فیصلہ ورتمان کے بعد مسلمانوں کا اہم فرض

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي عمال
421
جلد 2
فیصلہ ورتمان کے بعد مسلمانوں کا اہم فرض
ہند و رسالہ ” ورتمان“ میں ایک مضمون ”سیر دوزخ کے عنوان سے چھپا جو
رسول کریم ﷺ کی ہتک پر مشتمل تھا۔مسلمانوں کے احتجاج پر ایڈیٹر رسالہ اور مضمون نگار
پر مقدمہ چلا اور انہیں عدالت سے سزا ہوئی۔اس موقع پر 10 اگست 1927 ء کو
حضرت مصلح موعود نے مسلمانوں کی راہنمائی کے لئے یہ مضمون لکھا:۔اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ
صلى الله
ورتمان کے مقدمہ کا فیصلہ ہو گیا اور سیر دوزخ کا مضمون لکھنے والا اور اس کا
چھاپنے والا دونوں ایک سال اور چھ ماہ کے لئے دنیا کی دوزخ میں ڈال دیئے
گئے۔لوگ خوش ہیں۔بعض لوگ مجھے مبارک باد کے تار دے رہے ہیں اور بہت سے
خطوط کے ذریعہ سے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔مگر میرا دل غمگین ہے۔میرا دل
غمگین ہے کیونکہ میں اپنے آقا اپنے سردار حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ہتک عزت کی
قیمت ایک سال کے جیل خانہ کو نہیں قرار دیتا۔میں ان لوگوں کی طرح جو کہتے ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ کو گالیاں دینے والے کی سزا قتل ہے ایک آدمی کی جان کو بھی اس کی
قیمت نہیں قرار دیتا۔میں ایک قوم کی تباہی کو بھی اس کی قیمت نہیں قرار دیتا۔میں
ایک دنیا کی موت کو بھی اس کی قیمت نہیں قرار دیتا بلکہ میں اگلے اور پچھلے سب کفار
کے قتل کو بھی اس کی قیمت نہیں قرار دیتا کیونکہ میرے آقا کی عزت اس سے بالا ہے

سيرة النبي علي
422
جلد 2
که کسی فرد یا جماعت کا قتل اس کی قیمت قرار دیا جائے کیونکہ کیا یہ سچ نہیں کہ میرا
آقا دنیا کو چلا دینے کے لئے آیا تھا نہ کہ مارنے کے لئے۔وہ لوگوں کو زندگی بخشنے
آیا تھا نہ کہ ان کی جان نکالنے کے لئے اور وہ زمین کو آباد کرنے کے لئے آیا تھا نہ
کہ ویران کرنے کے لئے۔اللہ تعالیٰ آسمان سے اس کے حق میں گواہی دیتا ہے کہ
يَايُّهَا الَّذِينَ أَمَنُوا اسْتَجِيْبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ 1 -
اے مومنو! اللہ اور اس کے رسول کی آواز پر لبیک کہو جبکہ وہ تمہیں زندہ کرنے کے
لئے بلاتے ہیں۔غرض محمد رسول اللہ ﷺ کی عزت دنیا کے احیاء میں ہے نہ کہ موت
میں۔پس میں اپنے نفس سے شرمندہ ہوں کہ اگر یہ دو شخص جو ایک قسم کی موت کا شکار
ہوئے ہیں اور بدبختی کی مُمبر انہوں نے اپنے ماتھوں پر لگا لی ہے اس صداقت پر
اطلاع پاتے جو محمد رسول اللہ ﷺ کو عطا ہوئی تھی تو کیوں گالیاں دے کر برباد
ہوتے۔کیوں اس کے زندگی بخش جام کو پی کر ابدی زندگی نہ پاتے اور اس صداقت
کا ان تک نہ پہنچنا مسلمانوں کا قصور نہیں تو اور کس کا ہے۔پس میں اپنے آقا سے
شرمندہ ہوں کیونکہ اسلام کے خلاف موجودہ شورش در حقیقت مسلمانوں کی تبلیغی ستی
کا نتیجہ ہے۔قانونِ ظاہری فتنہ کا علاج کرتا ہے نہ کہ دل کا۔اور میرے لئے اُس
وقت تک خوشی نہیں جب تک کہ تمام دنیا کے دلوں سے محمد رسول اللہ ﷺ کا بغض
نکل کر اس کی جگہ آپ کی محبت قائم نہ ہو جائے۔لوگوں کے مونہوں پر مُہر لگانے
صلى الله
سے محمد رسول اللہ ﷺ کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔یہ تو صرف ہمارے جذبات کو ٹھنڈا
کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔محمد رسول اللہ ﷺ کی عزت تو اس میں ہے کہ دل اس کی
محبت کے جذبات سے پُر ہوں اور آنکھیں اس کے فراق میں نمناک اور زبانیں اس
کی تعریف میں گویا۔"
اگر ” سیر دوزخ کا مضمون لکھنے والا اور اس کے چھاپنے والا دونوں قید ہو گئے
ہیں تو اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ ہمارے جذبات کو جو صدمہ پہنچا تھا اس کا بدلہ لے لیا

سيرة النبي علم
423
جلد 2
گیا ہے۔لیکن اے مسلمان کہلانے والے! اس بات کو مت بھول کہ جو کچھ ان
دونوں نے لکھا اور شائع کیا ہے وہ کروڑوں آدمیوں کے دلوں میں ہے اور جب تک
اس کو مٹایا نہ جائے اُس وقت تک محمد رسول اللہ
ﷺ فِدَاهُ أَبِي وَ أُمِّی کی عزت قائم
نہیں ہو سکتی۔پس تو خوش نہ ہو کہ اگر تو سچا مؤمن ہے تو تیری خوشی اپنے انتقام میں نہیں
بلکہ محمد رسول اللہ ﷺ کے انتقام میں ہے۔اور وہ انتقام یہ ہے کہ تو اُس وقت تک سانس
صلى اللهم
صلى الله
نہ لے کہ جب تک دنیا میں ایک بھی محمد رسول اللہ ﷺ کا منکر باقی ہے۔تو اس پر خوش نہ
ہو کہ تو نے محمد رسول اللہ ﷺ کی عزت میں دنیا کو ماردیا بلکہ اس پر خوش ہو کہ تو نے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں دنیا کو زندہ کر دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی بخش آواز کو بعید ترین حصص دنیا میں پہنچا دیا۔آہ! ہم کس بات پر خوش ہیں۔کیا
اس بات پر کہ انگریزی حکومت نے جو مذہباً عیسائی ہے ہزاروں روپیہ خرچ کر کے اور
بیسیوں آدمی مقرر کر کے رسول کریم ﷺ کی عزت کی حفاظت کی اور اس بات کا ہمیں
خیال بھی نہیں آتا کہ اس عزت کی حفاظت کے لئے ہم نے کچھ بھی نہیں کیا اور نہ کچھ
کرنے کی فکر ہے۔ہمیں دوسروں کے کئے پر کیا خوشی ہو سکتی ہے اور ان کی غفلت
پرشکوہ کا کیا حق پہنچتا ہے جبکہ ہم خود محمد رسول اللہ علیہ کی عزت کی حفاظت سے
غافل ہیں۔مسیحی ایک انسان کو خدا منوانے کے لئے ہزاروں میل کا سفر کرتے ہیں
اور جانوں کو خطرہ میں ڈال کر اور کروڑوں روپیہ سالانہ خرچ کر کے اپنے مذہب
کی تلقین کرتے پھرتے ہیں۔ہندو جو اب تک اپنے مذہب کی تعریف بھی نہیں کر
سکے اور جن کے فرقوں کا باہمی اختلاف اس سے بھی بڑھا ہوا ہے جتنا کہ ان کے
بعض فرقوں اور اسلام یا مسیحیت میں ہے لاکھوں روپے خرچ کر کے ہر صوبہ میں
پر چار کر رہے ہیں اور شدھی کی رو چل رہی ہے۔لیکن اے مسلمان کہلانے والو !
جن کے نبی کی زبان پر خدا تعالیٰ نے خود یہ الفاظ جاری کئے کہ یايُّهَا
النَّاسُ اِنّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمْ جَمِيعَا۔اے تمام بنی نوع انسان ! میں

سيرة النبي عل
الله
424
جلد 2
اللہ کی جانب سے تم سب کی طرف پیغام ہدایت دے کر بھیجا گیا ہوں۔اور جن کی
اپنی نسبت اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ 3۔تم سب سے بہتر امت ہو کہ
جن کو تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔تم نیکی کو دنیا میں پھیلاتے
ہو اور بدی سے لوگوں کو باز رکھتے ہو۔تم بتاؤ کہ تم نے نور اسلام اور پیغام محمد ﷺ کی
اشاعت کے لئے کیا کیا ؟ اگر آپ لوگ اپنے فرض کو ادا کرتے تو آج دنیا میں
رسول کریم علی
یم ﷺ اور اسلام پر حملہ کرنے والا کوئی نظر نہ آتا۔دنیا پر اسلام کی حکومت
ہوتی اور تمام دل نگین محمد سے منقش ہوتے ، بجائے گالیوں کے اس مقدس ہستی پر
درود بھیجا جاتا۔اگر آپ لوگوں کو اشاعت اسلام اور شریعت کے قیام کے لئے قربانی
کرنے کی جرات نہیں تو پھر دوسروں کی حرکات کا گلہ کیا اور گورنمنٹ کی مدد سے
رسول کریم ﷺ کی عزت کی حفاظت پر فخر کیسا !!
الله
کیا آپ لوگوں میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ پہلے اسے زہر دیا جائے اور پھر علاج
کر کے اسے بچا لیا جائے ؟ وہ ڈوب جائے اور پھر لوگ اسے نکال لیں؟ یا اس کا مال
چور لے جائیں اور پھر پولیس اس مال کو برآمد کر دے؟ اگر آپ اسے پسند نہیں کرتے
بلکہ یہ پسند کرتے ہیں کہ آپ کو زہر دیا ہی نہ جائے اور آپ سلامتی سے سمندر کے
کنارے پر کھڑے رہیں یا تختہ جہاز پر امن سے بیٹھے ہوئے ہوں اور آپ کا مال گھروں
میں محفوظ رہے اور کوئی اسے ہاتھ نہ لگائے تو بخدا یہ بتائیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ کے متعلق
آپ اس امر پر کیوں خوش ہوتے ہیں کہ پہلے لوگ انہیں گالیاں دیں اور پھر
جیل خانوں میں چلے جائیں۔کیوں یہ کوشش نہیں کرتے کہ لوگ انہیں گالیاں ہی نہ
دیں۔اور یہ کام بغیر اشاعتِ اسلام اور اصلاح نفس کے ہو ہی نہیں سکتا۔پس اٹھو اور
اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو اسلام کی اشاعت کے لئے اور اپنی اور اپنے بھائیوں کی
اصلاح کے لئے خرچ کرو۔پھر دیکھو کہ کس طرح دنیا میں امن قائم ہو جاتا ہے اور

سيرة النبي عالم
425
جلد 2
رسول کریم ﷺ کا نور دنیا کے چاروں کونوں میں درخشاں نظر آتا ہے۔اب بھی وقت
ہے کہ اپنی پچھلی ستی کا کفارہ کرو اور اپنی غفلتوں کو ترک کر دو اور قومی ہمدردی کا
نقش اپنے دل میں جماؤ اور ہر اک مسلمان کہلانے والے کی تکلیف کو اپنی تکلیف قرار
دو۔اور چھوت چھات جس کی وجہ سے مسلمانوں کی اقتصادی حالت تباہ ہو رہی ہے
اسے ہندوؤں کے مقابلہ پر اُس وقت تک اختیار کرو جب تک کہ وہ اس کو مسلمانوں
کے متعلق نہ چھوڑیں۔اور اپنے اخلاق کی درستی کرو اور درندگی اور وحشت کو چھوڑ کر
استقلال اور حکمت سے کام کرنے کی عادت ڈالو۔اور نفس پرستی کے خیالات کو دلوں
سے نکال دو۔اور پھر اس دروازہ کی طرف دوڑو جس کے سوا تمہارے لئے کہیں پناہ
نہیں۔اور اس بارگاہ میں حاضر ہو جس کے سوا تمہارا کوئی چارہ کا رنہیں۔اور ایک پختہ
عہد اور نہ ٹوٹنے والا اقرار کرو کہ آئندہ اپنے مال اور اپنی جان اور اپنی ہر اک چیز کو
خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول اور اشاعت اسلام کے لئے قربان کرنے کے لئے تیار رہو
گے اور اپنی خواہشات اور اپنی اُمنگوں اور اپنے اہل وعیال کے آرام اور اپنے
حاضر و مستقبل کے فوائد کو خدا تعالیٰ کی راہ میں فدا کر دو گے اور سادہ اور پاک زندگی
بسر کرنے کی کوشش کرو گے۔کیونکہ وہ شخص جو میدانِ جنگ کی طرف جانے سے پہلے
اپنے آپ کو تیار نہیں کرتا میدانِ جنگ میں بھی کچھ نہیں کرسکتا۔پس سادہ زندگی اور
اسراف سے پر ہیز اور خدمت دین کی عادت ڈال کر اس جہاد عظیم کے لئے اپنے آپ
کو تیار کرو جو اسلام کو پیش آنے والا ہے۔اور یا د رکھو کہ جب تک وقت سے پہلے اس
کے لئے تیاری نہیں کرو گے تو خواہ کیسے ہی مخلصانہ ارادے ہوں اور نیک نیتیں ہوں
وقت پر کچھ نہ بن سکے گا اور اپنی ذمہ داری کو ادا نہ کر سکو گے۔ہو
پس اے بھائیو! ورتمان“ کے ایڈیٹر اور مضمون نگار کی قید پر خوش
بلکہ سمجھو کہ ان کی قید ہمارے لئے ایک تازیانہ ہے اور ہمیں بتاتی ہے کہ ہم خود تو
تبلیغ اسلام کر کے رسول کریم ﷺ کی عزت کی حفاظت نہ کر سکے لیکن ایک غیر مذہب

سيرة النبي ع
426
جلد 2
کی گورنمنٹ نے اپنے قانون کے ذریعہ سے آپ کی عزت کی حفاظت کی۔میرا یہ
مطلب نہیں کہ گورنمنٹ سے اس بارہ میں مدد نہیں لینی چاہئے کیونکہ باوجود پر ہیز کے
اگر مرض پیدا ہو تو علاج کرنا ہی پڑتا ہے۔لیکن میرا یہ مطلب ہے کہ ہمیں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کی حفاظت کے لئے گورنمنٹ کے قانون پر ہی بھروسہ نہیں
کرنا چاہئے کہ وہ مجرم کو نہیں روک سکتا بلکہ صرف مجرم کو سزا دیتا ہے۔اور خود تبلیغ اسلام
اور شریعت کے قیام کے کام پر اس طرح زور دینا چاہئے کہ دل محبتِ رسول سے بھر
جائیں اور کوئی شخص آپ کو برا سمجھنے والا باقی ہی نہ رہے۔مذکورہ بالا اہم فرض کی طرف توجہ دلانے کے بعد میں عزتِ رسول کے تحفظ کے
بارہ میں ایک اور امر کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ گوجیسا کہ میں او پر لکھ
چکا ہوں عزت رسول کریم ﷺ کا تحفظ خود ہمارے ہاتھوں میں ہے اور ہماری کوششوں
پر
منحصر ہے۔لیکن پھر بھی چونکہ بعض لوگ نصیحت کو نہیں مانتے اور جرم کے ارتکاب پر
دلیر ہوتے ہیں ایسے لوگوں کو روکنے کے لئے قانون کی بھی ضرورت ہوتی ہے اس لئے
ہمیں ” مقدمہ ورتمان“ کے فیصلہ پر بے فکر نہیں ہو جانا چاہئے۔کیونکہ گو اس فیصلہ نے
یہ تو ثابت کر دیا ہے کہ دفعہ 153 - الف میں ان لوگوں کی سزا کے لئے بھی قانون مہیا
کر دیا گیا ہے کہ جو مقدس ہستیوں کو گالیاں دے کر ان کے پیروؤں کا دل دُکھاتے
ہیں لیکن اس قانون میں ابھی بہت سی خامیاں ہیں کہ جب تک وہ دور نہ ہوں گی
ملک میں امن قائم نہ ہو سکے گا۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہمت کی کمر کس کر کھڑے ہو
جائیں اور اُس وقت تک آرام نہ کریں جب تک کہ وہ خامیاں دور ہو جائیں اور ایک
مکمل قانون بن جائے جس کے ڈر سے وہ شریر الطبع لوگ جو دلیل اور برہان کی قدر
نہیں کرتے اپنے خبث باطن کے اظہار سے رکے رہیں اور ان آسمانِ روحانیت کے
ماہتابوں پر خاک ڈالنے کی کوشش نہ کریں جن کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھوں سے پاک
کیا اور جن کے کندھوں پر اپنے تقدس کی چادر اس نے ڈال دی۔ہمارا فرض ہے کہ

سيرة النبي الله
427
جلد 2
یک آواز ہو کر گورنمنٹ کو توجہ دلائیں کہ وہ قانون کو ایسا مکمل کر دے کہ آئندہ اس کی
کمزوری کی وجہ سے ملک میں فتنہ پڑنے کا اندیشہ نہ رہے۔میرا یہ مطلب نہیں کہ
گورنمنٹ خود اس کام کو کرنا نہیں چاہتی۔( گورنمنٹ نے جس ہمدردی سے ورتمان
اور راجپال کے مقدموں میں کام کیا ہے وہ بتاتا ہے کہ وہ پورے طور پر ہمارے
جذبات سے ہمدردی رکھتی ہے اور اس کی ان خدمات کا شکر یہ نہ ادا کرنا اول درجہ کی
اخلاقی کمزوری اور کمینگی ہوگی۔اور میں اس اشتہار کے ذریعہ سے بھی اپنی اور اپنی
جماعت کی طرف سے گورنمنٹ پنجاب اور صوبہ سرحدی کا اور خصوصاً سر ہیلی کا اس
ہمدردی پر شکر یہ ادا کرتا ہوں جو اس موقع پر انہوں نے مسلمانوں سے ظاہر کی اور یقیناً
کہ سکتا ہوں کہ ان کی حکمت عملی نے ملک کو خطرناک فسادات میں پڑنے سے بچانے
میں بہت بڑی مدد دی ہے ) میرا یہ مطلب ہے کہ چونکہ یہ قانون مختلف مذاہب کے
لوگوں سے تعلق رکھتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ گورنمنٹ کو مسلمان اپنے منشاء سے
اطلاع دیں تا کہ اسے اپنی ذمہ داری کے ادا کرنے میں آسانی ہو اور وہ اہل ملک کی
خواہش کے مطابق قانون بنا سکے۔شاید بعض لوگوں کو خیال گزرے کہ اس سے پہلے قانون کی ترمیم کے متعلق جو
مطالبہ کیا جا رہا تھا میں اس میں کیوں شریک نہیں ہوا اور کیوں’ورتمان“ کے مقدمہ
کے پہلے قانون کے مطابق چلانے پر میں زور دیتا رہا۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ
میرے نزدیک اس مقدمہ کا پہلے قانون کے مطابق ہونا ضروری تھا اور اُس وقت
قانون کی تبدیلی کا مطالبہ کرنا قومی مصلحت کے خلاف تھا کیونکہ اس میں کیا شک ہے کہ
اگر اس مقدمہ کے فیصلہ سے پہلے ہم قانون کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے اور کوئی قانون
-
پاس ہو جاتا تو اس کا یہ نتیجہ ہوتا کہ معزز جج صاحبان ورتمان“ کے مقدمہ کا فیصلہ اس
قانون کے ماتحت کر دیتے اور دفعہ 153۔الف کے متعلق بحث کرنے کی ضرورت نہ
رہتی اور یہ تسلیم کیا جاتا کہ کنور دلیپ سنگھ صاحب کا فیصلہ بالکل صحیح تھا حالانکہ ہم یہ

سيرة النبي علم
428
جلد 2
جانتے تھے کہ وہ فیصلہ غلط ہے اور اس فیصلہ کے قائم رہنے میں مسلمانوں کی سخت
ہتک تھی۔پس اُس وقت میں اس مطالبہ کو نا جائز سمجھتا تھا اور میرا یہ خیال تھا اور صحیح
خیال تھا کہ موجودہ قانون کی تشریح پہلے ہو جانی چاہئے اور یہ فیصلہ ہو جانا چاہئے کہ
کنور صاحب کا فیصلہ درست نہ تھا۔اس کے بعد ہمیں قانون کے نقص کی اصلاح کی
طرف توجہ کرنی چاہئے کیونکہ قانون میں نقص یہ نہیں کہ دفعہ 153۔الف راجپال
اور ورتمان کے ایڈیٹر کو سزا دینے کے لئے کافی نہیں جیسا کہ کنور صاحب کا خیال تھا
بلکہ اس میں اور نقصان ہیں۔پس اب جب قانون کی تشریح ہوگئی ہے اور یہ ثابت ہو
گیا ہے کہ قانون، بانی مذہب اور مذہب پر حملہ کرنے والوں کو دو علیحدہ مُجرموں کا
مرتکب نہیں قرار دیتا تو اب ضروری ہے کہ قانون کی اصلاح کی جائے اور ان دوسرے
نقصوں کو دور کیا جائے جن کی وجہ سے یہ قانون اس غرض کو پورانہیں کر سکتا جس کے
لئے اسے بنایا گیا ہے۔ہم اس قانون کے نقص کے دیر سے شا کی ہیں۔چنانچہ 1897ء میں بانی سلسلہ
احمد یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے گورنمنٹ کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ
مذہبی فتن کو دور کرنے کے لئے اسے ایک زیادہ مکمل قانون بنانا چاہئے۔لیکن افسوس
کہ لارڈ ایٹکن نے جو اُس وقت وائسرائے تھے اس تجویز کی طرف مناسب توجہ نہ
کی۔اس کے بعد سب سے اول 1914 ء میں میں نے سراڈ وائر کو اس امر کی طرف
توجہ دلائی کہ گورنمنٹ کا قانون مذہبی فتن کے دور کرنے کے لئے کافی نہیں اور جب
تک اس
کو مکمل نہ کیا جائے گا ملک میں امن قائم نہ ہوگا۔انہوں نے مجھے اس بارہ میں
مشورہ کرنے کے لئے بلایا لیکن جس تاریخ کو ملاقات کا وقت تھا اس سے دو دن پہلے
استاذی المکرم حضرت مولوی نور الدین صاحب امام جماعت احمد یہ فوت ہو گئے اور
دوسرے دن مجھے امام جماعت منتخب کیا گیا۔چونکہ وہ جماعت کے لئے ایک سخت فتنہ کا
وقت تھا میں سرا ڈوائر سے مل نہ سکا اور بات یونہی رہ گئی۔

سيرة النبي الله
429
جلد 2
اس کے بعد 1923ء میں میں سرمیکلیکن سابق گورنر پنجاب سے ملا اور انہیں
اس قانون کے نقصوں کی طرف توجہ دلائی۔مگر باوجود اس کے کہ میں نے انہیں کہا تھا
کہ آپ گورنمنٹ آف انڈیا کو توجہ دلائیں انہوں نے یہ معذرت کر دی کہ اس امر کا
تعلق گورنمنٹ آف انڈیا سے ہے اس لئے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔اس کے بعد میں نے
پچھلے سال ہز ایکسیلنسی گورنر جنرل کو ایک طویل خط میں ہندوستان میں قیام امن کے
متعلق تجاویز بتاتے ہوئے اس قانون کی طرف بھی توجہ دلائی لیکن افسوس کہ انہوں
نے محض شکریہ تک ہی جواب کو محدود رکھا اور باوجود وعدہ کے کہ وہ ان تجاویز پر غور
کریں گے غور نہیں کیا۔میرے اس خط کا انگریزی ترجمہ چھ ہزار کے قریب شائع کیا
گیا ہے اور تمام حکام اعلیٰ، سیاسی لیڈروں، اخباروں، پارلیمنٹ کے ممبروں اور
دوسرے سر بر آوردہ لوگوں کو جا چکا ہے اور کلکتہ کے مشہور اخبار ”بنگالی نے جو ایک
متعصب اخبار ہے لکھا ہے کہ اس میں پیش کردہ بعض تجاویز پر ہندو مسلم سمجھوتے کی
بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔سر مائیکل اڈوائر اور ٹائمنز آف لندن کے مسٹر براؤن نے ان
تجاویز کو نہایت ضروری تجاویز قرار دیا اور بہت سے ممبران پارلیمنٹ اور دوسرے
سر بر آوردوں نے ان کی اہمیت کو تسلیم کیا۔لیکن افسوس کہ ان حکام نے جن کے ساتھ
ان تجاویز کا تعلق تھا ان کی طرف پوری توجہ نہ کی۔جس کا نتیجہ وہ ہوا جو نظر آ رہا ہے۔ملک کا امن برباد ہو گیا اور فتنہ وفساد کی آگ بھڑک اٹھی۔یہ بتا چکنے کے بعد کہ بزرگانِ دین کی عزت کی حفاظت کے متعلق میں شروع سے
ہی کوشش کرتا چلا آیا ہوں اب میں یہ بتاتا ہوں کہ موجودہ قانون میں کیا کیا نقص
ہیں۔(1) موجودہ قانون صرف اس شخص کو مجرم قرار دیتا ہے جو بہ نیت فتنہ کوئی مضمون
لکھے، براہ راست انبیاء کی ہتک کو مُجرم نہیں قرار دیتا۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے اور ہوتا
رہے گا کہ راجپال کے مقدمہ کی طرح ہمیشہ ہی عدالتوں میں یہ بحث رہے گی کہ کسی

سيرة النبي عالي
430
جلد 2
شخص نے فساد ڈلوانے کی نیت سے کتاب لکھی تھی یا نہیں یا اس سے فساد کا احتمال ہوسکتا
تھا یا نہیں یا دو قوموں میں فساد پڑ سکتا تھا یا نہیں؟ اور اگر کوئی حج اس رائے کا
ہو جائے کہ فساد ڈلوانے کی نیت نہ تھی یا یہ خیال کر لے کہ ان حملوں کی وجہ سے فساد
نہیں پڑسکتا تھا یا یہ کہ دو قوموں میں فساد نہیں پڑ سکتا تھا تو پھر خواہ کیسی ہی گندی کتاب
لکھی گئی ہو اس کے لکھنے والے پر کوئی گرفت نہیں ہو سکے گی۔پس قانون میں ایک
ایسی دفعہ زیادہ ہونی چاہئے جس کی رو سے ہر وہ شخص جو خدا تعالیٰ کی یا کسی مذہب کے
بانی کی یا نبی کی بہتک کرے یا اس پر تمسخر اڑا ئے خواہ فساد کا احتمال ہو یا نہ ہوا سے سزا
دی جا سکے کیونکہ اگر فساد کے احتمال پر سزا کی بنیاد رکھی گئی تو تو میں اپنے بانیوں اور
بزرگوں کی ہتک کرنے والوں کو سزا دلوانے کے لئے فساد کے آثار پیدا کرنے پر مجبور
ہوں گی اور یہ ناقص قانون بجائے امن پیدا کرنے کے فساد پیدا کرنے کا موجب
ہوتا رہے گا اور اس کا نتیجہ یہ بھی ہوگا کہ جو تو میں اپنے مذہب کی تعلیم کے مطابق فساد
سے احتراز کریں گی ان کے بزرگوں کی ہتک سے روکنے کے لئے کوئی قانون ہی نہ ہو
گا اور یہ سخت ظلم کی بات ہوگی۔(2) دوسر انقص اس قانون میں یہ ہے کہ اس قانون کے ماتحت صرف گورنمنٹ
ہی مقدمہ چلا سکتی ہے اور اس وجہ سے کسی ایسی کتاب یا رسالے جن میں گندے سے
گندے حملے بزرگانِ دین پر کئے جاتے ہیں ان پر کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا اور اس کے
نتیجہ سے فساد بڑھتا ہے۔اگر ایسا رسالہ ہندوؤں نے لکھا ہوتا ہے اور گورنمنٹ اس پر
مقدمہ نہیں چلاتی تو مسلمانوں کا غصہ بڑھتا ہے۔اور اگر مسلمانوں کی طرف سے ایسا
رسالہ شائع ہوتا ہے اور اس پر نوٹس نہیں لیا جاتا تو ہندوؤں کا غصہ بڑھتا ہے۔اور اس
وجہ سے فساد کے مٹنے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔پس ضروری ہے کہ اس قانون کی
اصلاح اس طرح کی جائے کہ علاوہ گورنمنٹ کے اس بزرگ کے پیرو بھی جس کی ہتک
کی گئی ہو اس جنگ کرنے والے پر تالش کر سکیں اور اسے سزا دلوا سکیں۔راجپال کے

سيرة النبي عالم
431
جلد 2
مقدمہ میں گورنمنٹ کے خلاف مسلمانوں کے جوش کی بڑی وجہ یہی تھی کہ پر یوی کونسل
میں کیوں اپیل نہیں کی جاتی۔اگر خود مقدمہ چلانے کی اجازت ہوتی تو مسلمان خود اس
کام کو کر سکتے تھے اور گورنمنٹ کے خلاف کوئی جوش نہ پیدا ہوتا۔پس قانون کی یہ
اصلاح ضروری ہے کہ بزرگان دین کے پیروؤں کو بھی ان کی ہتک کرنے والوں پر
نالش کرنے کی اجازت ہے تا کہ اگر گورنمنٹ کسی پر مقدمہ چلانا مناسب نہ سمجھے تو
بجائے ایجی ٹیشن کے لوگ خود مقدمہ چلا کر شریر کو اس کے کردار کی سزا دلا سکیں۔جب
تک یہ اصلاح نہ ہوگی گورنمنٹ پر رعایا کے مختلف حصے خواہ مخواہ ناراض رہیں گے اور
اسے کبھی امن حاصل نہیں ہو گا۔بے شک اس تبدیلی قانون میں بعض نقائص بھی ہیں
لیکن ان کا علاج ہو سکتا ہے جیسا کہ میں نے اپنے خط بنام وائسرائے میں ثابت کیا
(3) تیسری اصلاح جس کی اس قانون میں ضرورت ہے یہ ہے کہ جوابی کتاب
لکھنے والے پر اس وقت تک مقدمہ نہ چلایا جائے جب تک کہ اصل کتاب والے پر
بشر طیکہ اس نے گندہ دہنی سے کام لیا ہو مقدمہ نہ چلایا جائے۔اس وقت یہ ہو رہا ہے کہ
ایک شخص پر گورنمنٹ مقدمہ چلا دیتی ہے حالانکہ اس نے ایک نہایت گندی کتاب کا
جواب لکھا ہوتا ہے۔اس کو چھوڑ دیتی ہے جس نے حملہ میں ابتدا کی ہوتی ہے۔مگر شرط
یہ ہونی چاہئے کہ دوسری کتاب پہلی کتاب کا حقیقی جواب ہو نہ کہ نئی مستقل کتاب۔(4) چوتھا نقص اس قانون میں یہ ہے کہ یہ قانون صوبہ دار ہے۔ایک صوبہ کا
اثر دوسرے پر نہیں پڑتا۔مثلاً ورتمان“ جسے گورنمنٹ نے ضبط کیا ہے اس کی ضبطی
صرف پنجاب، سرحد اور یو پی میں ہوئی ہے۔اگر ہندو اسے بنگال، بمبئی، مدراس،
بہار وغیرہ میں شائع کرتے رہیں تو اس میں ان پر کوئی مجرم عائد نہیں ہوتا حالانکہ سارا
ہندوستان ایک ہے۔ایک جگہ کی کتاب کا بداثر سارے ملک پر پڑتا ہے۔پس قانون یہ ہونا چاہئے کہ جب ایک گندی کتاب کو ایک صوبہ کی گورنمنٹ ضبط

سيرة النبي الله
432
جلد 2
رے تو سب صوبوں کی حکومتیں قانوناً مجبور ہوں کہ وہ اپنے صوبوں میں بھی اس
کتاب کا چھپنا یا شائع ہونا بند کر دیں۔یا اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ اس قانون پر
عملدرآمد گورنمنٹ آف انڈیا کے اختیار میں ہو جو کسی صوبہ کی گورنمنٹ کے توجہ دلانے
پر ایک عام حکم جاری کر دے جس کا سب صوبوں پر اثر ہو۔ورنہ موجودہ قانون کی رو
سے اس قسم کی شرانگیز کتابیں یکے بعد دیگرے مختلف صوبوں میں چھپ کر شائع ہوسکتی
ہیں اور جب تک کہ سب صوبوں میں ان کا چھپنا بند ہو اُس وقت تک ملک میں خون
کا دریا بہہ سکتا ہے۔چنانچہ اس وقت بھی ملک کے قانون کے لحاظ سے راجپال کی
کتاب بنگال، بمبئی ، مدراس اور برہما میں چھاپ کر شائع کی جاسکتی ہے اور یہ بات
قانون کے خطرناک نقص پر دلالت کرتی ہے۔غرض موجودہ قانون میں یہ نقص ہیں جن کا ازالہ ضروری ہے اور جب تک ان
کا ازالہ نہ ہوگا نہ بزرگانِ دین کی عزتوں کی حفاظت ہو سکے گی اور نہ ملک میں امن
قائم ہوگا۔پس چاہئے کہ ہندوستان کے تمام شہروں سے مشتر کہ جلسے کر کے مندرجہ بالا
نقصوں کی طرف اپنی اپنی گورنمنٹوں کی معرفت ہندوستان کی حکومت کو توجہ دلائی جائے
تا ایسا نہ ہو کہ ”ورتمان کے فیصلہ سے مطمئن ہو کر گورنمنٹ قانون میں اصلاح کا
خیال چھوڑ دے یا ایسی اصلاح کرے جو ہماری ضرورتوں کو پورا کرنے والی نہ ہو۔میں امید کرتا ہوں کہ تمام مسلمان اول الذکر کام کی طرف تو خود فوری توجہ
کریں گے اور دوسری بات کی نسبت اپنی اپنی گورنمنٹوں کی معرفت گورنمنٹ آف
انڈیا کو توجہ دلائیں گے اور اپنے منشا سے آگاہ کریں گے اور چونکہ یہ کام امن کے
کے لئے ہے اور خود گورنمنٹ کو بدنامی سے بچانا ہے میں یقین رکھتا ہوں کہ
گورنمنٹ کو اہلِ ملک کی خواہش کے مطابق قانون کی تبدیلی سے انکار نہیں ہو گا۔ہاں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ دوسرا کام گو عارضی ہے لیکن پہلا کام ایک مستقل
کام ہے اور اُس وقت تک پورا نہ ہو گا جب تک کہ تمام مسلمان کہلانے والے لوگوں کی

آج 10 میں سے 10 باقی