عرفانِ الہٰی اور محبت بااللّٰہ کا مرتبہ اور رسول کریمﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 2
سيرة النبي عليه
254
جلد 3
ہے۔خدا تعالیٰ چونکہ مجسم نہیں اس لئے وہ دوسری چیزوں میں نظر آتا ہے۔اور ان
چیزوں میں سے ایک کامل انسان ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں خدا تعالیٰ کی ذات جن کامل
بندوں میں پوشیدہ ہوتی ہے ان میں دیکھنے کی رسول کریم ﷺ کی نظر کیسی تھی۔دنیا
کے جس ملک کے حالات سے واقفیت حاصل کی جائے اسی کے متعلق معلوم ہوتا ہے کہ
وہاں کے لوگ کسی نہ کسی بزرگ کے ماننے والے ہوتے ہیں۔مگر وہ اپنے بزرگوں تک ہی
ساری بزرگی ختم قرار دے دیتے ہیں۔ہندوستان کے لوگ اگر حضرت کرشن علیہ السلام
اور حضرت رام چندر جی کو خدا کا اوتار مانتے ہیں تو ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کے
سوا اور کسی ملک میں کوئی اوتار نہیں ہوا۔اسی طرح چین، ایران کے لوگ اور یہودی
وغیرہ بھی یہی کہتے ہیں کہ صرف ہمارے بزرگ سچے ہیں باقی سب جھوٹے ہیں۔اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بزرگوں کو دیکھتے تو ہیں مگر قریب والوں کو ہی دیکھ سکتے ہیں۔ان میں عرفان تو ہے مگر بالکل قریب کی چیز کو دیکھنے کا۔غرض تمام قوموں کی حالت
سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کو دوسری کامل ذاتوں میں دیکھتی چلی آئی ہیں مگر ان
کا یہ دیکھنا محدود ہے۔یا تو وہ بالکل قریب کے بزرگ کو یا اپنے ہی حلقہ کے بزرگ کو
دیکھتی ہیں اس سے باہر نہیں دیکھ سکتیں۔لیکن خدا تعالی ساری دنیا کا خدا ہے اور تمام
کے تمام انسان اسی کے بندے ہیں تو ضروری ہے کہ ہر ملک اور ہر قوم میں وہ ظاہر ہوا
ہو۔اور ہر قوم میں ایسے لوگ پیدا ہوئے ہوں جن میں خدا تعالیٰ نے جلوہ نمائی کی ہو۔ایک طرف تو یہ بات ہے اور دوسری طرف یہ کہ جس چیز کو انسان ایک جگہ دیکھ کر پہچان
لیتا ہے اسی قسم کی چیز اگر دوسری جگہ ہو تو اسے بھی پہچان سکتا ہے۔اگر کوئی شخص ملیح آباد
میں آم کو دیکھ کر اسے پہچان لیتا ہے تو وہ کابل میں آم کو دیکھ کر بھی پہچان لے گا اور
ایران میں بھی۔لیکن اگر کسی کے سامنے انگلستان میں آم رکھا جائے اور وہ کہے یہ آم
نہیں ہے تو کون کہے گا کہ اس شخص کو آم کی پہچان ہے۔پہچان لینے کے معنے ہی یہ ہیں
کہ جہاں وہ چیز نظر آئے پہچان لی جائے۔کسی نے کہا ہے
سيرة النبي عليه
255
بہر رنگے کہ خواہی جامہ مے پوش
من انداز قدت را می شناسم
جلد 3
اپنے معشوق سے کہتا ہے تم کسی قسم کے بھی کپڑے پہن لو میری نظر سے تم چھپ
نہیں سکتے۔مجھے تمہارے قد کا اندازہ ہے اس لئے میں تمہیں ہر قسم کے کپڑوں میں
پہچان لیتا ہوں۔جب ایک مجازی عاشق اپنے معشوق کی محبت میں اتنی ترقی کر جاتا
ہے اور معشوق کے قد کا اندازہ ایسا صحیح طور پر لگا لیتا ہے کہ ایک بال بھر بھی فرق نہیں
آنے دیتا تو کس طرح ممکن ہے کہ ایک حقیقی عاشق اپنے معشوق کو جہاں دیکھے نہ پہچان
لے۔غرض عرفان کا دوسرا درجہ یہ ہے کہ عارف جہاں بھی خدا تعالیٰ کا جلوہ دیکھے
پہچان لے۔یہ کیا پہچان ہوئی کہ اگر خدا کو اللہ کہا جائے تو پہچان لے لیکن کوئی گاڈیا
پر میشور کہے تو نہ پہچانے۔حقیقی عرفان یہی ہے کہ کسی نام، کسی شکل اور کسی لباس میں وہ
چیز ہو تو اسے پہچان لیا جائے۔خدا تعالیٰ کا حسن، اس کا جلال اور اس کے کرشمے ہر
گوشہ اور ہر حصہ دنیا میں نظر آنے چاہئیں۔اس بات کو مدنظر رکھ کر ہم ہندوستان میں
دیکھتے ہیں تو پرانے زمانہ میں یہ نظارہ نظر آتا ہے کہ ایک انسان جس کے متعلق کہا جاتا
ہے کہ سیاہ فام تھا۔سیاہ فام ہو اس سے ہمیں کیا۔ہمیں تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کا دل
گورا تھا۔وہ ہندوستان میں پیدا ہوتا ہے اور ملک کی حالت خراب دیکھ کر کڑھتا ہے۔اہل ملک کو جوئے ، شراب اور دوسرے گندوں میں مبتلا پا کر ان کی اصلاح کی طرف
متوجہ ہوتا ہے اور لوگوں کو اس بات کے لئے تیار کرتا ہے کہ خون سے ہر قسم کے گندے
اور نا پاک داغوں کو دھو دیں۔لوگ اس کی باتیں سنتے اور اس پر ہنستے ہیں کہ یہ اپنے
آپ کو خدا کا اوتار کہتا ہے مگر انسانوں کی گردنوں پر تلوار میں چلا کر ان کی اصلاح کرنا
چاہتا ہے۔حتی کہ اس کو ماننے والے بھی اسے کہتے ہیں کیا خدا خون سے خوش ہوتا ہے
کہ انسانوں کے خون بہائے جائیں ؟ مگر وہ انسان اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتا
ہے اور سارے ہند میں وہ آگ لگا دیتا ہے کہ اس وقت تینتیس کروڑ نہ سہی لیکن۔
سيرة النبي علي
256
جلد 3
لاکھوں انسان تو بستے ہوں گے ، اس آگ میں کود پڑتے ہیں اور وہ ایسی جنگ کراتا
ہے جو آج تک نہایت ہولناک جنگ سمجھی جاتی ہے۔اسے اپنے ملک کے لوگ نہیں
پہچان سکتے لیکن دور عرب میں جہاں اسے کوئی نہیں جانتا تھا، جہاں کے بسنے والے اس
کی قوم کو برا سمجھتے تھے مکہ کی چھوٹی سی بستی میں بیٹھا ہوا انسان آنکھ اٹھا کر مشرق کی
طرف دیکھتا ہے تو اسے ایک ایسا چہرہ نظر آتا ہے جسے لوگ سیاہ کہتے ہیں۔مگر اسے وہ
چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔اور کہتا ہے اس دُور ملک میں اپنے محبوب کو اس میں جلوہ گر
دیکھا۔وہاں بھی میرا خدا ظاہر ہوا اور اس جگہ بھی اس نے جلوہ نمائی کی۔ایک ایسے
ملک میں جس سے اس کی قوم کو نہ صرف کوئی تعلق نہ تھا بلکہ عداوت تھی اور ایسے
انسان میں جسے اس کی اپنی قوم گمراہ خیال کرتی تھی۔رسول کریم علیہ نے خدا کا
نظارہ دیکھ لیا۔اس سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کے جلوہ کو دیکھنے کا اور کیا ثبوت ہوسکتا ہے۔پھر اسی ہندوستان میں ایک اور مثال دیکھتے ہیں کہ ایک بچہ بادشاہ کے گھر پیدا
ہوتا ہے۔اسے ہر قسم کی نعمتیں حاصل ہیں۔باپ پیدا ہوتے ہی اسے الگ محل میں بند
کرا دیتا ہے کیونکہ اس نے خواب میں دیکھا تھا کہ اس کا لڑکا حکومت کو چھوڑ چھاڑ کر
گھر سے نکل جائے گا۔اس وجہ سے اس نے یہ انتظام کیا کہ اس بچہ کی نظر سے کوئی دکھ
اور مصیبت کا نظارہ نہ گزرے۔آخر وہ بچہ ایک دن کسی طرح اس محل سے باہر نکلا۔اور بادشاہ نے حکم دے دیا کہ جدھر سے گزرے وہاں کوئی مصیبت زدہ اس کے سامنے
نہ آئے۔مگر خدا کی مرضی راستہ میں ایک اپاہج پڑا ہوا مل گیا۔لوگوں نے اسے الگ
ڈال دیا۔مگر شہزادہ اسے دیکھ کر ٹھہر گیا اور پوچھا یہ کیا چیز ہے، میں نے تو ایسی چیز کبھی
نہیں دیکھی۔مصاحبین نے شہزادہ کی توجہ اس سے ہٹانی چاہی مگر اس پر بڑا اثر ہوا اور
اس نے اصرار سے اپاہج کی حالت دریافت کی اور کہا ایسی چیز ہمارے محل میں تو نہیں
ہوتی۔آخر وہ محل میں گیا اور اپاہج کے متعلق سوچتا رہا۔کئی دن کے بعد پھر سیر کے لئے
نکلا۔بادشاہ نے مصاحبین کو تاکید کردی کہ کوئی مصیبت زدہ اس کے سامنے نہ آئے۔
سيرة النبي علي
257
جلد 3
مگر جس طرف سے گزر رہا تھا ادھر سے ایک جنازہ نکلا جس پر اس کی نظر پڑ گئی۔اس
نے پوچھا یہ کیا ہے؟ ساتھ والوں نے بتایا ایک انسان مر گیا ہے۔یہ اس کی لاش ہے۔یہ سن کر وہ پھر فکر میں پڑ گیا۔تیسری بار پھر جب سیر کے لئے نکلا تو ایک بڑھا دیکھا جو
بہت کمزور اور ضعیف ہو چکا تھا۔اس نے جب پوچھا یہ کیا ہے تو اسے بتایا گیا کہ انسان
بڑی عمر کا ہو کر اس طرح ہو جاتا ہے۔ان نظاروں کے دیکھنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ سمجھا
اس دنیا کا آرام و آسائش سب بیچ ہے۔کوئی ایسی راہ نکالنی چاہئے کہ انسان ان
دکھوں سے بچ جائے۔اس کی شادی ہو چکی تھی اور اس کے ہاں بچہ بھی پیدا ہو چکا تھا۔مگر ایک رات وہ بیوی اور بچہ کو سوتے چھوڑ کر محل سے باہر نکل گیا اور مدتوں خدا تعالیٰ
کی تلاش میں پھرتا رہا۔آخر اس نے خدا تعالیٰ کو پالیا اور اس کا نام بدھ یعنی عقل مجسم
ہوا۔اُس وقت اس کے ملک کے لوگوں نے اس کی صداقت بھری باتوں کا انکار کیا اور
اب بھی کئی لوگ انکار کرتے ہیں۔مگر اس عارف نے جو عرب کی سرزمین میں پیدا ہوا
بتا دیا اِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرُ : 11 اس انسان میں بھی خدا کا جلوہ تھا۔غرض دنیا کے ہر حصہ میں ایسے وجود ہوئے ہیں جن کو دیکھ کر ماننا پڑتا ہے کہ ان
میں خدا تعالیٰ کا حسن جلوہ گر تھا اور خدا ان کے ذریعہ دنیا میں ظاہر ہوا۔مگر انسانوں
کے دلوں کے بغض اور کینے ، عداوتیں اور دشمنیاں دوسری قوموں کے خدا رسیدہ لوگوں
کے دیکھنے میں روک بن رہی ہیں۔ان سب روکوں کو دور کرتے ہوئے محمد علی
فرماتے ہیں یہ غلط ہے کہ خدا نے صرف ہندوستان میں اپنے آپ کو ظاہر کیا یا صرف
ایران میں اپنا جلوہ دکھایا بلکہ خدا ہر جگہ اور ہر ملک میں ظاہر ہوا۔ایسا عرفان کہ جہاں
صلى الله
خدا تعالیٰ نے اپنا جلوہ دکھا یا وہ محمد علیہ نے مکہ میں بیٹھے ہوئے دیکھ لیا۔وہ بے نظیر
عرفان ہے جس کی مثال نہیں ملتی محمد ﷺ نے مکہ میں بیٹھے ہوئے دور شمال میں
خدا تعالیٰ کا جلوہ دیکھا اور جنوب میں خدا تعالیٰ کے پیاروں کو پایا۔دور مشرق اور
مغرب میں خدا نما انسان دیکھے اور سینکڑوں ہزاروں سال کے بعد دیکھے۔یہ ہے وہ
سيرة النبي عليه
عرفان جس کے متعلق کہا جا سکتا ہے
258
بہر رنگے کہ خواہی جامہ مے پوش
من انداز قدت را می شناسم
جلد 3
خواہ خدا بدھ کی شکل میں یا کنفیوشس کی شکل میں یا زرتشت کی شکل میں یا کرشن اور
رام چندر کی شکل میں یا موسی اور عیسی کی شکل میں یا کسی اور شکل میں جلوہ گر ہوا
رسول کریم ﷺ نے دیکھ لیا۔بعض لوگ کہتے ہیں محمد علی نے گزشتہ انبیاء سے آخر میں پیدا ہوئے تو اس سے انہیں
کیا فضیلت حاصل ہو سکتی ہے۔میں کہتا ہوں ذرا سوچو تو سہی ساری دنیا خدا کی اولاد کی
طرح ہے۔اگر چہ باپ بیٹے کے نقشوں میں بڑا فرق ہوتا ہے مگر پھر بھی کہیں نہ کہیں
ضروری جھلک پائی جاتی ہے اور بیٹے کی باپ سے مشابہت ظاہر ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ کی
جو تمام انسانوں کا خالق ہے اس کی مشابہت بھی مخلوق سے ہونی چاہئے۔اور اعلیٰ درجہ
کے بندوں سے زیادہ اس کی مشابہت ہونی چاہئے۔یہ بالکل ممکن ہے کہ ایک چھوٹا
بھائی گم ہو جائے اور جب کہیں ملے تو بڑا بھائی اسے پہچان لے مگر اس سے چھوٹا جو گم
ہونے والے کے بعد پیدا ہوا وہ اگر گم ہونے والے بھائی کو پہچان لے تو ان میں سے
ا
کون بڑا عارف ہو گا؟ یقیناً وہی بڑا عارف ہوگا جس کے دیکھنے سے بھی پہلے اس کا
بھائی گھر سے نکل گیا تھا۔مگر جب اس نے دیکھا تو اسے فوراً پہچان لیا۔ایک بھائی
دوسرے بھائی کو کس طرح پہچانتا ہے؟ اسی طرح کہ اس میں اپنے باپ کی کچھ نہ کچھ
صلى الله
مشابہت پالیتا ہے اور اس طرح بھائی کا پہچاننا باپ کا پہچانا ہوتا ہے۔جب محمد عدی
نے اپنے بعض نبی بھائیوں کو بعد میں آ کر پہچان لیا تو اس کا یہ مطلب ہوا کہ جس جس
میں بھی یہ مشابہت پائی جائے گی اسے رسول کریم ﷺ نے پہچان لیا۔اس میں صرف
محمد ﷺ نے پہچان لیا۔اس میں صرف محمد عہ ہی مخصوص ہیں۔اور انبیاء نے اپنے
اندر خدا تعالیٰ کو پہچانا مگر رسول کریم ﷺ نے اپنے ہی اندر خدا تعالیٰ کو نہ پہنچانا بلکہ
سيرة النبي عمال
259
جلد 3
دوسروں میں بھی پہچانا اور اپنے زمانہ سے بہت عرصہ قبل آنے والوں میں پہنچانا۔اس
سے بڑھ کر عارف اور کون ہوسکتا ہے۔چونکہ نماز مغرب کا وقت ہو گیا ہے۔اس لئے اسی پر ختم کرتا ہوں۔ذکرِ حبیب جتنا
بھی ہو حبیب ہی ہوتا ہے۔اب میں دعا کرتا ہوں
کہ محمد ﷺ میں ہو کر ہم بھی دنیا میں صلح
اور امن قائم کر سکیں۔اور جس طرح رسول کریم ﷺ نے ہر چیز میں خدا تعالیٰ کو دیکھا اسی
66
طرح ہم بھی ہر چیز میں خدا کو دیکھیں اور پہچان لیں۔(الفضل 8، 11 نومبر 1930ء )
1: الانعام: 104
2: ال عمران: 32
3: العنكبوت: 70
4: الرعد: 3
5: التوبة: 119
6 بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي باب مناقب المهاجرين و فضلهم صفحه 613
حدیث نمبر 3652 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول امرا لأراشى الذي باع اباجهل ابله
صفحه 440 تا 442 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى
8: بخارى كتاب الجهاد باب من علق سيفه بالشجر فى السفر عند القائلة صفحه 481
حدیث نمبر 2910 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
9 بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى ويوم حنين اذ اعجبتكم كثرتكم
صفحہ 729 حدیث نمبر 4315 مطبوعہ ریاض 1999 ، الطبعة الثانية
صلى الله
10: بخاری کتاب المغازی باب مرض النبى له و وفاته صفحه 755 حدیث نمبر 4441
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
11 : فاطر: 25