دنیا کا محسن

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 7

سيرة النبي عليه
99
99
جلد 3
اور آپ اسے چھوڑنا نہ چاہتے تھے۔مگر آپ نے خدا کے لئے اس کی بھی قربانی کی۔آپ کو وطن سے جو محبت تھی اس کا پتہ اس سے ملتا ہے کہ جب آپ وطن چھوڑ نے لگے
تو آپ کو اس کا بہت صدمہ ہوا اور آپ نے درد ناک الفاظ میں مکہ کی طرف دیکھ کر
اسے مخاطب کر کے کہا کہ اے مکہ! مجھے تو بہت ہی پیارا ہے مگر افسوس کہ تیرے رہنے
والے مجھے یہاں نہیں رہنے دیتے 71۔یہ تو وطن کی وہ قربانی تھی جو آپ نے مجبوری کی
حالت میں کی۔مگر اس کے بعد آپ نے وطن کی ایسی شاندار قربانی کی کہ جس کی نظیر
نہیں ملتی۔مکہ سے نکالے جانے کے آٹھ سال بعد آپ پھر مکہ کی طرف واپس آئے
اور اس دفعہ آپ کے ساتھ دس ہزار کا لشکر تھا۔مکہ کے لوگ آپ کا مقابلہ نہ کر سکے اور
مکہ آپ کے ہاتھوں پر فتح ہوا۔اور آپ اسی مکہ میں جس میں سے صرف ایک ہمراہی
کے ساتھ آپ کو افسردگی سے نکلنا پڑا تھا ایک فاتح جرنیل کی صورت میں داخل
ہوئے۔وہ لوگ جو آپ کو نکالنے والے تھے یا مارے جاچکے تھے یا اطاعت قبول کر
چکے تھے اور مکہ آپ کو اپنی آغوش میں لینے کے لئے ایک مضطرب ماں کی طرح تڑپ
رہا تھا۔لیکن باوجود اس کے کہ آپ کو اس شہر سے بہت محبت تھی اور وہاں خانہ کعبہ تھا
آپ نے اسلام کی خاطر اور اس قوم کی خاطر جس نے تکلیف کے وقت آپ کو جگہ دی
تھی اس کا دل رکھنے کے لئے مکہ کی رہائش کا خیال نہ کیا اور واپس مدینہ تشریف لے
گئے۔یہ آپ کی وطن کی دوسری قربانی تھی۔آرام کی قربانی آپ نے بڑی بڑی تکلیفیں اٹھائیں اور ساری عمر اٹھا ئیں۔ملکہ
میں تو کفار دکھ دیتے ہی رہے مگر مدینہ میں بھی منافقوں نے
آرام نہ لینے دیا۔علاوہ ازیں آپ سارا سارا دن اور آدھی آدھی رات تک کام میں
لگے رہتے تھے۔راتوں کو اٹھ کر عبادت کرتے۔اس طرح آپ نے اپنی آسائش اور
آرام کو قربان کر دیا۔آپ نے نہ اچھے کپڑے پہنے، نہ اچھے کھانے کھائے۔عورتوں
نے مال کا مطالبہ کیا تو انہیں جواب دیا میری زندگی میں تو تمہیں مال نہیں مل سکتا۔یہ

سيرة النبي عمال
100
جلد 3
سب باتیں ایسی ہیں جو آرام کی قربانی سے تعلق رکھتی ہیں۔رشتہ داروں کی قربانی آپ ﷺ کس طرح رشتہ داروں کی قربانی کے لئے
تیار رہتے تھے اس کی مثال کے طور پر ایک تو اس واقعہ
کو پیش کیا جا سکتا ہے کہ ایک دفعہ ایک عورت نے چوری کی۔وہ ایک بڑے خاندان
سے تھی۔لوگوں نے اس کی سفارش کی۔آپ اس پر بہت ناراض ہوئے اور فرمایا کہ
انصاف اور عدل کی خاطر میں کسی کی پرواہ نہیں کرتا۔اگر فاطمہ میری بیٹی سے بھی ایسا
فعل سرزد ہو تو اسے بھی سزا دی جائے گی12۔یہ واقعہ تو آپ کے قلبی خیالات پر
دلالت کرتا ہے مگر عملی ثبوت بھی کثرت سے ملتے ہیں۔مثلاً یہ کہ باوجود اس کے کہ صحابہ
آپ کے پسینہ کی جگہ خون بہانے کے لئے تیار تھے آپ خطرناک سے خطرناک
مقامات پر اپنے رشتہ داروں کو بھیجتے تھے۔چنانچہ حضرت علیؓ کو ہر میدان میں آگے
رکھتے ، اسی طرح حضرت حمزہ کو۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ لڑائیوں میں آپ کے عزیز ترین
رشتہ دار مارے گئے۔چنانچہ حضرت حمزہ احد کی لڑائی میں اور حضرت جعفر شام کے سریہ
میں مارے گئے۔اول الذکر آپ کے چچا اور ثانی الذکر آپ کے چا زاد بھائی تھے۔جان کی قربانی جان
کی قربانی بھی بہت بڑی قربانی ہے حتی کہ بعض لوگ غلطی
سے صرف اسی قربانی کو قربانی سمجھ بیٹھے ہیں۔آپ نے اس
قربانی کو بھی خدا تعالیٰ اور بنی نوع انسان کے لئے پیش کیا۔اشاعتِ حق کے لئے ہر
خطرہ کو برداشت کیا۔چنانچہ مکہ میں آپ پر اشاعت توحید کی وجہ سے مکہ والوں نے
سخت سے سخت ظلم کیا اور آپ کے مارنے پر انعامات مقرر کئے مگر آپ نے ذرہ بھر بھی اپنی
جان کی پرواہ نہیں کی بلکہ ہمیشہ جان کے خطرہ سے استغنا کیا۔چنانچہ آپ بے دھڑک ہو
کر سخت سے سخت دشمنوں کے پاس تبلیغ کے لئے چلے جاتے تھے۔چنانچہ ایک دفعہ
آپ تن تنہا طائف تبلیغ کے لئے چلے گئے حالانکہ طائف ان لوگوں کے اثر کے نیچے
تھا جو آپ کے سخت دشمن تھے۔وہاں جا کر تبلیغ کرنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہاں کے رؤسا

سيرة النبي عمال
101
جلد 3
نے آپ کے پیچھے لڑکوں اور کتوں کو لگا دیا جو آپ پر پتھر پھینکتے تھے اور آپ کو کاٹتے
تھے۔وہ کئی میل تک آپ کا تعاقب کرتے آئے اور آپ پر اس قدر پتھر پڑے کہ
آپ کا سب جسم لہولہان ہو گیا اور جوتیوں میں خون بھر گیا۔آپ بعض دفعہ زخموں کی
تکلیف اور خون کے بہنے کی وجہ سے گر جاتے تھے تو وہ کم بخت آپ کے بازو پکڑ کر
آپ کو کھڑا کر دیتے تھے اور پھر مارنے لگتے 73۔اسی طرح ایک دفعہ رات کے وقت شور پڑا اور سمجھا گیا کہ دشمن نے حملہ کر دیا
ہے۔صحابہ اس شور کو سن کر گھروں سے نکل کر ایک جگہ جمع ہونے لگے کہ تا تحقیق کریں
که شور کیسا ہے۔اتنے میں کیا دیکھتے ہیں کہ رسول
کریم ﷺ گھوڑے پر چڑھے ہوئے
جنگل سے واپس آ رہے ہیں اور معلوم ہوا کہ آپ تن تنہا شور کی وجہ دریافت کرنے کے
صلى الله
لئے چلے گئے تھے تا ایسا نہ ہو کہ دشمن اچانک مدینہ پر حملہ کر دے74۔ایک اور مثال جان کی قربانی کی غزوہ حنین کا واقعہ ہے۔غزوہ حنین میں بہت
سے ایسے لوگ شامل تھے جو ابھی مسلمان نہ ہوئے تھے۔فتح مکہ کے بعد قومی جوش کی
وجہ سے شامل ہو گئے تھے۔ہوازن کے مقابلہ کی تاب نہ لا کر وہ لوگ پسپا ہو گئے اور
ان کے بھاگنے سے صحابہ کی سواریاں بھی بھاگ پڑیں اور چار ہزار دشمن کے مقابلہ
میں صرف رسول کریم ﷺ اور بارہ صحابی رہ گئے۔اُس وقت چاروں طرف سے
تیروں کی بارش ہو رہی تھی اور وہاں کھڑے رہنے والوں کے مارے جانے کا سو
فیصدی احتمال تھا۔صحابہ نے چاہا کہ رسول کریم علیہ کو واپس لوٹائیں اور حضرت ابو بکر
اور حضرت عباس نے گھوڑے کی باگ پکڑ کر واپس کرنا چاہا مگر رسول کریم ﷺ نے
فرمایا کہ باگ چھوڑ دو اور بجائے پیچھے ہٹنے کے آگے بڑھ گئے اور فرمایا اَنَا النَّبِيُّ لَا
گذب 75 میں خدا کا نبی ہوں جھوٹا نہیں ہوں۔یعنی اس صورت میں میں اپنی جان کی
کیا پرواہ کرسکتا ہوں۔اُحد کی جنگ میں ایک بہت بڑا دشمن آپ پر حملہ کرنے کے لئے آیا۔چونکہ وہ
صلى الله

سيرة النبي علي
102
جلد 3
تجربہ کار جرنیل تھا صحابہ نے اسے روکنا چاہا مگر آپ نے فرمایا آنے دو۔وہ مجھ پر حملہ
آور ہوا ہے میں ہی اس کا جواب دوں گا 76۔جب آپ مدینہ تشریف لے آئے تھے تو علاوہ جنگوں کے خفیہ حملے بھی آپ
کی جان پر ہوتے رہتے تھے۔چنانچہ ایک دفعہ مکہ سے ایک شخص کو لالچ دے کر بھیجا
گیا کہ آپ کو خفیہ طور پر مار آئے۔یہ شخص اپنے ارادہ میں کامیاب نہ ہوا اور
گرفتار کر لیا گیا۔یہود بھی آپ کے قتل کے درپے رہتے تھے۔ایک دفعہ آپ کو اپنے محلہ میں بلا کر
پر پتھر پھینکنا چاہا مگر آپ کو معلوم ہو گیا اور آپ واپس تشریف لے آئے 77۔ایک دفعہ ایک یہودی عورت نے آپ کی دعوت کی اور کھانے میں زہر ملا دیا۔آپ نے ایک ہی لقمہ کھایا تھا کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو حقیقت پر آگاہ کر دیا 78۔تبوک کی جنگ سے واپسی کے وقت چند منافق آگے بڑھ کر راستہ میں چھپ
گئے اور آپ پر اندھیرے میں قاتلانہ وار کرنا چاہا مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو مطلع کر دیا۔آپ نے ان لوگوں کو بھی چھوڑ دیا 79۔غرض آپ پر بڑے بڑے خطرناک حملے کئے گئے اور 23 سال کے لمبے عرصہ
میں ہر روز گویا آپ کو قتل کرنے کی تجویز کی گئی اور صرف اس وجہ سے کہ آپ تو حید کا
وعظ کیوں کرتے تھے اور کیوں نیکی اور تقویٰ کی طرف بلاتے تھے۔مگر آپ نے اپنی
جان کو روز کھو کر صداقت کا وعظ کیا اور سچائی کو قائم کیا۔تعجب ہے کہ لوگ ان لوگوں کو
قربانی کرنے والے سمجھتے ہیں جنہیں ایک موقع جان دینے کا آیا اور ان کی جان
چلی گئی مگر اس کی قربانی کا اقرار کرنے سے رکتے ہیں جس نے ہر روز سچائی کے لئے
اپنی جان کو پیش کیا۔گو یہ اور بات ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنی مصلحت سے اس کی جان
کو محفوظ رکھا۔قربانی تو اپنی جان کو ہلاکت میں ڈالنے کا نام ہے۔آگے ہلاکت نہ
آئے تو اس میں اس شخص کا کیا قصور ہے جو ہر وقت اپنی جان کو قربانی کے لئے پیش

سيرة النبي عمال
کرتا رہتا ہے۔103
جلد 3
صلى الله
آئندہ نسل کی قربانی رسول کریم نے نے دنیا کی ترقی کے لئے اپنی ہی قربانی
نہیں کی بلکہ اپنی آئندہ نسل کی بھی قربانی کی ہے اور
یہ قربانی نہایت عظیم الشان قربانی ہے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ بڑی بڑی قربانیاں کر
دیتے ہیں لیکن ان قربانیوں کی غرض یہ ہوتی ہے کہ ان کی اولا د کو فائدہ پہنچ جائے۔پس
اولاد کی قربانی اکثر اوقات اپنی قربانی سے بھی شاندار ہوتی ہے۔آپ نے اس قربانی کا
بھی نہایت شاندار نمونہ دکھایا ہے۔چنانچہ آپ نے حکم دیا ہے کہ صدقات کا مال میری
اولاد کے لئے منع ہے 80۔رسول کریم ﷺ جیسا دانا انسان اس امر کو خوب سمجھ سکتا تھا
کہ زمانہ یکساں نہیں رہتا۔میری اولاد پر بھی ایسا وقت آ سکتا ہے اور آئے گا کہ وہ
لوگوں کی امداد کی محتاج ہو گی۔لیکن باوجود اس کے آپ نے فرما دیا کہ میری اولاد کے
لئے صدقہ منع ہے۔گویا ایک ہی رستہ جو غرباء کی ترقی کے لئے کھلا ہے اسے اپنی اولاد
کے لئے بند کر دیا اور اس کی وجہ اس کے سوا کیا ہو سکتی ہے کہ آپ نے خیال فرمایا کہ اگر
صدقہ میری اولاد کے لئے کھلا رہا تو اسرائیلی نبیوں کی اولاد کی طرح میری امت کے لوگ
بھی میرے تعلق کی وجہ سے صدقہ میری اولا د کو ہی زیادہ تر دیں گے اور مسلمانوں کے
دوسرے غرباء تکلیف اٹھائیں گے۔پس آپ نے دوسرے مسلمان غرباء کو تکلیف
بچانے کے لئے اپنی اولاد کو صدقہ سے محروم کر دیا اور گویا دوسرے مسلمانوں کی خاطر
اپنی اولاد کو قربان کر دیا۔یہ کس قدر قربانی ہے اور کیسی شاندار قربانی ہے۔اگر مسلمان
اس
قربانی کی حقیقت کو سمجھیں تو سادات کو کبھی تنگ دست نہ رہنے دیں کیونکہ اس طرح
رسول کریم ﷺ نے دوسرے مسلمانوں کی خاطر اپنی اولا د کو قربان کیا ہے۔مسلمانوں کا
بھی فرض ہے کہ اس قربانی کے مقابلہ میں ایک شاندار قربانی کریں اور جس دروازہ کو
صدقہ کی شکل میں بند کیا گیا ہے اسے ہدیہ کی شکل میں کھول دیں۔غرض محمد رسول اللہ ﷺ نے دنیا کے لئے ہر رنگ میں ایسی قربانیاں کیں جس کی

سيرة النبي علي
104
جلد 3
نظیر کسی جگہ نہیں مل سکتی۔آپ دنیا میں خالی ہاتھ آئے، باوجود بادشاہ ہونے کے خالی
ہاتھ رہے اور خالی ہاتھ چلے گئے۔زندگی میں تو دیتے ہی رہے وفات پانے کے بعد
بھی سب کچھ لوگوں کو دے گئے۔یعنی آپ کے بعد دوسرے لوگ تخت خلافت پر
متمکن
ہوئے۔اللّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَعَلَى خُلَفَاءِ مُحَمَّدٍ
وَبَارِک وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ -
نصیحت یہ وہ وجود ہے جسے آج دنیا برا بھلا کہتی ہے اور جس کے روشن وجود کو
چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ تمام مذاہب کے سنجیدہ اور
شریف آدمی آنحضرت ﷺ کے احسانات اور قربانیوں اور پاکبازیوں کا علم حاصل کر
کے آپ کا ادب کرنا سیکھیں گے اور آپ کو بنی نوع انسان کا محسن سمجھ کر آپ کو اپنا
ہی سمجھیں گے جس طرح کہ وہ اپنے قومی نبیوں کو سمجھتے ہیں۔اور مسلمان آپ کی
زندگی کے حالات معلوم کر کے آپ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے اور اس
عظیم الشان نعمت کی جو خدا تعالیٰ نے انہیں دی ہے ناشکری نہیں کریں گے۔اور دین
کی طرف سے بے توجہی کی بجائے دین کے احکام پر عمل کرنے کی اور عیش وعشرت کی
بجائے قربانی اور دنیا کے لئے مفید بننے کی پوری کوشش کریں گے۔اللہ تعالیٰ انہیں اس
امر کی توفیق دے۔وَ آخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
1: الانعام: 163، 164
دنیا کا محسن ناشر بکڈ پوتالیف واشاعت قادیان)
2 نائیڈو سروجنی (1879ء - 1949 ء ) شاعرہ اور سیاستدان۔حیدر آباد دکن میں بارہ سال کی عمر میں
میٹرک کیا۔بعد میں کیمبرج میں تعلیم پائی۔بچپن سے انگریزی میں نظمیں لکھنی شروع کیں۔ہندوستانی
موضوعات پر رومانی اسلوب میں انگریزی نظمیں لکھ کر انگریزی ادب میں نمایاں شاعرہ کا لوہا منوالیا۔ہندوستان کی جدو جہد آزادی میں قومی خدمتگار کی حیثیت سے مشہور تھی۔مہاتما گاندھی کے ساتھ
عدم تعاون کی تحریک سے وابستہ ہوئی اور ملک کی سیاست سے گہرا تعلق قائم کیا۔کئی دفعہ قید

سيرة النبي علي
105
جلد 3
ہوئی۔کانپور میں نیشنل کانگریس کے اجلاس منعقدہ 1925ء کی صدر منتخب ہوئی۔ہندوستان کی آزادی
کے بعد اتر پردیش کی گورنر مقرر ہوئی۔اس کی بیٹی بد ما جا نائیڈ ومغربی بنگال کی گورنر رہی۔(اردو جامع
انسائیکلو پیڈیا جلد 2 صفحہ 1706 مطبوعہ لاہور 1988ء)
3:بخارى كتاب القدر باب العمل بالخواتيم صفحه 1142 حدیث نمبر 6606 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
4: يونس: 17
5: الانعام: 34
4953
6:بخارى باب كيف كان بدء الوحی صفحہ 1، 2، حدیث نمبر 3 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
7: بخارى كتاب التفسير تفسير سورة اقرا باسم ربک صفحہ 886 حدیث نمبر 3
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
8: السيرة الحلبية جلد 1 صفحه 448 449 مطبوعه بيروت 2012 ء الطبعة الاولى
9: مسند احمد بن حنبل صفحہ 1050 حدیث نمبر 15397 مطبوعہ لبنان 2004 ء
:10: السيرة الحلبية جلد 1 صفحہ 196 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى
:11 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 347 348 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
12: بخاری کتاب الادب باب حسن الخلق صفحہ 1054 حدیث نمبر 6038 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
13:مسند احمد بن حنبل جلد 3 صفحہ 425 مطبوعہ بیروت 1398ھ میں یہ الفاظ ملتے ہیں
كنت شریکی فکنت خیر شریک کنت لا تدارى ولا تمارى
:14: مسند احمد بن حنبل صفحہ 1829 حدیث نمبر 25108 مطبوعہ لبنان 2004 ء
:15: تاريخ الخلفاء للسيوطى صفحہ 51 مطبوعہ لاہور 1892ء
:16: بخاری کتاب الجنائز باب ما جاء في قبر النبي ﷺ صفحہ 223 224، حدیث نمبر 1392
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية

سيرة النبي علي
106
جلد 3
17 بخاری کتاب المغازی باب غزوة احد صفحہ 685،684 حدیث نمبر 4043 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
:18 فتوح البلدان بلاذری صفحه 143 144 مطبوعہ قاهره 1319ھ
:19 موبد : آتش پرستوں کا ملا۔حکیم۔فلاسفر۔دانشمند ( علمی اردو لغت صفحه 1449 مطبوعه علمی کتب خانہ
لاہور 1996ء)
20:بخارى كتاب الصلوة باب الصلاة على الفراش صفحہ 68 حدیث نمبر 382 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
Mahomet and his successors by Irving Vol۔1 p:106 AB1 Prints:21
Publishing Co۔New Delhi
22: مسلم كتاب اللباس باب كراهية الكلب والجرس صفحہ 946 حدیث نمبر 5548
مطبوعہ ریاض 2000 ، الطبعة الثانية
23: الاحزاب: 29، 30
:24: بخاری کتاب المغازی باب مرض النبی اللہ صفحہ 756 حدیث نمبر 4450 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
25: کٹنی : چالاک ، عیاره ( فرہنگ آصفیہ جلد دوم صفحہ 499 مطبوعہ لاہور 2015ء)
:26 اسد الغابة جلد 2 صفحہ 36 ، 37 مطبوعہ بیروت 2006 ، الطبعة الأولى
:27 اسد الغابة جلد 2 صفحہ 188 تا 190 مطبوعہ بیروت 2006ء الطبعة الاولى
28 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 366 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
29: اسد الغابة جلد 5 صفحہ 470، 471 مطبوعہ بیروت 2006ء الطبعة الاولى
30: اسد الغابة جلد 3 صفحه 422 تا 424 مطبوعہ بیروت 2006ءالطبعة الاولى
:31: اسد الغابة جلد 5 صفحہ 190 ، 191 مطبوعہ بیروت 2006ء الطبعة الاولى
32: سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 367 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى

سيرة النبي علي
107
33: اسد الغابة جلد 2 صفحه 507 مطبوعه بيروت 2006ء الطبعة الاولى
34: اسد الغابة جلد 5 صفحه 408 مطبوعہ بیروت 2006ء الطبعة الاولى
35: بے طرح بے حد نہایت (فرہنگ آصفیہ جلد دوم صفحہ 430 مطبوعہ لاہور 2015ء)
36 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحه 340 تا 343 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
جلد 3
37: مقدمه ابن ماجه باب فضل العلماء و الحث على طالب العلم صفحہ 34 حدیث نمبر
224 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى ميں طلب العلم فريضة على كل مسلم
کے الفاظ ہیں۔115:46:38
39: مسلم كتاب السّلام باب لكل داء دواء صفحه 977 حدیث نمبر 5741 مطبوعہ ریاض
2000 الطبعة الثانية
40: يوسف: 88
41: العنكبوت: 70
42:مسند احمد بن حنبل مترجم اردو جلد 10 صفحہ 838 حدیث نمبر 23885 مطبوعہ لاہور (مفہوما )
43: الحجرات : 14
44 بخاری کتاب المظالم باب اعن اخاک صفحہ 394 حدیث نمبر 2443 مطبوعہ ریاض 1999ء
الطبعة الثانية
45: فاطر: 25
46: الانعام: 109
47: البقرة: 114
48: السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه 385 386 مطبوعہ بیروت لبنان 2012 ء الطبعة الاولى
49: البقرة: 193
50: البقرة: 194

سيرة النبي عليه
51: البقرة: 257
52: الكفرون: 7
53: البقرة: 229
54: الفتح: 24
108
جلد 3
:55 : مسلم كتاب الفضائل باب وجوب امتثال ما قاله شر عاصفحہ 1039 حدیث نمبر 6128
مطبوعہ ریاض 2000 ، الطبعة الثانية
56 بخارى ابواب الكسوف باب الصلوة في كسوف الشمس صفحه 68 حدیث نمبر 1043
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
57:بخارى كتاب الرقاق باب القصد والمداومة على العمل صفحہ 1121 حدیث نمبر 6462
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
58: البقرة: 156 157
59: اسد الغابة جلد 2 صفحه 530 مطبوعہ بیروت 2006 الطبعة الاولى
60 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 312 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى
61: بخارى كتاب فرض الخمس باب الدليل على ان الخمس لنوائب رسول الله ع
صفحہ 516 حدیث نمبر 3113 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية
62 بخارى كتاب الخصومات باب مايُذْكَر فى الاشخاص صفحہ 387 388 حدیث نمبر
2411 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
63:بخارى كتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد صفحه 447 تا 450 حدیث نمبر 2731،
2732 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
64 : بخارى كتاب الرقاق باب فضل الفقر صفحه 1119 حدیث نمبر 6451 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
صلى الله 65: بخارى كتاب الفرائض باب قول النبي علة لانورث وما تركناه صدقة صفحه 1162

سيرة النبي علي
109
جلد 3
حدیث نمبر 6730 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
66 بخارى كتاب الصلح باب كيف يكتب هذا ما صالح فلان ابن فلان وفلان ابن
فلان وان لم ينسبه الى قبيلته او نسبه صفحه 440 حدیث نمبر 2698 مطبوعہ ریاض 1999 ء
الطبعة الثانية
67: اسد الغابة جلد 2 صفحہ 190 مطبوعہ بیروت 2006ء الطبعة الاولى
68:بخارى كتاب الاستقراض باب لصاحب الحق مقالا صفحہ 385 حدیث نمبر 2401
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
69:بخاری کتاب المغازی باب غزوة موتة صفحه 721 حدیث نمبر 4260 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
70 : طبقات ابن سعد (اردو) جلد 4 حصہ ہشتم صفحہ 279، 280 مطبوعہ کراچی 2012 ء
:71: السيرة الحلبية الجزء الثاني صفحه 192 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى
72 : بخاری کتاب الحدود باب اقامة الحدود على الشريف صفحہ 1170 حدیث نمبر 6787
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
73 : السيرة الحلبية جلد 2 صفحہ 53 ،54 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى
74 : بخاری کتاب الادب باب حسن الخُلق صفحه 1054 حدیث نمبر 6033 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
75 : مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين ن صفحه 789 تا 790 حدیث نمبر 4612 تا 4616
مطبوعہ ریاض 2000 ء الطبعة الثانية
76 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانی صفحہ 864،863 مطبوعہ دمشق 2005 ء
77: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفحه 975 مطبوعہ دمشق 2005 ء
78: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانى صفحہ 1128 مطبوعہ دمشق 2005 ء
79: السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 276 مطبوعہ بیروت 2012 ء

سيرة النبي علي
110
جلد 3
80 بخارى كتاب الزكوة باب اخذ صدقة التمر عند صرام النخل صفحہ 241 حدیث نمبر
1485 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی