آنحضرتﷺ کے حالاتِ زندگی اور تعلیمات
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم), حصہ 3
سيرة النبي الله
257
جلد 2
سمیت رہ گئے باقی سب لشکر پراگندہ ہو گیا۔آپ نے اپنے گھوڑے کو ایڑ لگائی اور
دشمن کی طرف بڑھنا شروع کر دیا۔جو ساتھی باقی رہ گئے تھے وہ گھبرا گئے اور اتر کر آپ
کے گھوڑے کی باگیں پکڑ لیں اور کہا حضور ! اس وقت دشمن فاتحانہ بڑھا چلا آ رہا ہے،
اسلامی لشکر بھاگ چکا ہے، آپ کی جان پر اسلام کا مدار ہے پیچھے بیٹے تا کہ اسلامی لشکر
کو جمع ہونے کا موقع ملے۔آپ نے فرمایا کہ میرے گھوڑے کی باگ چھوڑ دو اور پھر
بلند آواز سے کہا میں خدا کا نبی ہوں اور جھوٹا نہیں ہوں 24، کون ہے جو مجھے نقصان پہنچا
سکے۔یہ کہہ کر دشمن کے لشکر کی طرف ان 16 آدمیوں سمیت بڑھنا شروع کیا جو آپ
کے ساتھ رہ گئے تھے مگر دشمن آپ کو نقصان نہ پہنچا سکا۔پھر آپ نے ایک شخص کو جو بلند
آواز والا تھا کہا کہ بلند آواز سے کہو کہ اے اہل مدینہ ! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے۔ایک
مائی کہتا ہے کہ ہمارے گھوڑے اور اونٹ اُس وقت سخت ڈرے ہوئے تھے اور
بھاگے جاتے تھے ہم ان کو واپس موڑتے تھے اور وہ مڑتے نہ تھے۔جس وقت یہ آواز
آئی اُس وقت یکدم ہماری حالت ایسی ہو گئی گویا ہم مُردہ ہیں اور خدا کی آواز ہمیں
بلاتی ہے۔وہ کہتا ہے کہ اس آواز کے آتے ہی میں بے تاب ہو گیا۔میں نے اپنے
اونٹ کو واپس لے جانا چاہا مگر وہ باگ کے کھینچنے سے دُہرا ہو جاتا تھا مگر مڑتا نہ تھا۔میرے کان میں یہ آواز گونج رہی تھی کہ خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے۔جب میں نے
دیکھا کہ اونٹ مجھے دور ہی دور لئے جاتا ہے تو میں نے تلوار نکال کر اس کی گردن
کاٹ دی اور پیدل دیوانہ وار اس آواز کی طرف بھاگ پڑا اور بے اختیار کہتا جاتا تھا
کہ حاضر ہوں حاضر ہوں 25۔وہ کہتا ہے کہ یہی حال سب لشکر کا تھا۔جو سواری کو
موڑ سکا وہ اس کو موڑ کر آپ کے پاس آ گیا اور جو سواری کو نہ موڑ سکا وہ سواری سے کود
کر پیدل دوڑ پڑا۔جو یہ بھی نہ کر سکا اس نے سواری کو قتل کر دیا اور آپ کی طرف دوڑ
پڑا۔اور چند ہی منٹ میں سب لوگ اسی طرح آپ کے گرد جمع ہو گئے جس طرح کہ
کہتے ہیں کہ مُردے اسرافیل کے صور پر قبروں سے اٹھ کھڑے ہوں گے۔
سيرة النبي عالم
258
جلد 2
جنگ کے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات آپ لڑائی میں
ہمیشہ تاکید کرتے
تھے کہ مسلمان کبھی پہلے خود حملہ نہ کرے ہمیشہ دفاعی طور پر لڑے۔اور یہ کہ عورتوں کو نہ
ماریں، بچوں کو نہ ماریں ، پادریوں کو نہ ماریں ، بوڑھے اور معذوروں کو نہ ماریں ، جو
ہتھیار ڈال دیں ان کو نہ ماریں، درخت نہ کاٹیں، عمارتیں نہ گرائیں، قصبوں اور
گا ؤں کو نہ ٹوٹیں اور اگر آپ کو معلوم ہوتا کہ کسی نے ایسی غلطی کی ہے تو اس پر سخت
ناراض ہوتے 26۔فتح مکہ کے بعد حضور اللہ کا جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو اہل مکہ پر تھی تو
یا
مکہ کے لوگ کانپ رہے تھے کہ اب نہ معلوم
سلوک اپنے دشمنوں سے ہمارے ساتھ کیا سلوک ہو گا۔مدینہ کے لوگ
جنہوں نے خودان تکلیفوں کو نہ دیکھا تھا جو آپ کو دی گئیں مگر دوسروں سے سنا تھا وہ
آپ کی تکلیف کا خیال کر کے ان لوگوں کے خلاف جوش میں بھرے ہوئے تھے۔مگر
آپ جب مکہ میں داخل ہوئے تو سب لوگوں کو جمع کیا اور کہا کہ اے لوگو! آج میں اُن
سب قصوروں کو جو تم نے میرے حق میں کئے ہیں معاف کرتا ہوں تم کو کوئی سزا نہیں
دی جائے گی 27۔اگر جنگیں نہ ہوتیں اور آپ کو بادشاہت نہ ملتی تو آپ کامل نمونہ کس
طرح دکھاتے اور انسانی اخلاق کے اس پہلو کو کس طرح دکھاتے۔اخلاق کے دونوں پہلوؤں کا ذکر غرض کہ جنگوں نے بھی آپ کے اخلاق
کے ایک پہلو پر سے پردہ اٹھایا اور آپ
کی صلح اور امن سے محبت اور آپ کے رحم کو ظاہر کیا کیونکہ سچا رحم کرنے والا اور عفو
کرنے والا وہی ہے جسے طاقت ملے اور وہ رحم کرے۔اور سچائی وہی ہے جسے دولت
ملے اور وہ اسے تقسیم کرے۔آپ کو خدا تعالیٰ نے ظالم بادشاہوں پر فتح دی اور آپ
نے ان کو معاف کر دیا۔آپ کو اس نے بادشاہت دی اور آپ نے اس بادشاہت میں
سيرة النبي علي
259
جلد 2
بھی غربت سے گزارہ کر کے اور سب مال حاجت مندوں میں تقسیم کر کے اس بات کو
ثابت کر دیا کہ آپ غرباء کی خبر گیری کی تعلیم اس لئے نہیں دیتے تھے کہ آپ کے پاس
کچھ تھا نہیں بلکہ آپ جو کچھ کہتے تھے اس پر عمل بھی کرتے تھے۔مرض الموت میں آپ کی آخری نصیحت آپ نے زندگی کے ہر ایک لحہ
کو خدا کے لئے تکلیف اٹھانے
میں خرچ کیا ہے اور گویا آپ روز ہی خدا کے لئے مارے جاتے تھے۔63 سال کی عمر
میں آپ نے وفات پائی اور بیماری کی حالت میں بھی آپ کو یہی خیال تھا کہ کہیں لوگ
میرے بارے میں شرک نہ کرنے لگیں۔چنانچہ بیماری موت میں آپ بار بار گھبرا کر
فرماتے تھے کہ خدا برا کرے ان لوگوں کا جنہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو عبادت کی
جگہ بنا لیا ہے۔یعنی ان نبیوں کو الوہیت کی صفات دے کر ان سے دعائیں وغیرہ
مانگتے تھے 28۔جس سے آپ کا مطلب یہ تھا کہ مسلمان ایسا نہ کریں۔اسی طرح شرک
کی تردید کرتے ہوئے آپ اپنے پیدا کرنے والے سے جاملے۔صلى الله
باوجود اس کے لوگ کہتے ہیں کہ مسلمان
محمد ﷺ کی پرستش
آپ کی بعثت
کا نتیجہ کرتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ سب سے زیادہ شرک مٹانے
والے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔انہوں نے اپنی سب عمر اسی کام میں خرچ کی ہے اور
دنیا میں جو خیالات توحید کے نظر آتے ہیں وہ سب ان کی اور ان کے متبعین کی ہی
کوششوں کا نتیجہ ہیں۔“
رسول کریم ﷺ کی زندگی اور تعلیم مطبوعہ 1924ء)
1 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 229 تا 231 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى
2: بخاری کتاب التفسير تفسیر اقرأ باسم ربک صفحہ 886 حدیث نمبر 4953 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
3:بخارى كتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحي صفحه 1 ،2 حدیث نمبر 3 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
سيرة النبي علي
260
جلد 2
4: السيرة الحلبية جلد 1 صفحہ 448 449 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى
5: الاصابة في تمييز الصحابة الجزء الثاني صفحه 457 مطبوعہ بیروت 1995ء
6 تفسیر قرطبی جلد 13 صفحہ 328 مطبوعہ بیروت 1985ء
:7 بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الشعراء باب وانذر عشیرتک الاقربین
صفحہ 836 حدیث نمبر 4770 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
8: اسد الغابة جلد 5 صفحہ 471 مطبوعہ بیروت 2006ءالطبعة الاولى
و: اسد الغابة جلد 5 صفحه 470 ، 471 مطبوعہ بیروت 2006ء الطبعة الاولى
10 : بخارى كتاب مناقب الانصار باب مالقى النبي الا اللهم صفحہ 646 حدیث نمبر 3854
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
الله
11:بخاری کتاب مناقب الانصار باب مالقى النبي الله صفحه 747 حدیث نمبر 3856
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
:12 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 370 تا 387 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
13 : سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 312 313 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى
14 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 341 تا 343 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الأولى
15 : سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 312 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى
:16 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 426 تا 429 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
:17 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 470 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
18 مسلم كتاب الجهاد باب مالقى النبي و صفحہ 800 ، 801 حدیث نمبر 4653 مطبوعہ ریاض 801،800
2000ء الطبعة الثانية ( مفهوما )
صلى الله
19: بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الفتح باب قوله ليغفرلک
ذنبک صفحہ 856 حدیث نمبر 4837 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
الله
ما تقدم من
20: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفحه 862 زیر عنوان بلاء قتادة وحديث عينه
سيرة النبي علي
مطبوعہ دمشق 2005 ء
261
جلد 2
21 بخارى كتاب الجهاد باب قول الله عزوجل من المؤمنين صفحه 464 465 حدیث نمبر
2805 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
22 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 875 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
23:السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفحه 880 زیر عنوان شأن المرأة الدينارية
مطبوعہ دمشق 2005 ء
24: مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين صفحه 789، 790 حدیث نمبر 12 46 تا 4616
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
25: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانی صفحہ 1240 زیر عنوان رجوع الناس بنداء العباس
مطبوعہ دمشق 2005 ء
26: مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحہ 615 حدیث نمبر 16088 مطبوعہ لا ہور
27 : السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحہ 207 ، 208 زیر عنوان فتح مكة شرفها الله تعالى
مطبوعہ بیروت لبنان 2012 ء
28:بخاری کتاب المغازی باب مرض النبى الله ووفاته صفحه 755 حدیث نمبر 4441
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية