رسول کریمﷺ ایک انسان کی حیثیت میں

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

سيرة النبي علي
146
جلد 3
صلى
الله
رسول کریم ﷺ ایک انسان کی حیثیت میں
الفضل نے 31 مئی 1929ء کو خاتم النبین نمبر نکالا۔اس میں جماعت کے
بزرگوں کے علاوہ غیر احمدی اکابر اور غیر مسلموں نے بھی رسول کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ
پر قابل قدر مضامین لکھے۔حضرت مصلح موعود نے بھی اس نمبر کے لئے مندرجہ ذیل
مضمون لکھا:۔أعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ
بظاہر یہ ایک عجیب
نبوت، کمالات انسانی میں سے ایک کمال ہے بات معلوم دیتی ہے
کہ وہ شخص جسے انبیاء کے سردار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اسے ایک انسان کی حیثیت
میں بھی پیش کرنے کی ضرورت محسوس ہو۔لیکن حق یہ ہے کہ باوجود نبوت کے دعویٰ
کے کوئی شخص اس بات سے بالا نہیں ہو سکتا کہ اس کی انسانیت پر بحث کی جائے کیونکہ
نبوت کمالات انسانی میں سے ایک کمال ہے اور انسانیت ہی کے کمالات کے ظہور کے
لئے اس کا وجود پیدا کیا گیا ہے۔میرے نزدیک یوں سمجھنا چاہئے کہ نبوت ایک بارش ہے جو فطرت انسانی کی
مخفی طاقتوں کو ابھار کر باہر نکال دیتی ہے اور اس میں کیا شک ہے کہ جس زمین پر
وہ بارش خدا تعالیٰ کے انتخاب کے ماتحت نازل ہوگی وہ زمین اس بارش کے اثر کو

سيرة النبي عليه
147
جلد 3
قبول کرنے کی سب سے زیادہ قابلیت رکھتی ہوگی اور انسانی کمالات کو سب سے
زیادہ ظاہر کرے گی۔اوپر کی بات کو پوری طرح واضح کرنے
کامل نبی ، کامل انسان ہوتا ہے کے لئے میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ اسلام
کے نزدیک انسانی فطرت گندی نہیں ہے جس کی اصلاح نبوت کرتی ہے بلکہ اسلام کے
نزد یک فطرت انسانی ان تمام قابلیتوں کو بیچ کے طور پر اپنے اندر رکھتی ہے جن کا
حصول انسان کے لئے ممکن ہے ہاں وہ اسی طرح بیرونی مدد کی محتاج ہے جس طرح
آنکھ نور کی اور زمین بارش کی۔پس نبوت کا یہ کام نہیں کہ وہ فطرت انسانی کے بعض
خواص کو کاٹے بلکہ اس کا یہ کام ہے کہ وہ تمام خواص انسانی کو صحیح طور پر ابھارے۔پس
کامل نبی کا کامل انسان ہونا ضروری ہے۔جب تک انسانیت کے تمام لطیف خواص کسی
انسان میں صحیح طور پر نشو و نما نہ پائیں وہ نبی نہیں ہو سکتا اور جب تک وہ خواص اپنے
اپنے دائرہ میں کمال کو نہ پہنچ جائیں وہ شخص نبی نہیں کہلا سکتا۔بات تجربہ سے ثابت ہے کہ بعض لوگ
خاص دائرہ میں خاص قابلیت
کسی خاص بات میں غیر معمولی قابلیت
رکھتے ہیں اور دنیا ان کی لیاقت کو دیکھ کر حیران ہو جاتی ہے لیکن آخر کار وہ پاگل اور
مجنون ہو کر مرتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی خاص دائرہ میں قابلیت کا ظہور
انسانی کمال پر دلالت نہیں کرتا بلکہ صرف بعض خواص انسانی کے ایک محدود دائرہ میں
حد سے زیادہ ترقی کر جانے پر دلالت کرتا ہے۔یہ امر بالکل ممکن ہے کہ ایک شخص جس
کے اندر عشق کا مادہ ایسا غالب آ گیا ہو کہ دوسرے تمام جذبات پر وہ غالب ہو گیا ہو
بجائے کسی انسان پر عاشق ہونے کے خدا تعالیٰ ہی کی محبت کی طرف متوجہ ہو جائے اور
دنيا وَ مَا فِيهَا کو بھلا دے۔مگر ایسا شخص کبھی بھی ان کمالات روحانیہ کو حاصل نہ کر سکے
گا جو دوسرے لوگ حاصل کر سکتے ہیں۔کیونکہ اس کا جذبہ محبت بگڑی ہوئی نفسی حالت

سيرة النبي علي
148
جلد 3
کا نتیجہ ہے تندرست اور صحیح نشو ونما کا نتیجہ نہیں ہے۔اس شخص کی حالت بالکل اس بیج
کی سی ہوگی جو نہایت طاقتور زمین میں بویا جاتا ہے اور اس قدر جلد نشو و نما پا کر بڑا ہو
جاتا ہے کہ اس کی بالیں دانوں سے محروم رہ جاتی ہیں وہ بھوسہ تو بہت کچھ دے دیتا
ہے مگر دانہ اس سے بہت کم نکلتا ہے۔اس کے مقابلہ میں جو شخص تمام انسانی کمالات کو
ہے۔ظاہر کرنے والا ہوگا اس کی نشو ونما تمام خواص فطرت پر مشتمل ہوگی اور ان کے اندر
ایک خاص تناسب ہوگا۔ہر ایک خاصہ فطرت اس نسبت سے ترقی کرے گا جس نسبت
سے کہ اسے ترقی کرنی چاہئے۔مثلاً سزا دینے کی طاقت بھی اس کی نشو و نما پائے گی اور
رحم کی بھی اور عفو کی بھی اور برداشت کی بھی اور موازنہ کی بھی کہ یہ پانچوں جذبات
جرائم کے متعلق فیصلہ کرتے وقت ضروری ہوتے ہیں۔ان میں سے ایک جذ بہ بھی اپنی
حد مناسب سے کم ہو جائے تو انسانیت ناقص ہو جائے گی اور کمالات انسانیہ کا ظہور
ناممکن رہ جائے گا۔چونکہ یہ ایک علمی مسئلہ ہے اور علم النفس کے بار یک مطالعہ کے بغیر اس کا سمجھ میں
آنا بغیر تفصیل کے مشکل ہے اور وہ چند کالم جن میں میں نے اس مضمون کو ختم کرنا ہے
اس کے لئے کافی نہیں۔اس لئے میں ایک دو مثالوں کے ذریعہ سے اس امر پر روشنی
ڈال کر اصل مضمون کی طرف آتا ہوں۔وفاداری کا جذبہ
مثال کے طور پر میں وفاداری کے جذبہ کو لیتا ہوں ہر شخص
اسے پسند کرتا ہے لیکن یہی جذبہ اگر بدصحبت کے متعلق
استعمال ہوتو کیسا سخت مضر ہوسکتا ہے اور ہوتا ہے۔دو شخص ایک جرم میں شریک ہوتے
ہیں ایک کی ضمیر ایک وقت میں اسے ملامت کرنے لگتی ہے لیکن اس کی وفاداری کی
روح جو مواز نہ نیک و بد کی طاقت سے بڑھی ہوئی تھی اس کی اندرونی آواز کو خاموش
کرا دیتی ہے اور اس کے کان میں کہہ دیتی ہے کہ بے وفا نہیں ہونا چاہئے جو کچھ ہونا
تھا ہو چکا اب مجھے اپنے دوست کا ساتھ دینا چاہئے۔

سيرة النبي عمر
149
جلد 3
اولاد کی محبت کا جذبہ
یا مثلاً اولاد کی محبت ایک اچھا جذبہ ہے اور بقائے عالم
کے زبر دست اسباب میں سے ہے لیکن اگر کسی شخص کے
اندر یہی جذبہ ترقی کر جائے اور باقی جذبات کو دبا دے تو یہی ایک گناہ بن جاتا ہے
اور اولا د کو بھی گناہ کا عادی بنا دیتا ہے۔غرض کسی ایک یا بعض خواص فطرت انسانی کا
کمال، حقیقی کمال نہیں ہوتا بلکہ بالکل ممکن ہے کہ بعض حالتوں میں وہ ایک خطرناک
نقص کی صورت بن جائے۔اور نہ ایسا کمال بنی نوع انسان کے لئے نمونہ بن سکتا ہے
کیونکہ نمونہ وہی بن سکتا ہے جو طبعی ترقی کا مظہر ہو۔غیر طبعی ترقی دوسرے کے لئے نمونہ
نہیں بن سکتی کیونکہ اس کا حاصل کرنا دوسروں کے لئے ناممکن ہوتا ہے اور نمونہ کے
لئے شرط ہے کہ اس کی نقل کرنا ہماری طاقت میں ہو۔صلى الله
رسول کریم ﷺ کا رتبہ بحیثیت انسان اس تمہید کے بعد میں اصل مضمون کی
طرف آتا ہوں اس امر کے متعلق
اپنی تحقیق کو پیش کرتا ہوں کہ رسول کریم ﷺ بحیثیت انسان کے کیا رتبہ رکھتے تھے۔انسانی تقاضے نبوت کے منافی نہیں جو کچھ میں او پر لکھ آیا ہوں اس سے
یہ ثابت ہوتا ہے کہ (1) نبوت
کمالات انسانیہ کے صحیح ظہور کا نمونہ پیش کرنے کیلئے آتی ہے۔(2 ) پس کامل نبی
کے لئے کامل انسان ہونا ضروری ہے۔(3 ) اگر کوئی شخص بعض خواص انسانی کو ان
کی انتہائی صورت میں دکھاتا ہے تو یہ اس کے کامل انسان ہونے کی علامت نہیں
بلکہ بسا اوقات یہ امر اس کے نظام عصبی کی ظاہر یا مخفی خرابی کی علامت ہوسکتا ہے۔ان امور کو سمجھ لینے کے بعد یہ امر بالکل واضح ہو جاتا ہے کہ جو لوگ انسانی تقاضوں
کے پورا کرنے کو نبوت کے منافی سمجھتے ہیں وہ سخت غلطی کرتے ہیں۔حق یہ ہے کہ
نبوت ایک ذہنی کیفیت ہے اور انسانی تقاضوں کا صحیح اور متناسب طور پر پورا کرنا اس
کیفیت کا عملی ظہور ہے جس کے بغیر نمونہ کامل نہیں ہوسکتا۔نبی ہماری فطرت کو

سيرة النبي عليه
150
جلد 3
بدلنے کیلئے نہیں آتا بلکہ فطرت کے تقاضوں کو صحیح اور متناسب طور پر پورا کر نے کیلئے
ہمیں عملی سبق دینے کے لئے آتا ہے۔پس فطرت کے تقاضوں کا کلی ترک اگر بعض
دوسرے شخصوں کے لئے جائز بھی ہو سکتا ہے تو نبی کے لئے نہیں کیونکہ وہ نمونہ ہے
امت کے لئے اور جس قدر تقاضوں کو وہ ترک کرتا ہے اسی قدر وہ اپنے نمونہ کو
نامکمل کر دیتا ہے۔انسانوں کے لئے کامل نمونہ رسول کریم علیہ کو اس روشنی میں دیکھنے سے
معلوم ہوتا ہے کہ آپ جس طرح کامل نبی
تھے کامل انسان بھی تھے اور آپ کے اہم کاموں نے آپ کو انسانی جذبات سے غافل
نہیں کر دیا تھا بلکہ ان کے ساتھ ہی ساتھ آپ انسانی تقاضوں
کو بھی ایسے رنگ میں پورا
کر رہے تھے کہ تمام انسانوں کے لئے ایک کامل نمونہ قائم ہو رہا تھا۔اچھا کھانا فطرت انسانی کے کمالات سے ناواقف لوگوں میں یہ عام خیال ہے کہ
اچھا کھانا ایک حیوانی فعل ہے اور اعلیٰ روحانی مقامات کے منافی ہے
لیکن وہ فطرت انسانی جسے خدا نے پیدا کیا ہے اس کے بالکل برخلاف ہے۔کھانوں کا
انسانی اخلاق سے ایک گہرا تعلق ہے اور مختلف کھانے اپنے نباتی احساسات کو انسانی
جسم میں جا کر اخلاقی میلانوں میں تبدیل کر دیتے ہیں۔رسول کریم ﷺ کو ہم دیکھتے
ہیں کہ آپ کھانے میں میانہ روی کی تو بے شک تعلیم دیتے تھے لیکن عمدہ کھانے سے
آپ نے کبھی نہیں روکا بلکہ جب کبھی کسی نے عمدہ کھانا دعوت میں پیش کیا آپ نے
اسے استعمال فرمایا۔ہاں یہ شرط لگا دی کہ کھانے کے متعلق ان امور کو مدنظر رکھو (1)
ایسی طرح کھانے کی چیزوں کو ضائع نہ کرو کہ غرباء کو تکلیف ہو (2) جس وقت ملک
میں قحط ہو اور لوگ تکلیف میں ہوں غذا سادہ کر دو تا کہ تمہارے بہت سے کھانوں میں
غرباء کا ایک کھانا بھی ضائع نہ ہو جائے۔(3) سوائے حقیقی ضرورت کے کھانوں کا
ذخیرہ جمع نہ کرو تاغر باء اپنے حصہ سے محروم نہ رہ جائیں۔

سيرة النبي علي
151
جلد 3
خوش طبعی انسانی تقاضوں میں سے ایک تقاضا خوش طبعی بھی ہے۔جنسی انسان کے
طبعی جذبات میں سے ہے۔ایک اچھا انسان جو اپنے ہم جنسوں کیلئے
و بال جان نہ بننا چاہتا ہو اس کے لئے خوش مذاق ہونا بھی شرط ہے۔لیکن دنیا کو یہ ایک
وہم ہے کہ جو شخص خدا رسیدہ ہو اس کے لئے نہایت سنجیدہ مزاج اور خاموش رہنے والا
ہونا ضروری ہے۔مسکراہٹ اس کے درجہ کو گراتی ہے اور ہنسی اس کے تقویٰ کو برباد کر
دیتی ہے لیکن انسانیت پر غور کرنے والا انسان جانتا ہے کہ ہنسی اور خوش طبعی کو انسانی
تمدن سے خارج کر کے وہ ایک ایسا ڈھانچہ رہ جاتا ہے جو تمام خوشنمائیوں سے معرا
ہو۔رسول کریم ملی با وجود اپنی تمام سنجید گیوں کے اور عارضی خوشیوں سے بالا ہونے
کے اور باوجود اپنے اس عظیم الشان دعوی کے جو ان کے درجہ کو معمولی انسان سے
غیر محدود طور پر اونچا کر دیتا تھا اس طبعی جذ بہ کو دبانے کی کبھی کوشش نہ کرتے تھے۔آپ کے درجہ کی بلندی اور رفعت میں سے پھوٹ پھوٹ کر خوش طبعی کا انسانی جذبہ
ایسے خوشنما طور پر نکل رہا تھا کہ دیکھنے والے کو حیرت ہوتی تھی۔وہ جو ایک تند اور سخت
مزاج حاکم کو دیکھنے کی امید رکھتا تھا ایک خوش مذاق اور مسکراتے ہوئے چہرہ کو دیکھ کر
حیران رہ جاتا تھا۔مجلس اصحاب میں بیٹھے جہاں اعلیٰ تعلیمات کا درس دیا جاتا تھا لوگوں
کی کوفت کو دور کرنے اور ملال کو کم کرنے کے لئے لطائف بھی بیان ہوتے چلے جاتے
تھے۔کبھی اپنے اصحاب سے پاکیزہ نفسی بھی ہوتی جاتی تھی۔بچے آ جاتے تو ان کو
بہلانے کے لئے کوئی چڑیا چڑے کا قصہ بھی بیان ہو جا تا تھا۔کبھی بچہ کو خوش کرنے کے
لئے اس کے منہ پر پانی کا باریک چھینٹا دیا جاتا تو اہل خانہ کی دلجوئی کے لئے عرب کی
مروجہ کہانیوں میں سے کوئی کہانی بھی سنا دی جاتی تھی مگر ہاں ان سب امور کے ساتھ
ساتھ یہ تعلیم بھی دی جاتی تھی کہ (1) ہنسی اس رنگ میں نہ کرو کہ دوسرے کی تحقیر یا
دل شکنی ہو (2) نسی کو پیشہ یا عادت نہ بناؤ اور اس غرض سے ہنسی نہ کرو کہ لوگ ہنسیں
بلکہ جس وقت طبیعت خود بخود اپنے آپ کو پُر کیف رنگ میں ظاہر کرنا چاہے اسے ایسا

سيرة النبي عمال
152
جلد 3
کرنے دو (3) ہنسی اور مذاق میں جھوٹ نہ ہو بلکہ صداقت کا پہلو محفوظ ہوتا ادنی طبعی
جذبات کے ظہور کے وقت اعلیٰ طبعی جذبات کا خون نہ ہوتا چلا جائے۔صفائی پسندی انسانی تقاضوں میں سے ایک تقاضا صفائی پسندی کا ہے۔جسم کو
صاف رکھنا ، منہ کو صاف رکھنا، کپڑوں کو صاف رکھنا اور ایسی اشیاء۔کا استعمال کرنا جو ناک کی قوت کو صدمہ نہ پہنچانے والی ہوں بلکہ اس کے لئے
موجب راحت ہوں اس تقاضا کو بھی لوگوں نے غلطی سے تقویٰ اور نیکی کی اعلیٰ
راہوں پر چلنے والوں کے طریق کے خلاف سمجھا ہے اور ایک ایسی راہ اختیار کر لی ہے
کہ یا تو خدا تعالیٰ کی پیدا کردہ طبیب اشیاء فضول جائیں یا خدا کے بندے جو ان طیب
اشیاء کو استعمال کریں گنہ گار ٹھہریں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بناوٹی نیکی
اور جھوٹے تقویٰ کی چادر کو بھی چاک کر دیا اور حکم دیا کہ اللہ تعالیٰ خود پاک ہے اور
پاک رہنے کو پسند کرتا ہے۔آپ جہاں رہتے اکثر غسل فرماتے۔کئی امور کے ساتھ
غسل کو آپ نے واجب قرار دے دیا۔چونکہ انسان اپنے گھر کے اشغال کی وجہ سے
صفائی میں سستی کر بیٹھتا ہے اس لئے آپ نے خدا تعالیٰ کے حکم سے میاں بیوی کے
تعلقات کے ساتھ غسل کو واجب قرار دیا۔پانچوں نمازوں سے پہلے آپ ان اعضا
کو دھوتے جو عام طور پر گردو غبار کا محل بنتے رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی اس امر پر
عمل پیرا ہونے کا حکم دیتے۔کپڑوں کی صفائی کو آپ پسند فرماتے۔جمعہ کے دن
دھلے ہوئے کپڑے پہن کر آنے کا حکم دیتے اور خوشبو کو خود بھی پسند فرماتے اور
اجتماع کے مواقع کے لئے خوشبو کا لگانا پسند فرماتے۔جہاں اجتماع ہونا ہو چونکہ مختلف
قسم کے لوگ جمع ہوتے ہیں متعدی بیماریوں کے اثرات کے پھیلنے کا خطرہ ہوتا آپ
وہاں خوشبودار مصالحہ جات اور ان جگہوں کو صاف رکھنے کا حکم دیتے۔بد بودار اشیاء
سے پر ہیز فرماتے اور دوسروں کو بھی اس سے روکتے کہ بد بودار اشیاء کھا کر اجتماع
کی جگہوں میں آئیں۔غرض جسم کی صفائی ، لباس کی پاکیزگی اور ناک کے احساس کا

سيرة النبي عليه
153
جلد 3
آپ پورا خیال رکھتے اور دوسروں کو بھی ایسا ہی کرنے کا حکم دیتے۔ہاں یہ ضرور
فرماتے کہ جسم کی صفائی میں اس قدر منہمک نہ ہو جاؤ کہ روح کی صفائی کا خیال ہی نہ
رہے اور لباس کی پاکیزگی کا اس قدر خیال نہ رکھو کہ ملک وملت کی خدمت سے محروم
ہو جاؤ اور غریب لوگوں کی صحبت سے احتراز کرنے لگو اور کھانے میں اس قدر احتیاط
نہ کرو که ضروری غذا ئیں ترک ہو جائیں۔ہاں یہ خیال رکھو کہ اہل مجلس کو تکلیف نہ ہو
تا کہ اچھے شہری بنو اور لوگ تمہاری صحبت کو ناگوار نہ سمجھیں بلکہ اسے پسند کریں اور
اس کی جستجو کریں۔لوگوں نے کہا کہ صفائی اور خوشبو سے بچو کہ وہ جسم کو پاک مگر دل کو
نا پاک کرتی ہے مگر رسول اللہ ﷺ نے کہا کہ حُبّبَ إِلَيَّ۔۔۔۔اَلطَّيِّبُ 1 اور
إِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ 2 مجھے خوشبو کی محبت بخشی گئی
اور یہ کہ خدا تعالیٰ ظاہری اور باطنی صفائی رکھنے والوں کو پسند کرتا ہے۔مرد و عورت کا تعلق عورت و مرد کا تعلق بھی ایک ایسا طبعی تقاضا ہے کہ دنیا کا
تمدن اس پر مبنی ہے اور وہ گویا دنیا کی ترقی کے لئے بمنزلہ
ہے
بنیاد کے ہے مگر عجیب بات ہے کہ دنیا کے ایک کثیر حصہ نے اسے بھی روحانیات کے
خلاف سمجھ رکھا ہے۔وہ عورت جو نسل انسانی کے چلانے کی ذمہ وار ہے، جس کے بغیر
انسان ایک کٹا ہوا جسم معلوم ہوتا ہے جو کسی کام کا نہیں ، جو مرد کے لئے بطور لباس کے
ہے اور جس کے لئے مرد بطور لباس کے ہے اس عورت کو ہاں اس عورت کو ایک نا پاک
شے قرار دیا جاتا تھا اور خدا رسیدہ انسان کے لئے جائے اجتناب سمجھا جاتا تھا اور اس
طرح گویا پاکیزگی کو انسانیت کے مخالف قرار دے کر خود پاکیزگی کے درخت پر ہی تبر
رکھا جاتا تھا۔کیا یہ سچ نہیں کہ انسان ہی حقیقی پاکیزگی کا برتن ہے اور برتن کے بغیر
الله
لطیف اشیاء محفوظ رہ ہی نہیں سکتیں۔رسول کریم ﷺ نے خدا کو پا کر انسان کو نہیں
بھلایا۔آپ نے شادیاں کیں اور اپنے ملک کے فائدہ اور مسلمانوں کے فائدہ اور
بعض دفعہ خود بیویوں کے فائدہ کے لئے ایک سے زیادہ شادیاں کیں اور نہ صرف

سيرة النبي مله
154
جلد 3
شادیاں کیں بلکہ جذبات محبت سے اپنی بیویوں کو محروم نہیں کیا اور ان سے اس طرح
معاملہ کیا کہ ان میں سے ہراک نے یہ سمجھا کہ گویا آپ اسی کے لئے ہیں۔آپ خدا
کے تھے اور خدا آپ کا تھا مگر آپ نے کہیں یہ ظاہر نہیں کیا کہ گویا خدا تعالیٰ نے آپ
کو دنیا سے نرالا پا کر چن لیا بلکہ آپ نے بتایا کہ خدا تعالیٰ بہتر انسان کو اپنے لئے چنتا
ہے چونکہ آپ بہتر انسان بن گئے اس لئے خدا تعالیٰ نے آپ کو اختیار کر لیا۔بیوی کی محبت خدا کی رحمت ہے دنیا نے کہا کہ تم اپنے رشتہ داروں اور
عزیزوں کو چھوڑ دو، اہلی تعلقات کی بنیاد
کو اکھاڑ کر پھینک دو تب تم خدا سے ملو گے مگر محمد رسول اللہ ﷺ نے کہا نہیں ! بلکہ تم
اپنے اہل ہی کے ذریعہ سے خدا سے مل سکتے ہو۔دنیا کا ہر ایک ذرہ خدا کی پیدائش
ہے اور ہر اک ذرہ تم کو خدا تعالیٰ تک پہنچاتا ہے اور جس چیز کو اس نے جس قدر
خوبصورت بنایا ہے اسی قدر واضح طور پر وہ خدا تعالیٰ کے رستہ کیلئے دلیل ہے اور خدا
تعالیٰ کی اعلیٰ مخلوقات میں سے عورتیں بھی ہیں اسی وجہ سے حُبِّبَ إِلَيَّ مِنْ دُنْيَاكُمْ
النِّسَاءُ 3 مجھے دنیوی چیزوں میں سے بیویوں کی محبت خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور تحفہ
کے ملی ہے اور خَيْرُ كُم خَيْرُكُمُ اهلِيكُم A تم میں سے بہتر لوگ وہی ہو سکتے ہیں
جو اپنی بیویوں اور بچوں سے زیادہ نیک سلوک کریں اور ان کے احساسات کا خیال
رکھیں۔کیا ہی عجیب فرق ہے دنیا نے کہا کہ خدا نے عورت کو ایک خوبصورت سانپ بنا
کر پیدا کیا ہے اور انسان کو ہوشیار کیا ہے کہ اس کی خوبصورتی کی طرف نہ دیکھے بلکہ
صلى الله
اس کے زہر سے بچے۔محمد رسول اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے
کہ میں بیویوں سے محبت کروں اور جو رحمتیں اس نے مجھ پر کی ہیں ان میں سے ایک
رحمت یہ ہے کہ میرے دل میں اپنی بیویوں کی محبت پیدا کر دی گئی ہے۔لوگوں نے کہا
کہ عورتوں سے دور بھا گو اور ان کے فریبوں سے بچو مگر محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ
عورتوں سے محبت کرو اور ان سے محبت کر کے خدا تعالیٰ تک پہنچو کیونکہ جس طرح

سيرة النبي علي
155
جلد 3
خدا تعالیٰ نے ماں کے قدموں کے نیچے جنت بنائی ہے اسی طرح بیوی کی دعا کو بھی
اپنے قرب کا ذریعہ بنایا ہے پس اس کے دل کو خوش کر و خدا تعالیٰ تم سے خوش ہو گا۔بیویوں کے احساسات کا خیال رکھو آپ عملا اس حکم پر عمل کرتے ، اپنی
بیویوں کے سب احساسات کا خیال
رکھتے ، گھر کے کام کاج میں ان کا ہاتھ بٹاتے ،ان سے پیار کرتے ، ان کی دلد ہی کے
لئے باریک در بار یک راہیں تلاش کرتے۔ایک بیوی نے ایک گلاس سے پانی پیا تو
اسی جگہ پر منہ رکھ کر خود پانی پی لیا۔ایک بیوی کو جو یہود میں سے تھی دوسری نے غصہ میں
یہودن کہہ دیا تو آپ نے فرمایا کیوں نہیں کہتیں کہ میں یہو دن نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے
نبیوں کی اولاد ہوں۔اگر کوئی بیمار ہوتی تو آپ اس کی بیماری کو اپنی بیماری سمجھتے اور اس
سے بھی زیادہ اس کے درد کو محسوس کرتے ، ان کے جذبات کا خیال رکھتے اور انہیں
اپنے عزیزوں سے جدا نہ کرتے بلکہ تعلق بڑھانے میں مدد کرتے۔اپنی ایک بیوی
ام حبیبہ کے گھر میں آپ داخل ہوئے وہ اپنے بھائی معاویہؓ کو جو بعد میں بادشاہ اسلام
ہوئے پیار کر رہی تھیں۔آپ نے اس امر کو نا پسند نہیں فرمایا بلکہ محبت کی نگاہوں سے
دیکھا اور بہن بھائی کی محبت کو طبعی تقاضوں کا ایک خوبصورت جلوہ تصور فرماتے ہوئے
پاس بیٹھ گئے اور پوچھا ام حبیبہ! کیا معاویہ تمہیں پیارا ہے؟ ام حبیبہ نے جواب دیا
ہاں۔فرمایا اگر یہ تمہیں پیارا ہے تو مجھے بھی پیارا ہے۔بیوی کا دل اس جواب کوسن کر
کس قدر خوشی سے اچھلا ہوگا کہ میرے رشتہ داروں کو یہ غیریت کی نگاہ سے نہیں بلکہ
میری نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مجھ سے اس قدر محبت رکھتے ہیں کہ جو مجھے جس قدر پیارا
ہو اسی قدر ان کو بھی پیارا ہوتا ہے گویا وہی نظارہ ہے کہ:۔ه من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی
مگر باوجود انسانیت کے اس کامل اور اتم نظارہ کے محمد علی کو کلی طور پر اور سر سے پا
تک اپنے خدا کے تھے۔اور اپنی بیویوں کو بھی اسی کا اور خالص اسی کا بنانا چاہتے تھے۔

سيرة النبي علي
156
جلد 3
بقائے نسل کا جذبہ انسانی فطرت بقائے نسل کے جذبہ سے نہایت ہی گہرے
طور پر رنگین ہے۔جو نہی ایک عورت کامل جوان ہوتی ہے
اولاد کی خواہش خواہ الفاظ میں پیدا نہ ہو مگر تاثیرات کے ذریعہ سے ظاہر ہونے لگتی
ہے۔صحیح القومی مرد خواہ کسی قدر ہی آزاد کیوں نہ ہوا اپنی علیحدگی کی گھڑیوں میں اس کی
طرف ایک زبر دست رغبت پاتا ہے مگر باوجود اس کے بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ
خدا رسیدوں کو اولاد سے کیا تعلق۔وہ نہیں سمجھتے کہ اگر اولا د سے ان کو تعلق نہیں تو اولاد
کی تربیت جو نسل انسانی کا ایک اہم ترین فرض ہے اس میں دنیا کا رہنما کون ہے۔رسول کریم اللہ کے اولاد ہوئی اور آپ نے اس اولاد پر فخر کیا۔اس کی محبت کو چھپایا
نہیں اسے خدا کی ایک رحمت قرار دیا۔اولاد سے بے تعلقی کا اظہار نہیں کیا اس کی
طرف توجہ کی اور اس کی تربیت کا خیال رکھا۔اس سے بے اعتنائی نہیں ظاہر کی بلکہ اس
سے محبت کرنے کو خدا تعالیٰ کے مقدس فرائض میں سے قرار دیا۔جب وہ ناسمجھ تھی اس
کی پرورش کی ، جب وہ چھوٹی تھی اس کی تربیت کی ، جب وہ بڑی ہوئی اسے تعلیم دلائی
اور جب وہ اپنے گھر بار کی مالک ہوئی اس کا ادب کیا اور اپنی محبت کا مقر اسے بنایا۔ایک دفعہ آپ کا ایک نواسہ بیمار ہوا اس کے دیکھنے کیلئے آپ کی صاحبزادی نے آپ
کو بلایا اس کی حالت اُس وقت سخت تکلیف کی تھی اور زندگی کی آخری گھڑیوں کو
نہایت اضطراب اور دکھ کے ساتھ وہ طے کر رہا تھا۔آپ نے اسے ہاتھوں میں لیا اور
اس کے اضطراب کو دیکھا، آنکھیں فرط محبت اور وفور رحمت سے پرنم ہو گئیں۔ایک
شخص جو اس حقیقت سے ناواقف تھا کہ نبی کے لئے یہی ضروری نہیں کہ ہمیں خدا کی
با تیں سکھائے بلکہ اس کا یہ بھی کام ہے کہ وہ ہمارے لئے کامل نمونہ ہوانسانیت کا مکمل
نقشہ ہو بشریت کا ، اس امر کو دیکھ کر حیران ہو گیا اور بے اختیار ہو کر بولا یا رسول اللہ !
آپ تو ہمیں صبر کا سبق دیتے ہیں اور آج خود آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے
ہیں۔آپ نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا تمہارا دل شاید رحم سے خالی ہوگا مجھے تو

سيرة النبي عمال
157
جلد 3
اللہ تعالیٰ نے رحم دل بنایا ہے۔کیا لطیف سبق ایک ہی فقرہ میں دے دیا کہ اولاد کی
محبت اور ان کی تکلیف کا احساس تو انسانیت کے اعلیٰ جذبات میں سے ہے خدا کا نبی
ان جذبات سے خالی کیونکر ہو سکتا ہے۔وہ دوسروں کے لئے اس میں بھی نمونہ ہے
جس طرح اور اعلیٰ درجہ کے اخلاق میں نمونہ ہے۔اولاد کی تکریم آپ کی اولاد میں سے آخر عمر میں صرف حضرت فاطمہ زندہ رہ گئی
تھیں۔جب
کبھی وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوتیں آپ کھڑے
ہو جاتے ، بوسہ دیتے اور اپنے پاس بٹھا لیتے۔آپ کی اولا د کھیلتی ہوئی پاس آ جاتی تو
گود میں اٹھا لیتے ، پیار کرتے اور ان کی عمر کے مطابق نصیحت کرتے اور اخلاق کا کوئی
عمدہ سبق دیتے۔غرض آپ نے اس جذبہ انسانیت میں بھی ایک اعلیٰ نمونہ ہمارے
لئے قائم کیا ہے۔ہاں اولاد کی محبت کے ساتھ ساتھ آپ یہ تعلیم بھی دیتے تھے اور
اس پر عمل بھی کرتے تھے کہ اولاد کی محبت انسان کو اس کے ان فرائض سے غافل نہ کر
دے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس پر عائد ہیں اور نہ خود اولاد کی اصل ذمہ داری کو
جو اعلیٰ پرورش، اعلیٰ تربیت، اعلیٰ تعلیم اور اعلیٰ رہنمائی پر مشتمل ہے اس کی نظروں سے
اوجھل کر دے۔صحت کی درستی اور ورزش کا خیال انسانی روح اور جسم کا ایسا جوڑ ہے کہ
ایک کی خرابی دوسرے پر اثر ڈالے
الله
بغیر نہیں رہ سکتی۔رسول کریم ﷺ نے اس امر میں بھی ہمارے لئے ایک عمدہ مثال قائم
کی ہے اور نیکی اور تقویٰ کو صحت کی درستی اور ورزش کا خیال رکھنے کے خلاف نہیں قرار
دیا ہے۔تاریخ بتاتی ہے کہ آپ اکثر شہر سے باہر باغات میں جا کر بیٹھتے تھے۔گھوڑے
کی سواری کرتے تھے۔اپنے صحابہ کو کھیلوں وغیرہ میں مشغول دیکھ کر بجائے ان پر
ناراضگی کا اظہار کرنے کے ان کی ہمت بڑھاتے تھے۔ایک دفعہ آپ نے اپنے
احباب کو تیر اندازی کا مقابلہ کرتے دیکھا تو خود بھی اس مقابلہ میں شامل ہونے کی

آج 10 میں سے 10 باقی