تعلقات بین الاقوام کے بارہ میں اسلامی تعلیم اور رسول کریمﷺ کا اسوہ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
474
جلد 1
تعلقات بین الاقوام کے بارہ میں اسلامی تعلیم
اور رسول کریم ﷺ کا اسوہ
اسلام اور تعلقات بین الاقوام“ کے عنوان سے حضرت مصلح موعود کی ایک تحریر جو
که ریویو آف ریلیجنز اکتوبر 1919ء میں شائع ہوئی اس میں آپ نے تعلقات
بین الاقوام پر اسلامی تعلیمات اور رسول کریم علیہ کے اسوۂ حسنہ کا تذکرہ کرتے
ہوئے تحریر فرمایا :۔وو
صلى الله
صلى الله
قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا
ذلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ 1 یعنی اے مسلمانو! جب ملک میں امن
قائم ہو تو تمہارا یہ کام نہیں کہ فساد ڈلواتے اور لوگوں کو دکھ دیتے پھرو۔اگر تم مومن ہو تو
امن ہی اچھے نتائج پیدا کرنے والی چیز ہے۔پس لوگوں سے نیک سلوک کرو اور اچھا
معاملہ کرو کسی کو دکھ اور تکلیف نہ دو۔اس کے متعلق رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں اے مسلمانو ! خدا نے ہرگز حلال نہیں
کیا اس امر کو کہ دوسروں کے گھروں میں داخل ہوڈا کے ڈالنے کے لئے یا دکھ دو، نہ
اس بات کو حلال کیا ہے کہ دوسروں کے پھل کھاؤ اور ان کی جانوں ، مالوں اور حرمتوں کو
حرام کرو تمہارے جو حقوق ان کے ذمہ ہوں وہ لے لو لیکن یہ نہیں کہ ان سے سختی کرو۔صلى الله
پھر حدیث میں آتا ہے رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں ایک یہودی سودا بیچ رہا
تھا۔ایک مسلمان اس کے پاس گیا اور جا کر کہا یہ چیز اس قیمت پر دو گے؟ یہودی نے
سيرة النبي علي
475
جلد 1
کہا اس خدا کی قسم جس نے موسی کو سب نبیوں پر فضیلت دی ہے میں اس قیمت پر نہیں
دوں گا۔اس پر مسلمان نے اس کو تھپڑ مارا۔یہودی رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا اور جا
کر شکایت کی۔آپ نے اس شخص کو بلا کر پوچھا تو اس نے کہا میں نے اس لئے تھپڑ مارا
ہے کہ اس نے موسی کو سب نبیوں سے افضل کہا ہے۔آپ اس پر سخت ناراض ہوئے
اور کہا آئندہ ایسی حرکت مت کرنا 2۔اس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ اسلام میں امن کی تعلیم کس قدر زور کے ساتھ دی گئی
ہے۔چونکہ دوسروں کو دکھ اور تکلیف پہنچانا بہت سے فسادوں اور جھگڑوں کا موجب
ہوتا ہے اس لئے اسلام مسلمانوں کو حکم دیتا ہے نہ کسی کا مال چھینو، نہ کسی سے بد معاملگی
کرو، نہ کسی کی عزت وحرمت کو نقصان پہنچاؤ۔یہ ایسی تعلیم ہے کہ اگر تمام لوگ اس پر
عمل کریں تو بہت سے فساد رک جائیں۔تیسری بات یہ ہے کہ بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک مذہب کے لوگ دوسرے
مذہب کے لوگوں کے احساسات کا خیال نہیں رکھتے اور ایسے الفاظ منہ سے نکال دیتے
ہیں جو دوسروں کے لئے بڑے دکھ اور تکلیف کا موجب ہوتے ہیں۔یہ بات یاد رکھنی
چاہئے کہ لڑائی ہمیشہ مارنے پیٹنے سے ہی نہیں ہوتی بلکہ زبان سے بھی ہوتی ہے۔اور
زبان کی وجہ سے جو لڑائی ہوتی ہے وہ بہت ہی خطرناک ہوتی ہے۔اس لئے زبان کے
متعلق بہت احتیاط ہونی ضروری ہے۔اس کے متعلق اسلام کا یہ حکم ہے وَلَا تَسُبُّوا
الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ كَذَلِكَ زَيَّنَا
لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ مَّرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُوْنَ
یعنی اے مسلمانو ! تمہیں ہرگز اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ غیر مذہب والے جن کو
اللہ کے سوا پوجتے ہیں ان کو گالیاں دو۔اگر تم ایسا کرو گے تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ وہ
بے علمی کی وجہ سے اللہ کو گالیاں دیں گے۔آخر وہ بھی انسان ہیں، ان میں بھی احساس
کا مادہ ہے، ان کے دل پتھر کے نہیں ہیں۔پس اگر تم ان کی گالیاں نہیں سننا چاہتے تو تم
سيرة النبي علي
476
جلد 1
بھی ان کے بزرگوں کو گالیاں نہ دو۔اگر کوئی مسلمان زبان کی چھری چلاتا ہے اور
حضرت کرشن ، حضرت رائم اور بابا نانک کو گالیاں نکالتا اور سخت الفاظ میں یاد کرتا ہے تو
ان کو ماننے والے لوگ بھی مسلمانوں کے بزرگوں بلکہ خدا کو گالیاں دیں گے اور اس
طرح آپس میں دشمنی اور عداوت پیدا ہو جائے گی۔ہم احمدی تو مانتے ہیں کہ حضرت رائم
اور کرشن خدا کے نبی تھے اور حضرت بابا نانک ایک بزرگ انسان تھے۔مگر جو مسلمان ان کو
ایسا نہیں مانتے وہ خیال کریں کہ وہ ان کے متعلق برے الفاظ استعمال کریں گے تو کیا
ان کے ماننے والے مسلمانوں کے بزرگوں کے متعلق استعمال نہ کریں گے؟ ضرور
کریں گے۔جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپس میں عداوت اور دشمنی پیدا ہو جائے گی۔پس
صلح اور آشتی ، اتفاق اور اتحاد کے لئے ضروری ہے کہ دوسرے لوگوں کے مذہبی
جذبات اور احساسات کا خاص خیال رکھا جائے اور کوئی دل دکھانے والا کلمہ کسی مذہب
کے بزرگوں کے متعلق استعمال نہ کیا جائے۔اسلام مسلمانوں کو یہی تعلیم نہیں دیتا کہ
دوسروں کو جبراً مسلمان نہ بناؤ اور یہی نہیں کہتا کہ دوسروں کو مذہبی اختلاف کی وجہ سے
دکھ اور تکالیف نہ دو بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ دوسروں کے جذبات کو بھی صدمہ نہ پہنچاؤ اور
زبان سے بھی کسی کو آزردہ نہ کرو۔الله
اس کے متعلق قرآن کریم کا حکم تو میں بتا آیا ہوں اب رسول کریم ﷺ کا عمل
صلى
الله
پیش کرتا ہوں۔ایک دفعہ جب کفار نے صحابہ کو سخت تنگ کیا تو وہ رسول کریم
علی
کے پاس گئے اور جا کر کہا آپ مشرکین کے لئے بددعا کریں کہ خدا انہیں تباہ کرے۔آپ نے فرمایا میرا یہ کام نہیں اور خدا نے مجھے لعنتیں ڈالنے کے لئے نہیں بھیجا بلکہ
رحمت بنا کے بھیجا ہے اس لئے میں ایسا نہیں کر سکتا ہے۔گو جھوٹے پر لعنت کرنا کوئی گالی
نہیں اور نہ بری بات تھی کیونکہ جو جھوٹا اور شریر ہے اس پر خدا کی لعنت ہونی چاہئے لیکن جس
پر کی جائے وہ برا مناتا ہے اس لئے ان کے احساسات کا خیال کر کے رسول کریم ﷺ نے
ایسا نہ کیا۔پس اگر ایک دوسرے کے احساسات کا خیال رکھا جائے تو بہت سے فتنے
سيرة النبي علي
477
جلد 1
دور ہو سکتے ہیں اور اگر اس کو نظر انداز کر دیا جائے تو بڑے بڑے خطرناک نتائج نکلتے
ہیں۔مثلاً دیکھو جرمن چانسلر نے لڑائی شروع ہونے کے وقت کیا چھوٹا سا فقرہ منہ
سے نکالا تھا کہ معاہدہ ایک کاغذ کا ٹکڑا ہوتا ہے اور کچھ نہیں۔لیکن اس سے کس قدر
تباہی و بربادی پیدا ہوئی۔بہت سے ملک جو جرمنی کے مقابلہ پر کھڑے ہوئے انہوں
نے اور باتوں کے علاوہ اس فقرہ کو بھی مدنظر رکھا۔پھر اور سیاسی وجوہات بھی تھیں جن
کے ذریعہ اتحادی سلطنتوں نے لوگوں کو جرمنی کے خلاف جوش دلایا۔لیکن اس فقرہ سے
بھی اپنے ممالک میں جوش پھیلانے میں انہیں بڑی مدد ملی۔اور انہوں نے اسی قسم کے
فقروں سے عوام میں ایک جوش پیدا کر دیا۔اور ان کے جذبات کو جرمنی کے خلاف
پورے زور کے ساتھ ابھار دیا۔تو ایسی باتیں بہت بڑا فتنہ ڈلواتی اور بڑے خطرناک
نتائج کا موجب بن جاتی ہیں۔قرآن بڑے زور کے ساتھ مسلمانوں کو اس قسم کی
باتوں سے روکتا ہے اور تاکید کرتا ہے کہ کوئی مسلمان اس طرح نہ کرے۔جب اسلام
کی یہ تعلیم ہے تو اس کے مقابلہ میں مسلمان بھی دوسروں سے مطالبہ کرنے کا حق رکھتے
ہیں کہ کوئی ان کے ساتھ بھی ایسا نہ کرے۔اگر ایسا ہو جائے تو اس کے بعد آپس میں
صلح اور اتحاد ہونا ایک یقینی امر ہے۔اس کے بعد ہم دیکھتے ہیں کہ آپس میں صلح اور اتفاق کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے
لئے یہی ضروری نہیں ہوتا کہ ایک دوسرے کے احساسات کا خیال رکھا جائے بلکہ یہ بھی
ضروری ہوتا ہے کہ آپس میں نیک سلوک کیا جائے۔اسلام کے متعلق عام لوگوں کا یہ
خیال ہے کہ اس میں غیر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم نہیں دیا
گیا۔حالانکہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس میں نہایت وضاحت کے ساتھ عمدہ
سلوک کا حکم دیا گیا ہے۔چنانچہ حکم ہے وَقَاتِلُوا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ
وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ ؟ اے مسلمانو! اللہ کے رستہ میں ان
لوگوں سے مقابلہ کرو اور ان سے لڑو جو تم سے لڑتے ہیں۔مگر کسی پر کسی قسم کی زیادتی
سيرة النبي علي
478
جلد 1
مت کرو، اللہ زیادتی کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ
اسلام نے اپنے پیروؤں کو یہ ہر گز حکم نہیں دیا کہ جو تم سے برسر پیکار نہیں اور لڑتے نہیں
ان سے محض اس لئے لڑو کہ وہ مسلمان نہیں بلکہ یہ بتایا ہے کہ جو تم سے لڑتے ہیں انہی
سے لڑو اور ان پر بھی کسی قسم کی زیادتی نہ کرو۔اللہ اس کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔دیکھئے یہ
کیسی اعلیٰ درجہ کی تعلیم ہے۔اب اگر تمام مذاہب والے اس پر عمل کریں تو پھر آئے
دن آپس میں لڑائیاں اور فساد کیوں ہوتے رہیں۔صلى الله
اس کے متعلق رسول کریم اے کا عمل پیش کرتا ہوں۔حضرت عبد اللہ حضرت
عمر رضی اللہ عنہ کے بیٹے جو بڑے بزرگ گزرے ہیں ان کے متعلق آیا ہے کہ وہ گھر
میں آئے تو دیکھا کہ بکری ذبح کی ہوئی ہے آپ نے پوچھا کیا اپنے یہودی ہمسائے کو
گوشت بھیجا گیا ہے؟ کہا گیا نہیں۔انہوں نے کہا ابھی بھیجو۔میں نے رسول کریم ہے
سے سنا ہے آپ فرماتے تھے کہ جبرئیل اتنی بار مجھے ہمسایہ سے سلوک کرنے کے متعلق
حکم دینے کے لئے آیا ہے کہ میں نے خیال کیا کہ ہمسایہ کو وارث بنا دے گا6۔یہ ہے
اسلام کی تعلیم ہمسایہ لوگوں کے متعلق۔اگر سب مذاہب والے اس پر عمل کریں اور تمدنی
معاملات میں ایک دوسرے کا خیال رکھیں تو بہت جلدی اتفاق اور اتحاد پیدا ہوسکتا ہے
کیونکہ جس کے ساتھ نیک سلوک کیا جائے وہ ضرور نرم ہو جاتا ہے اور جب کوئی نرم ہو
جائے تو پھر کسی قسم کا جھگڑا پیدا نہیں ہوسکتا۔نیک سلوک تو الگ رہا اگر کوئی شرارت کر
کے بھی نرم ہو جائے تو بھی دوسرے کا اس پر ہاتھ نہیں اٹھ سکتا۔ایک واقعہ میں اپنے متعلق سناتا ہوں۔ہم نے ایک چھوٹی سی کشتی بنائی ہوئی تھی۔گاؤں کے دوسرے لڑکے روز اسے پانی میں لے جاتے اور لے جا کر خراب کرتے
تھے۔ایک دن میں نے لڑکوں کو کہہ دیا کہ جب وہ کشتی لینے آئیں تو مجھے اطلاع دینا۔دوسرے دن جب وہ آئے اور لڑکوں نے مجھے بتایا تو میں ان کے پاس گیا۔اور لڑ کے تو
بھاگ گئے لیکن ایک کو میں نے پکڑ لیا۔اس نے میرے آگے منہ رکھ دیا اور کہنے لگا لو
سيرة النبي علي
479
جلد 1
مرزا جی جتنا مارنا ہے مار لو۔اس پر مجھے رحم آ گیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا۔یہ بچپن کا
واقعہ ہے۔پس جب نرمی اختیار کرنے پر ایک بچہ کے دل میں بھی ایسی حالت پیدا ہو
جاتی ہے تو سمجھدار انسان کے دل میں کیوں نہ ہوگی۔اس میں شک نہیں کہ وہ لوگ جو
دنی الطبع ہوتے ہیں وہ نرمی سے نرم نہیں ہوتے لیکن اکثر لوگوں میں یہ احساس پایا
جاتا ہے۔غیر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے متعلق ایک اور روایت
ہے۔حضرت ابوبکر صدیق کی صاحبزادی اور رسول
کریم ﷺ کی سالی کہتی ہیں کہ میری
ماں جو مشرکہ تھی میرے پاس آئی۔میں نے رسول کریم ﷺ کو کہلا بھیجا یا رسول اللہ!
میری ماں آئی ہے اور مشرکہ ہے اور اسلام سے سخت متنفر ہے۔کیا میں اس سے نیک
سلوک کروں؟ آپ نے فرمایا ہاں ضرور کروح تو دنیاوی معاملات میں مذہب نیک اور
اچھا سلوک کرنے کی ممانعت نہیں کرتا بلکہ حکم دیتا ہے۔دنیاوی تعلقات چونکہ انسانیت
کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں اس لئے انسان بننے کے لئے ان کا امتیاز کرنا ضروری ہوتا
ہے کیونکہ اگر کوئی پہلے انسان بنے گا تو پھر مسلمان یا ہندو یا عیسائی یا سکھ بن سکے گا۔ور نہ جو انسان ہی نہیں یعنی انسانیت کے صفات اس میں نہیں پائے جاتے اس کا کیا حق
ہے کہ وہ اپنے آپ کو مسلمان یا ہندو یا عیسائی یا سکھ کہے۔یہ تو اچھے سلوک کے متعلق
ہوا۔اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ آپس کے معاملات اور لین دین میں
دیانتداری سے کام لیا جائے۔کئی لوگ ہوتے ہیں جو بے وقوفی اور نادانی سے یہ سمجھتے
ہیں کہ غیر مذاہب کے لوگوں کا مال یا کوئی اور چیز دھوکا اور فریب سے لے لینا جائز
ہے۔چنانچہ کئی لوگ مجھ سے بھی پوچھتے ہیں کہ کیا گورنمنٹ کی چیزوں سے کچھ رکھ لینا
بھی ناجائز ہے اور یہ بھی خیانت میں داخل ہے؟ اسی طرح ہندوؤں، مسلمانوں میں
ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے کو دھوکا فریب دے کر خود فائدہ اٹھا لینا
جائز سمجھتے ہیں جو کہ سخت بد دیانتی ہے اور جب تک یہ دور نہ ہو اُس وقت تک آپس میں
سيرة النبي علي
480
جلد 1
ہرگز حقیقی اتحاد و اتفاق نہیں پیدا ہو سکتا کیونکہ جب ایک شخص دیکھے گا کہ فلاں مذہب
کے آدمی نے میرے ساتھ چند پیسوں کے لئے بددیانتی کی ہے تو پھر اپنے ملک کی باگ
اس کے ہاتھ میں دینے کے لئے کس طرح تیار ہو سکے گا۔پس پہلے اپنے گھر میں
اطمینان ہونا چاہئے کہ جن کے ساتھ تعلقات ہیں وہ خیانت نہیں کرتے اور پھر بڑے
بڑے امور میں ایک دوسرے پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔اب اپنے گھر کی تو یہ حالت ہے
که معمولی معمولی باتوں کے متعلق ایک دوسرے پر اعتبار نہیں کیا جاتا اور گورنمنٹ کے
ساتھ جو تعلقات ہیں ان کا یہ حال ہے کہ اگر مسلمانوں کو گورنمنٹ عہدے دیتی ہے تو
ہندو اس کے خلاف شور مچا دیتے ہیں۔اس کی کیا وجہ ہے؟ یہی کہ ایک دوسرے پر
اعتبار اور اعتماد نہیں ہے۔سٹیجوں پر کھڑے ہو کر لیکچروں میں کہ دینا آسان اور بہت
آسان ہے کہ آپس میں اتفاق اور اتحاد سے رہنا چاہئے لیکن صرف زبانی کہہ دینے
سے نہ کبھی پہلے اتفاق ہوا ہے نہ اب ہو سکتا ہے۔اتفاق و اتحاد کا وعظ کرنے والوں کو
اپنے عمل اور اپنے خیالات کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کیا ہیں اور روز مرہ واقعات سے
دریافت کرنا چاہئے کہ وہ کیا کہتے ہیں۔ان واقعات کو جو آئے دن رونما ہوتے رہتے
ہیں جاننے والا کس طرح آنکھیں بند کر کے کہہ سکتا ہے کہ اس طرح ہند و مسلمانوں میں
اتفاق و اتحاد پیدا ہو گیا ہے یا ہو سکے گا۔قرآن کریم میں اس بات سے بڑے زور کے ساتھ روکا گیا ہے کہ ایک قوم دوسری
کے ساتھ بد دیانتی کرے۔چنانچہ آیا ہے وَمِنْ أَهْلِ الْكِتُبِ مَنْ إِنْ تَأْمَنْهُ
ج
بِقِنْطَارٍ يُؤَدِّهِ إِلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَّنْ اِنْ تَأْمَنْهُ بِدِينَارٍ لَّا يُؤَدِّةٍ إِلَيْكَ إِلَّا
مَا دُمْتَ عَلَيْهِ قَابِمَا ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْأُمِّينَ سَبِيلٌ :
اہل کتاب میں سے بعض تو ایسے ہیں کہ اگر ان کے پاس خزانہ بھی رکھ دیا جائے تو واپس کر
دیں۔مگر ان میں ایسے بھی ہیں کہ اگر انہیں ایک دینار دیا جائے تو بھی اُس وقت تک ادانہ
کریں جب تک تو ان پر کھڑا نہ رہے۔یہ اس لئے کہ وہ کہتے ہیں کہ امیوں کے ساتھ
سيرة النبي عمال
481
جلد 1
بد معاملگی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔اس کے متعلق فرمایا وَ يَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ
وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ۔یہ جھوٹ کہتے ہیں اللہ پر حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ اللہ اس قسم کی
تعلیم نہیں دے سکتا۔تو اس قسم کی بدیانتی کو خدا نے ناپسند فرمایا ہے اس لئے کسی مسلمان
کے لئے ہرگز جائز نہیں کہ کسی ہندو، عیسائی یا سکھ یا اور کسی مذہب کے انسان کے ساتھ
بد دیانتی کرے۔اسی طرح اگر دیگر مذاہب کے لوگ کریں تو آپس میں بہت جلد حقیقی
امن اور پورا اتحاد و اتفاق قائم ہو سکتا ہے۔ورنہ جب تک آپس میں ایک دوسرے پر
اعتبار نہ ہو اتحاد اور اتفاق کا ہونا ناممکن ہے۔پھر ایک اور بات جو صلح کے لئے ضروری ہے وہ آپس میں مل کر کام کرنا ہے۔ایک تو
صلح کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپس میں دشمنی اور عداوت نہ ہو اور ایک یہ کہ وہ امور جن
میں سب مذاہب والے متفق ہوں ان کے لئے مل کر کام کیا جائے۔اس کے متعلق میں بتاتا
ہوں کہ اسلام نے کیا حکم دیا ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے وَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ
كَمَا كَفَرُوْا فَتَكُوْنُوْنَ سَوَاءَ فَلَا تَتَّخِذُوا مِنْهُمْ أَوْلِيَاءَ حَتَّى
يُهَا جِرُوا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَخُذُوهُمْ وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ وَجَدْتُمُوهُم
وَلَا تَتَّخِذُوا مِنْهُمْ وَلِيَّا وَلَا نَصِيرًا إِلَّا الَّذِينَ يَصِلُوْنَ إِلَى قَوْمٍ بَيْنَكُمْ
وَبَيْنَهُم مِّيْثَاقُ 10- اس آیت میں فرمایا کہ فلاں فلاں معاملہ میں اس اس طرح
کرو۔مگر ان لوگوں سے نہیں جن سے تمہارا معاہدہ ہو۔اس سے ظاہر ہے کہ قرآن
نے دوسروں کے ساتھ باوجود اختلافات مذہب کے مل کر کام کرنے کے معاہدے
کرنے کی اجازت دی ہے۔اب میں اس کے متعلق رسول کریم ﷺ کا عمل بتاتا
ہوں۔آپ جب مکہ سے مدینہ ہجرت کر کے گئے اُس وقت مدینہ میں یہود اور مشرک
دو قو میں تھیں۔رسول کریم ﷺ کے جانے پر مشرک تو آپ پر ایمان لے آئے مگر
یہود کے سوائے چند آدمیوں کے باقی آپ کے خلاف ہی رہے۔ان سے رسول
یم ﷺ نے ایک معاہدہ کیا جس کا مطلب یہ تھا کہ یہود اور مسلمان مل کر مدینہ کی
سيرة النبي علي
482
جلد 1
حفاظت کریں گے اور اگر کوئی دشمن حملہ کرے گا تو مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ہر فریق اپنا خرچ آپ برداشت کرے گا۔یہود کا دین یہودیوں کے ساتھ اور
مسلمانوں کا دین مسلمانوں کے ساتھ ہو گا۔جو شخص آپس میں کسی پر ظلم کرے گا اس کا
گناہ اس کی جان پر ہو گا۔جو مسلمان اس معاہدہ سے نکلے گا وہ رسول کے حکم سے نکل
جائے گا۔پس ہر ایک کا فرض ہے کہ اس کی ذمہ داریوں کا پابند ہو 11۔صلى الله
اس معاہدہ سے معلوم ہو سکتا ہے کہ رسول کریم عہ نے اس تعلیم پر خود عمل کیا۔اور یہودی جو سب سے زیادہ اسلام کے ساتھ دشمنی اور عداوت رکھتے تھے ان کے
ساتھ ایک کام کو مل کر کرنے کے لئے معاہدہ کیا اور اس معاہدہ کو اُس وقت تک نہیں
تو ڑا جب تک کہ انہوں نے خود نہیں توڑ دیا۔پس آپس میں اتحاد اور اتفاق قائم کرنے
کا یہ بھی ایک طریق ہے کہ آپس میں معاہدہ کر لیا جائے اور پھر اس معاہدہ کی پابندی
اختیار کی جائے۔اس زمانہ میں یہ بھی ایک بہت بڑا نقص پایا جاتا ہے کہ جو لوگ
آپس میں معاہدے کرتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی پابندی کرنا ضروری نہیں ہے۔جب تک ضرورت ہو اُس وقت تک معاہدہ ہے جب ضرورت نہ رہی معاہدہ بھی نہ رہا۔جیسا کہ جرمنی نے کہا تھا کہ معاہدہ ایک کاغذ کا پُرزہ ہوتا ہے۔اور روس کے بادشاہ کا
قول مشہور ہے کہ معاہدے توڑنے کے لئے ہی ہوتے ہیں۔مگر اسلام معاہدہ کی بڑی سختی
کے ساتھ پابندی کرنے کا حکم دیتا ہے۔چنانچہ آتا ہے إِلَّا الَّذِيْنَ عُهَدْتُم مِّنَ
الْمُشْرِكِينَ ثُمَّ لَمْ يَنْقُصُوكُمْ شَيْئًا وَ لَمْ يُظَاهِرُوا عَلَيْكُمْ أَحَدًا
فَاتِمُّوا إِلَيْهِمْ عَهْدَهُمْ إِلى مُدَّتِهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِيْنَ 12 -
یعنی مشرکین میں سے وہ لوگ جن کے ساتھ تمہارا عہد ہے اور انہوں نے عہد کو
نہیں تو ڑا اور نہ تمہارے خلاف کسی کی مدد کی ہے پس تم ان کے عہد کی مدت کو پورا
کرو۔اور یاد رکھو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ محبت رکھتا ہے۔پھر فرمایا وَامَّا تَخَافَنَّ
مِنْ قَوْمٍ خِيَانَةً فَانْبِذْ إِلَيْهِمُ عَلَى سَوَآءِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْخَابِنِيْنَ 13
سيرة النبي علي
483
جلد 1
یعنی اگر تم کسی قوم سے معاہدہ کرو اور تمہیں شک ہو کہ وہ اندر ہی اندراس کی خلاف ورزی
کر رہی ہے تو یہ نہیں ہونا چاہئے کہ تم چپ چاپ ان کے خلاف لڑنے کے لئے کھڑے
ہو جاؤ۔بلکہ ان کی خیانت کو ان پر ظاہر کرو اور کہو کہ یہ بات ہے جس کی وجہ سے تم سے
صلى الله
جنگ کی جاتی ہے۔اب رسول کریم ﷺ کے متعلق دیکھتے ہیں۔آپ نے فرمایا ہے کہ جو شخص کسی ایسی
قوم کے آدمی کو قتل کرے جس سے معاہدہ ہوا سے خدا جنت میں داخل نہیں کرے گا۔اور نہ صرف داخل ہی نہیں کرے گا بلکہ وہ جنت کی بو بھی نہیں سونگھے گا اور جنت کی بو
ایسی ہے کہ چالیس سال کے عرصہ کی مسافت تک پہنچ جاتی ہے 14۔یہ الگ مضمون ہے
کہ چالیس سال کی مسافت سے کیا مراد ہے۔یہ مذہبی استعارے ہوتے ہیں اس کے
متعلق اگر میں بیان کرنا شروع کروں تو ایک ایسا مضمون شروع ہو جائے گا جو اس
موضوع سے تعلق نہیں رکھتا جس پر اس وقت میں بیان کر رہا ہوں مگر اس سے اتنا تو
معلوم ہو گیا کہ رسول کریم علیہ نے معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے والے کو کس طرح
زجر کی ہے۔الله
پھر صلح حدیبیہ جو ہوئی تھی اس میں ایک یہ شرطا قرار پائی تھی کہ اگر مکہ کا کوئی شخص
رسول کریم ﷺ کے پاس آ جائے تو آپ اسے واپس کر دیں اور اگر آپ کے پاس
سے کوئی مکہ چلا جائے تو واپس نہ کیا جائے۔یہ معاہدہ ہو چکنے کے بعد مکہ سے ایک
مسلمان بھاگ کر رسول کریم ﷺ کے پاس آ گیا۔اس کے لینے کے لئے مکہ کے لوگ
آئے اور آ کر کہا کہ معاہدہ کے مطابق اسے واپس کر دو۔اس شخص نے رسول کریم علیہ
کو بتایا کہ مجھے یہ یہ دکھ دیئے گئے ہیں اور بہت ستایا گیا ہے اس لئے بھاگ کر آیا
ہوں۔کیا آپ پسند کرتے ہیں کہ یہ لوگ مجھے لے جا کر پھر اسی طرح دیکھ دیں؟ آپ
نے فرمایا چونکہ معاہدہ ہو چکا ہے اس لئے خواہ کچھ ہو جانا پڑے گا۔چنانچہ وہ چلا گیا۔لیکن راستہ میں ان آدمیوں میں سے جو اسے لے جا رہے تھے ایک کو مار کر پھر بھاگ
سيرة النبي علي
484
جلد 1
صلى
آیا اور آ کر رسول کریم ﷺ کو کہا کہ آپ نے تو مجھے معاہدہ کے مطابق بھیج دیا تھا۔اگر
وہ مجھے نہیں لے جا سکے تو اس میں آپ پر کوئی حرف نہیں آتا۔آپ نے کہا تو فساد
ڈلوانا چاہتا ہے 15۔ان واقعات سے معلوم ہوسکتا ہے کہ اسلام نے معاہدات کی کیا قدر اور وقعت
رکھی ہے۔اگر سب لوگ ان کی ایسی ہی قدر کریں تو نہایت مضبوط صلح ہو سکتی ہے۔لیکن
اگر دلوں میں یہ خیال ہو کہ جب موقع ملے گا نقصان پہنچا لیں گے تو صلح نہیں ہوسکتی۔پھر اور بات صلح اور اتفاق کے لئے یہ ضروری ہے کہ اگر دو فریقوں میں سے کسی
ایک سے کوئی غلطی ہو جائے تو ایک حد تک اس کو برداشت کر لینا چاہئے۔اس کے متعلق
قف
قرآن کریم کی یہ آیت پیش کرتا ہوں کہ لَتُبُلوُنَّ فِى اَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ *
وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ اشْرَكُوا أَذًى
كَثِيرًا وَاِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ ذلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ 16 خدا تعالى
مسلمانوں کو فرماتا ہے کہ اے مسلمانو ! تمہارے مالوں اور جانوں کے ذریعہ تمہاری
آزمائشیں ہوں گی۔یہودی، عیسائی اور مشرک تم کو دکھ دیں گے۔اگر تم صبر کرو گے،
اللہ کا تقویٰ کرو گے اور تکلیفوں کو برداشت کرو گے تو یہ بہت بڑی بات ہو گی۔عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ کئی لوگ دوسروں کے ساتھ نیک اور اچھا سلوک تو کر
سکتے ہیں اور کرتے ہیں لیکن جب ان پر کوئی زیادتی کرے اور تکلیف دے تو اس کو
برداشت نہیں کر سکتے۔مگر اسلام نہ صرف یہ حکم دیتا ہے کہ دوسروں کے ساتھ نیکی اور
بھلائی کا سلوک کرو، کسی کو دکھ نہ دو بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ اگر کسی کی طرف سے غلطی کی وجہ
سے زیادتی بھی ہو جائے تو اس کو برداشت کرو یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ذرا ذرا سی بات پر
لڑنے جھگڑنے کے لئے تیار ہو جاؤ۔اس کے متعلق رسول کریم ﷺ کا عمل دیکھئے آپ کا یہود سے معاہدہ تھا مگر وہ آ کر
آپ کو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کی بجائے اَلسَّامُ عَلَيْكَ طعنہ کے طور پر کہتے جس کا
سيرة النبي علي
485
جلد 1
مطلب یہ ہے کہ اے محمد تو مر جائے۔ایک دفعہ کچھ لوگوں نے آ کر جب آپ سے اس
طرح کہا تو آپ کی ایک بی بی سن رہی تھیں۔انہوں نے جواب میں کہا عَلَيْكُمُ سَامٌ
وَلَعْنَةُ اللهِ تم پر موت ہو اور اللہ کی لعنت۔یہ سن کر رسول کریم ﷺ نے ان کو فرمایا
اے عائشہ ! تمہیں یہ نہیں کہنا چاہئے تھا اور اگر کہا ہی تھا تو لَعْنَةُ اللَّهِ کیوں کہا عَلَيْكُمُ کہہ
دینا کافی تھا 17۔تو رسول کریم ﷺ نے یہی تعلیم دی ہے کہ صبر اور برداشت کی طاقت
پیدا کرنا چاہئے اور ذرا ذراسی بات پر لڑنے مرنے کو تیار نہیں ہو جانا چاہئے۔بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ قوموں کا آپس میں اتفاق اور اتحاد ہوتا ہے لیکن حالات
ایسے پیدا ہو جاتے ہیں کہ ایک قوم سمجھتی ہے کہ جب تک لڑائی نہ کی جائے گی میں قائم
نہیں رہ سکوں گی۔یا اگر آپس میں لڑائی شروع ہونے کا ڈر ہو تو اور کسی سے لڑائی
شروع کر دی جاتی ہے۔سیاست دان لوگ اس بات کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں لیکن
اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا بلکہ یہ کہتا ہے کہ وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِيْنَ
يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ 18 تم کو انہی لوگوں
لڑنے کی اجازت ہے جو تم سے لڑتے ہیں اور تمہارے دین کو مٹانا چاہتے ہیں۔اور جو
تم سے لڑنا چھوڑ دیں اگر ان سے لڑو گے تو یہ زیادتی ہوگی اور اللہ زیادتی کرنے والوں
کو پسند نہیں کرتا۔اس کے متعلق رسول کریم ﷺ کاعمل دیکھئے۔آپ جب تک مکہ میں رہے کبھی کسی
سے نہیں لڑے اور جب مخالفین نے سخت تنگ کیا تو مکہ چھوڑ کر مدینہ آ گئے۔یہاں بھی
آپ نے پیل نہیں کی۔ہاں اگر سخت مجبوری ہو گئی تو وہ الگ بات ہے۔مگر آپ ابتدا
کرنا نہیں چاہتے تھے۔اب سوال ہوتا ہے کہ اگر لڑنے کی ضرورت ہو اور سخت مجبوری در پیش ہو جائے تو
کیا جائے ؟ عام طور پر یہ کیا جاتا ہے کہ اگر کچھ عرصہ لڑائی سے پہلو تہی کی جاتی ہے
تو جب لڑائی شروع ہوتی ہے اُس وقت یہی کہا جاتا ہے کہ اب دشمن کو پیس ہی ڈالنا