توحید باری تعالیٰ کے متعلق رسول کریمﷺ کی تعلیم

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 2

سيرة النبي عليه
183
جلد 3
ہیں تو پھر ماننا پڑے گا کہ سب کے لئے ایک ہی قانون جاری ہے۔اور یہ بغیر ایک خدا
کے ہو نہیں سکتا۔اگر دنیا کی تمام اشیاء کے لئے ایک ہی ہستی قانون جاری کرنے والی
نہیں تو پھر سائنس باطل ہے۔اب پانی میں بجھانے اور آگ میں جلانے کی خاصیت
ہے۔اگر آگ پیدا کرنے والا خدا اور ہو اور پانی پیدا کرنے والا اور ، اور وہ اپنی اپنی
پیدا کردہ چیزوں کی خاصیتیں بدل دیں تو کیا کام چل سکتا ہے؟ مثلاً ایک خدا نے مگنیشیا
اس لئے بنایا کہ جلاب لگائے اور دوسرے خدا نے معدہ ایسا بنایا کہ مگنیشیا کے اثر کو
قبول کر لے۔لیکن اگر وہ معدہ کی اس خاصیت کو بدل دے تو پھر خواہ کوئی کتنا مکنیشیا
پیٹے جلاب ہی نہ لگیں گے۔غرض بغیر تو حید ماننے کے سائنس چل ہی نہیں سکتی اور نہ
کوئی دنیا میں ترقی ہو سکتی ہے۔دوم: بغیر تو حید کے علم کی تحقیق کی جرات بھی کسی کو نہیں ہو سکتی۔کیونکہ اگر یہ سمجھا
جائے کہ اور چیزوں میں بھی خدائی طاقتیں ہیں تو ان کی تحقیقات کرنے کی کیونکر
جرات کی جائے گی۔مثلاً جو شخص کسی چیز کے متعلق یہ سمجھے کہ وہ بھی رب ہے، اسے
چیر نے پھاڑنے کے لئے کس طرح تیار ہو سکے گا۔لیکن جب یہ عقیدہ ہو کہ ایک ہی خدا
ہے جس نے باقی سب چیزیں انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کی ہیں تو پھر انسان ان
اشیاء کی تحقیقات کریں گے اور اس طرح علوم میں ترقی ہو گی۔چنانچہ رسول کریم ﷺے
کے توحید پر زور دینے کے بعد علوم میں اس قدر ترقی ہوئی جس کی نظیر پہلے زمانوں میں
نہیں ملتی۔رسول کریم ﷺ کے زمانہ سے لے کر 1300 سال کے اندر اندر علوم نے
اس قدر ترقی کی ہے کہ جو پہلے کسی زمانہ میں نہیں ہوئی۔یہ تو حید کی وجہ سے ہی علوم نے
ترقی کی۔جب لوگوں نے یہ سمجھا کہ تمام چیزوں کا ایک ہی خدا ہے اور اس نے سب
چیزیں انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کی ہیں تو اس سے علوم میں ترقی کرنے کے
دروازے کھل گئے۔ہر چیز کے متعلق تحقیقات شروع ہو گئی۔ان پہلوؤں کے علاوہ جن کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے رسول کریم ﷺ نے اور

سيرة النبي عمال
184
جلد 3
طرح بھی تو حید کو قائم کیا ہے۔یعنی اصولی طور پر تو حید کی تعلیم دی ہے۔آپ نے
صرف یہ نہیں فرمایا کہ تو حید کو مان لو بلکہ یہ بھی بتایا ہے کہ کس طرح مانو۔اسی طرح
آپ نے یہی نہیں فرمایا کہ شرک نہ کرو بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ کس طرح شرک نہ کرو اور
کس طرح اس سے بچو۔پھر آپ نے صرف یہ نہیں کہا کہ تو حید کو مان لو بلکہ تو حید کے
دلائل دے کر کہا ہے کہ اسے مانو۔اسی طرح آپ نے صرف یہی نہیں کہا کہ شرک
نہ کرو بلکہ دلائل دے کر شرک کی برائی سمجھائی ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں شرک
کے متعلق آتا ہے۔قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ - لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ -
وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدُ 5 - اس میں چار اقسام کا شرک پیش کر کے اس کا رد کیا گیا
ہے۔فرما یا شرک چار طرح کیا جا سکتا ہے۔اول شرک احدیت کے لحاظ سے کہ خدا کی ذات ایسی کوئی اور ذات قرار دی
جائے۔یہ درست نہیں کیونکہ هُوَ اللهُ اَحَدٌ اللہ ایک ہی ہے، کوئی اس کا ہم پایہ نہیں۔دوم یہ کہ صفات کے لحاظ سے خدا کا شریک مقرر کیا جائے۔یہ بھی نادرست ہے
کیونکہ اللهُ الصَّمَدُ صد وہ ہے جس کی مدد کے بغیر کوئی چیز قائم نہ رہ سکے۔اللہ تعالیٰ
کا سہارا اس کی صفات کے ذریعہ ہی ہوتا ہے۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ خیال کرنا
شرک ہے کہ کوئی اور ہستیاں بھی ہیں جن کی مدد کے بغیر کوئی چیز زندہ اور قائم نہیں رہ
سکتی یا کوئی کام نہیں ہوسکتا۔سوم یہ کہ کوئی خیال کرے خدا ایک زمانہ میں تھا مگر پھر فوت ہو گیا اور آگے اس
کی اولا د چل پڑی یہ بھی شرک ہے۔اس سے خدا تعالیٰ میں یہ نقص ماننا پڑتا ہے کہ وہ
فنا ہو جاتا ہے۔یہ ازلیت کے لحاظ سے شرک ہے۔۔چہارم یہ کہ کسی کو خدا کا ہمسر مانا بھی شرک ہے۔یعنی یہ کہ کسی دوسرے کو خدا
نے اپنی طاقتیں دے دیں اور وہ اس طرح خدا کے برابر ہو گیا۔یہ بھی شرک ہے۔یہ
چار اقسام شرک کی ہیں۔دنیا کے سارے شرک ان کے اندر آ جاتے ہیں۔

سيرة النبي عمال
185
جلد 3
ج۔پھر توحید کے متعلق فرمایا اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ
سَنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةَ
إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۚ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَئُ مِّنْ عِلْمِةٍ
إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ
عَلى عَظِيمُ ) کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اَلْحَيُّ الْقَيُّومُ وہ اپنی ذات میں
زندہ ہے اور دوسروں کو زندہ رکھتا ہے لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ پھر اس کے کاموں
میں وقفہ نہیں پڑتا۔اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کے کاموں میں وقفہ پڑ جاتا ہے تو وہ بھی
شرک کا مرتکب ہوتا ہے۔کیونکہ وقفہ ماننے کا یہ مطلب ہوا کہ اگر خدا کا تعلق دنیا سے
نہ رہے تو بھی دنیا اپنے آپ چل سکتی ہے۔تو فرمایا لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ کہ
اسے نیند یا اونگھ کبھی نہیں آئی۔لَهُ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ہر ایک چیز اسی
کے قبضہ قدرت میں ہے۔انسان کو چاہیئے ہر چیز کے متعلق یہی سمجھے کہ اس کا اصل مالک
خدا ہی ہے اور کسی کا اختیار اس پر نہیں ہے۔مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةَ إِلَّا بِإِذْنِهِ پھر
یہ بھی تسلیم کرے کہ بے شک دعائیں قبول کرنے کا سلسلہ خدا تعالیٰ نے جاری رکھا ہے مگر
یہ خیال نہ کرے کہ کوئی خدا سے کوئی بات زور سے منوا سکتا ہے۔خدا خود کسی امر کے
متعلق اجازت دے کہ لواب مانگو تو انسان مانگ سکتا ہے ورنہ نہیں۔يَعْلَمُ مَا بَيْنَ
أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وہ جانتا ہے جو ہو چکا یا جو ہوگا۔تو حید کے لئے علم کامل ہونا
بھی ضروری ہے کیونکہ علم کامل کے بغیر تصرف کامل نہیں ہوسکتا۔پس خدا تعالیٰ کے
متعلق علم کامل کا ماننا ضروری ہے۔وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْ مِنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاءَ
اور کوئی انسان خدا کے دیئے ہوئے علم کے بغیر کچھ نہیں حاصل کر سکتا۔پس انسان سمجھے
جو کچھ اسے حاصل ہونا ہے خدا ہی سے حاصل ہوتا ہے۔آگے فرمایا وَسِعَ كُرْسِيُّهُ
السَّمَوتِ وَالْاَرْضَ اس کی کرسی ساری زمین اور آسمانوں پر چھا گئی۔کرسی وہ
مقام ہوتا ہے جہاں بیٹھ کر کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے۔مطلب یہ کہ ہر ذرہ جو حرکت کرتا

سيرة النبي عمال
186
جلد 3
ہے خدا کے تصرف کے ماتحت کرتا ہے اس کے مانے بغیر بھی تو حید کامل نہیں ہوسکتی۔آگے فرمایا وَلَا يَؤُودُهُ حِفْظُهُمَا وہ جو حفاظت کر رہا ہے اس میں کبھی ناغہ نہیں ہوتا،
ہمیشہ جاری رہے گی۔وَهُوَ الْعَلِيُّ باوجود اس کے کہ ہر ذرہ ذرہ سے اس کی قدرت
ظاہر ہو رہی ہے، وہ اتنا بلند ہے کہ کوئی خود بخود اس کی کنہ تک نہیں پہنچ سکتا۔الْعَظِیمُ
مگر وہ بلندی پر ہی نہیں کہ کوئی اس کی کنہ تک نہ پہنچ سکے بلکہ وہ عظیم بھی ہے۔قدرتوں
کے ظہور سے اتنا روشن ہے کہ ہر شخص جو کوشش کرے اسے پا سکتا ہے۔ہر شخص بڑی
جلدی اس تک پہنچ سکتا اور اس کا وصل حاصل کر سکتا ہے۔پس بتایا کہ توحید کامل یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے کامل اتحاد اور وصال ہو جائے۔جب کوئی خدا کو پالے اُس وقت اسے توحید کامل حاصل ہوگئی۔گو یا اتصال کا نام ہی
تو حید ہے۔یہ وہ تو حید ہے جو رسول کریم علیہ نے پیش کی ہے کہ اسی دنیا میں خدا سے
صلى الله
ایسا وصل ہو جائے کہ انسان کا اپنا وجود مٹ جائے اور خدا ہی خدا باقی رہے۔تو حید کے معنی ہیں خدا تعالیٰ کو ایک بتانا اور ایک قرار دینا۔یعنی اپنی زبان کے
اقرار کے علاوہ اپنے عمل سے بھی یہ ثابت کرنا کہ خدا ہی خدا ہے اور کچھ نہیں۔اگر
خدا تعالیٰ کی مرضی سے انسان کی مرضی مطابقت نہیں رکھتی ، اگر خدا تعالیٰ کے ارادوں
سے انسان کے ارادے نہیں ملتے تو وہ توحید کا سچا اقرار نہیں کرتا۔اصل توحید یہ ہے کہ
الله
انسان اپنے وجود کو مٹا کر دکھاوے کہ خدا تعالیٰ ہی کی مرضی دنیا میں چلتی ہے۔پھر رسول کریم ﷺ نے دلائل سے شرک کا رد فر مایا ہے۔آپ نے شرک کے
رد میں ایک دلیل یہ دی کہ کوئی چیز دنیا کی ایسی نہیں جو کسی دوسری چیز کی محتاج نہ ہو۔ہر
ایک چیز دوسری کی محتاج ہے۔آسمان سے پانی برستا ہے اس کا تعلق سورج سے ہے۔گرمی پانی کو بخارات بنا کر اڑاتی ہے اور اس طرح بادل بنتے ہیں۔پھر اس سے زمین
کی گردش کا تعلق ہے۔اسی طرح ہر چیز کا ایک سلسلہ چلتا ہے۔دہلی میں ایک بزرگ
گزرے ہیں ان کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک شاگرد سے پوچھا

سيرة النبي علي
187
جلد 3
میاں ! تمہیں لڈو کھانا آتا ہے؟ اس نے کہا یہ کونسی مشکل بات ہے۔لڈو اٹھایا اور منہ
میں ڈال لیا۔انہوں نے فرمایا نہیں یہ کھانے کا طریق نہیں، کسی دن لڈو آئے تو تمہیں
بتائیں گے کس طرح کھانا چاہئے۔ایک دن کسی نے لڈو لا کر پیش کئے تو انہوں نے
شاگرد کو بلا کر پاس بٹھا لیا اور ایک لڈو اٹھا کر رومال پر رکھ لیا۔اس سے ایک تھوڑا سا
ٹکڑا تو ڑا اور کہنا شروع کیا میاں غلام علی ! ( یہ ان کے شاگرد کا نام تھا) تمہیں پتہ ہے
اس لڈو کی تیاری کیلئے خدا تعالیٰ نے کتنے سامان پیدا کئے ؟ اس میں تھی پڑا، میٹھا پڑا،
میدہ پڑا اور کتنی چیزیں پڑیں۔پھر ان چیزوں کی تیاری میں کتنے سامان کئے گئے اور یہ
سب کچھ اس لئے کیا گیا کہ مظہر جان جاناں ایک لڈو کھائے۔آگے ان کی تشریح کرنی
شروع کر دی۔ساتھ ساتھ ہر بات پر محویت میں سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ کہتے
جاتے تھے۔اس میں ظہر سے عصر کی نماز کا وقت ہو گیا اور اٹھ کر نماز پڑھنے چلے گئے۔غرض کوئی چیز دنیا کی ایسی نہیں جو خود بخود بغیر کسی دوسری چیز کے سہارے کے
قائم ہو۔ہر ایک کا ایک سلسلہ چلتا ہے۔ایک بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے لئے بیسیوں
سامان پہلے سے موجود ہوتے ہیں۔اگر بچہ پیدا کرنے والا کوئی اور خدا ہو اور اس کی
ضروریات پیدا کرنے والا کوئی اور تو پھر بچہ کے لئے اس کی ضروریات کا کس طرح
انتظام ہوتا۔بچہ کی پیدائش سے بھی پہلے اس کی ضروریات کا انتظام موجود ہونے سے
معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہی خدا ہے جو بچہ کو پیدا کرنے والا اور اس کے لئے انتظام
کرنے والا ہے۔اسی طرح سب جگہ ایک ہی انتظام اور ایک ہی قانون جاری ہے جو
خدا تعالیٰ کی وحدانیت پر دلالت کرتا ہے۔اور بھی بیسیوں دلائل ہیں لیکن انہیں میں
اس وقت چھوڑتا ہوں۔اب میں یہ بتاتا ہوں کہ رسول کریم ﷺ نے توحید کی اشاعت کے لئے کیا
کیا۔اس کے لئے بھی صرف ایک بات پیش کرتا ہوں۔آپ سے لوگوں کی ساری
دشمنی تو حید ہی کے پھیلانے کی وجہ سے تھی۔ایک دفعہ کفار نے آپ کو کہلا بھیجا اگر مال

يرة النبي علي
188
جلد 3
چاہتے ہو تو ہم تمہیں مال جمع کر دیتے ہیں، اگر حکومت چاہتے ہو تو تمہیں اپنا حاکم
ماننے کے لئے تیار ہیں، اگر خوبصورت عورت چاہتے ہو تو سارے عرب میں سے
خوبصورت عورت پیش کرنے کے لئے تیار ہیں اور اگر دماغ خراب ہو گیا ہے تو اس کا
علاج کرنے کے لئے بھی تیار ہیں مگر تم ہمارے بتوں کے خلاف کچھ نہ کہو۔جب یہ
پیغام ایک رئیس نے آپ
کو پہنچایا تو آپ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے کہ میری بے نفس
خدمت کی ان لوگوں نے کیا قیمت ڈالی ہے اور جواب میں فرمایا اگر سورج کو میرے
دائیں رکھ دو اور چاند کو بائیں اور کہو تو حید چھوڑ دوں تو یہ کبھی نہیں ہوسکتا۔پیغام لانے
والا آپ کا بڑا سخت دشمن تھا مگر آپ کا جواب سن کر اس پر ایسا اثر ہوا کہ اس نے جا کر
اپنے ساتھیوں سے کہا میں نے جو باتیں اس کے منہ سے سنی ہیں ان کی وجہ سے کہتا
ہوں اس کی مخالفت چھوڑ دوور نہ تباہ ہو جاؤ گے۔غرض آپ کو دشمنوں کی طرف سے تمام تکلیفیں توحید کی اشاعت کی وجہ سے دی
گئیں۔آپ کو مارا جاتا ، کتے اور لڑکے آپ کے پیچھے ڈالے جاتے۔ایک دفعہ آپ
طائف گئے تو وہاں کے لوگوں نے اس قدر مارا کہ آپ سر سے لے کر پاؤں تک
لہولہان ہو گئے۔آپ تکلیف کی وجہ سے گر پڑتے لیکن جب اٹھتے تو وہ لوگ پھر آپ
پر پتھر پھینکتے۔ایسی حالت میں بھی آپ کے منہ سے یہی نکلتا خدایا ! ان لوگوں کو معاف
کر دے کہ یہ حقیقت سے بے خبر ہیں۔ان تمام حالات میں سے گزرتے ہوئے آپ
نے توحید کی تبلیغ کو نہیں چھوڑا اور یہی کہتے رہے کہ خواہ یہ کچھ کریں میں توحید کی تبلیغ
نہیں چھوڑ سکتا۔پھر جب آپ کے وصال کا وقت قریب آیا تو اس وقت بھی یہی کہتے
فوت ہوئے۔میرے بعد شرک نہ کرنا۔اور میں تو سمجھتا ہوں رسول کریم ع کی
پیدائش کے وقت بھی خدا تعالیٰ نے اپنی توحید کا ثبوت آپ کے والد کو قبل از ولادت
اور والدہ کو جلد بعد از ولادت فوت کر کے دیا۔آپ کی بے کسی کی ابتدا اور شاندار
انجام خود خدا تعالیٰ کی توحید کا بڑا ثبوت تھا۔

سيرة النبي علي
189
جلد 3
اب میں مضمون کا دوسرا حصہ بیان کرتا ہوں جو یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے دوسری قوموں سے کیا سلوک کیا اور ان کے متعلق کیا تعلیم دی۔رسول کریم ہے
نے نہایت واضح طور پر یہ تعلیم دی ہے کہ کسی کی خوبی کا انکار نہیں کرنا چاہئے اور یہ بھی کہ
ہر مذہب میں کچھ نہ کچھ خوبیاں ہیں جن کا انکار کرنا ظلم ہے۔چنانچہ قرآن میں آتا ہے
وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصْرُى عَلَى شَيْ وَقَالَتِ النَّصْرِى لَيْسَتِ
الْيَهُودُ عَلَى شَيْءٍ وَهُمْ يَتْلُونَ الكتب 7 فرمایا کیسے ظلم کی بات ہے،
عیسائی کہتے ہیں یہودیوں میں کوئی خوبی نہیں اور یہودی کہتے ہیں عیسائیوں میں کوئی
خوبی نہیں حالانکہ دونوں ایک ہی کتاب پڑھنے والے ہیں۔کیا اس میں کوئی بھی خوبی
نہیں۔تو رسول کریم ﷺ نے یہ تعلیم دی کہ دوسروں کی خوبی کو تسلیم کرنا چاہئے۔جو شخص
کہتا ہے کہ دوسرے مذاہب میں کوئی خوبی نہیں وہ غلطی کرتا ہے۔رسول کریم ﷺ نے
یہ ایسی اعلیٰ تعلیم دی ہے کہ اس کے ذریعہ تمام اقوام کے دل رکھ لئے ہیں۔کسی کے
مذہب کے متعلق یہ کہنا کہ اس میں کوئی بھی خوبی نہیں اس مذہب کے پیروؤں کے لئے
الله
بہت تکلیف دہ بات ہے۔اس کے متعلق رسول کریم ﷺ نے یہ اصل پیش کیا ہے کہ
ہر قوم کی خوبی تسلیم کرو۔اس طرح آپ نے تمام قوموں پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔دوم :۔آپ نے فرمایا کسی مذہب کے افراد کے متعلق یہ نہ کہو کہ وہ اپنے مذہب
کو فریب سے مانتے ہیں۔باوجود اس کے کہ پہلے مذاہب بگڑ چکے ہیں تاہم ان کے
ماننے والوں میں سے اکثر انہیں دل سے سچا سمجھتے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم میں بعض
یہود اور نصاریٰ کی تعریف آئی ہے۔یہودیوں کے متعلق آتا ہے ان میں سے بعض
ایسے ہیں کہ اگر انہیں پہاڑ کے برابر بھی سونا دے دو تو وہ اس میں خیانت نہ کریں
گے۔اس سے معلوم ہوتا ہے یہودیوں میں ایسے لوگ تھے جو اپنے مذہب کو سچا سمجھ کر
مانتے تھے۔آج کل مسلمانوں میں بھی یہ نقص پیدا ہو گیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں دیگر
مذاہب کے لوگ اپنے اپنے مذاہب کو جھوٹا سمجھتے ہیں اور باوجود اس کے ان کو نہیں

سيرة النبي متر
190
جلد 3
چھوڑتے۔حالانکہ ہندوؤں ، عیسائیوں، یہودیوں میں سے 99 فیصدی ایسے ہیں جو
اپنے مذہب کو سچا سمجھ کر مانتے ہیں۔اسی طرح عیسائیوں کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے کہ ان میں ایسے لوگ ہیں
جو خدا کا ذکر سن کر رونے لگ جاتے ہیں، خشیت سے ان کے دل بھر جاتے ہیں۔کیا
ایسے لوگ اپنے مذہب کو فریب سے ماننے والے ہو سکتے ہیں؟ یہ تعلیم دے کر رسول کریم
نے دیگر مذاہب کے لوگوں کے احساسات کا ادب اور احترام کرنا سکھایا ہے۔تیسری تعلیم رسول کریم ﷺ نے یہ دی ہے کہ آپ نے حکم دیا سب قوموں کے
متعلق تسلیم کرو کہ ان میں انبیاء آئے۔اس بات پر اجمالی طور پر ایمان لاؤ کہ سب
اقوام میں نبی آئے۔اس طرح آپ نے انٹرنیشنل لاء(International Law ) کو
مذہب میں جاری کر دیا۔گزشتہ جنگ کے دوران میں روس کی حکومت میں تبدیلی ہو
گئی جس پر باقی حکومتیں اس حکومت کو تسلیم نہیں کرتیں۔روسی اس کے لئے منتیں کرتے
ہیں مگر ان کی شنوائی نہیں ہوتی۔بعض لوگ کہیں گے دوسری حکومتوں کے تسلیم کر لینے سے
کیا فائدہ ہوتا ہے کہ روسی اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔بات یہ ہے اس میں بہت
بڑے فائدے ہوتے ہیں۔جس حکومت کو دوسری حکومتیں تسلیم کر لیں اسے بین الاقوامی
قانون کے فوائد حاصل ہونے لگ جاتے ہیں۔رسول کریم ﷺ وہ پہلے انسان ہیں
جنہوں نے تمام مذاہب کے حقوق کو تسلیم کیا اور یہ قرار دیا کہ سب مذاہب خدا کی
طرف سے ہیں۔ان مذاہب کی غلط باتوں سے اختلاف بھی کیا، ان کا مقابلہ بھی کیا مگر
ان کے ماننے والوں کے احساسات کا احترام کیا اور ان کے حقوق قائم کئے۔یہ بہت
بڑا حق تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو دیا۔چوتھی تعلیم آپ نے یہ دی کہ جب کسی قسم کی بحث ہو تو گالیوں پر نہ اتر آؤ۔چنانچہ آتا ہے لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوًّا
بِغَيْرِ عِلْمٍ 8 جب دوسری قوموں سے جھگڑا ہو تو وہ ہستیاں جنہیں تم نہیں مانتے ، خواہ

سيرة النبي علي
191
جلد 3
انہیں خدا کے مقابلہ میں پیش کیا جاتا ہو انہیں تم برا نہ کہو، ورنہ وہ بھی اس خدا کو گالیاں
دیں گے جسے تم مانتے ہو۔اس طرح رسول کریم علیہ نے سخت کلامی سے روکا ہے۔پانچویں بات آپ نے یہ فرمائی کہ مذہب کے اختلاف کی وجہ سے کسی قوم پر حملہ
نہیں کرنا چاہئے۔رسول کریم ﷺ سے پہلے سمجھا جاتا تھا جس قوم سے مذہبی اختلاف ہو
صلى الله
اس پر حملہ کر کے اس کو تباہ کرنے کا حق حاصل ہے۔لیکن رسول کریم ﷺ نے اس کے
خلاف حکم دیا چنانچہ خدا تعالیٰ نے آپ کے ذریعہ فرمایا وَ قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ
يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا تم جنگ کر سکتے ہومگر انہی سے جو تم پر حملہ آور ہوں۔مذہب کے اختلاف کی وجہ سے کبھی کسی پر حملہ نہ کرنا۔اسی طرح رسول کریم ﷺ نے غیر مسلموں کو حریت ضمیر عطا کی کہ خواہ کسی کا کوئی
الله
مذہب ہو اس وجہ سے کسی کو حق نہیں کہ اسے مارے یا نقصان پہنچائے۔چھٹا سلوک آپ نے یہ کیا کہ تمام دنیا کے لئے ہدایت کا رستہ کھول دیا۔پہلے کہا
جاتا تھا کہ ہدایت صرف ہماری قوم کے لئے ہے مگر رسول کریم ﷺ نے سب کے
لئے ہدایت کا دروازہ کھول دیا اور اپنی قوم اور دوسری قوموں میں کوئی فرق نہیں
رکھا۔چنانچہ فرمایا إِنِّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمُ جَمِيعَ میں دنیا کی سب اقوام کے
لئے رسول ہو کر آیا ہوں ، سب کو ہدایت کا رستہ دکھا سکتا ہوں۔ساتواں حق غیر مسلم اقوام کا یہ قرار دیا کہ فرمایا عہد وہی قائم نہیں رکھنا چاہئے جو
اپنی قوم کے اندر ہوا ہو بلکہ خواہ کسی قوم سے عہد ہو اسے قائم رکھنا چاہئے۔لوگوں کو یہ
بہت بڑی غلطی لگی ہوتی ہے اور اس غلطی میں وہ مسلمان بھی مبتلا ہو گئے ہیں جو قرآن کریم
پر متد بر نہیں کرتے کہ غیروں سے جو عہد ہو اسے توڑ دینا کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔مگر رسول کریم ﷺ نے اس کے خلاف حکم دیا ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے
وَإِمَّا تَخَافَنَ مِنْ قَوْمٍ خِيَانَةً فَانْبِذْ إِلَيْهِمْ عَلَى سَوَاء 10 کہ اگر کوئی
قوم عہد توڑ دے تو اسے بتا دینا چاہئے کہ تم نے عہد توڑ دیا ہے اب ہم پر بھی عہد کی

سيرة النبي عمال
صل الله
192
جلد 3
پابندی نہیں، یونہی اس پر حملہ نہیں کر دینا چاہئے۔چنانچہ ابوسفیان جب مکہ سے آیا اور
آ کر اس نے کہا اب میں نئے سرے سے عہد کرتا ہوں تو اس موقع پر اگر رسول کریم
خاموش رہتے تو اچانک حملہ کر سکتے تھے مگر آپ نے فرمایا ابوسفیان ! تم نے یہ
اعلان کیا ہے میں نے نہیں کیا اور اس طرح بتا دیا کہ ہم حملہ کریں گے۔اس کے مقابلہ
میں آج کل کیا ہوتا ہے؟ یہ کہ جب کسی پر حملہ کرنا ہوتا ہے تو اس قسم کے اعلان کئے
جاتے ہیں کہ فلاں حکومت سے ہمارے بڑے اچھے تعلقات ہیں۔پیچھے اٹلی نے جب
ترکی پر حملہ کیا تو اس حملہ سے تین دن قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ترکی کے ساتھ ہمارے
آج کل ایسے اچھے تعلقات ہیں جیسے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔یہ اس لئے تھا تا کہ
تر کی بالکل غافل رہے۔مگر ابوسفیان نے جب اعلان کیا اُس وقت رسول کریم علی
خاموش رہتے تو آپ پر کوئی ذمہ داری عائد نہ ہوتی تھی۔مگر آپ خاموش نہ رہے اور
فرما دیا یہ تمہارا اعلان ہے ، ہمارا نہیں۔اس طرح ان کو بتا دیا کہ ہم حملہ کریں گے۔آٹھویں آپ نے یہ تعلیم دی کہ مسلم اور غیر مسلم کے تمدنی حقوق ایک قرار
دیئے۔یہ بات صرف رسول کریم ﷺ نے قائم کی جو آپ سے پہلے نہ تھی۔یہودیوں
کو یہ حکم تھا کہ تم اپنے بھائیوں یعنی یہودیوں سے سود نہ لو دوسروں سے لے لیا کرو۔مگر
رسول کریم علیہ نے فرمایا سود نہ یہودیوں سے لو، نہ عیسائیوں سے، نہ مسلمانوں سے،
غرض کسی سے بھی سود نہ لو۔سب سے ایک سلوک کرنے کا حکم دیا۔اس طرح
الله
رسول کریم ﷺ نے تمدنی سلوک کے بارے میں مسلم اور غیر مسلم کو ایک قرار دیا۔نویں تعلیم یہ دی کہ غلاموں کی آزادی میں بھی مسلم اور غیر مسلم کا امتیاز نہیں
رکھا۔کہا جائے گا قرآن میں مسلمان غلام آزاد کرنے کا حکم آتا ہے۔مگر یہ حکم اسی
موقع کے لئے ہے جہاں مسلمانوں کو نقصان اور صدمہ پہنچا ہو ورنہ عام طور پر سب
غلاموں کی آزادی کا آپ نے حکم دیا۔جنگ حنین کے موقع پر سینکڑوں غلام جو پکڑے
آئے باوجود اس کے کہ وہ دشمن تھے انہیں آپ نے آزاد کر دیا۔

سيرة النبي علي
193
جلد 3
دسویں تعلیم غیر مسلموں کے متعلق آپ نے یہ دی کہ جہاں اسلامی حکومت ہو
وہاں مسلمانوں پر زیادہ بوجھ رکھا جائے اور دوسروں پر کم۔(1) مسلمان لڑائی میں
شامل ہوں۔(2) عشر یعنی دسواں حصہ پیداوار کا دیں۔(3 ) زکوۃ دیں۔یعنی جمع
مال کا حصہ دیں۔یہ خدمات مسلمانوں کے لئے رکھی گئیں اور غیر مسلموں کے لئے
اڑھائی روپیہ کے قریب فی کس ٹیکس رکھا جو مسلمانوں کے مقابلہ میں بہت کم ہے۔اور
پھر اسی وجہ سے مسلمانوں پر ان کی حفاظت کی ذمہ داری رکھی گئی ہے۔آج کل یورپ
میں دس دس روپیہ فی کس ٹیکس لگا ہوا ہے اور بعض ممالک میں اس سے بھی زیادہ ہے۔مگر رسول کریم ﷺ نے مسلمانوں کے لئے زیادہ ٹیکس رکھا اور جنگی خدمات بھی ان کا
فرض قرار دیا۔لیکن دوسروں کے لئے ٹیکس بھی کم رکھا اور جنگی خدمات سے بھی آزاد کر دیا۔اب میں یہ بتاتا ہوں کہ رسول کریم علیہ نے غیر مذاہب کے انسانوں کے
متعلق اپنا عمل کیا رکھا۔اس کے لئے دو تین مثالیں پیش کرتا ہوں کیونکہ وقت تنگ ہو
رہا ہے۔الله
صلى
پہلی مثال یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے غیر قوم کے نیک انسانوں کا عملاً احترام
کیا۔لکھا ہے طی قوم سے جب جنگ ہوئی تو کچھ مشرک بطور قیدی پکڑے آئے۔ان
میں حاتم طائی کی بیٹی بھی تھی۔اس نے رسول کریم ﷺ سے کہا آپ جانتے ہیں میں
کس کی بیٹی ہوں۔آپ نے فرمایا کس کی بیٹی ہو؟ اس نے کہا میں اس شخص کی بیٹی
ہوں جو مصیبتوں کے وقت لوگوں کے کام آیا کرتا تھا یعنی حاتم کی۔وہ مسلمان نہ تھا
لیکن چونکہ لوگوں سے اچھا سلوک کرتا تھا اس لئے اس کی وجہ سے اس کی بیٹی کو
رسول کریم علیہ نے آزاد کر دیا۔اس کا بھائی گرفتاری کے خوف سے بھاگا پھرتا تھا۔آپ نے اُسی وقت اسے روپیہ اور سواری دے کر کہا جا کر بھائی کو لے آؤ۔وہ گئی اور
اسے لے آئی۔اس پر اس سلوک کا ایسا اثر ہوا کہ وہ مسلمان ہو گیا۔اس سے ظاہر ہے کہ رسول کریم ﷺ نے عملی طور پر غیر مذاہب کے لوگوں کی

سيرة النبي مله
194
جلد 3
خوبیوں کا اعتراف کیا اور اس وجہ سے اچھا سلوک کیا۔دوسری مثال نصاریٰ نجران کا واقعہ پیش کرتا ہوں۔نجران کے نصاری
صلى الله
رسول کریم ہے سے بحث کے لئے آئے۔انہوں نے ایسے رنگ میں بحث کی کہ
تاریخوں میں آتا ہے بے ادبی سے گفتگو کرتے رہے۔جب گفتگو کرتے کرتے اٹھ کر
اس لئے جانے لگے کہ ان کی نماز کا وقت آ گیا تھا تو رسول کریم ﷺ نے فرمایا یہیں
نماز ادا کر لو۔چنانچہ انہوں نے مسجد میں ہی اپنی صلیبیں نکالیں اور انہیں سامنے رکھ کر
عبادت کر لی 11۔آج دیکھو کس طرح مسجدوں اور مندروں کے متعلق لڑائیاں ہوتی ہیں۔مگر
رسول کریم ﷺ نے عیسائیوں سے کہا کہ مسجد میں اپنے طریق سے عبادت کر لو۔رسول کریم علیہ کے اسی اسوہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اعلان کیا تھا کہ لندن کی
مسجد میں دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی آزادی کے ساتھ آنے کی اجازت ہے مگر بعض
مسلمانوں نے اس بات کو پیش کر کے کہا یہ مسجد نہیں دھرم سالہ ہے۔غرض یہ عملی سلوک ہے غیر اقوام سے رسول کریم ﷺ کا کون کہہ سکتا ہے کہ
رسول کریم ﷺ لوگوں کی جانیں لینے کے لئے اور ان پر ظلم کرنے کے لئے آئے
تھے۔جو جانیں لینے کے لئے آیا کرتا ہے کیا وہ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی مسجد میں
صلیبیں پوجنے کی اجازت دے سکتا ہے۔اور مسجد بھی وہ جس کے متعلق آپ نے اخِرُ
الْمَسَاجِدِ 12 فرمایا اور جس میں نماز پڑھنے پر دیگر مساجد کی نسبت بہت زیادہ ثواب
رکھا گیا ہے۔اس مسجد میں خدا تعالیٰ کے نبی کی موجودگی میں اور اس نبی کی موجودگی میں
جو خدا تعالیٰ کی توحید قائم کرنے کے لئے آیا ، نصاریٰ صلیبیں رکھ کر عبادت کرتے ہیں
اور آپ فرماتے ہیں کیا حرج ہے بے شک کر لو۔آج بڑے بڑے حوصلہ والوں کی بھی
اتنی جرات نہیں کہ اپنی عبادت گاہوں میں غیر مذاہب کے لوگوں کو عبادت کرنے دیں۔تیسری مثال یہ ہے کہ آپ ہمسایوں سے خواہ وہ کسی مذہب کے ہوں اچھا

·

آج 10 میں سے 10 باقی