سیرة النبیﷺ

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
55
جلد 1
سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم
18 جون 1913 ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب
نے الفضل جاری فرمایا جس میں آپ نے رسول کریم ﷺ کی سیرت پر ہفتہ وار
مضامین لکھنے شروع کئے جس کا سلسلہ آپ کی خلافت کے آغاز میں بھی جاری رہا۔ان مضامین کو بعد میں سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے کتابی شکل میں
تمہید
شائع کیا گیا۔تاریخ کے بڑے بڑے پہلوؤں میں سے ایک بہت بڑا پہلو تاریخ بنانے
والوں کا حال بھی ہوتا ہے کہ وہ کس قسم کے لوگ تھے۔اگر تاریخی واقعات
ہمیں یہ علم دیتے ہیں کہ فلاں فلاں باتوں کا انجام نیک یا بد نکلتا ہے تو تاریخ کے بنانے
والوں کی سیرت ہمیں اس بات کی تعلیم دیتی ہے کہ کس قسم کی سیرت کے لوگوں سے کیسے
کیسے واقعات سرزد ہوتے ہیں اس لیے تاریخ اسلام کے باب میں سب سے پہلے میں
نے یہی مناسب سمجھا ہے کہ تاریخ اسلام کے بانی کی سیرت بیان کروں کہ جس پر سب
مسلمان جان و دل سے فدا ہیں اور جس کی نسبت خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ 1 پس تاریخ اسلام کو پڑھ کر جو
نتائج انسان نکال سکتا ہے اور جو جو فوائد اس سے حاصل کر سکتا ہے اس سے کہیں بڑھ
کر اس پاک انسان کی سیرت پر غور کر کے نفع اٹھا سکتا ہے۔سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے لکھنے کے مختلف طریق ہیں۔اول تو یہ کہ عام
تاریخوں سے لکھی جاوے۔دوسرے یہ کہ احادیث سے جمع کی جاوے۔تیرے

سيرة النبي علي
56
جلد 1۔یہ کہ قرآن شریف سے اقتباس کی جاوے۔پہلا ما خذ تو بہت ادنی ہے کیونکہ اس
میں دوست دشمن کی رائے کی تمیز کرنا ایک مشکل بلکہ محال کام ہے۔دوسرا مأخذ
یعنی حدیث سے واقعات کا جمع کرنا زیادہ قابل اعتبار ہے کیونکہ مؤرخین کی طرح
محدثین ہر ایک سنی سنائی بات کو نہیں لکھ دیتے بلکہ روایت کو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم تک برابر چلاتے ہیں اور پھر روایت کرنے والوں کے چال چلن کو خوب
پر کھ کر ان کی روایت نقل کرتے ہیں۔تیسرا طریق قرآن شریف سے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت لکھنے کا ہے اور یہ سب سے اعلیٰ ، اکمل اور تمام نقصوں
سے پاک ہے لیکن یہ کام بہت ذمہ داری کا ہے اس لیے سر دست میں نے پہلے اور
تیسرے ماخذ کی بجائے دوسرے ماخذ کو اختیا ر کیا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے
تو کسی وقت قرآن شریف سے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت لکھنے کا
ارادہ ہے لیکن چونکہ اختصار اور صرف اعلیٰ درجہ کی روایات کا درج کرنا ہی مقصود
ہے اس لیے احادیث میں سے بھی میں نے صرف بخاری کو چنا ہے اور یہ مختصر
سیرت صرف بخاری جیسی معتبر کتاب سے لی ہے اور اس کے سوا کسی اور حدیث
سے مدد نہیں لی۔باوجود اس کے کہ صرف بخاری کی احادیث سے جو اَصَحُ الْكُتُب
میں نے یہ سیرت اختیار کی ہے پھر بھی اختصار پر اختصار سے کام لیا ہے اور اس کو
صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا ایک باب سمجھنا چاہیے ورنہ اس بحر
بے کنار کو عبور کرنا تو کچھ آسان کام نہیں۔چونکہ پیاروں کی ہر ایک بات پیاری
ہوتی ہے اور ان کی شکل و شباہت، چال ڈھال اور لباس و خور و نوش کا طریق بھی
دلکش اور محبت افزا ہوتا ہے اس لیے ابتدا میں میں انہی باتوں کو بیان کروں گا۔سیرت کے ساتھ اگر صورت اور عادات بھی مل جا دیں تو وہ آدمی آنکھوں کے
سامنے آجاتا ہے۔ہے

سيرة النبي علي
57
جلد 1
پہلا باب
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ، لباس، عمر اور بعض دیگر طریق عمل۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم (فِدَاهُ نَفْسِی) مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔آپ کی پیدائش سے پہلے آپ کے والد عبداللہ فوت ہو چکے تھے۔آ
آپ کو آپ کی
والدہ آمنہ اور دادا عبدالمطلب نے پرورش کیا۔لیکن یہ دونوں بھی آپ کی صغرسنی ہی
میں فوت ہو گئے جس کے بعد آپ کے چچا ابو طالب آپ کے نگران رہے۔آپ نے
تریسٹھ سال کی عمر پائی اور ساری عمر اللہ تعالیٰ کی رضا کے حاصل کرنے میں اور اس کے
نام کو دنیا میں بلند کرنے میں خرچ کی۔دنیا میں نہ کوئی ویسا پیدا ہوا اور نہ ہو گا۔تمام
انسانی کمالات آپ پر ختم ہو گئے۔تقویٰ کی سب راہیں آپ نے طے کیں اور محبت الہی
کے تمام دروازوں میں سے گزرے۔حتی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو خاتم الانبیاء کا خطاب
دیا اور ہمیشہ کے لیے اپنے دربار کی رسائی کے لیے آپ کی اتباع کو شرط قرار دیا۔آپ کا حلیہ آپ میانہ قامت تھے نہ بہت لمبے اور نہ پستہ قد۔آپ کا رنگ
بہت خوبصورت تھا۔نہ تو بالکل سفید جیسے سرد ممالک کے لوگوں
کا ہوتا ہے اور نہ گندم گوں۔آپ کے بال نہ تو گھونگرالے تھے اور نہ بالکل
سید ھے بلکہ کسی قدرخم دار تھے۔آپ کے بالوں کا رنگ کسی قدر سرخی مائل تھا اور
بڑھاپے میں کچھ بال کنپٹیوں کے پاس سے سفید ہو گئے تھے باقی بال کا لے ہی

سيرة النبي علي
58
جلد 1
ہے۔سر کے بال آپ لمبے رکھتے تھے جو کانوں کی کو تک آتے تھے۔آپ ہمیشہ
بالوں میں کنگھی کرتے اور آخر عمر میں مانگ بھی نکالتے تھے۔سر میں تیل یا خوشبو
لگانا بھی آپ کی عادت میں داخل تھا۔آپ کا جسم بہت نازک اور ملائم تھا۔آپ
کے جسم میں سے خوشبو آتی تھی۔آپ کا سینہ چوڑا تھا اور دونوں کندھوں کے
درمیان بہت فاصلہ تھا۔آپ کے ہاتھ پاؤں موٹے تھے اور ہتھیلیاں خوب چوڑی
تھیں۔آپ سوتی کپڑے کو اور خصوصاً دھاری دار کو زیادہ پسند فرماتے تھے اور
اسی قسم کے کپڑے میں آپ دفن بھی کیے گئے تھے لیکن درحقیقت جس قسم کا کپڑا ہوتا
آپ اسے استعمال کر لیتے۔اپنے آقا کی ہر ایک نعمت کا شکر کرتے۔بات کرنے کا طریق حضرت انس فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم اکثر اوقات بات تین دفعہ دہراتے تا کہ لوگ
اچھی طرح سمجھ جاویں اور سلام بھی تین دفعہ کرتے 2۔اسی طرح حضرت عائشہ فرماتی ہیں
کہ آپ بات ایسی آہستگی کے ساتھ کرتے کہ اگر کوئی چاہے تو آپ کے لفظ گن لے 3 اور
جس طرح دوسرے لوگ جلدی جلدی بات کرتے ہیں آپ ایسا نہ کرتے تھے۔کھانے پینے کے متعلق آپ تمام طیب اشیاء کھاتے تھے لیکن اس بات کا
لحاظ رکھتے تھے کہ وہ صدقہ نہ ہوں۔حتی کہ
حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ میں
بعض دفعہ گھر جاتا ہوں اور وہاں بستر پر کوئی کھجور پڑی دیکھتا ہوں تو پہلے تو کھانے کے
لیے اٹھا لیتا ہوں لیکن پھر اس خیال سے کہ کہیں صدقہ نہ ہو پھینک دیتا ہوں 4۔اس
بات سے اس وقت کے مسلمانوں کو عبرت حاصل کرنی چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ ان کا
رسول صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ سے کس قدر پر ہیز کرتا تھا۔اب تو بعض لوگ اچھا بھلا
مال رکھتے ہوئے بھی صدقہ کے لینے میں مضائقہ نہیں کرتے۔حضرت ابو ہریرہؓ فرماتے
ہیں کہ جب کوئی چیز آپ کو دیتا آپ پوچھتے۔اگر ہد یہ ہوتی تو خود بھی استعمال فرماتے

سيرة النبي علي
59
جلد 1
ور نہ آس پاس کے غرباء میں تقسیم کر دیتے۔آپ کی خوراک ایسی سادہ تھی کہ اکثر کھجور
اور پانی پر گزارہ کرتے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آپ کے انصار ہمسائے دودھ
تحفہ بھیجتے تو اکثر ہم لوگوں کو پلا دیتے۔لیکن باوجود اس قدر سادگی کے طیبات سے
پر ہیز نہ تھا اور جھوٹے صوفیوں کی طرح آپ طیبات کو ترک نہ کر بیٹھے تھے بلکہ آپ
عمدہ سے عمدہ غذائیں جیسے مرغ وغیرہ بھی کھا لیتے تھے۔پانی پیتے وقت آپ کی یہ
عادت تھی کہ تین دفعہ بیچ میں سانس لیتے اور یکدم پانی نہ چڑھا جاتے۔نہ صرف اس
میں آپ کا وقار پایا جاتا ہے بلکہ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ صحت کا بھی بہت خیال
رکھتے تھے۔گوشت کو آپ پسند فرماتے تھے لیکن اس کا زیادہ استعمال نہ تھا کیونکہ سادہ
زندگی کی وجہ سے آپ کھجور اور پانی پر ہی کفایت کر لیتے۔ایک صحابی یہ بھی بیان کرتے
ہیں کہ ایک دفعہ آپ کے سامنے کدو پکا کر رکھا گیا تو آپ نے اسے بہت پسند فرمایا۔ان تمام کھانوں کے ساتھ آپ اصل مالک کو نہ بھولتے بلکہ خدا کا نام لے کر کھانا
شروع کرتے اور دائیں ہاتھ سے کھاتے اور اپنے آگے سے کھاتے اور جب کھا چکتے
تو فرماتے کہ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدَا كَثِيْرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفِي وَلَا
مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنِّى عَنْهُ رَبَّنَاءِ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔بہت بہت
تعریفیں ، پاک تعریفیں ، برکت والی تعریفیں۔ایسی تعریفیں کہ جو ایک دفعہ پر بس
کرنے والی نہ ہوں۔جو چھوڑی نہ جاویں جن کی ہمیشہ عادت رہے۔اے
ہمارے رب ! یعنی مولا تیرا شکر تو میں بہت بہت کرتا ہوں پر تو بھی مجھ پر رحم کر اور
آج کے انعام پر ہی بس نہ ہو جائے بلکہ تو ہمیشہ مجھ پر انعام کرتا رہ اور میں ہمیشہ
تیرا شکر کرتا رہوں۔اس دعا پر غور کرو اور دیکھو کہ کھانا کھاتے وقت آپ کے دل
میں کیا جوش موجزن ہوں گے اور کیا شکر کا دریا پھوٹ کر بہہ رہا ہو گا۔پھر اس پر
بھی غور کرو که لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ یعنی تمہارے
لیے رسول کریم ﷺ ایک بہتر سے بہتر نمونہ ہے جس کی تمہیں پیروی کرنی چاہیے۔

سيرة النبي علي
60
60
عادات
باب دوم
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ، لباس اور کھانے پینے کا طریق لکھنے کے بعد
مناسب سمجھتا ہوں کہ اب کچھ آپ کی بعض عادات پر بھی لکھا جاوے۔ہر انسان کچھ نہ کچھ عادات کے ماتحت کام کرتا ہے۔ہاں بعض تو نیک عادات کے
عادی ہوتے ہیں اور بعض بد کے۔شریر اپنی شرارت کی عادتوں میں مبتلا ہوتا ہے تو
شریف نیک عادات کا عادی۔ہمارے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک دو عادات جو میں اس جگہ بیان کرتا
ہوں ان سے معلوم ہوگا کہ آپ کس قدر یمن و نیکی کی طرف متوجہ تھے اور کس طرح
ہر معاملہ میں میانہ روی کو اختیار فرماتے تھے۔ہنسی کا طریق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے انسان کامل بنایا تھا۔تمام نیک جذبات آپ میں پائے جاتے تھے اور ہر خوبی کو
اپنے موقع اور محل پر استعمال فرماتے اور ایسا طریق اختیار کرتے جس سے اللہ تعالیٰ کا
کوئی خلق ضائع نہ ہو جائے۔بعض بناوٹی صوفیاء کا قاعدہ ہوتا ہے کہ وہ کچھ ایسے
تکلفات اور مشقتوں میں اپنے آپ کو ڈال لیتے ہیں کہ جس کی وجہ سے انہیں کئی پاک
جذبات اور کئی طیبات کو ترک کرنا پڑتا ہے۔بعض کھانے میں خاک ملا لیتے ہیں۔بعض
گندی ہو جانے اور سڑ جانے کے بعد غذا استعمال کرتے ہیں۔بعض سا را دن سر ڈالے
بیٹھے رہتے ہیں اور ایسی شکل بناتے ہیں کہ گویا کسی ماتم کی خبر سن کر بیٹھے ہیں اور ہنسنا تو
در کنار بشاشت کا اظہار بھی حرام سمجھتے ہیں۔لیکن ہمارا سردار صلی اللہ علیہ وسلم جسے خدا
جلد 1

سيرة النبي علي
61
جلد 1
نے انسانوں
کا رہنما بنایا تھا وہ ایسا کامل تھا کہ کسی پاک جذ بہ کو ضائع ہونے نہ دیتا۔ہنسی کے موقع پر ہنستا ، رونے کے موقع پر روتا ، خاموشی کے موقع پر خاموش رہتا اور
بولنے کے موقع پر بولتا۔غرض کوئی صفت اللہ تعالیٰ نے پیدا نہیں کی کہ جسے اس نے
ضائع ہونے دیا ہو اور اپنے عمل سے اس نے ثابت کر دیا کہ وہ خدا کی خدائی کو مٹانے
نہیں بلکہ قائم کرنے آیا ہے اور یہی اس کی ادا ہے جو ہر طبیعت اور مذاق کے آدمی کو
موہ لیتی ہے اور کچھ ایسی کشش رکھتی ہے کہ بے اختیار دل اس پر قربان ہوتا ہے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آپ ہنستے بھی تھے لیکن اعتدال سے اور ہنسی کے وقت آپ
کی طبیعت پر سے قابو نہ اٹھتا بلکہ جنسی طبعی حالت پر رہتی۔چنانچہ فرماتی ہیں کہ ما
رَأَيْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَجُمِعًا قَطُّ ضَاحِكًا حَتَّى
أَرَى مِنْهُ لَهَوَاتِهِ إِنَّمَا كَانَ يَتَبَسَّمُ یعنی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس
طرح گلا پھاڑ کر ہنستے نہیں دیکھا کہ آپ کے حلق کا کوا نظر آنے لگ جائے بلکہ آپ
صرف تبسم فرماتے تھے یعنی آپ کی ہنسی ہمیشہ ایسی ہوتی تھی کہ منہ نہ کھلتا تھا اور آپ
افراط و تفریط دونوں سے محفوظ تھے۔نہ تو ہنسی سے بکلی اجتناب تھا اور نہ قہقہہ مار کر
ہنتے کہ جس میں کئی قسم کے نقص ہیں۔آجکل تو میں دیکھتا ہوں کہ مسلمان امراء میں یہ
رواج ہو گیا ہے کہ وہ اس زور سے قہقہہ مارتے ہیں کہ دوسرا سمجھے کہ شاید چھت اڑ
جائے گی اور اس طرح وہ آجکل کے پیرزادوں کی ضد ہیں۔دائیں جانب کا لحاظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فِدَا هُ نَفْسِی کی یہ بھی
عادت تھی کہ آپ ہمیشہ دائیں طرف کا لحاظ رکھتے۔کھانا
کھاتے تو دائیں ہاتھ سے۔لباس پہنتے تو پہلے دایاں ہاتھ یا دایاں پاؤں ڈالتے۔جوتی پہنتے تو پہلے دایاں پاؤں پہنتے۔غسل میں پانی ڈالتے تو پہلے دائیں جانب۔غرض
کہ ہر ایک کام میں دائیں جانب کو پسند فرماتے حتی کہ جب آپ کوئی چیز مجلس میں
بانٹنی چاہتے تو پہلے دائیں جانب سے شروع فرماتے اور اگر اس قدر ہوتی کہ صرف

سيرة النبي عل
62
جلد 1
ایک آدمی کو کفایت کرتی تو اُسے دیتے جو دائیں جانب بیٹھا ہوتا۔اور اس بات کا اتنا
لحاظ تھا کہ حضرت انس فرماتے ہیں کہ حَلَبْتُ لِرَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ شَاةَ دَاجِنٍ فِي دَارِي وَشِيْبَ لَبَنُهَا بِمَاءٍ مِنَ الْبِئْرِ الَّتِي فِي دَارِى
فَأَعْطِيَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَدَحَ فَشَرِبَ مِنْهُ حَتَّى إِذَا
نَزَعَ الْقَدَحَ مِنْ فِيْهِ وَعَلَى يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ وَعَنْ يَمِيْنِهِ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ
عُمَرُ وَخَافَ أَنْ يُعْطِيَهُ الْأَعْرَابِى أَعْطِ أَبَا بَكْرٍ يَا رَسُوْلَ اللهِ عِندَكَ
فَأَعْطَاهُ الْأَعْرَابِيُّ الَّذِي عَلى يَمِيْنِهِ ثُمَّ قَالَ الْأَيْمَنَ فَالْأَيْمَنَ 7 یعنی
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک بکری کا جو گھر میں رہتی تھی دودھ
دو ہا اور اس کے بعد دودھ میں اس کنویں سے پانی ملا یا گیا جو میرے گھر میں تھا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ پیالہ دیا گیا اُس وقت آپ کے بائیں جانب
حضرت ابوبکر اور دائیں جانب ایک اعرابی تھا۔آپ نے اس میں سے کچھ پیا پھر
جب پیالہ منہ سے ہٹایا تو حضرت عمرؓ نے اس خوف سے کہ کہیں اس اعرابی کو جو آپ
کے دائیں جانب بیٹھا تھا نہ دے دیں عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ابو بکر آپ کے پاس
بیٹھے ہیں انہیں دے دیجیے گا۔لیکن آپ نے اس اعرابی کو جو آپ کے دائیں جانب
بیٹھا تھا وہ پیالہ دیا اور فرمایا کہ دایاں دایاں ہی ہے۔۔اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ دائیں جانب کا کتنا لحاظ رکھتے تھے جو
آپ کی پاک فطرت پر دلالت کرتا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ فطرتِ انسانی میں دائیں
کو بائیں پر ترجیح دینا رکھا ہے اور اکثر ممالک کے باشندے باوجود آپس میں کوئی تعلق
نہ رکھنے کے اس معاملہ میں متحد ہیں اور دائیں کو بائیں پر ترجیح دیتے ہیں۔اور چونکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فطرت نہایت پاک تھی اس لیے آپ نے اس بات کی
بہت احتیاط رکھی۔ایک اور حدیث بھی آپ کی اس عادت پر روشنی ڈالتی ہے۔سہل ابن سعد

سيرة النبي علي
63
جلد 1
فرماتے ہیں کہ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحٍ فَشَرِبَ مِنْهُ وَعَنْ
يَمِيْنِهِ غُلَامٌ أَصْغَرُ الْقَوْمِ وَالْأَشْيَاحُ عَنْ يَسَارِهِ فَقَالَ يَا غُلَامُ أَتَأْذَنُ لِيْ أَنْ
أُعْطِيَهُ الأشْيَاحَ قَالَ مَا كُنتُ ِلأُوثِرَ بِفَضْلِى مِنْكَ أَحَدًا يَا رَسُوْلَ اللهِ
الا الله فأَعْطَاهُ إِيَّاهُ 8۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پیالہ لایا گیا جس
میں سے آپ نے کچھ حصہ پیا۔اُس وقت آپ کے دائیں جانب ایک نو جوان بیٹھا تھا
جو سب حاضرین مجلس میں سے صغير السن تھا اور آپ کے بائیں طرف بوڑھے سردار
بیٹھے تھے۔پس آپ نے اُس نوجوان سے پوچھا کہ اے نوجوان ! کیا تو مجھے اجازت
دیتا ہے کہ میں یہ پیالہ بوڑھوں کو دوں ؟ اس نوجوان نے جواب دیا کہ یا رسول اللہ !
میں آپ کے تبرک کے معاملہ میں کسی اور کے لیے اپنا حق نہیں چھوڑ سکتا۔اس پر آپ
نے وہ پیالہ اُسی کو دے دیا۔اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ دائیں طرف کا ایسا لحاظ رکھتے کہ
بائیں طرف کے بوڑھوں کو پیالہ دینے کے لیے آپ نے اول اُس نوجوان سے
اجازت طلب فرمائی اور اس کے انکار پر اس کے حق کو تسلیم کیا۔ہر معاملہ میں خدا کا ذکر لاتے آپ کو خدا تعالیٰ سے کچھ ایسی محبت اور
پیار تھا کہ کوئی معاملہ ہو اس میں خدا تعالیٰ
کا ذکر ضرور کرتے۔اٹھتے بیٹھتے ، سوتے جاگتے ، کھاتے پیتے ، غرض کہ ہر موقع پر خدا کا
نام ضرور لیتے جس کا ذکر انشاء اللہ تعالیٰ آگے چل کر کیا جائے گا۔یہاں صرف اس
قدر لکھنا ہے کہ یہ بات بھی آپ کی عادات میں داخل تھی کہ سونے سے پہلے دونوں
ہاتھوں کو ملا کر دعا فرماتے۔پھر سب بدن پر ہاتھ پھیر لیتے۔چنانچہ حضرت عائشہ
فرماتی ہیں کہ كَانَ إِذَا أوى إلى فِرَاشِهِ كُلَّ لَيْلَةٍ جَمَعَ كَفَّيْهِ ثُمَّ نَفَتْ
فِيْهِمَا فَقَرَأَ فِيْهِمَا قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ وَ قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَ قُلْ أَعُوْذُ
بِرَبِّ النَّاسِ ثُمَّ يَمْسَحُ بِهِمَا مَا اسْتَطَاعَ مِنْ جَسَدِهِ يَبْدَأُ بِهِمَا عَلَى رَأْسِهِ

سيرة النبي علي
64
جلد 1
وَوَجْهِهِ وَمَا أَقْبَلَ مِنْ جَسَدِهِ يَفْعَلُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ و یعنی آپ ہر شب
سب اپنے بستر پر جاتے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں ملاتے۔پھر ان میں پھونکتے اور
قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ - قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھتے۔پھر جہاں تک ہو سکتا اپنے بدن پر ہاتھ ملتے اور ابتدا سر اور منہ اور جسم کے اگلے حصہ
سے فرماتے اور تین دفعہ ایسا ہی کرتے۔ذرا ان تین سورتوں کو باترجمہ پڑھو اور پھر
سوچو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی عظمت اور غنا پر کتنا ایمان تھا۔کس
طرح وہ اللہ تعالیٰ کی پناہ کے بغیر اپنی زندگی خطرہ میں سمجھتے تھے۔

سيرة النبي علي
65
جلد 1
باب سوم
اخلاق پر مجموعی بحث پیشتر اس کے کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
اخلاق پاکیزہ کا فرداً فرداً ذکر کروں ضروری سمجھتا ہوں
کہ اس مضمون پر ایک مجموعی حیثیت سے بھی روشنی ڈالوں جس سے پڑھنے والے کو
پہلے ہی سے تنبیہ ہو جائے کہ کس طرح آپ ہر پہلو سے کامل تھے اور اخلاق کی تمام
شاخوں میں آپ دوسروں کی نسبت بہت آگے بڑھے ہوئے تھے۔اس بات کے
مفصل ثبوت کے لیے تو انسان کو احادیث کا مطالعہ کرنا چاہیے کیونکہ جب آپ کا
سلوک صحابہ سے اور ان کا عشق آپ سے دیکھا جائے تو بے اختیار منہ سے نکل جاتا
ہے
مرحبا احمد مکی مدنی العربی دل و جاں با دفدایت چه عجب خوش لقمی
لیکن اس جگہ میں مختصراً یہ بتانا چاہتا ہوں کہ عرب ایک وحشی قوم تھی اور وہ کسی کی
اطاعت کرنا حتی الوسع عار جانتی تھی اور اسی لیے کسی ایک بادشاہ کے ماتحت رہنا انہیں
گوارہ نہ تھا بلکہ قبائل کے سردار عوام سے مشورہ لے کر کام کرتے تھے۔یہاں تک کہ
قیصر و کسرای کی حکومتیں ان کے دونوں طرف پھیلی ہوئی تھیں لیکن ان کی وحشت اور
آزادی کی محبت کو دیکھ کر وہ بھی عرب کو فتح کرنے کا خیال نہ کرتی تھیں۔عمرو بن ہند جیسا
زبر دست بادشاہ جس نے اردگرد کے علاقوں پر بڑا رعب جمایا ہوا تھا وہ بھی بدوی
قبائل کو روپیہ وغیرہ سے بمشکل اپنے قابو میں لا سکا تھا اور پھر بھی یہ حالت تھی کہ ذرا ذرا
سی بات پر وہ اسے صاف جواب دے دیتے تھے اور اس کے منہ پر کہہ دیتے تھے کہ ہم

سيرة النبي علي
66
جلد 1
تیرے نو کر نہیں کہ تیری فرمانبرداری کریں۔چنانچہ لکھا ہے کہ عمر و بن ہند نے اپنے
سرداروں سے پوچھا کہ کیا کوئی شخص ایسا بھی ہے کہ جس کی ماں میری ماں کی خدمت
کرنے سے عار کرے؟ اس کے مصاحبوں نے جواب دیا کہ ایک شخص عمر و بن كلثوم
ہے اور عرب قبیلہ بنی تغلب کا سردار ہے اس کی ماں بے شک آپ کی ماں کی خدمت
سے احتراز کرے گی اور اسے اپنے لیے عار سمجھے گی۔جس پر بادشاہ نے ایک خط لکھ کر
عمر و بن كلثوم کو بلوایا اور لکھا کہ اپنی والدہ کو بھی ساتھ لیتے آنا کیونکہ میری والدہ اسے
دیکھنا چاہتی ہے۔عمرو بن کلثوم اپنی والدہ اور چند اور معزز خواتین کو لے کر اپنے ہمراہیوں
سمیت بادشاہ کے خط کے بموجب حاضر ہو گیا۔بادشاہ کی والدہ نے حسب مشورہ اس کی
والدہ سے کچھ کام لینا تھا۔دونوں زنان خانہ میں بیٹھی ہوئی تھیں۔والدہ شاہ نے کسی
موقع پر سادگی کے ساتھ کہہ دیا کہ ذرا فلاں قاب 10 مجھے اٹھا دو۔عمر و بن کلثوم کی
والدہ لیلی نے جواب دیا کہ جسے ضرورت ہو خود اٹھا لے۔اس پر والدہ شاہ نے مکر راصرار
کیا لیکن لیلی نے بجائے اس حکم کی تعمیل کے زور سے نعرہ مارا کہ وَا اَذِلَّاهُ يَا بَنِی تَغْلَبَ
اے بنی تغلب ! دوڑ و کہ تمہاری ذلت ہوگئی ہے۔اس آواز کا سننا تھا کہ اس کے بیٹے
عمر و بن کلثوم کی آنکھوں میں تو خون اتر آیا۔بادشاہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا گھبرا کر اٹھا۔چونکہ اپنے پاس تو کوئی ہتھیار نہ تھا اِدھر اُدھر دیکھا کہ بادشاہ کی تلوار کھونٹی کے ساتھ
لٹک رہی تھی۔اُس کی طرف جھپٹا اور تلوار میان سے نکال کر ایک ہی وار سے بادشاہ کا
سراڑا دیا لیکن اس سے بھی جوشِ انتقام نہ اترا۔باہر نکل کر سپاہیوں کو حکم دیا کہ شاہی
مال و متاع کوٹ لو۔بادشاہ کی سپاہ تو غافل تھی اس کے سنبھلتے سنبھلتے لوٹ لاٹ کر
صفایا کر دیا اور اپنے وطن کی طرف چلا آیا۔چنانچہ اپنے ایک قصیدہ میں اس شاعر نے
عمر و بن ہند کو مخاطب کر کے اپنے آزاد ہونے کا ذکر یوں کیا ہے۔اَبَا هِنْدِ فَلَا تَعْجَلُ عَلَيْنَا وَانْظِرْنَا نُخَبِّرُكَ الْيَقِيْنَا
اے ابا ہند! تو ہمارے معاملہ میں جلدی نہ کر اور ہمیں ڈھیل دے ہم تجھے یقینی

آج 10 میں سے 10 باقی