رسول کریمﷺ کے پانچ عظیم الشان اوصاف
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 2
سيرة النبي علي
316
جلد 3
ہے۔فوراً آکر دروازہ کھولا اور پوچھا کیا بات ہے؟ آپ نے فرمایا اس غریب کا
روپیہ کیوں نہیں دیتے۔اس نے کہا ٹھہرئیے ابھی لاتا ہوں اور اندر سے روپیہ لا کر فوراً
دے دیا۔لوگوں نے اس کا مذاق اڑانا شروع کر دیا کہ یہ ڈر گیا ہے۔مگر اس نے کہا میں
تمہیں کیا بتاؤں کہ کیا ہوا۔جب میں نے دروازہ کھولا تو ایسا معلوم ہوا کہ محمد ( صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم) کے دائیں اور بائیں دو دیوانے اونٹ کھڑے ہیں جو مجھے نوچ کرکھا
جائیں گے۔کوئی تعجب نہیں یہ معجزہ ہو۔مگر اس میں بھی شک نہیں کہ صداقت کا بھی
ایک رعب ہوتا ہے۔غرضیکہ ایک غریب کا حق دلوانے کے لئے آپ نے اپنی جان کو
خطرہ میں ڈالنے سے بھی دریغ نہ کیا اور اس طرح اپنے عمل سے دکھا دیا کہ غربت میں
بھی انسان کے اندر کیسی اخلاقی جرات ہونی چاہئے۔جب آپ نے حضرت خدیجہ سے شادی کی تو اس وقت کوئی مال آپ کے پاس
نہ تھا۔بعض لوگوں نے روایت کی ہے کہ آپ کے والد نے پانچ بکریاں اور ایک دو
اونٹ آپ کے لئے چھوڑے اور بعض اس سے بھی انکار کرتے ہیں۔بہر حال اگر ورثہ
میں آپ کو کوئی جائیداد ملی بھی تو وہ ایسی قلیل تھی کہ اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔مگر پھر
بھی آپ کی طبیعت میں حرص بالکل نہ تھی اور سیر چشمی کمال کو پہنچی ہوئی تھی۔اپنے
حالات کے لحاظ سے آپ کے لئے حرص کی گنجائش تھی مگر آپ کا لقب امین تھا۔اس
وقت بھی ممکن ہے یہاں لاہور میں ہی سینکڑوں ایسے لوگ ہوں جن کے پاس اگر کوئی
امانت رکھی جائے تو وہ اسے واپس کر دیں گے مگر دنیا انہیں امین نہیں کہتی کیونکہ امین
وہی کہلا سکتا ہے جو خطرناک امتحانوں سے گزر کر بھی امانت کو قائم رکھے۔اگر ایک شخص
کے پاس لاکھ روپیہ ہے تو ہمارا ایک ہزار اگر وہ واپس کر دے تو یہ کوئی خوبی نہیں مگر
رسول کریم ﷺ کو سخت مالی امتحانوں سے گزرنا پڑتا تھا اور باوجود اس کے آپ کے
پاس سب کی مالی و جانی امانتیں محفوظ رہتی تھیں اور آپ نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا
کہ آپ کی طبیعت میں بے حد استغنا تھا۔حتی کہ آپ کی قوم نے آپ کو امین کا خطاب
سيرة النبي عمال
317
جلد 3
دے دیا۔آپ کو دولت بھی ملی اور لاکھوں روپیہ آپ کے پاس آیا مگر آپ نے اپنی
حالت ویسی ہی رکھی۔ایک دفعہ صدقات کا کچھ روپیہ آیا اور اسے تقسیم کرتے ہوئے
ایک دینار کسی کونے میں گر گیا آپ کو اٹھانے کا خیال نہ رہا۔نماز پڑھانے کے بعد
جب یاد آیا تو لوگوں کے اوپر سے پھاندتے ہوئے جلدی سے گھر گئے۔صحابہ نے
دریافت کیا يَا رَسُولَ الله ! کیا بات تھی؟ آپ نے فرمایا کہ اس طرح ایک دیناررہ
گیا تھا اور میں چاہتا تھا جس قدر جلدی ممکن ہو اسے تقسیم کروں۔دولت ہونے کے
با وجود آپ غریبوں کے ساتھ مل کر رہتے تھے۔صحابہؓ کو شکایت تھی کہ بعض ان میں سے
امیر ہیں۔آپ نے ان کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر مسکراتے ہوئے فرمایا کیا تمہیں پسند
نہیں کہ میں اور تم ایک گروہ میں ہوں۔تو مال و دولت کے باوجود آپ نے ایسی
سیر چشمی اور استغنا ظاہر کی کہ دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ جو کچھ آتا آپ خدا کی راہ میں
تقسیم کر دیتے تھے حالانکہ گھر کی حالت یہ تھی کہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کئی کئی مہینے
ہمارے گھروں میں کھانا نہیں پکتا تھا۔اونٹنی کا دودھ پی لیتے یا کھجوریں کھا لیتے تھے یا
کوئی ہمسایہ کھانا یا دودھ بھیج دیتا تو وہ استعمال کر لیتے تھے اور کبھی فاقہ سے ہی رہتے
تھے اور یہ اس زمانہ کی حالت ہے جب کثرت سے مال و دولت آ رہی تھی 10۔حیرت ہے کہ اسی زمانہ کی زندگی کے متعلق بعض عیسائی مصنفین لکھتے ہیں کہ آپ
کے پاس دولت آئی تو آپ بگڑ گئے حالانکہ آپ کی حالت یہ تھی کہ جب وفات پائی تو
زره چند صاع جو کے عوض رہن تھی۔غرضیکہ آپ پر غربت اور دولتمندی دونوں زمانے
آئے مگر آپ نے ہر حالت میں اچھا نمونہ دیکھا۔آپ کو روپیہ ملا مگر پھر بھی آپ نے
غربت کو قائم رکھا۔آپ مجرد رہے اور ایسا اعلیٰ نمونہ دکھایا کہ دنیا حیران ہے۔آپ
نے 25 برس کی عمر میں شادی کی جو عرب میں بڑی عمر ہے کیونکہ وہاں 16 ، 17 برس کا
آدمی پورا بالغ ہو جاتا ہے اور اس عمر میں بھی جب آپ نے شادی کی تو چالیس سال
کی ایک بیوہ کے ساتھ۔گویا اس زمانہ میں جو امنگوں اور آرزوؤں کا زمانہ ہوتا
ہے
سيرة النبي علي
318
جلد 3
آپ نے ایسی عورت سے شادی کی جو اپنا زمانہ گزار چکی تھی۔پھر شادی کے بعد
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ساری دولت آپ کے حوالے کر دی مگر آپ نے
سے پہلا کام جو کیا وہ یہ تھا کہ اس کے سب غلاموں کو آزاد کر دیا۔گویا جب آپ
نے شادی نہ کی تھی اُس وقت بھی اعلیٰ نمونہ دکھایا اور جب کی تو بھی ایسا نمونہ دکھایا کہ
جس کی مثال نہیں ملتی۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ آپ کی شادی پر لوگ اعتراض کرتے
ہیں کہ نو سال کی عمر میں شادی کی جو ظلم ہے اول تو یہ بھی غلط ہے۔عمر کے بارہ میں
مختلف روایتیں ہیں اور متحقق یہی ہے کہ اُس وقت آپ کی عمر تیرہ سال کی تھی۔اگر چہ بعض روایتوں میں سترہ سال بھی ہے لیکن تیرہ سال ہی صحیح ہے اور یہ بھی چھوٹی
عمر ہی ہے اور ظاہر ہے کہ سب سے زیادہ تکلیف خود انہیں ہی ہو سکتی تھی ، عیسائی
مصنفین کو تکلیف ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔تیرہ سال کی عمر میں آپ کی شادی ہوئی
اور نو سال بعد آنحضرت ﷺ کا انتقال ہو گیا۔گویا بائیس برس کی عمر میں ہی آپ
بیوہ ہو گئیں۔اس پر بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپ کی عمر اس شادی کی وجہ سے بر باد
ہو گئی۔مگر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے دل کی گہرائیوں کو ہم ٹولتے ہیں تو اس میں
آنحضرت ﷺ کی محبت کا بہت گہرا نقش پاتے ہیں۔سالہا سال گزر جاتے ہیں اور
آپ کے پاس کثرت سے روپیہ آنے لگتا ہے اور ثابت ہے کہ ایک ایک دن میں
لاکھ لاکھ روپیہ آپ کے پاس آیا مگر آپ کی سادگی میں فرق نہیں آیا اور آپ نے وہ
سب کا سب شام تک تقسیم کر دیا۔ایک دن صبح سے شام تک آپ نے قریباً ایک لاکھ
روپیہ تقسیم کر دیا۔اس پر ایک سہیلی نے کہا آپ روزہ سے تھیں افطاری کے لئے چار
آنہ رکھ لیتیں تو کیا اچھا ہوتا۔آپ نے جواب دیا کہ تم نے پہلے کیوں نہ یاد دلایا۔اگر آنحضرت ﷺ کی محبت کا نقش اس قدر گہرا نہ ہوتا تو آپ روپیہ ملنے پر ضرور یہ
طریق بدل دیتیں مگر حالت یہ تھی کہ ایک دفعہ آپ میدہ کی روٹی کھانے لگیں۔نرم نرم
سيرة النبي علي
319
جلد 3
پھلکے تھے مگر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور کسی ہمجولی نے دریافت کیا تو فرمایا میں
صلى الله
اس لئے روتی ہوں کہ اگر آج آنحضرت علی زندہ ہوتے تو یہ نرم نرم پھلکے انہیں
کھلاتی۔غور کرو یہ کتنا گہرا نقش ہے۔کتنے ہیں جو وفات کے بعد مرنے والوں کو اس
طرح یا د رکھتے ہیں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کا ایک ایک لمحہ بتا تا ہے کہ
آپ کا دل آنحضرت ﷺ کی محبت سے لبریز تھا۔بعض بد باطن کہتے ہیں آپ نعوذ
باللہ عیاش تھے۔کیا عیاش لوگوں کی بیویاں ان کی موت کے بعد اسی طرح ان کے
ساتھ اظہار محبت کرتی ہیں؟ وہ تو نفرت اور حقارت سے انہیں دیکھتی ہیں اور ان کی
موت کو اپنی نجات سے تعبیر کرتی ہیں۔غرضیکہ شادی کے زمانہ میں بھی آپ نے نہایت
اعلیٰ درجہ کا نمونہ دکھایا۔چھوٹی چھوٹی باتوں میں ہم دیکھتے ہیں آپ ﷺ بیویوں
سے ایسا برتاؤ کرتے جو محبت کے ازدیاد کا موجب ہو۔حتی کہ پیالہ کی جس جگہ منہ لگا
کر وہ پانی پیتیں بعض اوقات آپ بھی وہیں ہونٹ لگا کر پیتے اور فرماتے یہ محبت
بڑھانے کا ذریعہ ہے 11۔اگر کسی اونچی جگہ چڑھنا ہوتا تو آپ اپنے گھٹنے کا سہارا
دیتے۔یورپ کے وہ نادان لوگ جو آج اعتراض کرتے اور کہتے ہیں عورت کی عزت
کے لئے یہ ضروری ہے جب رسول کریم علیہ سے ایسی بات دیکھتے ہیں تو اسی کی بنا پر
آپ کو عیاش کہہ دیتے ہیں۔دنیا میں ہم دیکھتے ہیں اولاد ہو جانے کی حالت میں لوگ دوسروں کی خدمت اور
ان کے حقوق کی حفاظت سے غافل ہو جاتے ہیں۔مگر آپ اس پہلو میں بھی اس قدر
محتاط تھے کہ ایک دفعہ صدقہ کی کھجور میں آئیں۔حضرت امام حسنؓ اس وقت بچہ تھے
آپ نے کھجور منہ میں ڈالی مگر آپ نے منع فرما دیا اور کہا یہ غربیوں کا حق ہے 12۔غور
کرو آج کتنے لوگ ہیں جو اس قدر احتیاط کرتے ہیں۔بچوں کی بات پر عام طور پر کہہ
دیا جاتا ہے نادان بچہ ہے۔مگر آپ کی بڑھاپے کی اولاد ہے اور زیادہ نہیں صرف ایک
کھجور منہ میں ڈال لیتا ہے مگر آپ اس کے منہ سے نکال لیتے ہیں اور فرماتے ہیں یہ
سيرة النبي عمال
320
جلد 3
غریبوں کا حق ہے۔فاطمہ آپ کی پیاری بیٹی تھیں اور آپ کی اولاد میں سے صرف
وہی زندہ رہیں۔پھر اس کے علاوہ آپ ایسی نیک خو تھیں کہ جس کی مثال چراغ لے
کر ڈھونڈیں تو نہ مل سکے گی۔وہ نہایت افسردگی کی حالت میں آپ کے پاس آتی اور
اپنے ہاتھوں میں چھالے جو چکی پینے کی وجہ سے پڑ گئے تھے دکھاتی ہیں اور عرض کرتی
ہیں کہ اب اس قدر مال و دولت آ رہی ہے ایک غلام یا لونڈی مجھے بھی دی جائے جو
مجھے مدد دیا کرے۔آپ جواب میں فرماتے ہیں کہ فاطمہ آؤ اس سے بہتر چیز تمہیں
دوں اور چند کلمات سکھا دیتے ہیں 13۔میں پوچھتا ہوں دنیا میں کتنے لوگ ہیں جو
ایسے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔نرینہ اولا د تو آپ کی فوت ہو چکی تھی اور اس لحاظ
سے گویا آپ بے اولاد تھے۔صرف ایک فاطمہ باقی تھی وہ ایسی تکلیف کا اظہار کرتی
اور آپ یہ جواب دیتے ہیں۔کیا اس سے یہ ثابت نہیں کہ آپ ہر حالت میں بے نظیر
انسان تھے؟
دشمنوں کے ظلم سہنے میں بھی آپ نے کمال دکھایا۔لوگ پتھر مار مار کر خون آلود
کر دیتے ہیں، آپ پر لا کر اونٹ کی اوجھڑی ڈال دیتے ہیں، جب آپ طائف میں تبلیغ
کے لئے گئے تو مکہ والوں نے انہیں پہلے ہی کہلا بھیجا کہ ایک دیوانہ آتا ہے ان ظالموں
نے آپ کے پیچھے چھوٹے چھوٹے لڑکے اور کتے ڈال دیئے۔لڑکے پتھر مارتے تھے۔پھر آپ جانتے ہیں شکاری کتے کتنے سخت ہوتے ہیں۔نتیجہ یہ ہوا کہ آپ سر سے پاؤں
تک زخمی ہو گئے۔واپس آتے ہوئے خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا کہ اگر چاہو تو
فوراً ان لوگوں کو سزا دی جائے مگر آپ فرماتے ہیں نہیں یہ لوگ نادانی سے ایسا کرتے
ہیں 14۔جب کبھی ضرورت پیش آتی آپ فوراً ان دشمنوں کی امداد کرتے۔کوئی نہیں
جو آپ کے پاس اپنی حاجت لے کر آیا اور آپ نے انکار کر دیا ہو۔دشمن آتے اور
آپ ان کی ہر طرح خاطر داری کرتے۔وہ شہر جہاں سے رات کے وقت چھپ کر
آپ کو بھا گنا پڑا، جہاں کے لوگوں نے آپ کے پیارے صحابہ کو اونٹوں سے باندھ
سيرة النبي عمال
321
جلد 3
باندھ کر چیر ڈالا ، وہ لوگ جنہوں نے عورتوں کی شرمگاہوں میں نیزے مار مار کر انہیں
شہید کر ڈالا ، جلتی ریت پر ڈال ڈال کر ہلاک کیا جب مغلوب ہونے کے بعد آپ
کے سامنے پیش کئے گئے تو آپ نے فرمایا لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ 15 -
ایک شدید دشمن نے جبکہ آپ کی تلوار درخت سے لٹک رہی تھی اور آپ سور ہے
تھے تلوار ہاتھ میں لے کر آپ کو جگایا اور کہا اب تجھے کون بچا سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا
اللہ۔اس لفظ کی عظمت اور ایمان کی طاقت سے تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی اور آپ
نے اٹھا کر کہا اب تجھے کون بچا سکتا ہے؟ اس کمبخت نے آپ کے عمل سے بھی سبق نہ
سیکھا اور کہا آپ ہی چاہیں تو چھوڑ سکتے ہیں۔آپ نے اسے چھوڑ دیا اور کہا جاؤ چلے
جاؤ 16۔غرض اس قدر ثبوت ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔آپ کی زندگی میں ہر
کے نمونے موجود ہیں۔ایک جنگ میں آپ نے ایک عورت کو زخمی دیکھا۔با وجود یکہ وہ جنگ میں شامل تھی مگر آپ اس قدر غصہ ہوئے کہ صحابہ کا بیان ہے اس
قدر غصہ کبھی نہ ہوئے تھے۔جب بھی اسلامی لشکر باہر جاتا آپ ارشاد فرماتے کہ
عورتوں، بچوں، بوڑھوں، ناکاروں، بیماروں اور راہبوں، پادریوں وغیرہ پر ہرگز حملہ
نہ کیا جائے۔آپ قاضی تھے مگر ایسے کہ کبھی کسی نے اعتراض نہیں کیا۔آپ جرنیل تھے
مگر جنگ میں آپ سے کسی قسم کی غلطی آج تک ثابت نہیں ہوسکی بلکہ کئی فنون جنگ
آپ نے دنیا کو سکھائے ہیں۔آپ مبلغ تھے مگر چڑ چڑے نہیں۔لڑائی یا سخت کلامی
کرنے والے نہیں۔مبلغین میں عام طور پر شوخی اور تیزی پیدا ہو جاتی ہے مگر آپ میں
یہ بات نہ تھی بلکہ ہمیشہ محبت سے مخالفوں کی بات سنتے۔صلح کے موقع پر آپ نے ایسی
شرائط پر صلح کی کہ اس سے نرم شرائط ممکن نہیں۔مگر جنگ ایسی بہادری سے کرتے کہ
حنین کے موقع پر سارا لشکر بھاگ گیا۔چونکہ اس موقع پر غیر مسلم حلیف بھی آپ کے
ساتھ تھے اور ان میں اتنا جوش نہ تھا اس لئے سب بھاگ گئے۔صرف بارہ آدمی آپ
کے ساتھ رہ گئے اور ان میں سے بعض نے آپ کے اونٹ کی مہار پکڑ لی اور کہا اس
سيرة النبي عمال
322
جلد 3
وقت یہاں ٹھہر نا ہلاکت کے منہ میں جانا ہے۔مگر آپ نے فرمایا چھوڑ دو میں پیچھے نہیں
ہٹ سکتا۔اور ایسی خطرہ کی حالت میں بھی آپ
کہتے ہوئے آگے بڑھتے گئے۔انَا النَّبِيُّ لَا كَذِب
أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِب 17
صلى الله
احد کی جنگ میں ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا جو
خون سے تر بتر تھا، ہر طرف سے اس پر حملے ہو رہے تھے اور وہ اکیلا ہی سب کا مقابلہ
کر رہا تھا۔جب میں نے قریب جا کر دیکھا تو وہ رسول کریم ع تھے۔ایسے جری
کے متعلق کون کہہ سکتا ہے کہ آپ نے بزدلی سے صلح کی۔صلح حدیبیہ کے موقع پر صحابہ
سخت جوش میں تھے، ان کی تلوار میں پھڑک رہی تھیں مگر آپ نے فرمایا کہ ہم صلح کر لیں
گے 18۔آپ نے تجارت بھی کی ہے اور ایسی کہ حضرت خدیجہ کے غلام کہتے ہیں کہ ہم
نے ایسا ایماندار کوئی نہیں دیکھا۔سب سے زیادہ نفع آپ کو ہوتا تھا۔آپ کی چیز میں
اگر کوئی نقص ہوتا تو آپ خود ہی اس کو ظاہر کر دیتے۔نتیجہ یہ تھا کہ گا ہک تلاش کر کے
آپ سے مال خریدتے تھے۔آپ کا غریبوں اور چھوٹوں سے معاملہ ایسا احسان کا تھا
کہ ایک دفعہ ایک شخص نے آپ کی گردن میں رسی ڈال دی کہ مجھے کچھ مال دو۔آپ
نے اسے کچھ نہیں کہا بلکہ صرف یہ جواب دیا کہ میں بخیل نہیں ہوں۔اگر میرے پاس
ہوتا تو میں ضرور دے دیتا 19۔اُس وقت آپ کے دس ہزار صحابی آپ کے پاس
موجود تھے۔اگر آپ ذرا سا بھی اشارہ کر دیتے تو وہ اس کی گردن اڑا دیتے۔مگر
آپ نے ذرا بھی خفگی کا اظہار نہیں کیا۔غور کرو کون ہے جو اپنے چھوٹوں سے ایسا
سلوک کرے۔ایک دفعہ حاتم طائی کے قبیلہ کے لوگ آئے تا حالات دیکھ کر اندازہ کریں کہ
سيرة النبي علي
323
جلد 3
مسلمانوں سے صلح کر لینی چاہئے یا جنگ۔ان کے سردار نے اپنے ساتھیوں سے کہا
میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ آپ نبی ہیں یا بادشاہ۔اس نے دیکھا کہ ایک بڑھیا آئی اور
آپ کو اپنے ساتھ علیحدہ لے جا کر کھڑی ہو گئی اور دیر تک باتیں کرتی رہی آپ اس
کے پاس کھڑے رہے۔اس سردار نے اپنے ساتھیوں سے کہا یہ شخص بادشاہ نہیں نبی
ہے۔دوسری قوم کے سفراء پاس بیٹھے ہیں مگر آپ اس وقت تک پوری توجہ سے ایک
بڑھیا کی باتیں سنتے رہے جب تک وہ خود نہ چلی گئی۔پھر بڑے لوگوں نے بھی آپ
سے باتیں کیں مگر ان سے بھی اعلیٰ نمونہ پیش کیا 20۔کسری نے اپنے گورنر کو کہلا بھیجا کہ اس شخص کو پکڑ کر میرے پاس بھیج دواس نے
اپنے آدمی آپ کے پاس بھیجے۔انہوں نے آ کر آپ سے کہا کہ آپ چلیں ہم کوشش
کریں گے کہ آپ کی جان بخشی ہو جائے مگر انکار سخت نقصان کا موجب ہو گا۔کسری
اُس وقت آدھی دنیا کا بادشاہ ہے اور وہ عرب کو تباہ کر دے گا۔آپ نے جواب کے
لئے ایک دن مقرر کیا اور جب مقررہ وقت پر وہ جواب کے لئے آئے تو آپ نے
فرمایا جا کر اپنے گورنر سے کہہ دو کہ میرے خدا نے تمہارے خداوند کو مار ڈالا ہے۔انہوں نے کہا اچھا ہم دیکھیں گے اگر آپ کی بات سچی ہوئی تو آپ بیشک نبی ہیں۔چند روز کے بعد ایران سے ایک جہاز آیا جس میں گورنر کے نام ایک خط تھا جس پر نئی
مہر تھی۔وہ حیران ہوا کہ کیا معاملہ ہے۔کھولا تو اس میں لکھا تھا اپنے باپ کے ظلموں
سے تنگ آ کر ہم نے اسے قتل کر دیا ہے۔اس نے عرب کے ایک شخص کے متعلق ایسا
ظالمانہ حکم دیا تھا اسے بھی منسوخ سمجھو 21۔غور کرو کہ غریب بڑھیا سے تو وہ معاملہ ہے
اور کسری جیسے جابر بادشاہ سے یہ کہ جا کر کہہ دو ہم تمہاری بات نہیں مانتے۔غیر قوموں کے لوگوں سے سلوک یہ ہے کہ سلمان فارسی آتے ہیں اور
غیر لوگوں میں ہونے کی وجہ سے اجنبیت محسوس کرتے ہیں۔آپ ان کی دلجوئی کا
اس حد تک خیال رکھتے ہیں کہ فرماتے ہیں سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ 22 سلمان
سيرة النبي عمال
324
جلد 3
ہمارے رشتہ داروں میں سے ہے۔اس کے بعد وہ اپنے آپ کو کس طرح امن میں نہ
سمجھتا ہو گا۔غرضیکہ ہر شخص خواہ وہ کن حالات میں ہو آپ کے متعلق کہہ سکتا ہے کہ
6
آپ ہم میں سے ہیں۔لیکن جو مثالیں میں نے اوپر پیش کی ہیں ان کی بنا پر مسلمان تو کہہ سکتے ہیں کہ
آپ ہم میں سے ہیں مگر ایک غیر مسلم کس طرح یہ کہ سکتا ہے لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ
قرآن کریم کا یہ دعوی ہے کہ سب گزشتہ بزرگوں کی ضروری اور اچھی تعلیم اس میں ہے
اور اس لحاظ سے ہر غیر مسلم بھی کہہ سکتا ہے کہ محمد ﷺ ہم میں سے ہے۔دوسرا ذریعہ
یہ ہے کہ آپ نے تمام گزشتہ انبیاء کی تصدیق کی۔خدا تعالیٰ نے آپ سے فرمایا کہ
اِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ 23 اور جب ہر قوم میں نبی ہوئے ہیں اور ادھر
صلى الله
آپ نے فرمایا کہ تمام انبیاء بھائی بھائی ہیں تو ماننا پڑے گا کہ محمد علی ، حضرت رام،
کرشن، موسی، عیسی، زرتشت، کنفیوشس علیهم السلام سب کے بھائی تھے اور اس طرح
ہندوستانی، ایرانی، مصری ، جاپانی، چینی ہر ایک کہہ سکتا ہے کہ مُحَمَّدٌ مِنْ أَنْفُسِنَا
کیونکہ آپ سب انبیاء کی اسی طرح تصدیق کرتے ہیں جس طرح خود ان کے ماننے
والے کرتے ہیں۔پس اس قول میں محمد رسول اللہ ﷺ اور ساری اقوام شامل ہیں اور
ہر ایک قوم کہہ سکتی ہے کہ محمد ﷺ ہم میں سے ہے۔بعض عیسائی آپ کے متعلق لکھتے
ہیں کہ آپ ایک اچھے عیسائی تھے۔مگر حقیقت یہ ہے کہ آپ اچھے عیسائی ، موسائی،
بدھ سب کچھ تھے کیونکہ آپ مسلمان تھے اور مسلمان کے معنے ہی یہ ہیں جو سب
صداقتوں کو ماننے والا ہو۔پس جہاں قرآن کا یہ دعوی ہے کہ محمد تو تم میں سے ہے
صلى
وہاں آپ کی زندگی کا ہر شعبہ اس دعویٰ کی دلیل ہے۔تیسری صفت جو قرآن کریم نے آپ کی بیان فرمائی وہ یہ ہے کہ عَزِیز
عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ تمہارے اوپر تکلیف اس پر گراں گزرتی ہے۔عزیز میں صرف
شاق کا مفہوم ہی نہیں بلکہ یہ عزت سے نکلا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ تمہیں بڑی چیز
سيرة النبي علي
325
جلد 3
دیکھنا چاہتا ہے۔میں بتاتا ہوں کہ کس طرح غیر قوموں کی تکلیف کے متعلق بھی آپ کو
خیال رہتا تھا اور اس طرح اپنوں کو اخلاق کے بلند مقام پر آپ دیکھنا چاہتے تھے۔ایک دفعہ ایک یہودی سے حضرت ابوبکر کی گفتگو ہو رہی تھی۔اس نے حضرت موسی کو
صلى الله
آنحضرت ﷺ پر فضیلت دی اور آپ نے اسے تھپڑ مار دیا۔وہ شکایت لے کر
آنحضرت ﷺ کے پاس آیا۔آپ نے حضرت ابوبکر سے فرمایا مجھے یونہی دوسروں پر
فضیلت نہ دیا کرو 24۔بعض نادان کہتے ہیں یہ پہلا زمانہ تھا جب آپ واقعی اپنے
آپ کو حضرت موسی سے افضل نہ سمجھتے تھے حالانکہ یہ سراسر غلط ہے۔آپ کو پہلے دن
سے ہی اپنے مقام اور افضل ہونے کا علم تھا۔اس میں تو آپ نے اپنی امت کو سبق
دیا ہے کہ ایسی باتیں نہ کیا کرو جس سے دوسروں کو تکلیف ہو۔دیکھو کس قدر
دوسروں کے احساسات کا احترام مدنظر ہے۔آپ نے بتایا کہ میری فضیلت کا
اظہار وعظ ونصیحت کے طور پر کیا کرو۔لڑائی کے وقت یا غصہ کی حالت میں نہ کرو۔پھر
آپ نے فرمایا کہ دوسروں کے بزرگوں کی عزت کرو اور ان کی مذمت نہ کیا کر و 25 بلکہ
قرآن نے تو غیر اللہ معبودوں کو بھی گالی دینے سے منع فرمایا چنانچہ ارشاد ہوتا ہے
لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ 26 یعنی
دوسروں کے بتوں کو بھی برا نہ کہا کرو کیونکہ وہ نادانی سے خدا کو برا کہہ کر خواہ مخواہ
عذاب کے پنجے میں گرفتار ہوں گے۔کس قدر انصاف کا خیال ہے۔پھر غیر یعنی دشمن
سے سلوک یہ ہے کہ فرمایا لڑائی میں بھی انصاف کیا کرو۔جتنی تعدی دوسرا تم پر کرتا ہے تم
بھی اتنی ہی کرو اس سے زیادہ نہ کرو۔اور جب دوسرا صلح کی درخواست کرے تو خواہ
لڑائی تمہارے ہی حق میں ہو فوراً صلح کر لو۔اور تاریخ میں کوئی مثال ایسی نہیں کہ کسی نے
مسلمانوں سے صلح کی درخواست کی ہو اور انہوں نے انکار کر دیا ہو۔صلح حدیبیہ کے موقع
پر حضرت علیؓ نے مسودہ لکھا کہ اس معاہدہ میں ایک طرف محمد رسول اللہ ہیں۔کفار نے
اس پر اعتراض کیا۔آپ نے فرمایا رسول اللہ کا لفظ مٹا دو۔حضرت علیؓ نے عرض کیا
سيرة النبي علي
326
جلد 3
میں کس طرح مٹا سکتا ہوں۔آپ نے اپنے ہاتھ سے یہ الفاظ کاٹ دیئے 27۔حالانکہ
صاف بات تھی آپ کہہ سکتے تھے کہ یہ میرے دستخط ہیں تمہارے تو نہیں مگر آپ نے
دوسروں کے احساسات کا پورا پورا لحاظ رکھا اور ہر حالت میں صلح کر لی۔آپ جس وقت مبعوث ہوئے اس وقت دنیا میں غلام، عورت اور Depressed
Classes ان تینوں پر سخت ظلم ہوتا تھا۔آپ نے سب کو آزادی بخشی۔آپ چونکہ
عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّم تھے اس لئے اس ظلم اور تعدی کو برداشت نہ کر سکے اور
جب تک سب کو آزاد نہ کیا آپ کو چین نہیں آیا۔اس زمانہ میں جبکہ غلام کو جان سے
بھی مار دیا جاتا تو کوئی ظلم نہ سمجھا جاتا تھا آپ نے حکم دیا کہ جو شخص کسی غلام کو مارے گا
تو اس کا غلام آزاد سمجھا جائے گا۔پھر فرمایا جیسا خود کھاؤ ان کو کھلاؤ اور جیسا خود پہنو
ان کو پہناؤ۔وہ کام ان سے نہ لو جو خود کرنا پسند نہ کرتے ہو مثلاً چوہڑوں وغیرہ کا کام اور
جو کام انہیں دو اس میں ان کی مدد کرو۔اور اس طرح وہ تمام تکالیف جو غلاموں کو تھیں
آپ نے دور کر دیں۔پھر غلاموں کے متعلق فرمایا إِمَّا مَنَّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءَ 28 یعنی
یا تو انہیں بطور احسان چھوڑ دو یا تاوان وصول کر کے چھوڑ دو۔غلامی صرف جنگی قیدی کی
صورت میں جائز رکھی اور دنیا میں کون ہے جو جنگی قیدی کو بغیر تاوان لئے چھوڑ دے۔آپ نے یہ فیصلہ فرما دیا کہ ساری عمر کے لئے کسی کو غلام رکھنا قطعاً نا جائز ہے۔اس
وقت تک رکھ سکتے ہو کہ جب تک وہ تاوان ادا نہ کرے اور یا اسے بطور احسان نہ چھوڑ
دو۔اور جنگی قیدی بنا لینے کا حکم دینے کی وجہ سے اسلام پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا کیونکہ
-
اگر سزا نہ رکھی جائے تو ایک قوم یا خود مٹ جاوے گی یا دوسرے اسے مٹا دیں گے۔پھر عورتیں فروخت کر دی جاتی تھیں، انہیں بطور ورثہ تقسیم کیا جاتا تھا، لڑکیاں
زندہ درگور کر دی جاتی تھیں ، عورتوں کو بیحد ذلیل اور بے عزت سمجھا جاتا تھا مگر آپ
نے فرمایا خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لاهله 29 اور اس طرح عورتوں پر تمام مظالم کا انسداد کر
دیا۔تفصیلات میں اس وقت بیان نہیں کر سکتا یہ اصولی تعلیم ہے۔لڑکیوں کے متعلق
سيرة النبي علي
327
جلد 3
فرمایا جس کے پاس دولڑکیاں ہوں اور وہ ان کی اچھی تربیت کرے، انہیں اعلیٰ اخلاق
سکھائے ، لکھائے ، پڑھائے اس کا گھر جنت میں ہو گا 30 ماؤں کے متعلق حکم دیا کہ
انہیں اف تک نہ کہو 31 بہنوں کو وراث بنایا۔گویا عورتوں کی تکلیف بھی آپ سے نہ
دیکھی گئی اور ان کو بھی آزادی دی۔تیسری Depressed Classes جو ہیں ان
کے متعلق فرمایا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اَنْفُكُمْ 32 یہ مت خیال کرو کہ
فلاں اعلیٰ و فلاں ادنی ہے۔خدا کے نزدیک مکرم وہی ہے جو زیادہ متقی ہو۔ان
غریبوں کو جو مظالم کے پنجوں میں پھنسے ہوئے تھے یہ کہہ کر اٹھایا کہ خدا کے نزدیک
معزز و مکرم وہی ہے جس کے اخلاق اعلیٰ ہوں اور جو تقویٰ میں بڑھا ہوا ہو۔غور
کرو! کتنا عظیم الشان اعلان ہے۔چند ایک جملے ہیں مگر تمام پست اقوام کو پستی سے
نکال کر بلند ترین مقام پر کھڑا ہونے کا موقع بہم پہنچا دیا ہے۔آج بھی ان اقوام
سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص یہاں موجود ہو تو میں اسے کہوں گا کہ تمہاری تکلیف بھی
محمد رسول اللہ ﷺ سے نہ دیکھی گئی اور آپ کا دل دکھا اور آپ نے تمہاری آزادی
کا اعلان بھی کر دیا۔بعض اقوام قابلیت کے لحاظ سے اپنے آپ کو اعلیٰ سمجھتی ہیں اور
دوسروں کو اپنے سے ادنیٰ و حقیر۔مثلاً آج کل امریکہ والے اپنے آپ کو
Superman سمجھتے ہیں۔آپ نے اس تکلیف سے بھی روکنے کا انتظام کیا اور فرمایا
لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُوْنُوا خَيْرًا مِّنْهُمْ 33 یعنی کوئی قوم
اپنی ترقی کی وجہ سے دوسری کو کمتر نہ سمجھے بالکل ممکن ہے کل وہ گر جائے اور دوسری
بڑھ جائے کیونکہ یہ سلسلہ دنیا میں ہمیشہ جاری ہے۔آج کوئی قوم ترقی کرتی ہے اور کل
کوئی۔اس لئے ایک دوسرے کو عزت کی نگاہ سے دیکھو۔غرض ایسی اعلیٰ درجہ کی
مساوات قائم کی کہ دنیا جس ذلت میں پڑی تھی اس سے اسے چھڑا دیا اور یہ عَزِيزٌ
عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ کی صفت کا ظہور ہے۔چوتھی بات آپ کے متعلق یہ فرمائی کہ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ زبر دست امتیاز