے تھے۔حیفا فلسطین میں ۱۹۴۱ء میں پیدا ہوئے ابھی صرف دو سال کے تھے کہ والدہ
وفات پاگئیں۔آپ کی پرورش آپ کی دوسری والدہ محترمہ حکمت عباس عودہ صاحبہ نے نہایت ہی
خطبات طاہر بابت شہداء
محبت اور خوش خلقی کے ساتھ کی۔228
خطبہ جمعہ ۲۳ جولائی ۱۹۹۹ء
آپ دسمبر ۱۹۵۵ء میں اپنے والد محترم کے ہمراہ پاکستان آئے۔تعلیم الاسلام کا لج ربوہ
سے بی اے اور لاہور کالج سے ایم۔اے کرنے کے بعد سی ایس پی کے مقابلہ کے امتحان میں نمایاں
کامیابی حاصل کی اور پنجاب میں بطور ڈپٹی سیکرٹری فنانس مقرر ہوئے۔متعصب مولوی اگر چہ آپ
کے خلاف شدید پراپیگنڈہ کرتے رہے مگر آپ کی ایمان داری اور اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے حکومت ان
کو الگ نہ کرسکی بلکہ مزید ترقی کرتے رہے۔ایک موقع پر منفی سفارش کے ساتھ آپ کا معاملہ صدر ضیاء
تک بھی پہنچا تو آپ کی ملازمت ختم کرنے کا حکم فوری طور پر جاری کر دیا گیا۔مگر جب گورنر پنجاب
جنرل سوار خان نے آپ کی فائل صدر کو بھجوائی کہ دیکھ تو لو یہ کیسا افسر ہے تو اسے دیکھ کر یہ نیا حکم جاری
کرنا پڑا کہ سر دست اسے کسی اور جگہ تبدیل کر دیا جائے۔آپ رفاہی کاموں میں دل کھول کر حصہ لیتے تھے اور بزرگ باپ کے نقش قدم پر چلتے
ہوئے آپ ہمیشہ صداقت پر قائم رہے۔۳۰ /اکتوبر ۱۹۹۸ء کی شام کو بعض قاتلوں نے آپ کو احمدیت کے جرم میں بڑی بے دردی
سے شہید کر دیا گیا۔آپ کی شادی محترم الحاج ڈاکٹر محمد سعید صاحب کی صاحبزادی نازی سعید صاحبہ سے ہوئی
تھی جو لجنہ اماء اللہ لاہور کی ایک فعال کارکنہ ہیں۔آپ نے اپنے پیچھے بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا
عبدالعزیز اور دو بیٹیاں فوزیہ رشید اور شیبا رشید چھوڑے۔بیٹا قالینوں کا کاروبار کرتا ہے۔دونوں
بیٹیاں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اپنے گھروں میں خوش ہیں۔آپ کے چھوٹے بھائی بشیر شریف صاحب
انگلستان میں ہر جماعتی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں اور اللہ کے فضل سے ایک مثالی احمدی ہیں۔مکرم ملک اعجاز احمد صاحب وزیر آباد
ملک اعجاز احمد صاحب شہید۔وزیر آباد۔تاریخ شہادت یکم دسمبر ۱۹۹۸ء۔آپ مکرم
عنایت اللہ صاحب مرحوم ڈھونیکے تحصیل وزیر آباد کے صاحبزادہ تھے اور ایک نڈر داعی الی اللہ
تھے۔آپ کی دعوت الی اللہ کے نتیجہ میں ” جنڈیالہ ڈھاب والا“ میں ایک خاندان کے جملہ افراد کو
بیعت کرنے کی توفیق ملی تھی۔اس سے قبل اس گاؤں میں کوئی احمدی نہ تھا۔اپنوں اور غیروں میں آپ
خطبات طاہر بابت شہداء
229
خطبہ جمعہ ۲۳ جولائی ۱۹۹۹ء
کا حلقہ بڑا وسیع تھا۔ڈاکٹر نذیر احمد صاحب شہید کے مقدمہ میں مجرموں کو گرفتار کر وانے میں آپ نے
بڑی کوشش کی۔اسی لئے مخالفین آپ کے جانی دشمن ہو گئے۔واقعہ شہادت۔یکم دسمبر ۱۹۹۸ء کو آپ وزیر آباد میں اپنی سیمنٹ ایجنسی میں بیٹھے ہوئے تھے
کہ صبح دس بجے کے قریب ایک لڑکا جس نے چادر لپیٹ رکھی تھی آیا اور پوچھا کہ ملک اعجاز کون ہے؟
ملک اعجاز صاحب کے ساتھ آپ کے دوست بیٹھے ہوئے تھے۔آپ نے پوچھا، کیوں کیا بات ہے؟
میں ملک اعجاز ہوں۔یہ سنتے ہی اس لڑکے نے اپنی چادر کے نیچے سے لوڈ کیا ہوا ریوالور نکالا اور آ
پر فائر کر دیا۔ملک صاحب کو دو گولیاں لگیں جن سے آپ شدید زخمی ہو گئے۔فائر کرنے کے بعد وہ لڑکا
فرار ہونے کے لئے قریبی گلی میں دوڑا مگر ملک صاحب کے ایک دوست اور ملازم نے اہل محلہ کے
تعاون سے اسے پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا۔آپ کے دوسرے دوست ٹانگہ میں ڈال کر سول ہسپتال
لے گئے جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ابھی آپریشن تھیٹر میں جانے کی تیاری ہورہی تھی کہ مولا کریم
کی طرف سے بلاوا آ گیا اور لبیک کہتے ہوئے اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔شہید مرحوم کی اپنی کوئی اولاد نہ تھی۔آپ نے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ اپنی ایک زمیر
کفالت بچی چھوڑی۔جوان دنوں میڈیکل کی طالبہ ہیں۔مکرمہ مبارکہ بیگم صاحبہ چونڈہ
مبارکہ بیگم صاحبہ اہلیہ عمر سلیم بٹ صاحب، چونڈہ، سیالکوٹ۔تاریخ شہادت ۹رمئی
۱۹۹۹ ء۔آپ چونڈہ کے ایک مخلص احمدی مکرم عبد اللہ بٹ صاحب کی بیٹی تھیں۔دعوت الی اللہ کا کام
بڑے جوش اور جذبہ سے کرتی تھیں۔چنانچہ آپ کی کوششوں سے چونڈہ کے نواحی گاؤں ڈوگر انوالی
میں دو بہن بھائی فروری ۱۹۹۹ء میں احمدی ہوئے چونکہ اس گاؤں میں اور کوئی احمدی نہ تھا اس لئے
دونوں نو مبائع کو کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔آپ نے دونوں کا بہت خیال رکھا اور ہر مشکل میں
انہیں حوصلہ اور تسلی دیتی رہیں۔اس مقصد کی خاطر آپ ان کے گاؤں چلی جاتیں۔آخری بار یکم مئی
۱۹۹۹ء کو وہاں گئیں تا کہ ان کے والد کو زیارت مرکز کے لئے ربوہ جانے کا پروگرام بنا ئیں۔نو مبائعین
عابد حسین اپنے کسی کام کی غرض سے سیالکوٹ گئے ہوئے تھے لہذا ان کی واپسی کا انتظار کرتے کرتے
دیر ہوگئی اور کوئی سواری نہ ملنے کی وجہ سے آپ کو ڈوگر انوالی میں ہی رات ٹھہر نا پڑا۔
خطبات طاہر بابت شہداء
230
خطبہ جمعہ ۲۳ جولائی ۱۹۹۹ء
نومبائع کا ایک سوتیلا بھائی رفاقت حسین جو مجرمانہ ذہنیت کا مالک تھا اور منشیات اور چوری
وغیرہ کے مقدمات میں ملوث ہے ، گھر میں احمدیت پھیلانے کی ذمہ دار مبار کہ بیگم کو سمجھتا تھا لہذا ان کا
سخت دشمن تھا۔چنانچہ اس نے ۲ مئی ۱۹۹۹ ء کو آپ پر چھریوں کے پے در پے وار کر کے آپ کو شدید
زخمی کر دیا۔آپ کو اسی حالت میں علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ میں پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آپ
کا آپریشن کیا بظاہر آپریشن کامیاب رہا لیکن چند دن بعد آپکی حالت بگڑنے لگی تو فورا میو ہسپتال لے
جایا گیا جہاں آپ ۹ رمئی ۱۹۹۹ء کو وفات پاگئیں۔آپ کے پسماندگان میں آپ کے شوہر مکرم عمر سلیم صاحب کے علاوہ تین بیٹے اور دو
بیٹیاں اور والدہ شامل ہیں۔ایک بیٹا ثا قب تحریک وقف نو میں شامل ہے۔حضرت سیدہ آصفہ بیگم صاحبہ حرم حضرت خلیفہ المسیح الرابع
اب آخر میں میں آصفہ بیگم کا ذکر کرتا ہوں۔کیونکہ بکثرت لوگوں کے خطوط مل رہے ہیں اور
مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ آپ کی تعریف کے مطابق وہ بھی شہیدوں میں شامل ہیں۔مجھے تو جب بھی
وہ یاد آتی ہیں نہ جانے کیوں ذہن پر یہ شعر قبضہ کر لیتا ہے
مارا دیار غیر میں مجھ کو وطن سے دور
رکھ لی مرے خدا نے مری بے کسی کی شرم
وہ شرم میں رکھنے والا جانتا ہے جہاں تک مجھے یقین ہے وہ اللہ کے نزدیک شہداء میں شامل
تھیں۔میرے شہید کہنے یا نہ کہنے سے بھی ان کا مقام میرے اللہ کے حضور وہی رہے گا جو مقدر ہو چکا
ہے۔اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے۔پس یہ آخری ذکر ہے خطبات میں شہداء کا۔اس کے بعد یہ سلسلہ جیسا کہ میں نے عرض کیا
ہے اب بند کر دیا جائے گا۔نوٹ: عہد خلافت رابعہ کے دیگر شہداء کا ذکر بطور ضمیمہ اس کتاب میں شامل کیا جارہا ہے۔