سیرة النبیﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 2
سيرة النبي علي
بات بتائیں گے۔67
جلد 1
بِأَنَّا نُوُرِدُ الرأيَاتِ بِيْضًا وَنُصْدِرُهُنَّ حُمُرًا قَدْ رَوِيْنَا
وہ یہ کہ ہم سفید جھنڈوں کے ساتھ جنگ میں جاتے ہیں اور جب واپس آتے
ہیں تو وہ جھنڈے خون سے سرخ وسیراب ہوتے ہیں۔وَأَيَّامٍ لَّنَا غُرٍ طِوَالٍ عَصَيْنَا الْمَلِكَ فِيهَا أَنْ نَدِينَا
اور بہت سے ہمارے مشہور اور دراز معر کے ہیں کہ ہم نے ان میں بادشاہ کی
نافرمانی کی تا اس کے مطیع نہ ہو جائیں۔وَرِثْنَا الْمَجْدَ قَدْ عَلِمَتْ مَعَدٌ نُطَاعِنُ دُوْنَهُ حَتَّى يَبِيْنَا
عرب جانتے ہیں کہ ہم بزرگی کے وارث ہیں اپنے شرف کے لیے لڑتے ہیں
الله
تا کہ وہ ظاہر ہو جائے۔أَلَا لَا يَعْلَمُ الْأَقْوَامُ أَنَّا تَضَعُضَعُنَا وَأَنَّا قَدْ وَنِيْنَا
خبردار! تو ہمیں یہ نہ سمجھ کہ ہم کمزور اور سست و کاہل ہو گئے ہیں۔الا لَا يَجْهَلَنْ أَحَدٌ عَلَيْنَا فَنَجْهَلَ فَوقَ جَهْلِ الْجَاهِلِينَا
خبردار ! کوئی ہم پر جہالت سے ظلم نہ کرے ورنہ ہم ظالموں کے ظلم کا سخت بدلہ
دیں گے۔جائیں۔بِأَيِّ مَشِيْئَةٍ عَمُرَو بْنَ هِنْدِ نَكُونُ لِقَيْلِكُمْ فِيْنَا قَطِيْنَا
کس وجہ سے عمرو بن ہند تو چاہتا ہے کہ ہم تیرے گورنر کے فرمانبردار ہو
تُهَدِّدُنَا وَتُوُعِدُنَا رُوَيْدًا مَتَى كُنَّا لِأُمِّكَ مَقْتَوِيْنَا
تو ہمیں ڈراتا ہے اور دھمکاتا ہے جانے بھی دے۔ہم تیری ماں کے خادم کب
ہوئے تھے۔فَإِنَّ قَنَاتَنَا يَا عَمُرُو أَعْيَتُ عَلَى الْأَعْدَاءِ قَبْلَكَ اَنْ تَلِيْنَا 11
سيرة النبي علي
68
جلد 1
اے عمرو! ہمارے نیزوں نے انکار کیا ہے۔تجھ سے پہلے بھی کہ دشمنوں کے لیے نرم
ہو جائیں۔ان اشعار کو دیکھو کس جوش کے ساتھ وہ بادشاہ کو ڈانٹتا ہے اور اپنی آزادی میں
فرق آتا نہیں دیکھ سکتا۔جو حال بنی تغلب کا ان اشعار سے معلوم ہوتا ہے وہی حال
قریباً قریباً سب عرب کا تھا اور خصوصاً قریشِ مکہ تو کسی کی ماتحتی کو ایک دم کے لیے بھی
گوارا نہیں کر سکتے تھے کیونکہ انہیں کعبہ کی ولایت کی وجہ سے جو حکومت گل قبائل عرب
پر تھی اس کی وجہ سے ان کے مزاج دوسرے عربوں کی نسبت زیادہ آزاد تھے بلکہ وہ ایک
حد تک خود حکومت کرنے کے عادی تھے۔اس لیے ان کا کسی شخص کی حکومت کا اقرار کر
لینا تو بالکل امر محال تھا۔یہ وہ قوم تھی کہ جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور ہوا
اور پھر ایسے رنگ میں کہ آپ نے ان کی ایک نہیں، دو نہیں تمام رسوم و عادات بلکہ
تمام اعتقادات کا قلع قمع کرنا شروع کیا جس کے بدلہ میں ان کے دلوں میں آپ کی
-
نسبت جو کچھ بغض و کینہ ہو گا وہ آسانی سے سمجھ میں آ سکتا ہے۔مگر آپ کے اخلاق کو دیکھو کہ ایسی آزاد قوم باوجود ہزاروں کینوں اور
بغضوں کے جب آپ کے ساتھ ملی ہے اسے اپنے سر پیر کا ہوش نہیں رہا۔وہ سب
خودسری بھول گئی اور آپ کے عشق میں کچھ ایسی مست ہوئی کہ وہ آزادی کے خیال
خواب ہو گئے۔اور یا تو کسی کی ماتحتی کو برداشت نہ کرتی تھی یا آپ کی غلامی کو فخر سمجھنے
لگی۔اللہ اللہ ! بڑے بڑے خونخوار اور وحشی عرب مذہبی جوش سے بھرے ہوئے ،
قومی غیرت سے دیوانہ ہو کر ، آپ کے خون کے پیاسے ہو کر آپ کے پاس آتے
تھے اور ایسے رام ہوتے تھے کہ آپ ہی کا کلمہ پڑھنے لگ جاتے۔حضرت عمرؓ جیسا
تیز مزاج گھر سے یہ تہیہ کر کے نکلا کہ آج اس مدعی نبوت کا خاتمہ ہی کر کے آؤں
گا۔غصہ سے بھرا ہوا تلوار کھینچے ہوئے آپ کے پاس آتا ہے لیکن آپ کی نرمی اور
وقار و سکینت اور اللہ تعالیٰ پر ایمان دیکھ کر آپ کو قتل تو کیا کرنا تھا خود اپنے نفس کو قتل
سيرة النبي علي
69
جلد 1
کر کے حلقہ بگوشوں میں داخل ہو گیا۔کیا کوئی ایک نظیر بھی دنیا میں ایسی معلوم ہوتی
ہے کہ جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ ایسی آزاد اور خونخوار قوم کو کسی نے ایسا مطبع کیا ہو
اور وہ اپنی آزادی چھوڑ کر غلامی پر آمادہ ہو گئی ہو اور ہر قسم کی فرمانبرداری کے نمونے
اس نے دکھائے ہوں۔اگر ایسی کوئی قوم پائی جاتی ہو تو اس کا نشان و پتہ ہمیں بتاؤ
تا ہم بھی تو اس کے حالات سے واقف ہوں۔لیکن میں سچ سچ کہتا ہوں کہ کوئی مصلح
ایسے وسیع اخلاق لے کر دنیا میں نہیں آیا جیسا کہ ہمارا آقاع۔اور اس لیے کسی مصلح
صلى الله
کی جماعت نے ایسی فدائیت نہیں دکھائی جیسے ہمارے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابہ نے۔چنانچہ بخاری شریف میں صلح حدیبیہ کے واقعات میں مسور بن مخرمہ کی
روایت ہے کہ جب آپ حدیبیہ میں ٹھہرے ہوئے تھے تو میں نے دیکھا کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم تھوکتے تھے تو صحابہؓ اچک کر آپ کا تھوک اپنے منہ اور ہاتھوں پرمل
لیتے تھے اور جب آپ وضو کر نے لگتے تو وضو کے بچے ہوئے پانی کے لینے کے لیے
اس قدر لڑتے کہ گویا ایک دوسرے کو قتل کر دیں گے۔اور جب آپ کوئی حکم دیتے
تھے تو ایک دوسرے کے آگے بڑھ کر اس کی تعمیل کرتے اور جب آپ بولنے لگتے تو
سب اپنی آوازوں کو نیچا کر لیتے۔اور صحابہ کے اس اخلاص اور محبت کا ان ایلچیوں پر
جو گفتگو کے لیے آئے تھے ایسا اثر پڑا کہ انہوں نے اپنی قوم کو واپس جا کر اس بات پر
آمادہ کیا کہ وہ آپ کی مخالفت سے باز آجائیں 12۔اسی طرح بخاری میں لکھا ہے کہ جنگ احد پر جانے کے متعلق جب آپ نے
انصار سے سوال کیا تو سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے آپ کو جواب دیا یا رسول اللہ ! کیا
آپ سمجھتے ہیں کہ ہم حضرت موسی کے ساتھیوں کی طرح کہہ دیں گے کہ فَاذْهَبُ
انْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ 13 یعنی تو اور تیرا رب جاؤ اور دونوں
دشمنوں سے لڑو ہم تو یہیں بیٹھے ہیں۔بلکہ خدا کی قسم ! ہم تیرے آگے بھی اور پیچھے بھی
اور دائیں بھی اور بائیں بھی تیرے دشمنوں سے مقابلہ کریں گے۔اے چشم بصیرت۔
سيرة النبي علي
70
جلد 1
رکھنے والو! اے فہیم دل رکھنے والو! خدا را ذرا اس جواب کا اُس جواب سے مقابلہ تو
کرو جوحضرت موسی کو اُن کی امت نے دیا اور اس عمل سے بھی مقابلہ کر و جو حواریوں
سے حضرت مسیح کے گرفتار ہونے کے وقت سرزد ہوا۔اور پھر بتاؤ کہ کیا اس قربانی ، اس
فدائیت سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ہمارا رسول ﷺ ایسے اخلاق رکھتا تھا کہ جن کی نظیر
دنیاوی بادشاہوں میں تو خیر تلاش کرنی ہی فضول ہے دینی بادشاہوں یعنی نبیوں میں
بھی نہیں مل سکتی۔اور اگر کوئی نبی ایسے اخلاق رکھتا تو ضرور اس کی امت بھی اس پر اس
طرح فدا ہوتی جس طرح آپ پر۔مگر اس اخلاق کے مقابلہ کے ساتھ عربوں کی
آزادی کو بھی ضرور مد نظر رکھنا چاہیے۔اس موقع پر میں ایک اور نظیر دینی بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ جس سے مردوں
کے علاوہ عورتوں کے اخلاص کا نمونہ بھی ظاہر ہو جائے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ
جَاءَتْ هِنْدٌ بِنْتُ عُتْبَةَ فَقَالَتْ يَا رَسُوْلَ اللهِ مَا كَانَ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ مِنْ
أَهْلِ حِبَاءٍ أَحَبَّ إِلَى أَنْ يَذِلُّوا مِنْ أَهْلِ خِبَائِكَ ثُمَّ مَا أَصْبَحَ الْيَوْمَ عَلَى
ظهُرِ الْأَرْضِ أَهْلُ خِبَاءٍ أَحَبَّ إِلَى أَنْ يَعِزُّوْا مِنْ أَهْلِ خِبَائِكَ 14 یعنی ہند
عتبہ آئی اور اس نے حضرت رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ !
روئے زمین پر کوئی خیمہ والا نہ تھا جس کی نسبت میں آپ سے زیادہ ذلت کی خواہشمند
ہوں اور اب روئے زمین پر کوئی گھر والا نہیں جس کی نسبت میں آپ کے گھر والوں
سے زیادہ عزت کی خواہشمند ہوں۔اس عورت کی طرف دیکھو یا تو وہ بغض تھا یا ایسی
فریفتہ ہو گئی اور اس کی وجہ سوائے اُن اخلاق کریمہ اور اُس نیکی اور تقوی کے کیا تھی جو
آپ میں پائے جاتے تھے۔اللہ تعالیٰ بھی اس کی یہی وجہ بیان فرماتا ہے۔چنانچہ
قرآن شریف میں لکھا ہے فَيَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ لِنْتَ لَهُمْ ۚ وَلَوْ كُنْتَ
فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ 15 غرض کہ ان اخلاق حسنہ کا
ایسا نیک اثر پڑا کہ ایک ایک کر کے تمام عرب قبیلے آپ کی خدمت میں آ حاضر
سيرة النبي علي
71
جلد 1
ہوئے۔بھلا اس واقعہ کا عمرو بن ہند کے واقعہ سے مقابلہ تو کر کے دیکھو ہیں تفاوت
را از کجا است تا به کجا۔“
صلى الله
اس وقت تک تو میں نے آنحضرت
رسول
کریم علیہ کے اخلاق حسنہ ﷺ کے اخلاق حسنہ کو آپ کے
کے متعلق آپ کی بیوی کی گواہی صحابہ کی فدائیت سے ثابت کیا ہے
اب ایک اور طریق سے اس امر پر روشنی ڈالتا ہوں۔آدمی کا سب سے زیادہ تعلق اپنی
بیوی سے ہوتا ہے کیونکہ اس کے پاس روزانہ بہت سا وقت خرچ کرنا پڑتا ہے اور بہت
سی ضروریات میں اس کے ساتھ مشارکت اختیار کرنی پڑتی ہے اس لیے یہ تو ممکن ہے
کہ انسان باہر لوگوں کے ساتھ تکلف کے ساتھ نیک اخلاق کے ساتھ پیش آ سکے اور
ایک وقت کے لیے اُس گند کو چھپالے جو اُس کے اندر پوشیدہ ہولیکن یہ بات بالکل
ناممکن ہے کہ کوئی اپنی برائیوں اور بدخلقیوں کو اپنی بیوی سے پوشیدہ رکھ سکے کیونکہ
علاوہ ایک دائمی صحبت اور ہر وقت کے تعلق کے بیوی پر مرد کو کچھ اختیار بھی ہوتا ہے اور
اس کی کمزوری سے فائدہ اٹھا کر وہ اپنی فطری بداخلاقی کا اکثر اوقات اس کے سامنے
ہے
اظہار کر دیتا ہے۔پس انسان کے اخلاق کا بہتر سے بہتر گواہ اس کی بیوی ہوتی
جس کا تجربہ دوسرے لوگوں کے تجربہ سے بہت زیادہ صحیح مشاہدات پر مبنی ہوتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے متعلق جو گوا ہی حضرت خدیجہ نے دی ہے وہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نیک اخلاق کو ثابت کرنے کے لیے کافی سے زیادہ ہے اور
اس کے بعد کسی زائد شہادت کی ضرورت نہیں رہتی۔حضرت عائشہ وحی کی ابتدا بیان
کرتے ہوئے فرماتی ہیں کہ جب پہلی دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل
ہوئی تو آپ بہت گھبرائے اور غار حرا سے گھر کی طرف لوٹے اور آپ کا دل دھڑک
رہا تھا۔حضرت خدیجہ کے پاس آ کر آپ نے فرمایا کہ مجھے کپڑا اوڑھا دو جلد کپڑا
اوڑھا دو۔جس پر آپ پر کپڑا ڈالا گیا یہاں تک کہ آپ کا کچھ خوف کم ہوا اور آ۔-
سيرة النبي علي
72
جلد 1
نے سب واقعہ حضرت خدیجہ کو سنایا اور فرمایا کہ مجھے تو اپنی نسبت کچھ خوف پیدا ہو گیا
ہے۔اس بات کو سن کر جو کچھ حضرت خدیجہ نے فرمایا وہ یہ ہے كَلَّا وَاللَّهِ مَا يُخْزِيْكَ
اللهُ أَبَدًا إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُوْمَ وَتَقْرِى
الضَّيْفَ وَتُعِيْنُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ 16 یعنی سنو جی میں خدا کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ
خدا تجھے کبھی ذلیل نہیں کرے گا کیونکہ تو رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرتا ہے اور
کمزوروں کا بوجھ اٹھاتا ہے اور تمام وہ نیک اخلاق جو دنیا سے معدوم ہو چکے ہیں اُن
پر عامل ہے۔مہمانوں کی خدمت کرتا ہے اور کچی مصیبتوں پر لوگوں کی مدد کرتا ہے۔اس کلام کے باقی حصوں پر تو اپنے وقت پر لکھوں گا سر دست حضرت خدیجہ کی گواہی کو
پیش کرتا ہوں جو آپ نے قسم کھا کر دی ہے یعنی تَكْسِبُ الْمَعْدُومَ کی گواہی کو کافی
تھی لیکن اپنے کلام کو قسم کے ساتھ مؤکد کر کے بیان فرمایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم میں تمام اخلاق حسنہ پائے جاتے ہیں حتی کہ وہ اخلاق بھی جو اُس وقت ملک میں
کسی اور آدمی میں نہیں دیکھے جاتے تھے۔یہ گواہی کیسی زبر دست اور کیسی صاف ہے اور پھر بیوی کی گواہی اس معاملہ
میں جیسا کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں نہایت ہی معتبر ہے۔حضرت خدیجہ فرماتی ہیں کہ
گل اخلاق حسنہ جو دنیا سے معدوم ہو چکے ہیں آپ میں پائے جاتے تھے۔حضرت خدیجہ کی گواہی پیش کرنے کے
خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعد میں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ ولم
کی گواہی اپنے اخلاق کی نسبت کی گواہی اپنی نیک سیرتی کی نسبت پیش
کرتا ہوں۔شاید اس پر بعض لوگ حیران ہوں کہ اپنی نسبت آپ گواہی کے کیا معنی
ہوئے۔لیکن یہ گواہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی بے تکلفی سے اور بغیر پہلے
غور کے دی ہے کہ موافق تو الگ رہے مخالف کو بھی اس کے ماننے سے انکار نہیں ہونا
چاہیے۔اس حدیث میں جس میں حضرت خدیجہ کی گواہی کا ذکر ہے آگے چل کر لکھا
سيرة النبي علي
73
جلد 1
ہے کہ حضرت خدیجہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ساتھ اپنے بھائی ورقہ بن نوفل
کے پاس لے گئیں اور انہیں گل حال سنایا۔انہوں نے سن کر کہا کہ یہ فرشتہ جو آپ پر
نازل ہوا ہے یہ وہی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے حضرت موسی پر نازل فرمایا تھا اور فرمایا کہ
يَا لَيْتَنِيْ فِيْهَا جَدَعٌ لَيْتَنِى أَكُوْنُ حَيَّا إِذْ يُخْرِجُكَ قَوْمُكَ فَقَالَ رَسُوْلُ
اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَمُخْرِجيَّ هُمُ 17 یعنی اے کاش کہ میں اُس وقت
جوان و توانا ہوں۔اے کاش! کہ میں اُس وقت زندہ ہوں جبکہ تجھے تیری قوم نکال
دے گی۔رسول اللہ علیہ نے سن کر فرمایا کیا وہ مجھے نکال دیں گے؟
اس گفتگو سے اور خصوصاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول سے کہ کیا مجھے
میری قوم نکال دے گی؟ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا اندر کیسا صاف تھا۔اور جب آپ
نے ورقہ بن نوفل سے یہ بات سنی کہ آپ کو اہل مکہ نکال دیں گے تو آپ کو اس سے
سخت حیرت ہوئی کیونکہ آپ اپنے نفس میں جانتے تھے کہ مجھ میں کچھ عیب نہیں۔اور
اگر آپ ذرہ بھر بھی اپنی طبیعت میں تیزی پاتے تو اس قدر تعجب کا اظہار نہ فرماتے لیکن
ورقہ کی بات سن کر اس پاک فطرت انسان کے منہ سے بے اختیار نکل گیا کہ ہیں ! کیا
میری قوم مجھے نکال دے گی؟ اسے کیا معلوم تھا کہ بعض خبیث الفطرت ایسے بھی
ہوتے ہیں کہ جو ہر نور کی مخالفت کے لیے کھڑے ہو جاتے ہیں۔وہ تو اس بات پر
حیران تھا کہ اس پاک زندگی اور اس دردمند دل کے باوجود میری قوم مجھے کیونکر
نکال دے گی۔اخلاق حمیدہ کی تفصیل اخلاق پر ایک مجملاً بحث کرنے کے بعد اب میں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے اخلاق کا تفصیلاً بیان کرنا چاہتا ہوں لیکن پیشتر اس کے کہ میں فرداً فرداً آپ کے
اخلاق کا بیان کروں ان کی تقسیم کر دینا ضروری سمجھتا ہوں تا کہ اس تقسیم کو مدنظر رکھ کر
ناظرین پر یہ بات پوری طرح عیاں ہو جاوے کہ تمام کے تمام شعبہ ہائے اخلاق میں
سيرة النبي ع
74
جلد 1
آپ کمال کو پہنچ گئے تھے اور ہر حصہ زندگی میں آپ کے اخلاق اپنا جلوہ دکھا رہے
تھے اور کوئی صنف خوبی کی باقی نہ رہی تھی جس میں آپ نے دوسرے تمام انسانوں کو
اپنے پیچھے نہیں چھوڑ دیا۔میں نے جہاں تک غور کیا ہے انسان کے تعلقات تین طرح کے ہوتے ہیں۔سب سے پہلا تعلق تو اس کا خدا سے ہوتا ہے کیونکہ وہ اس کا خالق و رازق ہے۔اس
کے فضل کے بغیر اس کا ایک دم آرام سے نہیں گزرسکتا بلکہ آرام تو الگ رہا اس کی
زندگی ہی محال ہے۔اس کے احسانات کی کوئی حد نہیں ہر ایک لمحہ میں اس کے فضلوں
کی بارش ہم پر ہو رہی ہے۔کمزور سے کمزور، ضعیف سے ضعیف حالت سے اس نے
ہمیں اس حد کو پہنچایا ہے اور عقل وخرد بخش کرگل مخلوقات پر فضیلت بخشی ہے۔اس لیے
اگر اس کے ساتھ ہمارے تعلقات درست نہ ہوں، اگر ہمارے اخلاق تعلق باللہ میں
ادنی ہوں اور اس کے احسانات کو ہم فراموش کر دیں تو ہم سے زیادہ کوئی ذلیل نہیں۔خالق کے بعد ہمارا تعلق مخلوق سے ہے کہ ان میں بھی کوئی ہمارا محسن ہے، کوئی ہمارا معلم
ہے، کوئی ہمارا مہربان ہے، کوئی دردخواہ ہے، کوئی ہمارے آرام و آسائش میں کوشاں
ہے، کوئی ہماری محبت
اور توجہ کا محتاج ہے، کوئی اپنی کمزوریوں اور اپنی گری ہوئی حالت
اور اپنے ہم سفروں سے پیچھے رہ جانے کی وجہ سے ہم سے نصرت و مدد کا متمنی ہے۔غرضیکہ ہزاروں طریق سے ہزاروں آدمی ہم سے متعلق ہیں اور اگر ہمارے معاملات
ان سے درست نہ ہوں ، اگر ان سے بدخلقی سے پیش آئیں تب بھی دنیا کا امن و امان
جاتا رہتا ہے اور فساد و بغاوت میں ترقی ہوتی ہے۔پس اگر ہمارے اخلاق مخلوق سے
درست نہ ہوں تو ہم ایک ڈاکو کی طرح ہیں جو دنیا سے اس کے امن و آرام کا متاع لوٹتا
اور غارت کرتا ہے۔تیسرا تعلق ہمارا خود اپنے نفس سے ہے کہ یہ بھی ہماری بہت سی
تو جہات کا محتاج ہے اور جس طرح ہمارا خالق سے منہ موڑنا یا مخلوق سے بداخلاقی۔پیش آنا نہایت مضر اور مخرب امن ہے اسی طرح ہمارا اپنے نفس سے بدسلوکی کرنا
ނ
سيرة النبي علي
75
جلد 1
اور اخلاق رذیلہ سے پیش آنا نہایت خطرناک اور باعث فساد ہے۔پس وہی انسان
کامل ہو سکتا ہے کہ جو ان تینوں معاملات میں کامل ہو اور ان اصناف میں سے ایک
صنف میں بھی کمزوری نہ دکھلائے۔اگر ان تینوں اقسام اخلاق کو مدنظر رکھ کر دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ اکثر
انسان جو اخلاق میں کامل سمجھے جاتے ہیں بہت سی کمزوریاں رکھتے ہیں۔اور اگر
ایک قسم کے اخلاق میں انہیں کمال حاصل ہے تو دوسری قسم میں انہیں کوئی دسترس
نہیں۔ہاں اللہ تعالیٰ کے پیاروں اور پاک بندوں کا گروہ ہی نکلے گا کہ جو ان تینوں
اقسام اخلاق میں کمال رکھتا ہے اور کسی خوبی کو اس نے ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔اور
جب آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کا مطالعہ غور سے کریں گے تو آپ کو
معلوم ہوگا کہ وہ تمام صاحب کمال لوگوں کے سردار تھے اور باوجود اس کے کہ دنیا میں
بہت سے صاحب کمال لوگ گزرے لیکن جس رنگ میں آپ رنگین تھے اس کے
سامنے سب کے رنگ پھیکے پڑ جاتے ہیں اور جن خوبیوں کے آپ جامع تھے اُن کا
عشر عشیر بھی کسی اور انسان میں نہیں پایا جاتا۔عجب نوریست در جانِ
محمد عجب لعلیست در کان محمد
ندانم کیے تھے در دو عالم که دارد شوکت و شان محمد
ہم اس بات سے قطعاً منکر نہیں ہیں کہ آپ کے پہلے بھی اور آپ کے بعد بھی
بڑے بڑے صاحب کمال پیدا ہوئے ہیں لیکن اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ اُن
کی مثال اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مثال دیے اور سورج کی ہے اور سمندر اور
دریا کی ہے کیونکہ وہ دلربا، یکتا ان تمام خوبیوں کا جامع تھا جو مختلف اوقات میں مختلف
صاحب کمال لوگوں نے حاصل کئے۔آپ نے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس
کے احکام کی اطاعت میں ایسا محو کر دیا تھا کہ دنیا میں اس کے روشن مظہر ہو گئے تھے اور
وہ تَخَلَّقُوا بِاَخْلَاقِ اللهِ کہنے والا انسان خود اس قول کا کامل نمونہ تھا۔
سيرة النبي علي
76
جلد 1
زاں نمط شد محو دلبر کز کمال اتحاد پیکر او شد سراسر صورت رب رحیم
بوئے محبوب حقیقی میدمدزاں روئے پاک ذات حقانی صفاتش مظہر ذات قدیم
میں ان تینوں اقسامِ اخلاق میں سے پہلے تو اُس کے اخلاق حسنہ میں سے وہ
حصہ بیان کروں گا کہ جس سے آپ کا تعلق باللہ بدرجہ کمال ثابت ہوتا ہے۔پھر وہ
حصہ جس سے آپ کے نفس کی پاکیزگی اور کمال ثابت ہوتا ہے اور آخر میں وہ حصہ
جس سے مخلوق سے آپ کے تعلق کی کیفیت کھلتی ہے۔اخلاص باللہ۔خشیت الہی
آپ کی خشیت الہی کا ثبوت ایک دعا سے خوب ملتا ہے۔آپ کی ایک دعا انسان جس وقت لوگوں سے جدا ہو کر دعا مانگتا ہے تو اس
وقت اسے کسی بناوٹ کی ضرورت نہیں ہوتی اور اُس وقت کے خیالات اگر کسی طرح
معلوم ہو جائیں تو وہ اس کے بچے خیالات ہوں گے کیونکہ وہ ان خیالات کا اظہار تخلیہ
میں کرتا ہے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں یہ دعا
مانگا کرتے تھے اَللّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ
فِتْنَةِ الْمَسِيحَ الدَّجَّالِ وَأَعُوْذُ بكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَفِتْنَةِ الْمَمَاتِ
اللهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ مَا أَكْثَرَ مَا
تَسْتَعِيْدُ مِنَ الْمَغْرَمِ؟ فَقَالَ إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا غَرِمَ حَدَّتَ فَكَذَبَ وَوَعَدَ
فَأَخْلَفَ 18 اے میرے خدا! میں تیری ہی پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے اور میں
پناہ مانگتا ہوں مسیح الدجال کے فتنہ سے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں زندگی اور موت
کے فتنوں سے۔اے میرے رب! میں پناہ مانگتا ہوں گناہوں سے اور قرضہ سے۔اس دعا کو سن کر ایک شخص نے پوچھا کہ آپ قرضہ سے اس قدر کیوں پناہ مانگتے ہیں؟
فرمایا کہ جب انسان قرضدار ہو جاتا ہے تو بات کرتے وقت جھوٹ بول جاتا ہے اور
سيرة النبي علي
77
جلد 1
وعدہ کر کے اس کے خلاف کرتا ہے۔کیسی پاک دعا ہے آپ کے اندرونہ پر کیسی روشنی
ڈالتی ہے اور اس سے کیسا کھلا کھلا ظاہر ہو جاتا ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ سے کیسے خائف
تھے۔کس طرح اُس کے حضور گرتے اور گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتے۔پھر اُسی
سے عرض کرتے کہ مجھ سے تو کچھ نہیں ہوسکتا تو خود ہی فضل کر۔خدا تعالیٰ کے غنا سے خوف بڑوں اور چھوٹوں میں کیا فرق ہوتا ہے۔جن
کے پاس کچھ ہوتا ہے وہ کیسے منکسر المزاج
ہوتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسے انسان اور ختم نبوت کا دعوی ، قرآن
شریف جیسی کتاب اتر رہی ہے، نصرت الہی کی وہ بھر مار ہے کہ دشمن و دوست
حیران ہیں۔ہر گھڑی پیار و محبت کے اظہار ہو رہے ہیں حتی کہ بارگاہ خداوندی سے
قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ 19 کا حکم جاری ہوتا ہے
اور اللہ تعالیٰ آپ کی شان میں فرماتا ہے کہ الَّذِيْنَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ 20
اور اسی طرح ارشاد ہوتا ہے کہ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْنٰی 21 لیکن
خشیت الہی کا یہ حال ہے کہ آپ فرماتے ہیں وَاللَّهِ مَا أَدْرِكْ وَأَنَا رَسُوْلُ اللَّهِ مَا
يُفْعَلُ بِي 22 خدا کی قسم! میں نہیں جانتا با وجود اس کے کہ میں خدا کا رسول ہوں کہ
میرے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا۔سچ ہے کہ جسے جتنا قرب شاہی نصیب ہوتا ہے اُسی
طرح وہ خائف بھی زیادہ ہوتا ہے۔اُدھر تو اس بادشاہ دو جہاں کا اللہ تعالیٰ کی خشیت
میں یہ کمال تھا ادھر ہم آجکل فقراء کو دیکھتے ہیں کہ ذرا کوئی بات ہوئی اور کہتے ہیں کہ
اُلٹا دوں طبقہ زمین و آسمان۔ایک ہاتھ میں سوٹا اور ایک ہاتھ میں کشکول گدائی لیے
پھرتے ہیں، بدن پر ہندو فقیروں کی طرح راکھ ملی ہوئی ہوتی ہے، معرفتِ الہی سے
بالکل بے بہرہ ہوتے ہیں، قرآن شریف پر عمل تو الگ رہا ایک آیت بھی پڑھ نہیں
سکتے لیکن دعاوی دیکھو تو کہو کہ نَعُوذُ باللہ اللہ تعالیٰ سب کا روبار خدائی انہیں سپر د کر
کے آپ علیحدہ ہو گیا ہے۔یہ تو جہلاء کا گروہ ہے، پیروں کی بھی ایسی ہی حالت ہے۔
سيرة النبي علي
78
جلد 1
بعض تو فقط اپنی بہشت تو الگ رہی اپنے دستخطی رقعوں پر دوسروں کو بھی بہشت دلاتے
ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی ان کی حالت پر رحم کرے اور ہمیں اس پاک رسول کی اطاعت کی
توفیق دے کہ اس کے بغیر نجات نہیں۔بدر کا واقعہ بدر کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جو ظہور میں آیا وہ بھی
چشم بصیرت رکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرہ کرنے کے لیے کافی ہے اور
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے دل میں اللہ تعالیٰ کا کس قدر خوف تھا۔جنگ بدر کے
موقع پر جبکہ دشمن کے مقابلہ میں آپ اپنے جاں نثار بہادروں کو لے کر پڑے ہوئے
تھے تائید الہی کے آثار ظاہر تھے۔کفار نے اپنے قدم جمانے کے لیے پختہ زمین پر
ڈیرے لگائے تھے اور مسلمانوں کے لیے ریت کی جگہ چھوڑی تھی لیکن خدا نے بارش
بھیج کر کفار کے خیمہ گاہ میں کیچڑ ہی کیچڑ کر دیا اور مسلمانوں کی جائے قیام مضبوط
ہو گئی۔اسی طرح اور بھی تائیدات سماوی ظاہر ہو رہی تھیں لیکن باوجود اس کے اللہ تعالیٰ
کا خوف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دل پر ایسا غالب تھا کہ سب وعدوں اور
نشانات کے باوجود اس کے غنا کو دیکھ کر گھبراتے تھے اور بیتاب ہو کر اس کے حضور
میں دعا فرماتے تھے کہ مسلمانوں کو فتح دے۔چنانچہ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ
قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي قُبَّةِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَنْشُدُكَ
عَهْدَكَ وَوَعْدَكَ اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ لَمْ تُعْبَدُ بَعْدَ الْيَوْمِ فَأَخَذَ أَبُو بَكْرٍ
بِيَدِهِ فَقَالَ حَسُبُكَ يَا رَسُوْلَ اللهِ فَقَدْ أَلْحَحُتَ عَلَى رَبِّكَ وَهُوَ فِي
الدِّرْعِ فَخَرَجَ وَهُوَ يَقُوْلُ سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ
وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ 23 نبی کریم جنگ بدر میں ایک گول خیمہ میں تھے اور
فرماتے تھے کہ اے میرے خدا! میں تجھے تیرے عہد اور وعدے یاد دلاتا ہوں اور ان
کے ایفا کا طالب ہوں۔اے میرے رب! اگر تو ہی ( مسلمانوں کی تباہی ) چاہتا ہے
تو آج کے بعد تیری عبادت کرنے والا کوئی نہ رہے گا۔اس پر حضرت ابو بکر نے آپ