تعلقات بین الاقوام کے بارہ میں اسلامی تعلیم اور رسول کریمﷺ کا اسوہ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 2
سيرة النبي علي
486
جلد 1
چاہئے۔بہت لوگ جنہوں نے علم اخلاق کا مطالعہ نہیں کیا ہو گا وہ نہیں سمجھیں گے کہ جو
قوم پہلے صبر سے کام لے سکتی ہے کس طرح ہو سکتا ہے کہ لڑائی کے وقت وہ دشمنوں کو
پیں ہی ڈالنا چاہے۔مگر ایسا ہوتا ہے کہ پہلے صبر اور برداشت سے کام لیا جاتا ہے مگر
جب لڑتے ہیں تو پیں ہی ڈالتے ہیں لیکن اسلام اس سے منع کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جس
قدر دشمن تم پر تعدی کرتا ہے اُسی قدر بدلہ لینے کی تمہیں اجازت ہے۔اس سے زیادہ
نہیں کہ دشمن کو پیس ہی ڈالنے کے لئے تیار ہو جاؤ۔دراصل یہ حکم نہایت اعلیٰ درجہ کی
حکمت پر مبنی ہے۔کیونکہ جو قو میں یہ چاہتی ہیں کہ اپنے دشمن کو پہیں ہی ڈالیں تا کہ وہ
آئندہ سر نہ اٹھا سکے وہ دراصل اس طرح جنگ کی بنیا د رکھتی ہیں اور جو اُتنی ہی سزا دیتی
ہیں جتنی ضروری ہوتی ہے وہ صلح کی بنیا د رکھتی ہیں اس لئے دشمن کو تباہ اور مٹا دینے کی
کوشش نہیں ہونی چاہئے بلکہ مناسب سزا دے دینی چاہئے۔اس کے علاوہ ایک اور بات ہے اور وہ یہ کہ بعض تو میں لڑتے وقت انصاف کو چھوڑ
کر شرارت سے کام لیتی ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے والے بھی شرارت سے کام لیتے
ہیں۔اسلام کہتا ہے جب اپنی حفاظت کے لئے لڑنے کی ضرورت ہولر ولیکن شرارت
کے مقابلہ میں شرارت سے کام نہ لینا چاہئے بلکہ عدل
کو مدنظر رکھنا چاہئے۔چنانچہ فرماتا
ہے وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ اَنْ صَدُّ وَكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَنْ
تَعْتَدُوا 19 اے مسلمانو! اگر تمہیں بعض قوموں نے مکہ سے روک کر عبادت نہیں کرنے
دی تو اس کی وجہ سے شرارت نہ کرنا چاہئے۔یہ وہ تعلیم ہے جس سے امن اور اتفاق قائم رہ سکتا ہے کہ اگر کوئی شرارت کرے تو
اس کے مقابلہ میں شرارت سے ہی کام نہیں لینا چاہئے اور عدل و انصاف کو چھوڑ نہیں
دینا چاہئے بلکہ عدل سے کام لینا چاہئے۔الله
اس کے متعلق رسول کریم ﷺ کا عمل دیکھئے۔احد کی جنگ میں مخالفین نے
شرارت کی کہ مسلمانوں کے جو آدمی شہید ہوئے تھے ان کے ناک کان زبان وغیرہ
سيرة النبي علي
487
جلد 1
کاٹ کر ان کی بے عزتی کی اور ”مرے کو مارے شاہ مدار کا ثبوت دیا۔یہ ان کی ایسی
سخت شرارت تھی جس سے مسلمانوں کو اور خود رسول کریم ﷺ کو بہت تکلیف پہنچی مگر
آپ نے مسلمانوں کو تاکید فرما دی کہ تم ایسا نہ کرنا۔اسی طرح آپ جب فوجوں کو بھیجا کرتے تو حکم دیتے کہ لڑائی کے وقت اگر دشمن
کسی قسم کی شرارت سے کام لے تو تمہارے لئے ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔یہ ایک
نہایت ضروری اور اہم حکم ہے کیونکہ شرارت کے مقابلہ میں اگر شرارت سے ہی کام لیا
جائے تو فتنہ اور فساد بہت بڑھ جاتا ہے اور آپس میں اتفاق اور اتحاد کی صورت پیدا ہی
نہیں ہو سکتی۔لیکن اگر ایک طرف سے شرارت ہو اور دوسری طرف سے عفو کیا جائے تو
شرارت کرنے والا خود نادم اور شرمندہ ہو کر آئندہ اس سے باز آ جاتا ہے۔پھر جب لڑائی شروع ہو جائے اور دشمن صلح کی درخواست کرے تو اسلام ایسے موقع
پر حکم دیتا ہے کہ وَاِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ هُوَ
السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ 20 اگر دشمن صلح پر آمادگی ظاہر کرے تو تمہیں بھی صلح کر لینی چاہئے۔اور اللہ پر توکل رکھنا چاہئے وہ سننے اور جاننے والا ہے۔اب اگر دو قوموں میں کوئی تنازع پیدا ہو جائے اور ایک قوم صلح کے لئے آگے
بڑھے تو دوسری کو بھی آگے بڑھنا چاہئے۔اس طرح بہت جلدی امن اور صلح ہو سکتی
ہے۔خواہ وہ
پھر بہت سے جھگڑے پیدا ہونے کی یہ وجہ ہوتی ہے کہ اپنے اپنے فریق کے لوگوں کی
ہ وہ غلطی پر ہوں طرفداری کی جاتی ہے۔اور ہندوستان میں یہی فتنہ کا بہت بڑا موجب
ہے۔اسلام اس بات کو ہرگز جائز نہیں رکھتا۔چنانچہ حکم ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
كُوْنُوْا قَوْمِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى
أَلَّا تَعْدِلُوا اِعْدِلُوا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ
بِمَا تَعْمَلُونَ 21 یعنی اے مسلمانو! ہمیشہ سچ پر قائم رہو اور انصاف کرو۔کبھی ایسا نہ ہو کہ
سيرة النبي علي
488
جلد 1
دشمنی اور عداوت کی وجہ سے کسی قوم پر ظلم کرو اور اپنے آدمیوں کی رعایت کرو۔تقویٰ
کے لئے یہی ضروری ہے۔اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔بے شک اللہ جانتا ہے جو کچھ کہ
تم کرتے ہو۔اس کے متعلق رسول کریم ﷺ کی زندگی کے واقعات نہایت صاف طور پر پائے
جاتے ہیں۔تاریخ میں آتا ہے کہ ایک مسلمان نے کسی کی زرہ پچرا کر ایک یہودی کے
گھر رکھ دی۔جب جھگڑا ہوا تو کہا گیا کہ یہودی چور ہے جس کے گھر سے زرہ نکلی
ہے۔اس پر بعض مسلمانوں نے اس مسلمان کی بغیر تحقیقات کے تائید کرنی شروع کر
دی۔مگر رسول کریم ﷺ نے جب تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ مسلمان ہی مجرم ہے۔اس
پر رسول کریم علیہ نے ان مسلمانوں کی تنبیہ کی جنہوں نے مسلمان کی تائید کی تھی اور
خدا تعالیٰ نے ان کو ڈانٹا کہ جب تمہیں معلوم ہو گیا تھا کہ مسلمان حق پر نہیں تو خواہ وہ
تمہاری قوم کا ہی تھا تمہیں اس کی مدد نہیں کرنی چاہئے تھی۔جو حق پر ہو اس کی مدد کرنی
چاہئے 22۔صلى الله
یہ حالت اگر اب ہندوستان میں پیدا ہو جائے تو بہت سے جھگڑے اور فساد رک
سکتے ہیں۔بعض اوقات مسلمانوں سے ہندوؤں کو اور ہندوؤں سے مسلمانوں کو کوئی دکھ
اور تکلیف پہنچتی ہے تو ایسے موقع پر بجائے اس کے کہ اپنی اپنی قوم کی خواہ اُسی کا قصور
ہو مدد کی جائے اگر دوسری قوم کے لوگ اس قوم کی مدد کریں یا اس سے ہمددری کا
اظہار کریں جسے تکلیف پہنچی ہو تو آپس کے تعلقات بہت اچھے ہو سکتے ہیں۔لیکن ایسا
نہیں کیا جاتا اور اپنی ہی قوم کے لوگوں کی پاسداری کی جاتی ہے۔پچھلے ہی دنوں ہندو
مسلمانوں کے جو فساد ہوئے ان میں جن کی زیادتی تھی ان کے لیڈر کھڑے ہو جاتے
اور اپنی قوم کے مفسد لوگوں سے ہمدردی نہ کرتے بلکہ جن پر ظلم ہوا تھا ان کی دلجوئی
کرتے تو اس قدر بات نہ بڑھتی۔پس اگر اس طریق کو اختیار کیا جائے جو اسلام نے
بتایا ہے تو کبھی آپس میں جھگڑا اور فساد نہ ہو اور اگر ہو تو بہت جلدی رک جائے۔
سيرة النبي علي
489
جلد 1
رسول کریم ﷺ سے پوچھا گیا کہ کیا یہ عصبیت میں داخل ہے کہ ہر حالت میں اپنی
قوم کی پاسداری کی جائے ؟ آپ نے فرمایا نہیں۔قومی پاسداری یہ ہے کہ اگر کوئی اپنی
قوم کے آدمی پر ظلم کرتا ہو تو اس آدمی کی مدد کی جائے یہ نہیں کہ وہ ظالم ہو تو بھی اس کی
مدد کی جائے۔کیونکہ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ ظلم کرنے پر اکساتا ہے اور اس طرح
فساد اور فتنہ ڈلواتا ہے۔اسی طرح حدیث میں آیا ہے کہ تم کو مدد کرنی چاہئے خواہ کوئی
مالم ہو یا مظلوم۔پوچھا گیا مظلوم کی مدد یہ ہو گی کہ اسے ظلم سے بچایا جائے۔لیکن ظالم
کی کیا مدد کی جائے ؟ آپ نے فرمایا ظالم کو ظلم سے روکنا اس کی مدد ہے 23۔یہ وہ سچی اور حقیقی ہمدردی ہے جس کے ذریعہ صلح اور اتحاد قائم ہوسکتا ہے۔اگر
سارے ہندو اور مسلمان اتفاق کر کے عہد کر لیں کہ جب کوئی ایسا جھگڑا پیدا ہو گا جس
میں ثابت ہو جائے کہ ہمارے ہم مذہب لوگوں کی زیادتی ہے اور انہوں نے ظلم سے
کام لیا ہے تو ہم اس کے خلاف ہوں گے اور دوسروں کی ہمدردی کریں گے۔اگر اس
طرح کیا جائے تو بہت جلدی موجودہ نقشہ بدل سکتا ہے۔اب تو ایسا ہوتا ہے کہ جب
فساد ہوتا ہے تو ہندو لیڈر ہندوؤں کی تائید میں کھڑے ہو جاتے اور باتوں سے
مسلمانوں کو ٹالنا چاہتے ہیں۔اور مسلمانوں کی طرف سے زیادتی ہو تو مسلمان لیڈر
اپنے ہی لوگوں کی تائید کرتے ہیں۔اس طرح کیونکر اتفاق اور اتحاد ہوسکتا ہے۔ہاں
اگر ہند و مسلمان اس بات کو چھوڑ کر اس فریق سے ہمدردی کریں جس پر زیادتی اور ظلم
کیا گیا ہو تو آپس کے تعلقات بہت اچھے ہو سکتے ہیں۔دیکھو اسلام نے کس قدر احتیاط سکھائی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَالَّذِينَ آمَنُوْا وَلَمْ يُهَاجِرُوْا مَا لَكُمْ مِّنْ وَلَايَتِهِمْ مِّنْ شَيْءٍ حَتَّى يُهَاجِرُوا
وَ إِنِ اسْتَنْصَرُ وَكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ إِلَّا عَلَى قَوْمٍ بَيْنَكُمُ
وَبَيْنَهُمْ مِّيْثَاقُ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِير 24 یعنی وہ لوگ جو ایمان لائے
مگر انہوں نے ہجرت نہ کی ان کی مدد کرنا تمہارا فرض نہیں یہاں تک کہ وہ ہجرت
سيرة النبي علي
490
جلد 1
کریں۔ہاں دین کے بارے میں اگر ان پر کوئی ظلم کریں تو مدد دینی چاہئے لیکن اگر
ان کی اس قوم سے لڑائی ہو جس سے تمہارا معاہدہ ہو تو تم کو ان کی مدد نہیں کرنی
چاہئے۔اب دیکھو ایک قوم مسلمان ہے، دین کی جنگ ہے مگر اسلام کہتا ہے کہ تم کو
معاہدہ کی پابندی کرنی چاہئے اور طرفداری کے خیال سے مسلمانوں کی مدد نہیں کرنی
چاہئے۔اگر یہی رنگ تمام مذاہب والے اختیار کر لیں تو آپ لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ
کس عمدگی کے ساتھ اتفاق پیدا ہو سکتا ہے۔پھر اتفاق و اتحاد کا موجب مذہبی رواداری ہوتی ہے مگر ہندو مسلمانوں میں یہ
بالکل مفقود ہے۔ہندوؤں کا دسہرہ ہو تو مسلمان لڑنے جھگڑنے کے لئے تیار ہو جاتے
ہیں اور مسلمانوں کا محرم ہو تو ہند و فساد پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔حالانکہ یہ ایسی باتیں ہیں
کہ جن پر ایک دوسرے کو معترض ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔دسہرہ کو خواہ
مسلمان کیسا ہی سمجھیں لیکن اس پر ناراض ہونے کی ان کے لئے کوئی وجہ نہیں ہے۔اسی طرح ہندوؤں کے نزدیک محرم کیسا ہی ہو اُن کو چڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اپنے اپنے طور پر جو کسی کی مرضی ہے کرے۔اس میں دخل دینا بالکل فضول ہے۔کیونکہ دسہرہ کی وجہ سے مسلمانوں کے مذہبی خیالات کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور محرم کی
وجہ سے ہندوؤں کے اعتقادات کو کوئی صدمہ نہیں پہنچتا۔لیکن جب تک مذہب کے
معاملہ میں رواداری نہ پیدا ہو اُس وقت تک اس قسم کے فسادات دور نہیں ہو سکتے۔مسلمانوں کو اس کا خاص حکم دیا گیا ہے۔چنانچہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر
کوئی مسجدوں میں آکر عبادت کرے تو اسے کرنے دو۔پھر اس کے متعلق آپ کا عمل
موجود ہے۔نجران سے عیسائیوں کا ایک وفد آپ کے پاس آیا۔اس نے آپ سے
مسجد میں باتیں کیں اور جب ان کی عبادت کا وقت آیا تو وہ مسجد میں ہی عبادت کرنے
لگے۔اس پر بعض لوگوں نے ان کو روکنا چاہا لیکن رسول کریم ﷺ نے فرمایا روکو نہیں
کرنے دو۔چنانچہ انہوں نے مسجد میں ہی اپنے طریق پر عبادت کی 25۔اب کسی
سيرة النبي علي
491
جلد 1
دوسرے مذہب کی عبادت گاہ میں جا کر عبادت کرنا تو الگ رہا پاس سے گزرنے پر تو
لڑائی جھگڑے نہیں ہونے چاہئیں جو محض ضد اور عداوت کی وجہ سے ہوتے ہیں۔اسلام
اس سے منع کرتا ہے اور اپنے پیروؤں کو رواداری کی تعلیم دیتا اور دوسروں کے مذہبی
جذبات کو دبانے سے روکتا ہے۔ان باتوں کے علاوہ آپس میں اتفاق اور اتحاد پیدا کرنے کا ایک طریق ہے اور
وہ یہ کہ جس مذہب میں جو خوبیاں پائی جائیں ان کا اعتراف کیا جائے۔اب تو ایسا
زمانہ ہے کہ بجائے اس کے ایک دوسرے پر اعترض ہی کئے جاتے ہیں اور یہ بہت بڑا
نقص اور عیب ہے۔اگر عقل و فکر سے کام لے کر دیکھا جائے تو معلوم ہوسکتا ہے کہ کوئی
ایسا مذہب دنیا میں قائم ہی نہیں ہو سکتا جس میں کوئی نہ کوئی خوبی نہ پائی جائے۔کچھ نہ
کچھ خوبیاں ہر مذہب میں ضرور ہوتی ہیں۔اس میں کیا شبہ ہے کہ حضرت کرشن کی زندگی
میں ایسے سبق ملتے ہیں جن سے نیکی اور تقویٰ ظاہر ہوتا ہے۔پھر اس میں کیا کلام ہے
کہ بدھ ، عیسی کی زندگیاں اعلیٰ درجہ کی پاک اور نیکی کا اعلیٰ نمونہ ظاہر کرتی ہیں۔پھر اس
میں کیا شبہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے ایسے واقعات ہیں کہ جن سے روحانیت
کا اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ حاصل ہو سکتا ہے۔جب حقیقت یہ ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ ان پر
اعتراض ہی اعتراض کئے جاتے ہیں اور ان خدا کے برگزیدہ انسانوں کی خوبی کا
اعتراف نہیں کیا جاتا۔ہم لوگ تو حضرت کرشن اور حضرت رام کو خدا کے نبی مانتے ہیں
مگر جو لوگ انہیں نبی نہیں مانتے وہ کیا اس بات کا انکار کر سکتے ہیں کہ ان کی زندگی میں
اعلیٰ سے اعلیٰ سبق نہیں ملتے ؟ ہر گز نہیں۔پھر کیا وجہ ہے کہ ان کی خوبیوں کا اعتراف نہ
کیا جائے۔آپس میں اتحاد اور اتفاق کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ دوسرے
مذاہب کے بزرگوں کی خوبیوں کا علی الاعلان اعتراف کیا جائے اور عام لوگوں کے
دلوں میں ان کی عزت اور توقیر قائم کی جائے۔آج کل تو ایسا ہوتا ہے کہ ہر ایک فرقہ
کے اخبارات میں دوسرے مذاہب کے بزرگوں کے عیب ہی عیب بیان کئے جاتے ہیں
سيرة النبي علي
492
جلد 1
اور چونکہ اس فرقہ کے لوگ اپنے ہی اخباروں کو پڑھتے ہیں اس لئے ان کے دل میں
نفرت اور حقارت کے ہی جذبات پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ایسی صورت میں کس طرح
ممکن ہے کہ آپس میں صلح اور اتحاد ہو سکے۔اس وقت میں نے صلح اور اتحاد کے لئے جو باتیں پیش کی ہیں وہ قرآن کریم اور
رسول کریم ﷺ کی بتائی ہوئی پیش کی ہیں۔ان پر اگر سارے لوگ عمل نہ بھی کریں مگر
کثرت لوگوں کی عمل پیرا ہو جائے تو صلح ہو سکتی ہے۔لیکن اس کے متعلق ایک اور سوال
باقی رہ جاتا ہے اور وہ یہ کہ ان باتوں کو عوام میں پھیلایا اور انہیں ان سے آگاہ کس
طرح کیا جائے۔میرے نزدیک اس کی آسان راہ ایک مذہبی طریق سے ہے اور ایک
دنیاوی۔میں نے بتایا ہے کہ ہندو مسلمانوں کے اکثر جھگڑے ایک دوسرے کے
بزرگوں کو برا بھلا کہنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ایک ایسا شخص جو رسول کریم میے کو
صلى
الله
زانی ، ڈاکو، دوسروں کا مال کھانے والا ، برے چال چلن والا لکھتا ہے اور کچھ اس کی
بات کو درست مان لیتے ہیں تو کس طرح ممکن ہے کہ مسلمان جو آپ پر جان، مال اور
ہر ایک پیاری سے پیاری چیز شار کرنے کے لئے تیار ہیں ان لوگوں کے ساتھ صلح کر
سکیں۔میں ایک ایسے خاندان سے ہوں جس نے کبھی کسی بات سے ڈر نہیں کیا اور اس
بات کا ذکر تاریخ میں مفصل طور پر پایا جاتا ہے۔میں اپنی ذات کے متعلق کہتا ہوں کہ
میں رسول کریم ﷺ کی عزت کے لئے اپنی بیوی بچوں حتی کہ اپنی جان کو بھی قربان کر
دوں تو اس سے بڑھ کر میرے لئے اور کوئی عزت نہیں ہوسکتی۔اور باوجود اس کے کہ
میرے خیال میں ملک کی بھلائی کے لئے صلح اور اتحاد کی سخت ضرورت ہے اگر کوئی
رسول کریم ﷺ کی ہتک کرنے والا مجھے کہے کہ صلح کر لو تو میں اسے یہی کہوں گا کہ تو
مشرق میں ہے اور میں مغرب میں۔تجھ میں اور مجھ میں کبھی صلح نہیں ہوسکتی۔اسی طرح
ایک ہندو جو حضرت کرشن کے متعلق گالیاں سنتا ہے وہ کس طرح گالیاں دینے والے
کی طرف صلح کا ہاتھ بڑھا سکتا ہے۔پس مذہبی طریق پر صلح اسی طرح ہو سکتی ہے کہ کسی
سيرة النبي علي
493
جلد 1
مذہب کے بزرگوں کو گالیاں نہ دی جائیں اور کسی طرح ان کی ہتک نہ جائے بلکہ ان کی
خوبیوں کا اعتراف کیا جائے۔اس کے لئے ہندوستان کے بڑے بڑے لوگ ایک
کانفرنس قائم کریں اور اس میں ہر ایک مذہب کے لئے اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں
بیان کیا کریں۔اگر ایسی کا نفرنس تندہی سے کام کرنے لگ جائے تو میرا خیال نہیں بلکہ
یقین ہے کہ گالیاں دینے والے لوگوں کو بہت جلدی بھگا دے گی اور شریر لوگوں کی کوئی
شرارت آپس کے اتحاد اور صلح کو توڑ نہیں سکے گی۔اس کے متعلق پہلے بھی میں نے ایک
دفعہ تحریک کی تھی۔افسوس لوگ لیکچروں اور تقریروں پر تو بڑا زور دیتے ہیں لیکن عملی طور
پر کام کرنے کے لئے آگے نہیں بڑھتے۔حالانکہ ہماری جماعت جو خدا کے فضل سے ہر
جگہ پھیلی ہوئی ہے ان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔اگر یہ کام ہمارے اکیلے طور پر
چلانے کا ہوتا تو ہم اس وقت تک ضرور اس کے متعلق کچھ نہ کچھ کرتے۔لیکن چونکہ یہ
سب مذاہب کے لوگوں کے مل کر کرنے کا ہے اس لئے نہیں کیا جا سکا۔اب بھی اگر دیگر
مذاہب کے لوگ آمادہ ہوں تو ہم بڑی خوشی سے اس میں مدد دینے کے لئے تیار ہیں۔دوسرا طریق یہ ہے کہ ہر ایک مذہب کے کچھ کچھ لوگ لئے جائیں۔مثلاً ہر مذہب
کے دس دس آدمی۔اور ان کی ایک کمیٹی بنائی جائے۔جس کا ذمہ ہو کہ جو تجاویز صلح اور
اتحاد کی قرار پائیں وہ ان پر عمل کرنے کی لوگوں کو تحریک کرے اور عوام کو سمجھایا
جائے۔ناواقف لوگوں کو اگر کوئی بات اچھی طرح سمجھا دی جائے تو وہ اس پر عمدگی کے
ساتھ عمل کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔تو ہر مذہب کے کچھ کچھ لوگ لئے جائیں
جو مل کر کام کریں اس طرح صلح کی تحریک کو ترقی ہوسکتی ہے۔اس کے ساتھ ہی میں ایک
اور ضروری بات کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ بہت لوگ ہند و مسلمانوں کی صلح پر بہت زور
دیتے ہیں مگر گورنمنٹ کا خیال نہیں رکھتے۔کیا ہند و مسلمانوں کی صلح کی ضرورت ہے اور
گورنمنٹ کے ساتھ صلح کرنے کی ضرورت نہیں ؟ میرے نزدیک تو ہندو مسلمانوں کی
وہی صلح قائم رہ سکتی ہے جس میں گورنمنٹ سے بھی تعلق اور واسطہ ہو۔اس لئے ضروری
سيرة النبي علي
494
جلد 1
ہے کہ جہاں جہاں ہندو مسلمانوں میں فساد ہوں وہاں اس کمیٹی کے ممبر گورنمنٹ کے
آفیسروں کے ساتھ مل کر اصل معاملہ کی تحقیقات کریں اور پھر اس تحقیقات کو شائع
کریں اور بتائیں کہ اس فساد کی ذمہ داری کن لوگوں پر عائد ہوتی ہے۔جو ذمہ وار
قرار دیے جائیں ان کے متعلق سب کا فرض ہونا چاہئے کہ ان سے عملی اور زبانی طور پر
اظہار نفرت کریں۔اس کمیٹی کے متعلق دوسری باتوں پر اس وقت غور ہو سکتا ہے جبکہ عملی طور پر اس کی
کارروائی شروع ہو جائے۔ان دنوں میرے متعلق ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ میں کوئی
تقریر نہ کروں لیکن میں نے انہیں کہہ دیا تھا کہ قومی معاملات میں افسوس میں آپ
لوگوں کے مشورہ پر عمل نہیں کر سکتا۔تو چونکہ میرے دل میں ان جھگڑوں اور فساووں کی
وجہ سے ایک درد پیدا ہوتا ہے جو ہندو مسلمانوں میں ہوتے رہتے ہیں اس لئے میں
چاہتا ہوں کہ آپس میں صلح اور اتحاد سے رہنے کی کوئی صورت پیدا ہو جائے۔اس کے
لئے یہی ضروری معلوم ہوتا ہے کہ مختلف مذاہب کے چیدہ چیدہ لوگوں کی ایک کونسل ہو
جو لڑائی جھگڑے کی تحقیقات کر کے فیصلہ کرا دیا کرے اور عوام میں بے رو رعایت
فیصلوں کے ذریعہ اپنا اعتبار جمائے اور گورنمنٹ کے آفیسروں کے ساتھ مل کر کام
کرے۔یہ ہے وہ طریق جس سے صلح میں کامیابی کی امید ہوسکتی ہے۔اگر ایسا ہو
جائے تو پھر کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہندوستان کا شاندار مستقبل نظر نہ آ جائے۔پس جولوگ
یہاں تشریف لائے ہیں وہ ان باتوں پر غور کریں اور پھر ہمیں اطلاع دیں۔میں امید
کرتا ہوں کہ آپ لوگ ان تجاویز پر ہمدردانہ طور سے غور کریں گے۔اور اپنے اثر اور
رسوخ سے کام لے کر اس نا اتفاقی اور آئے دن کے فسادوں کو دور کرنے کی کوشش
کریں گے جن کی وجہ سے آپ میں بے اعتباری اور عداوت پھیلی ہوئی ہے۔“
1: الاعراف: 86
ریویو آف ریلیجنز اکتوبر 1919 ءصفحہ 326 تا 347)
سيرة النبي علي
495
جلد 1
2: بخاری کتاب الخصومات باب ما يذكر في الاشخاص صفحہ 387 حدیث نمبر 2411
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
3: الانعام: 109
4: مسلم كتاب البر والصلۃ صفحہ 1134 حدیث نمبر 6613 مطبوعہ ریاض 2000 ءالطبعة الثانية
5: البقرة: 191
بخارى كتاب الادب باب الوصاءة بالجار صفحه 1052 حدیث نمبر 6014 مطبوعہ ریاض 1999ء
الطبعة الثانية
بخارى كتاب الادب باب صلة الوالد المشرك صفحه 1047 حدیث نمبر 5978 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
8 : آل عمران : 76
9: آل عمران: 76
10 : النساء : 91،90
11 : سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحه 560 تا 563 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى
:12: التوبة: 4
13: الانفال : 59
14: بخارى كتاب الجزية باب اثم من قتل معاهدا بغير جرم صفحہ 527 حدیث نمبر 3166
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
15: بخارى كتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد صفحه 447 تا 450 حدیث نمبر 2731،
2732 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
16: آل عمران: 187
17: بخارى كتاب الهجاد باب الدعاء على المشركين صفحه 485،484 حدیث نمبر 2935
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
سيرة النبي ع
18: البقرة: 191
19: المائدة : 3
20 : الانفال:62
21: المائدة : 9
496
جلد 1
22 تفسیر کبیر فخر الدین رازی جلد 6 صفحہ 34 تا 36 مطبوعہ قاهرة 2012 ء
23 : بخاری کتاب المظالم باب اعن اخاک ظالما صفحہ 394 حدیث نمبر 2443 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
24: الانفال : 73
صلى الله
25: السيرة الحلبية باب يذكر فيه ما يتعلق بالوفود التى وفدت عليه عالم جلد 3 صفحہ 385
386 مطبوعہ بیروت 2012 الطبعة الاولى