رسول کریمﷺ اور اصلاح معاشرہ

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم), حصہ 2

سيرة النبي علي
13
جلد 2
توڑے جاتے تھے۔جب مکہ میں آپ کے ساتھیوں پر ظلموں کی حد ہوگئی تو آپ نے
اپنے ساتھیوں میں سے ایک قافلہ کو حبشہ بھیج دیا۔کفار عرب کا وفد بھی حبشہ میں پہنچا اور
کوشش کی کہ کسی طرح ان مسلمانوں کو یہاں بھی امان نہ ملے۔اس کے لئے انہوں نے
یہ چال چلی کہ امرا کو بڑے بڑے تھے دیئے کہ کسی طرح بادشاہ تک ان کی رسائی ہو۔چنا نچہ انہوں نے بادشاہ کے دربار میں بار پایا اور کہا کہ ان لوگوں کو نکال دو۔اس نے کہا
کہ میں نہیں نکالتا۔خدا نے اسے سمجھ دی تھی۔امرا بھی کفار عرب کے ہم نوا تھے۔اس
نے ان کو بھی صاف جواب دیا۔خدا نے اس کے دل میں رحم ڈال دیا تھا۔یہ بادشاہ
جب بچہ تھا تو اس کا چچا اس کے تخت پر قابض ہو گیا تھا اور اس کے امرا اس کے چچا کے
طرف دار تھے۔آخر اس نے اپنے چچا کا فیصلہ کیا اور اپنا حق حاصل کیا۔جب امرا نے
مسلمانوں کے خلاف کوشش کی تو اس نے کہہ دیا کہ میں تمہاری پر واہ نہیں کرتا۔تم وہی ہو
جنہوں نے میرا حق غصب کر کے میرے چچا کی طرفداری کی تھی۔اس طریق میں
نا کامی دیکھ کر انہوں نے بادشاہ کے حضور کہا کہ یہ لوگ مفسد ہیں اور اپنے دین سے پھر
گئے ہیں اور حضرت مسیح کی توہین کرنے والے ہیں۔بادشاہ نے مسلمانوں سے پوچھا۔انہوں نے صاف کہا کہ فساد ہمارا کام نہیں ہم نہایت امن پسند ہیں حقیقت یہ ہے کہ انہی
لوگوں نے ہمیں ہمارے وطن سے نکالا ہے اور وہاں ہم پر طرح طرح کے ظلم کئے ہیں۔آخران ظلموں کی تاب نہ لا کر ہم نے اپنے عزیز وطن کو چھوڑ دیا اور تیرے ملک میں
آئے ہیں۔باقی رہا دین سے بے دین ہونا یہ بھی صحیح نہیں۔ہمارا دین بت پرستی تھا۔ہم
لوٹ مار کے عادی اور سخت اخلاقی گناہوں میں مبتلا تھے۔ہم میں ایک نبی برپا ہوا اور
اس نے ہماری ان تمام وحشیانہ عادات کو انسانیت کے ساتھ بدل دیا۔حضرت مسیح کی
ہم عزت کرتے اور انہیں خدا کا ممسوح اور نبی اور رسول اور برگزیدہ یقین کرتے ہیں۔مگر ہمارے نزدیک وہ خدا نہ تھے۔یہ باتیں سن کر بادشاہ متاثر ہوا اور کفار کے وفد کو لوٹا
دیا اور مسلمانوں کو امن و امان کے ساتھ وہاں رہنے کی اجازت دی۔

سيرة النبي عالم
14
جلد 2
کفار مکہ کے مظالم مسلمانوں پر غرض کفار مکہ نے مسلمانوں پر مظالم کئے
اور بہت کئے۔عورتوں کی شرمگاہوں
میں نیزے مارے اور دو مختلف طرفوں پر اونٹوں کو کھڑا کیا اور ایک پیر ایک عورت کا
ایک اونٹ سے باندھ دیا دوسرا دوسرے سے اور دونوں اونٹوں کو مخالف سمتوں کی
طرف دوڑا دیا۔عورت دو ٹکڑے ہو کر گر پڑی۔انہوں نے جنگ میں کام آنے والے
مسلمانوں کو مشغلہ بنایا ، آنکھیں نکال دیں ، کان ناک کاٹ دیئے اور پیٹ چاک کر
کے کلیجہ نکال کر چبایا اور اس سے بھی بڑھ بڑھ کر ظلم کئے۔پھر آپ جانتے ہیں کہ اگر
ایک شخص کی محنت کو برباد کیا جائے اس کو کتنا غم اور رنج ہوتا ہے۔کفار کے ایک قبیلہ
نے کہا کہ ہم مسلمان ہونا چاہتے ہیں ہمیں معلم چاہئیں۔آپ نے کئی قاریوں کو ان کی
تعلیم کے لئے بھیج دیا اور انہوں نے ان تمام کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔آپ کہتے ہیں کہ
تلوار چلائی گئی۔میں کہتا ہوں کہ اگر ان سے بدلہ لیا جاتا تو وہ مستحق تھے۔اس واقعہ
سے آپ غور کر سکتے ہیں کہ آنحضرت علے کو کتنا رنج ہونا چاہئے تھا کیونکہ آپ کے
طیار کئے ہوئے لوگ بے دردی اور دھو کے کے ساتھ قتل کر ڈالے گئے۔پھر آپ کی
ذات پر طرح طرح کے ظلم کئے۔بارہا چاہا کہ آپ کو قتل کر دیں ، آپ کو زہر دے کر
مارڈالیں اور آپ پر پتھر گرا کے ہلاک کر دیں۔پھر اسی پر بس نہیں کیا بلکہ آپ کی مستورات اور آپ کے معزز اور بڑے صحابہ
کی مستورات پر الزام لگائے گئے اور شعر کہے گئے جن میں یہ مضمون ہوتا تھا کہ ہمارا
فلاں عورت سے تعلق ہے۔ایک طرف تو یہ تمام مظالم ہیں۔فاتح ہو کر آنحضرت ﷺ کا نیک سلوک دوسری طرف آپ جب
فتح مکہ کرتے ہیں تو ان
کے اس سوال پر کہ ہم سے کیا کیا جائے گا؟ فرماتے ہیں لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ :
جاؤ ہم نے تمہاری تمام غلطیاں معاف کیں۔غور کرنے کا مقام ہے کہ ایک طرف تو

سيرة النبي ع
15
جلد 2
ایسے عنید دشمن ہیں اور ان کے مظالم بیروں از شمار ہیں مگر آپ جب ان پر قابو پاتے
ہیں تو یکسر معاف کر دیتے ہیں۔آپ کہتے ہیں تلوار کے ذریعہ فتح کیا۔میں کہتا ہوں
کہ جن لوگوں نے تلوار چلائی انہیں کسی تلوار نے فتح کیا ؟ پھر اگر یہ سچ بھی ہو تو کیا وہ
اس تلوار کے مستحق نہ تھے ؟ مگر حقیقت یہ ہے کہ ان پر دین قبول کرانے کے لئے تلوار
نہیں چلائی گئی۔یہ ایک تاریخی واقعہ ہے کہ جب مسلمان مکہ کے دروازوں پر پہنچے تو
مسلمانوں کے ایک سپہ سالار نے کہا کہ اب دیکھنا ہم ان کفار کو ان کے مظالم کا کیسا
صلى الله
بدلہ چکھاتے ہیں مگر مسلمانوں کے سردار محمد مصطفی ﷺ نے اس آواز کو پسند نہ کیا اور
ان کے طالب عفو ہونے پر ان کے تمام ظلموں کو کلیۂ بھلا دیا۔کیا اس تعلیم پر عمل نہیں کر
کے دکھایا جو لفظوں میں دی گئی؟ کیا یہ تلوار کے ذریعہ اسلام پھیلا ہے؟ یا کوئی اور ہی
چیز تھی جس نے یہ تغیر پیدا کئے اور ان پتھروں کو موم کر دیا۔یہ تمام وہ باتیں ہیں جو
66
مجموعی طور پر نبی کریم ﷺ نے پیدا کیں جن کی نظیر پیش نہیں کی جاسکتی۔“
1 : النساء : 24
تفخیذ الا ذبان اکتوبر 1919ء صفحہ 12 تا 24)
2:بخاری کتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد صفحہ 448 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
3: سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 675 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى
4:بخاری کتاب المغازی باب فضل من شهد بدرا صفحه 673 حدیث نمبر 3988 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
5 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 880 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
6: النحل: 91
سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 370 تا 386 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى
8: السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحہ 207 208 زیر عنوان فتح مكه شرفها الله تعالى
مطبوعہ بیروت لبنان 2012 ء

آج 10 میں سے 10 باقی