دنیا کا محسن

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 2

سيرة النبي علي
39
جلد 3
کر کے فرماتا ہے ہمیں معلوم ہے کہ لوگ تجھے جھوٹا اور فریبی کہتے ہیں، مکار اور ٹھگ
قرار دیتے ہیں ، طالب حکومت اور شوکت بتاتے ہیں۔اور یہ باتیں تجھے بری لگتی ہیں
مگر اس لئے نہیں کہ یہ تجھے برا کہتے ہیں بلکہ اس لئے کہ یہ لوگ ہماری باتوں کا انکار
کرتے ہیں۔عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ کسی کے مذہب کو اگر کوئی برا بھلا کہے تو اسے اتنا
جوش نہیں آتا جتنا اُس وقت آتا ہے جب کوئی اسے گالی دے۔مگر یہاں خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نفس کی یہ حالت ہے کہ انہیں جو چاہیں
کہہ لیں مگر خدا تعالیٰ کی باتوں کا انکار نہ کریں اور اس کی شان کے خلاف باتیں نہ
کریں۔گویا آپ کا غم و خون محض اللہ کے لئے تھا اپنی ذات کے لئے نہ تھا۔اپنے متعلق اپنی شہادت اب ایک اور شہادت آپ کے تقدس کی پیش کرتا
ہوں جو آپ کی اپنی شہادت ہے۔عموماً اپنے متعلق
اپنی شہادت کو وقعت نہیں دی جاتی لیکن یہ ایسی بے ساختہ شہادت ہے کہ جس کے
درست تسلیم کرنے سے کسی کو انکار نہیں ہوسکتا۔جب آپ کو پہلے پہل الہام ہوا تو آپ ورقہ بن نوفل کے پاس گئے جو عیسائی تھے۔ย
عیسائیوں میں چونکہ الہامی کتاب تھی اور عربوں میں نہ تھی اس وجہ سے حضرت خدیجہ
آپ کی بیوی ان کے پاس آپ کو لے گئیں تا ان سے اس کے متعلق مشورہ کریں۔آپ نے ان سے ذکر کیا کہ مجھے اس اس طرح الہام ہوا ہے۔ورقہ نے کہا تمہاری
قوم
تمہیں تمہارے وطن سے نکال دے گی۔کاش! میں اُس وقت جوان ہوتا تو تمہاری
مدد کرتا۔یہ سن کر آپ کے منہ سے بے اختیار نکل گیا اَوَ مُخْرِجيَّ هُمُ میں ہمیشہ
لوگوں کا خیر خواہ رہا ہوں اور ان کی بھلائی کی کوشش کرتا رہا ہوں پھر کس طرح ممکن ہو
سکتا ہے کہ یہ مجھے نکال دیں گے۔یہ شہادت گو آپ کی اپنی شہادت ہے مگر ہر عقلمند کو ماننا پڑے گا کہ سچی ہے۔

سيرة النبي علي
40
40
جلد 3
کیونکہ ایسے موقع پر منہ سے نکلی ہے جب کہ کسی بناوٹ کا شبہ بھی نہیں ہوسکتا تھا۔آپ
فرماتے ہیں کیا یہ بھی ممکن ہے کہ میرے جیسے خیر خواہ اور ہمدرد کو نکال دیں۔وہ لوگ
مجھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں، مجھے صدوق اور امین قرار دیتے ہیں، میری خیر خواہی
کے قائل ہیں۔پھر کس طرح ممکن ہے کہ نکال دیں۔میں نے تو کبھی کسی کو دکھ نہیں دیا،
کسی سے کبھی فریب نہیں کیا، کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔یہ بھی اس بات کی ایک شہادت ہے کہ آپ کی زندگی مقدس تھی کیونکہ آپ یہ
خیال ہی نہیں کر سکتے تھے کہ آپ کی قوم آپ کو نکال دے گی یا یہ کہ قوم کے پاس آپ
کو نکالنے کی کوئی وجہ ہوسکتی ہے۔بیوی کی شہادت چونکہ خاوند کی سب سے زیادہ راز دان بیوی ہوتی ہے اس
لئے میں آپ کی پاکیزہ زندگی سے متعلق آپ کی بیوی کی
بھی ایک شہادت پیش کرتا ہوں۔یہ شہادت لوگوں کے سامنے نہیں دی گئی کہ اس میں
بناوٹ کا شبہ ہو بلکہ علیحدہ گھر میں دی گئی ہے۔الله
رسول کریم ﷺ نے 25 سال کی عمر میں ایک چالیس سالہ عمر کی عورت سے
شادی کی۔25 سال کی عمر میں مرد پورا جوان ہوتا ہے اور چالیس سالہ عورت بڑھاپے
کی طرف جا رہی ہوتی ہے۔اس عمر کا نوجوان اول تو پہلے ہی ایسے رشتہ کو نا پسند کرتا
ہے اور اگر رشتہ ہو جائے تو نا گوار حالات رونما ہو جاتے ہیں۔وجہ یہ کہ ایسی عمر میں مرد
کی خواہشات اور ہوتی ہیں اور عورت کی اور۔لیکن رسول کریم ﷺ نے اس نکاح
کے 15 سال بعد نبوت کا دعویٰ کیا۔اُس وقت حضرت خدیجہ کی عمر 55 سال کی تھی
اور آپ کی عمر چالیس سال کی۔اس پندرہ سال کے عرصہ میں حضرت خدیجہ نے جو
نتیجہ نکالا وہ یہ تھا کہ جب آپ کو الہام ہوا اور آپ اس بات سے گھبرا گئے کہ میں کہاں
اور یہ درجہ کہاں اور آپ نے حضرت خدیجہ سے ذکر کیا تو انہوں نے آپ سے کہا گلا
وَاللهِ مَا يُخْزِيكَ اللهُ أَبَدًا إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَكْسِبُ

سيرة النبي علي
41
جلد 3
الْمَعْدُومَ وَ تَقْرِى الضَّيْفَ وَتُعِينُ عَلى نَوَائِبِ الْحَقِّ فَلَا يُسَلَّطُ اللَّهُ
عَلَيْكَ الشَّيطِيْنَ وَالْاَوْهَامَ وَالْامَرَاءَ إِنَّ اللهَ اخْتَارَكَ لِهَدَايَةِ قَوْمِکَ۔حضرت خدیجہ الہام نازل ہونے کا ذکر سن کر فوراً کہتی ہیں نہیں نہیں ! خدا کی قسم ! خدا
کبھی آپ کو ضائع نہ کرے گا۔آپ اپنے رشتہ داروں سے حسن سلوک کرتے ہیں۔کبھی کوئی بے کس آپ کو نظر نہیں آیا جس کا آپ نے بوجھ نہ اٹھایا ہو۔سارے عرب
میں یہ خوبیاں نہ تھیں آپ نے زندہ کیں۔کوئی مسافر آپ کے پاس نہیں آیا جس کی
مہمانی آپ نے نہ کی ہو۔کسی پر جائز مصیبت نہیں پڑی جس کی مدد کے لئے آپ تیار
نہ ہو گئے ہوں۔پس کبھی آپ پر خدا تعالیٰ شیاطین کو مسلط نہ کرے گا اور کبھی خدا آپ
کو مجنون نہ کرے گا۔پس اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے اپنی قوم کی
ہدایت کے لئے چن لیا ہے۔یہ اس عورت کی گواہی ہے جس نے چالیس سال کی عمر میں چھپیں سالہ مرد سے
شادی کی تھی اور اس مرد سے شادی کی تھی جو غریب تھا اور ایسی حالت میں شادی کی تھی
کہ کئی لاکھ روپیہ کی وہ مالک تھی۔پھر اس نے اپنی ساری دولت خاوند کے ہاتھ میں
دے دی تھی اور اس خاوند کے حق میں ہے جس نے وہ ساری دولت غریبوں میں لگا
دی تھی۔ایسی حالت میں اس عورت کو اپنے خاوند کے متعلق شکایت کے بیسیوں مواقع
پیدا ہو سکتے تھے۔مگر جب حضرت خدیجہ نے دیکھا کہ رسول کریم ﷺ گھبرائے ہوئے
ہیں کہ یہ بوجھ جو مجھ پر ڈالا گیا ہے مجھ سے کس طرح اٹھایا جائے گا تو وہ بے ساختہ کہہ
اٹھیں کہ کس طرح یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ خدا آپ پر شیطانوں کو مسلط کر دے۔مرد کا
عورت سے بڑھ کر محرم راز کوئی نہیں ہوسکتا۔پس یہ اس محرم راز کی شہادت ہے آپ
کے تقدس کے متعلق۔اور وہ بھی لوگوں کے سامنے نہیں کہ کہا جائے اپنے خاوند کی
حمایت کے لئے اس نے ایسا کہا بلکہ الگ طور پر آپ
کو تسلی دینے کے لئے کہتی ہے۔یہ
اتنی بڑی شہادت ہے کہ کسی کو اس کے انکار کی گنجائش نہیں ہوسکتی۔

سيرة النبي عمال
42
جلد 3
دوستوں کی شہادت یہ تو آپ کے تقدس کے متعلق آپ کی بیوی کی شہادت
ہے۔مگر بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بیویوں سے تو
اچھا سلوک کرتے ہیں مگر اپنے ملنے جلنے والوں سے ان کا سلوک اچھا نہیں ہوتا۔اس
لئے کوئی کہہ سکتا ہے مان لیا بانی اسلام کی زندگی بیوی کے متعلق پاکیزہ تھی لیکن اس
سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اپنے دوستوں کے متعلق بھی اچھی تھی اس لئے میں آپ کے
دوستوں کی شہادت پیش کرتا ہوں۔ان دوستوں میں سے ایک تو ایسے دوست کی
شہادت پیش کرتا ہوں جو آپ پر ایمان لایا۔اور ایک ایسے کی جو ایمان نہ لایا۔جو دوست ایمان لایا وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔ان کی گواہی یہ ہے جب
رسول کریم ﷺ نے دعویٰ کیا تو لوگوں میں مشہور ہو گیا کہ آپ پاگل ہو گئے ہیں یا
آپ جھوٹ بولتے ہیں۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اُس وقت مکہ سے باہر تھے۔واپسی
پر کسی دوست کے ہاں بیٹھے ہوئے تھے کہ اس شخص کی لونڈی نے آ کر کہا آپ نے سنا
کیسا اندھیر ہو گیا ہے کہ خدیجہ کے خاوند محمد (ع) نے دعوی کیا ہے کہ مجھے خدا
کی طرف سے الہام ہوتا ہے اور میں نبی ہوں۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ یہ سن کر
صلى الله
صلى الله
چپ چاپ اٹھے اور رسول کریم ہے کے پاس آئے۔آکر دروازہ پر دستک دی۔صلى الله
رسول کریم ﷺ باہر نکل کر آئے اور چاہا کہ آپ کو اپنے دعویٰ سے خبر دار کریں کہ
صلى الله
انہوں نے کہا مجھے ایک بات پوچھ لینے دیں۔آپ نے رسالت کا دعویٰ کیا ہے، کیا یہ
صحیح ہے؟ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہاں۔انہوں نے کہا بس، میں اور کچھ نہیں معلوم
کرنا چاہتا۔میں جانتا ہوں کہ آپ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور میں آپ پر ایمان لاتا
ہوں۔رسول کریم علیہ فرماتے ہیں میں نے جسے بھی اسلام کی دعوت دی اس میں کچھ
کبھی پائی لیکن ابوبکر نے فوراً ہی میری بات کو قبول کر لیا 8۔(اس سے مراد خاندان کے
باہر کے لوگ ہیں ورنہ حضرت خدیجہ ، حضرت علی اور زید بن حارثہؓ جو بیٹوں کی طرح
آپ کے گھر میں پلے تھے اس میں شامل نہیں۔یہ لوگ فوراً ایمان لے آئے تھے۔)

سيرة النبي عمال
43
جلد 3
یہ دوست کی شہادت ہے کہ وہ کوئی دلیل، کوئی ثبوت ، کوئی معجزہ طلب نہیں کرتا۔صرف اتنا کہتا ہے کہ یہ بتا دیجئے کیا آپ نے دعویٰ کیا ہے؟ اور جب اسے معلوم ہوتا
ہے کہ دعویٰ کیا ہے تو ایمان لے آتا ہے۔الله
ایک اور دوست آپ کا حکیم ابن حزام تھا۔وہ رسول
کریم ﷺ کی وفات کے
قریب جا کر ایمان لایا۔21 سال کے قریب وہ آپ کا مخالف رہا۔مگر باوجود اس کے
کہ اس نے آپ کے دعوی کو نہ مانا، تا ہم اتنا اخلاص رکھتا تھا کہ ایک بادشاہ کا مال
جب مکہ میں آ کر نیلام ہوا تو ایک کوٹ جو کئی سو کی قیمت کا تھا اور لوگوں کو بہت پسند آیا
تھا اسے جب اس نے دیکھا تو کہنے لگا محمد (ﷺ) سے زیادہ یہ کسی کو نہ بجے گا۔اس
الله
نے وہ کوٹ خرید لیا اور ہدیہ کے طور پر آپ کے لئے مدینہ میں لے کر آیا 9۔اس اخلاص سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ یہ سمجھتا تھا کہ آپ کو غلطی لگ گئی ہے۔مگر یہ نہ سمجھتا تھا کہ آپ فریب دے رہے ہیں۔تبھی تو با وجود ایمان نہ لانے
کے وہ آپ کے لئے ایک قیمتی تحفہ خرید کر مکہ سے مدینہ تین سومیل کی مسافت طے
کر کے لے گیا۔ایک غیر جانبدار کی شہادت لیکن بعض دفعہ دوست کی شہادت کے متعلق بھی
کہا جاتا ہے کہ دوست جو ہوا اس کی شہادت
دوست کے حق میں ہی ہوگی اس لئے میں ایک غیر جانبدار کی شہادت پیش کرتا ہوں۔وہ آپ کے بچپن کے متعلق ہے اور یہ ایک لونڈی کی شہادت ہے۔ابو طالب کی لونڈی
کہتی ہے جب بچپن میں آپ اپنے چا ابو طالب کے گھر آئے تو سارے بچے آپس
میں لڑتے جھگڑتے تھے مگر آپ نے کبھی ایسی باتوں میں حصہ نہ لیا۔کھانے پینے کی
چیزوں کو دیکھ کر سارے بچے لپک پڑتے مگر آپ کبھی آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھتے۔جو
کچھ دے دیا جاتا کھا لیتے ، خود کچھ نہ مانگتے 10۔یہ آپ کے وقار، عزت نفس اور
سیر چشمی کے متعلق شہادت ہے۔

سيرة النبي عليه
44
جلد 3
بہت بڑے دشمن کی شہادت مگر کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ ایک وقت اور ایک
صلى الله
حالت کے متعلق ہے اس لئے میں ایسی شہادت
پیش کرتا ہوں جو رسول کریم ﷺ کے سب سے بڑے دشمن کی ہے اور بچپن سے لے کر
ادھیڑ عمر تک کے زمانہ کے متعلق ہے۔اس شخص نے آپ کی مخالفت میں ہر طرح سے حصہ
لیا تھا۔آپ پر پتھر پھینکے، آپ کے قتل کے منصوبے کئے۔اس کا نام النضر بن الحارث
تھا۔یہ اُن 19 اشخاص میں سے تھا جو رسول کریم علیہ کے قتل کے منصوبہ میں شامل
تھے۔جب دعویٰ کے بعد لوگ مکہ میں آنے لگے اور رسول کریم ﷺ کے دعوئی کا چرچا
پھیلا تو مکہ کے لوگوں کو فکر پیدا ہوئی کہ حج کا موقع آ رہا ہے، بہت سے لوگ یہاں
آئیں گے اور ان کے متعلق پوچھیں گے تو ان کو کیا جواب دیں گے۔اس کے لئے
انہوں نے مجلس کی جس میں قریش کے بڑے بڑے سردار ا کٹھے ہوئے تا کہ سب مل کر
ایک جواب سوچ لیں۔ایسا نہ ہو کہ کوئی کچھ کہے اور کوئی کچھ اور سب ہی لوگ ہم کو
جھوٹا سمجھیں۔اُس مجلس میں مختلف جواب پیش کئے گئے۔ایک شخص نے کہا یہ کہہ دو
جھوٹا ہے اُس وقت النضر بن الحارث کھڑا ہوا اور کہنے لگا قَدْ كَانَ مُحَمَّدٌ فِيُكُمُ
غُلَامًا حَدَثًا أَرْضَاكُمْ فِيْكُمْ وَأَصْدَقَكُمْ حَدِيثًا وَأَعْظَمَكُمْ أَمَانَةً حَتَّى إِذَا
رَأَيْتُمْ فِي صُدْغَيْهِ الشَّيْبَ وَجَاءَ كُمُ بِمَا جَاءَ كُمُ قُلْتُمُ سَاحِرٌ لَا وَاللَّهِ مَا
هُوَ بِسَاحِرٍ 11 وہ بڑے جوش سے کہنے لگا جواب وہ سوچو جو معقول ہو۔محمد تمہارے
اندر پیدا ہوا۔تمہارے اندر جوان ہوا۔تم سب اسے پسند کرتے تھے اور اس کے
اخلاق کی تعریف کرتے تھے۔اسے سب سے سچا سمجھتے تھے۔یہاں تک کہ وہ بوڑھا ہو
گیا اور اس کے سر میں سفید بال آگئے اور اس نے وہ دعویٰ کیا جو کرتا ہے۔اب اگر تم
کہو گے کہ وہ جھوٹا ہے تو اسے کون جھوٹا مانے گا۔لوگ تمہیں ہی جھوٹا کہیں گے اس
جواب کو چھوڑ کر کوئی اور جواب گھڑو۔یہ دشمن کی گواہی ہے اور بہت بڑے دشمن کی گواہی ہے۔پھر تائید کے لئے گواہی

سيرة النبي علي
45
جلد 3
نہیں بلکہ ایسی مجلس میں پیش کی گئی ہے جو آپ کی مخالفت کے لئے منعقد کی گئی تھی اور
اس لئے پیش کی گئی تھی کہ کس طرح لوگوں کو آپ کی طرف سے پھرایا جائے۔خادم کی شہادت پھر بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے دوستوں سے بھی اچھا
سلوک کرتے ہیں۔بیویوں سے بھی اچھا معاملہ کرتے ہیں۔بھائیوں سے بھی عمدگی سے پیش آتے ہیں۔مگر اپنے نوکروں پر سختی کرتے ہیں۔اس
لئے یہ سوال ہو سکتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کا سلوک نوکروں سے کیسا تھا۔اس کے
لئے ایک ایسے شخص کی شہادت پیش کی جاتی ہے جو بچپن سے رسول کریم ﷺ کی
خدمت میں رہا اور آپ کی وفات تک آپ کے پاس رہا۔وہ شخص انس تھے۔وہ بیان
کرتے ہیں خواہ مجھ سے کوئی کام کتنا ہی خراب ہو جائے کبھی رسول کریم کے غصہ نہ
ہوتے تھے اور نہ بری نظر سے دیکھتے تھے۔پھر آپ نے مجھے کوئی کام ایسا نہیں بتایا جو
میں نہ کر سکتا تھا۔اور جو کام مجھے بتاتے آپ بھی میرے ساتھ اس میں شامل ہو جاتے
اور آپ کبھی سخت کلامی نہ کرتے تھے 12۔معاملہ کرنے والے کی شہادت پھر کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے
دوستوں اور نوکروں سے بھی اچھا معاملہ
کرتے ہیں مگر جب کسی سے مشارکت مالی انہیں ہو جاتی ہے تو پھر ان کی حقیقت ظاہر
الله
ہو جاتی ہے۔اس لئے رسول کریم ﷺ کے ساتھ جن لوگوں کو معاملہ پڑا ہم ان کی
شہادت پر نگاہ ڈالتے ہیں۔قیس بن سائب ایک شخص تھا جس سے رسول کریم ﷺ نے مل کر تجارت کی
تھی۔وہ مدتوں تک مسلمان نہ ہوا۔فتح مکہ کے بعد وہ آپ کے پاس آیا اور کسی نے
بتایا کہ یہ فلاں شخص ہے۔آپ نے فرمایا میں تمہاری نسبت اسے زیادہ جانتا ہوں۔اس سے مل کر میں نے تجارت کی تھی۔اس نے کہا نِعْمَ الشَّرِيكُ لَا يُدَارِى
وَلَا يُمَارِى وَلَا يُشَارِی 13 کہ اس سے اچھا شریک میں نے نہیں دیکھا۔اس نے

سيرة النبي علي
46
جلد 3
کبھی ٹھگی نہ کی ،
کبھی کوئی شرارت نہ کی ، کبھی کوئی جھگڑا نہ کیا۔وصال کے بعد کی شہادتیں پھر کہا جا سکتا ہے کہ آپ بڑے آدمی تھے زندگی
میں لوگ ان سے ڈرتے تھے اور کوئی مخالفانہ
بات نہ کہہ سکتے تھے۔اس لئے میں اُس زمانہ کو لیتا ہوں جب کہ آپ فوت ہو گئے کہ
اُس وقت آپ کے متعلق کیا شہادت ملتی ہے۔دوسری بیوی کی شہادت اس زمانہ کے متعلق بھی پہلے میں آپ کی ایک بیوی
کی شہادت پیش کرتا ہوں اور وہ حضرت عائشہؓ ہیں
جو آپ کی 9 بیویوں میں سے ایک ہیں۔کسی کی دو بیویاں ہوں تو اس کے متعلق
شکایت پیدا ہو جاتی ہے مگر آپ کی 9 بیویاں تھیں اور بڑھاپے کی عمر کی تھیں۔اور وہ
بیویاں تھیں جن کو کبھی پیٹ بھر کھانا نہ ملا تھا۔مگر کسی نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے
جب پوچھا رسول کریم کے خلق کے متعلق تو کچھ بتائیے تو انہوں نے کہا كَانَ خُلُقُهُ
الْقُرْآنُ 14 قرآن میں جن اخلاق حمیدہ کا ذکر ہے وہ سارے کے سارے آپ میں
پائے جاتے تھے۔حضرت عائشہ کی محبت کا یہ حال تھا کہ کسی نے انہیں دیکھا کہ روٹی کھا رہی ہیں
اور آنکھوں سے آنسو جاری ہیں۔کیوں رو رہی ہیں؟ تو کہا کیوں نہ
صا یہ کیا ، آ
روؤں۔رسول کریم ﷺ فوت ہو گئے مگر کبھی چھنے آٹے کی روٹی میں پکا کر ان کو نہ کھلا
سکی۔اب جو میں ایسی روٹی کھا رہی ہوں تو میرے گلے میں پھنس رہی ہے۔اس وقت
اگر رسول کریم ﷺ ہوتے تو میں انہیں یہ روٹی کھلاتی۔کسی کو جب ذرا آرام مل جاتا ہے تو وہ اپنے پیارے سے پیارے عزیزوں کو
بھول جاتا ہے مگر حضرت عائشہ جو نو جوانی میں بیوہ ہو گئی تھیں، جنہیں کوئی دنیاوی
آرام رسول کریم ﷺ کی زندگی میں حاصل نہ ہوا تھا وہ آپ کے اخلاق کی ایسی معتقد
صلى الله
صلى الله
ہیں کہ جب انہیں اچھی چیز ملتی ہے تو کہتی ہیں کاش ! رسول کریم ﷺ ہوتے تو میں

سيرة النبي عمال
47
جلد 3
انہیں کھلاتی۔خلفاء کی شہادتیں
پھر میں آپ کے خلفاء کی شہادت کو لیتا ہوں۔عام طور پر یہ
ہوتا ہے کہ جب کوئی کسی کا قائم مقام بنتا ہے تو اس کی مذمت
کرتا ہے تا کہ اپنی عزت قائم کرے۔سوائے اس کے جسے خاص روحانی اور اخلاقی
تعلقات ہوں۔حضرت ابوبکر کی شہادت ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ جو
رسول کریم اے کے پہلے خلیفہ ہوئے جب ان
کے وقت میں سارے عرب میں بغاوت ہوگئی اور لوگوں نے کہہ دیا ہم ٹیکس نہیں
دیں گے تو آپ کو مشورہ دیا گیا کہ ان لوگوں سے مقابلہ پیش آ گیا ہے اس لئے
رسول کریم ﷺ نے وفات سے قبل جو لشکر روانہ کیا تھا اسے روک لیا جائے۔پہلے
بغاوت کو فرو کر لیا جائے اور پھر لشکر کو بھیجا جائے۔مگر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے
دل میں رسول کریم ﷺ کی اتنی عظمت تھی کہ اپنے باپ کا نام لے کر کہنے لگے کیا
ابن ابی قحافہ کی یہ طاقت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھیجے ہوئے لشکر کو
روک لے۔خدا کی قسم ! اگر دشمن مدینہ میں آ کر ہماری عورتوں کو گھسیٹنے لگے تو بھی
میں رسول کریم ﷺ کے بھیجے ہوئے لشکر کو نہیں روکوں گا15۔اس واقعہ کو سن کر کوئی کہہ سکتا ہے اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ بانی اسلام اپنے
دعوی میں بچے تھے۔ہم بھی کہتے ہیں بے شک صرف اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا مگر اس
سے یہ تو ضرور ثابت ہوتا ہے کہ وہ نہایت راستباز اور متقی انسان تھے کہ ان کی وفات
کے بعد بھی ان کے قول کا پاس ان کے شاگردوں کو غیر معمولی حد تک تھا۔دوسری شہادت آپ کے دوسرے خلیفہ کی پیش کرتا
حضرت عمرؓ کی شہادت ہوں اور وہ بھی موت کے وقت کی۔جب حضرت عمر
فوت ہونے لگے تو انہوں نے اس بات کے لئے بڑی تڑپ ظاہر کی کہ آپ کو

سيرة النبي متر
48
جلد 3
رسول کریم ﷺ کے قدموں میں دفن ہونے کی جگہ مل جائے۔چنانچہ انہوں
نے حضرت عائشہؓ سے کہلا بھیجا کہ اگر اجازت دیں تو مجھے آپ کے پہلو میں
دفن کیا جائے 16۔حضرت عمر وہ انسان تھے جن کے متعلق عیسائی مؤرخ بھی لکھتے ہیں کہ انہوں
نے ایسی حکومت کی جو دنیا میں اور کسی نے نہیں کی۔وہ رسول کریم ﷺ کو گالیاں دیتے
ہیں مگر حضرت عمرؓ کی تعریف کرتے ہیں۔ایسا شخص ہر وقت کی صحبت میں رہنے والا
مرتے وقت یہ حسرت رکھتا ہے کہ رسول کریم علیہ کے قدموں میں اسے جگہ مل
ﷺ
جائے۔اگر رسول کریم ﷺ کے کسی فعل سے بھی یہ بات ظاہر ہوتی کہ آپ خدا کی
رضا کے لئے کام نہیں کرتے تو کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسا انسان اس درجہ کو پہنچ کر
کبھی یہ خواہش کرتا کہ آپ کے قدموں میں جگہ پائے۔حضرت عثمان کی شہادت تیسری شہادت میں آپ کے تیسرے خلیفہ کی پیش
کرتا ہوں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس قدر آپ
کی عزت و احترام ان کی نظر میں تھا۔حضرت عثمان کے زمانہ میں بغاوت ہوگئی اور
باغیوں نے یہ منصوبہ کیا کہ ان کو مار دیں۔اُس وقت حضرت معاویہؓ ان کے پاس
آئے اور انہوں نے یہ تجویز پیش کی کہ چونکہ باغیوں کا خیال ہے کہ آپ کو مار کر کسی
اور صحابی کو خلیفہ بنا لیں گے اس لئے آپ بڑے بڑے صحابہ کو باہر بھیج دیں۔مگر اُس
وقت جبکہ بغاوت پھیل رہی تھی اور حضرت عثمانؓ کو اپنی جان کا خطرہ تھا انہوں نے کہا
اے معاویہ ! یہ کس طرح مجھ سے امید کی جاسکتی ہے کہ میں اپنی جان بچانے کے لئے
ان لوگوں کو مدینہ سے باہر بھیج دوں جنہیں محمد ﷺ نے جمع کیا تھا۔گویا انہوں نے
اپنی جان قربان کر دی مگر صحابہ کو باہر بھیجنے کے لئے تیار نہ ہوئے۔اس لئے کہ ان کو
محمد ﷺ نے جمع کیا تھا۔کیا یہ ادب اور یہ احترام اس شخص کے دل میں پیدا ہوسکتا ہے جس نے ساری عمر

سيرة النبي متر
49
جلد 3
رسول کریم ﷺ کے ساتھ رہ کر آپ
کی کوئی ٹھگی دیکھی ہو۔حضرت علی کی شہادت حضرت علی چونکہ آپ کے عزیز ترین رشتہ دار تھے اور
ان کی ساری زندگی ہی آپ کی صداقت کی شہادت میں
شہادت کا نتیجہ
پیش کی جاسکتی ہے اس لئے ان کے کسی خاص واقعہ کو بیان کرنا میں ضروری نہیں سمجھتا۔یاد رکھو شہادت اُسی وقت کے لوگوں کی ہوتی ہے۔پس آپ کی
بیوی کی شہادت پیش کی گئی کہ آپ کے اخلاق نہایت اعلیٰ تھے۔پھر آپ کے دوستوں، دشمنوں کی شہادت پیش کی گئی ہے۔پھر وفات کے بعد کے
زمانہ کے متعلق شہادت پیش کی گئی ہے۔پھر کیا یہ ہوسکتا ہے کہ موقع کے لوگوں کی گواہی
تو قابل اعتبار نہ سمجھی جائے اور بعد کے لوگ جو کہیں اسے درست مان لیا جائے؟ موقع
صلى الله
ہی کی گواہی اصل گواہی ہوتی ہے اور موقع کے دوست دشمن سب کہتے ہیں کہ محمد علی
مقدس وجود تھے۔پھر کوئی وجہ نہیں کہ بعد میں آنے والے لوگ آپ کو مقدس نہ کہیں۔خدا تعالیٰ کے لئے غیرت دوسرا ثبوت آپ کے تقدس کا وہ غیرت ہے جو
آپ خدا تعالیٰ کے متعلق رکھتے تھے۔ایک مشہور
واقعہ ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ آپ کو خدا تعالیٰ کے لئے کس قدر غیرت تھی۔جب
احد کی لڑائی ہوئی تو اس میں بہت سے مسلمان زخمی ہوئے۔خود رسول کریم ﷺ بھی
زخمی ہو گئے اور دشمنوں نے سمجھا کہ آپ کو انہوں نے مار ڈالا ہے۔یہ سمجھ کر مکہ کے
ایک سردار نے میدان جنگ میں بلند آواز سے کہا بتاؤ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )
کہاں ہے؟ آپ نے فرمایا کوئی جواب نہ دو۔کوئی جواب نہ پا کر اس نے کہا ہم
نے محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو مار دیا ہے۔پھر اس نے کہا ابوبکر کہاں ہے؟
رسول
کریم ﷺ نے فرما یا کوئی نہ بولو۔اس نے کہا ہم نے ابو بکر کو بھی مار دیا ہے۔پھر اس نے کہا عمر کہاں ہے؟ حضرت عمرؓ جوش سے بولنے لگے کہ میں تمہاری خبر لینے
کے لئے موجود ہوں مگر آپ نے انہیں روکا کہ جواب مت دو۔اس پر اس نے کہا ہم

سيرة النبي علي
50
جلد 3
صلى
الله
نے
عمر کو بھی مار دیا ہے۔پھر اس نے کہا اُعُلُ هُبَل۔اُعْلُ هُبَل هُبَل (جو مکہ کا
ایک بت تھا ) کی شان بلند ہو۔کیونکہ ہم نے بتوں کے مخالفوں کو مار دیا ہے۔اس پر
رسول کریم ﷺ جو بھی فرما چکے تھے کہ خاموش رہو اور کوئی جواب نہ دو کیونکہ مصلحت
اسی میں تھی ، بہت سے مسلمان زخمی تھے اور خطرہ تھا کہ کفار پھر لوٹ کر ان پر حملہ آور نہ
ہوں، فرمانے لگے کہ جواب کیوں نہیں دیتے؟ کہو اللَّهُ أَعْلَى وَ أَجَلُّ اللَّهُ أَعْلَى
وَ اَجَلُّ 17 - اللہ ہی عزت والا اور شان والا ہے۔اللہ ہی عزت والا اور شان والا
ہے۔اب دیکھو کہ باوجود ایسے نازک موقع کے کہ بہت کثرت سے مسلمان زخمی پڑے
تھے اور بظاہر مسلمانوں کو شکست ہو گئی تھی آپ نے خدا تعالیٰ کی توحید پر حرف آتے
دیکھ کر خاموش رہنے کو پسند نہ کیا۔حالانکہ اپنی موت کی خبر کی تردید نہ کرنے دی۔اُس
وقت بولنے کا صرف یہی نتیجہ نظر آتا تھا کہ دشمن حملہ کر کے سب کو مار ڈالے۔مگر جب
آپ نے خدا تعالیٰ کی تحقیر سنی تو فوراً جواب دینے کا ارشاد فرمایا۔رسول کریم نے کے پیدا کردہ پھل تیسرا ثبوت آپ کی تقدیس کا وہ
پھل ہیں جو آپ نے پیدا کئے اور
صل
اس کے لئے میں حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمانؓ اور حضرت علیؓ کو پیش کرتا
ہوں۔متعصب سے متعصب عیسائی جو رسول کریم ﷺ پر ناپاک سے ناپاک حملے
کرتے ہیں وہ بھی کہتے ہیں ابوبکر اور عمر بہت اچھے انسان تھے۔وجہ یہ کہ انہوں نے
دنیا کے لئے اتنی قربانیاں کی ہیں کہ دشمن بھی ان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔مگر جب دشمن یہ مانتے ہیں کہ ابو بکر اور عمر بہت اعلیٰ انسان تھے جنہوں نے دنیا کو
بے شمار فوائد پہنچائے تو سوال یہ ہے کہ کیا ایسے مفید وجود نَعُوذُ بِاللہ ایک ٹھگ اور
عیاش نے پیدا کر دیئے؟ وہ شخص جس کی نظر دوسروں کے مال پر ہو وہ کہاں ا
انسان پیدا کر سکتا ہے جو اپنا مال بھی خدا کی راہ میں لٹا دیں۔ٹھگوں سے ٹھگ ہی پیدا
ہوتے ہیں اور عیاشوں سے عیاش ہی بنتے ہیں۔کبھی ٹھگوں سے نیک اور عیاشوں سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی