عرفانِ الہٰی اور محبت بااللّٰہ کا مرتبہ اور رسول کریمﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)
سيرة النبي علي
242
جلد 3
عرفانِ الہی اور محبت باللہ کا مرتبہ
صا الله
اور رسول کریم علی
جب ہندوؤں کی طرف سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق انتہائی دل
آزار کتاب ”رنگیلا رسول اور رسالہ ” در تمان“ شائع ہوئے تو حضرت مصلح موعود نے
1927ء میں یہ تحریک جاری فرمائی کہ سارے ہندوستان میں ایک دن جلسہ کر کے
رسول کریم ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی جائے۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر 26
اکتوبر 1930ء کا دن سیرۃ النبی کے جلسوں کے لئے مقرر ہوا۔حضرت مصلح موعود نے
قادیان کے جلسہ میں اُس روز جو تقریر کی وہ درج ذیل ہے۔آپ فرماتے ہیں :۔رسول کریم ﷺ کی تعریف کرنا بے شک ایک مسلمان اپنے مذہب کے لحاظ
صلى الله
سے ثواب کا کام سمجھتا ہے اور غیر مذاہب والے بھی جنہیں رسول
کریم علیہ کے حالات
پڑھنے کا موقع ملا ہو اور جو صداقت کے اظہار کی جرات رکھتے ہوں اظہارِ صداقت کے
لئے ضروری سمجھتے ہیں کہ رسول کریم علیہ کی تعریف و توصیف کریں۔مگر ایک چیز ہے
جسے ہم کسی صورت میں بھی قربان نہیں کر سکتے اور کسی کے لئے بھی قربان نہیں کر سکتے ،
خواہ وہ رسول کریم ﷺ کی ذات ہی کیوں نہ ہو وہ خدا تعالیٰ کی ذات ہے۔اس لئے
کوئی بات ایسی نہیں کہنی چاہئے جس میں شرک کا ایک شائبہ بھی پایا جاتا ہو۔ہمیں محمد
ﷺ کی ذات سے محبت اس لئے ہے کہ آپ کی ذات خدا نما ہے۔اگر خدا نمائی کو
آپ کی ذات سے علیحدہ کر دیا جائے تو پھر آپ بھی ایسے ہی انسان ہیں جیسے دوسرے
سيرة النبي عمال
243
جلد 3
انسان۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے بعض اشعار میں بے شک ایسے
الفاظ استعمال کئے ہیں جس میں رسول کریم ﷺ کی روح کو مخاطب کیا ہے مگر ملہم اور
غیر ملہم کے کلام میں فرق ہوتا ہے۔ملہم جسے مخاطب کرتا ہے اسے اپنی آنکھ سے اپنے
سامنے دیکھ رہا ہوتا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
میں نے جاگتے ہوئے حضرت علی، حضرت حسینؓ اور حضرت فاطمہ سے باتیں کیں۔پس اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ اے رسول اللہ ! یہ بات یوں ہو تو یہ سچ ہے لیکن وہ جسے یہ
حالت حاصل نہیں وہ اگر یہ کہتا ہے کہ اے رسول اللہ ! آپ کی مجھ پر نظر عنایت ہو تو
غلط کہتا ہے۔نظر عنایت خدا ہی کی ہوتی ہے۔ہم مشرک نہیں اس لئے ہم خدا تعالیٰ کے
سوا کسی کی پرستش کرنے کے لئے تیار نہیں۔خواہ محمد علی کی ذات ہی کیوں نہ ہو۔ہماری جماعت کے شاعروں کو اپنے کلام میں یہ بات یاد رکھنی چاہئے ”گر حفظ مراتب
66
صلى الله
علوس
نہ کنی زندیقی۔“
حفظ مراتب کرنا ہمارا فرض ہے۔پس ضروری ہے کہ جس امر کی حفاظت کے
لئے ہم کھڑے ہوئے ہیں ہر حال میں اس کی حفاظت کریں۔لیکن اگر وہی چیز جس
کی حفاظت کے لئے رسول کریم ﷺ کھڑے ہوئے اسے ضائع کر دیتے ہیں تو پھر
رسول کریم ﷺ کی شان کے اظہار سے ہمیں کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔"
اس کے بعد میں اصل مضمون کو لیتا ہوں جو اس سال کے جلسوں کے لئے
خصوصیت سے مقرر کیا گیا ہے اور جو یہ ہے کہ عرفان الہی اور محبت باللہ کا وہ عالی
مرتبہ جس پر رسول کریم علی دنیا کو قائم کرنا چاہتے تھے۔‘ عرفان عربی زبان کا لفظ
ہے جس کے معنی پہچاننے اور شناخت کرنے کے ہوتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات کی
نسبت کم از کم ایک مسلمان یہ یقین رکھتا ہے کہ وہ وراء الورا ہستی ہے اور مجسم نہیں۔اس لئے ممکن نہیں کہ انسانی آنکھیں اسے دیکھ سکیں یا انسانی ہاتھ اسے چھوسکیں یا
دوسرے ظاہری حواس اسے محسوس کر سکیں۔پس وہ ذات جس کے متعلق یہ یقین ہو کہ
سيرة النبي علي
244
جلد 3
وہ نہ آنکھوں سے دیکھی جاسکتی ہے نہ ہاتھوں سے چھوٹی جاسکتی ہے اس کے پہچاننے کا
کیا مفہوم ہو سکتا ہے۔اس صورت میں یقینی طور پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس کے پہچاننے کا
وہ مفہوم نہیں ہوسکتا جو دوسری چیزوں کے پہچاننے کا ہوتا ہے۔مادی چیزوں کے پہچانے کا طریق یہ ہے کہ ہم انہیں آنکھوں سے دیکھتے یا زبانوں
سے چکھتے یا کانوں سے سنتے یا ہاتھوں سے چھوتے ہیں۔مگر اللہ تعالیٰ کی ذات ایسی نہیں جو
دیکھنے، سننے، سونگھنے یا چکھنے سے معلوم ہو سکے۔چنانچہ وہ ذات خود اپنے متعلق فرماتی ہے
نی
لا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْاَبْصَارَ ۚ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ 1
کہ وہ ایسی ذات ہے جسے آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں مگر وہ خود آنکھوں تک پہنچ جاتی ہے۔پس جب ہم اسے دیکھ نہیں سکتے تو پھر پہچاننے کے لئے کوئی اور ذریعہ اختیار کرنا ہوگا
اور وہ ذریعہ یہی ہے کہ جو ہستی خالق ہے اور جس کے متعلق ہمارا ایمان ہے کہ وہ
سارے جہان کی خالق ہے اس کی پہلی شناخت اپنی ذات سے ہوگی۔کیونکہ جو چھوا،
چکھا، دیکھا اور سنا نہ جا سکے اس کے پہچاننے کا طریق یہ ہے کہ اس کے کام دیکھیں۔اور خدا تعالیٰ کے کاموں کے لحاظ سے سب سے پہلی چیز ہماری اپنی ذات ہی ہے۔پس سب سے پہلی شناخت خدا تعالیٰ کی اپنی ذات میں ہی انسان کر سکتا ہے۔اور جو
اپنی ذات میں خدا تعالیٰ کو پہچان لیتا ہے خدا تعالیٰ بھی اسے پہچان لیتا ہے۔اسی لئے
صوفیاء کہتے ہیں مَنْ عَرَفَ نَفْسَهُ فَقَدْ عَرَفَ رَبَّهُ کہ جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا
اس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔دوسری شناخت کی صورت یہ ہے کہ دوسری کامل
چیزوں میں خدا کو دیکھا جائے۔میں نے خدا تعالیٰ کی شناخت کے طریقوں کا ذکر
کرتے ہوئے کامل چیزوں کو مقدم رکھا ہے۔حالانکہ کوئی کہہ سکتا ہے کہ جتنی کوئی چیز
زیادہ کامل ہو گی اتنی ہی زیادہ آسانی کے ساتھ دیکھی جا سکے گی۔مگر یہ درست نہیں
کیونکہ جتنی کوئی چیز زیادہ کامل ہوگی اتنی ہی وراء الورا ہوتی چلی جائے گی۔اس
لئے کامل چیزوں میں خدا کا دیکھنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔پس خدا تعالیٰ کی پہچان کی
سيرة النبي عمال
245
جلد 3
پہلی صورت تو یہ ہے کہ انسان کو اپنی ذات میں خدا تعالیٰ نظر آ جائے۔یہ سب سے
بالا و بلند مقام ہے۔اس سے دوسرا مقام یہ ہے کہ کامل انسانوں میں خدا نظر آ جائے۔اور تیسرا مقام یہ ہے کہ باقی انسانوں میں خدا نظر آئے۔کامل انسان میں خدا تعالیٰ کا
دیکھنا مشکل ہے۔مگر عام انسانوں میں خدا کو دیکھنا بھی آسان نہیں۔ایک انسان اگر
جنگل میں کوئی خوشکن سبزہ زار دیکھے تو بے اختیار سُبحَانَ اللهِ کہے گا اور خدا تعالیٰ کی
طرف اس کی توجہ پھر جائے گی۔لیکن اس سے بہتر اس کا ہمسایہ ہوگا مگر اس سے لڑتا
جھگڑتا رہے گا۔وہ سبزہ میں تو خدا کو دیکھ لے گا لیکن ہمسایہ میں اسے نظر نہ آئے گا۔وہ
گانے والی چڑیا کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کا جلوہ محسوس کرے گا مگر بولنے والے انسان میں
اسے کچھ نہ نظر آئے گا کیونکہ رقابت کی وجہ سے اس میں دیکھنا مشکل ہوتا ہے تو یہ تیسرا
درجہ ہے۔اس سے اتر کر چوتھا درجہ باقی مخلوق میں خدا تعالیٰ کو دیکھنا ہے۔اس میں بھی
خدا تعالیٰ کی رؤیت کے اعلیٰ مقامات ہیں۔پھر پانچواں مقام یہ ہوتا ہے کہ انسان
دوسروں کو خدا دکھائے۔ہر کمال جو انسان کو حاصل ہوتا ہے اس کے دو درجے ہوتے
ہیں۔ایک یہ کہ انسان خود اسے سمجھے۔دوسرے یہ کہ دوسروں کو سمجھا سکے۔ایک طالب علم
خود جس قدر جغرافیہ اور تاریخ سمجھ سکتا ہے اسے اگر کہا جائے کہ اسی قدر دوسرے لڑکوں کو
سمجھا دو تو وہ نہیں سمجھا سکے گا۔پس پانچواں مقام یہ ہے کہ انسان دوسروں کو خدا دکھا سکے۔وقت کی کمی کی وجہ سے میں مضمون کو مختصر کر رہا ہوں ورنہ خدا تعالیٰ کی شناخت
کے اور بھی مقام ہیں۔اب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ خدا تعالی کو پہچان لینے کی علامتیں کیا
ہوتی ہیں۔بعض لوگ دوسروں کو پہچان لیتے ہیں مگر وہ خود نہیں پہچانے جاتے۔انسانوں میں اس قسم کا معاملہ روز ہوتا ہے مگر خدا تعالیٰ اور بندہ میں اس طرح نہیں ہو
سکتا۔کیونکہ بندہ کا علم محدود ہوتا ہے وہ پہچاننے والوں کو پہچاننے سے محروم ہوسکتا
ہے۔مگر خدا تعالیٰ سب کو جانتا ہے۔اس لئے جب کوئی بندہ خدا تعالیٰ کو پہچان لے تو
خدا تعالیٰ بھی اپنی پہچان فوراً اس پر ظاہر کر دیتا ہے۔خدا تعالیٰ سب کو پہچانتا ہے مگر۔
سيرة النبي علي
246
جلد 3
بندوں کو اعلیٰ مقام پر پہنچانے کے لئے اپنے مقام کو ان سے مخفی رکھتا ہے۔لیکن جب
بندہ اس کی تلاش کرتا اور اسے پہچان لیتا ہے تو خدا تعالیٰ بھی بندے پر ظاہر کر دیتا ہے
کہ میں تمہیں پہچانتا ہوں۔پس خدا تعالیٰ کو بندہ کے پہچاننے کا ثبوت یہ ہوتا ہے کہ
خدا تعالیٰ بندہ کو پہچان لے۔جب بندہ خدا تعالیٰ کو پہچان لیتا ہے تو خدا تعالیٰ بھی اسے
جواب میں پہچانتا ہے۔عام عرفان کے متعلق رسول کریم ﷺ نے ایک آیت پیش فرمائی ہے۔اس میں
جو باتیں بیان کی گئی ہیں میں پہلے وہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُل
إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُجْبُكُمُ اللهُ 2 کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے
محبت پیدا کرنا چاہتے ہو تو میری اتباع کرو۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ تم سے محبت
کرنے لگ جائے گا۔اس آیت میں پانچ باتیں بیان کی گئی ہیں۔اول یہ کہ خدا تعالیٰ کو
انسان پاسکتا ہے۔پہلے جتنے بزرگ گزرے ہیں جب انہوں نے یہ کہا کہ ہم نے خدا کو پا
لیا تو انہوں نے غلط نہ کہا بلکہ بالکل درست کہا کیونکہ انسان خدا کو پا سکتا ہے۔چنانچہ
خدا تعالیٰ رسول کریم ﷺ کو فرماتا ہے۔قُل اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي
يُحببكم الله اگر تم خدا تعالیٰ کو ملنے کی خواہش رکھتے ہو تو آؤ اس کا ذریعہ میں تمہیں
بتاؤں کہ کس طرح مل سکتے ہو۔اس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ انسان کو مل سکتا ہے۔دوسری جگہ اس بات کی اس طرح تصدیق کی گئی کہ فرمایا وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِيْنَا
الَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ہِ جو ہم تک پہنچنے کے لئے کوشش کرتے ہیں ہم اپنی ذات کی قسم کھا
کر کہتے ہیں کہ وہ ہمیں پالیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہر قوم اور زمانہ میں ایسے لوگ
گزرے ہیں جنہوں نے کہا کہ خدا مل گیا۔مثلاً ایران میں حضرت زرتشت نے کہا۔ہندوستان کے کئی بزرگوں حضرت کرشن ، حضرت رام چندر، حضرت بدھ کے کلام کو
دیکھا جائے تو صاف طور پر یہ ذکر ملتا ہے کہ خدا کو ہم نے پا لیا۔چین میں کنفیوشس
ایسے ہی بزرگ گزرے ہیں۔شام میں حضرت موسیٰ علیہ السلام مل جاتے ہیں۔عرب
3
سيرة النبي عليه
247
جلد 3
میں حضرت صالح اور حضرت ہوڈ پائے جاتے ہیں۔غرض جہاں بھی جائیں ایسے
انسان وہاں پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے کہا کہ وہ خدا کو مل گئے اور خدا انہیں مل گیا۔یہ
ایسی پختہ اور اتنی عام فہم بات ہے کہ اگر اس کا انکار کیا جائے تو دنیا میں کوئی صداقت رہتی
ہی نہیں۔کیونکہ اگر یہ لوگ جھوٹے ہو سکتے ہیں تو پھر دنیا میں اور کوئی سچا نہیں ہوسکتا۔غرض
الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا میں خدا تعالیٰ نے بتا دیا کہ جو مجھ سے ملنے کی
کوشش کرتا ہے وہ مجھے پالیتا ہے۔پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے يُدَيْرُ الْأَمْرَ يُفَصِّلُ الْآيَتِ
لَعَلَّكُمْ بِلِقَاءِ رَبِّكُمْ تُوْقِنُونَ 4 خدا اپنی باتوں کو اندازہ سے رکھتا ہے اور
جہاں جہاں کے متعلق کوئی چیز ہوتی ہے وہاں کھولتا اور تشریح کرتا ہے تا کہ اس کے
بندوں کو اپنے رب کے لِقا پر یقین ہو جائے۔پس پہلی بات جو رسول کریم ﷺ نے اس آیت کے ذریعہ دنیا کو بتائی وہ یہ ہے
کہ خدا بندوں کو مل سکتا ہے۔دوسری بات یہ فرمائی کہ عرفان حاصل کرنے کے لئے سنجیدگی اور کوشش کی
ضرورت ہے کیونکہ فرمایا فَاتَّبِعُونِی خدا کے ملنے کے لئے کچھ کرنا پڑے گا۔تیسری بات یہ بیان فرمائی کہ عرفان کے حصول کے لئے صحیح راہ کی ضرورت
ہوتی ہے۔اور اس کے لئے عارف کی اتباع کی ضرورت ہے چنانچہ دوسری جگہ آتا
ہے كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ 5 صادقین کے ساتھ مل جاؤ۔چوتھی بات یہ فرمائی کہ وہ صحیح راہنما محمد رسول اللہ ﷺے ہیں۔اس کا اشارہ ”نبی“
میں کیا گیا ہے کہ میری اتباع کرو تب خدا ملے گا۔پانچویں بات یہ بتائی يُحْبِبْكُمُ الله کہ انسان اللہ کا محبوب ہو جائے گا۔انسان کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت کا پیدا ہونا اور بات ہے لیکن جب تک خدا کی
محبت انسان کی محبت کے جواب میں نہ اترے وہ عارف نہیں کہلا سکتا۔خواہ اس کے
دل میں خدا تعالیٰ کی کتنی محبت ہو۔کیونکہ محبوب کا مل جانا اس کی محبت کی علامت ہوتی
سيرة النبي علي
248
جلد 3
ہے۔پس خدا تعالیٰ ایسے بندوں کو مل جاتا اور ان سے ایسا سلوک کرتا ہے جیسا اپنے
مقرب سے کیا جاتا ہے۔اس طرح بندہ کو اللہ تعالیٰ سے اپنی محبت کے صحیح ہونے کا علم
ہو جاتا ہے۔لیکن اگر خدا تعالیٰ محبت نہیں کرتا اور مقربین جیسا سلوک نہیں کرتا تو اس کا
یہ مطلب ہوا کہ ہمارے دل میں بھی خدا کی سچی محبت نہیں ہے۔بھلا یہ کبھی ممکن ہے کہ
دو دلوں میں سچی محبت بھی ہو اور ان کے ملنے میں کوئی روک بھی نہ ہو اور پھر وہ آپس
میں نہ ملیں۔پس یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ انسان میں خدا تعالیٰ کی سچی محبت ہو، جس
کے پیدا ہونے پر خدا تعالیٰ بھی اس سے محبت کا اظہار کرتا ہے اور پھر خدا تعالیٰ اسے نہ
ملے۔جب خدا تعالیٰ کسی بندہ سے محبت کرتا ہے اور اس میں یہ طاقت بھی ہے کہ اپنے
بندہ تک آ سکے تو پھر ناممکن ہے کہ وہ نہ آئے۔اسی محبت کا نام عرفان ہے جس کے بعد
خدا تعالیٰ مل جاتا ہے اور انسان اللہ کا محبوب بن جاتا ہے۔اب میں یہ بتاتا ہوں کہ رسول کریم ﷺ کو کیسا عرفان حاصل تھا۔پہلا عرفان
یہ ہے کہ اپنی ذات میں انسان خدا تعالیٰ کو دیکھے۔یہ سب سے کامل عرفان ہے گواس
کے بھی آگے بڑے بڑے درجے ہیں۔رسول کریم ﷺ کو خدا تعالیٰ نے جو عرفان دیا
صلى الله
تھا اس کی ایک مثال بتا تا ہوں۔اس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ آپ کو خدا تعالیٰ کی
پہچان کیسی حاصل تھی۔جب مکہ کے لوگوں نے رسول کریم ﷺ پر انتہا درجہ کے
مظالم شروع کر دیئے اور ان کی وجہ سے دین کی اشاعت میں روک پیدا ہونے لگی تو
ا
اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا کہ مکہ چھوڑ کر چلے جائیں۔آپ کے ساتھ حضرت ابوبکر
بھی مکہ چھوڑنے کیلئے تیار ہو گئے۔اس سے پہلے کئی دفعہ انہیں جانے کے لئے کہا گیا
مگر آپ رسول کریم ﷺ کو چھوڑ کر جانے کے لئے تیار نہ ہوئے۔جب رسول کریم
جانے لگے تو حضرت ابو بکر کو بھی آپ نے ساتھ لے لیا۔جب آپ رات کے
وقت روانہ ہوئے تو ایک جگہ جو میں نے بھی دیکھی ہے پہاڑ میں معمولی سی غار ہے۔جس
کا منہ دو تین گز چوڑا ہوگا اس میں جا کر ٹھہر گئے۔جب مکہ کے لوگوں کو پتہ لگا کہ آپ
سيرة النبي علي
249
جلد 3
الله
چلے گئے ہیں تو انہوں نے آپ کا تعاقب کیا۔عرب میں بڑے بڑے ماہر کھو جی ہوا
کرتے تھے۔ان کی مدد سے تعاقب کرنے والے عین اُس مقام پر پہنچ گئے جہاں
رسول کریم ﷺ اور حضرت ابو بکر بیٹھے تھے۔خدا کی قدرت کہ غار کے منہ پر کچھ
جھاڑیاں اُگی ہوئی تھیں جن کی شاخیں آپس میں ملی ہوئی تھیں۔اگر وہ لوگ شاخوں کو
صلى الله
ہٹا کر اندر دیکھتے تو رسول کریم علیہ اور حضرت ابوبکر بیٹھے ہوئے نظر آ جاتے۔جب
کھوجی وہاں پہنچے تو انہوں نے کہا کہ یا تو وہ آسمان پر چڑھ گئے ہیں یا یہاں بیٹھے
ہیں اس سے آگے نہیں گئے۔خیال کرو اُس وقت کیسا نازک موقع تھا۔اُس وقت
حضرت ابوبکر گھبرائے مگر اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ رسول کریم ﷺ کے لئے۔اُس
وقت رسول کریم ﷺ نے فرمایا لَا تَحْزَنُ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَاہِ۔گھبراتے کیوں ہو،
خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔اگر رسول کریم ہے خدا تعالیٰ کو اپنی ذات میں نہ دیکھتے
تو کس طرح ممکن تھا کہ ایسے نازک وقت میں گھبرا نہ جاتے۔قوی سے قوی دل گردہ کا
انسان بھی دشمن سے عین سر پر آجانے سے گھبرا جاتا ہے۔مگر رسول کریم ہے کے
بالکل قریب بلکہ سر پر آپ کے دشمن کھڑے تھے اور دشمن بھی وہ جو تیرہ سال سے آپ
کی جان لینے کے درپے تھے اور جنہیں کھوجی یہ کہہ رہے تھے کہ یا تو وہ آسمان پر چڑھ
گئے ہیں یا یہاں بیٹھے ہیں، اس جگہ سے آگے نہیں گئے۔اُس وقت رسول کریم علے
فرماتے ہیں لَا تَحْزَنُ إِنَّ اللهَ مَعَنَا خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے تمہیں گھبرانے کی کیا
ضرورت ہے۔یہ خدا تعالیٰ کا عرفان ہی تھا جس کی وجہ سے آپ نے یہ کہا۔آپ
خدا تعالیٰ کو اپنے اندر دیکھتے تھے اور سمجھتے تھے کہ میری ہلاکت سے خدا تعالیٰ کے عرفان
کی ہلاکت ہو جائے گی اس لئے کوئی مجھے ہلاک نہیں کر سکتا۔عروسة
ایک دوسرے موقع پر رسول کریم ﷺ کا عرفان اس طرح ظاہر ہوا کہ مکہ کے
قریب کا ایک آدمی تھا جس کا ابو جہل کے ذمہ کچھ قرضہ تھا۔اس نے ابوجہل سے قرضہ
مانگنا شروع کیا مگر وہ لیت و لعل کرتا رہا۔اُس زمانہ میں مکہ کے شرفاء نے ایک سوسائٹی
سيرة النبي علي
250
جلد 3
:
صلى الله
بنائی ہوئی تھی جس کا کام یہ تھا کہ جو لوگ مظلوم ہوں ان کی امداد کرے۔اس میں
رسول کریم ﷺ بھی شامل تھے۔وہ شخص رسول کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ
صلى الله
ابوجہل نے میرا روپیہ مارا ہوا ہے آپ مجھے اس سے حق لے دیں۔رسول کریم علی
نے اسے یہ نہ کہا کہ ابو جہل میرا دشمن ہے میرے خلاف شرارتیں کرتا رہتا ہے بلکہ کہا
آؤ میرے ساتھ چلو۔آپ ابو جہل کے ہاں گئے۔اُس وقت مخالفین کی شرارتیں اس
حد تک بڑھی ہوئی تھیں کہ جب رسول کریم نے گھر سے باہر نکلتے تو آپ پر پتھر اور
مٹی پھینکتے ، بیہودہ آوازے کستے ، ہنسی اور تمسخر کرتے مگر آپ نے ان باتوں کی کوئی
پرواہ نہ کی اور اس آدمی کو لے کر ابوجہل کے محلہ میں گئے اور جا کر اس کے
دروازے پر دستک دی۔جب ابو جہل نے دروازہ کھولا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا
کہ وہ شخص جس کا میں اس قدر دشمن ہوں وہ یہاں کس طرح آ گیا۔اس نے پوچھا
آپ کس طرح آئے ہیں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم نے اس شخص
صلى الله
کا روپیہ دینا ہے؟ ابو جہل نے کہاں ہاں دینا ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا دے دو۔اُس پر اتنا رعب طاری ہوا کہ وہ دوڑا دوڑا گھر میں گیا اور فوراً روپیہ لا کر دے دیا۔اس
کے بعد کسی نے اس سے پوچھا تم تو کہا کرتے تھے کہ محمد کو جس قدر ذلیل کیا جائے
اور جتنا دکھ دیا جائے اتنا ہی اچھا ہے پھر تم نے اس سے ڈر کر روپیہ کیوں دے دیا ؟
اس نے کہا آپ لوگ جانتے نہیں میری اُس وقت یہ حالت تھی کہ گویا میرے سامنے
شیر کھڑا ہے۔اگر میں نے ذرا انکار کیا تو مجھے پھاڑ ڈالے گا۔اس لئے میں ڈر گیا اور
فوراً روپیہ دے دیا۔۔اب دیکھو رسول کریم ﷺ کا اشد ترین دشمن کے گھر چلے جانا اور اس سے روپیہ
کا مطالبہ کرنا اسی لئے تھا کہ آپ سمجھتے تھے خدا تعالیٰ کی ذات مجھ میں جلوہ گر ہے اور
ممکن نہیں کہ کوئی بڑے سے بڑا دشمن بھی مجھ پر حملہ کر سکے۔تیسرے موقع کی مثال یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ ایک جنگ سے واپس آ رہے
سيرة النبي عمال
251
جلد 3
تھے کہ دو پہر کے وقت جنگل میں آرام کرنے کے لئے لیٹ گئے۔دوسرے صحابی
علیحدہ علیحدہ جگہوں میں لیٹے ہوئے تھے کہ ایک شخص جس نے یہ قسم کھا رکھی تھی کہ آپ
کو قتل کئے بغیر واپس نہ لوٹوں گا اور جسے دوران جنگ میں حملہ کرنے کا موقع نہ ملا تھا
آیا اور درخت سے لٹکی ہوئی تلوارا تار کر رسول کریم ﷺ کو جگا کر کہنے لگا اتنی مدت
سے میں تمہاری تلاش میں تھا اب مجھے موقع ملا ہے بتاؤ اب تمہیں کون بچا سکتا ہے؟
رسول کریم ﷺ نے اسی طرح لیٹے لیٹے بغیر کسی قسم کی گھبراہٹ کا اظہار کئے فرمایا مجھے
اللہ بچا سکتا ہے 8۔یہ الفاظ بظا ہر معمولی معلوم ہوتے ہیں اور کئی لوگ ان کی نقل کر کے
یہ کہہ سکتے ہیں مگر ان کا نتیجہ بتاتا ہے کہ ان میں کیسی صداقت تھی۔جب آپ نے فرمایا
مجھے اللہ بچا سکتا ہے تو حملہ آور کا ہاتھ کانپ گیا اور تلوار گر گئی۔اُس وقت آپ اٹھے اور
تلوار ہاتھ میں لے کر کہا اب بتاؤ تمہیں کون بچا سکتا ہے؟ اس نے کہا آپ ہی رحم
صلى الله
کریں تو میں بچ سکتا ہوں۔اسے رسول کریم ﷺ سے سن کر بھی اللہ یاد نہ آیا۔مگر
صلى الله
رسول کریم ﷺ نے اسے کہا جاؤ اور چھوڑ دیا۔یہ عرفان الہی کا ہی نتیجہ تھا اور جب
تک کامل عرفان حاصل نہ ہو اُس وقت تک اس طرح نہیں کیا جا سکتا۔اسی طرح ایک اور جنگ کے موقع پر جسے حنین کی جنگ کہتے ہیں اور جس میں
کچھ نو مسلم اور کچھ غیر مسلم بھی شامل تھے جب لڑائی شروع ہوئی تو باوجود اس کے کہ
مسلمانوں کے لشکر کی تعداد بارہ ہزار تھی اور دشمن کی تعداد چار ہزار۔مسلمانوں کو
شکست ہوئی اور ایسی شکست ہوئی کہ وہ کہتے ہم اونٹوں کو پیچھے کی طرف موڑتے اور
نکیل کھینچنے سے ان کے سر پیٹھ کے ساتھ جا لگتے مگر جب چلاتے تو آگے کی طرف ہی
دوڑتے۔اُس وقت رسول کریم ع کے اردگر دصرف بارہ آدمی رہ گئے۔بعض صحابہؓ
نے اُس وقت رسول کریم ﷺ کو آگے بڑھنے سے روکنا چاہا اور واپسی کے لئے کہا۔عليم
مگر آپ نے انہیں جھڑک دیا اور حضرت عباس کو کہا لوگوں کو آواز دو کہ جمع ہو جائیں
اور خود دشمن کی طرف یہ کہتے ہوئے بڑھے۔
سيرة النبي علي
252
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبِ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ
جلد 3
و
میں جھوٹا نبی نہیں ہوں۔میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔یہ ایسا وقت تھا جب کہ وہ
جانباز مسلمان سپاہی جو نہایت قلیل تعداد میں ہوتے ہوئے سارے عرب کو شکست
دے چکے تھے بارہ ہزار کی تعداد میں ہوتے ہوئے چار ہزار کے مقابلہ سے بھاگ
نکلے تھے۔جب رسول کریم ﷺ کے ارد گرد صرف چند آدمی رہ گئے تھے، جب ہر
طرف سے دشمن بارش کی طرح تیر برسا رہے تھے آپ آگے ہی آگے بڑھ رہے تھے۔اُس وقت آپ نے یہ سمجھا کہ میرا یہ فعل دیکھ کر لوگ مجھے ہی خدا نہ سمجھ لیں۔اس لئے
آپ نے فرمایا میں نبی ہوں۔ہاں اپنے اندر خدا کو دیکھ رہا ہوں۔لوگ مجھے خدا دیکھ
رہے ہوں گے۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ اَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِب أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ
میں نبی ہوں اور عبدالمطلب کا بیٹا ہوں، خدا نہیں ہوں۔یہ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے عرفان کا ایک بہت بڑا ثبوت ہے۔پھر کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان زندگی بھر دھوکا میں مبتلا رہتا ہے مگر موت کے
وقت اس پر اصل بات کھل جاتی ہے۔عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ ایسے ملہم جو دماغ کی
خرابی کی وجہ سے الہام کا دعویٰ کرتے ہیں مرنے سے قبل معافی کے خط لکھ دیتے ہیں اور
تسلیم کر لیتے ہیں کہ وہ غلطی میں مبتلا تھے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عرفان اس
درجہ کمال پر تھا کہ آپ کی آخری گھڑیوں کے متعلق لکھا ہے اُس وقت آپ کی زبان پر
اس مفہوم کے الفاظ تھے کہ خدا تعالیٰ یہود اور عیسائیوں پر لعنت کرے۔انہوں نے اپنے
نبیوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا 10 اس موقع سے یہود اور عیسائیوں کا کیا تعلق تھا۔سننے
والے تو مسلمان تھے پھر رسول کریم ﷺ نے یہ کیوں فرمایا؟ اس لئے کہ مسلمان آپ
کی قبر کو ایسا نہ بنا لیں۔اور اس کا خطرہ اس وجہ سے تھا کہ آپ کو معلوم تھا کہ لوگوں نے
مجھ میں خدا کو دیکھا ہے۔اور اس بات کا یقین آپ کو آخر وقت میں بھی تھا۔صلى الله
غرض رسول کریم و عرفان الہی کے ایسے اعلیٰ مقام پر پہنچے ہوئے تھے اور
سيرة النبي علي
253
جلد 3
اپنے اندر خدا تعالیٰ کا ایسا جلال دیکھتے تھے کہ سمجھتے تھے آپ پر کوئی حملہ نہیں کر سکتا۔بیسیوں واقعات ایسے پائے جاتے ہیں مگر اختصار کے لئے انہیں چھوڑتا ہوں۔اس
موقع پر میں یہ بھی بتا دوں کہ ایک قسم کی دلیری کا اظہار سنگ دلی کی وجہ سے بھی بعض
لوگ کر دیا کرتے ہیں۔ایک ڈاکٹر نے سنایا کہ ایک زمیندار کو آپریشن کرنے کیلئے
کلور و فارم دینا چاہا تو اس نے کہا اس کی ضرورت نہیں میں یونہی آپریشن کرا لوں گا۔چنانچہ اس نے بغیر کلوروفارم کے آپریشن کرا لیا تو ایسے لوگ ہوتے ہیں جو تکلیف اور دکھ
بآسانی برداشت کر لیتے ہیں مگر وہ ایسے ہی ہوتے ہیں جن میں رحمت کا مادہ نہیں ہوتا۔اس بارے میں جب ہم رسول کریم میے کے متعلق دیکھتے ہیں تو آپ کی طبیعت ایسی
معلوم ہوتی ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کا آپ کی طبیعت پر بہت بڑا اثر ہوتا تھا۔حدیثوں
میں آتا ہے جب کبھی زور کی آندھی یا بارش آتی تو رسول کریم ﷺہ گھبرا جاتے۔پس ایک طرف تو رسول کریم ﷺ اللہ تعالیٰ کے استغناء اور صفات کو دیکھتے تو
آپ کے قلب کی نرمی آندھی اور بارش آنے پر بھی ظاہر ہو جاتی اور دوسری طرف
بڑی سے بڑی تکلیف کی بھی کوئی پرواہ نہ کرتے۔غرض رسول کریم ﷺ کے دل میں
نرمی اور رافت تھی اور اس کثرت سے تھی کہ معمولی معمولی واقعات پر آپ کے آنسو
نکل آتے تھے۔پس آپ نے مصائب اور شدائد کے مقابلہ میں جس قوت اور حوصلہ کا
اظہار کیا اس کی وجہ قساوت قلبی نہ تھی بلکہ وہ عرفان الہی کا نتیجہ تھا۔صلى الله
صلى الله
دوسرا درجہ عرفان کا یہ ہوتا ہے کہ کامل ذاتوں میں خدا تعالیٰ کو پہچانا جائے۔یہ
بھی بہت بڑا کام ہے۔دنیا میں کئی لوگ عارف ہوتے ہیں مگر ان کی پہچان اپنے تک
ہی رہ جاتی ہے۔کامل عارف کی مثال تیز نظر والے کی ہوتی ہے۔ایک انسان دس گز
پر کوئی چیز دیکھ سکتا ہے۔دوسرا نہیں گز پر دیکھ سکتا ہے۔کوئی سو گز پر، کوئی دو سو گز اور
بعض میل میل دور سے ایک چیز کو پہچان لیتے ہیں۔ان میں سے کس کے متعلق کہا جا
سکتا ہے کہ زیادہ تیز نظر والا ہے؟ اسی کے متعلق جو زیادہ دور سے ایک چیز کو پہچان لیتا