آنحضرتﷺ کے حالاتِ زندگی اور تعلیمات
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم), حصہ 2
سيرة النبي ع
245
جلد 2
نے دوسرے فریق کا بھی بیان سننا پسند کیا اور مسلمان دربارِ شاہی میں بلائے گئے۔واقعہ نہایت ہی درد ناک ہے۔ہم قوموں کے ظلموں سے تنگ آ کر اپنے وطن کو خیر باد
کہنے والے مسلمان ابی سینیا کے بادشاہوں کے دربار میں اس خیال سے پیش ہوتے ہیں
کہ اب شاید ہم کو ہمارے وطن کو واپس کرایا جائے گا اور ظالم اہل مکہ اور بھی زیادہ ظلم ہم
پر کریں گے۔جب وہ بادشاہ کے سامنے پیش ہوئے تو اس نے پوچھا کہ تم میرے ملک
میں کیوں آئے ہو؟ مسلمانوں نے جواب دیا کہ اے بادشاہ! ہم پہلے جاہل تھے اور ہمیں
نیکی اور بدی کا کوئی علم نہ تھا، بتوں کو پوجتے تھے اور خدا تعالیٰ کی توحید سے ناواقف تھے۔ہر اک قسم کے برے کام کرتے تھے، ظلم، ڈاکہ قتل، بدکاری ہمارے نزدیک معیوب نہ
تھے۔اب اللہ تعالیٰ نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو مبعوث کیا، اس نے ہمیں ایک خدا کی
پرستش سکھائی اور بدیوں سے ہمیں روکا، انصاف اور عدل
کا حکم دیا، محبت کی تعلیم دی اور
تقویٰ کا راستہ بتایا تب وہ لوگ جو ہمارے بھائی بند ہیں انہوں نے ہم پر ظلم کرنا شروع
کیا اور ہم کو طرح طرح کے دکھ دینے شروع کئے ہم آخر تنگ آ کر اپنا وطن چھوڑنے پر
مجبور ہو گئے اور تیرے ملک میں آئے ہیں۔اب یہ لوگ ہمیں واپس لے جانے کے لئے
یہاں بھی آگئے ہیں ہمارا قصور اس کے سوا کوئی نہیں کہ ہم اپنے خدا کے پرستار ہیں۔شاہِ حبشہ کا واپس کرنے سے اس تقریر کا بادشاہ پر ایسا اثر ہوا کہ اس نے
مسلمانوں کو واپس کرنے سے انکار کر دیا۔مکہ
انکار اور صحابہ کی مدد کرنا کے وفد نے درباریوں سے ساز باز کر کے پھر
دوسرے دن بادشاہ کے سامنے وہی سوال پیش کیا اور کہا کہ یہ حضرت مسیح کو گالیاں
دیتے تھے۔بادشاہ نے پھر دوبارہ مسلمانوں کو بلایا۔انہوں نے جو اسلام کی تعلیم مسیح
کے متعلق ہے بیان کی کہ ہم ان کو خدا تعالیٰ کا پیارا اور نبی مانتے ہیں۔ہاں ہم انہیں کسی
طرح بھی خدائی کے قابل نہیں جانتے کیونکہ ہمارے نزدیک خدا تعالیٰ ایک ہے۔اس
بات پر درباری جوش میں آگئے اور بادشاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کو سزا دے مگر بادشاہ
سيرة النبي عمال
246
جلد 2
نے کہا کہ یہی میرا عقیدہ ہے اور اس عقیدہ کی وجہ سے ان لوگوں کو ظالموں کے ہاتھوں
میں نہیں دے سکتا۔پھر درباریوں سے کہا کہ مجھے تمہارے غصہ کی بھی پرواہ نہیں۔میں خدا کو بادشاہت پر ترجیح دیتا ہوں 12۔ہے
اہل مکہ کا آپ کے پچھا کونگ کرنا اورال کے رسول کی یہ کہا ہے کو اور
اہل مکہ نے رسول کریم ع
زیادہ تکلیفیں دینی شروع کیں اور آکر
آپ کے چچا کو جو مکہ کے بڑے رئیس تھے اور ان کی وجہ سے لوگ آپ کو زیادہ دکھ
دینے سے ڈرتے تھے کہا کہ آپ کسی اور رئیس کا لڑکا اپنا لڑکا بنا لیں اور محمد ﷺ کو
ہمارے حوالہ کر دیں تاہم اس کو سزا دیں۔انہوں نے کہا یہ عجیب درخواست ہے تم
چاہتے ہو کہ میں تمہارے لڑکے کو لے کر اپنا مال اس کے حوالہ کر دوں اور اپنے لڑکے کو
تمہارے حوالہ کر دوں کہ تم اسے دکھ دے دے کر مار دو؟ کیا کوئی جانور بھی ایسا کرتا
ہے کہ اپنے بچہ کو مارے اور دوسرے کے لڑکے کو پیار کرے؟ جب اہل مکہ ناامید
ہوئے تو انہوں نے درخواست کی کہ اچھا آپ اپنے بھتیجے کو یہ سمجھائیں کہ وہ خدا تعالیٰ
کے ایک ہونے پر اس قدر زور نہ دیا کرے اور یہ نہ کہا کرے کہ بتوں کی پرستش جائز
نہیں اور جو کچھ چاہے کہے۔چنانچہ آنحضرت ﷺ کو ان کے چچانے بلا کر کہا کہ مکہ کے
رؤسا ایسا کہتے ہیں کیا آپ ان کو خوش نہیں کر سکتے ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
جواب دیا کہ آپ کے مجھ پر بہت احسان ہیں مگر میں آپ کے لئے خدا کو نہیں چھوڑ
سکتا۔اگر آپ کو لوگوں کی مخالفت کا خوف ہے تو آپ مجھ سے الگ ہو جائیں مگر میں
اس صداقت کو جو مجھے خدا سے ملی ہے ضرور پیش کروں گا۔یہ نہیں ہوسکتا کہ میں اپنی
قوم کو جہالت میں مبتلا دیکھوں اور خاموش بیٹھا رہوں 13۔صلى
الله
تبلیغ توحید سے روکنے کی ایک اور کوشش جب اہل مکہ کو اس سے بھی
امیدی ہوئی تو انہوں نے
ایک رئیس کو اپنے میں سے چنا اور اس کی معرفت آپ کو کہلا بھیجا کہ آپ یہ بتائیں کہ
سيرة النبي عل
الله
247
جلد 2
ملک میں یہ فساد آپ نے کیوں مچا دیا ہے؟ اگر آپ کی یہ غرض ہے کہ آپ کو عزت مل
جائے تو ہم سب شہر میں سے آپ کو معزز قرار دے دیتے ہیں۔اگر مال کی خواہش ہے
تو ہم سب شہر کے لوگ اپنے مالوں کا ایک ایک حصہ الگ کر کے دے دیتے ہیں جس
سے آپ سارے شہر سے زیادہ امیر ہو جائیں گے۔اگر حکومت کی خواہش ہے تو ہم
آپ
کو اپنا بادشاہ بنانے کے لئے تیار ہیں۔اگر شادی کی خواہش ہے تو جس عورت
سے آپ چاہیں آپ کی شادی کرا دی جائے گی۔مگر آپ ایک خدا کی پرستش کی تعلیم نہ
دیں 14۔جس وقت وفد نے یہ پیغام آپ کو آ کر دیا آپ نے فرمایا کہ دیکھو! اگر سورج کو
میرے ایک طرف اور چاند کو میرے دوسری طرف لا کر کھڑا کر دو یعنی یہ دنیا کا مال تو
کیا ہے اگر چاند اور سورج کو بھی میرے قبضہ میں دے دو تب بھی میں اس تعلیم کو نہ
چھوڑوں گا 15۔مخالفین کا تبلیغ میں روکیں ڈالنا اور مقاطعہ کرنا اس وقت تک کل 80
آدمی رسول کریم علی
پر ایمان لائے تھے مگر جب مکہ کے ظلموں کی خبر باہر پہنچی تو لوگوں نے تحقیقات کے لئے
مکه آنا شروع کیا۔اس پر اہل مکہ بہت گھبرائے اور انہوں نے شہر کی سڑکوں پر پہرے
مقرر کر دیئے کہ کوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مل نہ سکے اور ارادہ کیا کہ آپ کو
قتل کر دیں۔اس پر آپ کے چا اور دیگر رشتہ دار آپ سمیت ایک وادی میں چلے گئے
تا کہ آپ کی حفاظت کریں۔پس جب اس طرح بھی کام چلتا نہ دیکھا تو سب اہل مکہ
نے معاہدہ کر لیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خاندان اور تمام مسلمانوں
کا مقاطعہ کیا جائے اور کوئی شخص ان کے پاس کوئی کھانے پینے کی چیز فروخت نہ کرے
اور نہ ان سے شادی بیاہ کا تعلق کیا جائے اور نہ ان سے کبھی صلح کی جاوے جب تک وہ
آپ کو قتل کے لئے نہ دے دیں۔
سيرة النبي عل
الله
248
جلد 2
مکہ ایک اکیلا شہر ہے اس کے ارد گرد 40 میل تک اور کوئی شہر نہیں۔پس یہ فیصلہ
سخت تکلیف دہ تھا۔مکہ والوں نے پہرے لگا دیے کہ کوئی شخص ان کے ہاتھ کوئی
کھانے کی چیز فروخت نہ کرے۔اور برابر تین سال تک اس سخت قید میں آپ کو رہنا
پڑا۔راتوں کے اندھیروں میں پوشیدہ طور پر جس قدر غلہ وہ داخل کر سکتے تھے کر لیتے
مگر پھر بھی اس قدر نگرانی میں وہ لوگ کہاں تک انتظام کر سکتے تھے۔بہت دفعہ کئی کئی
دن جھاڑیوں کے پتے اور شاخوں کے چھلکے کھا کر ان کو گزارہ کرنا پڑتا تھا۔ایک صحابی
کہتے ہیں کہ اُن تکلیف کے دنوں میں سب کی صحبتیں خراب ہو گئیں اور بہت دست لگ
گئے۔ہفتہ نہیں، دو ہفتہ نہیں، تین سال متواتر وہ بہی خواہ بنی نوع انسان اپنے ماننے
والوں کے ساتھ صرف اس لئے دکھ دیا گیا کہ وہ کیوں خدائے واحد کی پرستش اور اعلیٰ
اخلاق کی تعلیم دیتا ہے مگر اس نے ان تکالیف کی ذرہ بھی پرواہ نہیں کی۔تین سال کی
متواتر تکلیف کے بعد بعض رؤسائے مکہ کی انسانیت اس ظالمانہ فعل پر بغاوت کرنے
لگی اور انہوں نے اس معاہدہ کو جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کیا گیا تھا
چاک کر دیا 16 اور آپ اس وادی سے نکل کر باہر آ گئے مگر آپ کے بوڑھے چچا اور
وفادار بیوی ان صدمات کے اثر سے نہ بچ سکے اور کچھ دنوں کے بعد فوت
ہو گئے 17۔اہل طائف کو تبلیغ اہل مکہ کی بے پروائی کو دیکھ کر آپ نے عرب کے دوسرے
شہروں کی طرف توجہ کی اور طائف کے لوگوں کو خدائے واحد
پرستش کی دعوت دینے کے لئے تشریف لے گئے۔طائف مکہ سے 60 میل کے
فاصلہ پر ایک پرانا شہر ہے۔اس شہر کے لوگوں کو جب آپ نے خدا کا کلام سنایا تو وہ
مکہ والوں سے بھی زیادہ ظالم ثابت ہوئے۔پہلے انہوں نے گالیاں دیں پھر کہا کہ شہر
سے نکل جاویں۔جب آپ واپس آ رہے تھے تو بدمعاشوں اور کتوں کو آپ کے پیچھے
لگا دیا۔پتھر پر پتھر چاروں طرف سے آپ پر پڑتے اور کتے پیچھے دوڑتے تھے ، سر سے
سيرة النبي ع
249
جلد 2
پاؤں تک آپ خون سے تر بہ تر تھے۔مگر اُس وقت اُن ظالموں کی نسبت جو خیالات
آپ کے دل میں موجزن تھے وہ اِن الفاظ سے ظاہر ہیں جو اس سنگساری کے وقت
آپ کی زبان پر جاری تھے۔آپ خون اپنے جسم سے پونچھتے جاتے تھے اور فرماتے
جاتے تھے کہ اے خدا ! ان لوگوں کو معلوم نہیں ہے کہ میں جو کچھ ان لوگوں کو کہتا ہوں سچ
اور درست ہے اور یہ جو کچھ کر رہے ہیں اچھا سمجھ کر کر رہے ہیں اس لئے تو ان پر
ناراض نہ ہو اور ان پر عذاب نازل نہ کر بلکہ ان کو سچائی کے قبول کرنے کی توفیق
دے 18۔تکلیف کے وقت میں کیسے محبت سے بھرے ہوئے الفاظ کہے گئے ہیں کیا ان
سے بڑھ کر ہمدردی کی مثال کہیں مل سکتی ہے؟
حج کے موقع پر اہل مدینہ کا تعلیم حاصل کرنا کا چھپا نہیں رہتا۔آپ کی
تعلیم کی خبریں باہر مشہور
ہوئیں اور میٹرب نامی ایک شہر کے لوگ ( جسے اب مدینہ کہتے ہیں ) حج کے لئے مکہ
آئے تو آپ سے بھی ملے۔آپ نے ان کو اسلام کی تعلیم دی اور ان کے دلوں پر الیسا
گہرا اثر ہوا کہ انہوں نے واپس جا کر اپنے شہر کے لوگوں سے ذکر کیا اور 70 آدمی
دوسرے سال تحقیق کے لئے آئے جو سب اسلام لے آئے اور انہوں نے درخواست
کی کہ آپ ان کے شہر میں چلے جائیں مگر آپ نے اُس وقت ان کی بات پر عمل کرنا
مناسب نہ سمجھا۔ہاں وعدہ کیا کہ جب ہجرت کا موقع ہوگا آپ مدینہ تشریف لائیں
گے۔مدینہ کی طرف ہجرت جب اہل مکہ کو معلوم ہوا کہ اب باہر بھی آپ کی تعلیم
پھیلنی شروع ہوئی ہے تو انہوں نے ہر قبیلہ میں سے
ایک ایک آدمی چنا تا کہ سب مل کر آپ کو قتل کر دیں۔اور یہ اس لئے کیا کہ اگر آپ کی
قوم اس کو نا پسند کرے تو وہ سب قوموں کے اجتماع سے ڈر کر بدلہ نہ لے سکیں۔آپ کو
اللہ تعالیٰ نے پہلے سے بتا دیا تھا۔آپ اُسی رات مکہ سے نکل کر ابو بکر کو ساتھ لے کر
سيرة النبي عالم
250
جلد 2
مدینہ کی طرف ہجرت کر گئے جہاں کے لوگوں پر اسلام کی تعلیم کا ایسا اثر ہوا کہ تھوڑے
ہی عرصہ میں قریباً سب مدینہ کے لوگ اسلام لے آئے اور آپ کو انہوں نے اپنا
بادشاہ بنا لیا اور اس طرح وہ کونے کا پتھر جسے اس شہر کے معماروں نے رڈ کر دیا تھا
مدینہ کی حکومت کا تاج بنا۔اس ترقی کے زمانہ میں
زمانہ ترقی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ بھی آپ نے اپنا شغل
تعلیم اور وعظ ہی رکھا اور اپنی سادہ زندگی کو کبھی نہیں چھوڑا۔آپ کا شغل یہ تھا کہ آپ
لوگوں کو خدائے واحد کی پرستش کی تعلیم دیتے۔اخلاق فاضلہ اور معاملات کے متعلق
اسلامی احکام لوگوں کو سکھلاتے۔پانچ وقت نماز خود آ کر مسجد میں پڑھاتے (مسلمانوں
میں بجائے ہفتہ میں ایک مرتبہ عبادت کرنے کے پانچ دفعہ روز مسجد میں جمع ہو کر عبادت
کی جاتی ہے ) جن لوگوں میں جھگڑے ہوتے آپ فیصلہ کرتے۔ضروریات قومی کی
طرف توجہ کرتے جیسے تجارت، تعلیم ، حفظان صحت وغیرہ۔اور پھر غرباء کے حالات معلوم
کرتے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے۔حتی کہ جن لوگوں کے
گھروں میں کوئی سود الا دینے والا نہ ہوتا ان کے لئے سودالا دیتے۔پھر باوجود ان سب
کاموں کے کبھی بچوں کے اندر قومی روح پیدا کرنے کے لئے ان میں جا کر شامل ہو
جاتے اور ان کو ان کی کھیلوں میں جوش دلاتے۔جب گھر میں داخل ہوتے تو اپنی بیویوں
سے مل کر گھر کا کام کرنے لگتے اور جب رات ہوتی اور سب لوگ آرام سے سو جاتے تو
آپ آدھی رات کے بعد اٹھ کر رات کی تاریکی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول ہو
جاتے یہاں تک کہ بعض مرتبہ کھڑے کھڑے آپ کے پاؤں سوج جاتے 19۔حضرت رسول اکرم ﷺ کی تعلیم کا خلاصہ جو مذہبی تعلیم آپ دیتے
صلى
الله۔تھے اس کا خلاصہ یہ تھا:۔(1) آپ اس تعلیم کو دنیا کے سامنے پیش کرتے تھے کہ خدا تعالیٰ ایک ہے باقی
سيرة النبي عل
الله
251
جلد 2۔جو کچھ بھی ہے خواہ فرشتے ہوں خواہ انسان سب اسی کی مخلوق ہے۔یہ عقیدہ اللہ تعالیٰ کی
ہتک ہے کہ وہ انسانوں کے جسم میں آ جاتا ہے یا اس سے کوئی اولاد ہوتی ہے یا وہ
بتوں میں داخل ہو جاتا ہے وہ ان سب باتوں سے پاک ہے۔وہی زندہ کرتا ہے اور
وہی مارتا ہے۔جس قدر مصلح گزرے ہیں سب اس کے بندے تھے، کسی کو الوہیت کی
طاقتیں حاصل نہ تھیں۔سب کو اسی کی عبادت کرنی چاہئے اور صرف اسی سے دعائیں
مانگنی چاہئیں۔اسی پر اپنے تمام کاموں کا بھروسہ رکھنا چاہئے۔(2) یہ کہ خدا تعالیٰ نے انسانوں کو ایک اعلیٰ درجہ کی روحانی اور اخلاقی اور تمدنی
ترقیات کے لئے پیدا کیا ہے وہ ہمیشہ دنیا میں اس غرض کو جاری رکھنے کے لئے نبی
بھیجتا رہا ہے اور ہر قوم میں بھیجتا رہا ہے۔آپ اس امر کے سخت مخالف تھے کہ نبوت کو
کسی ایک قوم میں محدود رکھا جاوے کیونکہ اس سے خدا تعالیٰ پر جانبداری کا الزام آتا
ہے جس سے وہ پاک ہے اور دنیا کی ہر قوم کے نبیوں کی تصدیق کرتے تھے۔(3) آپ اس امر پر زور دیتے تھے کہ خدا تعالیٰ ہر زمانہ کی ضروریات کے
مطابق اپنا کلام نازل کرتا رہا ہے۔اور آپ کا دعویٰ تھا کہ آخری زمانہ کی اصلاح کے
لئے اللہ تعالیٰ نے مجھے مبعوث کیا ہے اور اس بنا پر آپ قرآن کریم کو سب پہلی کتابوں
سے مکمل سمجھتے تھے اور اس کی تعلیم کی طرف لوگوں کو بلاتے تھے۔(4) آپ کا یہ دعویٰ تھا کہ خدا تعالیٰ اپنی ہستی کا یقین دلانے کیلئے ہمیشہ اپنے
بندوں سے کلام کرتا ہے اور ان کے لئے نشان دکھاتا رہتا ہے اور آپ دعویٰ کرتے
تھے کہ جو لوگ بھی آپ کی تعلیم پر عمل کریں گے وہ اپنے تجربہ سے ان باتوں کی
صداقت معلوم کر لیں گے۔اور میں اپنے ذاتی تجربات کی بنا پر آپ کو کہہ سکتا ہوں کہ
یہ بات بالکل درست ہے۔اور میں نے خود بھی اسلام کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی
باتیں سنی ہیں جس طرح موسیٰ اور مسیح کے زمانہ کے لوگ سنتے تھے اور خدا تعالیٰ نے کئی
دفعہ مجھے ایسے نشان دکھائے ہیں جو انسانی طاقت سے بالا تھے۔
سيرة النبي عمال
252
جلد 2
(5) آپ کہتے تھے کہ بچے مذہب کی علامت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اس کی زندگی
کے سامان کرتا ہے اور فرماتے تھے کہ اسلام کو انسانی خیالات کی تعدی سے محفوظ رکھنے
کے لئے اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے نبی بھیجتا رہے گا جو اس کی حفاظت کریں گے۔چنانچہ ابھی
ایک نبی احمد ہندوستان میں اسی غرض سے ظاہر ہوا ہے اور میں اس کا خلیفہ ہوں اور
میرے ساتھی اس کی جماعت میں سے ہیں۔(6) آپ فرماتے تھے کہ باوجود مذہبی اختلافات کے لوگوں کو آپس میں محبت
سے رہنا چاہئے اور مذہبی اختلافات کی وجہ سے جھگڑنا نہیں چاہئے کیونکہ اگر کسی کے
پاس سچائی ہے تو اسے لڑنے کی کیا ضرورت ہے وہ سچائی کو پیش کرے خود ہی لوگ متاثر
ہوں گے۔چنانچہ آپ اپنی مسجد میں عیسائیوں کو بھی عبادت کرنے کی اجازت دیتے
تھے اور یہ ایسی وسیع حوصلگی ہے کہ اُس وقت کے لوگ تو الگ رہے آجکل کے لوگ بھی
اس کی مثال پیش نہیں کر سکتے۔(7) آپ اس امر پر بہت زور دیتے تھے کہ انسانی زندگی کے دو پہلو ہیں۔ایک روحانی اور ایک جسمانی۔اور یہ دونوں ایک دوسرے سے ایسے وابستہ ہیں کہ
الگ نہیں ہو سکتے۔جسمانی حصہ روحانی حصہ پر اثر ڈالتا ہے اور روحانی جسمانی پر۔پس آپ کی تعلیم میں اس امر پر خاص زور تھا کہ بغیر دلی پاکیزگی کے ظاہری عبادتیں
فائدہ نہیں دے سکتیں اور یہ بھی کہ ظاہری عبادتوں کے بغیر خیالات کی بھی تربیت
نہیں ہو سکتی۔اس لئے کامل تربیت کے لئے انسان کو دونوں باتوں کا خیال رکھنا
چاہئے۔(8) آپ انسان کی اخلاقی طاقتوں کے متعلق یہ تعلیم دیتے تھے کہ سب انسان
پاک فطرت لے کر پیدا ہوتے ہیں اور جو خرابی پیدا ہوتی ہے وہ پیدائش کے بعد غلط
تعلیم یا تربیت سے پیدا ہوتی ہے۔پس آپ بچوں کی نیک تربیت اور اعلی تعلیم پر خاص
طور پر زور دیتے تھے۔
سيرة النبي عالي
253
جلد 2
(9) آپ اس امر پر بھی زور دیتے تھے کہ اخلاق کی اصل غرض انسان کی اپنی
اور دوسرے لوگوں کی اصلاح ہے پس اخلاق فاضلہ وہی ہیں جس سے انسان کا نفس
اور دوسرے لوگ پاکیزگی حاصل کریں۔پس آپ کبھی تعلیم کے ایک پہلو پر زور نہیں
دیتے تھے بلکہ ہمیشہ ہر چیز کے سب پہلوؤں کو بیان کرتے تھے۔مثلاً یہ نہیں کہتے تھے
کہ نرمی کرو، عفو کرو بلکہ یہ فرماتے تھے کہ جب کوئی شخص تم کو تکلیف دے تو یہ سوچو کہ
اس شخص کی اصلاح کس بات میں ہے۔اگر وہ شخص شریف الطبع ہے اور معاف کرنے
سے آئندہ ظلم کی عادت کو چھوڑ دے گا اور اس نمونہ سے فائدہ حاصل کرے گا تو اسے
معاف کر دو۔اور اگر یہ دیکھو کہ وہ شخص بہت گندہ ہو چکا ہے اور اگر تم اسے معاف کرو
گے تو وہ یہ سمجھ لے گا کہ اس شخص نے مجھ سے ڈر کر مجھے سزا نہیں دی یا نہیں دلوائی اور
اس وجہ سے وہ بدی پر دلیر ہو جائے گا اور اور لوگوں کو بھی دکھ دے گا تو اسے اس کے
مُجرم کے مطابق سزا دو۔کیونکہ ایسے شخص کو معاف کرنا دوسرے ناکردہ گناہ لوگوں پر ظلم
ہے جو ایسے شخص کے ہاتھ سے تکلیف اٹھا رہے ہیں یا آئندہ اٹھا سکتے ہیں۔(10) آپ کی یہ بھی تعلیم تھی کہ کبھی کسی دوسری حکومت پر حملہ نہیں کرنا چاہئے
بلکہ جنگ صرف بطور دفاع کے جائز ہے اور اُس وقت بھی اگر دوسرا فریق اپنی غلطی پر
پشیمان ہو کر صلح کرنا چاہے تو صلح کر لینی چاہئے۔(11) آپ کی یہ بھی تعلیم تھی کہ انسان کی روح مرنے کے بعد ترقی کرتی چلی
جاوے گی اور کبھی فنا نہ ہو گی حتیٰ کہ گنہگار لوگ بھی ایک مدت اپنے اعمال کی سزا بھگت
کر خدا کے رحم سے بخشے جائیں گے اور دائمی ترقی کی سڑک پر چلنے لگیں گے۔کفار کی مدینہ پر چڑھائی اہل مکہ نے جب دیکھا کہ مدینہ میں آپ کو اپنی
تعلیم کے عام طور پر پھیلانے کا موقع مل گیا ہے
اور لوگ کثرت سے اسلام میں داخل ہونے لگے ہیں تو انہوں نے متواتر مدینہ پر
چڑھائیاں کرنی شروع کیں مگر ان لشکر کشیوں کا نتیجہ بھی ان کے حق میں برا نکلا اور
سيرة النبي الله
254
جلد 2
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے بھی برتری ثابت ہوئی کیونکہ گو بڑی بڑی
تیاریوں کے بعد مکہ والوں نے مدینہ پر حملہ کیا اور مسلمان ہر دفعہ تعداد میں ان سے کم
تھے ، عموماً ایک مسلمان تین اہل مکہ کے مقابلہ پر ہوتا تھا مگر پھر بھی غیر معمولی طور پر
خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح دی اور اہل مکہ کو شکست ہوئی۔بعض دفعہ بے شک
مسلمانوں کو عارضی تکلیف بھی پہنچی مگر حقیقی معنوں میں کبھی شکست نہیں ہوئی۔اور ان
لشکر کشیوں کے دو نتیجے نکلے۔ایک تو یہ کہ بجائے اس کے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم تباہ ہوتے آپ سارے عرب کے بادشاہ ہو گئے اور دوسرے یہ کہ ان لڑائیوں
میں آپ کو کئی ایسے اخلاق دکھانے کا موقع ملا جو بغیر جنگوں کے مخفی رہتے اور اس سے
آپ کی اخلاقی برتری ثابت ہو گئی۔اسی طرح یہ بھی ظاہر ہو گیا کہ آپ نے کیسی
وفاداری اور قربانی کی روح ایک مُردہ قوم میں پھونک دی تھی۔جنگ احد کا دردناک واقعہ چنانچہ مثال کے طور پر میں احد کی جنگ کا واقعہ
بیان کرتا ہوں۔مدینہ آنے کے تین سال بعد
کفار نے تین ہزار کا لشکر تیار کر کے مدینہ پر حملہ کیا۔مدینہ مکہ سے 200 میل کے
فاصلہ پر ہے۔دشمن اپنی طاقت پر ایسا نازاں تھا کہ مدینہ تک حملہ کرتا ہوا چلا آیا اور
مدینہ سے 8 میل پر احد کے مقام پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کو روکنے کے لئے
گئے۔آپ کے ساتھ ایک ہزار سپاہی تھے۔آپ نے جو احکام دیئے اس کے سمجھنے میں
ایک دستہ فوج سے غلطی ہوئی۔نتیجہ یہ ہوا کہ باوجود اس کے کہ مسلمانوں کو پہلے فتح ہو
چکی تھی دشمن پھر لوٹ پڑا اور ایک وقت ایسا آیا کہ دشمن نے زور کر کے مسلمانوں کو
اس قدر پیچھے دھکیل دیا کہ صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دشمنوں کے نرغے میں
رہ گئے۔آپ نے جرات اور دلیری کا یہ نمونہ دکھایا کہ باوجود اس کے کہ اپنی فوج
پیچھے ہٹ گئی تھی مگر آپ پیچھے نہ ہٹے اور دشمن کے مقابلہ پر کھڑے رہے۔جب
مسلمانوں کو معلوم ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جگہ سے نہیں ہے اور
سيرة النبي علم
255
جلد 2
وہیں کھڑے ہیں تو انہوں نے یک دم حملہ کر کے آپ تک پہنچنا چاہا لیکن صرف چودہ
آدمی آپ تک پہنچ سکے۔اُس وقت ایک شخص نے ایک پتھر مارا اور آپ کا سر زخمی ہو گیا
اور آپ بے ہوش ہو کر نیچے گر گئے اور آپ کو بچاتے ہوئے کئی اور مسلمان قتل ہو کر
آپ پر جا گرے اور لوگوں نے یہ سمجھ لیا کہ آپ شہید ہو گئے ہیں 20۔وہ لوگ ایک
عاشق کی طرح تھے کئی لوگ میدان جنگ ہی میں ہتھیار ڈال کر بیٹھ گئے اور رونے لگے۔ایک مسلمان جس کو اس امر کا علم نہ تھا وہ ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرا اور اس سے
پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟ اس نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو شہید ہو گئے ہیں۔اس
نے کہا تو آؤ! اس سے بڑھ کر لڑنے کا موقع کب ہوگا ؟ جہاں وہ ہمارا محبوب گیا ہے
و ہیں ہم جائیں گے۔یہ کہہ کر تلوار ہاتھ میں لے کر دشمنوں کی صفوں پر ٹوٹ پڑا اور آخر
مارا گیا۔جب اس کی لاش کو دیکھا گیا تو 70 زخم اس پر لگے تھے 21۔ایک وفادار صحابی کا واقعہ جو لوگ آپ کے پاس تھے انہوں نے جب آپ
کے جسم کو لاشوں کے نیچے سے نکالا تو معلوم ہوا
کہ آپ زندہ ہیں۔اُس وقت پھر لشکر اسلام جمع ہونا شروع ہو گیا اور دشمن بھاگ گیا۔اُس وقت ایک مسلمان سپاہی اپنے ایک رشتہ دار کو نہ پا کر میدان جنگ میں تلاش
کرنے لگا۔آخر اسے میدان جنگ میں اس حالت میں پایا کہ اس کی دونوں لاتیں کئی
ہوئی تھیں اور سب جسم زخمی تھا اور اس کی آخری حالت معلوم ہوتی تھی۔اس کو دیکھتے
ہی اس زخمی نے پوچھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ اس نے کہا کہ
آپ خیریت سے ہیں۔یہ بات سن کر اس کا چہرہ خوشی سے تمتما اٹھا اور اس نے کہا کہ
اب میں خوشی سے جان دوں گا۔پھر اس عزیز کا ہاتھ پکڑا اور کہا کہ میری ایک امانت
صلى الله
ہے وہ میرے عزیزوں کو پہنچا دینا اور وہ یہ ہے کہ ان سے کہنا کہ محمد رسول اللہ علی
خدا تعالیٰ کی امانت ہے اس کی حفاظت تمہارے ذمہ ہے۔دیکھنا اس کی حفاظت
میں کوتاہی نہ کرتا۔اور یہ کہہ کر مسکراتے ہوئے جان دے دی 22۔
سيرة النبي علي
256
جلد 2
ایک وفادار مومن عورت کا واقعہ یہ تو مردوں کی وفاداری کا حال ہے
عورتیں بھی اس سے کم نہ تھیں۔مدینہ
میں بھی یہ خبر پہنچ گئی تھی کہ آپ شہید ہو گئے ہیں اور سب عورتیں اور بچے شہر سے نکل کر
میدان جنگ کی طرف گھبرا کر چل پڑے تھے۔اتنے میں ان کو اسلامی لشکر ملا جو خوشی
آپ سمیت واپس لوٹ رہا تھا۔ایک عورت نے ایک سپاہی سے آگے بڑھ کر
پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ اسے چونکہ معلوم تھا کہ آپ
خیریت سے ہیں اس نے اس کی پرواہ نہ کی اور اسے کہا کہ تیرا باپ مارا گیا ہے۔اس
عورت نے کہا کہ میں تجھ سے اپنے باپ کے متعلق نہیں پوچھتی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی بابت پوچھتی ہوں۔اس نے پھر بھی پرواہ نہ کی اور کہا کہ تیرے دونوں بھائی بھی
مارے گئے ہیں۔اس نے پھر چڑ کر کہا کہ میں تجھ سے بھائیوں کے متعلق نہیں پوچھتی۔اس نے کہا کہ وہ تو خیریت سے ہیں۔اس پر اس عورت نے کہا کہ الْحَمْدُ لِلهِ اگر
آپ زندہ ہیں تو سب دنیا زندہ ہے۔مجھے پرواہ نہیں کہ میرا باپ مارا گیا ہے یا میرے
بھائی مارے گئے ہیں 23۔یہ اخلاص اور یہ محبت اس کامل نمونہ کے بغیر جو آپ نے
دکھایا اور اس گہری محبت کے بغیر جو آپ کی بنی نوع انسان سے تھی کس طرح پیدا ہو سکتا
اسی طرح ایک دفعہ اسلامی لشکر ایک
رسول کریم ﷺ کی استقامت اور
پہاڑی میں سے گزر رہا تھا جس کے
صحابہؓ کی بطور نمونہ ایک اور مثال دونوں طرف دشمن کے تیر انداز چھپے
ہوئے تھے۔مسلمانوں کو اس جگہ کا علم نہ تھا۔ایک تنگ سڑک درمیان سے گزرتی تھی۔جب اسلامی لشکر عین درمیان میں آگیا تو دشمن نے تیر مارنے شروع کئے۔اس
اچانک حملہ کا یہ نتیجہ ہوا کہ گھوڑے اور اونٹ ڈر کر دوڑ پڑے اور سوار بے قابو ہو گئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چار ہزار دشمن تیر اندازوں کے اندر صرف 16 آدمیوں