رسول کریمﷺ کے پانچ عظیم الشان اوصاف
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)
سيرة النبي علي
304
جلد 3
رسول کریم ﷺ کے پانچی عظیم الشان اوصاف
8 نومبر 1931ء کو جماعت احمد یہ لاہور نے بریڈ لاء ہال لاہور میں ایک وسیع
جلسہ کیا جس میں بڑی کثرت سے لوگ شامل ہوئے۔اس جلسہ میں لالہ رام چند منچندہ
اور مولوی محمد بخش مسلم نے بھی سیرت کے حوالے سے تقاریر کیں۔حضرت مصلح موعود
نے اس موقع پر درج ذیل تقریر فرمائی :۔مجھے کئی دن سے بخار اور نزلہ کی شکایت ہے اور بیماری کی وجہ سے میں یہ خیال
کرتا تھا کہ آج لاہور میں اس مقدس مضمون کے متعلق جو میرے نزدیک نہ صرف
مسلمانوں کیلئے مقدس اور ضروری ہے بلکہ تمام دنیا کیلئے اور تمام مذاہب کیلئے مفید اور
بابرکت ہے کچھ بیان نہ کر سکوں گا۔لیکن بعض حالات ایسے پیدا ہو گئے کہ میں نے
مناسب سمجھا خواہ گلے کی تکلیف اور بخار کی شکایت ہو تھوڑا بہت بلند یا پست آواز سے
جس قدر بول سکوں بولوں اور اپنے صوبہ کے مرکز میں اس تحریک کے متعلق جس کی
ابتدا میں نے کی ہے کچھ بیان کروں اور بتاؤں کہ اس کا اصل مقصد کیا ہے۔میں مختلف جماعتوں کی نظر میں اس اعتراض کے نیچے ہوں کہ بہت سے فتنے جو
ملک میں پیدا ہوئے ان کی تحریک مجھ سے ہوئی ہے۔اسلام کی تعلیم بھی یہی ہے اور
یوں بھی آج کل حریت کا زمانہ ہے اس لئے ہر شخص آزاد ہے کہ جو عقیدہ یا رائے
چاہے رکھے اس لئے جو لوگ یہ خیال رکھتے ہیں جب تک ان کی تسلی نہ ہو جائے ان کا
حق ہے کہ اپنے خیال پر قائم رہیں۔مگر جس طرح وہ آزاد ہیں کہ میری نیت کے متعلق
جو رائے چاہیں قائم کریں اسی طرح میرا بھی حق ہے کہ جس بات کو حق سمجھوں اس کے
سيرة النبي علي
305
جلد 3
مطابق عمل کروں۔پچھلے چند سالوں میں میں نے دیکھا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات
اس قدر خراب ہو گئے ہیں کہ اب ایک دوسرے کے مذہبی بزرگوں پر بھی حملے کئے
جاتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں جہاں دینی تعلقات خراب ہوتے ہیں وہاں دنیوی
تعلقات بھی منقطع ہو جاتے ہیں۔میں نے اس صورت حالات پر غور کیا کہ کیا ایسی
تجویز ہوسکتی ہے کہ یہ تعلقات بہتر ہو جائیں اور اسلامی نقطہ نگاہ سے مجھے بہترین ذریعہ
یہی نظر آیا کہ ایسی تحریک کی جائے کہ اپنے پیشوا، ہادی، راہنما اور درحقیقت ہمارے
دین و دنیا کے درست کرنے والے کے متعلق غیر اقوام سے درخواست کی جائے کہ
آپ کے بعض احباب کو ہمارے آقا کے اندر عیب ہی عیب نظر آتے ہیں، کیا کوئی ایسا
بھی ہے جو خو بیوں کو دیکھ سکے۔اور اگر کوئی ایسا ہے تو وہ مسیح پر آ کر ان خوبیوں کو بیان
کرے تا مسلمانوں کو یقین ہو کہ اگر بعض لوگ حضور کے عیوب بیان کرنا اپنا سب سے
بڑا کارنامہ سمجھتے ہیں تو چند ایسے بھی ہیں جو آپ کے اعلیٰ اوصاف اور خدمات کو قدر کی
نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس طرح مسلمانوں میں جو جوش اور ناراضگی اس وجہ سے ہے
کہ دوسری اقوام ہمارے آقا کی تو ہین کرتی ہیں وہ کم ہو جائے اور بین الاقوامی
تعلقات بہتر ہو سکیں۔یہ پہلا قدم ہے اور دوسری اقوام کا بھی حق ہے کہ ہم سے مطالبہ
کریں کہ ہمارے پیشواؤں کی خوبیاں آ کر بیان کرو اور میں سمجھتا ہوں جلد ہی وہ دن
آنے والا ہے کہ ایک ہی سٹیج پر مختلف اقوام کے لوگ ایک دوسرے کے ہادیوں کی
الله
خوبیاں بیان کریں گے۔اگر ہندو اور سکھ حضرت نبی کریم ﷺ کے متعلق نیک خیالات
کا اظہار کریں گے تو مسلمان ان کے پیشواؤں کے متعلق بھی ایسا ہی کریں گے اور
مسلمانوں کیلئے یہ امر کوئی مشکل نہیں کیونکہ ان کو تعلیم دی گئی ہے کہ آنحضرت علی
پہلے جو ہادی گزرے ہیں وہ بہت اعلیٰ صفات اپنے اندر رکھتے تھے اور کوئی ملک ایسا
نہیں جسے اللہ تعالیٰ نے خالی چھوڑا ہو بلکہ ہر ملک میں نبی مبعوث کئے ہیں۔اور جب
ایسے جلسے کثرت سے کئے جائیں گے تو ملک کی حالت بہت بہتر ہو جائے گی اور ایک
سيرة النبي عليه
306
جلد 3
دن ایسا آئے گا کہ آج جیسی جھوٹ کی فضا کی بجائے ہم صداقت کی فضا میں پرورش پا
رہے ہوں گے۔میں سمجھتا ہوں کوئی شخص ایسا نہیں جسے دوسروں کے بزرگوں میں کوئی
خوبی نظر نہ آتی ہو اور اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو وہ یقیناً جھوٹ کی فضا میں پرورش پا رہا
ہے۔میں تو جس مذہب کی مذہبی کتاب کو بھی دیکھتا ہوں اس میں خوبیاں پاتا ہوں اور
میرا مذہب مجھے یہی بتاتا ہے کہ جب کوئی چیز کلیہ بری ہو جائے تو وہ دنیا میں ہر گز نہیں
رہ سکتی اللہ تعالیٰ اسے مٹا دیتا ہے۔قرآن کریم تو شراب کے متعلق بھی یہی کہتا ہے کہ
اس میں بھی بعض خوبیاں ہیں، ہاں اس کی برائیاں ان سے زیادہ ہیں۔جو مذہب
شراب کے متعلق بھی یہ رائے رکھتا ہو کس طرح ہو سکتا ہے کہ وہ ان مذاہب کے متعلق
جنہوں نے اپنے اپنے زمانہ میں انسانیت کو اس کی حدود کے اندر رکھا اور شر وفساد کو
دور کیا یہ کہے کہ ان کے اندر کوئی خوبی نہیں۔پس ہندوستان کیلئے وہ دن بہت بابرکت
ہوگا جب لوگ دوسرے مذاہب کی برائیاں دیکھنے کی عادت کو ترک کر کے خوبیاں
دیکھنے کے عادی ہو جائیں گے۔بعض دوست یہ اعتراض کرتے ہیں کہ میرا کوئی حق
نہیں کہ ایسی تحریک کروں کیونکہ میں آنحضرت علم کے محبوں میں سے نہیں ہوں۔میں سمجھتا ہوں رسول کریم ع کی طرف منسوب ہونے والوں کو حضور ہی کا یہ جملہ
فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ هَلْ شَقَقْتَ قَلْبَهُ 1 کیا تم نے دل چیر کر دیکھ لیا ہے؟ دنیا
میں اس سے زیادہ ظلم کوئی نہیں ہو سکتا کہ کسی کی طرف وہ باتیں منسوب کی جائیں
جنہیں وہ خود تسلیم نہ کرتا ہو۔لیکن اگر یہ فرض بھی کر لیا جائے کہ یہ صحیح ہے تو رسول کریم
نے یہ بھی تو فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے دین کی خدمت بعض وقت فاسق سے بھی
لے لیا کرتا ہے 2۔اگر ایک دہر یہ آکر ان باتوں کی تعریف کرے جنہیں میں مانتا
ہوں تو اس کے معنی سوائے اس کے اور کیا ہو سکتے ہیں کہ یہ نور اس قدر بلند ہو چکا ہے
کہ غیر بھی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔پس اگر بالفرض یہ مان بھی لیا
جائے کہ میرے دل میں رسول کریم ﷺ کی محبت نہیں تو بھی میرے منہ سے تعریف
صلى الله
ع
سيرة النبي عليه
307
جلد 3
الله
صلى الله
سن کر خوش ہونا چاہئے کہ غیر بھی رسول کریم ﷺ کی خوبیوں کے معترف ہیں۔خود
رسول کریم ﷺ نے اپنے ان اوصاف کو جو غیروں نے بیان کئے روایت کیا ہے۔چنانچہ آپ جب شام گئے تو ایک یہودی نے آپ کی تعریف کی۔آپ نے خود اس کا
ذکر کیا ہے اور اگر یہ اصول تسلیم کر لیا جائے کہ جو ہمارا ہم خیال نہیں وہ رسول کریم علے
کی تعریف ہی نہ کرے تو اس طرح خود آپ کی ذات پر اعتراض کا دروازہ کھل جاتا
ہے کیونکہ اس کے یہ معنی ہوں گے کہ صرف وہی تعریف کرے جو ایمان لا چکا ہو لیکن
یہ کسی طرح بھی صحیح نہیں۔اس طرح دوسری اقوام کے نیک طینت لوگوں کے منہ بند
ہو جائیں گے اور جب منہ بند ہو جائیں تو دلوں پر بھی مہر لگ جایا کرتی ہے۔میرا ارادہ تھا جب میں بیمار نہیں تھا کہ آج بیان کروں رسول کریم نے
سلطنت اور بادشاہت کا کیا انتظام تجویز فرمایا لیکن بیماری کی وجہ سے حالت ایسی ہوگئی
ہے کہ اتنا لمبا مضمون بیان نہیں کر سکتا اس لئے اختصار کے ساتھ آپ کے وہ چند ایک
کیریکٹر جو قرآن کریم کی ایک آیت میں بیان کئے گئے ہیں بیان کروں گا۔اس میں
مختلف مضامین آ گئے ہیں مگر چونکہ میں اجمالی رنگ میں بیان کروں گا اس لئے
مضمون اتنا لمبا نہ ہو سکے گا۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ
أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ
رَءُوفٌ رَّحِيمُ 3۔یہ کیا مختصر آیت ہے مگر اس میں آپ کے پانچ زبردست
اوصاف بیان کئے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تمہارے پاس رسول آیا ہے من
أَنْفُسِكُمْ جو تم ہی میں سے ہے۔عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ تمہارا تکلیف میں
پڑنا اس پر شاق گزرتا ہے۔حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ تمہاری بہتری کیلئے حریص ہے
بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمُ جو لوگ اس کے بتائے ہوئے طریق پر چلیں ان کے
ساتھ رافت کا سلوک کرتا ہے۔
سيرة النبي عمال
308
جلد 3
اس آیت میں پہلی بات یہ بیان کی گئی ہے کہ آپ رسول ہیں یعنی بھیجے ہوئے
ہیں۔اس میں آپ کی زندگی کا ایک ایسا کیریکٹر بیان کیا گیا ہے جو بہت سے لوگوں
کی نظروں سے پوشیدہ ہے اسی وجہ سے یورپین مصنفین نے خصوصیت کے ساتھ آ
کی ذات پر اعتراض کئے ہیں۔وہ وصف جو رسول میں بیان کیا گیا ہے یہ ہے کہ
آپ اپنی ذات میں بڑائی کے خواہش مند نہیں آپ
کو کبھی یہ خیال بھی نہیں آیا کہ
لوگ میری تعریف کریں۔آپ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ پیچھے رہیں اور دنیوی عزت
آپ کی طرف منسوب نہ ہو سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مجبور کرتا تھا کہ یہ
عزت آپ کو دے۔رسالت سے قبل صداقت ، جرأت وحوصلہ، ہمدردی خلق ، محبت ،
ملنساری ، ہمت ، علم کی طرف میلان ، لوگوں کی ترقی کی خواہش غرضیکہ سب
صفات حسنہ آپ کے اندر موجود تھیں مگر کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ آپ نے کبھی بڑائی
کی خواہش کی ہو۔باوجودیکہ آپ کے اندر وہ تمام قوتیں موجود تھیں جو آپ کو دنیا کا
سردار بنا سکتی تھیں۔اگر آپ رسول نہ ہوتے تو بھی سب سے بڑے لیڈر بن سکتے
تھے کیونکہ وہ تمام قابلیتیں جو لیڈر بننے کیلئے ضروری ہوتی ہیں آپ کے اندر موجود
تھیں مگر ہم آپ کو سیاسی ، تعلیمی ، اقتصادی میدان کے لیڈروں میں نہیں دیکھتے بلکہ
غار حرا میں محبوب حقیقی کی یاد میں مصروف پاتے ہیں اور اس پر نظر کر کے یہ تسلیم کرنا
پڑتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی ذات میں باوجود ہر قسم کی قابلیت رکھنے کے بڑائی
تلاش کرنے کا مادہ نہ تھا۔چالیس سال کی عمر تک آپ آگے نہیں آئے۔اس کے
بعد جب آئے تو تسلیم کرنا پڑے گا کہ کسی اور طاقت نے مجبور کر کے آپ کو آگے کیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَقَدْ جَاءَ كُمُ رَسُولُ یعنی تمہیں یہ محسوس کرنا چاہئے کہ
شخص جو کلام پیش کرتا ہے اس کے دل میں اپنی بڑائی حاصل کرنے کی خواہش نہیں
بلکہ جب ہم نے اسے بھیجا تو یہ مجبور ہو کر آیا۔یہ ایک ایسا کیریکٹر ہے کہ تمام انبیاء
کے کیریکٹر اس سے مشابہ ہیں اس لئے رسول کریم ﷺ کا یہ کیریکٹر سمجھنے میں کسی۔
سيرة النبي عليه
309
جلد 3
قوم کو دقت پیش نہیں آ سکتی۔جن مثالوں کی بنا پر ان قوموں نے حضرت موسی ،
حضرت عیسی ، حضرت کرشن ، حضرت بدھ ، حضرت زرتشت کو تسلیم کیا ہے اور مانا
ہے کہ ہماری خیر خواہی کے جذبات سے متاثر ہو کر وہ آگے آئے تھے کیا وجہ ہے
کہ محمد رسول اللہ ﷺ کے بارہ میں وہ انہیں تسلیم نہ کریں۔ایک موٹی مثال ہندوستان کے بزرگوں میں سے حضرت بدھ کی ہمارے سامنے
ہے۔ہمارے ایک ہندو دوست لالہ رام چند منچندہ صاحب نے ابھی اپنی تقریر میں
شکایت کی ہے کہ ہندو مسلمان ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے۔میں انہیں
یقین دلاتا ہوں کہ جہاں تک میری قابلیت تھی کیونکہ سنسکرت تو میں جانتا نہیں باقی
ہند ولٹریچر کا میں نے کافی مطالعہ کیا ہے لیکن اس نگاہ سے ہر گز نہیں کہ عیب جوئی کروں
بلکہ اس نیت سے کہ چونکہ میرے آقا نے کہا ہے ہر جگہ خوبیاں موجود ہیں اس لئے
دیکھوں کہ اس میں کیا خوبیاں ہیں؟ اور میں نے وید، گیتا، رامائن اور گوتم بدھ سب کی
تعلیمات میں خوبیاں دیکھی ہیں۔چاہے عقائد مختلف ہوں مگر میں یہ کہے بغیر نہیں رہ
سکتا کہ ان بزرگوں کو دنیا کی عمارت میں بہت اہم مقام حاصل ہے اور انہوں نے
اس کی ترقی میں بہت حصہ لیا ہے۔گوتم بدھ جب بعض واقعات سے متاثر ہو کر اپنے
گھر سے نکلے تو ان کی چہیتی بیوی سو رہی تھی انہوں نے اسے جگا کر ملنا تک پسند نہ کیا
کہ شاید اس کی محبت بھری نگاہیں رکاوٹ کا موجب ہو جائیں اور آپ گھر سے یہ
اقرار کر کے نکل گئے کہ جب تک خدا کو نہ پالوں نہیں لوٹوں گا۔اب وہ کون ہندو یا
مسلمان ایسا سخت دل ہو سکتا ہے جس کی چشم ان واقعات کو پڑھ کر پر نم نہ ہو جائے۔آپ جہاں جہاں جا سکتے تھے گئے۔گیا 4 میں جب آپ نے روحانی ترقیات حاصل
کیں تو لوگ آئے تھے کہ ہمیں اپنا شاگرد بنا لومگر آپ انکار کرتے تھے حتی کہ جب فکر
میں گردن جھکائے رہنے والے کو خدا تعالیٰ کی آواز نے اٹھایا اور کہا جا کر لوگوں
کو تبلیغ
کرو تب انہوں نے تلقین شروع کی۔اسی طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم
سيرة النبي عمال
310
جلد 3
میں وقار اور عزت رکھنے کے باوجود لیڈری کی خواہش نہ کی بلکہ جب خدا تعالیٰ کی
طرف سے آپ کو یہ حکم ملا تو آپ نے یہی کہا کہ بہتر ہو اگر یہ خدمت میرے بھائی
ہارون علیہ السلام کے سپرد کر دی جائے اور جب خدا تعالیٰ نے آپ کو ہی منتخب کیا تو
صلى الله
آپ آگے بڑھے۔اسی طرح رسول کریم ﷺ کو جب الہام ہوا کہ اقرا تو آپ نے
فرمایا مَا اَنَا بِقَارِي حالانکہ تفاسیر کی کتب میں لکھا ہے کہ اس وقت کوئی لکھی ہوئی چیز
نہ تھی جو آپ کو پڑھنے کے لئے دی گئی۔صرف منہ سے یہ الفاظ کہلوائے گئے تھے اور
جب حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اصرار کے ساتھ تین دفعہ یہی کہا تو آپ نے
پڑھا۔جس کے یہ معنی ہیں کہ آپ خود لیڈری نہیں چاہتے تھے بلکہ خدا چاہتا تھا کہ آپ
کو دنیا کا راہنما بنائے اور جسے خدا بنانا چاہے اسے کون روک سکتا ہے۔اس کیریکٹر
میں آپ دوسرے انبیاء سے ایسے مشابہ ہیں کہ اگر دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے
والے اپنے مقدس رہنماؤں اور انبیاء کے حالات پر نظر کریں تو فوراً انہیں معلوم ہو
جائے کہ رسول کریم ﷺ کا یہ کیریکٹر انبیاء سے ملتا ہے دنیا داروں سے نہیں ملتا۔دوسری خوبی جو اس آیت میں بیان کی گئی ہے یہ ہے کہ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ یعنی
یہ تم میں سے ہی ہے۔تم میں سے ہونا بظاہر معمولی بات معلوم ہوتی ہے لیکن اگر غور کیا
جائے تو یہ ایک بہت بڑی خوبی ہے جس کی وجہ سے آپ را ہنماؤں میں ممتاز حیثیت
رکھتے ہیں۔انبیاء اپنے آنے کی غرض ہمیشہ یہ بتاتے ہیں کہ دنیا کی راہنمائی کریں اور
اچھا نمونہ پیش کر سکیں اور ظاہر ہے کہ اگر نمونہ ان حالات سے نہیں گزرا، اس قسم کی
حرصیں اور روکیں اسے پیش نہیں آئیں جو عام لوگوں کو آتی ہیں تو وہ نمونہ نہیں ہوسکتا۔اسی مشکل کی وجہ سے عیسائی یہ خیال کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام
خدا کے بیٹے تھے مگر انسان کے وجود میں آئے۔ہند و صاحبان کا بھی یہی عقیدہ ہے کہ
خدا کے اوتار انسانی یا دوسری مخلوقات کے بھیس میں دنیا میں آتے رہے ہیں تا وہ دنیا
کے لئے نمونہ ہو سکیں۔گویا تمام مذاہب اس اصل کو تسلیم کرتے ہیں کہ صحیح نمونہ ہم جنس
سيرة النبي عمال
311
جلد 3
:
صلى الله
ہی ہوسکتا ہے اگر چہ اس میں شبہ نہیں کہ اس کی اور ہماری طاقتوں میں تفاوت ہوتا
ہے۔تو رسول کریم ﷺ کی ایک اور صفت اس آیت میں یہ بیان کی گئی کہ آپ
مِنْكُمُ ہیں یعنی انسانوں میں سے ہیں۔خدا تعالیٰ بھی قرآن میں فرماتا ہے کہ کہہ
دے اَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ 5 جس کا یہ مطلب ہے کہ تم جن حالات سے فرداً فرداً
گزرتے ہو محمد رسول اللہ ﷺ ایسا کامل نمونہ ہے کہ ان سب سے گزر کر تمہاری
راہنمائی کر رہا ہے۔اس میں باقی انبیاء سے آپ کی شان بالا نظر آتی ہے۔ہم اس
سے انکار نہیں کر سکتے کہ حضرت مسیح علیہ السلام ایک اعلیٰ درجہ کے نبی تھے لیکن یہ نہیں
کہ آپ ہر زمانہ اور ہر قسم کے لوگوں کیلئے نمونہ تھے۔مثلاً آپ کی شادی ثابت نہیں
اس لئے شادی شدہ لوگوں کی متاہلانہ زندگی میں آپ کوئی راہنمائی نہیں کر سکتے۔آپ بادشاہ نہیں ہوئے کہ آج بادشاہ کہہ سکیں مسیح ہمارے لئے بھی نمونہ ہے۔مگر
اَنْفُسِكُمْ میں غریب، امیر ، بادشاہ ، رعایا ، مظلوم سب شامل ہیں اور یہ سب کے
لئے بولا جا سکتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے دنیا کی قو مو! تم خواہ کسی پیشہ، کسی
مقام اور کسی درجہ کی حالت میں ہو، کوئی جماعت ایسی نہیں کہ جس کے حالات سے
محمد رسول اللہ اللہ نہ گزرا ہو۔بادشاہ، غریب، طاقتور، مظلوم، شادی شده، صاحب
اولاد، مزدور، زراعت و تجارت پیشہ غرضیکہ تم کسی جماعت سے تعلق رکھتے ہو ہم تمہیں
کہتے ہیں لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ اَنْفُسِكُمْ تم میں سے کوئی یہ خیال نہ
صلى الله
کرے کہ محمد رسول اللہ ﷺ اس کی مشکلات نہیں جانتا۔بادشا ہو! تم یہ خیال نہ کرو کہ
اس پر وہ ذمہ داریاں نہیں تھیں جو بادشاہوں سے تعلق رکھتی ہیں۔مظلومو! تم یہ خیال نہ
کرو کہ وہ ہماری حالت کو کہاں سمجھ سکتا ہے۔وہ تم میں سے ہر ایک کی حالت سے خود
گزر چکا ہے اور تمام ضروریات و مشکلات کو سمجھتا ہے اور سب کے احساسات سے
بخوبی واقف ہے اور سب کے لئے علاج پیش کرتا ہے۔اب میں چند ایک مثالوں سے بتاتا ہوں کہ کس طرح رسول کریم ﷺ نے ہر
سيرة النبي علي
312
جلد 3
حالت میں اعلیٰ و اکمل نمونہ دکھا یا۔سب سے پہلے میں آپ کی پہلی زندگی کو لیتا ہوں۔آپ پر یتیمی کی حالت گزری، آپ کے والد پیدائش سے قبل ہی فوت ہو چکے تھے اور
بہت چھوٹی عمر میں والدہ کا بھی انتقال ہو گیا مگر دادا کی زیر نگرانی جو باپ کا قائمقام تھا
آپ نے بتا دیا کہ اخلاق کیسے ہونے چاہئیں۔یتیم کی حالت دو قسم کی ہوتی ہے یا تو بچہ
بہت ہی سر چڑھ جاتا ہے یا بہت ہی پڑ مردہ۔اگر اس کے نگران ایسے لوگ ہوں جو اس
کی دلجوئی کے خیال سے ہر وقت لاڈ ہی کرتے رہیں تو اس کی اخلاقی حالت بہت گر
جاتی ہے اور اگر وہ ایسے لوگوں کی تربیت میں ہو جو سمجھیں کہ ہمارا بچہ تو یہ ہے نہیں اور
وہ تشدد کریں تو یتیم کی ہمت ٹوٹ جاتی ہے۔مگر بچپن میں ہی رسول کریم ﷺ کا نمونہ
ایسا تھا کہ آپ کے ہمجولی بیان کرتے ہیں گھر میں کسی چیز کیلئے آپ چھینا جھپٹی نہ کرتے
تھے بلکہ وقار کے ساتھ اپنی جگہ پر بیٹھے رہتے تھے حتی کہ بچی خود بلا کر آپ کا حصہ دیتیں
پھر آپ وقار کے ساتھ ہی اس کا استعمال کرتے۔آپ کی رضاعی والدہ کا بیان ہے
کہ آپ میں ایسی سعادت تھی کہ بچے بھی حیران رہ جاتے تھے۔رضاعی بھائی بیان
کرتے ہیں آپ لغو کھیلیں نہ کھیلتے ، مذاق کر لیتے تھے مگر جھوٹی باتوں سے سخت نفرت
تھی۔اس زمانہ میں ایسی ہمدردی آپ میں تھی کہ چھوٹے بچے بھی آپ کو اپنا سردار
مجھتے تھے غرضیکہ آپ کی بچپن کی زندگی ایسی پاکیزہ تھی کہ یورپ کے متعصب لوگ بھی
لکھتے ہیں اس زندگی کا ایسا غیر معمولی ہونا ثابت کرتا ہے کہ آپ مجنون تھے۔گویا یہ نئی
بات انہوں نے دریافت کی ہے کہ جس بچے کے اخلاق اچھے ہوں ، عادات و خصائل
عمدہ ہوں وہ مجنون ہوتا ہے۔آپ والدین سے بہت محبت کا معاملہ کرتے تھے۔جس
قسم کا حسن سلوک آپ نے ابوطالب اور ان کی بیوی سے کیا ہے اس کی نظیر اس کے
سگے بیٹوں میں بھی نہیں ملتی۔فتح مکہ کے بعد لوگوں نے دریافت کیا کہ آپ کس مکان
میں ٹھہریں گے؟ آپ نے بغیر کسی قسم کے غصہ کے فرمایا عقیل نے کوئی مکان باقی
چھوڑا ہے کہ اس میں ٹھہریں۔یعنی چا زاد بھائیوں نے سب بیچ دیئے ہیں۔آپ نے
سيرة النبي عمال
313
جلد 3
نہ صرف یہ کہ باپ کی محبت کو ابو طالب کے متعلق قائم رکھا بلکہ تعلیم دی کہ ماں باپ کو
اف کا کلمہ بھی نہ کہو۔یہی وہ سلوک ہے جو آپ نے اپنے چچا سے کیا۔نبوت پر فائز ہونے کے بعد آپ کی زندگی کا ایک عجیب واقعہ ہے۔مکہ کی
مخالفت انتہا پر پہنچ گئی ہے، رؤسائے قریش نے ابوطالب کو دھمکی دی ہے کہ اگر تم نے
محمد کو نہ روکا تو تمہیں بھی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ابوطالب اس دھمکی سے گھبرا گئے۔جب رسول کریم ﷺے گھر آئے تو انہوں نے بلا کر کہا بیٹا ! ملکہ کے رئیس اس طرح کہتے
ہیں کیا یہ ممکن نہیں کہ کوئی ایسی پالیسی اختیار کر لو جس سے ان کی بھی دلجوئی ہو جائے۔میں سمجھتا ہوں آنحضرت ﷺ کی افسردگی کی گھڑیوں میں سے یہ سخت ترین گھڑی تھی۔ایک طرف وہ شخص تھا جس نے نہایت محبت سے پالا تھا اور جس کے پاؤں میں کانٹا لگنا
بھی آپ
گوارا نہ کر سکتے تھے اسے ساری قوم ذلیل کرنے اور نقصان پہنچانے کی دھمکی
دے رہی تھی۔دوسری طرف خدا تعالیٰ کی صداقت کا اظہار تھا۔آپ کی آنکھوں میں
آنسو بھر آئے اور آپ نے کہا چچا! میں ساری تکالیف برداشت کرلوں گا مگر خدا کا
پیغام پہنچانے سے نہیں رہ سکتا۔ابو طالب اس بات سے بخوبی واقف تھے اور وہ جانتے
تھے کہ اس راہ میں اگر آپ کو اپنے خون کا آخری قطرہ بھی گرانا پڑے تو آپ اس سے
دریغ نہ کریں گے۔انہوں نے آپ کا جواب سن کر کہا جا! جو تجھے خدا نے کہا ہے
لوگوں کو پہنچا میں تیرے ساتھ ہوں۔یہ وہ بہترین نمونہ ہے جو حالت یتیمی میں آپ
نے دکھایا۔اور اس سے بہتر نمونہ کیا کوئی دکھلا سکتا ہے۔اس کے بعد آپ جوان ہوئے۔لوگ اس عمر میں کیا کچھ نہیں کرتے۔عرب میں
اس وقت کوئی قانون نہ تھا۔کوئی اخلاقی ضابطہ نہ تھا۔لوگ اس پر فخر کرتے تھے کہ ہمارا
فلاں کی عورت یا لڑکی سے ناجائز تعلق ہے۔ان حالات میں رہنے والے نو جوانوں
سے کوئی شخص اعلیٰ اخلاق کی توقع ہی نہیں کر سکتا۔مگر آپ نے ایسی گندی فضا کے
باوجود جوانی میں ایسا اعلیٰ نمونہ دکھایا کہ لوگ آپ کو امین اور صدوق کہتے تھے۔یہ کہنا
سيرة النبي عمال
314
جلد 3
کہ آپ جھوٹ نہ بولتے تھے آپ کی ہتک ہے کیونکہ آپ صداقت کا ایسا اعلیٰ نمونہ
تھے کہ جس کی نظیر نہیں ملتی اور صداقت کا مقام جھوٹ نہ بولنے سے اوپر ہے۔پس آپ
کا یہی کمال نہیں کہ جھوٹ نہ بولتے تھے بلکہ صدوق کہلاتے تھے۔آپ کے کلام میں
کسی قسم کا اخفا، پردہ دری یا فریب نہ ہوتا تھا۔یہی وجہ تھی کہ آپ جو کہہ دیتے لوگ
اسے تسلیم کر لیتے۔عیسائی مؤرخین تک نے اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ آپ کی پہلی زندگی سچائی
کی زندگی تھی۔آپ نے اہل مکہ سے سے کہا اگر میں یہ کہوں کہ اس پہاڑ کے پیچھے لشکر
ہے جو تم پر حملہ کرنے والا ہے تو کیا تم یقین کرو گے یا نہیں ؟ سب نے کہا ہاں ہم مان
لیں گے۔حالانکہ ویران علاقہ تھا اور صفا و مروہ پر چڑھ کر دور دور نظر جاتی تھی۔ایسی
حالت میں آپ کی بات ماننے کے صاف معنی یہی تھے کہ وہ اپنی آنکھوں کو جھوٹا سمجھتے
حالانکہ وہ دیکھ رہے ہوتے کہ کوئی لشکر نہیں مگر آپ کی صداقت کا انکار نہ کر سکتے۔وہ
سب کے سب اپنی آنکھوں کو جھوٹا سمجھنے کیلئے تیار تھے مگر یہ نہیں کہ سکتے تھے کہ آپ غلط
کہہ رہے ہیں۔اور جب سب نے یہ اقرار کر لیا تو آپ نے فرمایا خدا نے مجھے تمہاری
ہدایت و اصلاح کیلئے بھیجا ہے۔اس کا ان لوگوں نے انکار کر دیا۔پھر آپ کی صداقت کے متعلق ایک سخت دشمن کی گواہی ہے۔اہل مکہ کو جب
خیال ہوا کہ حج کے موقع پر لوگ جمع ہوں گے تو عین ممکن ہے آپ ان میں سے بعض کو
اپنے ساتھ ملالیں اس پر وہ لوگوں کو آپ سے بدظن کرنے کی تجویزیں سوچنے لگے۔کسی نے کہا یہ مشہور کر دو کہ یہ شاعر ہے، کسی نے کہا یہ کہو جھوٹا ہے، کسی نے کہا مجنون
ہے۔اُس وقت ایک سخت دشمن نے جو آخر دم تک مخالفت کرتا رہا کہا بہا نہ وہ بناؤ جسے
لوگ ماننے کیلئے تیار بھی ہوں۔جب تم یہ کہو گے کہ جھوٹا ہے تو کیا لوگ یہ نہ پوچھیں
گے کہ آج تک تو تم اس کی راستبازی اور صداقت شعاری کے قائل تھے اب یہ جھوٹا
کیسے ہو گیا۔اس لئے عذر ایسا بناؤ جسے لوگ مان جائیں مگر وہ کوئی عذر نہ گھڑ سکے۔
سيرة النبي علي
315
جلد 3
اپنی جوانی کے زمانہ کے متعلق خود رسول کریم ﷺ کا بیان ہے کہ دو مواقع ایسے
آئے کہ میں نے کوئی تماشا وغیرہ دیکھنے کا ارادہ کیا۔جیسے مداری وغیرہ کا کھیل ہوتا ہے
مگر خدا تعالیٰ کی حکمت ہے کہ سو گیا۔تو آپ کی جوانی ایسی پاکیزہ ہے کہ اور کہیں نظر
نہیں آتی۔بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی زندگی کے واقعات عام طور پر معلوم
نہیں ہوتے مگر آپ کی زندگی کے تمام حالات پوری طرح محفوظ ہیں۔اس کے بعد ہم آپ کی زندگی کے اخلاقی پہلو اور غرباء کی امداد کو لیتے ہیں تو اس
میں بھی آپ کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا۔مکہ کے بعض اشخاص نے مل کر ایک ایسی
جماعت بنائی جو غریب لوگوں کے حقوق کی حفاظت کرے اور چونکہ اس کے بانیوں
میں سے اکثر کے نام میں فضل آتا تھا اس لئے اسے حلف الفضول کہا جاتا ہے۔اس
میں آپ بھی شامل ہوئے۔یہ نبوت سے پہلے کی بات ہے۔بعد میں صحابہ نے ایک
دفعہ دریافت کیا کہ یہ کیا تھی؟ آپ سمجھ گئے کہ ان کا مطلب یہ ہے کہ آپ تو نبی ہونے
والے تھے آپ ایک انجمن کے ممبر کس طرح ہو گئے جس میں دوسروں کے ماتحت ہو کر
کام
کرنا پڑتا تھا۔آپ نے فرمایا یہ تحریک مجھے ایسی پیاری تھی کہ اگر آج بھی کوئی اس
کی طرف بلائے تو میں شامل ہونے کو تیار ہوں 6۔گویا غرباء کی مدد کے لئے دوسروں
کی ماتحتی سے بھی آپ کو عار نہیں تھی۔ایک غریب شخص نے ابو جہل سے کچھ قرضہ لینا تھا اور وہ غریب سمجھ کے ادا نہیں
کرتا تھا وہ حلف الفضول کے لیڈروں کے پاس گیا کہ دلوا دو۔مگر ابو جہل سے کہنے کی
کوئی جرات نہ کرتا تھا۔آخر وہ شخص ان ایام میں جب آپ نبوت کے مقام پر فائز ہو
چکے تھے آپ کے پاس آیا کہ آپ بھی حلف الفضول کے ممبروں میں سے ہیں ابو جہل
سے میرا قرضہ دلوا دیں۔یہ وہ زمانہ تھا جب ابو جہل آپ کے قتل کا فتویٰ دے چکا تھا
اور مکہ کا ہر شخص آپ کا جانی دشمن تھا۔آپ فوراً ساتھ چل پڑے اور جا کر ابو جہل کا
دروازہ کھٹکھٹایا۔اس نے پوچھا کون ہے؟ آپ نے فرمایا محمد۔وہ گھبرا گیا کہ کیا معاملہ