رسول کریمﷺ کی عزت کا تحفظ اور ہمارا فرض

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم), حصہ 2

سيرة النبي الله
349
جلد 2
اگر ہندوؤں کا حق ہے کہ وہ اپنی دولت کو بڑھانے کے لئے مسلمانوں سے
چھوت چھات کریں اور اپنی قوم کی ہرممکن ذریعہ سے پرورش کریں تو کیا وجہ ہے کہ
مسلمانوں کو یہ حق حاصل نہ ہو۔مجھے تعجب آتا ہے کہ ہندوخود چھوت چھات کرتے
ہیں اور سنگھٹن کی تائید میں لیکچر دیتے پھرتے ہیں لیکن جس وقت مسلمان وہی کام کرتے
ہیں تو شور مچا دیتے ہیں کہ دیکھو یہ ملک کے امن کو بگاڑتے ہیں۔گویا ان کے نزدیک
ہر کوشش جو مسلمانوں کو ہندوؤں کی غلامی سے آزاد کرانے کے لئے کی جائے وہ ملک
کے امن کے خلاف ہے۔مگر ہم نے اس امن کو کیا کرنا ہے جس سے ہماری ہستی ہی
مٹ جائے اور پھر اس فساد کے ذمہ دار ہندو لوگ ہوں گے جو مسلمانوں کی بیداری کی
وجہ سے پیدا ہو نہ کہ مسلمان۔وہ شخص جو اپنے حقوق کی حفاظت کرتا ہے وہ کس طرح
مفسد کہلا سکتا ہے۔مفسد وہ ہو گا جو اسے اس کے جائز حق کے لینے سے روکتا ہے۔اصل میں یہ شور ہی بتاتا ہے کہ ہندو قوم اس تدبیر سے سب سے زیادہ گھبراتی ہے۔پس
صلى الله
اس تدبیر پر ہمیں سب سے زیادہ زور دینا چاہئے اور اس زمانہ میں رسول کریم علی
کی حفاظت کے لئے سب سے پہلی جدو جہد ہماری یہی ہونی چاہئے کہ ہم ہندوؤں
سے چھوت چھات کریں۔مسلمانوں کا روپیہ آنحضرت عل میں تمام ان مسلمانوں سے جو
رسول کریم ﷺ کی محبت دل میں
کے خلاف خرچ کیا جا رہا ہے رکھتے ہیں پوچھتا ہوں کہ کبھی انہوں
نے یہ بھی خیال کیا ہے کہ رنگیلا رسول، و چتر جیون اور ورتمان وغیرہ قسم کی کتب
اور رسالے انہی کے روپیہ سے چھاپے جاتے ہیں اور انہی کے روپیہ سے ان کتب
کے لکھنے والوں کی مدافعت کی جاتی ہے۔اگر ان میں واقعہ میں رسول کریم ﷺ
کے لئے غیرت ہے تو وہ کیوں وہ ہتھیار ہندوؤں کو مہیا کر کے دیتے ہیں جن سے
وہ رسول کریم ﷺ کی عزت پر حملہ کرتے ہیں۔مسلمانوں کی تمدنی بر بادی ہی ان

سيرة النبي عل
الله
350
جلد 2
سب خرابیوں کی ذمہ وار ہے اور اس کا دور کرنا ان کا سب سے پہلا فرض ہے۔اپنے
رو پیر کو محفوظ کر کے وہ دیکھیں تو سہی کہ کس طرح مخالفین اسلام کی طاقت آپ ہی
آپ ٹوٹ جاتی ہے اور خودان میں پھوٹ پڑ جاتی ہے۔جو لوگ آج مسلم آؤٹ لگ
کے بہادر ایڈیٹر اور جری مالک کے پیچھے جیل خانہ جانے کے لئے تیار ہیں میں ان
سے کہتا ہوں آپ کا کام جیل خانہ کے باہر ہے۔ان چیزوں میں ہندوؤں سے
چھوت چھات کرو جن میں ہندو چُھوت کرتے ہیں اور دوسری چیزوں میں مسلمانوں
کی مدد کرو تو یہ بہترین تدبیر ہو گی جس سے آپ ان جیل میں جانے والوں کی مدد کر
سکیں گے اور ان کے کام کو کامیاب بنا سکیں گے۔چاہئے کہ اس وقت سب جگہ کے
مسلمان اس امر پر اتفاق کر لیں کہ جلد سے جلد ہر قسم کی دکانیں مسلمانوں کی نکل
آئیں اور جہاں تک ہو سکے مسلمان ان ہی سے سودے خریدیں۔بائیکاٹ کے طور پر
نہیں بلکہ صرف ہندوؤں کی تدابیر کے جواب کے طور پر اور اپنی قوم کو ابھارنے کے
لئے۔اے بھائیو! یا درکھو کہ صرف جلسوں میں ریزولیوشن پاس کرنے سے کچھ نہ بنے
گا کیونکہ ان کا کوئی مادی اثر نہیں۔جیل خانوں میں جانے سے کچھ نہیں بنے گا کیونکہ
اس میں خود ہمارا اپنا نقصان ہے۔عقلمند وہ کام کرتا ہے جس سے اس کا فائدہ ہو اور
اس وقت اسلام اور مسلمانوں کا فائدہ اس میں ہے کہ مسلمانوں کی تمدنی حالت
کو درست کیا جائے۔ان کی اپنی دکانیں کھولی جائیں۔آڑھت بالکل ہندوؤں کے
قبضہ میں ہے اور اس سے مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچتا ہے۔ہمیں مسلمانوں کی آڑھت کی دکانیں کھلوانے کی
مسلمانوں کی آڑھت
پوری کوشش کرنی چاہئے۔جب تک آڑھت کی
وکا نہیں نہیں کھلیں کی کبھی مسلمان زمیندار اور دکاندار نہیں پنپ سکتے۔اندھیر ہے کہ جو
روپیہ اس وقت ہند و تبلیغ پر خرچ ہو رہا ہے اس کا کافی حصہ مسلمانوں کے گھروں سے

سيرة النبي عمال
351
جلد 2
خاص اس غرض سے جاتا ہے۔عام طور پر ہندو آڑھتی ہر مسلمان زمیندار سے ہر سودے
کے وقت ایک مقررہ رقم لیتا ہے کہ اتنی گئو شالہ کے لئے ہے، اس قدر دھرم ارتھ کے
لئے ، اتنی تیموں کے لئے۔اور اس سے مراد مسلمان یتیم خانے اور مسلمانوں کے کام
نہیں ہوتے بلکہ خاص ہندوؤں کے کام ہوتے ہیں۔اب غور کرو کہ پنجاب میں
کس قدر رقم مسلمان خالص ہندو کاموں کے لئے دیتے ہیں۔پس جب تک مسلمان
ان رقوم کو بند نہ کریں گے اور اپنی رقوم کو اسلام کی ترقی کے لئے خرچ نہیں کریں گے
وہ پرو پیگنڈا جو رسول کریم ﷺ کی ذات بابرکات کے خلاف ہو رہا ہے کبھی بند نہ ہو
گا۔لوگ کہتے ہیں مٹھائیاں و برف وغیرہ کہاں سے لیں۔میں کہتا ہوں اے بھائیو!
تمہارے بھائی اسلام کی عزت کے لئے برفوں سے نہیں اپنے بیوی بچوں کی صحبتوں
سے بھی محروم ہو گئے ہیں کیا تم برف اور مٹھائی ترک نہیں کر سکتے۔اور کیا مسلمان کا
دماغ اور سب کام کر سکتا ہے مگر یہ کام نہیں کر سکتے۔دوسرا کام جو حقیقی کام ہے لیکن ابتداء اس کا اثر ہندوؤں پر ایسا نہ ہو گا
جیسا کہ پہلے کام کا ، وہ تبلیغ اسلام ہے۔ہندوؤں کو رسول کریم علی
کی ذات کے خلاف حملہ کرنے کی جرات صرف اس خیال سے ہے کہ وہ خیال کرتے
ہیں کہ وہ ہندوستان میں خالص ہندو مذہب قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔اگر ہم تبلیغ کے کام کو خاص زور سے اختیار کریں تو اسلام میں ایسی طاقت ہے کہ کوئی
مذہب اس کے مقابلہ میں ٹھہر ہی نہیں سکتا۔پس یقیناً اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ بہت جلد
بہت سی ہندو اقوام جو برہمنک اصول مدارج سے تنگ آ چکی ہیں اسلام میں داخل
ہونے لگیں گی اور ہندوؤں کو معلوم ہو جائے گا کہ مسلمانوں کو ہندو بنا لینے کا خیال
تبلیغ اسلام
بالکل وہم ہے اور خود بخود ان کا جوش ٹھنڈا ہو جائے گا۔سیاسی حقوق کا فیصلہ
تیسری تدبیر یہ ہے کہ مسلمان اپنے سیاسی حقوق کا
استقلال سے مطالبہ کریں۔میں حیران ہوں کہ مسلمان

سيرة النبي عمال
352
جلد 2
کس طرح اس امر پر راضی ہو گئے کہ پچپن فیصدی آبادی کے باوجود چالیس فیصدی
حقوق انہوں نے طلب کئے لیکن ملے اب تک وہ بھی نہیں۔مسلمانوں کی یہ ایک بہت
بڑی غلطی تھی کہ وہ ملازمتوں کو حقیر چیز خیال کرتے تھے۔ملازمت اگر ایسی ہی حقیر
ہوتی تو ہندو جو ایک بیدار قوم ہے کیوں اس طرح اس کی خاطر اپنی تمام تر طاقت خرچ
کر دیتی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ملازمت اپنی ذات میں بڑی شے نہیں لیکن اس کا
واسطہ تمدنی ترقی سے اس قدر ہے کہ اس میں کمی یا زیادتی قوم کو تباہ کرسکتی یا بنا سکتی ہے۔ملازمت کے سوا قو می گزارہ کا ذریعہ یا زراعت ہے یا ٹھیکہ داری یا صنعت و حرفت۔مگر
کیا زراعت کی کامیابی نہروں ،تحصیل کے عملہ اور جوڈیشری پر موقوف نہیں؟ ٹھیکہ داری
پبلک ورکس، ریلوے اور نہروں سے متعلق نہیں؟ اور تجارت اور صنعت و حرفت
گورنمنٹ سپلائی کے ساتھ وابستہ نہیں ؟ جن لوگوں کے پاس ملازمتیں ہوں گی وہی ان
کاموں میں ترقی کریں گے اور کر رہے ہیں۔جس قدر بڑے بڑے مالدار ہندو اس
وقت ہیں ان میں سے اکثر کو دیکھ لو کہ ان کی ترقی کا پہلا زینہ سرکاری ٹھیکہ داری پاؤ
گے اور اس کا باعث ہندو افسر ہوگا۔پس مسلمانوں کو یہ فیصلہ کر لینا چاہئے کہ اپنی تعداد کے مطابق یا کم سے کم پچاس
فیصدی تک اپنے حقوق کو حاصل کرنے کی متواتر کوشش کریں اور اُس وقت تک بس
نہ کریں جب تک کہ یہ حق ان کو مل نہ جائے۔میں نے سنا ہے کہ ملازمتیں تو الگ رہیں
تعلیم میں بھی مسلمانوں کی ترقی کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں اور یہ فیصلہ کیا گیا
ہے کہ پیشہ سکھانے والے کالجوں میں مسلمان کل چالیس فیصدی داخل کئے جائیں۔اگر یہ صحیح ہے تو اس کے یہ معنے ہیں کہ مسلمان کبھی اپنے حق کو حاصل ہی نہ کر سکیں۔کیونکہ جو لوگ چالیس فیصدی کالجوں میں داخل کئے جائیں گے وہ پچپن فیصدی یا
پچاس فیصدی حق پانے کے قابل کبھی ہو ہی نہیں سکتے۔پس چاہئے کہ مسلمان ایک ایک
کر کے ہر ایک صیغہ کے متعلق نہ ختم ہونے والی جد و جہد کریں اور اُس وقت تک بس نہ

سيرة النبي الله
353
جلد 2
کریں جب تک ان کے حقوق انہیں مل نہ جائیں۔اگر انہیں اپنے اوپر رحم نہیں آتا تو
کم سے کم اپنی آئندہ نسلوں پر رحم کریں اور انہیں دائگی غلامی میں نہ چھوڑیں۔اتحاد عمل اور اس کا طریق یہ تینوں تجویزیں اس وقت مسلمانوں کے آزاد
ہونے کے لئے نہایت ضروری ہیں۔لیکن ان پر
کبھی کامیابی سے عمل نہیں ہو سکتا جب تک کہ تمام مسلمان کہلانے والے لوگ اکٹھے نہ
ہو جائیں۔مسلمانوں کی ناکامی ان کے تفرقہ کا نتیجہ ہے۔وہ مخالفین اسلام کے دھو کے
میں آکر آپس میں ایک دوسرے کی گردن کاٹتے رہتے ہیں اور دشمن ہنستا ہے کہ میں
خود انہی کے ہاتھوں ان کو تباہ کرا دوں گا۔آؤ آج سے فیصلہ کر لو کہ خواہ کس قدر ہی
اختلاف مذہبی یا سیاسی ہو غیر قوموں کے مقابلہ میں ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیں
گے۔ہمارے مذہبی، سیاسی، تمدنی، اقتصادی اختلاف ہمیں آپس میں مل کر کام کرنے
سے نہیں روکیں گے۔ہم اپنے مذہب پر قائم رہیں اور محبت سے اس کی تلقین کریں۔اپنا کوئی اصل نہ ترک کریں نہ کسی سے ترک کرائیں۔لیکن ہم باوجود ہزاروں
اختلافات کے اس امر کو نہ بھولیں کہ ایک نقطہ ہے جس پر ہم سب جمع ہو جاتے ہیں۔اور ایک مقام ہے جہاں آ کر ہم سب بسیرا کر لیتے ہیں۔وہ نقطہ کلمہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
ہے اور وہ مقام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ مبارک ہے۔پس مخالفین اسلام
کے مقابلہ کے لئے ہم سب کو جمع ہو جانا چاہئے تا کہ ہمارا اختلاف ہماری تباہی کا
موجب نہ ہو۔یہ اتحاد ایسا ہو کہ ہم اس میں سے کسی کو باہر نہ رہنے دیں۔خلافتی یا
خوشامدی ، لیگ کا ماننے والا یا کانگرسی، عدم تعاونی یا ملازم سرکار، کسی کو بھی ہم اپنے
سے دور نہ کریں کیونکہ اس عظیم الشان جدوجہد میں ہمیں ہر ایک میدان کے سپاہی کی
ضرورت ہے۔خلافتی کی بھی ہمیں اسی طرح ضرورت ہے جس طرح خوشامدی کی۔ابھی سے ہر ایک اپنا اپنا کام کر سکتا ہے۔اس لئے چاہئے کہ مفید تجویز کسی کی طرف
سے پیش ہو، خواہ وہ ہمارا کس قدر ہی دشمن ہو ہم سب مل کر اس کی تائید کریں اور

سيرة النبي الله
354
جلد 2
ایک زبان ہو کر سارے ہندوستان میں اس کی دھوم مچا دیں۔اور جن لوگوں سے ہمیں
اختلاف بھی ہو گو ان کے خیالات کی ہم تردید کریں لیکن استہزا سے کام نہ لیں اور
تذلیل نہ کریں تا کوئی شخص بھی ہمارا ہاتھ سے جاتا نہ رہے۔اخبارات کو مضبوط کرنے کی ضرورت میں نے ان اغراض کو پورا
کرنے کے لئے چھ اضلاع میں
مبلغ مقرر کئے ہیں اور باقی ضلعوں میں مقامی انجمنوں کے ذریعہ سے کام کروا رہا
ہوں۔ان لوگوں سے علاوہ چھوت چھات کی تحریک کرنے ، تمدنی آزادی کی ترغیب
دینے اور مل کر کام کرنے کی تحریص دلانے کے یہ بھی کام لیا جائے گا کہ تمام مسلم
اخبارات کی اشاعت کی تحریک بھی وہ ہر جگہ کریں کیونکہ پریس کی مضبوطی قوم کی آواز
کے بلند کرنے کے لئے ضروری ہے۔اُس وقت تک مسلمانوں کی ترقی مشکل ہے جب
تک کہ مسلمانوں کا پریس نہایت مضبوط نہ ہو۔اور اسی طرح یہ تحریک بھی کرائی جائے
گی کہ مسلمان زمیندار اور تاجر اپنا کام مسلمان وکلاء کو دیا کریں تا کہ مسلمان وکلاء آزاد
ہو کر کام کر سکیں۔یہ پیشہ آزاد ہے مگر بوجہ کام کی کمی کے مسلمان وکلا ء اس طرح کام
نہیں کر سکتے جس طرح کہ ہند و وکلاء کر سکتے ہیں۔عام اعلان کی ضرورت ان تمام تدابیر پر عمل کرنے کے لئے میرے نزدیک تمام
اسلامی سوسائٹیوں، انجمنوں، اخباروں، رسالہ جات
اور جماعتوں کی طرف سے سب سے پہلے یہ اعلان ہو جانا چاہئے کہ ہم اسلام کے عام
فوائد کے معاملہ میں اپنے اختلافات سے قطع نظر کر کے آپس میں مل کر کام کیا کریں
گے تا کہ عوام الناس میں بھی ادھر توجہ پیدا ہو جائے اور وہ سمجھ لیں کہ اب کام کرنے کا
وقت آ گیا ہے اور یکدم سب مقامات پر عملی جدو جہد شروع ہو جائے۔ایک اہم جلسہ کی تجویز اس کا مناسب ذریعہ علاوہ اوپر
کے اعلان کے جس کا
میں اپنی طرف سے تو اس مضمون میں وعدہ شائع کر دیتا

سيرة النبي عالم
355
جلد 2
ہوں یہ بھی ہے کہ مسلم آؤٹ لگ کے ایڈیٹر اور مالک کے قید ہونے کے مثلاً پورے
ایک ماہ بعد یعنی 22 جولائی کو جمعہ کے دن ہر مقام پر ایک جلسہ کیا جائے جس میں
مسلمانوں کی اقتصادی اور تمدنی آزادی کے متعلق مسلمانوں کو آگاہ کیا جائے اور سب
سے وعدہ لیا جائے کہ وہ اپنے حلقہ میں تبلیغ اسلام کا کام جاری کریں گے۔اور ہندوؤں
سے ان امور میں چھوت چھات کریں گے جن میں ہندو ان سے چھوت چھات کرتے
ہیں۔اسی طرح یہ کہ وہ اپنی تمدنی اور اقتصادی زندگی کے لئے پوری سعی کریں گے،
اپنے قومی حقوق کو قوانین حکومت کے ماتحت حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے،
اسلامی فوائد میں سب مل کر کام کریں گے اور اسی دن ہر مقام پر ایک مشتر کہ انجمن
بنائی جائے جو مشترکہ فوائد کے کام کو اپنے ہاتھ میں لے۔اسی طرح اس دن تمام لوگ
مل کر گورنمنٹ سے درخواست کریں کہ ہائی کورٹ کی موجودہ صورت مسلمانوں کے
مفاد کے خلاف ہے اور ان کی ہتک کا موجب۔پچپن فیصدی آبادی والی قوم کے گل دو
حجج ہیں اور ان میں سے ایک سروس سے لیا ہوا اور ایک صوبہ سے باہر سے لایا ہوا۔اس میں مسلمان اپنی ہتک محسوس کرتے ہیں۔یہ سمجھنا کہ ہر شعبہ کے لئے مسلمان قابل
سے قابل مل سکتے ہیں لیکن حج نہیں مل سکتا ہماری سمجھ سے باہر ہے۔گورنمنٹ نے جو
کچھ کیا انصاف ہی سے کیا ہو گا مگر ہمارے نزدیک اس معاملہ میں مسلمانوں کے حقوق
پر کافی غور نہیں کیا گیا اور اس کا ازالہ جلد سے جلد ضروری ہے اور اس کے لئے ہم
با ادب یہ درخواست کرتے ہیں کہ کم سے کم ایک مسلمان حج پنجاب کے بیرسٹروں میں
سے اور مقرر کیا جائے اور اسے نہ صرف مستقل کیا جائے بلکہ دوسرے جوں سے اس
طرح سینئر کیا جائے کہ سر شادی لال صاحب کے بعد وہی چیف جج ہو۔اسی طرح ایک جلسہ میں حاضرین سے دستخط لے
ایک محضر نامہ کی ضرورت کر ایک محضر نامہ تیار کیا جائے کہ ہمارے نزدیک
مسلم آؤٹ لگ کے ایڈیٹر اور مالک نے ہرگز عدالت عالیہ کی ہتک نہیں کی بلکہ جائز

سيرة النبي عل
الله
356
جلد 2
نکتہ چینی کی ہے جو موجودہ حالات میں ہمارے نز دیک طبعی تھی اس لئے ان کو آزاد کیا
جائے اور جلد سے جلد کنور دلیپ سنگھ صاحب کے فیصلہ کو مستر د کرا کے مسلمانوں کی جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ادنی بے ادبی بھی برداشت نہیں کر سکتے دلجوئی کی
جائے۔کوشش یہ ہونی چاہئے کہ کم سے کم پانچ چھ لاکھ مرد و عورت کے دستخط یا انگو ٹھے
اس محضر نامہ پر ہوں تا کہ نہ صرف ہندوستان بلکہ اس کے باہر بھی اس کا اثر ہو۔اور
اس کا ایک طبعی اثر مسلمانوں کے دماغوں پر ایسا پڑے کہ دوسرے امور میں جدو جہد
بھی ان کے لئے آسان ہو جائے۔یہ محضر نامہ ابھی سے تیار ہونا شروع ہو جانا
چاہئے۔اس سے لوگوں کو کام کرنے کا موقع بھی مل جائے گا اور لوگوں پر اثر بھی اچھا
ہوگا۔میرے نزدیک ایک ماہ بعد کی تاریخ رکھنی اس لئے مناسب ہے کہ تا اس عرصہ
میں تمام ملک کو اس غرض کے لئے بیدار کیا جا سکے۔جلسہ جمعہ کی نماز کے بعد آسان
ہوگا۔لیکن جس جگہ قانوناً جلسہ کو روک دیا جائے اس جگہ نماز جمعہ کے خطبہ میں امام ان
باتوں کو بیان کر سکتا ہے اس طرح قانون کے مقابلہ کے بغیر کام ہو جائے گا۔قوم کی قربانی ضروری ہے میرے نز دیک فی الحال یہی تدابیر مناسب ہیں۔گو بہت سے لوگ اس وقت بہت جوش رکھتے ہیں
مگر میں کہتا ہوں کہ کامیابی کے لئے ساری قوم کی قربانی ضروری ہوتی ہے۔صرف چند
آدمیوں کی قربانی زیادہ فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔پس ہمیں سب مسلمانوں کو تیار کرنا چاہئے
اور اس کے لئے بہت بڑی جدوجہد کی ضرورت ہے۔جب کام شروع کیا جائے گا تب
معلوم ہوگا کہ کس قدر مشکلات راستہ میں آئیں گی۔اور جن کو ناجائز فوائد کے حاصل
کرنے سے روکا جائے گا کس کس طرح نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔میں آخر میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ یہ وہ تجاویز ہیں جو میرے ذہن میں
آئی ہیں۔باقی مسلمان بھائی خود بھی غور کر لیں اور جو تجاویز بھی مفید ہوں انہیں

سيرة النبي ع
357
جلد 2
اختیار کیا جا سکتا ہے۔لیکن میرا یہ خیال ہے کہ اگر اس پروگرام کو اختیار کیا جائے تو
إِنْشَاءَ اللهُ مفید ہو گا اور ایک ایسی روچل جائے گی کہ جس سے کام لے کر بہت سے
مفاسد کی اصلاح ہو سکے گی ورنہ ہم تو اس کی طرف توجہ کر ہی رہے ہیں اور إِنْشَاءَ اللهُ
کریں گے۔22 جولائی یا جس تاریخ پر بھی اتفاق ہو اس کے آنے تک ہمیں ہر ممکن
ذریعہ سے اس تحریک کو عام کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تا کہ جو غرض اس تحریک سے
ہے وہ پوری ہو سکے۔میں مضمون ختم کرنے سے پہلے پھر تمام مسلمانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ
الله
رسول کریم ﷺ کی عزت کی حفاظت کے لئے ہماری جماعت ہر جائز اور
مطابق اسلام قربانی کرنے کے لئے تیار ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اور آپ لوگوں
کو بھی توفیق عطا فرمائے۔خاکسار
مرزا محمود احمد
امام جماعت احمد یہ قادیان
23 جون 1927 ء
(الفضل یکم جولائی 1927ء)
1 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحه 560 تا 563 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی