دنیا کا محسن

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 6

سيرة النبي عمال
87
جلد 3
امریکہ والوں نے قانوناً اسے منع کر دیا ہے۔ہمارے ملک کے لوگ بھی اس کی ممانعت
پر زور دے رہے ہیں اور گو گورنمنٹ نے ابھی تک ان کی اس بات کو تسلیم نہیں کیا لیکن
امید ہے کہ مسلمانوں ، ہندوؤں اور مسیحیوں کی کوشش جاری رہی تو گورنمنٹ بھی تسلیم
اور
کر لے گی۔صلى الله
رسول کریم ﷺ کی قربانیاں اب میں رسول کریم ﷺ کی بعض قربانیوں
کا ذکر کرتا ہوں۔لیکن اس سے پہلے میں
قربانی کی حقیقت کے متعلق کچھ تشریح کر دینا ضروری سمجھتا ہوں تا کہ آپ لوگ سمجھ سکیں
کہ رسول کریم ﷺ کی قربانیاں کس شان کی تھیں۔قربانی کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ اصل قربانی یہ نہیں ہے کہ انسان سے کوئی چیز
زبردستی چھین لی جائے بلکہ یہ ہے کہ لوگوں کے نفع کے لئے ایسے حالات میں قربانی دی
جاوے کہ اس سے بچنا انسان کے اختیار میں ہو۔دنیا میں ہزاروں لوگ ہر روز مرتے
ہیں مگر کوئی نہیں کہتا کہ وہ قربانی کرتے ہیں۔ہزاروں لوگ ملک چھوڑ کر چلے جاتے
ہیں مگر کوئی نہیں کہتا کہ وہ قربانی کرتے ہیں اور اس کی یہی وجہ ہے کہ موت انسان کے
اختیار میں نہیں ہے اور ملک چھوڑنے والے لوگوں کے لئے نہیں بلکہ اپنے فائدہ کے
لئے ملک چھوڑتے ہیں۔رسول کریم ﷺ کی قربانیوں کو آپ لوگ دیکھیں گے کہ وہ
ایسی ہی ہیں کہ جن کو آپ نے اپنی مرضی سے پیش کیا اور لوگوں کے نفع کے لئے پیش
کیا نہ کہ اپنے کسی فائدہ کے لئے۔دائمی عمل پھر چی قربانیوں کی بھی کئی قسمیں ہیں۔ایک وہ قربانی ہے جو وقتی
ہوتی ہے اور دوسری وہ جو دائمی ہوتی ہے۔دائمی قربانی اعلیٰ ہے اور
رسول کریم ﷺ کی قربانیوں میں یہی رنگ پایا جاتا ہے بلکہ آپ کی نسبت روایت ہے
کہ آپ ہمیشہ تاکید فرماتے تھے کہ وہی نیک کام اچھے ہوتے ہیں جو دائمی ہوں 57۔پس ہمیشہ جب نیکی شروع کرو تو اسے ہمیشہ قائم رکھنے کی کوشش کرو۔

سيرة النبي علي
88
88
جلد 3
قربانیوں کی مزید اقسام قربانی کی ان دونوں قسموں کی آگے پھر دو تمیں
ہیں۔ایک قربانی جسے دوسرے وصول کرتے ہیں۔(2) وہ قربانی جسے انسان خود پیش کرتا ہے۔پہلی قسم کی قربانی یہ ہے کہ مثلاً لوگ
اسے اس لئے ماریں کہ وہ صداقت کو چھوڑ دے مگر انسان نہ چھوڑے۔اس کا نام
ہم جبری قربانی رکھ لیتے ہیں۔اور دوسری قربانی یہ ہے کہ انسان کے پاس مال ہو
اور وہ دوسروں کے فائدہ کے لئے اپنی مرضی سے اسے خرچ کرے۔اس کا نام ہم
طوعی قربانی رکھ لیتے ہیں۔رسول کریم ﷺ کے ابتلا دونوں ہی قسم کے تھے۔آپ
پر لوگوں نے جبر کیا اس لئے کہ آپ صداقت کو چھوڑ دیں مگر آپ نے اسے نہ
چھوڑا۔اسی طرح آپ نے بہت سی قربانیاں ایسی کیں کہ جن کے لئے واقعات
نے آپ کو مجبور نہیں کیا تھا۔پھر ان دونوں قسموں کی بھی آگے دو قسمیں ہیں:۔(1) اشکراہی یعنی ایسی قربانی جو انسان واقعات سے مجبور ہو کر پیش کرتا ہے مگر
اس کا دل اسے ناپسند کرتا ہے۔اور (2) رضائی۔یعنی ایسی قربانی کہ انسان واقعات
سے مجبور ہو کر اسے پیش کرتا ہے مگر پھر بھی اس کا دل اسے پسند کرتا ہے۔امراول کی
مثال جنگ ہے کہ نیک لوگ اسے ناپسند کرتے ہیں لیکن پھر بھی دنیا کے نفع کے لئے اسی
نا پسندیدہ شے کو قبول کر لیتے ہیں۔اور دوسری مثال لوگوں کی تعلیم کے لئے مال اور
وقت خرچ کرنا ہے کہ اس قربانی کو وہ خوشی سے اور رغبت قلبی سے دینا پسند کرتے
ہیں۔یا قوم کی راہ میں موت ہے کہ اپنے آپ کو خود تو ہلاک نہیں کرتے ، جب جان
دیتے ہیں تو لوگوں کے فعل کے نتیجہ میں دیتے ہیں مگر خواہش رکھتے ہیں کہ خدا کی راہ
میں موت آئے۔پس یہ قربانی کو جبری ہے مگر ہے رضائی یعنی دل اسے پسند کرتا ہے۔رسول کریم ﷺ کی قربانیاں دونوں ہی قسم کی تھیں۔آپ نے وہ قربانیاں بھی کیں جو
استکرا ہی تھیں۔یعنی لوگوں کے نفع کے لئے آپ نے ایسے کام کئے کہ جو آپ کو ذاتی
صلى

سيرة النبي عمال
89
جلد 3
طور پر ناپسند تھے۔مگر دنیا کے قلع کے لئے آپ نے اپنے میلان کو قربان کر دیا جیسے
آپ کی جنگوں میں شرکت۔اور ایسی قربانیاں بھی کیں کہ جنہیں آپ طبعا پسند فرماتے
تھے جیسے مال اور آرام کی قربانیاں۔پھر قربانیوں کی یہ قسمیں بھی ہیں۔ایک وہ قربانیاں جو کسی عارضی مقصد کے
لئے ہوں۔دوسری وہ قربانیاں جو کسی دائی صداقت کے لئے ہوں۔دوسری قسم کی
قربانیاں اعلیٰ ہوتی ہیں کیونکہ وہ تمام ذاتی نفعوں کے خیال سے بالا ہوتی ہیں۔رسول کریم ﷺ کی قربانیاں جیسا کہ آپ لوگ دیکھیں گے اسی قسم کی تھیں۔آپ نے
کسی عارضی مقصد کے لئے قربانیاں نہیں کیں بلکہ دائمی صداقتوں اور بنی نوع انسان
کی ابدی ترقی کے لئے قربانیاں کی ہیں۔پس آپ کی قربانیاں کیا بلحاظ نیت کے اور
کیا بلحاظ مقصد کے اور کیا بلحاظ قربانی کی کمیت اور کیفیت کے نہایت عظیم الشان ہیں
بلکہ حیرت انگیز ہیں اور اگلوں اور پچھلوں کے لئے نمونہ۔آپ نے خود ہی دنیا کے
دائمی نفع کے لئے اور دائمی صداقتوں کے قیام کے لئے خوشی سے قربانیاں نہیں کیں
بلکہ آپ نے اپنے اتباع کو بھی یہی تعلیم دی کہ وہ بھی خوشی سے قربانیاں کریں تا کہ
دنیا ترقی کرے۔چنانچہ آپ خدا تعالیٰ سے حکم پا کر فرماتے ہیں وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ
بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ
وَبَشِّرِ الصُّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رجِعُونَ 58 - ہم ضرور تمہارے ایمان کے کمال کو ظاہر کریں گے۔اس طرح سے
کہ تمہیں ایسے مواقع میں سے گزرنا پڑے گا کہ تمہیں صداقتوں کے لئے خوف اور
بھوک کا سامنا ہوگا اور مالوں اور جانوں اور پھلوں کا نقصان برداشت کرنا پڑے
گا۔پس جو لوگ ان مشکلات کو خوشی سے برداشت کریں گے اور کہیں گے کہ خدا
کی چیز خدا کی راہ میں قربان ہو گئی انہیں خوشخبری دے کہ ان کی یہ قربانیاں ضائع
نہ ہوں گی۔لا

سيرة النبي علي
90
جلد 3
قربانیوں کی شقیں جس طرح قربانیاں کئی اقسام کی ہوتی ہیں اسی طرح وہ کئی
شقوں کی بھی ہوتی ہیں مثلاً (1) شہوات کی قربانی یعنی
شہوات کو مٹا دینا (2) جذبات کی قربانی یعنی جذبات کو مٹا دینا (3) مال کی قربانی
(4) وطن کی قربانی یعنی وطن چھوڑ دینا (5) دوستوں کی قربانی (6) رشتہ داروں کی قربانی
یعنی خدا کے لئے ان کو چھوڑ دینا (7) عزت کی قربانی یعنی خدا تعالیٰ اور دائی
صداقتوں کے لئے ذلت کو برداشت کرنا یا عزت حاصل کرنے کے مواقع کو
چھوڑ دینا ( 8 ) آرام کی قربانی (9) آسائش کی قربانی (10) آئندہ نسل کی قربانی۔(11) رشتہ داروں کے احساسات کی قربانی (12) اپنی جان کی قربانی (13) دوستوں
کے احساسات کی قربانی۔اب میں یہ بتلاتا ہوں کہ رسول کریم ﷺ نے یہ سب
قسم کی قربانیاں کی ہیں۔شہوات کی قربانی (1) شہوات کی قربانی۔اس سے ثابت ہے کہ آپ نے
جوانی کی عمر میں ایک ادھیڑ عمر کی عورت سے شادی کی۔اور آپ کی زندگی بتاتی ہے کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ چاہتے تھے کہ آپ کی بیوی
آپ کو اپنی طرف مائل نہ رکھے بلکہ آپ دنیا کی ترقی کے متعلق کوششوں میں مشغول رہ
سکیں۔جس وقت آپ نے یہ شادی کی ہے اُس وقت آپ نے ابھی نبوت کا دعویٰ نہ
کیا تھا اور مذہبی وجہ سے آپ سے اخلاص کی صورت پیدا نہ تھی۔پس آپ سمجھتے تھے کہ
جوان عورت کی خواہشات چاہیں گی کہ اس کی طرف توجہ کی جاوے اس لئے آپ نے
ادھیڑ عمر کی عورت سے شادی کی اور یہ آپ کی بہت بڑی قربانی تھی۔آپ اُس وقت
25 سال کے جوان تھے اور آپ کی جسمانی حالت ایسی تھی کہ 63 سال کی عمر میں بھی
صرف چند بال سفید آئے تھے اور آپ ایسے مضبوط تھے کہ آپ ہی نمازیں پڑھاتے
تھے اور آپ ہی لشکروں کی کمان کرتے تھے۔پس وہ شخص جو بڑھاپے میں بھی نہایت
قوی تھا وہ بھر پور جوانی کے وقت نو جوان عورتوں کو چھوڑ کر ایک ادھیڑ عمر کی عورت سے

سيرة النبي عمال
91
جلد 3
اس لئے شادی کرتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت خدمت مخلوق میں لگا سکے۔اس سے
بڑھ کر شہوات کی قربانی اور کیا ہو سکتی ہے۔پھر جوانی کی عمر میں تو آپ نے ادھیڑ عمر کی عورت سے اس لئے شادی کی کہ وہ
آپ کے سارے وقت پر قابو نہ پالے اور جب آپ ادھیڑ عمر کو پہنچے اور آپ نے
دیکھا کہ اب عورتوں کی ایک ایسی جماعت پیدا ہو گئی ہے جو آپ سے مذہبی طور پر
ا خلاص رکھتی ہے اور آپ کے ساتھ مل کر ہر قسم کی مذہبی قربانی کے لئے تیار رہے گی تو
اُس وقت اس نیت سے کہ شریعت کے مختلف مسائل کو قوم میں رائج کر سکیں آپ نے
کئی جوان عورتوں سے شادی کی اور اس بوجھ کو اٹھایا جو نو جوانوں کی بھی کمر توڑ دیتا
ہے۔گو یا دونوں زمانوں میں جوانی میں بھی اور ادھیڑ عمر میں بھی آپ نے شہوات کی
قربانی کی کیونکہ عائشہ کی شادی کے بعد دوسری عورتوں سے شادی ایک زبردست
قربانی تھی۔(2) جذبات کی قربانی آپ نے مختلف اوقات میں اپنے جذبات کی بھی
قربانی کی ہے۔چنانچہ اس کی ایک مثال وہ قربانی
ہے جسے آپ نے عدل و انصاف کے قیام کے لئے پیش کیا۔تاریخ میں آتا ہے کہ
جنگ بدر میں آپ کے چچا عباس قید ہو گئے۔حضرت عباس دل سے مسلمان تھے اور
ہمیشہ حضرت کی مدد کیا کرتے تھے اور مکہ سے دشمنوں کی خبریں بھی بھیجا کرتے تھے۔مگر
کفار کے زور دینے پر ان کے ساتھ مل کر بدر کی جنگ میں شریک ہوئے۔قید ہونے پر
اور دوسرے قیدیوں کے ساتھ ہی انہیں بھی رسیوں سے باندھ کر رکھا گیا۔چونکہ
مسلمانوں کی تعداد کم تھی اور اُس زمانہ کے لحاظ سے ایسے سامان نہیں تھے کہ قیدیوں
کے بھاگنے کی روک کی جا سکے اس لئے رسیاں خوب مضبوطی سے باندھی گئیں۔اس کا
نتیجہ یہ ہوا کہ عباس جو نہایت ناز و نعم میں پلے ہوئے تھے اور امیر آدمی تھے اس تکلیف۔کی تاب نہ لا سکے اور کراہنے لگے۔ان کی آواز سن کر رسول کریم له کوسخت تکلیف

سيرة النبي علي
92
جلد 3
ہوئی اور صحابہ نے دیکھا کہ آپ کبھی ایک کروٹ بدلتے ہیں کبھی دوسری اور انہوں
نے سمجھ لیا کہ آپ کی اس بے چینی کا باعث حضرت عباس کا کراہنا ہے تو انہوں نے
چپکے سے حضرت عباس کی رسیاں ڈھیلی کر دیں۔تھوڑی دیر کے بعد جب آپ کو ان
کے کراہنے کی آواز نہ آئی تو آپ نے پوچھا کہ عباس کو کیا ہوا ہے کہ ان کے کراہنے کی
آواز نہیں آتی؟ صحابہ نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! آپ کی تکلیف کو دیکھ کر ہم نے ان کی
رسیاں ڈھیلی کر دی ہیں۔آپ نے فرمایا یا تو سب قیدیوں کی رسیاں ڈھیلی کر دو یا ان
کی بھی سخت کر دو 59۔یہ قربانی کیسی شاندار ہے۔حضرت عباس آپ کے چا تھے اور محبت کرنے والے چچا۔لیکن آپ نے پسند
نہ فرمایا کہ ان کی رسیاں ڈھیلی کر دی جائیں اور دوسرے قیدیوں کی رسیاں ڈھیلی نہ کی
جائیں کیونکہ آپ جانتے تھے کہ جس طرح وہ میرے رشتہ دار ہیں اسی طرح دوسرے
قیدی دوسرے صحابہؓ کے رشتہ دار ہیں اور ان کے دلوں کو بھی وہی تکلیف ہے جو میرے
دل کو۔پس آپ نے اپنے لئے تکلیف کو برداشت کیا تا کہ انصاف اور عدل کا قانون
نہ ٹوٹے اور اُس وقت تک حضرت عباس کو آرام پہنچانے کی اجازت نہ دی جب تک
دوسرے قیدیوں کے آرام کی بھی ضرورت نہ پیدا ہو جائے۔آپ کی جذبات کی قربانیوں کی ایک مثال یہ بھی ہے کہ ایک دفعہ مخالفین آ۔کے چچا ابو طالب کے پاس آئے اور آ کر کہا کہ اب بات برداشت سے بڑھ گئی ہے تم
اپنے بھتیجے کو سمجھاؤ کہ وہ یہ تو بے شک کہا کرے کہ ایک خدا کو پو جومگر یہ نہ کہا کرے کہ
ہمارے بتوں میں کوئی طاقت بھی نہیں ہے۔اگر تم اسے نہ روکو گے تو ہم پھر تم سے بھی
مقابلہ کرنے کو تیار ہوں گے اور ہر طرح کا نقصان پہنچائیں گے۔یہ وقت ان کے لئے
بڑی مصیبت کا وقت تھا۔انہوں نے رسول کریم علی کو بلایا اور خیال کیا کہ میرے ان
پر بڑے احسان ہیں یہ میری بات ضرور مان جائیں گے۔جب آپ آئے تو انہوں
نے کہا اب لوگ بہت جوش میں آگئے ہیں اور وہ دھمکی دے رہے ہیں کہ تمہاری وجہ

سيرة النبي علي
93
جلد 3
سے مجھے اور میرے سب رشتہ داروں کو تکلیف پہنچائیں گے۔کیا یہ نہیں ہوسکتا کہ تم
بتوں کے خلاف وعظ کرنے سے رک جاؤ تا کہ ہم لوگ ان کی مخالفت سے محفوظ
رہیں؟ اب غور کرو کہ ایک ایسا شخص جس نے بچپن سے پالا ہو، پھر چاہو اور محسن چا ہو
اس کی بات کو جو اس نے سخت تکلیف کی حالت میں کہی ہو رد کرنے سے احساسات کو
کس قدر ٹھیں اور صدمہ پہنچ سکتا ہے۔چنانچہ قدرتأ رسول کریم ﷺ کو بھی اس مصیبت
سے صدمہ پہنچا۔ایک طرف ایک زبر دست صداقت کی حمایت دوسری طرف اپنے
محسنوں کی جان کی قربانی۔ان متضاد تقاضوں کو دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں آنسو
آگئے۔لیکن آپ نے فرمایا کہ اے چا! میں آپ کے لئے ہر ایک تکلیف اٹھا سکتا
ہوں مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ میں خدا تعالیٰ کی توحید کا وعظ اور شرک کی مذمتوں کا وعظ چھوڑ
دوں۔پس آپ بے شک مجھ سے علیحدہ ہو جائیں اور مجھے اپنے حال پر چھوڑ دیں۔کوئی اور ہوتا تو یہ سمجھتا کہ دیکھو میں نے اس پر اس قدر احسان کئے ہیں مگر باوجود اس
کے یہ میری بات نہیں مانتا۔مگر ابوطالب رسول کریم ﷺ کے دل کو جانتے تھے وہ
سمجھتے تھے کہ آپ اس قدر احسان کی قدر کرنے والے ہیں کہ اس وقت میری بات کو
رد کرنا ان کے اخلاق کے لحاظ سے ایک بہت بڑی قربانی ہے اور جو کچھ یہ کہہ رہے
ہیں وہ اپنے نفس کے لئے نہیں ہے بلکہ صرف اپنی قوم کی بہتری اور اسے گمراہی سے
نکالنے کے لئے ہے۔پس وہ بھی آپ کی اس قربانی سے متاثر ہوئے اور بے اختیار ہو
کر کہا کہ میرے بھتیجے ! تو جو کچھ کہتا ہے سچ کہتا ہے جا! اور اپنا کام کر۔میں اور میرے
دوسرے رشتہ دار تیرے ساتھ ہیں اور تیرے ساتھ مل کر ہر ایک تکلیف کو برداشت
کرنے کے لئے تیار ہیں 60۔رشتہ داروں کے جذبات کی قربانی یہ قربانی اپنے جذبات کی قربانی سے بھی
مشکل ہوتی ہے۔لوگ اپنے جذبات
تو مار سکتے ہیں لیکن اپنے عزیزوں کے جذبات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔کئی

سيرة النبي علي
94
جلد 3
ماں باپ خود معمولی کپڑے پہنتے ہیں لیکن بچوں کو اعلی کپڑے پہناتے ہیں۔خود
معمولی کھانا کھاتے ہیں مگر اپنے بچوں کو اعلیٰ کھانا کھلانے کی کوشش کرتے ہیں۔رسول کریم ﷺ کی قربانیوں پر نظر مارنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اپنے
جذبات ہی کو دائمی صداقتوں کے قیام اور بنی نوع انسان کی بہتری کے لئے قربان نہیں
کیا بلکہ اپنے رشتہ داروں کے جذبات کو بھی قربان کر دیا ہے۔اس کی مثالوں میں سے
ایک مثال یہ ہے کہ ایک دفعہ مسلمانوں کو بہت بڑی فتح ہوئی اور مسلمانوں کی آسودگی
کے سامان پیدا ہو گئے تو آپ کی پیاری بیٹی فاطمہ نے آپ سے کہا کہ کام کرتے
کرتے میرے ہاتھوں میں چھالے پڑ گئے ہیں چھوٹے چھوٹے بچے ہیں لوگوں کو اتنے
اموال اور نوکر ملتے ہیں ایک لونڈی مجھے بھی دے دی جائے۔اس کے جواب میں
آپ نے فرمایا یہ چھالے اس سے اچھے ہیں کہ اس مال سے تمہیں کچھ دوں۔تم اس
حالت میں خوش رہو کہ یہی خدا تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے 61۔رسول کریم ﷺ کا بھی اس مال میں حق تھا اور آپ جائز طور پر اس سے لے
سکتے تھے مگر آپ نے یہ دیکھ کر کہ ابھی مسلمانوں کی ضرورت بہت بڑھی ہوئی ہے اس
مال میں سے کچھ نہ لیا اور اپنی نہایت ہی پیاری بیٹی کی تکلیف کو برا دشت کیا۔آپ کا
اپنی بیویوں کے جذبات کی قربانی کرنے کا ذکر میں پہلے کر آیا ہوں۔دوستوں کے جذبات کی قربانی اس کے متعلق میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
کا ایک واقعہ پیش کرتا ہوں۔ان کی کسی
صلى الله
ع وساد
یہودی سے گفتگو ہوئی۔یہودی نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو رسول کریم۔فضیلت دی۔اس پر حضرت ابو بکر کو غصہ آ گیا اور آپ نے اس سے سختی کی مگر جب یہ
بات رسول کریم ﷺ کو پہنچی تو آپ حضرت ابوبکر سے ناراض ہوئے اور فرمایا آپ کا
حق نہ تھا کہ اس طرح اس شخص سے جھگڑتے 62۔بظاہر یہ قربانی معمولی بات معلوم ہوتی ہے مگر عظمند جانتے ہیں کہ ایک بادشاہ کے

سيرة النبي عمال
95
95
جلد 3
لئے جو ہر وقت دشمنوں سے گھرا ہوا ہو دوستوں کے جذبات کا احترام کیسا ضروری ہوتا
ہے۔مگر آپ نے دوسرے لوگوں کو تکلیف سے بچانے کے لئے کبھی اپنے دوستوں
کے جذبات کی پرواہ نہیں کی۔اس قسم کی قربانی کی دوسری مثال کے طور پر میں صلح حدیبیہ کا ایک مشہور واقعہ
پیش کرتا ہوں۔اس صلح کی شرائط میں سے ایک شرط یہ تھی کہ اگر کوئی شخص مکہ سے
بھاگ کر اور مسلمان ہو کر مسلمانوں کے پاس آئے گا تو اسے واپس کر دیا جائے گا۔لیکن اگر کوئی مسلمان مرتد ہو کر مکہ والوں کے پاس جائے گا تو اسے واپس نہیں کیا
جاوے گا۔ابھی یہ معاہدہ لکھا ہی جا رہا تھا کہ ایک شخص ابو بصیر نامی مکہ سے بھاگ کر
آپ کے پاس آیا۔اس کا جسم زخموں سے چور تھا بوجہ ان مظالم کے جو اس کے رشتہ دار
اسلام لانے کی وجہ سے اس پر کرتے تھے۔اس شخص کے پہنچنے پر اور اس کی نازک
حالت کو دیکھ کر اسلامی لشکر میں ہمدردی کا ایک زبر دست جذ بہ پیدا ہو گیا۔لیکن دوسری
طرف کفار نے بھی اس کے اس طرح آنے میں اپنی شکست محسوس کی اور مطالبہ کیا کہ
بموجب معاہدہ اسے واپس کر دیا جائے۔مسلمان اس بات کے لئے کھڑے ہو گئے
کہ خواہ کچھ ہو جائے مگر ہم اسے جانے نہ دیں گے۔انہوں نے کہا ابھی معاہدہ نہیں
ہوا اس لئے مکہ والوں کا کوئی حق نہیں کہ اس کی واپسی کا مطالبہ کریں۔مگر چونکہ
رسول کریم علیہ فیصلہ فرما چکے تھے کہ ہر مرد جو مکہ سے آئے گا اسے واپس کیا جائے گا
آپ نے اسے واپس کئے جانے کا حکم دے دیا 63 اور مسلمانوں کے جذبات کو وفائے عہد
پر قربان کر دیا۔مال کی قربانی آپ کی مالی قربانی کے لئے کسی خاص واقعہ کی مثال دینے کی
ضرورت نہیں۔ہر اک شخص جانتا ہے کہ جب سے آپ کے پاس
مال آنا شروع ہوا آپ نے اسے قربان کرنا شروع کر دیا۔چنانچہ سب سے پہلا مال
آپ کو حضرت خدیجہ سے ملا اور آپ نے اسے فوراً غرباء کی امداد کے لئے تقسیم کر دیا۔

سيرة النبي علي
96
جلد 3
اس کے بعد مدینہ میں آپ بادشاہ ہوئے تھے تو باوجود بادشاہ ہونے کے آپ نے
حقوق نہ لئے اور سادہ زندگی میں عمر بسر کی اور جس قدر ممکن ہو سکا غرباء کی خبر گیری کی
حتی کہ آپ نے کھانا تک پیٹ بھر کر نہ کھایا۔صحابہ کو جب یہ معلوم ہوا کہ آپ عام طور
پر اپنے مال خدا تعالیٰ کی راہ میں لٹا دیتے ہیں تو انصار نے جو اپنے آپ کو اہل وطن
ہونے کی وجہ سے صاحب خانہ خیال کرتے تھے یہ انتظام کیا کہ کھانا آپ کے گھر میں
بطور ہدیہ بھجوا دیا کرتے۔لیکن آپ اسے بھی اکثر مہمانوں میں تقسیم کر دیتے یا ان
غرباء میں جو دین کی تعلیم کے لئے مسجد میں بیٹھے رہتے تھے۔یہاں تک کہ جب آپ
فوت ہوئے تو اس دن بھی آپ کے گھر میں کھانے کے لئے کچھ نہ تھا 64 اور یہ جو
حدیثوں میں آتا ہے کہ مَا تَرَكْنَاهُ صَدَقَةٌ 65 اس کے یہ معنی نہیں کہ آپ نے
کوئی مال چھوڑا تھا اور اسے آپ نے صدقہ قرار دیا تھا بلکہ اس کا یہ مطلب تھا کہ
ہمارے گھر میں اپنا مال کوئی نہیں ہے جو کچھ ہے وہ صدقہ کا مال ہے۔پس اس
کا مالک بیت المال ہے نہ کہ ہمارے گھر کے لوگ۔دوسرے معنی اسلام کی تعلیم کے
خلاف ہیں کیونکہ اپنے سارے مال کی وصیت قرآن کریم کی تعلیم کے خلاف
پس اس حدیث کے یہ معنی کرنے کہ آپ نے اپنا ذاتی مال کوئی چھوڑا تھا اور اسے سب
الله
کا سب صدقہ قرار دیا تھا درست نہیں۔غرض رسول
کریم ﷺ کی ساری زندگی مالی قربانی
کا ایک بے نظیر نمونہ تھی۔عزت کی قربانی عزت کی قربانی بہت بڑی قربانی ہے اور بہت کم لوگ اس کی
جرات رکھتے ہیں۔رسول کریم ﷺ کی زندگی میں اس کی
بہت سی مثالیں پائی جاتی ہیں۔مثلاً صلح حدیبیہ ہی کا واقعہ ہے کہ جب معاہدہ لکھا
جانے لگا تو آپ نے لکھایا کہ یہ معاہدہ محمد رسول اللہ اور مکہ والوں کے درمیان
ہے۔حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ معاہدہ لکھ رہے تھے۔کفار نے کہا کہ رسول اللہ کا لفظ
مٹا دو کیونکہ ہم آپ کو رسول نہیں مانتے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اچھا اسے مٹا دو۔

سيرة النبي عمال
97
جلد 3
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جو محبت رسول کے متوالے تھے کہا مجھ سے تو یہ نہیں ہوسکتا کہ
رسول اللہ کا لفظ لکھ کر کاٹ دوں۔آپ نے فرمایا کا غذ میری طرف کرو اور رسول اللہ کا
لفظ اپنے ہاتھ سے آپ نے مٹا دیا 66۔صلح اور امن کی خاطر اس قسم کی قربانی بہت کم
لوگ کر سکتے ہیں۔رسول کریم ﷺ اس وقت فاتح کی حیثیت میں تھے۔آپ کا لشکر
جنگ کے لئے بیتاب ہو رہا تھا کیونکہ وہ مکہ والوں کے بے جا مظالم کو دیکھ دیکھ کر جوش
سے اہل رہا تھا۔اہل مکہ اُس وقت بالکل بے بس تھے۔ان کا لشکر تھوڑا اور ان کے
مددگار دور تھے۔پس ان کی ان ہتک آمیز باتوں کا علاج آپ فورا کر سکتے تھے۔مگر
آپ کے سامنے یہ بات تھی کہ وہ مقام کہ جسے خدا تعالیٰ نے اس لئے مقرر کیا ہے کہ
وہاں لوگ امن سے اکٹھے ہو کر اصلاح نفس اور اصلاح عالم کی طرف توجہ کر سکیں اس
جگہ جنگ نہ ہو اور اس کی دیرینہ عزت کو صدمہ نہ پہنچے۔پس اس کی خاطر ہر ایک ہتک
کا کلمہ سنتے تھے اور خاموش ہو جاتے تھے۔دوسری مثال اس قسم کی قربانی کی یہ ہے کہ اُس زمانہ میں مکہ میں غلاموں کو بہت
الله
ذلیل سمجھا جاتا تھا اور رسول کریم ﷺ کا قبیلہ بہت معزز تھا۔بڑے بڑے قبیلوں
والے اس قبیلہ کولڑ کیاں دینا فخر سمجھتے تھے۔مگر رسول اللہ ﷺ نے اپنی پھوپھی زاد بہن
کی شادی ایک آزاد شدہ غلام سے کر دی 67۔یہ عزت کی کتنی بڑی قربانی تھی۔آپ
نے اس طرح عملی قربانی سے لوگوں کو سبق دیا کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک سب انسان
برابر ہیں۔فرق صرف نیکی، تقویٰ ، اخلاص اور اخلاق سے پیدا ہوتا ہے۔تیسری مثال اس قسم کی قربانی کی یہ ہے کہ ایک دفعہ ایک یہودی آیا جس کا آپ
نے قرضہ دینا تھا۔اس نے آ کر سخت کلامی شروع کی اور گوادائیگی قرض کی میعاد ا بھی
پوری نہ ہوئی تھی مگر آپ نے اس سے معذرت کی اور ایک صحابی کو بھیجا کہ فلاں شخص
سے جا کر کچھ قرض لے آؤ اور اس یہودی کا قرض ادا کر دیا۔جب وہ یہودی سخت
کلامی کر رہا تھا تو صحابہ کو اس یہودی پر سخت غصہ آیا اور ان میں سے بعض اسے سزا

سيرة النبي علي
98
98
جلد 3
دینے کے لئے تیار ہو گئے۔مگر آپ نے فرمایا اسے کچھ مت کہو کیونکہ میں نے اس کا
قرض دینا تھا اور اس کا حق تھا کہ مجھ سے مطالبہ کرتا 68 جس وقت کا یہ واقعہ ہے اُس
وقت آپ مدینہ اور اس کے گرد کے بہت سے علاقہ کے بادشاہ ہو چکے تھے اور ہر ایک
شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس حالت میں آپ کا اس یہودی کی سختی برداشت کرنا عزت کی
کس قدر عظیم الشان قربانی تھا۔چنانچہ اس کا اثر یہ ہوا کہ وہ یہودی مسلمان ہو گیا۔چوتھی مثال اس
قسم کی قربانی کی یہ ہے کہ آپ نے اپنے خاندان کے لوگوں کو کئی
دفعہ ایسے آدمیوں کے ماتحت کیا جو خاندانی لحاظ سے ادنیٰ تھے۔چنانچہ زید بن حارثہؓ جو
آپ کے آزاد کردہ غلام تھے ان کے ماتحت آپ نے حضرت علیؓ کے بھائی حضرت
جعفر طیار کو ایک فوج میں بھیجا 69۔اسی طرح ابو لہب کے دو بیٹوں سے آپ کی دو بیٹیاں بیاہی ہوئی تھیں۔اس نے
دھمکی دی کہ اگر آپ توحید کی تعلیم ترک نہ کریں گے تو میں اپنے بیٹوں سے کہہ کر آپ
کی دونوں بیٹیوں کو طلاق دلوا دوں گا مگر آپ نے پرواہ نہ کی اور اس بدبخت نے اپنے
بیٹوں سے کہہ کر آپ کی دونوں بیٹیوں کو طلاق دلوا دی70۔اوپر کی مثالوں کے علاوہ
مکہ میں آپ پر غلاظت ڈالی جاتی، منہ پر تھو کا جاتا، تھپڑ مارے جاتے ، آپ کے گلے
میں پڑکا ڈال کر کھینچا جاتا اور ہر طرح ہتک کرنے کی کوشش کی جاتی مگر آپ یہ سب
باتیں برداشت کرتے کہ خدا تعالیٰ کے نام کی عزت ہو۔آپ مکہ میں صادق اور امین
کہلاتے تھے۔اپنی قوم کی ترقی کا بیڑا اٹھانے کے بعد آپ کا نام کا ذب اور
جاہ طلب رکھا گیا۔پہلی عزت سب مٹ گئی۔پہلا ادب نفرت اور حقارت سے بدل
گیا۔مگر آپ نے یہ سب کچھ برداشت کیا تا کہ دنیا میں نیکی اور تقویٰ قائم ہو اور دنیا
جہالت اور تو ہم پرستی سے آزاد ہو۔وطن کی قربانی دین ہر ایک کے لئے ایک عزیز چیز ہوتی ہے۔لوگ اس کے لئے
وطن
اپنی جانیں لڑا دیتے ہیں۔رسول کریم ﷺ کو بھی اپنا وطن عزیز تھا

·

آج 10 میں سے 10 باقی