رسول کریمﷺ ایک انسان کی حیثیت میں

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 2

سيرة النبي علي
158
جلد 3
خواہش ظاہر کی۔مرد تو مرد رہے آپ عورتوں کو بھی ورزش کرنے کی ترغیب دیتے
تھے۔چنانچہ کئی دفعہ آپ اپنی بیویوں کے ساتھ مقابلہ پر دوڑے اور اس طرح عملاً
عورتوں اور مردوں کو ورزش جسمانی کی تحریک کی۔ہاں آپ اس امر کا خیال ضرور
رکھتے تھے کہ انسان کھیل ہی کی طرف راغب نہ ہو جائے اور اس امر کی تعلیم دیتے تھے
کہ ورزش مقصد کے حصول کا ایک ذریعہ ہونا چاہئے نہ کہ خود مقصد۔غرض انسانی زندگی کے مختلف شعبوں میں رسول کریم
دنیا کے لئے اسوہ حسنہ نے ایک اعلیٰ نمونہ دکھا کر اور بے نظیر مثال
قائم کر کے اس امر کو ثابت کر دیا کہ آپ کی زندگی دنیا کے لئے ایک اسوہ حسنہ تھی
کیونکہ اگر آپ صرف خدا تعالیٰ کی عبادت یا اعلیٰ فلسفیانہ تعلیمات کی اشاعت کی طرف
متوجہ ہوتے تو ہر اک سمجھ دار انسان کے دل میں یہ خیال پیدا ہوتا کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم ایک غیر معمولی دل و دماغ کے انسان تھے اور ان جذبات سے عاری تھے جو
عام انسان کے دل میں موجزن رہتے ہیں اور اس وجہ سے باوجود اپنے اعلیٰ تقویٰ کے
وہ بنی نوع انسان کے لئے نمونہ نہیں بن سکتے لیکن آپ کی ساری زندگی اس شبہ کا ازالہ
کرتی ہے۔آپ ہماری ہی طرح کے جذبات رکھتے تھے اور ہماری ہی طرح کی
ذمہ داریاں۔اور پھر آپ ان ذمہ داریوں سے بزدلانہ طور پر آنکھیں نہیں بند کر لیتے
تھے بلکہ آپ ان ذمہ داریوں کی اہمیت کو محسوس کرتے تھے اور ان کے ادا کرنے کو اپنا
مذہبی فرض سمجھتے تھے اور ان ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے ایسا اعلیٰ درجہ کا نمونہ
دکھاتے تھے کہ ہر اک انسان محسوس کرتا تھا اور کرتا ہے اور کرتا رہے گا کہ اس نمونہ کی
تقلید سے وہ کسی عذر اور بہانے سے بچ نہیں سکتا۔یہاں ایک ایسا شخص ہے جو اسی کی
طرح کے جذبات اور اسی کی طرح کے احساسات لے کر پیدا ہوا ہے اور اپنے
جذبات اور احساسات کو کچلتا نہیں بلکہ انہیں ایک بہادر آدمی کی طرح پورا کرنے کی
کوشش کرتا ہے۔ایک ایسا انسان ہے جس کے راستہ میں وہ سب مشکلات ہیں جو

سيرة النبي عمال
159
جلد 3
دوسرے انسانوں کے راستہ میں حائل ہوتی ہیں اور وہ ان سب مشکلات کو دور کرتا ہوا
اپنا بوجھ خود اٹھائے ہوئے تقویٰ اور طہارت کے اس پل پر سے جو بال سے بھی زیادہ
باریک ہے نڈر اور بے خوف گزر جاتا ہے اور ایک آنچ ہاں ایک خفیف سی آنچ بھی
اسے نہیں آتی۔ایک لمحہ کے لئے بھی اس کا قدم نہیں لڑکھڑاتا۔پس جب وہ انسان،
ہمارے جیسا انسان، اس کام کو جسے لوگ ناممکن خیال کرتے تھے اور کرتے ہیں اس
خوبی سے سرانجام دے سکتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ ہم اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس
کا م کو نہ کرسکیں۔رسول کریم ﷺ کی انسانیت
صلى الله
خدا تعالیٰ کس لطیف پیرایہ میں محمد رسول اللہ
کی انسانیت کی طرف اشارہ کرتا ہے
کی طرف کلام الہی میں اشارہ جب وہ فرماتا ہے کہ آكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا
أَنْ أَوْحَيْنَا إِلَى رَجُلٍ مِّنْهُمْ أَنْ انْذِرِ النَّاسَ وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ
قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ 5 کیا لوگوں کو اس پر تعجب آتا ہے کہ ہم نے انہی میں سے
پر یہ کہتے ہوئے وحی نازل کی کہ لوگوں کو ہوشیار کر اور ان لوگوں کو جو مان لیں
خوشخبری دے کہ ان کے رب کے حضور میں انہیں ایک ہمیشہ قائم رہنے والا درجہ حاصل
ہے۔محمد رسول اللہ ہم میں سے ایک انسان ہے اسی لئے اس کے نقش قدم پر چلنے میں ہمیں
کوئی عذر نہیں ہوسکتا۔جو امر اس کے لئے ممکن ہے وہ دوسرے انسانوں کے لئے بھی ممکن
ہے۔وہ ایسا نبی نہیں جو انسانیت کو نظر انداز کر کے اپنے مقام کو حاصل کرتا ہے بلکہ ایسا نبی
ہے جو انسانیت کو کامل کرتے ہوئے اور اس کے دروازہ میں سے گزرتے ہوئے نبی بنتا
ہے۔اس کا ایک ہاتھ خدا کی طرف ہے جو اس کا پیدا کرنے والا اور اسے ترقیات عطا
فرمانے والا ہے اور وہ اس کی برکتوں اور اس کے فضلوں
کو مانگتا ہے اور دوسرا ہاتھ اپنے ہم
جنسوں اور بھائیوں کی طرف ہے جنہیں وہ ہمت کرنے اور اپنے پیچھے پیچھے چلے آنے اور
خدا تعالیٰ کی جنت میں داخل ہونے کا وعدہ دے رہا ہے اور کیوں نہ ہو کہ وہ گان

سيرة النبي م
160
جلد 3
قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْنٰی کا مظہر ہے۔خدا کی لاکھوں کروڑوں برکتیں نازل ہوں تجھ
پر اے کامل انسان ! جس نے ہمیں شش و پنج کی زندگی سے نجات دلا کر اس یقین پر قائم کیا
کہ انسانیت تقویٰ کے خلاف نہیں بلکہ وہ تقویٰ کے حصول کا ایک ذریعہ اور خدا تعالیٰ کے
وصال کا ایک موجب ہے۔تیرا درجہ بلند ہو کہ تو جس قدر خدا کے قریب ہوا اسی قدر
ہمارے نزدیک ہوا۔یقیناً تو ہمارا ہے اور ہم تیرے ہیں۔وَاخِرُ دَعُونَا أَن الْحَمْدُ لِلَّهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ
الفضل 31 مئی 1929 ء)
66
1 : نسائى كتاب عشرة النساء صفحہ 469 حدیث نمبر 3391 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الاولى
2: البقرة: 223
3 نسائى كتاب عشرة النساء صفحہ 469 حدیث نمبر 3391 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى
4: ابن ماجه ابواب النکاح باب حسن معاشرة النساء صفحہ 283 حدیث نمبر 1977 ء مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الاولى میں "خيركم خير کم لاهله“ کے الفاظ ہیں
5: يونس : 3
6: النجم : 10

آج 10 میں سے 10 باقی