توحید باری تعالیٰ کے متعلق رسول کریمﷺ کی تعلیم

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

سيرة النبي علي
171
جلد 3
توحید باری تعالیٰ کے متعلق رسول کریم ﷺ کی تعلیم
حضرت مصلح موعود کی تحریک کے مطابق 2 جون 1929 ء کو سارے ہندوستان
میں رسول
کریم ﷺ کی سیرت کے حوالہ سے جلسے ہوئے جن میں غیر مسلم اصحاب نے
بھی تقاریر کیں۔حضرت مصلح موعود نے اس پروگرام کے مطابق قادیان کے ایک
بڑے جلسہ میں تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل تقریر فرمائی:۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ہمیں پھر دوبارہ اس تحریک پر عمل کرنے کی
توفیق عطا کی جو میں سمجھتا ہوں آہستہ آہستہ ملک کے امن اور اس میں صلح کے قیام کا
موجب ہوگی۔میں نے پچھلے سال اس مہینہ میں گو اسی تاریخ تو نہیں اسی موقع پر ان
جلسوں کی غرض بیان کی تھی جو کہ ایک ہی دن میں سارے ہندوستان میں اور
ہندوستان کے باہر بھی اس غرض سے منعقد کئے گئے کہ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے
مبارک حالات بیان کئے جائیں۔میں نے بتایا تھا کہ اس قسم کے جلسے علاوہ اس کے
کہ ان کے ذریعہ ایک عظیم الشان تاریخی حقیقت کا اظہار ہوتا ہے مختلف قوموں میں صلح
اور آشتی کا موجب ہوں گے۔اس سال بعض ہندو لیڈروں کی طرف سے سوال کیا گیا
کہ آیا ان کے بزرگوں کے حالات بیان کرنے کے لئے جلسے کئے جائیں تو ہماری
جماعت ان جلسوں میں اسی رنگ میں شریک ہوگی جس طرح وہ شریک ہو رہے ہیں؟
میں نے اس کے جواب میں یہی کہا کہ ان جلسوں کی غرض جب یہ بھی ہے کہ مختلف
اقوام میں اتحاد اور رابطہ پیدا کیا جائے تو پھر کوئی وجہ نہیں ہوسکتی کہ جب دوسری اقوام
ان بزرگوں کے حالات بیان کرنے کے لئے جلسے کریں جنہوں نے دنیا میں عظیم الشان

سيرة النبي عمال
172
جلد 3۔۔پیدا کر دیئے تو ہماری جماعت کے لوگ ان جلسوں میں شامل نہ ہوں۔ہماری
جماعت کے لوگ بڑی فراخ دلی اور پورے وسعت حوصلہ اور بڑے شوق سے ان میں
شامل ہوں گے۔میں نے گزشتہ سال کے جلسہ پر جو تقریر کی اس میں مثال کے طور پر
بیان کیا تھا کہ جب میں شملہ گیا تو وہاں ایک جلسہ برہمو سماج کا ہوا جس میں شمولیت
کے لئے مسٹر نائیڈو نے مجھے بھی دعوت دی اور میں اس میں شامل ہوا۔مجھے تقریر کے
لئے بھی کہا گیا لیکن چونکہ تمام کے تمام حاضرین انگریزی سمجھنے والے تھے اور بہت
قليل التعداد ایسے لوگوں کی تھی جوار دو سمجھ سکتے تھے اور مجھے انگریزی میں تقریر کرنے کا
ملکہ نہ تھا اس مجبوری کی وجہ سے میں تقریر نہ کر سکا ورنہ میں نے کہہ دیا تھا کہ تقریر کروں
گا۔چونکہ ابھی تک اس قسم کے جلسوں کی اہمیت کو نہیں سمجھا گیا اس لئے پوری طرح ان پر
عمل نہیں شروع ہوا۔لیکن جب بھی ایسے جلسے کئے گئے اور حضرت کرشن ، حضرت رامچندر
یا اور بزرگوں کے حالات بیان کئے گئے ، انہوں نے دنیا میں جو اصلاحیں کی ہیں وہ
پیش کی گئیں، انہوں نے خود تکلیفیں اٹھا کر دوسروں کو جو آرام پہنچایا ان کے لئے جلسے
کئے گئے تو کوئی احمدی نہ ہوگا جو شوق اور محبت سے ان میں شامل نہ ہوگا۔لیکن یہ
ضروری ہے کہ انبیاء کا ذکر انبیاء کے طور پر کیا جائے اور قومی مصلحین کا ذکر اسی رنگ
میں ہوگا نہ کہ انبیاء کے رنگ میں۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہر قوم کی طرف سے اپنے
مذہبی بزرگوں کے متعلق اس قسم کے جلسے ہوں تو وہ بھی یقیناً ہمارے ان جلسوں کو بہت
پُر لطف اور بہت دلچسپ بنا دیں گے کیونکہ اس طرح آپس میں بہت زیادہ تعاون کا
سلسلہ شروع ہو جائے گا اور جس قدر محنت اور کوشش ہمیں اب ان جلسوں کے انعقاد
کے متعلق کرنی پڑتی ہے اُس وقت اتنی نہ کرنی پڑے گی۔جب دیگر مذاہب کے لوگ
دیکھیں گے کہ ان کے جلسوں میں ہر جگہ ہماری جماعت کے لوگ شامل ہوتے ہیں،
محبت اور شوق سے ان کے بزرگوں کی یاد تازہ کرتے ہیں، کھلے دل سے ان کی خوبیوں
کا اعتراف کرتے ہیں تو یقیناً ہمارے جلسوں میں ان کی شمولیت پہلے سے بہت زیادہ

سيرة النبي علي
173
جلد 3
ہوگی اور بہت زیادہ اخلاص اور محبت سے ہوگی۔مجھے اس بات سے نہایت خوشی ہے کہ
اس سال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ جلسے ہو رہے ہیں۔پچھلے سال ہندوستان کے
مختلف مقامات کے لوگوں نے پانچ سو جلسے کرنے کا وعدہ کیا تھا۔مگر اس سال 1900
سے زیادہ جلسوں کے وعدے آچکے ہیں۔پچھلے سال ایک ہزار کے قریب جلسے ہوئے
تھے۔اس سے اندازہ لگا کر کہا جا سکتا ہے کہ اس سال چار پانچ ہزار جگہ لوگ اس
مبارک تقریب پر جمع ہوں گے۔انسانی آنکھ دور تک نہیں دیکھ سکتی اور میری آنکھ بھی
اس نظارہ کو نہیں دیکھ سکتی جو سارے ہندوستان بلکہ دوسرے ممالک میں بھی آج رونما
ہے۔لیکن خدا نے جو روحانی آنکھ پیدا کی ہے اس سے میں جو کچھ دیکھ رہا ہوں اس
سے دل خوشی سے بھرتا جا رہا ہے اور نظر آ رہا ہے کہ یہی جلسے ایک دن فتنہ و فساد کو مٹا کر
امن و اتحاد کی صحیح بنیاد قائم کر دیں گے۔اس سال نہ صرف یہ کہ جلسے گزشتہ سال کی
نسبت زیادہ منعقد ہوں گے بلکہ پہلے سے زیادہ مقتدر اور معزز لوگوں نے ان میں حصہ
لینے کا وعدہ کیا ہے۔کل ہی کلکتہ سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ مسٹرسین گپتا نے جو
کلکتہ کے نہایت معزز آدمی ہیں شمولیت کا وعدہ کیا ہے اور بڑے بڑے لوگوں نے
اشتہار میں اپنے نام لکھائے ہیں۔بہت سی اعلیٰ طبقہ کی خواتین نے بھی جلسہ میں شریک
ہونے کا اشتیاق ظاہر کیا ہے۔پچھلے سال تو بنگال کی ایک مشہور خاتون نے جوایم۔اے
ہیں اس بات پر اظہار افسوس کیا تھا کہ ہمارے طبقہ کو ان جلسوں میں زیادہ حصہ لینے کا
موقع کیوں نہ دیا گیا۔اسی طرح اور مقامات کے معززین کے متعلق بھی اطلاعات
موصول ہو چکی ہیں کہ انہوں نے جلسہ کے اعلانات میں اپنے نام لکھائے ،شمولیت
جلسہ کے وعدے کئے اور ہر طرح جلسہ کو کامیاب بنانے میں امداد دی۔اس تمہید کے بعد میں اصل مضمون کی طرف آتا ہوں جو اس سال کے جلسوں
کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔پچھلے سال رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تین پہلوؤں کو لیا
گیا تھا اور میں نے بھی ان پر اظہار خیالات کیا تھا۔اس سال ان کے علاوہ دو اور پہلو

سيرة النبي علي
174
جلد 3
یز کئے گئے ہیں اور وہ یہ کہ :۔(1) توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت ﷺ کی تعلیم اور اس پر زور۔(2) غیر مذاہب کے بارہ میں آنحضرت ﷺ کی تعلیم اور تعامل۔گو دوسرے مقامات پر یہی طریق رکھا گیا ہے کہ مختلف مضامین پر مختلف لوگ
اظہار خیالات کریں لیکن اس مقام ( قادیان) کے مخصوص حالات کی وجہ سے پچھلے
سال بھی یہی طریق تھا کہ تینوں مضامین پر میں نے ہی اظہار خیالات کیا تھا اور اب
بھی یہی ارادہ ہے کہ اِنشَاءَ اللهُ دونوں مضامین پر میں ہی بولوں گا۔مجھے افسوس ہے کہ اس تقریب کی اہمیت کے لحاظ سے جتنا لمبا کلام اور جس طرز
کا کلام ہونا چاہئے تھا بوجہ بیماری اور کھانسی میں اتنا لمبا بیان نہیں کر سکوں گا اس لئے
مجبوراً اختصار کے ساتھ اہم پہلو لے کر اظہار خیالات کروں گا۔میں سب سے پہلے
توحید کی اہمیت کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔لوگوں میں یہ غلط خیال پھیلا ہوا ہے کہ توحید کے متعلق مختلف مذاہب میں اصولی
اختلاف پایا جاتا ہے۔مسلمان بھی یہ سمجھتے ہیں کہ کئی مذاہب ایسے ہیں جو توحید کے
قائل نہیں مگر یہ درست نہیں ہے۔یہ اور بات ہے کہ توحید کی تفصیل اور تشریح میں
اختلاف ہو مگر اصولی طور پر تمام مذاہب کے لوگ توحید کے قائل ہیں۔حتیٰ کہ جن
مذاہب کے متعلق سمجھا جاتا ہے کہ وہ تو حید کے خلاف ہیں وہ بھی دراصل توحید کے
قائل ہیں۔میں نے ہندوؤں ، سکھوں ، یہودیوں، زرتشتیوں، عیسائیوں، بدھوں کی
کتب کا مطالعہ کیا ہے اور اسلام تو ہے ہی اپنا مذہب اس کا مطالعہ سب سے زیادہ کیا
ہے۔ان سب کے مطالعہ سے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ساری اقوام اور تمام
مذا ہب توحید کے لفظ پر جمع ہیں اور سب کے سب اس کے قائل ہیں۔عام م
خیال کرتے ہیں کہ عیسائی تو حید کے قائل نہیں مگر میں نے عیسائیوں کی کتابوں میں
پڑھا ہے کہ مسلمان توحید کے قائل نہیں توحید کے اصل قائل ہم (عیسائی) ہیں۔سلمان

سيرة النبي متر
175
جلد 3
اسی طرح میں نے ہندوؤں کی کتب میں پڑھا ہے کہ وہ اپنے آپ کو تو حید کے قائل
اور دوسروں کو اس کے خلاف بتاتے ہیں۔یہی حال دوسرے مذاہب کا ہے۔اس سے
کم از کم یہ ضرور معلوم ہوتا ہے کہ لفظ تو حید کے سب قائل ہیں۔باقی تشریحات میں
اختلاف ہے۔اور جب کوئی قوم خود اقرار کرتی ہو کہ وہ توحید کی قائل ہے تو پھر اس
کے متعلق یہ کہنا کہ قائل نہیں درست نہیں ہو سکتا اور سب اقوام اور سب مذاہب کے
لوگوں کا توحید کا قائل ہونا ثبوت ہے اس بات کا کہ یہ مسئلہ باقی دنیا کی نظر میں بھی
بہت اہمیت رکھتا ہے۔یاد رکھنا چاہئے کہ جتنے مذاہب دنیا میں پائے جاتے ہیں وہ اپنی
ایک ہی غرض پیش کرتے ہیں۔اور وہ یہ کہ بندوں کا خدا سے تعلق پیدا کرنا۔خواہ اس
ہستی کا نام خدا ر کھ لیا جائے یا گاڈ (God) یا پرمیشور یا ایز داس سے بندہ کا تعلق پیدا
کرنا مذہب کی غرض ہے۔اب صاف بات ہے کہ اگر کوئی مذہب تو حید پر قائم نہ ہو تو
یقیناً وہ اپنے پیرؤوں کو اور طرف لے جائے گا اور اس کا پیرو اس مقصد کے حاصل
کرنے سے محروم ہو جائے گا جو مذہب کا ہے۔جب تک ایک نقطہ نہ ہو جس پر پہنچنا
مقصود ہو اُس وقت تک تمام کوششیں بے کار جاتی ہیں اور ساری اقوام اس پر متفق ہیں
کہ ایک ہی نقطہ ہے جس تک سب کو پہنچنا ہے۔بعض قو میں گو بتوں کو پوجتی ہیں لیکن
ساتھ یہ بھی کہتی ہیں کہ ہم بتوں کی اس لئے پوجا کرتی ہیں کہ وہ خدا تک ہمیں پہنچا
دیں۔غرض ہر مذہب والا اپنے مذہب کی غرض خدا تک پہنچنا قرار دیتا ہے اور اگر کوئی
خدا تک نہ پہنچے تو ہر مذہب والا سمجھے گا کہ وہ اصل مقصد کے پانے سے محروم رہ گیا۔اس کے دوسرے لفظوں میں یہی معنی ہیں کہ جسے تو حید کا راز معلوم نہ ہوا وہ محروم رہ
گیا۔میں نے جیسا کہ بتایا ہے ایسے جلسوں کی غرض مختلف اقوام میں اتحاد اور اتفاق
پیدا کرنا ہے اس لئے میں ایسے رنگ میں اپنا مضمون بیان کروں گا کہ کسی پر حملہ نہ ہو
بلکہ ہمارا مذ ہب جو کچھ بتاتا ہے اسے پیش کیا جائے۔ہمارا عقیدہ اور مذہب ہے کہ دنیا
میں جس قدر مذاہب ہیں وہ سب کے سب خدا کی طرف سے قائم کئے گئے ہیں۔

سيرة النبي عمال
176
جلد 3
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ کوئی قوم دنیا میں ایسی نہیں گزری
جس میں کوئی نہ کوئی نبی ، اوتار، رشی اور منی نہ گزرا ہو۔یہ بات آپ نے اپنے پاس
سے نہیں لکھی بلکہ قرآن کریم میں یہ بتایا گیا ہے۔رسول کریم ﷺ کا یہی خیال تھا اور
پرانے آئمہ کا بھی یہی مذہب تھا۔اس عقیدہ کی موجودگی میں یہ کہنا کہ تو حید پہلے نہ تھی
صلى الله
بلکہ رسول کریم ﷺکے لائے تھے قرآن کریم کی تردید کرنا ہے۔جب قرآن بتاتا ہے کہ
ہر قوم میں نبی آئے تو یقیناً ہر قوم میں تو حید بھی قائم ہوئی۔اگر آج کسی قوم میں توحید
نہیں یا رسول کریم ہے جس وقت مبعوث ہوئے اُس وقت نہ تھی تو اس سے صرف یہ
معلوم ہوا کہ اُس وقت وہ قوم تو حید سے تہی دست ہو چکی تھی نہ یہ کہ اس قوم میں جو نبی
آیا اس نے تو حید کی تعلیم نہ دی تھی۔پس ہر وہ مذہب جو خدا تعالیٰ کو مانتا ہے اس میں
توحید کی تعلیم دی گئی۔ہاں اس پر سب اقوام متفق ہیں کہ جس زمانہ میں رسول کریم
ے آئے اُس وقت تو حید مٹ چکی تھی۔چنانچہ ہندوؤں کی کتابوں میں لکھا ہے کہ
اُس وقت دنیا میں بڑی خرابی پیدا ہو چکی تھی ، مذہبی حالت بہت خراب ہو چکی تھی۔عیسائیوں کی کتابوں میں بھی لکھا ہے کہ اس وقت شرک پھیل چکا تھا اور لکھا ہے کہ اسلام
کی اشاعت اور ترقی کی وجہ ہی یہ ہوئی کہ عیسائی قوم سے توحید جاتی رہی تھی۔عیسائیوں نے اسلام میں تو حید دیکھ کر اسے قبول کر لیا۔یہی بات زرتشتی کہتے ہیں کہ
اُس زمانہ میں چونکہ زرتشتی لوگ تو حید چھوڑ چکے تھے انہیں مسلمانوں کی پیش کردہ تو حید
پسند آگئی اور وہ مسلمان ہو گئے۔غرض یہ سب مذاہب کی کتابوں میں لکھا ہے کہ اُس
وقت شرک پھیل گیا تھا، دنیا میں توحید نہ رہی تھی رسول کریم ﷺ نے اُس زمانہ میں
پیدا ہو کر ایسے مقام میں پیدا ہو کر جو توحید سے بالکل ناواقف تھا وہاں کوئی مذہب ہی
نہ تھا، کوئی ایسی کتاب نہ تھی جس کے متعلق کہا جاتا ہو کہ خدا کی طرف سے ملی ہے۔بلکہ
وہ لوگ سمجھتے تھے ہمارے بزرگ جو بات کہہ گئے وہی مذہب ہے۔حالانکہ مذہب وہی
کہلا سکتا ہے جس کے ماننے والوں کے پاس ایسی کتاب ہو جس کے متعلق ان کا

سيرة النبي علي
177
جلد 3
اعتقاد ہو کہ پر میشور یا خدا نے نازل کی ہے۔غرض رسول کریم ﷺ ایسی قوم میں
پیدا ہوئے جس کا کوئی مذہب نہ تھا۔وہ نہ وید کو الہامی مانتی تھی نہ توریت کو ، نہ
انجیل کو نہ رند کو۔ایسے ملک اور ایسی قوم میں پیدا ہو کر رسول کریم علیہ نے تو حید
کو ایسے کامل اور ایسے اعلیٰ رنگ میں پیش کیا کہ آپ کے مخالف بھی اس کی عظمت
کو تسلیم کرتے ہیں۔پہلی چیز جو توحید کے قیام کے لئے رسول کریم علی نے پیش فرمائی وہ ایک ایسا
نکتہ ہے جس کے متعلق دنیا نے اب بھی نہیں سمجھا کہ اس کا توحید سے کیا تعلق ہے۔وہ
نکتہ یہ ہے کہ رسول کریم علیہ نے خدا تعالیٰ سے علم پا کر اعلان کیا کہ ساری دنیا میں
نبی آتے رہے ہیں۔بظاہر اس امر کا توحید سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا مگر حقیقت یہ ہے
کہ بغیر اس امر کو تسلیم کرنے کے تو حید ثابت ہی نہیں ہو سکتی۔بغیر یہ ماننے کے کہ مصر،
ایران، ہندوستان، چین، جاپان، یورپ، امریکہ میں خدا نے نبی پیدا کئے تو حید کامل
نہیں ہوسکتی۔رسول کریم ﷺ نے آکر اس پر بڑا زور دیا ہے۔چنانچہ قرآن میں آتا
ہے اِن مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرُ 1 کہ کوئی قوم ایسی نہیں گزری جس میں خدا کا
کوئی نبی نہ آیا ہو۔پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا ءِ کہ ہم
2
ہے
نے ہر قوم میں رسول بھیجا۔اس کے ساتھ ہی تو حید کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا
اَنِ اعْبُدُوا اللهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوت و ہم نے رسول اس لئے بھیجے کہ وہ لوگوں
کو سکھائیں اللہ کی عبادت کرو اور غیر اللہ سے بچو۔پس رسول کریم ﷺ نے دنیا میں
یہ نظریہ پیش کیا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ہم میں ہی صداقت آئی باقی ساری دنیا کو خدا نے
چھوڑے رکھا تھا۔حق یہ ہے کہ کوئی قوم ایسی نہیں گزری جس میں نبی اور رسول نہ
آئے ہوں۔اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کس طرح اس بات کا توحید سے تعلق ہے۔جب
کوئی قوم یہ خیال رکھے کہ ہمارے اندر ہی خدا نے نبی یا اوتار بھیجے دوسری اقوام میں

سيرة النبي علي
178
جلد 3
نہیں بھیجے تو اس سے یہ بھی خیال پیدا ہو جاتا ہے کہ ہما را خاص خدا ہے جو دوسروں کا
خدا نہیں اور یہ خیال جب ہر ایک قوم میں پیدا ہو جائے گا تو دنیا میں قومی خداؤں کا
احساس پایا جائے گا اور خدا تعالیٰ کے متعلق یہ وسیع نظر یہ کہ ایک ہی خدا سب کا خالق
ہے پیدا نہ ہوگا۔ہر قوم یہ محدود خیال رکھے گی کہ ایک ایسا خدا ہے جو ہماری قوم کا خدا
ہے باقیوں کو اس نے چھوڑ رکھا ہے۔اس طرح خدا تعالیٰ کے متعلق محدود خیال پیدا
ہوتا ہے۔حالانکہ جب ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر قوم میں مصلح آئے۔ہندوؤں میں ایسے لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے دوسروں کی بھلائی اور بہتری کی خاطر
اپنے آپ پر مصائب کے پہاڑ گرا لئے ، تکالیف کے بھنور میں پڑ کر ڈوبتی ہوئی دنیا کو
ترالیا۔اسی طرح ہم دیکھتے ہیں یہودیوں اور عیسائیوں میں بھی ایسے انسان پیدا ہوئے
جن کی زندگیاں خلق خدا کی خدمت کے لئے وقف تھیں۔دنیا کی اور اقوام میں بھی یہی
بات نظر آتی ہے کہ جب جب ان کی دینی اور روحانی حالت خراب ہوئی، خدا کی
طرف سے ان میں ایسے انسان پیدا کئے گئے جنہوں نے ان کی اصلاح کا بیڑا اٹھایا۔پس جب سب اقوام میں ایک ہی قسم کے فساد کے وقت ایک ہی قسم کا علاج کیا گیا تو
کیوں نہ مانا جائے کہ ایک ہی ہستی کی طرف سے یہ سارے انسان بھیجے گئے تھے اور
جب یہ خیال کیا جائے تو کسی انسان کے ذہن میں قومی خدا کا تصور نہیں پیدا ہوتا بلکہ
رَبُّ الْعَلَمِيْن کا نقشہ سامنے آ جاتا ہے۔یہ سمجھنا کہ خدا کا ہماری قوم کے ساتھ ہی
تعلق رہا ہے کسی اور کے ساتھ نہیں رہا۔ہم میں جب خرابی پیدا ہوئی اُس وقت اس
نے اپنا کوئی پیارا بھیج دیا مگر کسی اور قوم میں نہ بھیجا اس سے ایک قومی خدا کا تصور ذہن
میں آتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مختلف اقوام اپنا اپنا خدا الگ سمجھتی اور کہتی ہیں ہمارا خدا
ایسا ہے اور فلاں قوم کا خدا ایسا۔حتی کہ یہاں تک بھی لکھ دیا گیا کہ ہمارے خدا نے
فلاں قوم کے خدا پر فتح پائی۔گویا اپنے جیتنے کو انہوں نے اپنے خدا کا دوسروں کے خدا
پر جیتنا قرار دیا۔اس کی وجہ یہی ہے انہوں نے سمجھا نہیں کہ ہر قوم میں مصلح آتے

سيرة النبي علي
179
جلد 3
ہیں اور ہر قوم کی ہدایت کے سامان خدا تعالیٰ کرتا رہا ہے۔اس بات کے نہ سمجھنے کی وجہ
سے خدا تعالیٰ کی توحید کے خلاف سخت جھگڑا کرتے رہے ہیں۔لیکن اگر یہ سمجھ لیں کہ
ہر قوم میں نبی اور مصلح آتے رہے ہیں تو ان میں یہ خیال پیدا ہوسکتا ہے کہ سب کا ایک
ہی خدا ہے گو اس کے نام مختلف رکھ لئے گئے ہیں۔اب تو ناموں کی وجہ سے بھی الگ
الگ خدا سمجھے جاتے ہیں۔بچپن کا ایک واقعہ ابھی تک مجھے یاد ہے۔ایک لڑکے نے
مجھ سے باتیں کرتے کرتے کہا ہندوؤں کا خدا کیسا خدا ہے۔میں نے کہا جو ہمارا خدا
ہے وہی ان کا خدا ہے۔کہنے لگا یہ کس طرح ہو سکتا ہے ان کا خدا تو پر میشور ہے۔میں
نے کہا خدا تو وہی ہے ہندوؤں نے نام اور رکھا ہوا ہے۔یہ سن کر وہ بڑا حیران ہوا۔دراصل بات وہی ہے جو مثنوی والے نے لکھی ہے۔انہوں نے لکھا ہے چار فقیر
تھے جو مانگتے پھرتے تھے۔کسی نے انہیں ایک سکہ دے کر کہا جاؤ جو چیز کھانے کو جی
چا ہے جا کر خرید لو۔ایک نے کہا ہم انگور لیں گے ، دوسرے نے کہا انگور نہیں عنب لیں
گے، تیسرے نے کہا دا کھ لیں گے، چوتھے نے ترکی زبان کا ایک لفظ استعمال کیا کہ وہ
لیں گے۔اس پر ان کا جھگڑا ہو گیا۔ہر ایک کہنے لگا جو چیز میں کہتا ہوں وہ خریدو۔وہ
جھگڑ ہی رہے تھے کہ ایک شخص پاس سے گزرا۔اس نے پوچھا کیوں لڑتے ہو؟ ہر ایک
نے اپنا قصہ سنایا۔وہ چاروں زبانیں جانتا تھا بات سمجھ گیا۔اس نے کہا آؤ میں سب کو
اس کی پسند کی چیز خرید دیتا ہوں۔اس نے جا کر انگور خرید دیئے اور انہیں دیکھ کر سب
خوش ہو گئے۔اسی طرح قوموں نے ایک ہی خدا کے نام تو اپنی اپنی زبان میں رکھے تھے لیکن
حالت یہ ہوگئی کہ مختلف ناموں سے مختلف خدا سمجھے جانے لگے اور ہر قوم نے اپنا خدا
علیحدہ قرار دے لیا اور یہ سمجھ لیا کہ خدا نے ہمارے لئے فلاں نبی یا ریشی بھیجا اور باقی
سب لوگوں کو چھوڑ دیا۔مگر رسول کریم ﷺ نے فرمایا سب کے لئے خدا نے نبی بھیجے۔ان کے مختلف نام رکھ لینے سے ان میں فرق نہیں پڑ سکتا۔وہ سب بچے اور خدا کے

سيرة النبي علي
180
جلد 3
صلى الله
پیارے تھے۔غرض اس مسئلہ کو دنیا میں قائم کر کے رسول کریم علیہ نے تو حید کو مضبوط
بنیاد پر قائم کر دیا۔دوسرا مسئلہ جس کا تعلق لوگوں نے مسئلہ توحید سے نہیں سمجھا لیکن وہ بھی نہایت
گہرا تعلق رکھتا ہے وہ عالمگیر مذہب پیش کرنا ہے۔جب مختلف مذاہب کے لوگوں میں
خرابیاں پیدا ہوگئیں اور وہ اپنے اپنے مذہب کی اصل تعلیم کو چھوڑ چکے تو ان میں سے
ہر ایک نے یہ خیال کر لیا کہ ہماری قوم ہی ہدایت پاسکتی ہے اور کوئی قوم اس نعمت سے
مستفیض نہیں ہو سکتی۔جب سب قومیں اپنی اپنی جگہ یہ مجھی بیٹھی تھیں اُس وقت رسول کریم
نے یہ اعلان فرمایا کہ ساری دنیا کے لئے ہدایت پانے کا رستہ خدا تعالیٰ نے کھلا
رکھا ہے۔چنانچہ اپنے مشن کے متعلق خدا تعالیٰ کی طرف سے علم پا کر آپ نے اعلان
فرمایا کہ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمُ جَمِيعًا 4 یہ نہیں کہ ہدایت کا
دروازه صرف عربوں کے لئے کھلا ہے باقی اقوام کے لئے نہیں۔مجھے خدا نے رسول بنا
کر ساری دنیا کے لئے بھیجا ہے اور سب اقوام ہدایت پاسکتی ہیں۔اب غور کرو جب یہ
خیال پیدا کیا جائے گا کہ سب کے لئے ہدایت کا دروازہ کھلا ہے تو سب کے دلوں میں
خدا تعالیٰ کی توحید کا عقیدہ جاگزیں ہو جائے گا۔لیکن اگر یہ خیال پیدا کیا جائے کہ
صرف عربوں کے لئے ہدایت کا دروازہ کھلا ہے ہندوستانیوں کے لئے یا ایرانیوں کے
لئے یا چینیوں کے لئے نہیں تو پھر یہ خیال پیدا ہوگا کہ ان کا خدا کوئی اور ہے، وہ خدا
نہیں جو عربوں کا ہے۔پس عالمگیر مذہب پیش کرنے سے توحید کا بہت بڑا خیال پیدا
ہو جاتا ہے اور یہی خیال رسول کریم ﷺ نے آ کر پیدا کیا ہے۔آپ نے اعلان
فرمایا مجھے خدا تعالیٰ نے ساری دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔کسی قوم کا انسان ہو
وہ میرے ذریعہ ہدایت پا سکتا ہے، روحانی مدارج طے کر سکتا ہے اور خدا تعالیٰ تک پہنچ
سکتا ہے۔اس طرح آپ نے قومی خدا کا خیال مٹا دیا اور اس کی بجائے عالمگیر خدا
پیش کیا جس سے اصل تو حید قائم ہوئی۔چنانچہ آپ کی بعثت کے بعد تمام دنیا کے

سيرة النبي علي
181
جلد 3
الله
ادیان میں پھر تو حید کی طرف رغبت پیدا ہوگئی اور پیدا ہوتی چلی جارہی ہے۔یہ تو مذہبی نقطہ نگاہ تھا۔ان دو اصول کے ساتھ رسول کریم ﷺ نے تو حید کے
مسئلہ کو مضبوط کیا۔یوں کہنے سے کہ خدا ایک ہے لوگ نہ مان سکتے تھے جب تک ان کے
دماغ میں ایسے احساسات نہ پیدا کئے جاتے کہ خدا تعالیٰ سب کا ہے اور سب کے لئے
اس کی رحمت کا دروازہ کھلا ہے۔رسول کریم علیہ نے یہ بھی احساس پیدا کئے۔یہ تو مذہبی
نقطہ نگاہ تھا۔ایک دنیوی نقطہ نگاہ سے بھی رسول کریم ﷺ نے اس مسئلہ کو پیش فرمایا ہے۔اور وہ اس طرح کہ کمپیریٹو ریلیجن (Comparative Religion) (یہ ایک
نیا علم نکلا ہے کہ سب مذاہب کے اصول کو جمع کر دیا جاتا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ
مذاہب میں کتنی باتیں مشترک ہیں۔مثلاً یہ کہا جاتا ہے کہ سب مذاہب میں خدا کا خیال
مشترک ہے ) والوں نے یہ خیال پیش کیا ہے کہ مذہب میں بھی اسی طرح ارتقا ہوتا چلا
آیا ہے جس طرح دنیا میں۔وہ کہتے ہیں ہر چیز میں آہستہ آہستہ ترقی ہوتی ہے۔مذہب نے بھی آہستہ آہستہ ترقی کی ہے۔جسے وہ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ پہلے
انسان خدا کو نہ مانتے تھے بلکہ عناصر کی پرستش کرتے تھے اور عناصر کو خدا کاظل قرار
دیتے تھے۔جب انسانوں نے ترقی کی تو عناصر کی بجائے ارواح کو خدا کاظل ماننے
لگے اور اس طرح ترقی کرتے کرتے ایک خدا کے خیال پر قائم ہوئے۔اسی لئے وہ
کہتے ہیں خدا تعالیٰ نے اپنے آپ کو نہیں منوایا بلکہ دنیا نے آہستہ آہستہ خدا کا کھوج
نکال لیا۔یہ ان میں سے ان لوگوں کا قول ہے جو خدا تعالیٰ کی ہستی کے قائل ہیں۔وہ
کہتے ہیں جس طرح مٹی کا تیل انسانوں نے کوشش کرتے کرتے نکال لیا وہ خود بخود نہ
نکلا تھا اسی طرح خدا تو موجود تھا مگر کسی کو معلوم نہ تھا۔آخر ترقی کرتے کرتے اس کا پتہ
لگا لیا گیا ، وہ خود ظاہر نہ ہوا۔لیکن جو خدا تعالیٰ کے قائل ہی نہیں وہ کہتے ہیں خدا کوئی
نہیں۔دنیا نے اپنی عقل سے ایک نقشہ تجویز کر لیا ہے جسے خدا کہا جاتا ہے۔اس خیال
کے لوگ یہ نہیں مانتے کہ کسی انسان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام ہو سکتا ہے۔ان۔

سيرة النبي عمال
182
جلد 3
کے نقطۂ نگاہ سے بھی دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے تو حید کے متعلق
عظیم الشان تغیر پیدا کیا ہے۔کیونکہ ارتقا کے مسئلہ کے رو سے ماننا پڑتا ہے کہ دنیا نے
آہستہ آہستہ ترقی کی لیکن توحید کے متعلق ساری ترقی آپ کے زمانہ میں مکمل ہو چکی
تھی۔آپ نے توحید کی جو تشریح فرمائی اس کے بعد کوئی نئی تشریح آپ کے زمانہ میں
یا آپ کے بعد نہیں نکلی۔اس لئے ماننا پڑے گا کہ خیال انسانی کا ارتقا آپ کی ذات
میں آ کر مکمل ہوا اور دنیا کے لئے آپ ہی مقصد اعظم تھے۔جب آپ مبعوث ہو گئے
تو پھر تو حید مکمل ہو گئی اور آپ نے توحید کی وہ تشریح پیش کر دی کہ اس کے بعد کسی اور
تشریح کی ضرورت نہ رہی۔میرا اس سے یہ مطلب نہیں کہ رسول کریم ع سے پہلے جتنے رشی، منی اور
رسول گزرے انہوں نے توحید کو ناقص طور پر پیش کیا کیونکہ تو حید کو ناقص رنگ میں
پیش کرنے والا نبی ہی نہیں ہو سکتا۔جو بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے نبی ہو کر آیا اس نے
مکمل تو حید پیش کی۔مگر اپنے زمانہ کے لحاظ سے
مکمل پیش کی۔اگر مسئلہ ارتقا کو تسلیم کیا
جائے تو ماننا پڑے گا کہ رسول کریم عملے کے وقت تو حید کا نقطہ کمال
کو پہنچ گیا اور ہمیشہ
کے لئے مکمل ہو گیا۔صلى الله
علمی لحاظ سے مسئلہ تو حید کی اہمیت اب میں علمی لحاظ سے مسئلہ توحید کی
اہمیت پیش کرتا ہوں :۔اول: علم سائنس میں بغیر توحید کے ترقی نہیں ہوسکتی۔سائنس اس قانون کی
دریافت کا نام ہے جو دنیا میں جاری ہے۔مثلاً یہ کہ آگ جلاتی ہے، پانی پیاس بجھاتا
ہے۔غرض خواص اشیاء جو ایک مقررہ رنگ میں چلتے ہیں ان کا دریافت کرنا سائنس
ہے۔اب اگر آگ کسی اور خدا نے پیدا کی ہو درخت کسی اور خدا نے ، پہاڑ کسی اور
نے ، تو یہ چیزیں آپس میں موافقت نہیں رکھیں گی بلکہ ایک دوسری سے ٹکراتی رہیں
گی۔لیکن جب یہ تسلیم کیا جائے کہ پر میشور ایک ہی ہے اور سب چیزیں اسی کے ماتحت

آج 10 میں سے 10 باقی