حُریتِ انسانی کا قائم کرنے والا رسولﷺ

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 2

سيرة النبي عمال
297
جلد 3
واجب قرار دیا گیا ہے۔اور اس طرح اس ضرورت کو جو آزاد کو غلام بنانے پر مجبور
کرتی ہے باطل کر کے غلامی کی ایک شق کا قلع قمع کر دیا گیا ہے۔دنیوی جنگوں میں کسی کو غلام نہیں بنایا جا سکتا اس کے بعد اب میں وہ
صورت لیتا ہوں جو غلامی
کی جائز صورت کبھی جاتی رہی ہے اور جو یہ ہے کہ کسی شکوہ یا شکایت پر دو تو میں آپس۔میں لڑ پڑیں اور ان میں سے غالب آنے والی قوم مغلوب کے افراد کو قید کر کے اپنا
غلام بنا لے۔اس قسم کی غلامی میں سے اسلام نے اس غلامی کو تو اڑا دیا ہے جو دنیوی
جنگوں کے نتیجے میں رائج تھی اور اس کے متعلق وہی تعلیم دی ہے جو میں پہلے بیان کر
چکا ہوں کہ اول تو دنیوی جنگیں نہ ہی ہوں اور اگر ہوں تو ان کا اختتام صلح پر ہونا چاہئے
اور محض حقوق کے تصفیہ پر ہونا چاہئے اور غلام وغیرہ نہیں بنانے چاہئیں۔ان جنگوں کا
اصول اسلام نے یہ رکھا ہے کہ دوسری بے تعلق قوموں کو بھی ان میں حصہ لینا چاہئے
تا کہ کوئی قوم بھی تعدی نہ کر سکے۔مذہبی جنگوں میں غلام بنانے کی ممانعت دوسری قسم کی جنگیں مذہبی
جنگیں ہیں۔ان کے متعلق
اسلام نے جو حکم دیا ہے وہ یہ ہے لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَلِى دِينِ 3 اور فرمایا ہے
لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ 4 یعنی ہر ایک کا دین اس کے
ساتھ ہے اور دلیل اور صحیح طریق عمل واضح کر دینے کے بعد کسی کو ایک دوسرے پر جبر
کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔اگر ہدایت کے ظاہر ہونے کے بعد بھی کوئی شخص
ہدایت کو تسلیم نہیں کرتا تو اس کا نقصان اس کو پہنچے گا۔دوسروں کو کوئی حق نہیں کہ وہ اس
پر زور دیں اور اسے مجبور کر کے اپنے مذہب میں داخل کریں۔پس اپنا مذہب منوانے
کے لئے جنگ کرنے کا سلسلہ اسلام نے بالکل روک دیا ہے اور اس طرح حملہ کر کے
غلام بنانے کا طریق دنیا سے مٹا دیا ہے۔

سيرة النبي علي
مظلوم قوم کے لئے اجازت
298
جلد 3
مگر چونکہ ضروری نہیں کہ ہر شخص اسلام کی تعلیم
پر عمل کرے اور چونکہ مذہبی حملے عام طور پر
کمزور قوموں پر ہوا کرتے ہیں خصوصاً ایسے مذاہب کے پیروؤں پر جو جدید ہوتے
ہیں اور ان سے ہمدردی حملہ آور قوم کے علاوہ دوسری قوموں میں بھی نہیں ہوتی اس
لئے دنیوی جنگوں کے متعلق جو قانون تھا وہ یہاں پر چسپاں نہیں ہوسکتا۔ایسے موقع
پر حملہ آور قوم کی ہم مذاہب اقوام یا وہ اقوام جو اس کی ہم مذہب تو نہ ہوں لیکن
دوسری قوم کے مذہب سے شدید اختلاف رکھتی ہوں اس مظلوم قوم کی تائید کے
لئے کبھی نہیں نکلیں گی۔پس ضروری تھا کہ اس مظلوم قوم کے ہاتھ میں کوئی ہتھیار دیا
جاتا جس سے وہ اپنے حقوق کی حفاظت کر سکتی اور حملہ آور قوم کے دل میں بھی کوئی
ڈر باقی رہتا۔پس اس کے لئے اسلام نے یہ اجازت دی کہ اگر ایک قوم اپنا مذہب
منوانے کے لئے کسی دوسری قوم پر حملہ کرے تو اس کے قیدیوں کے ساتھ عام جنلی
قیدیوں کی نسبت کسی قدر مختلف سلوک کیا جائے۔اور وہ یہ سلوک ہے کہ اس کے قیدیوں
کو فروخت کرنے کی اجازت ہو تا کہ وہ مظلوم قوم جس پر حملہ کی وجہ ہی اس کا کمزور ہونا
تھا قیدیوں کی پرورش کے بار کے نیچے دب کر اور بھی تباہ نہ ہو جائے۔اس صورت کا نام
خواہ غلامی رکھ لو خواہ قید کی کوئی دوسری نوعیت قرار دے لو بہر حال اسلام نے اس کو جائز
رکھا ہے۔مگر کوئی عقل مند انکار نہیں کر سکتا کہ ایک کمزور قوم پر اس غرض سے حملہ کرنے
والا کہ اسے اس کی واحد دولت یعنی تعلق باللہ سے محروم کر دے اور شیطان کی ابدی
غلامی میں دے دے یقیناً اس بات کا مستحق ہے کہ اسے بتایا جائے کہ آزادی کا چھن
جانا کیسا تکلیف دہ ہے۔جو شخص حریت ضمیر انسان سے چھینتا ہے اگر اسے کچھ عرصہ کے
لئے جسمانی حریت سے محروم رکھا جائے تو یقیناً یہ سزا اس کے فعل سے کم ہے۔ضروری شرائط باوجود اس کے کہ جس جرم کی سزا میں اسلام نے فردی قید کو جائز
رکھا ہے وہ بہت شدید ہے اور اس کی سزا بہت کم ہے پھر بھی

سيرة النبي عمال
299
جلد 3
اس نے ایسی قیود مقرر کر دی ہیں کہ جن کی وجہ سے یہ قید غلامی کے اس مفہوم سے
باہر نکل جاتی ہے جو عام طور پر دنیا میں سمجھا جاتا ہے۔کیونکہ اسلام نے ان قیدیوں
کے لئے یہ شرائط مقرر کی ہیں :۔(1) ہر شخص جس کے پاس وہ قیدی رہیں وہ انہیں وہی کچھ کھلائے جو خود
کھاتا ہے اور وہی کچھ پہنائے جو خود پہنتا ہے۔(2) کوئی شخص انہیں بدنی سزا نہ دے۔(3) ان سے کوئی ایسا کام نہ لیا جائے جو وہ کر نہ سکتے ہوں۔(4) ان سے کوئی ایسا کام نہ لیا جائے جس کے کرنے سے مالک خود
کراہت کرتا ہو۔بلکہ مالک کو چاہئے کہ وہ کام میں ان کے ساتھ شریک ہو۔(5) اگر وہ آزادی کا مطالبہ کریں تو انہیں فوراً آزادی دی جائے بشرطیکہ
وہ اپنا فدیہ ادا کر دیں۔(6) فدیہ کی ادائیگی میں بھی یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اگر کوئی گھر سے مالدار
نہیں ہے اور اس کے رشتہ دار فدیہ دے کر اسے نہیں چھڑا سکتے تو وہ مالک سے
ٹھیکہ کر لے کہ فلاں تاریخ تک اتنی قسطوں میں میں یہ رقم ادا کر دوں گا۔اس
سمجھوتے پر مالک مجبور ہوگا اور اسی دن سے یہ قیدی اپنے مال کا مالک سمجھا
جائے گا اور جو کچھ کمائے گا اس کا ہو گا۔صرف اپنے وقت معین پر مقررہ قسط ادا
کرتا رہے گا۔جس دن اصل رقم ادا ہو جائے گی یہ پورے طور پر آزاد سمجھا
جائے گا۔(7) غلام کو حق دیا گیا ہے کہ جب کوئی مالک اس کے ساتھ نا مناسب سلوک
کرتا ہو تو وہ مجبور کر کے اپنے آپ کو فروخت کرالے۔آزادی سلب کرنے کی اجازت کس صورت میں دی ان قوانین سے
یہ بات ثابت

سيرة النبي عمال
300
جلد 3
ہے کہ اول اسلام نے انسانی آزادی سلب کرنے کی اسی وقت اجازت دی ہے جبکہ اس
میں اپنی خیر و شر سمجھنے کی طاقت باقی نہ رہی ہو گویا کہ اس کی مثال ایک بچہ کی سی ہے کیونکہ
جو شخص تلوار کے ذریعہ سے دوسروں کو اپنا ہم خیال بنانا چاہتا ہے وہ انسان کی ذہنی ترقی
کو جو اس کی پیدائش کا اصل مقصود ہے روکتا ہے اور بنی نوع انسان کو اس عظیم الشان
مقصد سے محروم کرنا چاہتا ہے جس مقصد کے حصول کے لئے کروڑوں جانوں کو ضائع کر
دینا بھی وہ معمولی قربانی سمجھے ہیں۔پس اس قسم کی نادانی کرنے والا انسان یقیناً بچوں
سے بدتر ہے اور یقیناً اس امر کا مستحق ہے کہ ایک عرصہ تک اسے قید و بند میں رکھا جائے۔لیکن جس وقت حکومت ایسی کمزور ہو کہ وہ با قاعدہ سپاہی نہ رکھ سکتی ہو اور قوم
کے افراد پر جنگی اخراجات کی ذمہ واری فردا فردا پڑتی ہو اس وقت قیدیوں کے رکھنے
کا بہترین طریق یہی ہو سکتا ہے کہ ان کو افراد میں تقسیم کر دیا جائے تا کہ وہ ان سے
اپنے اخراجات جنگ وصول کر لیں۔جب حکومت کی باقاعدہ فوج ہو اور افراد پر جنگی
اخراجات کا بار فردا فردا نہ پڑتا ہو تو اس وقت جنگی قیدی تقسیم نہیں ہوں گے بلکہ حکومت
کی تحویل میں رہیں گے۔اسلام نے غلامی کے نقائص کس طرح دور کئے ماتحتی کی بری صورتوں
میں سے ایک یہ صورت
تھی کہ ماتحت کے ساتھ ذلت کا سلوک کیا جائے اور اس وجہ سے غلامی بری کہلاتی
ہے۔لیکن جب اسلام نے یہ حکم دیا ہے کہ مالک جوخود کھائے وہ غلام کو کھلائے اور جو
پہنے وہ غلام کو پہنائے اور اس سے وہ کام نہ لے جو اس کی طاقت سے باہر ہو اور وہ
کام نہ لے جو آقا اس کے ساتھ خود مل کر کرنے کے لئے تیار نہ ہو اور اسے مارے نہیں
اگر مارے تو وہ خود بخود آزاد ہو جائے گا تو ایسے غلام کی حالت ایک چھوٹے بھائی یا
بچہ کی طرح ہے۔اگر چھوٹا بھائی یا بچہ غلام نہیں کہلا سکتا تو یہ شخص بھی غلامی کی عام
تعریف سے باہر نکل آتا ہے۔

سيرة النبي علي
301
جلد 3
تیسرا نقص غلامی میں یہ بیان کیا جاتا ہے کہ انسان ہمیشہ کے لئے ایک بات کا
پابند ہو جاتا ہے۔اس کا بھی اسلام نے علاج کر دیا ہے کیونکہ غلام کا حق رکھا ہے کہ وہ
اپنا فدیہ دے کر آزاد ہو جائے۔اور اگر وہ اپنا فدیہ یکدم ادا نہیں کر سکتا تو اپنے مالک
سے قسطیں مقرر کر لے۔اور جس وقت وہ قسطیں مقرر ہو جائیں اُسی وقت سے وہ اپنے
اعمال میں ویسا ہی آزاد ہو گا جیسا دوسرا آزاد شخص اور وہ اپنے مال کا مالک سمجھا جائے
گا۔پس ہر ایسا قیدی جو مذہبی جنگ میں گرفتار ہوتا ہے اس کے لئے ممکن ہے کہ وہ
آزادی حاصل کر لے۔اور جب آزادی کا حصول اس کے اپنے اختیار میں ہے تو اس
قسم کی قید غلامی کی ناجائز شقوں میں کس طرح شامل کی جاسکتی ہے۔قرآن کریم نے
غلام کے لئے دو ہی صورتیں رکھی ہیں۔اِمَامَنَّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءَ 5 مذہبی جنگ
میں جب کوئی شخص قید ہو تو یا اس کو بطور احسان چھوڑ دیں یا فدیہ لے کر چھوڑ دیں۔پس
یہ صورت اسلام میں جائز ہی نہیں کہ باوجود اس کے کہ کوئی شخص اپنا فدیہ پیش کرتا ہو
پھر اس کو غلام رکھا جائے۔ہاں یہ ایک صورت رہ جاتی ہے کہ نہ تو کوئی شخص فدیہ دے
سکتا ہو اور نہ مالک بغیر فدیہ کے آزاد کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔کیونکہ بالکل ممکن ہے
کہ جو رقم اس نے جنگ میں خرچ کی تھی اس نے اس کی مالی حالت کو خراب کر دیا ہو۔ایسی صورت کے لئے قرآن کریم نے یہ اصول مقرر کیا ہے کہ وَالَّذِينَ
يَبْتَغُونَ الْكِتُبَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِيهِمْ
خَيْرًا وَاتُوهُمْ مِنْ مَّالِ اللَّهِ الَّذِى أَتُكُم یعنی وہ لوگ جو کہ تمہارے
قیدیوں میں سے چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ قسطیں مقرر کر لی جائیں اور انہیں آزاد کر
دیا جائے تو ان کے فدیہ کی رقم کی قسطیں مقرر کر لو۔اگر تمہیں معلوم ہو کہ وہ روپیہ
کمانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔بلکہ چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ تمہیں دیا ہے اس میں
سے ان کی مدد کرو یعنی انہیں کچھ سرمایہ بھی دے دو تا کہ اس کے ذریعہ سے روپیہ کما کر
وہ اپنا فدیہ ادا کرنے کے قابل ہو جائیں۔

سيرة النبي عمال
302
جلد 3
جو لوگ اس کی بھی قابلیت نہ رکھتے ہوں ان کے لئے اسلام نے نصیحت فرمائی
ہے کہ مالدار لوگ انہیں آزاد کرائیں اور حکومت انہیں آزاد کرائے۔لیکن جو لوگ کسی
طرح بھی کمائی نہ کر سکتے ہوں اور آزاد ہو کر سوال کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہ ہو
ان کے متعلق مالک کو یہی حکم ہے کہ وہ انہیں پاس رکھے اور ان کی خبر گیری کرے۔اپنے کھانے میں سے اسے کھلائے اور اپنے کپڑے میں سے انہیں پہنائے۔اسلام میں کوئی غلامی نہیں ہر شخص جو ان احکام کو پڑھے معلوم کر سکتا ہے کہ
غلامی کا جو مفہوم دنیا میں پایا جاتا ہے اس کے رو
سے اسلام میں کوئی غلامی رائج نہیں۔ہاں فلسفیانہ اصول پر جو غلامی کی تشریح کی جاتی
ہے اور جس کے ماتحت غلامی اچھی بھی ہو سکتی ہے اور بری بھی اور ضروری بھی ہو سکتی
ہے اور غیر ضروری بھی اس غلامی کی بعض قسمیں اسلام نے جائز رکھی ہیں۔یعنی وہ جو
اچھی ہیں اور ضروری ہیں اور جن کا ترک کرنا کوئی عقلمند انسان پسند نہیں کر سکتا اور جن
کے ترک کرنے سے دنیا میں فساد اور فتنہ پیدا ہوتا ہے اور حقیقی آزادی ملتی ہے اور دنیا
کی ترقی میں روک پیدا ہوتی ہے۔اور جو غلامی کے برے طریق ہیں ان سے اسلام
نے روکا ہے اور دوسرے لوگوں کی طرح صرف روکا ہی نہیں بلکہ غلامی کے ان
طریقوں کے موجبات اور محرکات کا بھی علاج کیا ہے تا کہ انسان مجبور ہو کر ان
غلامیوں میں مبتلا نہ ہو۔پس مبارک ہے محمد رسول اللہ ﷺ کا وجود
حقیقی آزادی دینے والا انسان
جنہوں نے اس غلامی کو جو دنیا کے لئے
مضر تھی مٹایا اور دنیا کو حقیقی آزادی عطا کی۔وہ نادان جو لفظاً غلامی کو مٹاتے ہیں اور
عملاً اسے قائم کرتے ہیں ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جو چاند پر تھوکتا ہے۔لیکن
چاند پر تھوکا خود ان کے اپنے منہ پر پڑتا ہے۔عقلمند آدمی محسوس کرتے ہیں کل سب دنیا
معلوم کر لے گی کہ حقیقی آزادی اس تعلیم میں ہے جو محمد رسول اللہ ﷺ نے دی ہے اور دنیا

سيرة النبي عمال
303
جلد 3
کو نجات دینے والی ہستی صرف محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات ہے۔وَاخِرُ دَعُونَا أَن
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ "
66
( الفضل 8 نومبر 1931ء)
The Coran by William Muir Page57,58,61 Published in London 1878:1
2: الحجرات: 10
3: الكفرون : 7
4 البقرة: 257
5 : محمد : 5
6: النور: 34

آج 10 میں سے 10 باقی