رسول کریمﷺ اور اصلاح معاشرہ

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
1
جلد 2
بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
صلى الله
رسول کریم علیہ اور اصلاح معاشرہ
حضرت مصلح موعود نے تشحید الاذہان اکتوبر 1919ء میں فضیلت الاسلام علیٰ
صلى الله
صلى الله
دین الاقوام کے نام سے ایک مضمون رقم فرمایا۔اس میں آپ نے رسول کریم ہے
کے ذریعہ معاشرہ میں ہونے والی اصلاحات و تعمیرات کا بایں الفاظ تذکرہ فرمایا :۔درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے۔یہ ایک ایسی صداقت ہے جس کو ہر
عقلمند تسلیم کرے گا۔اسی اصل کے ماتحت ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام کو لانے والے
ہمارے آنحضرت محمد ﷺہے ہیں۔آپ نے جو کام کیا، آپ نے جو درخت لگا یا اس کے
نتائج اور اس کے پھل کیسے ہیں۔اگر اس کے پھل شیریں اور نہایت خوش ذائقہ ہوئے
تب ہم تسلیم کر لیں گے کہ یہ درخت واقعی آسمانی ہے۔لیکن اگر یہ نہ ہوا تو ہم مان لیں
گے کہ یہ اصل کے مطابق پورا نہ اترا۔اس کے لئے ہمیں دو باتیں سوچنی چاہئیں۔اول آنحضرت ﷺ نے دنیا میں ظاہری کیا کیا تغیر کیا، مذہب میں کیا اصلاح کی ، تمدن
میں کیا کی ، رسوم و عادات میں کیا کی، اخلاق میں کیا کی۔دوسرے یہ کہ وہ مقصد اصلی
یعنی خدا کو پالینا ، اس میں کہاں تک کامیابی ہوئی۔اب اس کے لئے کسی قدر تفصیل کی
ضرورت ہے۔عرب کی حالت قبل از اسلام
میں نے بتایا ہے کہ ہمیں اصولی طور پر دیکھنا چاہئے کہ آنحضرت ﷺ نے دنیا میں

سيرة النبي عمال
2
جلد 2
چاہئے۔کیا وہ کیسا ہے اس کے لئے آنحضرت مے کے قبل عرب کی حالت کو دیکھنا
بت پرستی
عرب وہ لوگ ہیں جن کے مذہب کی کیفیت یہ ہے کہ بت پرستی میں
گھرے ہوئے ہیں۔اور خاص کر بت پرستی کا مرکز ہے۔اور وہ لوگ
بت پرستی کو معیوب نہیں سمجھتے بلکہ اس پر فخر کرتے ہیں۔اور شرک وہ نجاست ہے جس کو
تمام مذاہب کے لوگ برا خیال کرتے ہیں ان میں خواہ کتنا ہی شرک ہو مگر وہ مشرک کہلانا
پسند نہیں کرتے۔میں اس وقت بحث کے لئے نہیں بلکہ تذکرۂ کہتا ہوں کہ عیسائی لوگ باوجود
تثليث فی التوحید اور توحید فی التثلیث کے مسئلہ پر عقیدہ رکھنے کے مدعی ہیں کہ موحد
وہی ہیں اور باقی تمام لوگ مشرک ہیں۔پس شرک وہ بری چیز ہے جس کو مشرک بھی اپنی
طرف منسوب کرنا نہیں چاہتے۔اور مکہ جس جگہ واقع ہے وہ ایک بے آب و گیاہ وادی
ہے، وہاں کوئی زراعت نہیں ہوتی ، وہاں باغات نہیں، وہاں کے لوگوں کی روزی ہی
بت پرستی اور بت پرستانی پر ہے۔اور پھر وہ اس بت پرستی کو معیوب نہیں خیال کرتے
بلکہ اس پر فخر کرتے ہیں کہ ہم اتنے خداؤں کے بندے ہیں۔ان کی علمیت کی یہ حالت
ہے کہ لکھنا پڑھنا معیوب اور ننگ خیال کیا جاتا ہے۔ان کی عادات ایسی بگڑی ہوئی ہیں
اور ان کی رسوم اس قسم کی فتیح ہیں کہ کچھ بیان نہیں کیا جا سکتا۔مثلاً :۔شراب خوری پر فخر وہ شراب پیتے ہیں۔ایسے آدمی ڈھونڈے بھی نہیں ملیں گے
جو شراب پر فخر کریں مگر عرب شراب پینے پر فخر کرتا ہے اور
کہتا ہے کہ اے میری معشوقہ ! ان آٹھ وقتوں کے علاوہ جن میں میں شراب پیتا ہوں
صبح کو اُس وقت کہ ابھی میرے دوست سوئے ہوئے ہوں تو بیدار ہو کر مجھے شراب
پلانا تا کہ میں اپنی شراب نوشی کے باعث ان پر فخر کروں۔آج بھی شراب نوشی ہوتی
ہے اور بکثرت ہوتی ہے۔چنانچہ لندن کی شراب نوشی کے متعلق اندازہ کیا گیا ہے کہ

سيرة النبي عمال
3
جلد 2
لندن میں جس قدر شراب پندرہ سال میں پی جاتی ہے اگر اس کو جمع کر کے لنڈھایا
جائے تو اس سے ایک دریا بہہ نکلے۔باوجود اس قدر شراب نوشی کے لندن اپنی
شراب نوشی پر فخر نہیں کرتا۔اس میں شراب نوشی ایک گالی خیال کی جاتی ہے۔چنانچہ
ڈرنکرڈ (Drunkard) کا لفظ وہاں بطور گالی کے استعمال ہوتا ہے۔مگر عرب
شراب نوشی کو معیوب نہیں جانتا۔وہ شراب نوش کو گالی نہیں دیتا بلکہ دوستوں میں فخر
کے طور پر کہتا ہے کہ میں زیادہ شراب پیتا ہوں۔قمار بازی پر فخر پھر جوئے بازی ہے آج بھی دنیا میں بڑے بڑے جوئے باز
ہیں اور بہت بڑی بڑی جوئے بازی ہوتی ہے اور بڑی بڑی
لاٹریاں پڑتی ہیں۔جوئے بازی کی اس کثرت کے باوجود یورپ جوئے بازی کو فخر نہیں
جانتا۔مگر عرب جوئے بازی کو بھی معیوب خیال نہیں کرتا۔وہ جوا کھیلتا ہے اور ہارتا ہے
پھر دوستوں کے مجمع میں فخریہ اظہار کرتا ہے کہ میں وہ ہوں جو ایسا جوا کھیلنے والا ہوں اور
اتنی دفعہ ہارا ہوں۔وہ اپنی رسوم کا اتنا پابند ہے کہ دنیا کی متمدن قوموں
پابندی رسوم جاہلیت سے ملنے کے باوجود بھی ان فتیح رسوم سے کنارہ کش۔نہیں ہوتا۔ان میں رواج تھا کہ جب ایک شخص فوت ہوتا تو اس کے لڑکے اپنی سوتیلی
ماؤں کو ترکہ کے طور پر تقسیم کرتے اور بطور بیویوں کے اپنے استعمال میں لاتے۔وہ
ایرانیوں سے ملتے ہیں جو ایک متمدن ہیں۔وہ رومیوں سے تعلقات تجارت کے
باعث ملتے ہیں جو ایک متمدن اور ترقی یافتہ قوم ہے۔اس میل ملاپ کا قدرتی نتیجہ یہ
ہونا چاہئے کہ وہ ان رسوم فتیح کو چھوڑ دیتے۔مگر ان میں اور ترقی کرتے ہیں اور ان
رسوم میں بڑھتے جاتے ہیں۔وحشت و درندگی ان کی درندگی کی یہ کیفیت ہے کہ مثلا کسی کھیت میں کہتیا نے
بچے دیے یا کسی فاختہ نے انڈے دیئے ہیں کسی کا اونٹ ادھر

سيرة النبي علم
4
جلد 2
سے گزرا یا کسی بچہ نے اینٹ مار دی وہ بچہ مر گیا اور انڈے پھوٹ گئے۔اس اتفاقی
واقعہ نے ان کے جذبات درندگی کو بھڑکا دیا اور انہوں نے بڑھ کر اس اونٹ کو مار دیا اور
بچہ کی گردن اڑا دی۔اور کہا کہ ہماری ہتک کی گئی کہ ہمارے کھیت میں انڈے دینے والی
فاختہ کے انڈے توڑ دیئے گئے اور کتیا کا پلہ مار دیا گیا۔پھر ان میں تلوار چلتی ہے اور
ایک آدھ دن یا ایک مہینہ یا ایک آدھ سال میں ختم نہیں ہوتی برسوں گزر جاتے ہیں۔چنانچہ بعض لڑائیاں ایک صد سال تک چلی ہیں۔یورپ میں ”ہنڈرڈ ائر وار ہوئی ہے
اس کی وجہ یہی تھی جو میں نے بتائی۔پھر وہ تربیت کے اتنے دلدادہ تھے کہ ذراسی بات میں ان کی ہتک عزت
خودسری
ہو جاتی تھی۔عرب کا ایک بادشاہ ہوا ہے اس نے عرب کے بہت سے
ملک کو فتح کیا۔اس کو خیال ہوا کہ اب میرا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا اور میری اطاعت
سے کوئی شخص آزاد نہیں ہو سکتا۔ایک دن اس نے اپنے دربار میں کہا کہ کیا کوئی ایسا
شخص بھی ہے کہ وہ اور اس کی ماں میری ماں کی خدمت وفرمانبرداری نہ کرے۔اس کو
کہا گیا کہ ہاں قریب ہی فلاں قبیلہ کا ایک شخص ہے وہ آپ کی اور اس کی ماں آپ کی
ماں کی فرمانبرداری نہیں کریں گے۔اس بات کی آزمائش کے لئے بادشاہ نے اس کو
اور اس کی ماں کو بطور مہمان بلایا۔اپنے خیمہ میں ٹھہرایا اور اس کی ماں کو اپنی ماں کے
پاس دوسرے خیمہ میں بھیج دیا۔بادشاہ نے ماں کو سکھا دیا تھا کہ کسی حکمت عملی سے اس
سے کوئی کام لینا۔جب باہر کھانا بھیجنے کا وقت آیا تو بادشاہ کی ماں کھانا کھانے لگی تو اس
شخص کی ماں سے کہا کہ فلاں برتن پکڑا نا تا کہ میں باہر کھانا لگا کر بھیج دوں۔اس پر وہ
عورت کھڑی ہو گئی اور اپنے قبیلہ کا نام لے کر کہنے لگی کہ کیا تم میں کوئی بھی غیرت دار
نہیں رہا کہ آج تمہارے سردار کی ماں کی بے عزتی کی گئی۔جونہی اس شور کی آواز باہر
مردانے خیمہ میں گئی اس کے بیٹے نے اس بات کی تحقیق نہیں کی کہ حقیقت کیا ہے فوراً
اٹھا اور بادشاہ کی تلوار لے کر اسی سے بادشاہ کی گردن اڑا دی اور کہا کہ تحقیق بعد میں

سيرة النبي عمال
5
جلد 2
کروں گا پہلے اپنی ماں کی بے عزتی کا بدلہ لے لوں۔چنانچہ اس سے فارغ ہو کر زرو
جواہر لے کر چلتا بنا۔یہ عالم تھا عرب کی آزادی اور حریت کا کہ وہ کسی کے اتنا کہہ
دینے کو کہ برتن پکڑا دینا اپنی ہتک عزت خیال کرتا تھا اور کہنے والے کی جان لئے بغیر
نہ ٹلتا تھا۔عرب کے ملک کی یہ کیفیت تھی جب اس میں نبی کریم ﷺ مبعوث ہوئے۔صلى الله
نبی کریم ﷺ نے عرب کی کایا پلٹ دی
اب ہم دیکھتے ہیں کہ آپ نے اس ملک کی ان تمام بد عادات ، بد عقائد، بدرسوم
کو کس طرح بدل کر انہیں کیا سے کیا بنا دیا۔سب سے پہلے ان کے مذہب کو لیتے ہیں۔میں نے بتایا ہے کہ وہ بت پرست تھے اور پھر
بت پرستی عرب سے مٹادی تلہ والوں کی سبیل معاش بھی بت پرستی ہی
تھی اور آنحضرت ﷺ کا جس خاندان سے تعلق تھا وہ گویا مجاور تھا ان بتوں کا۔اب
غور کرنا چاہئے کہ وہ لوگ جن کا گزارہ ہی بتوں کے چڑھاوے پر ہو اور ان کے لئے
اور کوئی سبیل معاش نہ ہو علاوہ مذہبی طور پر ایک بڑی بات ہونے کے کہ اپنے قدیم
خیال کا ترک کرنا مشکل ہوتا ہے ان کی دنیا کے لئے بھی کتنا کٹھن کام تھا۔لیکن محمد
رسول اللہ ﷺ نے اس بت پرستی کو اس جگہ سے ایسا اڑا دیا کہ اس کا نشان تک مٹا
دیا۔اور آج تک اس بت پرستی کے محو کرنے کے نشان کے طور پر ایک مؤذن کہتا ہے
اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔وہ
لوگ جن کی معاش ہی بتوں پر تھی بتوں سے سخت بیزار ہو گئے اور کوئی سخت سے سخت
مصیبت بھی ان کو بت پرستی پر مائل نہ کر سکی۔شراب چھڑا دی وہ شراب نوش تھے۔اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے اپنی شراب
نوشی پر فخر کیا کرتے تھے اور چار پائی سے نہیں اٹھتے تھے جب

سيرة النبي عل
الله
6
جلد 2
تک شراب نہ پی لیں۔ان سے شراب نوشی چھڑائی اور کس طرح چھڑائی کہ دنیا اس
کی نظیر پیش نہیں کر سکتی۔لکھا ہے کہ شراب کی حرمت کا جس دن حکم نازل ہوا ہے
رسول کریم ﷺ کی طرف سے ایک شخص مدینہ کی گلیوں میں منادی کرتا پھرتا تھا کہ
آج شراب حرام ہوگئی۔اُس وقت ایک جگہ ایک مجمع بیٹھا شراب پی رہا تھا۔جونہی کہ
منادی کی آواز ان کے کان میں پہنچی ان میں سے ایک شخص نے کہا کہ پوچھو تو یہ کیا کہتا
ہے۔دوسرے نے کہا کہ میں یہ بات گوارا نہیں کرتا کہ اتنی دیر بھی لگاؤں کہ جاؤں
اور جا کر اس سے پوچھوں۔جب وہ کہتا ہے کہ شراب حرام ہو گئی تو تحقیق بعد میں
کروں گا پہلے ان قدحوں اور مٹکوں کو توڑ دوں۔چنانچہ اس نے ان تمام گھڑوں کو توڑ
پھوڑ دیا۔اب سوچنا چاہئے کہ اول تو شراب ان لوگوں کی ایسی محبوب و مطلوب کہ وہ
آنکھ نہیں کھولنا چاہتے جب تک اسے پی نہ لیں ، ایسی محبوب چیز کو ان سے چھڑایا جاتا
ہے۔پھر ایک شراب نوش جس وقت کہ وہ شراب نوشی میں مشغول ہو اس سے یہ
خواہش کرنا کہ شراب چھوڑ دو سخت مشکل ہے اور میں نہیں جانتا کہ کوئی شرابی جبکہ
شراب میں مشغول ہو اُس وقت اسے کہا جائے کہ شراب چھوڑ دو تو وہ چھوڑ دے۔مگر
محمد رسول اللہ علیہ ایسے لوگوں میں جو شراب کے پروانے ہیں ایسی روح پیدا کر دیتا
ہے کہ اس کے منہ سے حرمت شراب کا حکم سن کر نہیں ، ایک رستہ چلتے کی زبان سے سن
کر کہ آج آنحضرت ﷺ نے شراب حرام کر دی تمام شراب کے برتن توڑ پھوڑ دیتا
ہے۔کیا یہ ایک معجزہ نہیں؟ میں کہتا ہوں وہ پہلا شخص جس نے کہا تھا کہ دریافت کر لو
اس کی یہ حالت ہونا بھی آنحضرت ﷺ کا معجزہ ہے کیونکہ شراب کی حالت میں اتنے
ہوش کہاں ہوتے ہیں کہ کوئی تحقیق کرے۔اس کے مقابلہ میں آج ہم یورپ اور
امریکہ کی حالت کو دیکھتے ہیں کہ ان کے ڈاکٹر اور اہل علم شیخ رہے ہیں کہ شراب بری
چیز ہے اور اس کا استعمال اسی حد تک چاہئے جہاں تک طاقت قائم رکھ سکے مگر لوگ

سيرة النبي ع
7
جلد 2
ہیں کہ دن بدن شراب میں غرق ہوتے جا رہے ہیں۔امریکہ میں شراب کی مخالفت
ہوئی اور جنگ کے دوران میں ان لوگوں نے اس کو چھوڑا بھی۔مگر اب امریکہ والے
کہتے ہیں ولسن (Wilson) ( پریذیڈنٹ ) ہوتا کون ہے جو ہم سے شراب چھڑائے۔وہ شراب کی مضرات سے واقف ہیں۔وہ قائل ہیں کہ شراب ان کی نسلوں کو کمزور اور
ان کی دماغی حالتوں کو ضعیف کر رہی ہے اور وہ اقرار کرتے ہیں کہ شراب کے باعث
موتیں زیادہ ہوتی ہیں مگر وہ لوگ نہیں چھوڑ سکتے۔اور جب بڑی جد و جہد سے کچھ دنوں
کے لئے چھوڑتے ہیں تو حکام کو کہتے ہیں تم کون ہو جو ہم سے چھڑا ؤ۔گویا وہ ان کی
عادت ان سے علیحدہ نہیں ہو سکتی۔عادت کے مقابلہ میں تمام علوم ، تمام تجارب پیچ
ہیں۔مگر محمد رسول اللہ اللہ اس قوم سے جو شراب پر فخر کرنے والی ہے شراب پینا
چھڑاتے ہیں اور اس طرح چھڑاتے ہیں کہ گویا وہ قوم شراب کا نام تک بھول جاتی
ہے۔کیا یہ معجزہ نہیں؟ پھر وہ سوتیلی ماؤں کو نکاح میں لاتے تھے اور زنا پر فخر کرتے
تھے۔ان کو کہہ دیا گیا حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ أُمَّهُتُكُمْ 1 تمہاری سب قسم کی مائیں
تم پر حرام ہیں خواہ وہ سوتیلی ہوں یا حقیقی اور وہ اس حکم کو بلا چون و چرا تسلیم کرتے اور
جن کے قبضہ میں ایسی عورتیں ہیں ان کو اپنے سے علیحدہ کر دیتے ہیں۔اطاعت کا مادہ عرب جیسی اکھڑ قوم میں پھر ان کی سب سے بڑی
بات ان کی حریت تھی اور
اس پر وہ ایسا فریفتہ و گرویدہ تھے کہ اگر کوئی شخص ان کو کہہ دیتا تھا کہ مجھے فلاں چیز پکڑا
دو اور اس کہنے میں کسی عظمند کے نزدیک کوئی بے عزتی نہیں مگر ان کی بے عزتی ہو جاتی
تھی اور وہ اس بات سے بگڑ کر بادشاہوں تک کی گردن اڑا دیتے تھے آنحضرت
ان میں اتنا تغیر پیدا کر دیتے ہیں گویا کہ ان کی ہستیوں کو بدل دیا اور انہیں اور
مخلوق سے انسان بنا دیا۔میں چند واقعات بیان کرتا ہوں جس سے پتہ لگے گا کہ وہ
حریت کے دلدادہ محمد رسول اللہ علی کے حکموں پر
طرح نثار ہوتے ہیں اور اس
صلى الله

سيرة النبي علم
جان شاری کو فخر خیال کرتے ہیں۔صحابہ میں جوش عقیدت
صلى الله
8
جلد 2
جب آنحضرت ﷺ مکہ سے مدینہ میں تشریف
لائے تو ایک دفعہ آپ مسلمانوں کے ساتھ عمرے
کے لئے مکہ کی طرف گئے۔کفار مکہ نے آپ کو اجازت نہ دی کہ آپ عمرہ کریں۔اس لئے وہاں صلح کرنی پڑی جس کا نام صلح حدیبیہ ہے۔کفار کا ایک آدمی جو اپنے
تیں خیال کرتا تھا کہ وہ آداب ملاقات کا واقف اور شاہی درباروں کے قوانین کا
ماہر ہے کفار کا سفیر بن کر آنحضرت اللہ کے حضور حاضر ہوا اس دعوی کے ساتھ کہ
میں جاتے ہی اپنے رعب واثر سے جو چاہوں محمد (ع) سے منوا لوں گا۔وہ آیا
اور آ کر اس نے آنحضرت ﷺ سے کہا کہ بیٹا ! ( عرب میں قاعدہ تھا کہ بڑے لوگ
دوسروں کو اپنا بیٹا کہا کرتے تھے اسی کے مطابق اس نے اپنے آپ کو بڑا قرار دے
کر آنحضرت ﷺ کو چھوٹا قرار دیا اور حضور کو بیٹا کہا ) تو ان لوگوں کی مدد پر نہ
بھول یہ لوگ جو کہیں کہیں سے جمع ہو گئے ہیں جب وقت پڑے گا تجھے چھوڑ چھاڑ کر
پرے ہو جائیں گے اور اس نازک وقت میں ہمیں جو تیری قوم کے ہیں تیرے کام
آئیں گے۔کیا تو ان کی خاطر ہم سے بگاڑتا ہے؟ اسی قسم کی باتوں کے درمیان اس
نے اپنی بڑائی کے اظہار کے لئے آپ کی ریش مبارک کو ہاتھ لگایا۔ایک صحابی جو
پاس کھڑے تھے انہوں نے تلوار کے قبضہ سے اس کے ہاتھ کو پرے کر دیا۔پھر اس
نے ہاتھ لگایا پھر انہوں نے اسی طرح قبضہ کا ٹھو کہ اس کے ہاتھ پر دیا۔اتنے میں نماز
کا وقت آیا آنحضرت ﷺ نے وضو کیا۔وہ شخص خود جا کر اپنے لوگوں میں بیان کرتا
ہے کہ تم محمد (ﷺ) کے مقابلہ کے خیال کو چھوڑ دو۔اس کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔کیونکہ وہ لوگ تو اس پر اس طرح فدا ہیں کہ پروانہ اُس طرح شمع پر قربان نہیں ہوتا۔میں نے دیکھا کہ وہ ( محمد ) وضو کر نے لگا۔وضو کے پانی کا ایک قطرہ تک زمین
پر نہیں گرنے پایا سب کا سب اس کے ساتھی اپنے جسم پر ، اپنے مونہوں پر تبرک کے

سيرة النبي عمال
9
جلد 2
طور پر مل لیتے تھے۔جس کے ساتھیوں کی فدائی کی یہ کیفیت ہے ان کا تم مقابلہ نہیں کر
سکتے۔میں نے بادشاہوں کے دربار دیکھے ہیں مگر ان کے خدام اور ملازمین کی بھی یہ
کیفیت نہیں دیکھی 2۔ایک اور واقعہ ہے کہ جب آنحضرت ﷺ نے مکہ
صحابہ میں روح فدویت سے مدینہ کو ہجرت کی تو مدینہ والوں نے معاہدہ
کیا کہ اگر کوئی شخص مدینہ پر چڑھ کر آئے گا تو ہم مدافعت کریں سے لیکن اگر آپ کو
شریروں کی شرارت کے انسداد کے لئے باہر جانا پڑے تو ہم نہیں جائیں گے۔یہ ایک
سمجھوتہ تھا جو آپس میں ہو گیا تھا لیکن دشمن وہاں بھی آپ کو چین سے بیٹھنے نہیں دینا
چاہتا تھا۔بار بار مدینہ پر بھی چڑھ چڑھ کر آتا تھا۔چنانچہ ایک دفعہ ضروری معلوم ہوا
کہ دشمن کے شر کے دفعیہ کے لئے آنحضرت ﷺ باہر نکلیں۔اُس وقت آپ نے
مدینہ کے مسلمانوں کو جمع کیا اور فرمایا مجھے باہر دشمن کے مقابلہ کے لئے جانے کی
ضرورت ہے مگر آپ لوگ اپنے معاہدہ کی رو سے مجبور نہیں کہ میرے ساتھ باہر
جائیں۔مدینہ کے مسلمانوں میں سے ایک بڑے سردار نے کہا کہ حضور ! آپ کیا
ارشاد فرماتے ہیں۔ہم آپ کے مرید ہیں ہم موسٹی کے ساتھیوں کی طرح یہ نہیں کہہ
سکتے کہ جا تو اور تیرا رب جا کر لڑو ہم یہاں بیٹھے ہیں۔بلکہ ہم وہ ہیں کہ ہم آپ کے
دشمن کے ساتھ آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے، دائیں بھی لڑیں
گے اور بائیں بھی اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک ہماری لاشوں کو پامال نہ کر
لے۔آپ اگر سمندر میں گھوڑا ڈال دیں تب بھی ہمارے گھوڑے کی باگ نہیں رکے
گی بلکہ جہاں آپ کا اشارہ ہو گا وہیں ہم جائیں گے 3۔بچوں میں جان شاری یہ بڑوں کا حال ہے بچوں کی یہ کیفیت ہے کہ بدر
کے موقع پر جبکہ مسلمانوں کی تعداد کفار کے ہزار کے
مقابلہ میں تین صد تھی ایسا واقعہ ہوا کہ ایک صحابی جو بہت بڑے جری تھے خود بیان

سيرة النبي علي
10
جلد 2
کرتے ہیں کہ اس دن میرے دل میں جوش تھا اور میں چاہتا تھا کہ ان کفار نا نجار
سے ان کے مظالم کا بدلہ لوں۔کیونکہ ان کا ایک ایک ظلم ہمیں یاد آ رہا تھا۔مگر جب
میں نے اپنے دائیں بائیں دیکھا تو دو چودہ چودہ سالہ لڑکوں کو دیکھا اور ان کو دیکھ
کر میرے تمام حوصلے پست ہو گئے۔کیونکہ قاعدہ ہے کہ انسان کے دائیں بائیں
جب مضبوط اور بہادر ہوں تو وہ اپنی شیخ کے جو ہر دکھا سکتا ہے ورنہ اس کو ہر وقت
یہی خوف رہتا ہے کہ کوئی پیچھے سے مجھ پر حملہ ہی نہ کر دے پس ان کو اپنے
دائیں بائیں بچے دیکھ کر رنج ہونا قدرتی امر تھا۔لیکن وہ کہتے ہیں کہ ابھی میں اسی
خیال میں تھا کہ ان میں سے ایک نے میرے کہنی ماری اور آہستہ سے کہا ( تا کہ
دوسرا بھائی نہ سن پائے ) کہ چچا ! کفار کی فوج میں ابو جہل کون سا ہے؟ اس کے متعلق
سنا ہے کہ وہ اسلام اور آنحضرت ﷺ کا بڑا دشمن ہے اور اس نے مسلمانوں کو بہت
تکلیفیں پہنچائی ہیں۔میں اس کی جرات پر حیران ہو ہی رہا تھا کہ اسی طرح
دوسرے نے میرے کہنی ماری اور اسی طرح آہستہ سے کہا ( تا کہ دوسرا بھائی نہ
سن پائے ) کہ چا! ابو جہل کہاں ہے؟ سنا ہے کہ وہ آنحضرت ﷺ کا بڑا دشمن ہے
اور اس نے حضور کو بہت دکھ دیئے ہیں۔میں ان کی اس جرات پر متعجب ہوا اور
یہ ان کی اتنی بڑی جرات تھی کہ میرے دل میں بھی ابو جہل کے متعلق خیال نہ تھا۔میں نے ان کو اشارہ کیا میرے اشارہ کرتے ہی وہ اس طرح جھپٹے جس طرح
عقاب اپنے شکار پر جھپٹتا ہے۔ابھی جنگ شروع نہ ہوئی کہ ان دونوں نے اپنے
حملوں سے اس کو گھائل کر دیا 4
یہ جوشِ فدویت و فدا کاری صرف مردوں تک
عورتوں میں فدا کاری
ہی محدود نہ تھا بلکہ عورتوں میں بھی اطاعت اور
جان نثاری کی وہ سپرٹ پیدا ہو گئی تھی جس کی نظیر نہیں۔چنانچہ ایک موقع پر جب یہ
مشہور ہوا کہ آنحضرت علہ شہید ہو گئے تو ایک عورت گھر سے نکل پڑی۔ایک صحابی جو

سيرة النبي الله
11
جلد 2۔مدینہ کو واپس آ رہے تھے ان سے ملی اور پوچھا کہ آنحضرت ﷺ کا کیا حال ہے؟ وہ
چونکہ آنحضرت ﷺ کو زندہ دیکھ گئے تھے اس لئے مطمئن تھے انہوں نے کہا کہ اے
عورت ! تیرا بھائی فوت ہو گیا۔اس عورت نے کہا کہ میں تجھ سے آنحضرت عے کے
متعلق دریافت کرتی ہوں۔انہوں نے کہا تیرا باپ بھی فوت ہو گیا۔اس نے کہا کہ
باپ کے متعلق دریافت نہیں کرتی آنحضرت ﷺ کے متعلق بتاؤ ان کا کیا حال ہے۔اس نے کہا کہ تیرا خاوند بھی فوت ہو گیا۔اس عورت نے غصہ سے کہا کہ میں تجھے
آنحضرت ﷺ کے متعلق پوچھتی ہوں !! آخر اس شخص نے کہا کہ آپ تو زندہ ہیں۔اس نے کہا الْحَمْدُ لِلهِ اگر آپ زندہ ہیں تو باپ، خاوند، بھائی وغیرہ کے فوت
ہو جانے کا کچھ غم نہیں 5۔اب غور کرنا چاہئے کہ وہ عرب جو کسی کے اتنا کہنے کو کہ " برتن پکڑانا اپنی
ہتک عزت خیال کرتا تھا نبی کریم ﷺ کے اشاروں پر جان و مال فدا کرتا ہے اور فخر
نہیں کرتا۔پھر عرب وہ لوگ ہیں جن کو اپنے وطن سے بہت محبت ہے حتی کہ وہ بدوی
کہلاتا ہے اور بدوی کے معنی جنگلی کے ہیں وہ جنگل بہ جنگل پھرتا ہے۔ایران و روم
کے سرسبز میدانوں میں نہیں اپنے ہی بے آب و گیاہ ملک کے جنگلوں میں چکر لگاتا ہے
صلى الله
محمد ﷺے کے لئے وہ اپنے ایسے محبوب وطن کو بھی چھوڑ دیتا ہے اور خوشی سے چھوڑتا ہے،
پرواہ نہیں کرتا۔کیا یہ کا یا پلٹ دینا معجزہ نہیں؟ اب غور کرنا چاہئے کہ مجموعی طور پر ان
تمام خرابیوں کو دور کرنا اور بالکل ہی کا یا
پلٹ دینا کیا یہ معجزہ نہیں ؟ میں کہتا ہوں کہ اگر تمام انبیاء کے کاموں کو ان کے مقابلہ
میں رکھا جائے تو ان کے کارنامے ان کارناموں کے مقابلہ میں گرد ہیں۔دنیا کی
تاریخ اصلاح اس کی نظیر مطلق مطلق پیش نہیں کر سکتی۔یہ تو وہ حالت ہے جو ان کی
اسلام کے بعد ہوئی۔

سيرة النبي علي
12
جلد 2
صرف ایک آیت قرآنی میں بے نظیر جامع تعلیم اب ہم اسلام کے
بعض احکام کو لیتے
ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وہ کیسے اعلیٰ درجہ کے اخلاق کے معلم ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
6
فرماتا ہے اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَايْتَائِ ذِي الْقُرْبى : که
اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے عدل کا اور پھر احسان کا اور پھر اِيْتَائِ ذِي الْقُرْبى
کا۔اب سوچنا چاہئے کہ عدل کیا چیز ہے۔عدل کہتے ہیں برابری کے معاملہ کو یعنی جو
اپنے لئے پسند کرتے ہو دوسروں کے لئے بھی پسند کرو اور جو اپنے لئے نا پسند سمجھتے ہو
اسے دوسروں کے لئے بھی ناپسند قرار دو۔یہ عدل ہے۔پھر فرماتا ہے اسی پر بس نہ کرو
بلکہ احسان کا معاملہ کرو۔یعنی جتنا کسی کا حق ہو اس سے زیادہ دو۔پھر فرمایا اس احسان
کے درجہ کو آخری درجہ قرار نہ دو بلکہ چاہئے کہ لوگوں سے ایسا سلوک کرو جیسا کہ ماں
اپنے بچہ سے کرتی ہے۔احسان کرنے میں کوئی غرض پوشیدہ ہوسکتی ہے مگر ماں کے بچہ
کو دودھ پلانے میں کوئی غرض پوشیدہ نہیں ہوتی۔بلکہ دیکھا گیا ہے کہ بعض نالائق
لڑ کے کسی دنیاوی درجہ کو پہنچ کر ماں باپ کی عزت نہیں کرتے مگر ماں باپ اس پر بھی
ان سے محبت کرتے ہیں تو یہ درجہ وہ ہوتا ہے جس میں کسی غرض کی وجہ سے کسی سے
سلوک نہیں کیا جاتا۔اس لئے فرمایا کہ لوگوں سے نیک سلوک کرو اور ایسا ہی کرو جیسا
کہ ماں باپ اپنی اولا د سے کرتے ہیں۔اب ہم اس تعلیم پر غور کرتے ہیں کہ کیا یہ تعلیم ایسی ہے جو صرف کانوں کو خوش لگتی
ہے یا واقعی اس پر عمل بھی کیا جا سکتا ہے۔اس کے لئے میں صرف
کفار عرب نے حبشہ تک صحابہ کا پیچھا کیا ایک ہی واقعہ کا ذکر کروں
گا۔پہلے میں یہ دکھاتا ہوں کہ کفار نے آنحضرت ﷺ اور آپ کے اتباع سے سلوک
کیا کیا۔جب آپ مکہ میں تھے آپ اور آپ کے ساتھیوں پر طرح طرح کے ستم

آج 10 میں سے 10 باقی