رسول کریمﷺ کے پانچ عظیم الشان اوصاف

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 3

سيرة النبي عمال
328
جلد 3
ہے۔دنیا میں عام دستور ہے کہ لوگ ایک اصول کو پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں یہ نہیں دیکھتے
کہ دوسروں کو اس سے فائدہ ہوگا یا نقصان۔آج کل طبیب لوگ ڈاکٹروں کی تحقیر
کرتے ہیں اور ڈاکٹر اطبا کی مذمت، ہومیو پیتھک والے ایلوپیتھی کو برا کہتے ہیں۔ان
کا خیال ہے کہ جب خدا نے بعض چیزوں میں ایسی خصوصیات رکھی ہیں کہ ذراسی
دوا سے فائدہ ہو جائے تو یہ لوگ انسان کے دشمن ہیں جو اتنی بڑی بڑی Doses دیتے
ہیں انہوں نے دنیا کی صحت کا ستیا ناس کر دیا ہے اور یہ نہیں سوچتے کہ خدا تعالیٰ نے
سب چیزوں میں فوائد رکھے ہیں۔لالہ لاجپت رائے کی صحت خراب تھی۔انہوں نے
بڑے بڑے ڈاکٹروں سے علاج کرایا کوئی فائدہ نہ ہوا۔آخر حکیم نابینا صاحب سے
علاج کرایا اور انہیں شفا ہو گئی۔اسی طرح ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب کو پتھری تھی۔انہیں
بھی ڈاکٹروں کے علاج سے صحت نہ ہوئی اور حکیم نابینا صاحب کے علاج سے وہ صحت
یاب ہو گئے۔پھر بعض مریض ایسے ہیں کہ طبیب سالہا سال علاج کرتے رہے مگر
آرام نہ ہوا اور ڈاکٹری علاج سے دنوں میں فائدہ ہو گیا۔اگر انسان کی زندگی کی قدر
ان لوگوں کے مدنظر ہوتی تو چاہئے تھا اپنے اپنے اصل کے ہی پیچھے نہ پڑے رہتے بلکہ
اگر ڈاکٹری علاج میں کوئی کوتاہی ہوتی تو ڈاکٹر خود کہہ دیتا کسی طبیب سے بھی مشورہ کر
لو اور طبیب ڈاکٹر کے پاس جانے کی رائے دیتا لیکن حالت یہ ہے کہ مریض خواہ مر
جائے ہر ایک اپنی سائنس کو ہی برتر ثابت کرنے کی فکر میں رہتا ہے۔مگر اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کا مقصد یہ ہے کہ بندوں کا فائدہ ہو۔یہ نہیں کہ کھڑے
ہو کر نماز پڑھنے کا حکم ہے تو خواہ ٹانگیں سوکھ جائیں ضرور کھڑے ہی ہو کر پڑھو بلکہ بیٹھ
کر بلکہ ضرورت کے وقت لیٹ کر بھی پڑھ سکتے ہو۔پھر یہ نہیں کہ ضرور سال میں
پچاس روپیہ صدقہ کرو۔اگر نہیں تو چھپیں ہیں، پندرہ، دس جس قدر توفیق ہو کر سکتے
ہو۔اگر بالکل توفیق نہ ہو تو دل کی نیکی ہی کافی ہے۔غرضیکہ حالات کی تبدیلی کے
ساتھ تم بھی بدل سکتے ہو۔میں اس وقت تفصیلات چھوڑتا ہوں۔آپ نے روزہ، حج،
صلى الله

سيرة النبي م
329
جلد 3
زکوۃ وغیرہ سب کیلئے Alternatives رکھے ہیں۔صدقہ اور جہاد وغیرہ احکامات
کے بغیر بھی انسان خدا تعالیٰ کو راضی کر سکتا ہے۔ایک دفعہ آپ جہاد پر جا رہے تھے اور
فرمایا بعض لوگ ایسے ہیں جو اگر چہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں مگر ہم کسی وادی میں نہیں
ہوتے مگر وہ ہمارے ساتھ شریک ہوتے ہیں اور وہ ثواب میں برابر ہمارے شریک
ہیں۔صحابہ نے عرض کیا یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ تکالیف ہم اٹھائیں اور وہ ثواب میں
ہمارے شریک ہو جائیں۔آپ نے فرمایا یہ وہ لولے لنگڑے، اندھے اور معذور لوگ
ہیں جو عدم شمولیت کی وجہ سے دلوں میں بے حد ملول ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں ثواب سے
محروم نہیں رکھنا چاہتا 34۔غرض آپ کی تعلیم میں ہر انسان اور اس کی ہر حالت کا علاج
موجود ہے۔یہ نہیں کہ خواہ کیسی مصیبت ہوا ایک خاص اصول کی پیروی ضروری ہے بلکہ
اصل یہ ہے کہ انسان کی نجات مقصود ہے۔پانچویں بات یہ فرمائی بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِیم دنیا میں ایک مرض یہ ہے
کہ جب کوئی شخص دنیا پر یا کسی خاص قوم پر کوئی احسان کرتا ہے تو پھر وہ توقع رکھتا ہے
کہ لوگ میرا شکر یہ ادا کریں ، میری قدر کریں اور کہیں کہ آپ نے بڑا احسان کیا۔مگر
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بجائے ایسی امید اور توقع کے یہ رسول جو لوگ اس کی بات مانتے
ہیں یہ خود ان کی خدمت کرتا ہے، احسان کر کے خود ممنون ہوتا ہے،شکر کے مواقع پیدا
کر کے خود مشکور ہوتا ہے اور اس مقام پر وہی شخص کھڑا ہوسکتا ہے جو خود بڑائی کی
خواہش نہ رکھتا ہو بلکہ رسول ہو اور خدا کی طرف سے مجبور کر کے اس مقام پر کھڑا کیا
گیا ہو۔افسوس ہے کہ اس وقت میں زیادہ تفصیل سے نہیں بول سکتا کیونکہ ایک تو
کمزوری محسوس ہونے لگی ہے اور دوسرے میں دیکھتا ہوں دھوپ بھی زرد ہوتی جارہی
ہے اور وقت زیادہ ہو گیا ہے۔پھر کئی ایک باتیں میں بیان کر چکا ہوں اور میرا خیال
ہے کئی لوگ اس پر مزید غور کر کے اور نکات بھی نکال سکتے ہیں۔اگر کسی کے دل میں یہ

سيرة النبي عليه
330
جلد 3
تحریک یعنی اور غور کر کے نئی باتیں پیدا کرنے کی طرف توجہ ہو جائے تو یہ بھی بہت
کامیابی ہے۔وگر نہ پھر کبھی اگر خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو خود ہی کسی موقع پر بیان
کروں گا۔خاتمہ پر ایک بات اور کہنا چاہتا ہوں کہ اختلاف دنیا سے کبھی مٹ نہیں
سکتا۔اور جب تک مسلمان اس کوشش میں رہیں گے کہ اختلاف مٹا کر صلح کریں وہ کبھی
کامیاب نہ ہو سکیں گے۔صلح اسی اصول پر ہوسکتی ہے جو رسول کریم ﷺ نے سکھایا ہے
کہ اختلافات کو قائم رکھ کر صلح کرو۔پس اختلافات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کو چاہئے متحدہ امور میں اکٹھے
ہو جائیں کیونکہ کامیابی کا صرف یہی راستہ ہے۔“ (الفضل 24 نومبر ، 6 دسمبر 1931ء)۔66
1 : مسلم کتاب الایمان باب تحريم قتل الكافر بعد قوله لا اله الا الله صفحه 56 حدیث نمبر
277 مطبوعہ ریاض 2000 ء الطبعة الثانية میں افلا شققت عن قلبہ“ کے الفاظ ہیں
2:بخارى كتاب الجهاد والسير باب ان الله يؤيد الدين بالرجل الفاجر صفحه 507،506
حدیث نمبر 3062 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
3: التوبة: 128
:4 گیا۔ہندوستان کا تجارتی شہر۔یہاں کا وشنو مندر قابل ذکر ہے۔بودھ گیا جو گوتم بدھ کے نروان
کا مقام تھا قریب ہی ہے۔( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 2 صفحہ 1299 مطبوعہ لاہور 1988 ء)
5 الكهف : 111
6: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول حديث رسول الله الله عن حلف الفضول
صفحه 172 ، 173 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى
7 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول امر الاراشى الذى باع اباجهل ابله صفحه 441،
442 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى
8:بخاری کتاب الاذان باب من صلى بالناس فذكر حاجة فتخطاهم صفحه 139 حديث نمبر
851 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية

سيرة النبي عليه
331
جلد 3
9: بخارى كتاب الرقاق باب كيف كان عيش النبي صلى الله عليه وسلم و اصحابه
صفحه 1120 حدیث نمبر 6452 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
10:بخارى كتاب الرقاق باب كيف كان عيش النبي الله واصحابه صفحه 221 حدیث نمبر
1382 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
11: مسند احمد بن حنبل مترجم اردو جلد 11 مسند عائشہ صفحہ 101 حدیث نمبر 24854 مکتبہ رحمانیہ
لاہور
الله عليه وسلم
12: بخارى كتاب الزكوة باب ما يذكر فى الصدقة للنبي صلى
وسلم واهله صفحه 242 حدیث نمبر 1491 مطبوعہ رياض 1999 الطبعة الثانية
13 ترمذی ابواب الدعوات باب ماجاء في التسبيح والتكبير والتحميد عند المنام
صفحہ 778 حدیث نمبر 2408 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
:14: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول سعى الرسول الى ثقيف يطلب النصرة
صفحہ 474 475 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الأولى
:15: السيرة الحلبية الجزء الثالث فتح مكة شرّفها الله تعالى صفحه 207 208
مطبوعہ بیروت 2012 الطبعة الاولى
16 بخاری کتاب المغازی باب غزوة ذات الرقاع صفحه 700 حدیث نمبر 4135 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
17: بخاری کتاب المغازى باب قول الله تعالى و يوم حنين اذا اعجبتكم كثرتكم
صفحہ 729 حدیث نمبر 4316 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
18: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانى بيعة الرضوان صفحه 1107،1106
مطبوعہ دمشق 2005ءالطبعة الاولى
19 تاريخ الطبرى الجزء الثانى امر اموال هوازن وعطايا المؤلفة قلوبهم منها صفح
174 ، 175 مطبوعہ بیروت 2012ء الطبعة الخامسة

سيرة النبي عليه
332
جلد 3
صلى الله :20: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانى قدوم عدى على الرسول عالية واسلامة
صفحه 1383 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الأولى
21 تاريخ الطبرى الجزء الثانى ذكر خروج رسل رسول الله الى الملوک صفحه
133 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الخامسة
22 اسد الغابة في معرفة الصحابة الجزء الثانى سلمان الفارسی صفحہ 313 مطبوعہ بیروت
2006ء الطبعة الاولى
23: فاطر: 25
24: مسلم كتاب الفضائل باب من فضائل موسى صفحه 1044 حدیث نمبر 6153 مطبوعہ ریاض
2000ء الطبعة الثانية
25 ابن ماجه كتاب الادب باب اذا اتاكم كريم قوم فاكرموه صفحه 531 حدیث نمبر
3712 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
26: الانعام: 109
27 تاريخ الطبري المجلد الثاني ذكر الخبر عن عمرة النبي علا صفحہ 123 مطبوعہ بیروت
2012 الطبعة الخامسة
28: محمد : 5
29 سنن ابن ماجه ابواب النكاح باب حسن معاشرة النساء صفحه 283 حدیث نمبر 1977
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
30 مسلم كتاب البر والصلة والادب باب فضل الاحسان الى البنات صفحه 1146
حدیث نمبر 6695 مطبوعہ ریاض 2000 ، الطبعة الاولى
:31 بنی اسرائیل: 24
32: الحجرات : 14
33: الحجرات : 12

سيرة النبي عمال
333
:34:بخارى كتاب المغازى باب نزول النبي صلى
حدیث نمبر 4423 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
الله
جلد 3
عليه وسلم الحجر صفحه 753

آج 10 میں سے 10 باقی