توحید باری تعالیٰ کے متعلق رسول کریمﷺ کی تعلیم

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 3

سيرة النبي علي
195
جلد 3
سلوک کرنے کا حکم دیتے اور اس کے متعلق اتنا زور دیتے کہ صحابہ ہر وقت اس کی
پابندی یا در رکھتے۔لکھا ہے کہ ابن عباس ایک دفعہ گھر میں آئے۔انہوں نے دیکھا کہیں
سے ان کے ہاں گوشت آیا ہے۔انہوں نے گھر والوں سے پوچھا اپنے ہمسائے
یہودی کو گوشت بھیجا ہے یا نہیں؟ آپ نے اس بات کو اتنی دفعہ دہرایا کہ گھر والوں
نے کہا آپ اس طرح کیوں کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا رسول کریم ع سے میں نے
سنا ہے جبرائیل نے اتنی دفعہ ہمسایہ کے حق کی تاکید کی کہ میں نے سمجھا اسے وراثت
میں شریک کر دیا جائے گا۔یہ عملی سلوک تھا رسول کریم ﷺ کا جو آپ نے غیر مذاہب کے لوگوں سے
روا رکھا۔آپ لوگوں کے احساسات کا بھی بے حد خیال رکھتے تھے۔ایک دفعہ
حضرت ابو بکر کے سامنے کسی یہودی نے کہا موسیٰ کی قسم! جسے خدا نے سب نبیوں پر
علوم
فضیلت دی۔اس پر حضرت ابو بکر نے اسے طمانچہ مار دیا۔جب یہ معاملہ رسول کریم علی
کے پاس آیا تو آپ نے حضرت ابوبکر جیسے انسان کو زجر کی۔غور کرو مسلمانوں کی
حکومت ہے ، رسول کریم ﷺ پر حضرت موسی کو ایک یہودی فضیلت دیتا ہے اور ایسے
طرز سے کلام کرتا ہے کہ حضرت ابو بکر جیسے نرم دل انسان کو بھی غصہ آ جاتا ہے اور وہ
اسے طمانچہ مار بیٹھتا ہے مگر رسول کریم ہے اسے ڈانٹتے ہیں اور فرماتے ہیں کیوں تم
نے ایسا کیا۔اسے حق ہے جو چاہے عقیدہ رکھے۔چوتھی مثال فتح خیبر کے موقع پر ایک یہودی عورت نے آپ کی دعوت کی اور
اس نے گوشت میں زہر ملا دیا۔جب آپ کے سامنے رکھا گیا تو ایک صحابی بشر نے
اس میں سے کھا لیا۔مگر آپ کو الہاماً معلوم ہو گیا اس لئے آپ نے لقمہ اٹھا کر پھر رکھ
دیا۔آپ نے اس عورت سے پوچھا کہ اس کھانے میں تو زہر ہے۔اس نے کہا آپ
کو کس نے بتلا دیا۔آپ نے ایک ہڈی کی طرف اشارہ کر کے فرمایا اس نے۔یہودن
نے کہا میں نے اس لئے زہر ملایا تھا کہ اگر آپ خدا کے سچے نبی ہیں تو آپ کو یہ بات

سيرة النبي عليه
196
جلد 3
معلوم ہو جائے گی۔اگر جھوٹے ہیں تو دنیا کو آپ کے وجود سے نجات حاصل ہو جائے
گی۔آپ نے یہ سن کر فرمایا اسے کچھ نہ کہو۔حالانکہ وہ صحابی بشر فوت ہو گئے۔آپ کی
خاطر اپنی جان قربان کرنے والا صحابی فوت ہو گیا مگر آپ نے عورت ہونے کی وجہ
سے اسے چھوڑ دیا۔حالانکہ اس نے آپ کی اور آپ کے مخلص صحابہ کی جان لینے کی
کوشش کی تھی اور اس طرح اسلام کو بیخ و بن سے اکھیڑ نا چاہا تھا۔یہ کتنا بڑا اسلوک تھا۔پانچویں مثال جب آپ جنگ کے لئے جاتے تو حکم دیتے کسی قوم کی عبادت
گاہیں نہ گرائی جائیں۔ان کے مذہبی پیشواؤں کو نہ مارا جائے۔عورتوں پر اور
صلى الله
بوڑھوں ، بچوں پر حملہ نہ کیا جائے۔رسول کریم علیہ کے زمانہ سے پہلے یہ رواج تھا کہ
پادریوں اور صوفیوں کو مار ڈالا جاتا تھا۔رسول کریم ﷺ نے اس سے روک دیا۔اگر
آپ دیگر مذاہب کے ایسے دشمن ہوتے جیسے مخالفین آپ کو قرار دیتے ہیں تو کیا آپ
یہ حکم دیتے کہ ان مذاہب کے راہنماؤں کو چھوڑ دیا جائے۔آپ تو یہ کہتے کہ سب سے
پہلے ان کو مارا جائے۔مگر آپ نے فرمایا جو تلوار لے کر حملہ کرتا ہے اسے مارو لیکن جو
لوگ مذہبی کاموں میں لگے ہوئے ہوں ان کو نہ مارو۔چھٹی مثال دنیا میں طریق ہے کہ جن لوگوں سے جنگ ہوتی ہے ان کے احساسات
کا خیال نہیں رکھا جاتا اور مفتوح اقوام کو ہر طرح دبانے اور ان کے جذبات کچلنے کی
کوشش کی جاتی ہے۔انگریزی حکومت بڑی مہذب کہلاتی ہے مگر آج تک لاہور میں
لارنس کا مجسمہ ہاتھ میں تلوار لئے کھڑا ہے جس کے نیچے ہندوستانیوں کو مخاطب کر کے
لکھا ہے۔قلم کی حکومت چاہتے ہو یا تلوار کی
ہر ہندوستانی سمجھتا ہے اس میں اہل ہند کی ہتک کی گئی ہے اور انہیں کہا گیا ہے
اگر تم قلم کی حکومت نہ مانو گے تو تلوار کے زور سے تم پر حکومت کی جائے گی۔

سيرة النبي عمال
197
جلد 3
ہندوستانیوں نے اس مجسمہ کے ہٹائے جانے کے لئے بڑا زور بھی لگایا مگر گورنمنٹ نے
نہیں مانا۔رسول کریم علیہ کی شان دیکھئے مکہ والوں نے آپ پر کس قدر ظلم کئے تھے۔متواتر 13 سال مکہ والے آپ اور آپ کے ساتھیوں پر مظالم کرتے رہے۔عورتوں
کی شرمگاہوں میں نیزے مار کر ہلاک کیا گیا۔رسیوں سے باندھ کر تپتی ریت پر گھسیٹا
گیا۔بھٹیوں سے کو ئلے نکال کر ان پر مسلمانوں کو لٹایا گیا۔پتھریلی زمین پر گھسیٹا گیا۔بعض مردوں اور عورتوں کی آنکھیں نکال دی گئیں اور یہاں تک ظلم کئے گئے کہ آخر
رسول کریم علیہ کو اپنا پیارا وطن چھوڑنا پڑا۔وہاں بھی ان لوگوں نے آپ کو چین نہ
لینے دیا۔وہاں کے لوگوں کو آپ کے خلاف اکسایا۔قیصر اور کسریٰ کی حکومتوں کو
اشتعال دلایا۔مگر جب ایسی قوم کے خلاف آپ دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ چڑھائی
کر کے جاتے ہیں تو ابوسفیان آ جاتا ہے، اُس وقت مسلمانوں کی آنکھوں کے سامنے
اہل مکہ کے سارے مظالم ایک ایک کر کے آ رہے ہیں، ان کا خون جوش سے ابل رہا
اور وہ سمجھ رہے ہیں آج ہم اپنے بھائیوں کے خون کے ایک ایک قطرہ کا بدلہ لیں
گے۔اُس وقت فوج کے ایک حصہ کا کمانڈر کہتا ہے آج مکہ والوں کی خیر نہیں ہم ان
کے ظلموں کا ان سے بدلہ لیں گے۔اس پر ابوسفیان آگے بڑھ کر شکایت کرتا ہے کہ
اس شخص نے ہمارا دل دکھایا ہے (کس کا؟ شدید دشمن بالمقابل لشکر کے کمانڈر کا )
رسول کریم ﷺ نے اس پر اس شخص کو بلوایا اور فرمایا آپ کو معزول کیا جاتا ہے کیونکہ
آپ نے کفار مکہ کے احساسات کا خیال نہیں رکھا۔دیکھوا بھی معلوم نہیں کہ مکہ والے کیا رویہ اختیار کریں گے ، لڑائی کا کیا نتیجہ رونما
ہو گا مگر مکہ والوں کے ایک سردار کے یہ کہنے پر کہ فلاں افسر نے ہمارا دل دکھایا ہے ایک
کمانڈر کو معزول کر دیا جاتا ہے۔کیا دنیا کی تمام جنگوں کی تاریخ میں کوئی ایسی مثال دکھائی
جا سکتی ہے؟ کمانڈر چھوڑ نائیک (Naik) اور لانس نائیک (Lance Naik) کی
مثال بھی نہیں دکھائی جا سکتی کہ اسے اس لئے سزا دی گئی ہو کہ اس نے میدان جنگ

سيرة النبي م
198
جلد 3
میں کھڑے ہو کر کہا ہو آج ہم دشمن کی خوب خبر لیں گے اور اسے پوری پوری شکست
دیں گے۔اب میں اپنی تقریر ایک واقعہ کا ذکر کر کے ختم کرتا ہوں۔مخالفوں کی طاقت کو
کچلنے کا آخری موقع فتح مکہ تھا۔مگر دیکھو کس محبت اور پیار کا معاملہ آپ نے ان لوگوں
سے کیا۔مغربی تاریخوں میں ایک مشہور شخص ابراہیم لنکن ہوا ہے۔اس کے زمانہ میں دو
گروہوں میں لڑائی ہوئی۔ایک کہتا کہ غلامی قائم رہنی چاہئے مگر دوسرا گروہ اسے ظلم
قرار دے کر مٹانا چاہتا۔ابراہیم لنکن مٹانے والوں میں سے تھا۔اس کی بڑی خوبی یہ
بیان کی جاتی ہے کہ جب دوسرے فریق کو شکست ہوئی اور اسے فتح تو وہ سر نیچے کئے
ہوئے گیا۔کہتے ہیں وہ دعا کر رہا تھا کہ فیصلہ ہو گیا۔فوجوں نے اسے کہا کہ بینڈ
بجاتے ہوئے جانا چاہئے مگر اس نے کہا نہیں اس طرح دوسروں کا دل دکھے گا۔یہ اس
کی خاص خوبی بیان کی جاتی ہے۔مگر وہ ایسا شخص تھا جسے ان لوگوں نے کوئی ذاتی دکھ نہ
الله
دیا تھا۔لیکن رسول
کریم ﷺ جب مکہ پر حملہ آور ہوئے تو ان لوگوں کی غداری کی وجہ۔سے حملہ آور ہوئے تھے اور ان دشمنوں پر حملہ کرنے گئے تھے جنہوں نے قریباً ربع
صدی تک مسلمانوں پر ظلم کئے تھے۔جنہوں نے آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو بے حد
دکھ دیئے تھے۔مگر جب مکہ کے قریب پہنچے تو سب کمانڈروں
کو جمع کیا اور فرمایا جب تم
مکہ میں داخل ہو گے میں ساتھ نہ ہوں گا تم نے کسی کو مارنا نہیں۔اور جب مکہ نظر آیا اور
آپ نے مخالفوں کی طرف سے لڑائی کے سامان نہ دیکھے تو سجدہ میں گر گئے۔کہا گیا ہے
که لینکن دعا کرتا ہوا گیا تھا مگر اس کی اور رسول کریم ﷺ کی ایک حالت نہ تھی۔جو دکھ
اہل مکہ نے آپ کو دیئے تھے ان کا لاکھواں حصہ بھی لنکن کو نہ دیا گیا تھا۔مگر آپ نے قوم
کو خونریزی سے بچالیا۔مسلمانوں کے چارلشکر گئے مگر آپ کسی لشکر کے ساتھ نہ گئے بلکہ
اکیلے گئے تاکہ شان نہ ظاہر ہو۔اور جا کر کعبہ میں نماز پڑھی اور اعلان کر دیا کہ جو شخص
گھر میں بیٹھا رہے گا اسے معاف کیا جاتا ہے۔اس کے بعد مکہ کے لوگ آپ کے پاس

سيرة النبي الله
199
جلد 3
آئے۔وہ مسلمان نہیں تھے بلکہ اپنے مذہب پر قائم تھے اور وہ لوگ تھے جنہوں نے 13
سال کے ہر منٹ میں آپ کو مارنے کی کوشش کی تھی۔اور اس کے بعد سات سال تک
دوسو میل دور جا کر آپ کی تباہی کی کوشش کرتے رہے تھے۔ان سے پوچھا جاتا ہے بتاؤ
تم سے کیا سلوک کیا جائے ؟ اگر ان کے جسموں کا قیمہ بھی کر دیا جاتا تو یہ ان کے جرموں
کے مقابلہ میں کافی سزا نہ تھی۔مگر جب انہوں نے کہا ہم سے وہی سلوک کیا جائے جو
یوسف نے اپنے بھائیوں سے کیا تھا تو آپ نے فرمایا لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ 13
جاؤ تمہیں معاف کیا جاتا ہے اور کوئی گرفت نہیں کی جاتی۔یہ وہ خاتمہ ہے جو اس جنگ کا
ہوا جو آپ کے قدیمی دشمنوں اور آپ کے درمیان ہوئی۔وہ لوگ جو کہتے ہیں اسلام تلوار کے ذریعہ پھیلا وہ سن لیں اگر کوئی شخص یہ کہلانے
صلى الله
کا مستحق ہے کہ اس نے تلوار کے مقابلہ میں عفو سے کام لیا تو وہ محمد ﷺ ہی ہے۔اگر عمر
بھر کے ظلموں اور دکھوں کو کسی نے بخش دیا تو وہ محمد ﷺ ہی کی ذات تھی۔میں امید کرتا
ہوں کہ آئندہ ایسے مقدس وجود پر کوئی اعتراض کرنے کی بجائے اس کے مخالف بھی
اس کی تقدیس کریں گے۔اب آؤ ہم سب مل کر دعا کریں کہ آپس کا تفرقہ دور ہو اور آپس میں ایسی صلح
کریں کہ ایک دوسرے کے حقوق نہ لیں بلکہ بھائی بھائی بن کر اور ایک دوسرے کے
حقوق دیتے ہوئے صلح کریں۔“
66
1: فاطر: 25
2، 3: النحل : 37
4: الاعراف: 159
5: الاخلاص : 2 تا 5
6: البقرة: 256
7: البقرة: 114
الفضل 5، 7، 8 دسمبر 1944ء)

سيرة النبي علي
8: الانعام: 109
9: البقرة: 191
10 : الانفال : 59
200
جلد 3
:11: زرقانی مؤلفہ علامہ محمد عبد الباقی جلد 4 صفحہ 41 مطبوعہ مصر 1327 ھ
12 : مسلم كتاب الحج باب فضل الصلوة بمسجدى مكة والمدينة صفحه 583 حدیث نمبر 3376
مطبوعہ ریاض 2000ء الطبعة الثانية
13: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانى ماقالة عليه السلام على باب الكعبة صفحه
1205 ، 1206 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولی میں اذهبوا انتم الطلقاء“ کے الفاظ ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی