دنیا کا محسن
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)
سيرة النبي علي
27
27
دنیا کا محسن
الله
1927ء میں ہندوؤں کی طرف سے ”رنگیلا رسول“ کتاب اور رسالہ
ورتمان شائع کر کے رسول کریم علیہ کی شان اقدس میں گستاخی کی انتہا کی گئی۔جن کے جواب میں حضرت مصلح موعود نے مسلمانوں کی کئی طریقوں سے راہنمائی
فرمائی۔ان اہم امور میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ملک بھر میں رسول کریم ﷺ کی
سیرت کے حوالہ سے جلسے منعقد کئے جائیں جن میں مسلم اور غیر مسلم مقررین ایک دن
تقاریر کریں۔چنانچہ 17 جون 1928ء کو ملک بھر میں جلسہ ہائے سیرۃ النبی ہوئے۔17 جون کو قادیان میں بھی ایک بڑا جلسہ منعقد ہوا جس سے حضرت مصلح موعود نے
درج ذیل خطاب فرمایا :۔أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ
قُلْ اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ لَا شَرِيكَ لَهُ
وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ 1 -
جلسہ کی غرض آج کا جلسہ اس غرض کے لئے منعقد کیا گیا ہے کہ ہمارے ملک میں
وہ رواداری اور وہ ایک دوسرے کے احساسات کا ادب و احترام
پیدا ہو جس کے بغیر نہ خدا مل سکتا ہے اور نہ دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے۔ہمیں جو تعلیم
دی گئی ہے وہ یہ ہے کہ ہم تمام ادیان کے بزرگوں اور ہادیوں کا ادب و احترام
جلد 3
سيرة النبي عمال
28
جلد 3
کریں۔تمام وہ لوگ جن کو ان کی قومیں خدا کی طرف سے کھڑا کیا گیا تسلیم کرتی ہیں۔تمام وہ لوگ جن کے متبعین کی جماعتیں پائی جاتی ہیں جو انہیں خدا کا مرسل اور ما مور،
اوتار یا بھیجا ہوا تسلیم کرتی ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی عزت کریں۔ان کی ہتک
سے اجتناب کریں اور اس تعلیم کے ماتحت ہم ہمیشہ ہی مختلف اقوام کے بزرگوں اور
ان کے مذہب کے بانیوں کا ادب و احترام کرتے رہے ہیں۔ہم یہودیوں کے
بزرگوں کا ادب کرتے ہیں۔ہم عیسائیوں کے بزرگوں کا احترام کرتے ہیں۔ہم
چینیوں کے بزرگوں کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ہم جاپانیوں کے بزرگوں کا
ادب کرتے اور ہم اپنے ابنائے وطن ہندؤوں کے بزرگوں کی تعظیم کرتے ہیں۔اور
خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت کرتے ہیں اپنی کسی نفسانیت کی وجہ سے نہیں کرتے ، کسی
ذاتی فائدہ اور غرض کے لئے نہیں کرتے بلکہ واقعہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجے
ہوئے اور دنیا کے لئے مامور سمجھ کر کرتے ہیں۔اور ہم سمجھتے ہیں دنیا کی ہر قوم اور ہر
مذہب کے لوگ جب سنجیدگی سے اس مسئلہ پر غور کریں گے تو انہیں تسلیم کرنا پڑے گا
کہ دنیا کا قیام خواہ روحانی لحاظ سے ہو اور خواہ جسمانی لحاظ سے اسی پر ہے کہ اپنے
خیالات اور اپنی زبانوں پر قابو رکھا جائے اور ایسے رنگ میں کلام کیا جائے کہ تفرقہ اور
شقاق نہ پیدا ہو۔شملہ میں برہمو سماج کا جلسہ میں پچھلے سال شملہ گیا۔ان دنوں
رام موہن رائے صاحب جو کہ کلکتہ
کے بہت بڑے آدمیوں میں سے گزرے ہیں ان کی برسی تھی اور شملہ میں برہمو سماج
کی طرف سے جلسہ ہونا تھا۔مسٹر نائیڈ وے جو کہ ایک ہندو عورت لیڈر ہیں بڑی بھاری
شاعرہ ہیں اور گاندھی جی کی طرح ہندو مسلمانوں میں ادب و احترام کی نظر سے دیکھی
جاتی ہیں اور بہت اثر رکھنے والی ہستی ہیں وہ مجھے ملنے کے لئے آئیں۔انہوں نے
ذکر کیا کہ رام موہن رائے کی برسی کا دن ہے اور برہمو سماج نے جلسہ کیا ہے۔کیا یہ
سيرة النبي عمال
29
جلد 3
اچھا نہ ہوگا کہ آپ بھی اس جلسہ میں چلیں اور تقریر کریں؟ گو میں نے برہمو سماج کے
متعلق کچھ لٹریچر پڑھا ہوا تھا مگر مجھے رام موہن رائے صاحب کی ذات کے متعلق زیادہ
واقفیت نہ تھی اس لئے میں حیران سا رہ گیا۔لیکن معاً میرے دل میں خیال آیا کہ خواہ
ان کے ذاتی حالات سے کتنی ہی کم واقفیت ہو مگر اس میں کیا شبہ ہے کہ انہوں نے
شرک کو مٹانے کی ایک حد تک کوشش کی ہے۔تب میرا انشراح صدر ہو گیا اور میں نے
کہا میں اس جلسہ میں آؤں گا۔چنانچہ میں وہاں گیا۔مسٹر الیں۔آر۔داس جو
وائسرائے کی کونسل کے قانونی ممبر ہیں وہ اس جلسہ کے پریذیڈنٹ تھے اور بھی بہت
سے معزز لوگ وہاں موجود تھے، مسز نائیڈو بھی تھیں، سر حبیب اللہ بھی تھے۔اتفاق ایسا
ہوا اور وہاں کی سوسائٹی کے لحاظ سے یہ کوئی عجیب بات نہ تھی کہ سامعین کا اکثر حصہ
اردو نہ جانتا تھا۔مسز نائیڈو نے مجھ سے پوچھا کیا آپ انگریزی میں تقریر کریں گے؟
میں نے کہا انگریزی میں تقریر کرنے کی مجھے عادت نہیں۔ولایت میں لکھ کر انگریزی
تقریر کرتا رہا۔مگر زبانی مختصراً چند الفاظ کہنے کے سوا باقاعدہ تقریر کا موقع نہیں ملا۔مسٹر نائیڈو نے کہہ دیا اردو میں ہی تقریر کریں۔لیکن چونکہ پریذیڈنٹ صاحب بالکل
اردو نہ سمجھتے تھے اور حاضرین میں سے بھی 90 فیصدی بنگالی تھے جو اردو نہ جانتے تھے
اس لئے میں نے تقریر نہ کی اور اس وجہ سے تقریر رہ گئی مگر میں تیار تھا۔دراصل کسی کی
خوبی کا نظر آنا بینائی پر دلالت کرتا ہے۔اور خوبی کو نہ دیکھ سکنا نا بینائی کی علامت ہوتی
ہے اور اسلام ہمیں حکم دیتا ہے کہ کسی کی خوبی کا انکار نہ کرو اور دوسرے مذاہب کے
جلسه میلاد
بزرگوں کی تعظیم و تکریم کرو۔میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ رسول کریم علیہ کے متعلق مسلمانوں
میں جلسے ہوتے ہیں مگر وہ خاص مذہبی رنگ کے ہوتے ہیں جیسے مولود کے
جلسے۔ان میں غیر مسلموں کے متعلق یہ امید رکھنا کہ وہ شامل ہوں بہت بڑی بات ہے۔ان سے یہ امید تو کی جاسکتی ہے کہ وہ بانی اسلام کی خوبیاں سننے کے لئے آجائیں مگر یہ
سيرة النبي عمال
30
جلد 3
کہ کسی جلسہ میں مذہبی رسوم کی پابندی بھی کریں یہ امید نہیں کی جاسکتی۔وہ انسانی، علمی
اور اخلاقی نقطہ نگاہ سے تو ایسے جلسوں میں شامل ہو سکتے ہیں جو رسول اللہ علے کے
متعلق کئے جائیں مگر مذہبی نقطہ نگاہ سے نہیں شامل ہو سکتے۔پس میں نے سمجھا کہ ہند و مسلمانوں میں جو بعد بڑھتا
ہندو مسلم اتحاد کی تجویز
جاتا ہے اسے روکنے کا یہی طریق ہے کہ ایسے جلسے
لئے جائیں جن میں رسول کریم ﷺ کے متعلق مذہبی حیثیت سے جلسہ نہ کیا جائے بلکہ
علمی حیثیت سے جلسہ کیا جائے۔اگر لوگ دوسرے مذاہب کے لیڈروں کی خوبیاں
دیکھ اور سن سکتے ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوبیاں وہ نہ دیکھے
سکیں۔ایسے جلسوں میں غیر مسلم لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں اور اس طرح وہ خلیج جو
روز بروز بڑھتی جاتی ہے دور ہو سکتی ہے اور ہندو مسلمانوں میں صلح ممکن ہو سکتی ہے۔علاوہ ازیں خود مسلمانوں کو بھی رسول کریم علیہ کے حالات معلوم ہونے سے عقیدت
اور اخلاص پیدا ہوسکتا ہے۔پھر دوسرے مذاہب کے لوگ جب آپ کے صحیح حالات
صلى الله
صلى الله
سنیں گے تو وہ ایسے لوگوں کو جو رسول کریم ﷺ کو گالیاں دیتے ہیں روکیں گے۔تحریک کی کامیابی یہ تحریک خدا کے فضل سے ایسے رنگ میں کامیاب ہوئی ہے
کہ جو ہماری امیدوں سے بڑھ کر ہے۔مثلاً کلکتہ میں بڑے۔بڑے لیڈروں نے جیسے پین چندر پال جو گاندھی جی سے پہلے بہت بڑے لیڈر سمجھے
جاتے تھے اور سی۔پی رائے وائس چانسلر کلکتہ یونیورسٹی نے ایسے جلسہ کے اعلان میں
اپنے نام لکھائے یا لیکچر دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔اسی طرح اور کئی لیڈروں نے
اپنے نام پیش کئے ہیں۔مدراس کے ایک ہندو صاحب نے کئی ضلعوں میں ایسے جلسے
کرانے کا ذمہ لیا ہے اور لکھا ہے کہ ہندوستان میں امن قائم کرنے کے لئے یہ بہت قیمتی
چیز ہمیں مل گئی ہے۔پھر درخواست کی ہے کہ ہر سال ایسے جلسے ہونے چاہئیں۔اسی
طرح تھیو سافیکل سوسائٹی نے مدراس میں جلسہ کرانے کا ذمہ لیا ہے۔پھر لاہور میں
سيرة النبي عمال
31
جلد 3
بڑے بڑے آدمیوں نے اس جلسہ کے اعلان پر دستخط کئے ہیں جیسے لالہ دُنی چند صاحب
جو بہت بڑے کانگریسی لیڈر ہیں۔پھر سکھوں کے بہت بڑے لیڈر سردار کھڑک سنگھ
صاحب نے کہا ہے کہ اگر اس دن میں امرتسر میں ہوا تو وہاں کے جلسہ میں اور اگر
سیالکوٹ میں ہوا تو اس جگہ جلسہ میں شامل ہوں گا۔غرض اس تحریک کو مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم قوموں نے بھی احترام کی نظر سے
دیکھا ہے اور نہ صرف احترام کی نظر سے دیکھا ہے بلکہ خواہش کی ہے کہ ایسے جلسے ہمیشہ
ہونے چاہئیں تا کہ تفرقہ دور ہو اور میں سمجھتا ہوں اگر اس سال یہ تحریک کامیاب ہوئی تو
لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ امن قائم کرنے کے لئے نہایت مفید تحریک ہے۔اور
آئندہ ہر قوم اسے زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کی کوشش کرے گی۔پس اس تحریک
کو کامیاب بنانے کی کوشش کرنی چاہئے تا کہ ہم اس مقصد کو پالیں جو کہ ایک ہی جیسا
ہندوؤں کو بھی پیارا ہے اور مسلمانوں کو بھی ہے اور وہ ہندوستان کا امن اور ترقی ہے۔17 جون کے لیکچروں کی بنیاد اس تمہید کے بعد میں اپنے مضمون کی طرف
آتا ہوں۔میں نے اس وقت ایک آیت پڑھی
ہے جو یہ ہے قُلْ اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ
لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِینَ۔اس آیت میں رسول کریم
ﷺ کا وہ دعویٰ پیش کیا گیا ہے جس پر میں نے آج کے لئے لیکچر رکھے ہیں۔آج
کے لیکچر کے میں نے تین موضوع قرار دیئے ہیں۔(1) رسول کریم ﷺ کے احسانات
(2) رسول کریم ﷺ کی قربانیاں
صلى الله
(3) رسول کریم ﷺ کا تقدس
اس آیت میں یہ تینوں امور ہی بیان کئے گئے ہیں۔گویا یہ ہیڈ نگ (Heading)
میں نے اپنے پاس سے نہیں رکھے بلکہ قرآن کریم نے پیش کئے ہیں۔رسول کریم علی
سيرة النبي عمال
32
جلد 3
سے خدا تعالیٰ نے کہلایا ہے کہ تیرے ذریعہ دنیا پر احسان کئے گئے ہیں۔تجھ سے دنیا کے
لئے قربانیاں کرائی ہیں اور تجھ کو پاک کیا گیا ہے۔صلوۃ کے معنی دعا اور رحمت کے ہیں۔پس اس کے معنی نیک سلوک اور احسان کے ہوئے۔نُسک کے معنی ذبح کر دینے کے
ہیں۔پس اس کے معنی سزا دینے کے ہوئے۔مَحْيَايَ یعنی زندگی ذاتی آرام اور آسائش
اور مَمَاة یعنی موت ذاتی قربانی کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔پس اس آیت میں یہ بتایا کہ
کہو میری عبادت یا میرا لوگوں سے حسن سلوک ( یہ بھی صلوۃ کے معنی ہیں ) اور میرا
قربانیاں کرنا اور میری اپنی زندگی اور اپنی موت یہ سب خدا ہی کے لئے ہے۔پہلی چیز
جو صَلَاتِی ہے اس میں لوگوں پر احسان کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یعنی فرمایا میرے ذریعہ
لوگوں پر احسان ہوئے ہیں۔دوسرے نُسکی وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي میں بتایا کہ میرا مارنا یا
مرنا یعنی قربانی کرنا یہ بھی خدا ہی کے لئے ہے۔اس آخری جملہ میں تقدس کی طرف
اشارہ ہے۔کیونکہ تقدس کے معنی پاک ہونے کے ہیں اور جو چیز خدا کے لئے ہوگی وہ
پاک نہ ہوگی تو اور کونسی پاک ہوگی۔پس اس آیت میں تینوں باتیں بیان کر دی گئی ہیں۔ایک تو اس آیت میں دعوی بیان کیا گیا ہے اور دوسرے گر بھی بتا دیا ہے کہ احسان اور
قربانی اور تقدس کی دلیل کیا ہوتی ہے۔ایک خاص کر اس آیت میں یہ گر بتایا گیا ہے کہ کسی شخص کے احسان یا قربانی یا
تقدس کو دیکھتے وقت اس کے اعمال کے ٹکڑوں کو نہ لینا چاہئے بلکہ
تمام زندگی پر نظر کرنی چاہئے اور اس کے اعمال کے مقصد کو دیکھنا چاہئے۔صرف سزا کو
دیکھ کر یہ خیال کر لینا کہ یہ شخص ظالم ہے درست نہیں۔یا کسی تکلیف دہ عمل کو دیکھ کر یہ
سمجھنا کہ یہ شخص ظالم ہے صحیح نہیں۔کسی کو سزا دیتے ہوئے دیکھ کر کوئی کہے کہ یہ کتنا بڑا
ظالم ہے تو بسا اوقات وہ اس کے متعلق رائے قائم کرنے میں غلطی کر جائے گا۔مثلاً ہمارے سامنے اس وقت مدرسہ کی عمارت ہے۔یہاں سے
استاد کے بید
ایک شخص گزرے اور دیکھے کہ ہیڈ ماسٹر ایک لڑکے کو بید لگا رہا ہے
سيرة النبي عمال
33
33
اور وہ کہے یہ کتنا بڑا ظلم ہو رہا ہے تو یہ درست نہ ہوگا۔کیونکہ اگر استاد کسی لڑکے کی
شرارت پر اسے سزا نہ دے گا تو اس لڑکے کے ماں باپ کو حق ہوگا کہ وہ کہیں استاد
نے اس کے لڑکے کو آوارہ کر دیا ہے اور اس کی اصلاح نہیں کی۔اور ممکن ہے کہ لڑکا
خراب ہو کر کہیں کا کہیں چلا جائے۔مثلاً لڑکے نے چوری کی یا امتحان میں نقل کی یا
کوئی بدکاری کی۔اب اگر پیار و محبت سے سمجھانے پر وہ نہیں سمجھتا اور شرارت میں
بڑھتا جاتا ہے جس پر استاد اسے سزا دیتا ہے تو یہ ظلم نہیں ہوگا بلکہ اس سے محبت اور
ہمدردی ہوگی۔پس دیکھنا یہ ہوگا کہ استاد نے لڑکے کو مارا کیوں ہے۔صرف بید لگتے
دیکھ کر یہ کہنا درست نہ ہوگا کہ اس پر ظلم کیا گیا ہے۔اسی طرح کسی گھر میں کوئی ماں یا باپ ایسا نہ ہوگا جس نے کبھی اپنے بچے کو جھڑ کا
نہ ہو یا تنبیہ نہ کی ہو یا مارا نہ ہو۔مگر یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ سب ماں باپ ظالم ہوتے
ہیں۔وہ اپنے بچوں پر ظلم نہیں کرتے بلکہ ان سے پیار اور محبت رکھتے ہیں اور ان کی
اصلاح کے لئے جب ضرورت سمجھتے ہیں سزا بھی دیتے ہیں۔ڈاکٹر کا نشتر اسی طرح کوئی شخص ہسپتال کے پاس سے گزرے اور دیکھے کہ ڈاکٹر
نے نشتر نکالا ہوا ہے اور ایک شخص کے جسم کو چیر رہا ہے تو اسے کوئی
عقلمند آدمی ظلم نہ کہے گا۔دیکھنا یہ ہوگا کہ کیوں چیرا دیا گیا ہے۔اگر ڈاکٹر چیرا دے کر
پیپ نہ نکالتا یا گندہ حصہ کو جدا نہ کرتا تو وہ شخص مر جاتا۔پس اگر ڈاکٹر کسی کے زخم سے
پیپ نکالتا ہے یا اس کے پیٹ کو چیر کر پتھری نکالتا ہے یا اس کا کوئی دانت نکالتا ہے یا
بعض دفعہ اس کا ہاتھ یا پاؤں یا ناک یا کان کاٹتا ہے تو وہ ظلم نہیں کرتا بلکہ رحم کرتا ہے۔اور جو شخص یہ دیکھے گا کہ ڈاکٹر اس قسم کا کام کر رہا ہے وہ یہی کہے گا کہ اس نے احسان
کیا ہے اور اس کے احسان ہونے کا یہ ثبوت ہے کہ لوگ خود ڈاکٹروں کے پاس جاتے
اور بڑی بڑی رقمیں دے کر اپنا ہاتھ یا پاؤں یا کوئی اور حصہ کٹواتے ہیں۔اگر یہ رحم اور
احسان نہ ہوتا تو روپیہ اس کے بدلے میں دے کر کیوں ایسا کراتے۔کیا کبھی کوئی
جلد 3
سيرة النبي علي
34
جلد 3
اپنے پاس سے روپیہ دے کر بھی سزا لیا کرتا ہے۔خدا تعالیٰ پر الزام پس دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ کسی فعل کا مقصد کیا ہے۔اس کی غرض
فائدہ پہنچانا ہے یا تکلیف دینا۔اور صرف سزا کو دیکھ کر
یہ کہنا کہ ظلم کیا گیا ہے درست نہیں ہے۔ورنہ دنیا کے سارے مجسٹریٹ ، سارے
استاد، سارے ماں باپ، سارے ڈاکٹر ظالم قرار دینے پڑیں گے۔بلکہ نَعُوذُ بِاللهِ
خدا کو بھی ظالم کہنا پڑے گا کیونکہ ہم روز دیکھتے ہیں کہ وہ ہزاروں اور لاکھوں
انسانوں کی جان نکالتا ہے۔وبائیں آتی ہیں، طوفان آتے ہیں، اگر صرف کسی
تکلیف دہ فعل کو دیکھ کر اسے ظلم قرار دینا درست ہو سکتا ہے تو پھر ماننا پڑے گا کہ
نَعُوذُ بِالله خدا بھی ظالم ہے۔لیکن اگر خدا تعالیٰ کے ایسے فعل کی کوئی حکمت ہوتی
ہے مثلاً یہی کہ ایک قوم کے نزدیک وہ پچھلے جنم کے اعمال کا نتیجہ ہوتا ہے یا ایک
دوسری قوم کے نزدیک گناہوں سے بچانے کے لئے ہوتا ہے یا اگلے جہان میں ترقی
دینے کے لئے ہوتا ہے تو ماننا پڑے گا کہ ہر سزا کو دیکھ کر اسے ظلم نہیں کہا جا سکتا۔جیسا
کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو سزا آتی ہے چاہے اسے تاریخ کا نتیجہ سمجھو، چاہے اس
دنیا کی زندگی کے اعمال کی جزا سمجھو، چاہے تنبیہ کے طور پر سمجھو، چاہے ترقی کا ذریعہ
سمجھو مگر بہر حال یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ وہ ظلم نہیں ہے بلکہ رحم ہے اور انسان کے فائدہ
کے لئے ہے۔فرض کسی انسان کے فعل میں کوئی سختی یا سزا یا موت یا قتل کا پایا جانا ظلم نہیں
ہوتا۔ظلم اُس وقت ہوتا ہے جب یہ ثابت ہو جائے کہ محبت اور شفقت، ہمدردی اور
خیر خواہی کے طور پر نہیں بلکہ انتقام اور بدلہ لینے کے لئے سزا دی گئی ہے۔اگر غصہ اور
بے پرواہی ، بدلہ اور لذت انتقام کے لئے سزا دی جائے تو یہ فعل یا تو عبث ہوگا اور یا
ظالمانہ کہلائے گا۔لیکن اگر فعل کی غرض رضائے الہی ، اصلاح نفس سزا یافتہ یا حفاظت
بنی نوع انسان یا حفاظت حقائق از لیہ ہوتو یہ فعل برا نہ ہوگا۔
سيرة النبي عمال
35
جلد 3
مذہبی لیڈروں کا لڑائی میں حصہ لینا چنانچہ ہم کہتے ہیں جتنے بڑے بڑے
مذہبی لیڈر ہوئے ہیں انہوں نے کسی
نہ کسی رنگ میں لڑائی میں حصہ لیا ہے۔رامچند رجی نے لڑائی میں حصہ لیا۔انہوں نے
راون پر جو حملہ کیا اور اسے تباہ کیا یہ درست تھا کیونکہ وہ سبق دینا چاہتے تھے کہ کسی پر ظلم
نہیں کرنا چاہئے۔ان کے اس مقصد کو دیکھ کر ہر عقلمند ان کے اس فعل کو درست کہے گا
اور ان کی تعریف کرے گا۔اسی طرح کرشن جی نے لڑائی میں حصہ لیا۔لڑائی کرنے کی
پر زور تحریک کی اور گیتا میں اس بات پر بڑا زور دیا کہ لڑائی کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔اور اچھے اغراض کے ماتحت لڑائی کرنا منع نہیں ہے۔اور بتایا ہے کہ کرشن جی لڑائی کی
تحریک خدا کے لئے ہی کر رہے تھے اس لئے ان کا فعل اچھا تھا برا نہ تھا۔اسی طرح دوسرے مذاہب میں بھی مثالیں پائی جاتی ہیں۔اگر چہ حضرت عیسی
علیہ السلام کولڑائی کا موقع نہیں ملا مگر ان کے بعد میں آنے والے پیرؤوں نے لڑائیاں
کیں اور حق کے لئے کیں۔پس جو کام دنیا کی اصلاح اور فائدہ کے لئے کیا جائے
اور نیک نیتی سے کیا جائے ، جائز حد تک کیا جائے وہ برا نہیں ہوتا بلکہ اچھا ہوتا ہے۔یہی حال رحمت کا بھی ہے۔رحم بھی اُسی وقت
رحم کس حال میں اچھا ہے اچھا ہوتا ہے جب کہ نیک نیتی اور نیک ارادہ
سے کیا جائے۔مثلا ایک شخص کے پاس کسی کا لڑکا ہو جو روز بروز خراب ہوتا جائے مگر۔وہ اسے کچھ نہ کہے اور کسی برائی سے نہ روکے تو کوئی شخص اسے اچھا نہ کہے گا۔ہر ایک
یہی کہے گا کہ اس نے بہت برا کیا، فلاں کے لڑکے کو خراب کر دیا۔اسی طرح طبعی رحم
بھی کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ایک شخص میں بزدلی پائی جاتی ہے اور اس وجہ سے وہ کسی کو
سزا نہیں دے سکتا تو یہ اس کی خوبی نہیں ، نہ قابل تعریف بات بلکہ یہ نقص ہے۔اسی
طرح اگر کوئی ریا کے طور پر رحم کرے، اس کے دل میں تو بغض بھرا ہو مگر ظاہر طور پر وہ
رحم کا سلوک کرے تو یہ بھی قابل قدر نہ ہو گا۔یا اگر نیک سلوک اس لئے کرتا ہو کہ اسے
سيرة النبي عمال
36
96
جلد 3
کچھ حاصل ہو جائے تو یہ بھی قابل تعریف نہ ہوگا۔جیسے شاعر لوگوں کی اس لئے تعریف
کرتے ہیں کہ کچھ مل جائے۔لیکن اگر حسنِ سلوک، دلیل اور برہان کے ماتحت ہو،فکر
کے نتائج میں ہو، دوسرے کے فائدہ کے لئے ہو کہ اس سے ان کی اصلاح ہوگی اور
امن قائم ہوگا تو یہ قابل قدر چیز ہوگی۔پھر نفس کے آرام کا بھی یہی حال ہے وہ جس مقصد کے لئے ہوگا
نفس کا آرام اسی کے مطابق اس کا درجہ ہوگا۔اگر وہ لذت نفس کے لئے
ستی یا تکبر کے لئے یا آرام طلبی کی غرض سے ہو تو برا ہے۔لیکن اگر حکمت کے ماتحت
ہو، اظہار شکر کے لئے ہو تو اچھا ہے۔مثلاً اگر کوئی اس لئے سوتا ہے کہ تازہ دم ہو کر خدا
کے لئے یا بنی نوع انسان کے لئے زیادہ محنت سے کام کر سکے گا تو اس کا یہ آرام پانا
قابل تعریف ہوگا۔یا کوئی کھانا اس لئے کھاتا ہو کہ طاقت پیدا ہو اور دین یا دنیا کی
خدمت کر سکوں تو یہ بھی قابل تعریف ہوگا۔یا اچھے کپڑے اس لئے پہنتا ہو کہ اللہ نے
اس پر جو احسان کیا ہے اسے ظاہر کرے، صفائی رکھے تو یہ اچھی بات ہے۔اسی طرح
اگر کوئی زہد اختیار کرے یعنی دنیا کی چیزوں کو چھوڑے تو وہ اگر اس لئے چھوڑے کہ
لوگ اس کی تعریف کریں تو یہ برافعل ہے۔لیکن اگر اس لئے چھوڑے کہ لوگوں کو نفع
پہنچائے تو اچھا ہے۔یا اگر اس لئے چھوڑے کہ لوگ اسے پیر مان لیں تو یہ برا ہے۔لیکن اگر لوگوں کے لئے قربانی کرتا ہے تو یہ اچھا ہے۔پس اس آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو سزا دینا یا ان پر رحم کرنا، کسی کو مارنا
یا خود مرنا یا زندہ رہنا اگر خدا کے لئے ہے تو اچھا فعل ہے اور اگر خدا کے لئے نہیں تو
صلى
الله
پھر اچھا فعل نہیں ہے۔رسول کریم ﷺ کی زندگی اس گھر کے ماتحت رسول کریم میلے کے اعمال کو
دیکھنا چاہئے کہ آپ کی زندگی لوگوں کے فائدہ
صلى
کے لئے تھی یا اپنے فائدہ کے لئے۔آپ کا مرنا اپنے لئے تھا یا لوگوں کے فائدہ کے
سيرة النبي علي
37
جلد 3
لئے۔آپ نے جو احسان کئے وہ اپنے فائدہ کے لئے تھے یا لوگوں کے فائدہ کے
لئے۔اگر یہ ثابت ہو جائے کہ آپ نے جو احسان کئے وہ اپنے نفس کے لئے تھے تو
پھر خواہ آپ کے دس ہزار احسان گنا دیئے جائیں یہ آپ کی کوئی خوبی نہ ہوگی۔اسی
طرح اگر یہ ثابت ہو جائے کہ آپ نے کسی کو جو سزا دی وہ غصہ اور انتظام کے طور پر
دی تھی تو بے شک یہ بری بات ہوگی۔لیکن اگر یہ ثابت کر دیا جائے کہ لوگوں کے فائدہ
کے لئے ایسا کیا گیا اور یہ ایسی ہی سزا تھی جیسی خدا تعالیٰ بھی اپنے بندوں کو دیتا ہے اور
جو دوسروں کے فائدہ کے لئے ہوتی ہے تو یہ قابل تعریف بات ہوگی۔اسی طرح اگر یہ
ثابت ہو جائے کہ رسول کریم ﷺ نے اپنی زندگی اپنے ذاتی آرام و آسائش کے
لئے خرچ کی تو یہ بری بات ہوگی۔لیکن اگر یہ ثابت کر دیا جائے کہ آپ نے اپنی
زندگی خدا تعالیٰ کے لئے خرچ کی تو یہ مقدس زندگی ہوگی۔اسی طرح آپ کی موت
اپنے لئے ہوئی تو بری ہوگی لیکن اگر خدا کے لئے ہوئی تو مقدس ہوگی۔بری قربانی
دیکھو کئی دفعہ قربانی بھی بری ہو جاتی ہے۔ہماری کتابوں میں لکھا ہے
شخص آکر اسلامی لشکر میں شامل ہو گیا اور بڑے زور سے
صلى الله
لڑتا رہا۔لوگوں نے اسے دیکھ کر کہا یہ بڑی جانبازی سے لڑا ہے مگر رسول کریم علی
نے کہا یہ جہنمی ہے۔یہ بات سن کر ان لوگوں کو بہت تعجب ہوا اور ایک شخص اس کے
پیچھے چل پڑا۔آخر وہ زخمی ہوا اور اس سے پوچھا گیا کہ تم کیوں لڑے ہو؟ تو اس نے
کہا کہ میں کسی نیک مقصد کے لئے نہیں لڑا بلکہ مجھے اس قوم سے بغض تھا اس کی وجہ
سے لڑا تھا۔تو رسول کریم ﷺ نے اس کے فعل کو پسند نہ کیا حالانکہ وہ آپ کی طرف
سے لڑا تھا بلکہ آپ نے فرمایا چونکہ یہ صداقت کے لئے نہیں لڑا بلکہ نفسانیت کے لئے
لڑا ہے اس لئے اس کا یہ فعل نا پسندیدہ ہے۔غرض جب مقصد اور مدعا اچھا ہو سزا بھی اچھی ہوتی ہے اور احسان بھی اچھا ہوتا
ہے۔لیکن اگر مقصد خراب ہو تو سزا بھی خراب ہوتی ہے اور احسان بھی۔
سيرة النبي علي
38
صلات
رسول اللہ علہ کا تقدس
جلد 3
گواحسان اور قربانی میں ہی تقدس کا ذکر آ جاتا ہے کیونکہ نیک نیتی کے ساتھ
دوسروں کے فائدہ کے لئے خدا تعالیٰ کی رضا کو مدنظر رکھ کر کام کرنے کا نام ہی نقدس
ہے۔مگر میں اصولی طور پر بھی بعض باتیں بیان کر دیتا ہوں۔تقدس کا دعویٰ
مصلحین کا سوال ہو تو
سب سے پہلی چیز دعوی ہوتا ہے اور جب
سب سے مقدم امر یہ ہے کہ دیکھا جائے کہ انہوں نے خود بھی
اس امر کا دعوی کیا ہے یا نہیں کہ جو ان کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔رسول کریم ﷺ
کے متعلق ہمیں صاف لفظوں میں تقدس کا دعویٰ نظر آتا ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے
آپ کو حکم دیا گیا تھا کہ آپ فرمائیں کہ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمْ عُمُرًا مِنْ قَبْلِهِ ۖ أَفَلَا
تَعْقِلُونَ 4۔ان کے سامنے یہ بات پیش کرو کہ میں بچپن سے تمہارے اندر رہا ہوں۔بچہ تھا کہ تم میں رہتے ہوئے بڑا ہوا۔تم نے میری ایک ایک بات دیکھی ہے۔کیا تم بتا
سکتے ہو کہ میں نے کبھی جھوٹ اور فریب سے کام لیا؟ اگر کبھی نہیں لیا تو پھر تم کس طرح
کہہ سکتے ہو کہ آج میں تم سے کوئی فریب کر رہا ہوں۔یہ رسول کریم ﷺ کا دعوی ہے
کہ آپ پر لوگ کوئی عیب نہیں لگا سکتے۔پس وہ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ خدا پر آپ
نے جھوٹ بولا۔اس دعوی کا رد چونکہ آپ کے دشمنوں نے نہیں کیا اس سے معلوم ہوتا
کہ انہیں بھی آپ کے تقدس کا اقرار تھا۔تقدس کے دعوی کا ایک اور ثبوت دوسری شہادت ایک اور ہے۔یہ بھی
قرآن کریم کی ہے اور قرآن کریم کے
نہ ماننے والوں کے لئے گو دلیل نہیں لیکن اس سے دعویٰ ضرور ثابت ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے قَدْ نَعْلَمُ اِنَّهُ لَيَحْزُنُكَ الَّذِي يَقُوْلُوْنَ فَإِنَّهُمْ لَا
يُكَذِّبُونَكَ وَلَكِنَّ الظَّلِمِيْنَ بِايْتِ اللهِ يَجْحَدُونَ 5 اللہ تعالیٰ آپ کو مخاطب