حُریتِ انسانی کا قائم کرنے والا رسولﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)
سيرة النبي علي
285
جلد 3
صلى الله
حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول علی
روز نامہ الفضل قادیان نے 8 نومبر 1931ء کو خاتم النبین نمبر نکالا۔اس میں
حضرت مصلح موعود کا درج ذیل مضمون شائع ہوا۔آپ تحریر فرماتے ہیں:۔غلامی کا سوال ایسا پیچیدہ سوال ہے کہ بہت ہی کم لوگوں نے اس کو سمجھا ہے
اور بہت ہی کم لوگوں نے اسے سمجھنے کی کوشش کی ہے بلکہ افسوس ہے کہ اکثر لوگوں نے
اس سوال کی پیچیدگی کو بھی محسوس نہیں کیا اور بغیر غور اور فکر کے اس کے متعلق رائے قائم
کرنی شروع کر دی ہے۔غلامی نہ ہر زمانہ اور ہر ماحول میں بری قرار دی جاسکتی ہے
اور نہ اسے کوئی شخص ایک جنبش قلم سے روک سکتا ہے۔جو شخص بھی نیچر کا یا ماضی کے
ایک لمبے سلسلے کے پیدا کئے ہوئے ماحول کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے بغیر اس کے کہ اصولی
طور پر اس کی تمام جزئیات کا علاج کرے وہ یقیناً اپنے ہاتھ سے اپنی ناکامی کی بنیاد
رکھتا ہے۔اور عارضی طور پر اگر وہ دنیا کی نگاہوں میں مقبول بھی ہو جائے تو ہو جائے
لیکن ضرور ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اس کا حسن بدصورتی اور اس کی کامیابی ناکامی نظر
آنے لگے گی۔اگر ہم غلامی کے سوال پر ٹھنڈے
انسانی تمدن کے مدارج کا ایک درجہ
دل سے غور کریں اور اس بات کو
نظر انداز کر دیں کہ لوگ ہمیں کیا کہیں گے اور ناموں پر فدا ہونے والے لوگ جو
حقیقت پر غور کرنے کے عادی نہیں ہم پر کیا فتویٰ لگائیں گے تو ہمیں معلوم ہوگا کہ
غلامی در حقیقت انسانی تمدن کے مدارج کے وسیع سلسلے میں سے ایک درجہ ہے اور اسے
سيرة النبي علي
کلی طور پر دنیا سے مٹایا نہیں جاسکتا۔286
جلد 3
غلامی کا مفہوم غلامی کا کیا مفہوم ہے؟ یہی کہ ایک شخص دوسرے کی مرضی کے
پورے طور پر تابع ہو جاتا ہے یا تابع کر دیا جاتا ہے۔اب اگر
ایک شخص کا دوسرے کی مرضی کے تابع ہو جانا ایک برافعل ہے تو جس طرح کلی طور پر
تابع ہونا برافعل ہے اسی طرح جزئی طور پر تابع ہونا بھی برا فعل ہوگا۔جزئی غلامی لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا کا سب کارخانہ اس جزئی غلامی پر قائم
ہے۔بچہ جس وقت سکول میں جاتا ہے سکول کے نظام کے ماتحت
ہوتا ہے۔اس نظام کے قائم کرنے میں اس سے کوئی رائے نہیں لی جاتی، اس کے
اوقات کے متعلق اس سے کوئی رائے نہیں لی جاتی ، اس کے استادوں کے انتخاب میں
اس سے کوئی رائے نہیں لی جاتی ، اگر وہ اس نظام کو تو ڑتا ہے تو اسے بدنی سزا تک بھی
دی جاتی ہے۔اب اس بچہ میں اور ایک غلام میں کیا فرق ہے؟ یہی نا کہ غلام چوبیں
گھنٹے کا غلام ہوتا ہے اور یہ صرف پانچ چھ گھنٹے کے لئے غلام بنتا ہے۔اور یا یہ فرق ہے
کہ غلام کی خدمات کا نفع دوسرا شخص اٹھاتا ہے اور اس طالب علم کی خدمت کا نفع خود
اسی کو پہنچتا ہے۔مگر جبر اور نظام کی اندھا دھند پابندی جو غلامی کے مفہوم کا جزو اعلی ہے
وہ یہاں بھی موجود ہے۔غلامی کی تمام صورتیں بری نہیں پس ہم اس نظارہ کو دیکھ کر یہ تو کہہ سکتے
ہیں کہ سارے وقت کی غلامی اور وہ غلامی
جو دوسرے کے فائدہ کیلئے ہو بری ہے لیکن وہ غلامی جو عارضی ہو اور اس کا فائدہ خود
ہم کو پہنچتا ہو وہ بری نہیں۔لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ غلامی اپنی ذات میں تمام صورتوں
میں بری ہے۔بچہ کی غلامی لیکن طالب علم سے بھی بڑھ کر ہم کو ایک اور غلامی معلوم ہوتی ہے
اور وہ وہ غلامی ہے جو بچوں سے ماں باپ کراتے ہیں۔ہر بچہ اپنی
سيرة النبي علي
287
جلد 3
جوانی کے زمانہ تک کلی طور پر اپنے ماں باپ کی مرضی کے تابع ہوتا ہے۔اگر کماتا ہے تو
اس کے مالک اس کے ماں باپ ہوں گے ، اگر وہ گھر کے کام کاج میں مدد دیتا ہے تو
اس کی کوئی قیمت نہیں لگائی جاتی، گھر کے نظام میں اس کی کوئی آواز نہیں ہوتی،
کھانے پینے ، پہنے کے متعلق وہ اپنے ماں باپ کا تابع ہوتا ہے، اس کی آئندہ زندگی
کی داغ بیل ڈالنے کے لئے اس سے کوئی رائے نہیں پوچھی جاتی ، اس کے ماں باپ
ہی اس کے لئے ایک پروگرام بناتے ہیں اور اس پر اسے چلاتے ہیں۔غرض کیا
اطاعت کے لحاظ سے، کیا حریت ضمیر کے لحاظ سے، کیا ملکیت کے لحاظ سے اور کیا
آزادی اعمال کے لحاظ سے، ہر انسان دس بارہ سال کی عمر تک کلی طور پر اپنے ماں
باپ کے ماتحت ہوتا ہے اور اس میں اور ایک غلام میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔کون سی غلامی بری ہوتی ہے اگر کوئی شخص کہے کہ بچہ کو ماں باپ نہایت پیار
اور محبت سے رکھتے ہیں، جو خود کھاتے ہیں
اس کو کھلاتے ہیں، جو خود پہنتے ہیں اس کو پہناتے ہیں۔پھر بچہ کا بچپن کا زمانہ سمجھ کا
زمانہ نہیں ہوتا اگر اس کو آزاد چھوڑ دیا جائے تو اس کے لئے اور دنیا کے لئے نقصان کا
موجب ہوگا۔اس کے ماں باپ اسے جن باتوں کے لئے مجبور کرتے ہیں وہ خود اس
کے فائدہ کے لئے ہوتی ہیں۔تو میں کہوں گا کہ معلوم ہوا غلامی اُسی وقت بری ہوتی
ہے جب اپنے میں اور غلام میں کوئی فرق کیا جائے اور جب غلام کے فائدہ کا پروگرام
مدنظر نہ رکھا جائے، جب غلام کی عقل پختہ اور فہم صحیح ہومگر با وجود اس کے اس کو مجبور کیا
جائے ورنہ بچے اور ماں باپ کے تعلقات کو دیکھتے ہوئے بغیر قید کے غلامی کو برا نہیں
کہا جا سکتا۔ملازموں کی غلامی تیسری قسم کی غلامی کی مثال ملازمتوں میں ملتی ہے۔ملازمتوں
میں بھی انسان بعض دفعہ یا بعض اعمال میں کلی طور
دوسرے کے ماتحت ہوتا ہے یا بعض اوقات میں کلی طور پر دوسرے۔پر دوسرے کے تابع ہوتا۔ہے
سيرة النبي مله
288
جلد 3
مگر اس کا نام کوئی غلامی نہیں رکھتا حالانکہ ملازمت اور غلامی میں کوئی فرق نہیں ہے۔شاید یہ کہا جائے کہ ملازم اپنی مرضی سے دوسرے کی ملازمت اختیار کرتا ہے اس لئے
وہ غلام نہیں ہوتا اور غلام پر جبراً قبضہ کیا جاتا ہے اس لئے ہم اس کو ملازم سے الگ سمجھتے
ہیں۔لیکن یہ امتیاز صحیح نہیں۔اس لئے کہ اس امتیاز کے ماتحت یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ
اگر کوئی شخص اپنے آپ کو اپنی مرضی سے فروخت کر دے تو ایسے شخص کا غلام بنانا جائز
ہے لیکن اگر یہ بھی نا جائز ہے تو ماننا پڑے گا کہ مرضی کی غلامیاں بھی غلامیاں ہی ہوتی
ہیں۔اگر کوئی کہے کہ غلام اور ملازم میں یہ فرق ہے کہ نو کر اپنی مرضی سے ملا زمت چھوڑ
سکتا ہے لیکن غلام ایسا نہیں کر سکتا۔تو پھر ہمیں یوں کہنا پڑے گا کہ وہ غلامی بری ہے
جس کا طوق اپنی مرضی سے اتارا نہ جا سکے لیکن وہ غلامی حقیقی نہیں ہے جس کا طوق ہم
اپنی مرضی سے اپنی گردن سے اتار سکیں۔بہر حال اویر کی مثالوں
غلامی تمدن انسانی کا جُزو لاینفک ہے
سے یہ ضرور ثابت ہوگا کہ
غلامی تمدن انسانی کا ایک جز ولا ینفک ہے اور یہ کہ غلامی کا مفہوم اس وقت تک دنیا میں
نہایت مہم رہا ہے۔اگر ہم اس کی تشریح کریں تو ہمیں دو باتوں میں سے ایک بات
ضرور ماننی پڑے گی۔یا تو یہ ماننا پڑے گا کہ دنیا میں غلامی موجود ہے اور موجود رہے
گی اور اس کے بغیر دنیا کا گزارہ چل نہیں سکتا اور یا یہ ماننا پڑے گا کہ غلامی بھی دنیا کی
اور چیزوں کی طرح بعض حالات میں اچھی ہوتی ہے اور بعض حالات میں بری۔بعض
شرطوں کے ساتھ جائز اور ان شرطوں کے بغیر نا جائز۔ہم بغیر قیود کے نہ اس کی مذمت
کر سکتے ہیں اور نہ اس کو جائز قرار دے سکتے ہیں۔دنیا میں غلامی کی بنیاد کس طرح پڑی اس تمہید کے بعد میں یہ بتانا چاہتا
ہوں کہ غلامی کی بنیاد دنیا میں کس
طرح پڑی۔انسانی تاریخ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسانی پیدائش کی ابتدا میں جبکہ
سيرة النبي علي
289
جلد 3
انسانی دماغ زیادہ ترقی یافتہ نہیں تھا اور جبکہ اخلاق کی باریکیوں سے بھی انسان واقف
نہ ہوا تھا اور ان کی عادت اس میں نہ پڑی تھی۔اُس وقت جبکہ ایک انسان دوسرے
انسان کو اپنے رستہ میں روک پاتا تھا تو اس روک کے دور کرنے کا وہ صرف ایک علاج
سمجھتا تھا۔وہ علاج یہ تھا کہ اپنے مد مقابل کو قتل کر ڈالے۔کیونکہ اُس دور میں ابھی
انسان میں یہ سمجھنے کی قابلیت نہ تھی کہ جب ایک دوسرا شخص مجھے اپنے رستہ سے ہٹانا چاہتا
ہے تو بغیر اس کے کہ میں اس شخص کو اپنے رستہ سے ہٹا دوں میری حفاظت کا اور کونسا
رستہ ہوسکتا ہے۔پس اُس زمانہ میں قتل ایک علاج تھا جو خود حفاظتی کا ایک انتہائی کامل
ذریعہ سمجھا جاتا تھا۔اُس زمانہ میں وہ قتل جولڑائی کے نتیجہ میں ہو کسی صورت میں بھی
معیوب نہ تھا کیونکہ جو شخص اپنے دشمن کو قتل نہ کرتا وہ یقیناً خود قتل کیا جاتا سوائے اس
صورت کے کہ باہمی صلح ممکن ہو۔پس اُس زمانہ میں نیک اور بدا قوام جب کسی دوسری
قوم سے جنگ کرنے پر مجبور ہوتی تھیں تو جب صلح کا امکان نہ ہوتا تھا تو نہ صرف جنگ
میں اپنے دشمنوں کو مارتی تھیں بلکہ جنگ کے بعد بھی جو دشمن ہاتھ آ سکتے ان کو قتل کر دیتی
تھیں۔اُس وقت کے حالات کے ماتحت یہ باتیں بری نہ تھیں بلکہ خود حفاظتی کے قانون
کے ماتحت نہایت ضروری تھیں۔اور اُس وقت کے معیار اخلاق کے ماتحت صرف وہی
اقوام ظالم کہلاتی تھیں جو عورتوں اور بچوں کو بھی مار ڈالتی تھیں۔اس کے بعد ایک نیا دور چلا اور اخلاق کا معیار بلند ہو گیا۔اب یہ فرق کیا جانے
لگا کہ صرف وہی شخص مارے جانے چاہئیں جو فتنوں کے بانی ہوں۔باقی لوگوں کو اگر
ایسی صورت میں زندہ رکھا جا سکے کہ وہ ہماری تباہی کا موجب نہ ہوں تو انہیں زندہ
رہنے کا موقع دینا چاہئے۔چونکہ ابھی دنیا کا تمدن کامل نہیں ہوا تھا اور نظام حکومت ایسا
پیچیدہ نہ تھا جیسا کہ اس زمانہ میں ہے اُس زمانہ میں یہ انتظام کیا گیا کہ جس قوم سے
جنگ ہو اس کے افراد کو قید کر لیا جائے اور چونکہ نہ حکومت قیدیوں کا خرچ برداشت کر
سکتی ہے اور نہ ان کے لئے قید خانے مہیا کر سکتی ہے اس لئے انہیں ملک کے مختلف
سيرة النبي علي
290
جلد 3
افراد کے قبضہ میں دے دیا جائے کہ وہ ان کی نگرانی رکھیں اور اس خرچ کے بدلہ میں
جو انہیں ان قیدیوں پر کرنا پڑے ان سے کام لیا جائے۔چونکہ اُس وقت کا نقطہ نگاہ یہی
تھا کہ ہمارا ہر دشمن در حقیقت ہمارا آئندہ قاتل ہے اس لئے جب کوئی اس قسم کا قیدی
بھاگتا تھا تو اس کے معنی یہی لئے جاتے تھے کہ یہ اپنے علاقہ میں جا کر پھر ہمارے
خلاف لڑائی کا جوش پیدا کرے گا اور ہمیں قتل کرنے کی کوشش کرے گا اس لئے اُس
زمانہ کے نقطہ نگاہ سے ہر قیدی جو بھاگتا تھا اسے قتل کیا جاتا تھا۔اور اگر ہم اُس وقت
کے نقطہ نگاہ سے اس سوال پر نظر ڈالیں تو ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ گو آج یہ فعل ظالمانہ
نظر آئے مگر اُس وقت کے حالات کے ماتحت سوسائٹی کی حفاظت کے لئے یہ ایک
ضروری فعل تھا۔صنعت و حرفت کی داغ بیل کس طرح رکھی گئی دنیا نے اس کے اوپر
پھر ترقی کی اور غلاموں
کے وجود کو تمدن کا ایک جزو بنا لیا۔یعنی وہ پیشے جن میں مشاقی صبر، استقلال اور لمبی
محنت کے نتیجے میں پیدا ہوتی تھی ان قیدیوں یعنی غلاموں کے سپرد کئے گئے اور اس
طرح صنعت و حرفت جو اس وقت تمدن و ترقی کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں کی داغ بیل رکھی
گئی۔یہی وجہ ہے کہ قدیم الایام سے صنعت و حرفت ذلیل پیشے خیال کئے جاتے ہیں
اور اہل صنعت و حرفت دوسری قوموں کی نسبت ادنی خیال کئے جاتے ہیں۔کیونکہ جو
کام کلی طور پر غلاموں کے سپرد ہوں گے وہ لازماً غلاموں سے تعلق رکھنے کی وجہ سے
حقیر خیال کئے جائیں گے۔اس زمانہ میں صنعت و حرفت سے تعلق رکھنا گویا اپنے غلام ہونے کا ثبوت دینا
تھا۔جب غلامی کا دور کم ہوا اور صنعت و حرفت کو آزا دلوگوں نے بھی اختیار کر لیا تو بوجہ
اس کے کہ اکثر پیشہ ور جو گو خود غلام نہ تھے مگر غلاموں کی اولاد تھے حقیر خیال کئے جاتے
تھے اور ان کی وجہ سے دوسرے لوگ بھی جو ان کی طرح پیشہ اختیار کرتے تھے ذلیل
سيرة النبي عمال
سمجھے جاتے تھے۔291
جلد 3
غلامی کی بنیاد ظلم پر ہیں بلکہ تم پر رکھی گئی مذکورہ بالا تاریخی واقعات
سے یہ معلوم ہوگا کہ غلامی کی
بنیاد ظلم پر نہیں بلکہ رحم پر رکھی گئی ہے اور اس کے قیام کا اصل محرک جنگ میں شامل
ہونے والے لوگوں کو قتل ہونے سے بچانے کا خیال تھا۔جس وقت تک لوگوں کی یاد
میں پہلا نقطہ نگاہ تازہ رہا اُس وقت تک تو لوگ اس تحریک کو نیک اور شاہراہ ترقی کی
طرف ایک صحیح قدم سمجھتے رہے۔جب ایک لمبے عرصہ کے بعد پہلا نقطہ نگاہ بھول گیا تو
پھر یہی فعل ایک سزا سمجھا جانے لگا۔خصوصاً جبکہ انسانی دماغ ترقی کر رہا تھا اور اخلاق
کی مزید باریکیاں معلوم ہونے کے سبب سے ایک حصہ انسانوں کا اس بات کی طرف
مائل تھا کہ اپنے دشمن کے ضرر سے بچنے کے لئے اور ذرائع بھی اختیار کئے جاسکتے ہیں،
پس ہمیں ان کی تلاش کرنی چاہئے۔غلامی کی ناجائز صورتیں غلامی کی ان صورتوں کے علاوہ جو کہ اپنے اپنے
وقت میں جائز تھیں بعض ناجائز صورتیں بھی پیدا
ہو گئیں مثلاً یہ کہ جب لوگوں نے دیکھا کہ لوگوں کو غلاموں سے کام لینے کی عادت ہوگئی
ہے اور وہ ان کے لئے بڑی بڑی رقمیں ادا کرتے ہیں تو انہوں نے آزاد لوگوں کو یا
ان کے بچوں کو پکڑ پکڑ کر بیچنا شروع کیا اور ایک ملک سے پکڑ کر دوسرے ملک میں لے
جا کر بیچ دیتے تھے اور اس طرح لاکھوں روپیہ کماتے تھے۔یہ صورت انسانی تمدن کے
مختلف دوروں میں کبھی بھی معقول نہیں سمجھی گئی اور ہمیشہ اسے ناپسندیدہ اور نامناسب
ہی قرار دیا گیا۔چونکہ غلامی کی ابتدا اس خیال پر تھی کہ انسان کو غلام اس کے فائدہ کے لئے بنایا
جاتا ہے یعنی اس کو قتل سے بچانے کے لئے اس لئے اس نقطہ نگاہ کے ماتحت دنیا میں
ایک اور طریق غلامی کا بھی ایجاد ہو گیا کہ بعض لوگ خود اپنے آپ کو یا اپنے بچوں کو بیچ
سيرة النبي علي
292
جلد 3
ڈالتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ایک مالدار آدمی کے پاس فروخت ہو جانے پر ان کی
یا ان کے بچوں کی حالت اچھی ہو جائے گی۔جہاں تک میں خیال کرتا ہوں اُس زمانہ
کے نقطہ نگاہ کے ماتحت یہ بات بھی کوئی معیوب نہ تھی کیونکہ عمر بھر بھو کے رہنے، بیماریوں
میں مبتلا رہنے اور اپنے بیوی بچوں کو بھوکا تڑپتے دیکھنے سے یہ بات اُس وقت کے
تمدن کے لحاظ سے بہتر معلوم ہوتی تھی کہ کوئی شخص اپنی ساری عمر کی خدمت کا اقرار
ب شخص سے کر لے اور اس کے بدلہ میں کوئی دوسرا شخص اس کی رہائش اور اس کے
کھانے پینے کا ذمہ وار ہو۔میری یہ تمہید اور غلامی کی تاریخ پر غور کرنے سے یہ بات آسانی سے سمجھ میں
آسکتی ہے کہ انسانی سوسائٹی پر بعض دور ایسے آتے ہیں جبکہ غلامی ضروری ہو جاتی ہے
اور یہ کہ غلامی کے اصل نقائص یہ ہیں :۔(1) کہ انسان کی آزادی بالکل مسلوب ہو جائے۔(2) اس کی قید اس کے فائدہ کے لئے نہ ہو۔( 3 ) جبکہ انسان کو اس وقت مجبور کیا جائے کہ وہ اپنی برائی اور بھلائی پہچان سکتا ہو۔(4) جبکہ آزادی کا حصول اس کے اختیار میں نہ ہو۔(5) جبکہ غلام اور آقا کے تعلقات کی بنیاد حسن سلوک پر نہ ہو۔غلامی کس طرح مٹ سکتی ہے اگر کوئی ایسا قانون ہو جو ان سب باتوں کا
لحاظ کرے تو وہی قانون صحیح طور پر غلامی کو دنیا
سے مٹا سکے گا۔کیونکہ جب تک غلامی کی ضرورتوں کو جو بعض دفعہ ایک آزاد انسان کو
بھی غلام بننے پر مجبور کر دیتی ہیں دور نہ کیا جائے اُس وقت تک غلامی کلی طور پر دنیا سے
نہیں مٹ سکتی۔اور جب تک ایسے لوگوں کو جو اپنے نفس کو قابو میں نہ رکھ سکیں اور دنیا
کے تمدن کے تختے کو الٹنے کی کوشش میں ہوں ان کو خطرناک جرائم کی سزا میں بعض قیود
اور حد بندیوں کے نیچے نہ لایا جائے اُس وقت تک نہ غلامی مٹ سکتی ہے نہ دنیا میں
سيرة النبي علي
امن قائم ہوسکتا ہے۔293
جلد 3
غلامی کو مٹانے کے لئے اصول افسوس کہ ان امور کو مدنظر رکھے بغیر دنیا
نے غلامی کو مٹانا چاہا ہے اور بغیر مغز کے
صلى الله
رسول کریم نے بیان کئے ایک قشر تیار کر کے اس پر خوش ہو رہی ہے
حالانکہ غلامی اب بھی موجود ہے اور موجود رہے گی۔اس کی بعض صورتیں مٹائی نہیں
جاسکتیں اور مٹائی نہیں جاسکیں گی کیونکہ وہ اچھی صورتیں ہیں بری نہیں۔اور بعض
صورتیں ظاہراً مٹادی گئی ہیں حقیقتاً موجود ہیں اور اُس وقت تک موجود رہیں گی جب
تک کہ سوسائٹی کے تمدن کی بنیاد ان اصول پر نہ رکھی جائے گی جن سے غلامی کی روح
مٹ سکتی ہے اور وہ اصول صرف اور صرف اسلام نے بیان کئے ہیں اور حضرت محمد
رسول اللہ علیہ نے ان کی بنیاد رکھی ہے۔سرولیم میور کا اعتراض باوجود اس کے سرولیم میور جیسے ناواقف لوگ یہ کہتے
ہیں کہ معمولی اہمیت والے معاملات کو نظر انداز کر کے
اسلام سے تین بہت بڑے عیب پیدا ہوئے ہیں جو ہر ملک اور ہر زمانہ میں رائج رہے
ہیں اور اس وقت تک رہیں گے جب تک کہ قرآن پر مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد
ہے۔اول کثرت ازدواج ، طلاق اور غلامی کے مسائل۔یہ پبلک کے اخلاق کی جڑ
پر تبر رکھتے ہیں اور اہلی زندگی کو زہر آلود بناتے ہیں اور سوسائٹی کے نظام کو تہ و بالا
کرتے ہیں 1۔مگر حقیقت یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ ﷺ کے ذریعہ سے ہی ان
تینوں عیوب کے دور کرنے کا طریق بتایا ہے۔اس طریق کو نظر انداز کر دو تو یقیناً ایک
عیب کی اصلاح کرتے ہوئے دوسرا عیب پیدا ہو جائے گا اور اس کی اصلاح کرتے
ہوئے پھر تیسرا پھر چوتھا۔اور ایک گڑھے سے بچنے کی کوشش میں انسان دوسرے
گڑھے میں گرے گا جو پہلے سے بھی زیادہ گہرا ہو گا۔یہاں تک کہ وہ مجبور ہو کر اس
سيرة النبي م
294
جلد 3
طریق کی طرف لوٹے گا جسے محمد رسول اللہ علیہ نے خدا تعالیٰ کے حکم سے قائم کیا۔غلامی کے متعلق اسلام کی کامل تعلیم میں وہ اصول بیان
کر چکا ہوں جن کی
بنا پر انسانی آزادی پر قید لگانی پڑی
ہے اور وہ اصول بھی بیان کر چکا ہوں جن کی بنا پر انسانی آزادی پر قید لگانا
ضروری ہے۔اور میں یہ بھی بیان کر چکا ہوں کہ غلامی کی حقیقی تعریف یہی ہے کہ
انسان کی آزادی کو سلب کر کے اس کو بعض قیود کا پابند کر دیا جائے۔اگر ان تینوں
امور کے متعلق میری رائے صحیح ہے اور جہاں تک میرا مطالعہ اور میراعلم جاتا ہے
میں کہہ سکتا ہوں کہ غلامی کے متعلق اصولی طور پر غور کرنے والے تمام لوگ ان
تینوں باتوں میں مجھ سے متفق ہیں تو میں کہہ سکتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے غلامی
کے متعلق جو تعلیم دی ہے اس کے کامل اور اکمل ہونے کے متعلق کسی شخص کو کوئی
اعتراض نہیں ہوسکتا۔غلامی کو اسلام نے کس طرح مٹایا پہلے میں غلامی کی ان اقسام کو لیتا ہوں
صلى الله
جو غلامی کے مشہور طریق سے جدا ہیں۔پہلا طریق یہ ہے کہ کسی آزاد کو ز بر دستی پکڑ کر بیچ ڈالا جائے۔اس کے متعلق رسول کریم
نے یہ تعلیم دی ہے کہ آزاد کو فروخت کرنے والا واجب القتل ہے۔چنانچہ نجد
کے کچھ عیسائیوں نے حضرت عمرؓ سے شکایت کی کہ ہمیں بعض ہماری ہمسایہ قوموں نے
بغیر کسی جنگ کے قید کر کے غلام بنایا ہوا ہے۔حضرت عمر نے ان کو آزاد کر دیا اور فرمایا
کہ اگر یہ جرم اسلام سے پہلے کا نہ ہوتا تو میں اسلامی احکام کے مطابق ان آزادوں
کے قید کرنے والوں کو قتل کی سزا دیتا۔جو شخص اس قسم کی غلامی کے نتائج پر غور کرے وہ
اس بات کو تسلیم کئے بغیر نہیں رہے گا کہ اس رنگ میں انسان کو قید کر کے اس کے بیوی
بچوں اور وطن سے جدا کر دینا ایک نہایت ہی فتیح فعل ہے۔اور اس کی سزا یقینا قتل ہی
ہونی چاہئے۔کیونکہ ایسا شخص ہزاروں جانوں
کو قتل کرتا ہے۔
سيرة النبي علي
295
جلد 3
دوسرا طریق دوسرے ایک ناجائز طریق دنیا میں غلامی کا یہ تھا کہ غلام بنانے کے
لئے اپنی ہمسایہ قوم پر حملہ کر دیتے یا مال و دولت لوٹنے کے لئے
حملے کرتے تھے اور ساتھ ہی آدمیوں کو غلام بنا لیتے تھے۔اسلام نے اس کو بھی رد کیا
اور یہ قاعدہ بنا دیا کہ کسی قوم کو دوسری قوم پر اس وقت تک حملہ کرنے کا حق نہیں جب
تک کہ وہ یہ ثابت نہ کر دے کہ اس کے بعض حقوق اس قوم نے تلف کر دیئے ہیں اور
جب تک کہ ہمسایہ قوموں کو اس بات کا موقع نہ دے دیا جائے کہ وہ دونوں فریق میں
اصلاح کی کوشش کریں لیکن ایسی جنگ کے بعد بھی غلام بنانے کی اجازت نہیں۔صرف اس بات کی اجازت ہے کہ جس حق پر لڑائی تھی وہ اس کو دلا دیا جائے یا جو
ا
اخراجات وغیرہ اس پر ہوئے ہیں وہ اس کو کلی طور پر یا ان کا کچھ حصہ دلا دیا جائے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاِنْ طَابِفَتْنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا
فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۚ فَإِنْ بَغَتْ إِحْدُهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى
تَفِيءَ إِلَى أَمْرِ
اللهِ فَإِنْ فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا
اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ 2۔اور اگر مومنوں سے دو قو میں آپس میں لڑنے پر آمادہ
ہوں تو ان میں صلح کرا دو۔پھر اگر اس صلح کے بعد بھی ایک دوسری کے خلاف زیادتی
سے کام لے تو جو قوم زیادتی کرتی ہے اس کے خلاف سب قوموں کومل کر جنگ کرنی
چاہئے۔یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی طرف لوٹ آئے۔پھر اگر وہ اللہ تعالیٰ
کے حکم کی طرف لوٹ آئے تو دوبارہ ان میں عدل و انصاف کے ساتھ صلح کرا دو۔اللہ تعالیٰ یقیناً انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ اسلام نے دنیوی جھگڑوں میں یونہی حملہ کر
دینے کی اجازت ہی نہیں دی بلکہ سب سے پہلے دوسری اقوام کو بیچ میں ڈال کر صلح
کرنے کا حکم دیا ہے۔اگر کوئی قوم دوسری قوم کا حق دینے کے لئے تیار نہ ہو تو پھر سب
قوموں کو اس کے خلاف جنگ کرنے کا حکم دیا ہے اور لڑائی کا انجام پھر صلح پر رکھا۔
سيرة النبي عمال
296
جلد 3
جس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ غلامی یا دوسرے کے حقوق کے تلف کرنے کی صورت بالکل
ناممکن ہو جائے گی۔یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ اس جگہ مومنوں کے متعلق احکام ہیں۔مومنوں کا
لفظ صرف اس لئے بیان کیا گیا ہے کہ مومن ہی قرآن کریم کے احکام کو مانیں گے
ور نہ اصولی طور پر دنیا کی سب قو میں ان احکام پر عمل کر سکتی ہیں اور ان سے فائدہ
اٹھا سکتی ہیں۔تیسری صورت جو غلامی کے عام مشہور قاعدہ کے علاوہ دنیا میں
تیسرا طریق
رائج ہو گئی تھی یہ تھی کہ لوگ اپنے آپ کو یا اپنے بیوی بچوں کو بیچ
ڈالا کرتے تھے۔اسلام نے اس طریق کو بھی بالکل روک دیا ہے اور ایک عام حکم دے
دیا ہے کہ کسی آزاد کو غلام نہیں بنایا جا سکتا خواہ اس کی مرضی سے یا بغیر مرضی کے۔لیکن
میں بتا چکا ہوں کہ بعض حالات میں آزادی سے غلامی بہتر ہوتی ہے۔ایک آزاد شخص
جو بیمار ہے یا جسے کوئی ملازمت کا کام نہیں مل سکتا یا اور کوئی اسی قسم کی بات پیدا ہوتی
ہے جس کی وجہ سے وہ روزی نہیں کما سکتا ، وہ آزاد رہتے ہوئے جو تکلیف اٹھائے گا
بعض حالات میں غلامی میں اس سے کم تکلیف پہنچے گی۔اسی طرح جو تکلیف اس کے
بچے اس کے پاس اٹھائیں گے بالکل ممکن ہے کہ بعض حالات ایسے پیدا ہو جائیں کہ
غلامی میں اس سے کم تکلیف اسے پہنچے۔پس یہ حکم کہ کوئی شخص خود اپنے آپ کو یا اپنے
بچوں کو نہیں بچ سکتا اُس وقت تک مفید اور قابل عمل نہیں کہلا سکتا جب تک کہ ان
مشکلات کا بھی علاج نہ سوچا جائے جو اس حالت میں پیدا ہوتی ہیں۔اس زمانہ میں
تمدنی ترقی کے ماتحت اس حکم کو تو لوگوں نے اختیار کر لیا ہے لیکن اس کے ساتھ جو
مشکلات وابستہ ہیں ان کا کوئی علاج نہیں کیا۔مگر محمد رسول اللہ ﷺ نے اس کا علاج
بھی بتایا ہے اور وہ یہ ہے کہ اسلامی حکومت میں ہر فرد کا کھانا مہیا کرنا اور اس کا
ضروری لباس اور اس کے لئے رہائش کا انتظام حکومت پر یا بالفاظ دیگر ساری قوم پر