رسول کریمﷺ کے مقبرہ اور دیگر شعائر اللّٰہ کی حفاظت کی اہمیت

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم), حصہ 2

سيرة النبي علي
283
جلد 2
اس کی روحانیت میں کچھ اضافہ نہیں ہوتا ؟ اور کیا جہاں وہ پہاڑ سامنے ہوں کہ جن پر
خدا جلوہ آرا ہوا ، جہاں وہ ٹیلے نظر میں ہوں کہ جن پر خدا کا جلال ظاہر ہوا، جہاں وہ
ریتلا میدان دھیان میں ہو جس پر خدا کے کئی نشان ظاہر ہوئے ، جہاں وہ مقامات
نگاہ کے نیچے ہوں کہ جن پر خدا نے آنحضرت ﷺ کی مدد و نصرت کی وہاں عبادت
کرنے سے جو لطف آ سکتا ہے وہ اور جگہ آ سکتا ہے؟ پھر کیا ان چیزوں کا احترام
ضروری ہے یا نہیں؟ کیا ان کی حفاظت اور ان کے قیام کے لئے کوشش کرنا مناسب ہے
یا غیر مناسب؟
وہابیوں نے بیشک شرک کو مٹا یا مگر ہم یہ کہنے سے بھی باز نہیں رہ سکتے کہ اس
شرک کو مٹاتے مٹاتے انہوں نے شعائر اللہ کی بے حرمتی بھی کی اور پھر حضرت عیسی
کے ایک بت کو بھی قائم رکھا جسے آخر ہم نے تو ڑا۔پس وہابیوں سے بڑھ کر ہم شرک
کے دشمن ہیں۔ہم نے نہ صرف حضرت عیسی کے بت کو جسے وہابیوں نے بھی چھوڑ
دیا تھا تو ڑا بلکہ اس کے سوا اور بھی بت توڑے اور اور بھی کئی قسموں کے شرکوں کو
مٹایا ہے مگر ان بتوں کو توڑتے اور ان شرکوں کو مٹاتے ہوئے ہم نے شعائر اللہ کی
بے حرمتی نہیں کی اور کسی رنگ میں جبر نہیں کیا اور نہ ہی جبر کرنا ہم جائز سمجھتے ہیں۔پھر ہم نے ان کی طرح یہ بھی نہیں کیا کہ شعائر اللہ کے اندر جو عظمت ہے اس کا
انکار کر دیں اور یہ کہہ دیں کہ یہ شرک ہے۔کیونکہ شعائر اللہ کو ہی اگر شرک کہیں تو
اس کا یہ مطلب ہوگا کہ خدا نے خود ( نعوذ باللہ ) شرک کو پھیلایا اور ایسا شاید وہابی
بھی نہ کہیں۔گو عملاً ان کے فعل کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔پس ہم تو وہابیوں سے بڑھ کر
شرک کے دشمن ہیں۔پس شعائر اللہ اگر شرک ہیں تو مکہ معظمہ اور مسجد نبوی بھی پھر شرک ہے۔ان کی طرح
ان کو بھی گرادینا چاہئے۔مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ان مقامات میں عبادت کرنے کا زیادہ
ثواب آیا ہے۔بہ نسبت دوسری مسجدوں کے مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کا زیادہ ثواب

سيرة النبي عالم
284
جلد 2
ہے اور پھر صفا و مروہ اور منی میں بھی ثواب ہوتا ہے۔“ ( الفضل 5 دسمبر 1925ء)
1: مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين صفحہ 790 حدیث نمبر 4616 مطبوعہ ریاض 2000ء
الطبعة الثانية
2: آل عمران: 32
3 ابن ماجه كتاب الجنائز صفحه 223 224، حدیث نمبر 1569 تا 1571 مطبوعہ ریاض 1999 ء
الطبعة الأولى
4 : مسلم كتاب الجنائز باب ما يقال عند دخول القبور والدعاء صفحہ 391 حدیث نمبر 2255
مطبوعہ ریاض 2000ء الطبعة الثانية
5: بخاری کتاب المغازى باب نزول النبى الحجر صفحہ 752 حدیث نمبر 4420،4419
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی