رسول کریمﷺ کی عزت کا تحفظ اور ہمارا فرض

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
337
جلد 2
رسول کریم علیہ کی عزت کا تحفظ
اور ہمارا فرض
1927ء میں ایک دریدہ دہن شخص راجپال نے ایک کتا بچہ ”رنگیلا رسول“ کے
نام سے شائع کیا جس میں رسول کریم ﷺ کی سیرت پر ناپاک حملے کئے گئے۔اس سے
مسلمانوں کو شدید ذہنی اذیت پہنچی۔حکومت کی طرف سے مقدمہ چلا کر اسے کچھ قید کی
سزا ہوئی لیکن اپیل پر کنور دلیپ سنگھ حج ہائی کورٹ نے کہا کہ رسول کریم ﷺ کی تو ہین
قانون کی زد میں نہیں آتی۔جس پر لاہور کے انگریزی رسالہ ”مسلم آؤٹ لگ“
Muslim Outlook) میں اداریہ شائع ہوا جس میں جج کے فیصلہ پر تنقید کی گئی۔اس پر اخبار کے مالک مولوی نور الحق صاحب اور پرنٹر سید دلاور شاہ صاحب احمدی پر
توہین عدالت کا مقدمہ چلا کر چھ ماہ قید اور جرمانہ کی سزا ہوئی۔اس پر حضرت مصلح موعود
نے 23 جون 1927 ء کو مندرجہ ذیل مضمون لکھا:۔أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ
ابھی پانچ ہی دن ہوئے کہ سید دلاور شاہ صاحب بخاری اپنے ایک عزیز کے
ساتھ اس نوٹس کے متعلق جو ہائی کورٹ کی طرف سے مستعفی ہو جاؤ“ والے مضمون
کے متعلق انہیں ملا تھا میرے پاس تشریف لائے اور مجھ سے دریافت کیا کہ انہیں اس

سيرة النبي عمال
338
جلد 2
موقع پر کیا کرنا چاہئے۔اور ضمناً ذکر کیا کہ بعض لوگ مشورہ دیتے ہیں کہ اظہار افسوس
کر دینا چاہئے۔میں نے انہیں کہا کہ ہمارا فرض ہونا چاہئے کہ صوبہ کی عدالت کا
مناسب احترام کریں لیکن جبکہ ایک مضمون آپ نے دیانت داری سے لکھا ہے اور اس
میں صرف ان خیالات کی ترجمانی کی ہے جو اس وقت ہر ایک مسلمان کے دل میں اٹھ
رہے ہیں تو اب آپ کا فرض سوائے اس کے کہ اس سچائی پر مضبوطی سے قائم رہیں اور
کیا ہوسکتا ہے۔یہ رسول کریم ﷺ کی محبت کا سوال ہے اور ہم اس مقدس وجود کی
عزت کے معاملہ میں کسی کے معارض بیان پر بغیر آواز اٹھانے کے نہیں رہ سکتے۔میں
قانون تو جانتا نہیں اس کے متعلق تو آپ قانون دان لوگوں سے مشورہ لیں مگر میری
طرف سے آپ کو یہ مشورہ ہے کہ آپ اپنے جواب میں یہ لکھوا دیں کہ اگر ہائی کورٹ
کے بچوں کے نزدیک کنور دلیپ سنگھ صاحب کی عزت کی حفاظت کے لئے تو
قانون انگریزی میں کوئی دفعہ موجود ہے لیکن رسول کریم ﷺ کی عزت کی حفاظت
کے لئے کوئی دفعہ موجود نہیں تو میں بڑی خوشی سے جیل خانہ جانے کے لئے تیار ہوں۔جیسا کہ سب احباب کو معلوم ہے اس مضمون کو نہایت خوبصورت الفاظ میں
سید دلاور شاہ صاحب نے اپنے جواب کے آخر میں درج کر دیا اور مؤمنانہ غیرت کا
تقاضا یہی تھا کہ وہ اپنا حقیقی جواب وہی دیتے جو انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں
دیا۔الله
قانون کا حیرت انگیز نقص کل خبر آگئی ہے کہ اس مقدمہ کا فیصلہ ہو گیا
ہے اور
سید دلاور شاہ صاحب بخاری ایڈیٹر مسلم آؤٹ لگ
کو چھ ماہ قید اور ساڑھے سات سو روپیہ جرمانہ ہوا ہے اور مولوی نور الحق صاحب
پر و پرائٹر کو تین ماہ قید اور ایک ہزار روپیہ جرمانہ ہوا ہے۔ہمیں قانون کے اس نقص پر
تو حیرت ہے کہ رسول کریم ﷺ فِدَاهُ نَفْسِی وَ رُوحِی کی عزت پر نا پاک سے
نا پاک حملہ کرنے والوں پر تو مہینوں مقدمہ چلے اور آخر میں براءت ہو اور ہائی کورٹ

سيرة النبي علي
339
جلد 2
کے متعلق ایک ایسی بات لکھنے پر جو صرف تاویلا اس کی ہتک کہلا سکتی ہے آٹھ دن کے
اندر اندر دو معزز شخص جیل خانہ میں بھیج دیئے جائیں یہ میں تفاوت رہ از کجاست تا به
کجا !!۔قید ہونے والوں کی بہادری ہمارے بھائی آج جیل خانہ میں ہیں لیکن اپنے
نفس کے لئے نہیں، اپنی عزت کے لئے نہیں،
کسی دیوی غرض کے لئے نہیں ، اس وجہ سے نہیں کہ وہ حکومت کو کمزور کرنا چاہتے تھے
نہ اس لئے کہ وہ کسی کے حق کو دبانا چاہتے تھے بلکہ صرف اس لئے کہ انہوں نے
رسول کریم علیہ کی عزت کے لئے غیرت کا اظہار کیا۔ان کی یہ بہادرانہ روش ہمیشہ
کے لئے یادگار رہے گی کہ دونوں نے سارا بوجھ اپنے ہی سر پر اٹھانے کی کوشش کی ہے
اور دوسرے کی براءت کی کوشش کی ہے۔اس مصیبت کی آگ میں سے یہ ایک ایسی
خوشبو اٹھی ہے کہ باوجود صدمہ زدہ ہونے کے دماغ معطر ہو رہا ہے۔گورنمنٹ کے
جیل خانے بے وفاؤں اور غداروں کے لئے تیار کئے گئے تھے لیکن آج انہیں دو
وفادار شخص جنہوں نے دو جہان کے سردار سے بھی وفاداری کی اور گورنمنٹ کی بھی
وفاداری کی زینت دے رہے ہیں۔کیا مسلم آؤٹ لگ نے عدالت کی توہین کی محترم جان نے یہ فیصلہ
کیا ہے کہ ان دونوں
صاحبان نے یہ کہہ کر کہ یہ فیصلہ غیر معمولی ہے اور غیر معمولی حالات میں ہوا ہے اور
اس کی تحقیق ہونی چاہئے عدالت عالیہ کی ہتک کی ہے۔مگر میرے نزدیک عدالت عالیہ
کی یہ رائے درست نہیں۔یہ کہنا کہ جن حالات میں یہ فیصلہ ہوا ہے اس سے لوگوں
کے دلوں میں شکوک پیدا ہو رہے ہیں اس لئے اس کی تحقیق کرنی چاہئے اور یہ کہنا کہ
جج نے کوئی بددیانتی کی ہے اس میں بہت بڑا فرق ہے۔اور میں خیال کرتا ہوں کہ
عدالت عالیہ پنجاب بیسیوں مقدمات میں اس فرق کو تسلیم کر چکی ہو گی۔کیا اس میں

سيرة النبي علي
340
جلد 2
کوئی شک ہے کہ ملک معظم کی وفادار رعایا کے کروڑوں افراد اس فیصلہ پر جس کا
حوالہ مسلم آؤٹ لگ نے دیا حیران و انگشت بدنداں ہیں اور کیا عدالت عالیہ کا یہ فرض
نہیں کہ جب ملک کی ایک بڑی تعداد ایک فیصلہ پر حیران ہو اور خود گورنمنٹ بھی جو
اس قانون کی وضع کرنے والی ہے اس کے عجیب اور خلاف امید ہونے کا اظہار کرے
تو اس کے متعلق ایسے حالات بہم پہنچائے کہ جس سے پبلک کی تسلی ہو اور اس کی
گھبراہٹ دور ہو سکے۔اس میں کیا شک ہے کہ ملک کا امن عدالت عالیہ پر اعتبار سے
قائم رہ سکتا ہے۔پس اس وجہ سے عدالت عالیہ کو معمولی شکوک کا بھی خیال رکھنا چاہئے
اور انسانی فطرت کی کمزوریوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔عدالت عالیہ کو خواہ کسی فیصلہ کی صحت پر کس قدر ہی یقین ہو
سزا نا درست ہے اور وہ ایک حج کی دیانت پر خواہ کس قدر ہی اعتماد رکھتی ہو اس
سے پبلک کی تسلی تو نہیں ہو جاتی اور اس سے پبلک میں عدالت عالیہ کا وقار تو قائم نہیں
ہو جاتا۔پس عدالت عالیہ کو ایسے مواقع پر خود ہی پبلک کے احساسات کا خیال رکھنا
چاہئے اور اس خیال سے تسلی نہیں پالینی چاہئے کہ لوگوں کے خیالات غلط ہیں۔خیالات خواہ کس قدر ہی غلط ہوں مگر جب وہ پیدا ہو جا ئیں تو بے امنی پیدا کرنے کے
بغیر نہیں رہ سکتے اور عدالت کا فرض ہے کہ نہ صرف لوگوں کے خیالات کی درستی کی
غرض سے بلکہ خود اپنی عزت کو صدمہ سے بچانے کے لئے وہ کوئی ایسی تدبیر اختیار
کرے جس سے لوگوں کے شبہات کے دور ہونے کا موقع نکل آئے۔مسلم آؤٹ لگ
نے صرف اس قسم کی تدبیر اختیار کرنے کی طرف توجہ دلائی تھی اور اس سے زیادہ کچھ
نہیں کیا تھا۔پس فاضل ججان کا اس کے ایڈیٹر اور مالک کو سزا دینا اور سخت سزا دینا
میری رائے میں درست نہ تھا۔آؤٹ لگ کا مطالبہ ہائی کورٹ کی خدمت تھی اس میں کوئی بہن ہیں کہ
اس مقدمہ کے متعلق

سيرة النبي علي
341
جلد 2
غیر معمولی واقعات موجود تھے۔دفعہ 153 - الف ہر صوبہ کی گورنمنٹ کے نزدیک
ایک خاص مفہوم رکھتا تھا اور پبلک اس مفہوم سے متفق تھی۔غالباً مختلف صوبوں میں
مختلف گورنمنٹیں اس دفعہ کے ماتحت اگر مقدمات چلا نہ چکی تھیں تو لوگوں کو اس امر کی
دھمکی ضرور دے چکی تھیں اور لوگ بھی اس کا یہی مفہوم سمجھ کر معافیاں مانگ مانگ کر
اپنی جان بچا رہے تھے۔اگر ایک ہی وقت میں قانون کی وضع کرنے والی جماعت اور
جن کے لئے وہ قانون بنا تھا سب کے سب اس قانون کے ایک معنوں پر متفق تھے
بلکہ جیسا کہ ایک بعد کے فیصلہ سے معلوم ہوا ہے ایک ہمسایہ صوبہ کی عدالت عالیہ بھی
اس قانون کا وہی مفہوم لیتی تھی تو کیا اس صورت میں پبلک میں ہیجان پیدا ہونا ایک
لازمی امر نہ تھا؟ کیا پبلک اس موقع پر یہ نتیجہ نہیں نکالے گی کہ غیر معمولی حالات میں
ایک غیر معمولی فیصلہ ہوا ہے؟ اور کیا خود ہائی کورٹ کی عزت کے قیام کے لئے اس
امر پر روشنی ڈالنا ہائی کورٹ کے لئے ضروری نہ تھا؟ اگر بغیر اس کے کہ کنور صاحب پر
بددیانتی کا الزام لگایا جائے پبلک کے لئے یہ فیصلہ استعجاب و حیرت کا موجب تھا تو پھر
مسلم آؤٹ لگ کا مطالبہ عدالت عالیہ کی ایک بہت بڑی خدمت تھی نہ کہ جرم جس کی
پاداش میں اسے سزا دی جائے۔معاملہ کی حقیقی حیثیت اگر معاملہ کسی معمولی قانون کی تشریح کا ہوتا تو اور بات
تھی مگر یہاں تو معاملہ یہ تھا کہ ایک قانون کے ایک
معنے سالہا سال سے ثابت شدہ سمجھے گئے تھے ، گورنمنٹ کی نظر میں بھی اور پبلک کی نگاہ
میں بھی اور کنور صاحب نے ان مسلّمہ معنوں کو غلط قرار دیا تھا۔پس ایسے وقت میں اگر
مسلم آؤٹ لگ نے اپنی آواز اٹھائی خصوصاً اس حال میں کہ اس فیصلہ سے مسلمانوں
کے دل مجروح ہو رہے تھے تو اگر فاضل ججان کے نزدیک وہ آواز بے موقع بھی تھی تو
زیادہ سے زیادہ اسے نامناسب قرار دینا چاہئے تھا نہ یہ کہ وہ اس قدر سخت سزا دیتے۔پھر ہائی کورٹ کو دیکھنا چاہئے کہ کیا اس سزا سے ہائی کورٹ کی وہ عزت قائم ہوگئی جسے وہ

سيرة النبي عمال
342
جلد 2
قائم کرنا چاہتا تھا ؟ اس سزا کے بعد تو مسلمانوں کے دل اور بھی غم وغصہ سے بھر گئے
ہیں اور وہ پہلے تو صرف ایک حج کے فیصلہ کی نوعیت پر معترض تھے اب عدالت عالیہ
کے بہت سے جوں کے متفقہ فیصلہ کے وہ اپنے مفاد اور منشائے قانون کے سخت
خلاف سمجھ رہے ہیں۔پس بجائے فائدہ کے اس فیصلہ سے نقصان پہنچا ہے اور
خدا تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس کا نتیجہ کیا ہو گا۔کنور صاحب کا فیصلہ اور مسلمانوں کا جوش میں کنور صاحب کے فیصلہ
کے متعلق صرف یہ کہنا چاہتا
ہوں کہ میرے نزدیک فاضل جوں نے اس امر کو نہیں سمجھا کہ کنور صاحب کے فیصلہ
کے خلاف مسلمانوں کے دلوں میں جوش کیوں ہے۔اگر وہ ایک مسلمان کی حیثیت
میں اپنے آپ کو فرض کرتے جس طرح کہ مسٹر جسٹس دلال نے اپنے آپ کو فرض کیا
تھا تو یقیناً وہ صحیح نتیجہ پر پہنچ جاتے۔گو اس وقت تک مسلمان اس کو واضح الفاظ میں بیان
نہ کر سکتے ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس فیصلہ میں ہر ایک مسلمان اپنی ہتک محسوس کرتا
ہے۔وہ یہ نہیں خیال کرتا کہ اس فیصلہ سے رسول کریم ﷺ کی ہتک کی گئی ہے کیونکہ
کنور صاحب نے صاف لکھا ہے کہ آپ کی نسبت ہتک آمیز الفاظ لکھنے والے کو سزاملنی
چاہئے۔( گو وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس فیصلہ سے آپ کی ہتک کا دروازہ کھل گیا ہے ) مگر
وہ یہ ضرور خیال کرتا ہے کہ اس فیصلہ کا یہ مطلب ہے کہ ایک مسلمان کو یہ تو حق ہے کہ
اگر اسے کوئی شخص گالی دے تو اس پر وہ ناراض ہو لیکن اسے اس شخص سے نفرت کرنے
پر
کا حق نہیں ہے جو رسول کریم ﷺ کو گالی دے۔اگر اس موقع پر منافرت پیدا ہوتی
ہے تو یہ اس کی اشتعال انگیز طبیعت کا نتیجہ ہے اس کے فطرتی تقاضوں کا نتیجہ نہیں ہے۔مسلمان اور حب رسول میں اب ایک مسلمان کے نزدیک یہ خیال کہ اس کی
اللہ
علیہ
نسبت یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر خود اسے گالی
دی جائے تو اسے غصہ آ جانا چاہئے لیکن اگر محمد رسول اللہ ﷺ کو گالی دی جائے تو اس

سيرة النبي عالم
343
جلد 2
کے دل میں جائز طور پر منافرت کے جذبات نہیں پیدا ہونے چاہئیں اس کی سب سے
بڑی ہتک ہے۔وہ اسے بے غیرتی کا اور سب سے بڑی بے غیرتی کا الزام سمجھتا ہے
اور ایک منٹ کے لئے بھی اس کو برداشت نہیں کر سکتا۔حق یہ ہے کہ ہر سچا مسلمان اپنی
صلى الله
ذات کے متعلق سخت کلامی کو اکثر اوقات معافی کے قابل سمجھتا ہے لیکن رسول کریم علی
فِدَاهُ نَفْسِي وَ رُوحِی کے متعلق ایک ادنیٰ کلمہ گستاخی کا سن کر بھی وہ برداشت نہیں
کر سکتا۔اور اگر اسے یہ معلوم ہو کہ ایسا کلمہ استعمال کرنے والا اپنی قوم کی تائید اپنے
ساتھ شامل رکھتا ہے تو وہ اس قوم کو بھی نہایت ہی حقیر اور ذلیل سمجھتا ہے۔پس جب
ایک مسلمان یہ سنتا ہے کہ ایک فاضل حج قانون منافرت بین الاقوام کے معنے صرف
لیتا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف بحیثیت قوم کچھ نہ کیا جائے اور یہ کہ رسول کریم ﷺے
کے خلاف کچھ کہنا باعث منافرت نہیں کہلا سکتا تو وہ اس میں اپنی ہتک سمجھتا ہے اور
اپنے ایمان پر حملہ خیال کرتا ہے اور حج کی نیت اچھے ہونے یا برے ہونے کا اس
میں کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اگر فاضل ججان ہائی کورٹ مسلمانوں کے اس
احساس کو مدنظر رکھتے تو انہیں مسلم آؤٹ لگ کے مضمون کی حقیقت کو سمجھنا آسان ہو
جاتا۔مگر افسوس ہے کہ انہوں نے مضمون کے مختلف پہلوؤں پر غور نہیں کیا اور یہی سمجھ
لیا کہ اس میں ایک حج پر بد نیتی کا الزام لگایا گیا ہے اور ایک ایسا فیصلہ کر دیا جس سے
مسلمانوں کے دل اور بھی مجروح ہو گئے ہیں اور ان کی طبائع میں اور بھی جوش پیدا
ہو گیا ہے۔اور اب مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ ہمدردی کریں جو
ان کے نزدیک صرف اسلام کی عزت کی حفاظت کے لئے جیل خانہ گئے ہیں۔اور ہر
سچا مسلمان اُس وقت تک صبر نہیں کرے گا جب تک کہ وہ اس بارہ میں اپنے فرض کو
ادانہ کرے۔اب ہمیں کیا کرنا چاہئے فیصلہ کے متعلق اپنے خیالات ظاہر کرنے کے بعد میں
اس سوال کو لیتا ہوں کہ اب ہمیں کیا کرنا چاہئے۔

سيرة النبي علي
344
جلد 2
اور پیشتر اس کے کہ میں اپنے خیالات کو بیان کروں میں ان تین امور پر جو اس وقت
تک بطور علاج کئے گئے بحث کرنی چاہتا ہوں۔عدالتوں سے مقاطعہ ایک علاج بعض لوگوں نے یہ تجویز کیا ہے کہ ہم
عدالت عالیہ سے مقاطعہ کریں۔میرے نزدیک علاج
وہ ہوتا ہے جس کا ہمیں فائدہ پہنچے۔لیکن اگر اس علاج پر غور کیا جائے تو بجائے فائدہ
کے ہمیں اس سے نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہم اس امر کے
متعلق تو خود فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں جو ہماری ذات سے تعلق رکھتا ہو لیکن جو
امر دوسروں کی ذات سے تعلق رکھتا ہو اس پر ہماری نیتوں کا کچھ اثر نہیں ہوسکتا۔مسلمانوں کو تین قسم کے مقدمات پیش آ سکتے ہیں۔ایک وہ مقدمات جو باہم مسلمانوں
میں ہوں۔خواہ مالی حقوق کے متعلق ہوں یا فوجداری ہوں۔مگر قابل دست اندازی
پولیس نہ ہوں۔ایسے مقدمات تو قطع نظر اس فیصلہ کے مسلمانوں میں آپس میں ہی طے
ہونے چاہئیں۔اگر ہم اپنے جھگڑے خود فیصلہ کرنے کی قابلیت نہیں رکھتے تو ہم
در حقیقت اس نظام اسلامی سے بے بہرہ ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا
میں قائم فرمایا تھا۔ہماری جماعت بڑی سختی سے اس امر کا لحاظ رکھتی ہے کہ تمام
مالی مقدمات اور تمام فوجداری اختلافات جن کو برطانوی عدالت میں لے جانے کے
ہم قا نو نا پابند نہیں اپنی جماعت کے قاضی ہی طے کریں۔اس قسم کے ایک واقعہ کے
متعلق پچھلے دنوں اخبارات میں ایک مضمون بطور اعتراض شائع ہوا تھا۔مگر میرے
نزدیک یہ امر قابل اعتراض نہیں بلکہ قومی اتحاد کے لئے ضروری ہے اور قومی دولت
اس سے محفوظ رہ جاتی ہے۔دوسری قسم کے مقدمات وہ ہو سکتے ہیں جو گو دو مسلمان فریق میں ہوں لیکن
قابل دست اندازی پولیس ہوں اور قابل راضی نامہ ہوں۔اور تیسری قسم کے
مقدمات وہ ہیں جو مسلمانوں اور غیر قوموں میں ہوں۔ان دونوں قسم کے مقدمات

سيرة النبي ع
345
جلد 2
میں ہی عدالت کا مقاطعہ ، مقاطعہ کہلا سکتا ہے۔لیکن کیا ایسا مقاطعہ ہم سے ممکن ہے؟
ایک وقت میں ایسے سینکڑوں کیس عدالت میں داخل ہوتے ہیں جن کا ہزاروں
مسلمانوں پر اثر پڑتا ہے۔پس کیا یہ بات اسلام کے فائدہ کی ہوگی کہ ہزاروں غریب
مسلمان اس مقاطعہ کی وجہ سے جیل خانہ میں جائیں اور ہزاروں مسکینوں، غریبوں،
بیواؤں، یتیموں کے حقوق عدم پیروی کی وجہ سے تلف ہو کر غیر قوموں کو مل جائیں؟
اس طریق کا نتیجہ صرف یہ ہوگا کہ مسلمان جو آگے ہی اقتصادی طور پر تباہ ہو رہے ہیں
بالکل تباہ ہو جائیں گے۔پس ہمیں اس تدبیر کو ہرگز اختیار نہیں کرنا چاہئے جس سے
رسول کریم علیہ کی عزت کی حفاظت کی صورت پیدا نہیں ہوتی۔تکرار فعل دوسرا طریق یہ بتایا جا تا ہے کہ مسلمان اس فعل کو متواتر کریں جو
مسلم آؤٹ لگ والوں نے کیا ہے۔میرے نزدیک یہ طریق بھی
مسلمان
علاوہ قانون شکنی کے پہلے یہ فعل قانون شکنی نہ تھا لیکن اب ہائی کورٹ کے فیصلہ کے
بعد یہ فعل قانون شکنی ہو گیا ہے ) اپنی ذات میں بے فائدہ ہے۔ہمیں یہ یاد رکھنا
چاہئے کہ ہائی کورٹ اس امر کا پابند نہیں کہ اس شخص پر مقدمہ چلائے جو اس کی نظر میں
عدالت کی ہتک کرنے والا ہے۔اگر وہ اس کا پابند ہوتا تو کہا جا سکتا تھا کہ لاکھوں
ن مسلم آؤٹ لگ کی نقل کریں۔ہائی کورٹ کہاں تک لوگوں کو جیل خانہ میں
ڈالے گا۔آخر تنگ آ جائے گا۔لیکن جب کہ وہ ہر ایک پر مقدمہ چلانے کا پابند نہیں تو
وہ صرف یہ طریق اختیار کرے گا کہ بڑے بڑے لوگوں کو پکڑے گا دوسروں کے فعل کو
نظر انداز کر دے گا۔اس سے صرف مسلمان کمزور ہو جائیں گے اور کچھ فائدہ نہ ہو گا۔مثلاً مسلمانوں کے لاہور میں چار روزانہ اخبارات ہیں اگر روزانہ ان میں مسلم آؤٹ لگ
کے نوٹ کے ہم معنی نوٹ شائع ہوں تو ہر روز چار آدمیوں پر ہائیکورٹ مقدمہ چلائے
گا۔ان چار آدمیوں کو یا آٹھ آدمیوں کو روزانہ گرفتار کر کے بھی ہائی کورٹ کو کیا نقصان
پہنچے گا۔اور پھر اس طریق سے اسلام کو کیا فائدہ ہوگا۔اگر چھوٹے چھوٹے آدمیوں کو

سيرة النبي علي
346
جلد 2
اس امر کے لئے آگے بھیجا گیا تو یہ قابل شرم ہو گا اور انتہائی درجہ کی قومی غداری ہوگی۔اور اگر بڑے بڑے سب لوگ اس طرح جیل خانوں میں چلے گئے تو اسلام کو نقصان
پہنچانے والے اور بھی خوش ہوں گے۔انہیں ہندوستان میں اسلام کو نقصان پہنچانے
اور اپنی من مانی کا رروائیاں کرنے کا اور بھی موقع مل جائے گا۔پس یہ تدبیر بھی
قابل عمل نہیں ہے۔سکھوں کی کو ششوں پر قیاس نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہاں عملی جدوجہد
تھی۔وہ ایک گوردوارہ میں زبردستی گھس جاتے تھے۔اگر سر کار سب کو نہ پکڑتی تو
گوردوارہ ہاتھ سے جاتا تھا۔اگر پکڑتی تو جیل خانے کفایت نہ کرتے تھے۔لیکن
یہاں تو صرف بعض الفاظ کے دہرانے کا سوال ہے۔بغیر کسی قسم کے نقصان کے خطرہ
کے ہائی کورٹ ہزاروں آدمیوں کے فعل کو نظر انداز کر سکتا ہے۔سول نافرمانی تیسری تدبیر سول نافرمانی بتائی جاتی ہے۔علاوہ اس کے کہ میں
اس تدبیر کا مذہباً مخالف ہوں عقلاً بھی میرے نزدیک اس تدبیر
کو اختیار کرنا درست نہیں۔سول نافرمانی ہائی کورٹ کے خلاف نہ ہو گی بلکہ گورنمنٹ
کے خلاف ہو گی اور گورنمنٹ کا اس معاملہ میں کوئی قصور نہیں ہے۔گورنمنٹ اس وقت
اس معاملہ میں ہمارے ساتھ ہے۔گورنر صوبہ بڑے زور دار الفاظ میں ہائی کورٹ کے
فیصلہ پر استعجاب ظاہر کر چکے ہیں اور اس کو منسوخ کرانے کی ہر ممکن تدبیر اختیار کرنے کا
وعدہ کر چکے ہیں۔وہ بے شک بوجہ غیر مذہب کے پیرو ہونے کے اور قانون کی الجھنوں
کے اس طرح جلدی سے عمل نہیں کر سکتے جس طرح کہ ہمارے دل چاہتے ہیں لیکن وہ
ظاہر کر چکے ہیں کہ ان کا مقصد اور ہمارا مقصد اس قانون کے بارہ میں ایک ہی ہے۔پس سول نافرمانی کرنے کے یہ معنی ہوں گے کہ ہم گورنمنٹ کو جو اس معاملہ میں ہم سے
اتفاق رکھتی ہے اپنا مخالف بنا لیں۔لیکن سول نافرمانی چونکہ گورنمنٹ کے خلاف ہوگی وہ
اس چیلنج کو قبول کئے بغیر نہیں رہ سکے گی اور اس طرح ہم اپنے ہاتھوں سے ہندوؤں کے
تیار کردہ گڑھے میں گر جائیں گے جس میں ہمیں گرانا ان کی عین خواہش ہے۔

سيرة النبي عل
الله
347
جلد 2
ہمیں ایک لمحہ کے لئے بھی اس امر کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ ہمارا جھگڑا اس
وقت ہندوؤں سے ہے اور ان میں بھی درحقیقت آریہ سماجیوں سے۔وہ سمجھتے ہیں کہ
وہ ہندوستان میں کامل آزادی نہیں حاصل کر سکتے جب تک کہ مسلمان اس ملک میں
باقی ہیں۔وہ ہندوستان میں برہمنگ قانون کو جاری کرنا چاہتے ہیں جو برطانوی اور
اسلامی قانون آزادی کے بالکل برخلاف ہے۔اور وہ جانتے ہیں کہ اس اختلاف کی
وجہ سے جب بھی ہندو اپنے مقصد کو پورا کرنا چاہیں گے انگریز اور مسلمان مل کر ان کے
راستہ میں روک بنیں گے۔وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ان دو طاقتوں کے مقابلہ میں وہ
کچھ نہیں کر سکتے۔پس وہ پہلے مسلمانوں کو کمزور کر کے نکما کرنا چاہتے ہیں اس کے بعد
وہ انگریزوں سے نپٹیں گے۔مگر اس تحریک کے بانی ہوشیار بھی بہت ہیں۔وہ
مسلمانوں اور انگریزوں کو لڑوانا چاہتے ہیں اور بسا اوقات انگریز ان کے فریب میں
آکر مسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھنے لگتے ہیں۔اور بعض اوقات مسلمان کسی بات پر مشتعل ہو
کر انگریزوں کو اپنا مخالف خیال کرنے لگتے ہیں۔مگر ہمیں اس دھو کے میں نہیں آنا
چاہئے۔میرے نزدیک انگریزوں اور مسلمانوں کے اکثر اختلافات کا اب فیصلہ ہو چکا
ہے۔آئندہ تمدنی جنگ میں یہ دونوں مل کر اپنے اپنے حقوق کی حفاظت اچھی طرح کر
سکتے ہیں۔انگلستان کی نجات مسلمانوں سے صلح رکھنے میں ہے اور مسلمانوں کا فائدہ
انگریزوں سے تعاون کرنے میں۔ہم سب دنیا سے نہیں لڑ سکتے۔رسول کریم ﷺ نے
بھی مشرکوں کے مقابلہ میں اہل کتاب سے معاہدہ کیا تھا1۔پھر کوئی وجہ نہیں کہ ہم
تدابیر اختیار نہ کریں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ باوجود بیسیوں قسم کے عیوب کے
انگریزی قوم تمام موجودہ غیر اسلامی اقوام سے ہمارے زیادہ قریب ہے اور درحقیقت
دوسری قوم صرف روسیوں کی ہے جو اسلام کوسختی سے مٹا رہی ہے جیسا کہ احمدی مبلغوں
اور دوسرے بہت سے ایسے مسلمانوں کی عینی شہادت سے ثابت ہے جو پہلے برطانوی
حکومت کے سخت دشمن تھے۔مگر میں کہتا ہوں کہ جو لوگ سیاسی طور پر میرے اس خیال

سيرة النبي ع
348
جلد 2
سے متفق نہ ہوں ان کو بھی ضرور یاد رکھنا چاہئے کہ اس موجودہ مسئلہ میں ہمیں برطانیہ
کے قائم مقاموں سے کوئی جنگ نہیں ہے۔میری سکیم جس قدر پیش کردہ تجاویز ہیں ان کے نقائص بیان کرنے کے بعد میں
اپنی تجاویز کو پیش کرتا ہوں۔میرے نزدیک ہمیں قدم اٹھانے سے
یہ غور کر لینا چاہئے کہ ہمارا مقصد اس وقت کیا ہے۔میرے نزدیک ہمارا مقصد
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کی حفاظت ہے۔مسلم آؤٹ لگ کا معاملہ اس
مقصد کے حصول کی جدوجہد کا ایک ظہور ہے۔پس ہمیں بجائے اس پر اپنا زیادہ وقت
خرچ کرنے کے اس سے جس قدر ممکن ہو فائدہ اٹھانا چاہئے۔مسلم آؤٹ لگ کے فیصلہ
نےمسلمانوں کی آنکھیں ان کی بے بسی کے متعلق کھول دی ہیں۔لوہا گرم ہے اس کو اس
طرح گوٹنا ہمارا کام ہے کہ اس سے اسلام کے لئے کارآمد اشیاء تیار ہوسکیں۔ہمارا یہ
بھی فرض ہے کہ اس کام کو جاری ہی نہ رکھیں بلکہ ترقی دیں جو مسلم آؤٹ لگ کرتا تھا۔اور اس کے لئے میں اپنی جماعت کی طرف سے آٹھ سو روپیہ کی امداد کا اعلان کرتا
ہوں۔میرے نزدیک کم سے کم پانچ ہزار روپیہ اس کام کے لئے جمع کر دینا چاہئے اور
یہ روپیہ مسلم آؤٹ لک کی ترقی پر خرچ ہونا چاہئے اور مسلم آؤٹ لگ کے خریداروں
کے بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ہندوؤں کو یہ جرات کیوں ہوئی ؟ اس کے بعد اصل معاملہ کے متعلق یہ کہنا
چاہتا ہوں کہ دوسرے بزرگان اسلام کو
عموماً اور حضرت رسول کریم علیہ کو خصوصاً گالیاں دینے کی جرات ہندوؤں کو صرف
ان کے اقتصادی اور تمدنی غلبہ کی وجہ سے ہے۔وہ اس غلبہ کے بعد ہماری غیرت کو مٹا
کر ہمیں شو در بنانا چاہتے ہیں۔میں ان پر اعتراض نہیں کرتا۔ہر ایک قوم کا حق ہے کہ
اپنے مفاد کے لئے ہر ممکن جد و جہد کرے لیکن ساتھ ہی ہر اس قوم کا بھی جس کے مفاد
کے خلاف اس کے کاموں کا اثر پڑتا ہو حق ہے کہ اپنے حقوق کی حفاظت کرے۔

آج 10 میں سے 10 باقی