رسول کریمﷺ کے مقبرہ اور دیگر شعائر اللّٰہ کی حفاظت کی اہمیت

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
271
جلد 2
رسول کریم ﷺ کے مقبرہ اور دیگر شعائر اللہ کی
حفاظت کی اہمیت
حضرت مصلح موعود 27 نومبر 1925 ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔مکہ اور مدینہ میں بہت سی قبریں بنی ہوئی ہیں جن کا احترام کیا جاتا ہے۔اس
میں کچھ شک نہیں کہ ان میں سے پچاس فیصد سے بھی زیادہ فرضی ہیں اور یہ محض
ڈھکونسلے ہیں کہ یہاں فلاں صحابی دفن ہوئے اور یہاں فلاں صحابیہ۔جب میں حج
کے لئے وہاں گیا تو میں ان کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔لوگوں نے بعض قبریں یونہی بنا رکھی
ہیں، کوئی تاریخی ثبوت ان کے متعلق نہیں ہے اور خود وہاں کے اہل علم لوگوں کا خیال
ہے کہ ان میں سے چند قبریں اصلی اور بچی ہیں باقی سب فرضی۔وہ جن لوگوں کے
قبضہ میں ہیں وہ ان کے متعلق عجیب عجیب قسم کی برکتوں کا ذکر کرتے ہیں۔مگر یہ برکتیں
ان برکتوں کے طور پر ہیں جو مندر کی برکتوں کی طرح ہوتی ہیں یا جو عقیدہ کے طور پر
مانی جاتی ہیں اور ان کی کوئی اصلیت نہیں ہوتی اور ان کی مثال بالکل اسی طرح کی ہے
جس طرح کہ یہاں پیروں کی گدیاں ہوتی ہیں۔مگر اس صورت میں بھی یہ مناسب اور
جائز نہیں کہ سختی اور تشدد سے کام لیا جائے بلکہ ان لوگوں کو ایسی تعلیم دینی چاہئے کہ
انہیں ترک کر دیں۔مگر خانہ کعبہ میں اگر ایسا ہو تو جو حکومت ہوگی میرے نزدیک اس کا
فرض ہو گا کہ وہ وہاں سے لوگوں کو اس قسم کی باتوں سے روک دے اور مسجد نبوی بھی
ایسی ہی ہے اس میں بھی اس قسم کی باتیں ہوں تو اس کے متعلق بھی حکومت کا فرض ہے

سيرة النبي عمال
کہ روک دے۔272
جلد 2
بعض لوگ جب دوسری قبروں کے متعلق یہ دیکھتے ہیں کہ وہ شرک کا منبع بن رہی
ہیں تو انہیں آنحضرت ﷺ کے مقبرہ کے متعلق بھی یہی خیال گزرتا ہے کہ اس سے بھی
شرک پیدا ہوتا ہے مگر اس کے متعلق ان کا یہ خیال کرنا غلطی ہے کیونکہ رسول کریم ﷺ
صلى الله
کے مزار مبارک پر جو گنبد بنایا گیا ہے وہ اس لئے نہیں کہ اس سے روضہ کی شان بڑی بنا
کر پرستش کی جائے بلکہ وہ اس لئے بنایا گیا تھا کہ شرک نہ ہو۔رسول کریم ﷺ کی قبر
کو چھپانے کے لئے اس پر گنبد بنایا گیا تھا۔پس اس گنبد سے یہ قیاس کرنا کہ اس سے
شرک پیدا ہوتا ہے سراسر غلطی ہے۔وہ تو بنایا ہی اس لئے گیا تھا کہ آنحضرت ﷺ کی
قبر کو چھپا دیا جائے تا کہ آنکھوں کے سامنے ہونے کی وجہ سے ایسے جذبات نہ پیدا ہو
جائیں جو مشر کا نہ حرکات سرزد کرا دیں۔جبکہ اس کی غرض ہی یہ تھی کہ آپ کی قبر کو چھپا
دیا جائے تا اس کے ذریعہ شرک نہ پھیلے تو اس کے متعلق یہ کہنا کہ اس سے شرک پھیلتا
ہے میری رائے میں کہنے والوں کی کمی تدبر اور قلت عقل پر دلالت کرتا ہے۔پس میں
پھر کہتا ہوں کہ کسی اعزاز کے لئے آنحضرت علی کی قبر پر گنبد نہیں بنایا گیا بلکہ اس کی
حفاظت کے لئے بنایا گیا اور اس غرض کے لئے بنایا گیا کہ تا آپ کی قبر چھپی رہے۔الله
کسی اعزاز کے لئے رسول کریم ﷺ کی قبر گنبد کی محتاج نہیں۔اعزاز اگر کوئی ہو سکتا
ہے تو وہ بجائے خود ہے اور کسی بیرونی کوشش سے نہیں ہوسکتا۔پس اس کے لئے کسی
سے
نہیں ہو سکتا۔پر
گنبد کی یا کسی اور شے کی ضرورت نہ تھی۔آنحضرت ﷺ جب زندہ تھے اُس وقت صحابہ آپ کی حفاظت کرتے تھے۔پھر کوئی وجہ نہیں کہ آپ کی وفات کے بعد دشمنوں سے بچانے کے لئے آپ کے
جسم مبارک کی حفاظت مسلمان نہ کریں۔جس طرح آنحضرت ﷺ کی زندگی میں
دشمن تھے اسی طرح آپ کی وفات کے بعد بھی آپ کے دشمن ہیں جو آپ کے
جسم مبارک کو بے حرمت کرنے کی نا پاک خواہش رکھتے ہیں۔وہ لوگ جو روضہ مبارک

سيرة النبي ع
273
جلد 2
کو بے حرمت کرنے کی ناپاک خواہش رکھتے ہیں ، وہ لوگ جو روضہ مبارک پر اعتراض
کرتے ہیں اور کسی صورت میں بھی اس کا بنانا جائز نہیں قرار دیتے کیا وہ حدیثوں میں
نہیں پڑھتے کہ صحابہ باری باری آنحضرت علی کے مکان پر پہرہ دیتے تھے۔کئی
حدیثیں موجود ہیں جو بتاتی ہیں کہ صحابہ کرام آپ کی ہر وقت اور ہر طرح حفاظت
کرتے تھے۔پھر کیا حدیثوں میں یہ نہیں ہے کہ جب رسول کریم ﷺہ جنگ میں جاتے
تھے تو صحابی آپ کے آگے پیچھے دائیں بائیں رہتے تھے اور آپ کی ہر ممکن ذریعہ سے
حفاظت کرتے کیونکہ سب سے زیادہ زور دشمنوں کا آپ ہی کی ذات پر ہوتا تھا اور
سب سے بہادر وہی سمجھا جاتا تھا جو آپ کے قریب رہتا تھا 1۔تو جب آپ زندہ تھے
اور آپ کے جسم کی حفاظت کی از حد ضرورت
تھی تو جب آپ وفات پاگئے اُس وقت
آپ کے جسم کی حفاظت کی کیوں ضرورت نہیں۔پس آپ کی قبر پر جو گنبد ہے وہ
حفاظت کے لئے بنایا گیا ہے نہ کہ احترام کے لئے ، اور نہ اس بات کے لئے کہ اسے
شرک کا منبع بنایا جائے۔یہ آپ کی قبر کے گنبد میں اور دوسری قبروں کے قبوں میں
فرق ہے۔مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ زید یا بکر کی قبر پر جو گنبد بنایا گیا ہے وہ اس
لئے بنایا گیا ہے کہ اس طرح اس قبر کا احترام قائم ہو۔زید بکر عمر کی قبریں شاید اس
طرح احترام کی محتاج ہوں لیکن آنحضرت ﷺ کی قبر اس قسم کی احتیاج سے مستغنی
ہے۔پس اس پر جو گنبد بنایا گیا ہے وہ صرف حفاظت کے لئے ہے اور کون ہے ایسا
شخص جو مسلمان کہلاتا ہو اور پھر ہر وہ بات کرنے کے لئے تیار نہ ہو جو آپ کے جسم کی
حفاظت کے لئے ضروری ہو۔یا جو بات آپ کے جسم کی حفاظت کے واسطے کی گئی اس
کو رد کرنے کی کوشش کرے۔یقیناً کوئی ایسا مسلمان نہ ہوگا جو آپ کے جسم کی حفاظت
نہ کرنا چاہتا ہو یا جس طریق سے اس کی حفاظت کی گئی ہو اس کو نا پسند کرتا ہو۔اگر مخالفوں کی ان کوششوں اور ان منصو بہ بازیوں پر نظر کی جائے جو رسول کریم
ﷺ کی قبر سے آپ کے جسم مبارک کو نکال لینے کے متعلق کی گئیں تو آپ کے جسم کی
صلى

سيرة النبي ع
274
جلد 2
حفاظت کا سوال اور بھی اہم ہو جاتا ہے اور تقاضا کرتا ہے کہ آپ کے جسم کی حفاظت
کے لئے ہر ممکن تدبیر اختیار کی جائے۔دشمنوں کی طرف سے اس قسم کی کوششیں ہوتی
رہی ہیں کہ سرنگ لگا کر آپ کے جسم کو قبر میں سے نکال لیا جائے اور عجائب گھر میں رکھا
جائے۔ایسا ہی اور بیسیوں قسم کے منصوبے دشمنوں کی طرف سے ہوتے رہتے ہیں۔ایسی حالت میں آپ کی قبر کی حفاظت کرنا اور اس پر گنبد بنا کر اسے محفوظ کر دینا شرک
نہیں ہو گا بلکہ عین اسلام ہو گا۔مسلمان آنحضرت ﷺ سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں مگر کیا محبت کے یہی معنی
ہوتے ہیں کہ جس کے ساتھ محبت کی جائے اس کے مرنے کے بعد اس سے محبت کرنا
چھوڑ دیا جائے ؟ خالص محبت کے تو یہ معنی ہیں کہ جس طرح زندگی میں اس کے ساتھ
محبت کی جائے اسی طرح مرنے کے بعد بھی اس کے ساتھ محبت کی جائے۔یہ نہیں کہ
جب تک وہ زندہ رہا محبت کرتے رہے اور جب وہ مر گیا تو محبت بھی مرگئی۔پھر یہاں
تو معاملہ ہی اور ہے۔یہاں نہ صرف رسول کریم ﷺ کی محبت کا سوال ہے بلکہ آپ
کے احسانات کا بارگراں بھی ہمارے سروں پر ہے۔اس صورت میں کیا یہ ضروری نہیں
کہ ہم آپ کے بعد آپ کے جسم مبارک کی كَمَاحَقُهُ حفاظت کریں۔آپ کی تو یہ
شان ہے کہ خدا تعالیٰ بھی فرماتا ہے اِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي
يُحببكُمُ اللهُ 2 یعنی اگر تم یہ چاہتے ہو کہ خدا سے محبت کرو تو اس کا یہ طریق ہے کہ
اس کے رسول سے محبت کرو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تمہارے ساتھ محبت کرے گا۔پس
آپ ﷺ سے دراصل محبت کرنے والا وہی شخص ہو گا جو خدا کے بعد ہر ایک چیز سے
صلى الله
بڑھ کر آپ سے محبت کرنے والا ہو۔اگر ہم یہ دعوی کرتے ہیں کہ ہم آنحضرت ﷺ
سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں یہ بات ثابت کر دینی چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے سوا ہمارے
دلوں میں اور کسی چیز کی محبت آنحضرت ﷺ سے بڑھ کر نہیں۔کیا حدیثوں میں نہیں آیا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک دفعہ

سيرة النبي عمال
275
جلد 2
الله
آنحضرت ﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ آپ ﷺ مجھے بہت پیارے ہیں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کیا جان سے بھی بڑھ کر میں پیارا ہوں؟ حضرت عمرؓ نے کہا
ایسا تو نہیں۔آپ نے فرمایا کہ جب تک میں تمہیں جان سے بڑھ کر پیارا نہ لگوں تب
تک تمہارا ایمان بھی کامل نہیں ہو سکتا۔تو جب ایمان کے لئے بھی یہ ضروری ہے کہ
آپ ﷺ کی محبت سب سے زیادہ ہو تو پھر کیونکر یہ کہا جا سکتا ہے کہ آپ کے مرنے
کے بعد آپ کے جسم سے اگر محبت نہ بھی ہو تو کوئی حرج نہیں۔پس کیا بلحاظ آپ کے
احسانات کے اور کیا بلحاظ اس ایمان کے جو ہم میں پیدا کیا گیا ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم
آپ کے جسم کی حفاظت آپ کی وفات پانے کے بعد بھی اسی طرح اور اسی محبت سے
کریں جس طرح اور جس محبت کے ساتھ کہ آپ کی زندگی میں آپ کے جسم اور جان
کی حفاظت کی جاتی تھی اور آپ کی وفات کے بعد آپ کے جسم کی حفاظت کرنا یہی
ہے کہ اسے دشمنوں کی منصوبہ بازیوں اور ان کی شرارتوں سے بچایا جائے۔مجھے حیرت ہے کہ وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ وفات کے بعد رسول کریم ہے کے
مزار کی حفاظت کی ضرورت نہیں اور اس کے احترام کی حاجت نہیں۔حالانکہ ان کے
بڑے تو بڑے اگر ایک بچہ بھی مر جاتا ہے تو وہ اس کے بے جان جسم کی حفاظت کے
لئے سب کچھ ہی کرتے ہیں۔کیا ایک چند دن کا چھیچھڑا بھی جو مر جاتا ہے اس کے جسم کو
احتیاط کے ساتھ زمین میں دفن نہیں کیا جاتا اور اس کی قبر کی حفاظت نہیں کی جاتی ؟ اگر
کی جاتی ہے تو کیا یہ شرک ہے؟ کیا ہم پسند کرتے ہیں کہ کوئی جا کر ہمارے بچہ کی قبر
کھود ڈالے؟ اگر کوئی ایسا کرے تو اُس وقت ہمیں تکلیف نہیں ہو گی ؟ پس اگر ایک
بچے کی قبر کو ملیا میٹ کرنے کے لئے کوئی شخص ہاتھ اٹھاتا ہے تو ہمارا جوش انتہائی درجہ پر
آجاتا ہے اور وہ محبت جو اس کے لئے ہمارے دل میں مرنے کے بعد بھی ہوتی ہے
ہمیں مضطرب کر دیتی ہے تو جب ایک بچے کے لئے جس کی کوئی بھی قدر و قیمت نہیں
ہوتی ہمیں جوش آجاتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کے مزار کے لئے جن کی

سيرة النبي ع
276
جلد 2
ا
قدر و قیمت کی کوئی حد ہی نہیں ہمیں جوش پیدا نہ ہو۔پس وہ موحد قوم جس نے شرک کی
بعض کڑیوں کو توڑ دیا اس پر غور کرے اور دیکھے کہ وہ اپنے اس فعل سے کیا بات ثابت
کر رہی ہے اور حفاظت کے سوال کو کس حد تک مد نظر رکھ رہی ہے۔یہاں تو ایک گنبد کے لئے شور برپا ہے مگر میں کہتا ہوں حفاظت کے لئے اگر
ایک سے زیادہ گنبد بھی بنانے پڑیں تو بنانے چاہئیں۔جس قدر بھی ہم آپ کے جسم کی
حفاظت کر سکیں اتنی کرنی چاہئے۔آج کل ہوائی جہازوں اور توپ کے گولوں اور دیگر
اس قسم کی ایجادوں سے پل بھر میں ایک عالم کو تباہ کر دیا جا سکتا ہے۔اس لئے آپ کی
قبر کی حفاظت کا سوال اور بھی اہم ہو گیا ہے۔پس اگر ان ہوائی جہازوں ، توپ کے
گولوں اور سرنگوں وغیرہ کے ذریعے آپ کے جسم کو نکال لے جانے کے منصوبوں سے
محفوظ رکھنے کے لئے اور بھی گنبد بنانے پڑیں اور اگر اور بھی ایسی تدابیر اختیار کرنی
پڑیں جن سے كَمَا حَقُۂ حفاظت ہو جائے تو وہ شرک نہیں ہوگا بلکہ عین اسلام ہوگا۔بیشک جو حکومت وہاں ہو وہ ان لوگوں کو جو مشرک ہوں شرک کرنے سے رو کے یا ان کو
وہاں سے نکال دے مگر مزار رسول اللہ علہ کی حفاظت کے پورے سامان کئے
ﷺ
جائیں۔پس اگر ابن سعود ایسا کریں یعنی آنحضرت
علی کے مزار کی حفاظت ہر طرح
ہیں اور ایسا ہی دوسرے ضروری مقامات کی بھی تو ہمیں ان سے اتفاق ہے کیونکہ
لوگ ایک حد تک اصلاح کی طرف قدم اٹھا رہے ہیں۔ان چیزوں سے جو مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے بنائی جاتی ہیں یا جن کی
غرض نصیحت یا عبرت دلانا ہوتی ہے ہمیں ایک حد تک اتفاق بھی ہے اور ایک حد تک
اختلاف بھی۔اتفاق تو اس لئے ہے کہ یہ حفاظت کی غرض اور بعض دوسری مفید غرضوں
کے لئے بنائی جاتی ہیں اس لئے یہ ضروری ہیں۔اور اختلاف ان کی پرستش کے متعلق
ہے اور شرک پھیلنے کے لئے ہے۔اور یہ اختلاف خود حنفیوں میں بھی ان مقامات کے
متعلق موجود ہے۔لیکن اس میں کچھ شک نہیں کہ ایک گروہ ان کے ذریعے شرک میں

سيرة النبي عمال
277
جلد 2
پھنس رہا ہے۔پس ہمارا حق ہے کہ ہم انہیں سمجھا ئیں اور اس غلط طریق سے جسے وہ
اختیار کر رہے ہیں بچائیں۔باقی یہ کہنا کہ چونکہ حضرت عمر نے اس درخت کو جس کے نیچے صلح حدیبیہ کے
وقت بیعت ہوئی تھی کاٹ ڈالا تھا اس لئے قبوں کو بھی گرا دینا چاہئے درست نہیں۔معلوم نہیں اُس وقت کیا حالات تھے اور حضرت عمرؓ کو کیا ضرورت پیش آئی تھی اور اس
درخت کے قائم رہنے سے وَاللهُ اَعْلَمُ ان کے نزدیک کیا خطرہ تھا۔اب یہ نہیں کہا جا
سکتا کہ چونکہ حضرت عمرؓ نے اس درخت کو کاٹ دیا تھا اس لئے ہم اب تمام مقبروں
اور تمام قبوں اور تمام قبروں اور تمام ان مقامات کو گراتے ہیں جو کسی نہ کسی وجہ سے اس
صلى الله
قابل ہیں کہ قائم رہیں۔خواہ رسول اللہ ا نے ہی کسی کی بنیاد کیوں نہ رکھی ہو یا
خواہ خدا تعالیٰ نے ہی اسے اپنے شعائر میں سے کیوں نہ قرار دیا ہو۔پس ایسی باتیں اس قوم کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں جو شرک کے مٹانے کا دعویٰ
رکھتی ہو۔کیونکہ شرک تو اس لئے مٹایا جاتا ہے کہ توحید پھیلے لیکن جب تو حید ہی کو
پھیلانے کے ذرائع منقطع کئے جائیں تو پھر یہ بات کہ ہم شرک کو مٹاتے ہیں صرف
دعوئی ہی دعویٰ رہ جاتی ہے۔پس میں کہتا ہوں کہ شرک کو مٹاؤ لیکن شرک کو مٹاتے
الله
ہوئے رسول کریم ﷺ کے نشانات اور شعائر اللہ نہ گراؤ۔اور ان مقامات کو ملیا میٹ
نہ کرو کہ جن کو دیکھ کر ایک شخص کے دل میں توحید کی لہر پیدا ہوتی ہے۔پس وہ قوم جو
اہلحدیث کہلاتی ہے اور جس کا بڑا دعویٰ شرک کی بیخ کنی ہے وہ بالضرور شرک کے
مٹانے کے لئے کوشش کرے اور ہم اس کوشش میں اس کے ساتھ ہیں لیکن ایسا کرتے
ہوئے وہ یہ نہ کرے کہ شعائر اللہ پر ہی کلہاڑا رکھ دے یا ان مقامات کی بنیادوں میں ہی
پانی پھیر دے جن سے روایات اسلامی وابستہ ہیں۔لیکن اگر اس کا یہی عقیدہ ہے کہ
سب قبروں کو گرا دیا جائے اور سب مقبروں کو مسمار کر دیا جائے حتی کہ آنحضرت ﷺ
کے مزار پر جو گنبد ہے اسے بھی ہٹا دیا جائے تو پھر میں کہتا ہوں کہ انہیں صفا و مروہ کو بھی

سيرة النبي عمال
278
جلد 2
مٹا دینا چاہئے جن پر حضرت ہاجرہ بے قراری کے ساتھ دوڑیں اور ان کی تنتبع میں اب
بھی حج کے موقع پر لوگ ان کے درمیان دوڑتے ہیں۔پھر خانہ کعبہ کو بھی گرا دینا
چاہئے کہ اسے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بنایا اور پرانی روایات کو برقرار رکھنے کے
لئے بنایا۔اور ایسا ہی دوسرے ان سب مقامات کو بھی گرا دینا چاہیے جن پر خدا کا جلال
ظاہر ہوا کیونکہ لوگ ان کو مقدس سمجھتے اور ان کا احترام کرتے ہیں۔ان مقامات پر لوگ اس لئے جاتے ہیں کہ دلوں میں روحانیت پیدا کریں اور یہ
خیال کر کے کہ یہاں خدا کا جلال ظاہر ہوا خشیت اللہ پیدا ہوتی ہے۔اس لئے ان
کا قائم رہنا توحید الہی پر ایمان لانے کے لئے ضروری ہے نہ کہ مضر۔پس وہ قوم جو
مقابر وغیرہ کو گرا دینا چاہتی ہے اس کا فرض ہے کہ وہ دیکھے لوگ کس نیت سے وہاں
جاتے ہیں۔ان کی نیت میں روحانیت پیدا کرنا ہوتا ہے کیونکہ وہ جب دیکھتے ہیں کہ یہ
وہ مقام ہے جس پر خدا کا جلال ظاہر ہوا تھا اور یہ وہ مقام ہے جہاں رسول اللہ علیہ
کی خدا نے مدد کی تھی، یہ وہ مقام ہے جہاں حضرت ہاجرہ نے خدا کے لئے خطرات
میں قیام کیا تھا تو ان کے ایمان میں ترقی ہوتی ہے۔ان کے اندر روحانیت بڑھتی
ہے۔ان کے دلوں میں خشیت اللہ پیدا ہوتی ہے۔اگر لوگوں کا ان مقامات پر جانا
شرک ہے تو سب سے پہلے خانہ کعبہ کو اڑا دو کہ لوگ وہاں بھی جاتے ہیں۔پھر صفا اور
مروہ کو مٹا دو کہ حضرت ہاجرہ کی اسی بے کلی اور اضطراب کی یاد میں لوگ اب بھی وہاں
دوڑتے ہیں۔جو انہیں اپنے بچے کے لئے پانی تلاش کرتے وقت ہوئی تھی اور جس کو
دیکھ کر خدا تعالیٰ نے فرمایا ہاجرہ ! جا آرام سے بیٹھ ! ہم نے تیرے بچے کے لئے پانی
پیدا کر دیا۔کیونکہ جب دوسری جگہوں پر محض جانا شرک ہے تو ان جگہوں پر جانا بھی
شرک ہو سکتا ہے۔پس ان کے ساتھ ان کو بھی گرا دینا چاہئے۔مگر میں پھر کہتا ہوں کہ
لوگ وہاں شرک کے لئے نہیں جاتے۔وہ ان مقامات کے اعزاز و اکرام کے لئے
ان پر نہیں جاتے۔ان کی نیت روحانیت پیدا کرنے کی ہوتی ہے۔اگر احترام اور

سيرة النبي علي
279
جلد 2
اعزاز و اکرام کے لئے لوگ جاتے تو جو تیاں پہن کر صفا و مروہ پر کیوں دوڑتے
پھرتے۔پھر وہاں لوگ کھاتے پیتے بھی ہیں اور وہیں چھلکے بھی پھینک دیتے ہیں۔پس اگر محض اعزاز و اکرام مد نظر ہوتا تو وہ کبھی ایسا نہ کرتے کہ اس مقام پر جوتے پہنے
چلے جاتے اور وہیں چھلکے پھینکتے اور کوڑا کرکٹ بھی پھیلاتے۔پس وہ اس لحاظ سے
وہاں جاتے ہیں کہ یہاں خدا کا جلال ظاہر ہوا تھا۔گرانے اور منہدم کرنے کا عقیدہ رکھنے والوں کے پاس بڑی سے بڑی دلیل
اس شجر کی ہے جس کے نیچے رسول کریم ﷺ نے بیعت رضوان لی۔مگر وہ واقعات
اس وقت ہمارے سامنے نہیں جو حضرت عمرؓ کے وقت میں پیش آئے اور نہ ہی وہ
واقعات اس وقت موجود ہیں۔میں اُس وقت کے حالات کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا
مگر میں یہ بات بغیر کسی قسم کے ڈر کے کہتا ہوں کہ میرے سامنے اگر یہ واقعہ ہوتا اور
مجھ سے اس کے کاٹنے کے متعلق پوچھا جاتا تو میں یہی کہتا کہ اس درخت کو ہرگز نہیں
کاٹنا چاہئے۔اگر کوئی اس کے ذریعہ شرک کرتا ہے تو ا سے روکنا چاہئے لیکن اس
صلى الله
درخت کو جس پر خدا کا جلال ظاہر ہوا اور جس کے نیچے آنحضرت
علی کی صداقت کا
ایک اور نشان نظر آیا مطلقاً نہیں کاٹنا چاہئے بلکہ اس کی حفاظت کرنی چاہئے کہ وہ دیر
تک قائم ، رہ سکے۔جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے میں پھر کہتا ہوں کہ ان حالات کے
متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ اس درخت کو نہیں کاٹنا چاہئے
تھا۔ہاں شرک کے پھیلنے کا اگر کوئی خطرہ اس کے وجود سے پیدا ہو گیا تھا تو اسے دور کیا
جاسکتا تھا۔ممکن ہے کوئی ایسا ہی خطرہ پیدا ہو گیا ہو جس سے اس کا نہ رکھنا ہی حضرت عمرؓ
نے مناسب جانا ہو۔ورنہ کسی معمولی سی بات کے لئے حضرت عمرؓ جیسے انسان سے یہ
امید نہیں ہوسکتی کہ وہ اس درخت کو کاٹ دیتے۔یہ درخت جس کے بچے صلح حدیبیہ کے سے اہم موقع پر بیعت لی گئی معمولی
درخت نہیں بلکہ شعائر اللہ میں سے تھا اور شعائر اللہ سے جس حد تک ایمان میں تازگی

سيرة النبي علي
280
جلد 2
اور دلوں میں روحانیت پیدا ہوتی ہے اس کا اعتراف اہلحدیث گروہ کو بھی ہوگا۔پس
جو شخص اس کے پاس اس نیت سے جاتا کہ ایمان میں مضبوطی پیدا ہو اور خدا تعالیٰ کے
جلال کے ظاہر ہونے کی جگہ کو دیکھنے سے روحانیت پیدا کرے میں سمجھتا ہوں کہ وہ
ایک نیک کام کرتا۔پس میں یقین کرتا ہوں کہ جو کوئی بھی اس درخت کے پاس اسے
شعائر اللہ سمجھ کر جاتا ہوگا وہ ایمان سے بھرے ہوئے دل کے ساتھ لوٹتا ہوگا نہ کہ شرک
کرتا ہوگا۔صفا اور مروہ اور بعض دوسرے مقامات شعائر اللہ میں سے ہیں اور جوان پر اعتراض
کرتا ہے وہ ان پر اعتراض نہیں کرتا بلکہ قرآن کریم پر کرتا ہے۔کیونکہ قرآن کریم میں
خدا تعالیٰ صفا اور مروہ کے متعلق فرماتا ہے کہ ان پر میرا نشان ظاہر ہوا اور یہ شعائر اللہ
میں سے ہیں۔یہاں حضرت ہاجرہ اکیلی دوڑی تھیں جہاں میلوں تک پانی نہ تھا۔اور
اُس وقت جو بیقراری اور اضطراب انہیں تھا اس کو دیکھ کر خدا تعالیٰ نے کہا تھا کہ
ہاجرہ ! صبر کر تو نے میرے لئے وطن کو چھوڑا میں تیرے لئے یہاں پانی پیدا کرتا ہوں۔پس خدا نے اس مقام پر کہ جہاں سینکڑوں میلوں تک پانی نہ تھا حضرت ہاجرہ اور ان
کے بچہ کے لئے ان کے اضطراب اور بے چینی کو دیکھ کر پانی پیدا کیا۔اور پانی پیدا نہیں
کیا بلکہ اپنا نشان دکھلایا کہ میں قادر مطلق ہوں اور یہ میری قدرت میں ہے کہ میں ان
مضطرب اشخاص کے لئے لق و دق میدان میں بھی کہ جہاں لوگ پیاس سے تڑپ
تڑپ کر مر جاتے ہیں اپنی قدرت سے پانی پیدا کرسکتا ہوں۔پس وہاں حضرت ہاجرہ
اضطراب میں دوڑیں اور دوڑتے ہوئے اسی اضطراب کے ساتھ خدا تعالیٰ سے عرض
بھی کرتی رہیں کہ تو ہی ہے جو کچھ کر سکتا ہے۔سوان کی یہ حالت زار خدا کے رحم کو جوش
میں لانے والی ہوئی جس کے ذریعہ اس کا جلال دنیا پر آشکارا ہوا۔پس وہاں کا تو پتھر
اک نشان ہے اور پھر ان پہاڑیوں کے متعلق تو خود خدا نے بھی فرما دیا ہے کہ وہ شعائر
اللہ میں سے ہیں۔اب جس طرح صفا و مروہ پر خدا کا نشان ظاہر ہوا اور وہ شعائر اللہ۔

سيرة النبي ع
281
جلد 2
بن گئے اسی طرح وہ درخت بھی شعائر اللہ بن گیا جس کے نیچے آنحضرت
عے کے
ہاتھ پر حدیبیہ کے موقع پر بیعت کی گئی۔پس ان مقامات پر جہاں جہاں خدا کا نشان
ظاہر ہوا جانے سے ایک شخص کے دل میں روحانیت پیدا ہوتی ہے۔اس کے ایمان
میں تازگی آتی ہے۔اس کے اندر خشیت اللہ پیدا ہو جاتی ہے۔وہ نصیحت کا اگر موقع ہو
تو نصیحت پکڑتا ہے اور عبرت کا اگر موقع ہو تو ان سے عبرت حاصل کرتا ہے۔اگر کسی کو اس کے ساتھ اتفاق نہیں اور وہ یہ ماننے کے لئے تیار نہیں کہ ان
مقامات سے یہ فوائد حاصل ہوتے ہیں تو کیا وہ اس بات سے بھی انکار کر سکتا ہے کہ
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ قبروں پر جایا کرو تا عبرت حاصل ہو 3۔پھر قبروں پر
دعائیں مانگنے کے لئے بھی فرمایا ہے اور حدیثوں سے ثابت ہے کہ آپ قبروں پر جا کر
دعائیں کیا کرتے تھے 4۔رسول اللہ یہ مشرک نہیں تھے۔آپ تو شرک مٹانے کے
لئے آئے تھے اور آپ نے ایسا ہی کیا۔پس آپ کا ایسا کرنا ضرور اس بات پر دلالت
کرتا ہے کہ یہ کام شرک نہیں بلکہ اس سے روحانیت بڑھتی اور خشیت اللہ پیدا ہوتی ہے
کیونکہ قبروں پر جا کر جب انسان یہ دیکھتا ہے کہ یہ انجام ہے انسان کا تو اسے عبرت
حاصل ہوتی ہے کہ ایک دن میرا بھی یہ انجام ہوگا۔اس سے اس کے دل میں خدا کا
خوف پیدا ہو جاتا ہے۔بسا اوقات دیکھا گیا ہے کہ ایک انسان جو اپنی طاقت اور
اپنی دولت کے لحاظ سے فرعون بنا پھرتا ہے جب وہ قبروں میں سے گزرتا ہے تو
اسے اپنا انجام یاد آ جاتا ہے اور وہ فرعونیت کو چھوڑ دیتا ہے۔یا اس پر کسی کی نصیحت
کا اثر نہیں ہوتا تھا یا یہ حال ہوتا ہے کہ اس کے دل میں خشیت خدا پیدا ہو جاتی ہے۔اس کا دل نرم ہو جاتا ہے اور وہ ان سب چیزوں کو فانی اور اپنی ہستی اور زندگی کو
زوال پذیر سمجھ کر خدا کے آگے جھک جاتا ہے اور ایسی عبرت حاصل کرتا ہے کہ اس کے
اندر ایک حیرت ناک تغیر پیدا ہو جاتا ہے۔پس یہ ثابت شدہ بات ہے کہ ایسے مقامات
کا اثر انسان کی طبیعت پر ہوتا ہے۔

سيرة النبي الله
282
جلد 2
حدیثوں میں آتا ہے ایک دفعہ آنحضرت
عليه مع صحابہ جب اس مقام پر سے
گزرے جہاں قوم ثمود پر عذاب نازل ہوا تھا تو فرمایا اس رستہ سے نہ گزرو۔اور اگر
گزرتے ہو تو روتے ہوئے گزرو۔اور اگر کسی نے اس حصہ کے پانی سے آٹا گوندھ لیا
ہے تو اسے پھینک دو کیونکہ یہاں خدا کا عذاب نازل ہوا تھا 5۔اس سے ظاہر ہے کہ اس جگہ سے جہاں خدا کا عذاب نازل ہوا آپ نے اسی
طرح خوف کھایا جس طرح کہ آپ علیہ نے اس جگہ سے خوشی حاصل کی جہاں خدا کا
جلال ظاہر ہوا۔اب اگر کوئی کہے کہ جگہوں میں کیا گھس گیا ہے کہ ان کی طرف خاص
توجہ کی جائے اور ان کا احترام کیا جائے تو یہ اس کی غلطی ہو گی۔اسے نہیں معلوم کہ
خدا تعالیٰ نے اپنی مصلحتوں کے ماتحت انہیں اپنے بعض نشان دکھانے کے لئے مخصوص
کر لیا اور ان میں سے بعض کو شعائر اللہ قرار دے دیا۔پس جب خدا تعالیٰ ان کو مخصوص
کرتا ہے تو کیا بندہ کے لئے یہ ضروری نہیں کہ جس جگہ خدا کا جلال ظاہر ہو اُس جگہ کی
عزت کرے اور جس جگہ پر اس کا غضب بھڑ کا اور عذاب نازل ہوا ہو اُس جگہ سے
خوف کھائے۔خدا تعالیٰ جب خود بعض مقامات کو شعائر اللہ میں سے قرار دیتا ہے تو
یہی بات اس امر کے لئے کافی ہے کہ شعائر اسلام کا احترام ضروری ہے۔پھر یہی نہیں کہ یونہی ان مقامات کا احترام ضروری قرار دیا گیا ہے بلکہ اس کی
ایک حقیقت بھی ہے۔اور وہ حقیقت یہی ہے کہ ان میں اگر عبادت کی جائے تو
به نسبت دوسرے مقامات کے ایک خاص لذت محسوس ہوتی ہے۔وہاں جب ایک
شخص جاتا ہے اور وہ جب اس بات کا خیال کرتا ہے کہ یہاں خدا کا جلال ظاہر ہوا تھا
اور یہاں خدا نے اپنا نشان دکھایا تھا تو اس کے دل کی عجیب حالت ہو جاتی ہے۔ایک
شخص جب خانہ کعبہ میں عبادت کرتا ہے تو اسے خیال آتا ہے کہ کجا یہ عظیم الشان شہر اور
کجا وہ جنگل جہاں پانی کا نام ونشان نہ تھا۔وہ دیکھتا ہے کہ اس بے آب و گیاہ میدان
میں کیونکر خدا نے یہ شہر بسایا۔تو کیا اس کے ایمان میں کوئی تازگی پیدا نہیں ہوتی ؟ اور

آج 10 میں سے 10 باقی