آنحضرتﷺ کے حالاتِ زندگی اور تعلیمات

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
233
جلد 2
آنحضرت ﷺ کے حالات زندگی اور تعلیمات
حضرت مصلح موعود کے قیام یورپ 1924 ء کے دوران انگلستان میں نو جوانوں
صلى
کی ایک انجمن نے آپ کی خدمت میں درخواست کی کہ آپ رسول کریم ﷺ کی
زندگی اور تعلیم کے بارہ میں تقریر فرمائیں۔اسے قبول فرماتے ہوئے آپ نے ایک
مضمون لکھا جو 28 ستمبر 1924ء کو ساؤتھ فیلڈ لندن میں بزبان انگریزی حضرت
چودھری ظفر اللہ خان صاحب نے پڑھا۔حضرت مصلح موعود تحریر فرماتے ہیں :۔صدر جلسہ! میرے عزیز نوجوانانِ انگلستان!! بہنو اور بھائیو!!! مجھے نہایت
خوشی ہوئی ہے کہ آپ لوگوں نے مجھے اس شخص کے حالات اور تعلیم بیان کرنے کا موقع
دیا ہے جو انسانوں میں سے مجھے سب سے زیادہ پیارا اور عزیز ہے اور جو نہ صرف بڑی
عمر کے لوگوں کا راہنما ہے بلکہ چھوٹے بچوں کا بھی راہنما ہے۔ہر انسان کی زندگی کے کئی پہلو ہوتے ہیں اور کئی نقطہ نگاہ کو مدنظر رکھ کر اس کی
زندگی کے حالات پر روشنی ڈالی جاسکتی ہے۔میں آج رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی اور آپ کی تعلیم کے متعلق اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے روشنی ڈالوں گا کہ
نوجوان اور بچے اس سے کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔صلى الله
آپ ﷺ کی جائے پیدائش تیرہ سو سال سے زیادہ کا عرصہ ہوا کہ 20
اپریل 571ء کو عرب کے ملک میں بحیرہ احمر
کے مشرقی کناروں کے قریب ساحل سمندر سے 40 میل کے فاصلہ پر مکہ نامی گاؤں
میں ایک لڑکا پیدا ہوا۔ایک معمولی بچہ، اس قسم کا بچہ جس قسم کے بچے کہ دنیا میں روز

سيرة النبي الله
234
جلد 2
پیدا ہوتے ہیں مگر مستقبل اس کے لئے اپنے اخفا کے پردہ میں بہت کچھ چھپائے
ہوئے تھا۔اس بچہ کی والدہ کا نام آمنہ تھا اور باپ کا نام عبد اللہ اور دادا کا نام عبد المطلب۔اس بچہ کی پیدائش اس کے گھر والوں کے لئے دلوں میں دو متضاد جذبات پیدا کر رہی
تھی ، خوشی اور غم کے جذبات۔خوشی اس لئے کہ ان کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا ہے جس
سے ان کی نسل دنیا میں قائم رہے گی اور نام محفوظ رہے گا۔اور غم اس وجہ سے کہ وہ بچہ
اپنی ماں کو ایک نہایت ہی محبت کرنے والے خاوند کی اور اپنے دادا کو ایک نہایت ہی
اطاعت گزار بیٹے کی جو اپنے بچہ کی پیدائش سے پہلے ہی اس دنیا کو چھوڑ چکا تھا، یاد دلا
رہا تھا۔اس کی شکل اور شباہت ، اس کا سادگی سے مسکرانا ، اس کا حیرت سے اس نئی
دنیا کو دیکھنا جس میں وہ بھیجا گیا تھا، غرض اس کی ہر ایک بات ، اس نوجوان خاوند
اور بیٹے کی یاد کو تازہ کرتی تھی جو سات ماہ پہلے اپنے بوڑھے باپ اور جوان بیوی کو
داغ جدائی دے کر اپنے پیدا کرنے والے سے جا ملا تھا۔مگر خوشی ، غم پر غالب تھی
کیونکہ اس بچہ کی پیدائش سے اُس مرنے والے کا نام ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو گیا۔دادا
نے اس بچہ کا نام جو پیدائش سے پہلے ہی یتیم ہو چکا تھا محمد رکھا اور اس یتیم بچہ نے اپنی
والدہ اور اپنے چچا کی ایک خادمہ کے دودھ پر پرورش پانی شروع کی۔م
آپ ع کی پرورش مکہ کے لوگوں میں رواج تھا کہ وہ اپنے بچوں کو گاؤں
کی عورتوں کو پرورش اور دودھ پلانے کے واسطے دے
دیتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ بچہ کی پرورش شہر میں اچھی طرح نہیں ہو سکتی اور اس طرح
صحت خراب ہو جاتی ہے۔مکہ کے ارد گرد کے تمھیں چالیس میل کے فاصلہ کے گاؤں
کے لوگ وقتاً فوقتاً شہر میں آتے اور بچوں کو لے جاتے اور جب وہ پال کر واپس لاتے
تو ان کے ماں باپ پالنے والوں کو بہت کچھ انعام دیتے۔

سيرة النبي ع
235
جلد 2
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے بعد جب یہ لوگ آئے تو ان کی والدہ نے بھی
چاہا کہ آپ کو بھی کسی خاندان کے سپرد کر دیں مگر ہر ایک عورت اس بات کو معلوم کر کے کہ
آپ یتیم ہیں آپ کو لے جانے سے انکار کر دیتی۔کیونکہ وہ ڈرتی تھی کہ دن باپ کے بچہ
کی پرورش پر انعام کون دے گا۔اس طرح یہ آئندہ بادشاہوں کا سردار ہونے والا بچہ
ایک ایک کے سامنے پیش کیا گیا اور سب نے اس کے لے جانے سے انکار کر دیا۔صلى الله
مگر خدا تعالیٰ کی
آپ ﷺ کی دائی حلیمہ کا عجیب و غریب واقعہ قدرتیں بھی عجیب
ہوتی ہیں اس نے اس مبارک بچہ کی والدہ کا دل رکھنے کے لئے اور اس بچہ کے گاؤں
میں پرورش پانے کے لئے اور سامان کر چھوڑے تھے۔یہ لوگ جو بچے لینے کے لئے
آئے تھے ان میں سے غریب عورت حلیمہ نامی بھی تھی۔جس طرح محمد ( ﷺ ) ایک
ایک عورت کے سامنے کئے جاتے تھے اور رد کر دیے جاتے تھے اسی طرح وہ عورت
ایک ایک گھر میں جاتی تھی اور رد کر دی جاتی تھی۔چونکہ وہ غریب تھی اور کوئی شخص پسند
نہ کرتا تھا کہ اس کا بچہ غریب کے گھر پرورش پا کر تکلیف اٹھائے۔یہ عورت مایوس ہو گئی
تو اپنے ساتھ والوں کے طعنوں کے ڈر سے اس نے ارادہ کیا کہ وہ آپ کو ہی لے
جائے چنانچہ وہ آپ کو ہی ساتھ لے گئی۔آپ ﷺ کی والدہ کی وفات جب آپ نے کچھ ہوش سنبھالی تو آپ کی
دائی آپ کو آپ کی ماں کے پاس چھوڑ گئی۔وہ آپ کو اپنے ماں باپ کے گھر مدینہ لے گئیں اور وہاں کچھ عرصہ رہ کر جب مکہ کی
طرف واپس آ رہی تھیں تو راستہ میں ہی فوت ہو گئیں اور محمد کے چھ سال کی عمر میں اپنی
ماں کی محبت بھری گود سے بھی محروم رہ گئے۔کسی نے آپ کو مکہ آپ کے دادا کے پاس
پہنچا دیا جو دو سال کے بعد جب آپ آٹھ سال کے ہوئے فوت ہو گئے اور آپ کو آپ
کے چا ابو طالب نے اپنی کفالت میں لے لیا۔اس طرح یکے بعد دیگرے اپنے محبت

سيرة النبي عالم
236
جلد 2
کرنے والوں کی گود سے آپ جدا ہوتے رہے حتی کہ آپ جوانی کو پہنچے۔غریب گھرانے میں پرورش جن گھروں میں آپ نے پرورش پائی وہ امیر
گھر نہ تھے۔وہاں میز بچھا کر کھانا نہیں ملتا تھا
بلکه مالی، حالی اور ملکی رواج کے ماتحت جس وقت کھانے کا وقت آتا بچے ماں کے گرد
جمع ہو کر کھانے کے لئے شور مچا دیتے اور ہر ایک دوسرے سے زیادہ حصہ چھین لے
جانے کی کوشش کرتا۔آپ کے چا کی نوکر بیان کرتی ہے کہ آپ کی یہ عادت نہ تھی۔جس وقت گھر کے سب بچے چھینا جھپٹی میں مشغول ہوتے آپ ایک طرف خاموش ہو
کر بیٹھ جاتے اور اس بات کا انتظار کرتے کہ بچی خود ان کو کھانا دے اور جو کچھ آپ کو
دیا جاتا اسے خوش ہو کر کھا لیتے۔صادق اور امین جب آپ کی عمر میں سال کی ہوئی تو آپ ایک ایسی سوسائٹی
میں شامل ہوئے جس کا ہر ایک ممبر اس امر کی قسم کھاتا تھا کہ
اگر کوئی مظلوم خواہ کسی قوم کا ہو اسے مدد کے لئے بلائے گا تو وہ اس کی مدد کرے گا
یہاں تک کہ اس کا حق اس کو مل جائے۔اور اس نوجوانی کی عمر میں آپ کا یہ مشغلہ تھا
کہ جب کسی شخص کی نسبت معلوم ہوتا کہ اس کا حق کسی نے دبا لیا ہے تو آپ اس کی مدد
کرتے یہاں تک کہ ظالم مظلوم کا حق واپس کر دیتا۔آپ کی سچائی ، امانت اور نیکی اس
عمر میں اس قدر مشہور ہوگئی کہ لوگ آپ کو صادق اور امین کہا کرتے تھے۔حضرت خدیجہ سے شادی جب اس نیکی کا چرچا بہت ہونے لگا تو 25 سال
کی عمر میں آپ کو مکہ کی ایک مالدار تا جر عورت خدیجہ
نے نفع پر شراکت کا فیصلہ کر کے تجارت کے لئے شام کو بھیجا اور آپ کے ساتھ ایک
غلام بھی گیا۔اس سفر میں آپ کی نیکی اور دیانتداری کی وجہ سے اس قدر نفع ہوا کہ
پہلے خدیجہ کو کبھی اس قدر نفع نہ ملا تھا اور آپ کے نیک سلوک اور شریفانہ برتاؤ کا ان
کے غلام پر جس کو انہوں نے ساتھ بھیجا تھا اس قدر اثر ہوا کہ وہ آپ کو نہایت ہی پیار

سيرة النبي الله
237
جلد 2
کرنے لگا اور اس نے حضرت خدیجہ کو سب حال سنایا۔ان کے دل پر بھی آپ کی نیکی
کا اس قدر اثر ا ہوا کہ انہوں نے آپ سے شادی کی درخواست کی اور آپ نے اسے
منظور کر لیا۔اُس وقت حضرت خدیجہ کی عمر 40 سال کے قریب تھی اور آپ کی عمر
صرف 25 سال 1۔غلاموں کو آزاد کرنا خدیجہ نے نکاح کے بعد سب سے پہلا کام یہ کیا کہ
جس قدر مال ان کے پاس تھا اور غلام ان کی خدمت
میں تھے سب آپ کے سامنے پیش کر دیئے اور کہا کہ یہ سب کچھ اب آپ کا ہے اور
آپ نے سب سے پہلے یہ کام کیا کہ سب غلاموں کو آزاد کر دیا اور اس طرح اپنی
جوانی میں وہ کام کیا جو اس سے پہلے بوڑھے بھی نہیں کر سکتے تھے۔گوشہ تنہائی میں عبادت کی عادت آپ اپنے ملک کی خرابیوں کو دیکھ کر
بہت افسردہ رہتے تھے اور بالعموم شہر
سے تین میل کے فاصلہ پر حرا“ نامی پہاڑ کی چوٹی پر ایک پتھروں کی غار میں بیٹھ
کر اپنے ملک کی خرابیوں اور شرک کی کثرت پر غور کیا کرتے تھے اور اس جگہ ایک
خدا کی پرستش کیا کرتے تھے۔اس عبادت میں آپ کو اس قدر لطف آتا تھا کہ آپ
کئی دفعہ کئی کئی دن کی غذا گھر سے لے کر جاتے تھے اور کئی کئی دن اس غار میں
رہتے تھے۔40 سال کی عمر میں الہام الہی کا نزول آخر جب کہ آپ 40 سال کی
عمر کے تھے آپ پر خدا کی طرف
سے الہام نازل ہوا کہ خدا تعالیٰ کی عبادت کر اور اس سے علم کی ترقی اور روحانی عزت
اور اُن علوم کے حصول کے لئے دعا کر جو پہلے دنیا کو معلوم نہ تھے۔آپ کی طبیعت پر اس وحی کا ایسا اثر ہوا کہ آپ گھبرا کر گھر آئے اور اپنی بیوی
حضرت خدیجہ سے کہا کہ مجھے ایسا الہام ہوا ہے میں ڈرتا ہوں کہ یہ میری آزمائش ہی

سيرة النبي الله
238
جلد 2
نہ ہو۔حضرت خدیجہ نے جو آپ کی ایک ایک حرکت کا غور سے مطالعہ کرتی تھی اس
بات کوسن کر جواب دیا کہ نہیں! ہر گز نہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ خدا تعالیٰ اس طرح آپ کو
ابتلا میں ڈالے۔حالانکہ آپ رشتہ داروں سے نیک سلوک کرتے ہیں اور جو لوگ کام
نہیں کر سکتے ان کی مدد کرتے ہیں اور آپ سے وہ اخلاق ظاہر ہوتے ہیں جو دنیا میں
اور کسی سے ظاہر نہیں ہوتے اور آپ مہمانوں کی خوب خاطر و مدارات کرتے ہیں اور
جو لوگ مصائب میں مبتلا ہیں ان کی مدد کرتے ہیں 2۔یہ اُس عورت کی رائے ہے جو آپ کی پہلی بیوی تھی اور جو آپ کے تمام اعمال
سے واقف تھی اور اُس سے زیادہ سچا گواہ اور کون ہوسکتا ہے کیونکہ انسان کی حقیقت
ہمیشہ تجربہ سے معلوم ہوتی ہے اور تجربہ جس قدر بیوی کو خاوند کے حالات کا ہوتا ہے
دوسرے کو نہیں ہو سکتا۔مگر آپ کی تکلیف اس تسلی سے دور نہ ہوئی اور حضرت خدیجہ
نے یہ تجویز کی کہ آپ میرے بھائی جو بائبل کے عالم میں سے ملیں اور ان سے پوچھیں
کہ اس قسم کی وحی کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ورقہ بن نوفل یہودی کا تصدیق کرنا چنانچہ آپ وہاں تشریف لے گئے اور
ورقہ بن نوفل سے جو حضرت خدیجہ
کے رشتہ میں بھائی تھے جا کر پہلے ان کو سب حال سنایا۔انہوں نے سن کر کہا کہ
گھبرائیں نہیں تمہیں اسی طرح خدا تعالیٰ کی طرف سے وحی ہوئی جس طرح کہ موسی کو
ہوا کرتی تھی اور پھر کہا کہ افسوس کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں کاش! کہ میں اُس وقت
جوان ہوتا جب خدا تعالیٰ تجھے دنیا کی اصلاح کے لئے مبعوث کرے گا اور تیری قوم
تجھے شہر سے نکال دے گی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو رات دن دنیا کی بہتری کی فکر میں لگے ہوئے
تھے اور سب اہل شہر ان سے خوش تھے اس امر کو سن کر حیران ہوئے اور حیرت سے
دریافت فرمایا کہ کیا میری قوم مجھے نکال دے گی؟ ورقہ نے کہا ہاں ! کبھی کوئی شخص اس

سيرة النبي ع
239
جلد 2
قدر بڑے پیغام کو لے کر نہیں آیا جو تو لایا ہے کہ اس کی قوم نے اس پر ظلم نہ کیا ہو اور
اس کو دکھ نہ دیا ہو 3 اس سلوک اور محبت کی وجہ سے جو آپ لوگوں سے کرتے تھے ، اس
محبت کے سبب سے جو آپ کو ہر ایک آدمی کے ساتھ تھی اور اس خدمت کے ماتحت جو
آپ اپنے شہر کے غرباء کی کرتے تھے یہ بات کہ شہر کے لوگ آپ کے دشمن ہو جائیں
گے آپ
کو عجیب معلوم ہوئی مگر مستقبل آپ کے لئے کچھ اور چھپائے ہوئے تھا۔توریت کی پیشگوئی پوری ہوئی اس واقعہ کے چندہی ماہ کے بعد آپ
کو پھر
وحی ہوئی۔اس میں آپ کو حکم دیا گیا کہ
آپ سب لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف بلائیں اور بدی کو دنیا سے مٹائیں اور شرک دور
کریں اور نیکی اور تقویٰ کو قائم کریں اور ظلم کو دور کریں۔اس وحی کے ساتھ آپ کو
نبوت کے مقام پر کھڑا کیا گیا۔اور آپ کے ذریعہ سے استثناء باب 18 آیت 18 کی
وہ پیشگوئی پوری ہوئی کہ میں تیرے بھائیوں میں تجھ سا ایک نبی بر پاکروں گا۔آپ
بنوا سماعیل میں سے تھے جو بنی اسرائیل کے بھائی تھے اور آپ اسی طرح ایک نیا
قانون لے کر آئے جس طرح کہ حضرت موسٹی ایک نیا قانون لے کر آئے تھے۔دعوی نبوت پر لگانے ، بیگانے ہو گئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
نبوت کا عہدہ ملنا تھا کہ یکدم آپ
کے لئے دنیا بدل گئی۔وہ لوگ جو پہلے محبت کرتے تھے نفرت کرنے لگے اور جو عزت
کرتے تھے حقارت کی نگاہ سے دیکھنے لگے۔جو تعریف کرتے تھے مذمت کرنے لگے
اور جو لوگ پہلے آپ کو آرام پہنچاتے تھے تکلیف پہنچانے لگے۔مگر چار آدمی جن کو آپ
سے بہت زیادہ تعلق کا موقع ملا تھا وہ آپ پر ایمان لائے یعنی خدیجہ آپ کی بیوی، علی
آپ کے چازاد بھائی اور زیڈ آپ کے آزاد کردہ غلام اور ابوبکر آپ کے دوست۔اور ان سب کے ایمان کی دلیل اُس وقت یہی تھی کہ آپ جھوٹ نہیں بول سکتے۔ان
چاروں میں سے حضرت ابوبکر کا ایمان لانا عجیب تر تھا۔جس وقت آپ کو وحی ہوئی کہ

سيرة النبي ع
240
جلد 2
آپ نبوت کا دعوی کریں اُس وقت حضرت ابو بکر مکہ کے ایک رئیس کے گھر میں بیٹھے
ہوئے تھے۔اس رئیس کی لونڈی آئی اور اس نے آکر بیان کیا کہ خدیجہ کو معلوم نہیں
کہ کیا ہو گیا ہے۔وہ کہتی ہیں کہ میرے خاوند اسی طرح نبی ہیں جس طرح حضرت
موسی تھے۔لوگ اس خبر پر ہنسنے لگے اور اس قسم کی باتیں کرنے والوں کو پاگل قرار دینے
لگے مگر حضرت ابوبکر جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات سے بہت گہری واقفیت
رکھتے تھے اُسی وقت اٹھ کر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر آئے
اور پوچھا کہ کیا آپ نے کوئی دعوی کیا ہے؟ آپ نے بتایا ہاں ! اللہ تعالیٰ نے مجھے دنیا
کی اصلاح کے لئے مبعوث کیا ہے اور شرک کے مٹانے کا حکم دیا ہے۔حضرت ابوبکر
نے بغیر اس کے کہ کوئی اور سوال کرتے جواب دیا کہ مجھے اپنے باپ کی اور ماں کی قسم !
کہ تو نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور میں نہیں مان سکتا کہ تو خدا پر جھوٹ بولے گا پس میں
ایمان لاتا ہوں کہ خدا کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور یہ کہ آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے
رسول ہیں 4۔اس کے بعد ابو بکر نے ایسے نوجوانوں کو جمع کر کے جوان کی نیکی اور
تقویٰ کے قائل تھے سمجھانا شروع کیا اور سات آدمی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایمان لائے۔یہ سب نوجوان تھے جن کی عمر 12 سال سے لے کر 25 سال تک تھی۔ایمان لانے والوں پر مصائب کے ہجوم سچائی کا قبول کرنا آسان کام
نہیں۔مکہ کے لوگ جن کا گزارہ
ہی بتوں کے معبدوں کی حفاظت اور مجاورت پر تھا وہ کب اس تعلیم کو برداشت کر سکتے
تھے کہ ایک خدا کی پرستش کی تعلیم دی جائے۔جو نہی ایمان لانے والوں کے رشتہ داروں
کو معلوم ہوا کہ ایک ایسا مذہب مکہ میں جاری ہوا ہے اور ان کے عزیز اس پر ایمان
لے آئے ہیں انہوں نے ان کو تکلیف دینی شروع کی۔حضرت عثمان کو ان کے چچانے
باندھ کر گھر میں قید کر دیا اور کہا کہ جب تک اپنے خیالات سے تو بہ نہ کرے میں نہیں

سيرة النبي عمال
241
جلد 2
چھوڑوں گا۔اور زبیر ایک اور مومن تھے جن کی عمر 15 سال کے قریب تھی۔ان کو ان
کے رشتہ داروں نے قید کر لیا اور تکلیف دینے کے لئے جس جگہ ان کو بند کیا ہوا تھا اس
میں دھواں بھر دیتے تھے مگر وہ اپنے ایمان پر پختہ رہے اور اپنی بات کو نہ چھوڑا 5۔ایک
اور نو جوان کی والدہ نے ایک نیا طریق نکالا اس نے کھانا کھانا چھوڑ دیا اور کہا جب
تک تو اپنے آباء کی طرح عبادت نہیں کرے گا اُس وقت تک میں کھانا نہیں کھاؤں گی
مگر اس نوجوان نے جواب دیا کہ میں دنیا کے ہر معاملہ میں ماں باپ کی فرمانبرداری
کروں گا مگر خدا تعالیٰ کے معاملہ میں ان کی نہیں مانوں گا کیونکہ خدا تعالیٰ کا تعلق
ماں باپ سے بھی زیادہ ہے 6۔غرض سوائے ابو بکر اور خدیجہ کے آپ پر ابتدائی زمانہ میں ایمان لانے والے
سب نوجوان تھے جن کی عمر 15 سال سے لے کر 25 سال تک کی تھیں۔پس یوں کہنا
چاہئے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جنہوں نے بوجہ یتیم ہونے کے نہایت چھوٹی عمر سے اپنے
لئے راستہ بنانے کی مشق کی جب ان کو خدا تعالیٰ نے مبعوث کیا تو اُس وقت بھی آپ
کے گرد نوجوان ہی آکر جمع ہوئے پس اسلام اپنی ابتدا کے لحاظ سے نوجوانوں کا دین
تھا۔اہل مکہ کوعلی الاعلان تبلیغ چونکہ ہر نبی کے لئے عام تبلیغ کرنی ضروری ہوتی
ہے آپ نے ایک دن ایک بلند جگہ پر کھڑے ہو کر
مختلف گھرانوں کا نام لے کر بلانا شروع کیا۔چونکہ لوگ آپ پر بہت ہی اعتبار کرتے
تھے سب لوگ جمع ہونے شروع ہو گئے اور جو لوگ خود نہ آ سکتے تھے انہوں نے اپنے
قائم مقام بھیجے تا کہ سنہیں کہ آپ کیا کہتے ہیں۔جب سب آ کر جمع ہو گئے تو آپ نے
فرمایا کہ اے اہل مکہ! اگر میں تم کو یہ ناممکن خبر دوں کہ مکہ کے پاس ہی ایک بڑا لشکر
اترا ہوا ہے جو تم پر حملہ کرنا چاہتا ہے تو کیا تم میری بات مان لو گے؟ یہ بات بظاہر
ناممکن تھی کیونکہ مکہ اہل عرب کے نزدیک ایک متبرک مقام تھا اور یہ خیال بھی نہیں ہو

سيرة النبي الله
242
جلد 2
سکتا تھا کہ کوئی قوم اس پر حملہ کرنے آئے گی اور پھر یہ بھی بات تھی کہ مکہ کے جانور دور
دور تک چرتے تھے اگر کوئی لشکر آتا تو ممکن نہ تھا کہ جانور چرانے والے اس سے غافل
رہیں اور دوڑ کر لوگوں کو خبر نہ دیں۔مگر باوجود اس کے کہ یہ بات ناممکن تھی سب لوگوں
نے کہا کہ ہم آپ کی بات ضرور مان لیں گے کیونکہ آپ کبھی جھوٹ نہیں بولتے۔آپ
نے فرمایا کہ جب تم گواہی دیتے ہو کہ میں کبھی جھوٹ نہیں بولتا تو میں تم کو بتا تا ہوں کہ
خدا تعالیٰ نے مجھے اس لئے مبعوث کیا ہے کہ میں اس کا پیغام تم کو پہنچاؤں اور یہ
سمجھاؤں کہ جو کام تم کرتے ہو اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔یہ بات سنتے ہی لوگ بھاگ
گئے اور کہا کہ یہ شخص پاگل ہو گیا ہے یا جھوٹا ہےZ۔تمام شہر میں شور پڑ گیا اور جولوگ
آپ پر ایمان لائے تھے ان پر نہایت سختیاں ہونے لگیں۔بھائی نے بھائی کو چھوڑ دیا،
ماں باپ نے بچوں کو نکال دیا، آقاؤں نے نوکروں کو دکھ دینا شروع کیا، چودہ چودہ
پندرہ پندرہ سالہ نوجوانوں کو جو کسی رسم و رواج کے پابند نہ تھے بلکہ مذہب کی تحقیق میں
اپنی عقل سے کام لیتے تھے اور اسی لئے جلد آپ پر ایمان لے آتے تھے ان کے ماں باپ
قید کر دیتے اور کھانا اور پانی دینا بند کر دیتے تا کہ وہ تو بہ کر لیں مگر وہ ذرہ بھی پرواہ نہ
کرتے تھے اور خشک ہونٹوں اور گڑھوں میں گھسی ہوئی آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کی
عبادت میں مشغول رہتے۔یہاں تک کہ ماں باپ آخر اس ڈر سے کہ کہیں مر نہ جائیں
ان کو کھانا پینا دے دیتے۔نوجوانوں پر تو رحم کرنے والے لوگ موجود تھے مگر جو غلام
آپ پر ایمان لائے ان کی حالت نہایت نازک تھی۔اور یہی حال دوسرے غرباء کا تھا
جن کی مدد کرنے والا کوئی نہ تھا۔غلاموں کو لوہے کی زرہیں پہنا دیتے تھے اور پھر ان کو
سورج کے سامنے کھڑا کر دیتے تھے تا کہ موسم گرم ہو کر ان کا جسم جھلس دے ( یہ مد نظر
رکھنا چاہئے کہ وہ عرب کا سورج تھا نہ کہ انگلستان کا ) بعض کی لاتوں میں رسیاں ڈال
کر ان کو زمین پر گھسیٹتے تھے۔بعض دفعہ لوگ لوہے کی سیخیں گرم کر کے ان سے
مسلمانوں کا جسم جلاتے تھے اور بعض دفعہ سوئیوں سے ان کے چمڑوں کو اس طرح

سيرة النبي علي
243
جلد 2
چھید تے تھے جس طرح کہ کپڑا سیتے ہیں مگر وہ ان سب باتوں کو برداشت کرتے تھے
اور عذاب کے وقت کہتے جاتے تھے کہ وہ ایک خدا کی پرستش کو نہیں چھوڑ سکتے۔ایک
عورت جو نہایت ہی پختہ مسلمان تھی اس کے پیٹ میں نیزہ مار کر اس کو مار دیا گیا۔آپ پر لوگوں کے ظلم خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بہت دکھ دیتے
تھے ، گوڈرتے بھی تھے کیونکہ آپ کے خاندان کی مکہ میں
بہت عزت تھی۔لوگ آپ کو گالیاں دیتے ، بعض دفعہ نماز میں جب آپ سجدہ کرتے تو سر
پر اوجھری ڈال دیتے 10 کبھی سر پر راکھ پھینک دیتے۔ایک دفعہ آپ سجدہ میں تھے کہ
ایک شخص آپ کی گردن پر پاؤں رکھ کر کھڑا ہو گیا اور دیر تک اس نے آپ کو اس طرح
دبائے رکھا۔ایک دفعہ آپ عبادت کے لئے خانہ کعبہ میں گئے تو آپ کے گلے میں کپڑا
ڈال کر گھونٹنا شروع کر دیا 11۔مگر باوجود ان مخالفتوں کے آپ تبلیغ میں لگے رہتے اور
ذرا پرواہ نہ کرتے۔آپ
کا تعلیم دینا جہاں بھی لوگ بیٹھے ہوتے آپ وہاں جا کر ان کو تعلیم دیتے
کہ خدا تعالیٰ ایک ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، نہ اس کا
کوئی بیٹا ہے نہ بیٹی ، نہ اس سے کوئی پیدا ہوا اور نہ وہ کسی کا بیٹا ہے۔نہ زمین میں نہ
آسمان میں، اس کا کوئی شریک نہیں۔اس پر ایمان لانا چاہئے اور اس سے
دعائیں مانگنی چاہئیں۔وہ لطیف ہے اس کو کوئی نہیں دیکھ سکتا۔اس میں سب طاقتیں
ہیں۔اسی نے دنیا کو پیدا کیا ہے اور جب لوگ مر جاتے ہیں تو ان کی روحیں اسی کے
پاس جاتی ہیں اور ایک زندگی ان کو دی جاتی ہے۔اور چاہئے کہ اس کی محبت کو اپنے
دل میں پیدا کریں اور اس سے تعلق کو مضبوط کریں اور اس کے قریب ہونے کی
خواہش کریں اور اپنے خیالات اور اپنی زبان کو پاک کریں۔کوئی جھوٹ نہ بولے،
قتل نہ کرے، فساد نہ کرے، چوری نہ کرے، ڈاکہ نہ مارے، عیب نہ لگائے ، طعنہ نہ
دے، بد کلامی نہ کرے، ظلم نہ کرے، حسد نہ کرے اور اپنے وقت کو اپنے آرام اور

سيرة النبي علم
244
جلد 2
عیاشی میں صرف نہ کرے بلکہ بنی نوع انسان کی ہمدردی اور بہتری میں گزارے اور
محبت اور اُنس کی اشاعت کرے۔مشرکوں کی حالت کا نقشہ یہ تعلیم تھی جو آپ دیتے مگر باوجود اس کے کہ یہ
تعلیم اعلیٰ درجہ کی تھی لوگ آپ پر ہنتے۔مکہ کے
لوگ سخت بت پرست تھے اور سینکڑوں بت بنا کر اپنے معبد میں رکھے ہوئے تھے جن
کے سامنے وہ روزانہ عبادت کرتے تھے اور جن کے آگے باہر سے آنے والے لوگ
نذرانے چڑھاتے تھے جن پر کئی معزز خاندانوں کا گزارہ تھا۔ان لوگوں کے لئے
ایک خدا کی عبادت بالکل عجیب تعلیم تھی وہ اس بات کو سمجھ ہی نہیں سکتے تھے کہ
خدا تعالیٰ کیوں انسان کی شکل میں کسی پتھر کے بت میں ظاہر نہیں ہوسکتا۔وہ ایک نہ
نظر آنے والے خدا کا تخیل ناممکنات سے سمجھتے تھے۔پس جب وہ آپ کو دیکھتے ، ہنتے
اور کہتے کہ دیکھو! اس شخص نے سب خداؤں کو اکٹھا کر دیا ہے کیونکہ وہ خیال کرتے
تھے کہ کئی خداؤں کے ہونے میں تو کوئی شبہ ہی نہیں۔پس محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو کہتے
ہیں کہ ایک ہی خدا ہے اس سے مراد ان کی یہ ہے کہ انہوں نے اب سب خداؤں کو
اکٹھا کر کے ایک ہی بنا دیا ہے اور اپنی اس غلط فہمی کی بیہودگی کو آپ کی طرف منسوب کر
کے خوب قہقہے لگاتے۔بعث بعد الموت کا عقیدہ بھی ان کے لئے عجیب تھا۔وہ ہنستے
اور کہتے کہ یہ شخص خیال کرتا ہے کہ جب ہم مر جائیں گے تو پھر زندہ ہوں گے۔حبشہ کو ہجرت کرنا جب مسلمانوں کی تکلیفیں بہت بڑھ
بڑھ گئیں تو
صحابہ کا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو اجازت
دے دی کہ وہ حبشہ کو جو اُس وقت بھی ایک مسیحی حکومت تھی ہجرت کر کے چلے جاویں۔چنانچہ اکثر مسلمان مرد و عورت اپنا وطن چھوڑ کر افریقہ کو چلے گئے۔مکہ والوں نے وہاں بھی
ان کا پیچھا نہ چھوڑا۔بادشاہ کے پاس ایک وفد بھیجا کہ ان لوگوں کو واپس کر دیں تا کہ ہم
ان کو سزا دیں۔مسیحی بادشاہ بہت ہی منصف مزاج تھا جب اس کے پاس وفد پہنچا تو اس

آج 10 میں سے 10 باقی