قرآن کریم کو لانے والے انسان کی فضیلت
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)
سيرة النبي علي
337
جلد 3
قرآن کریم کو لانے والے انسان کی فضیلت
28 دسمبر 1931ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر حضرت مصلح موعود نے کتب
سابقہ پر قرآن کریم کی افضلیت کے بارہ میں خطاب فرمایا جس میں رسول کریم علی
کی سیرت پر درج ذیل الفاظ میں روشنی ڈالی :۔وو
ہر کلام جو نازل ہوتا ہے اس کی عظمت اور افضلیت اس لانے والے کے
ساتھ بھی تعلق رکھتی ہے جس کے ذریعے وہ آتا ہے۔کیونکہ پیغامبر پیغام کی حیثیت
سے بھیجے جاتے ہیں۔مثلاً ایک بادشاہ جس نے اپنے کمرہ کی صفائی کرانی ہے وہ
چوبدار سے کہے گا کہ صفائی کرنے والے کو بلاؤ۔لیکن اگر اسے یہ کہنا ہوگا کہ فلاں
بادشاہ کو ملاقات کیلئے بلاؤ تو چوبدار سے نہیں کہے گا بلکہ وزیر سے کہے گا اور وہ یہ پیغام
پہنچائے گا کہ بادشاہ کی خواہش ہے کہ آپ سے ملاقات کریں۔غرض پیغام کی افضلیت پیغامبر کے ساتھ وابستہ ہوتی ہے۔سفراء جو بادشاہوں
کے خطوط لے کر جاتے ہیں ان کے متعلق بھی یہ دیکھا جاتا ہے کہ بلند پایہ رکھنے والے
ہوں۔اسی طرح اعلیٰ درجہ کے کلام کو سمجھانے کے لئے اعلیٰ درجہ کے علم کی ضرورت
ہوتی ہے۔اگر کوئی کتاب علمی لحاظ سے بہت بلند مرتبہ رکھتی ہو تو اس کو پڑھانے والے
کے لئے بھی اعلیٰ تعلیم کی ضرورت ہوگی۔ایم۔اے کے طلباء کو پڑھانے والا معمولی
قابلیت کا آدمی نہیں ہو سکتا۔اگر کسی جگہ کوئی پرائمری پاس پڑھانے کے لئے بھیجا جائے
تو سمجھا جائے گا کہ ابتدائی قاعدہ پڑھایا جائے گا۔اگر انٹرنس پاس بھیجا جاتا ہے تو سمجھا
جائے گا کہ چوتھی پانچویں جماعت کو پڑھائے گا۔اگر گر یجو یٹ بھیجا جاتا ہے تو نویں
سيرة النبي عليه
338
جلد 3
دسویں کو پڑھائے گا۔اور اگر مشہور ڈگری یافتہ بھیجا جائے تو سمجھا جائے گا کہ بڑی
جماعتوں کے لئے ہے۔اسی طرح الہامی کتاب لانے والے کی شخصیت سے بھی کتاب
کی افضلیت یا عدم افضلیت کا پتہ لگ جاتا ہے۔لیکن اگر خود کتاب ہی اس کی
افضلیت ثابت کر دے تو یہ اور بھی اعلیٰ بات سمجھی جائے گی کہ اس نے اس شق میں بھی
خود ہی ثبوت دے دیا اور کسی اور ثبوت کی محتاج نہ ہوئی۔غرض چونکہ اس انسان کے
چلن کا جس پر کتاب نازل ہوئی ہو کتاب کی اشاعت پر خاص اثر پڑتا ہے اس لئے
وہی کتاب کامل ہو سکتی ہے جو اس کے کریکٹر کو نمایاں طور پر پیش کرے تا کہ لوگ
اس کے منبع کی نسبت شبہ میں نہ رہیں۔پس یہ ثابت کرنے کے لئے کہ قرآن کا منبع
مشتبہ نہیں بلکہ اعلیٰ درجہ کی زبان پر جاری ہوا ہے یہ ضروری ہے کہ قرآن ثابت
کرے کہ اس کے لانے والا ایک مقدس اور بے عیب انسان تھا کیونکہ جب تک یہ
ثابت نہ ہو باوجود کتاب کے کامل وافضل ہونے کے انسان کے دل میں ایک شبہ
رہتا ہے کہ نہ معلوم اس کا لانے والا کیسا انسان تھا اور دوسرا شبہ یہ رہتا ہے کہ نہ
معلوم اس کتاب نے اس کے پہلے مخاطب پر کیا اثر کیا۔اگر اس پر اچھا اثر نہیں کیا تو
ہم پر کیا اثر کرے گی۔اور اگر اس نے اپنے پہلے مخاطب کو فائدہ نہیں پہنچایا تو ہمیں
کیا پہنچا سکے گی۔پس کتاب کی افضلیت پر بحث کرتے ہوئے ہمیں کتاب لانے
والے کے اخلاق پر اور لانے والے کی افضلیت پر بحث کرتے ہوئے اس کے
پیش کردہ خیالات پر ضرور بحث کرنی ہوگی۔قرآن کریم کو یہ فضیلت بھی دوسری کتب پر حاصل ہے یعنی اس کا لانے والا
انسان دوسرے انسانوں سے خواہ وہ کوئی ہوں افضل ہے۔اور مزید افضلیت یہ ہے
که قرآن کریم اس دلیل کے محفوظ رکھنے میں کسی دوسرے کا محتاج نہیں ہے اس دلیل
کو بھی خود اس نے ہی محفوظ کر دیا ہے۔یہاں تک کہ میور جیسا متعصب انسان بھی لکھتا
ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے حالات کا بہترین منبع قرآن ہے 1۔اس موقع پر وہ
سيرة النبي عمال
339
جلد 3
حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کا یہ قول نقل کرتا ہے کہ كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآن یعنی
رسول کریم ﷺ کے اخلاق کے متعلق قرآن کو دیکھ لو۔آپ کے تمام اخلاق قرآنی
معیار کے مطابق تھے۔پس قرآن کریم یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس نے کم از کم ایک شخص
اپنے معیار کے مطابق پیدا کر لیا ہے اس لئے ہم اس کی تعلیم کے متعلق یہ شبہ نہیں کر
سکتے کہ (1) وہ قابل عمل نہیں (2) یا یہ کہ اس نے اپنے لانے والے کی اصلاح نہیں
کی تو دوسروں کی کیا کرے گا۔کیونکہ محمد علیہ نے اس پر عمل کیا اور اعلیٰ درجہ کے انسان
بن گئے۔پس کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ قرآن نے لانے والے کو کیا فائدہ پہنچایا کہ
ہمیں پہنچائے گا۔میں نے جو یہ بتایا ہے کہ الہامی کتاب کی افضلیت کی یہ بھی دلیل ہے کہ اس کا
لانے والا دوسروں سے افضل ہو یہ بھی قرآن خود ہی بیان کرتا ہے۔اس دلیل کا خلاصہ
یہ ہے کہ نبی کی پہلی زندگی بھی پاک اور کامل ہونی چاہئے اور دعوی کے بعد کی زندگی بھی
مطابق وحی ہونی چاہئے۔پہلی زندگی کے متعلق خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا۔وَإِذَا جَاءَتْهُمْ آيَةٌ قَالُوا لَنْ نُّؤْ مِنَ حَتَّى نُؤْتَى مِثْلَ مَا أُوتِيَ رُسُلُ
اللهِ اللهُ
أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوْا صَغَارٌ عِنْدَ اللهِ
وَعَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ - فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَّهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ
لِلْإِسْلَامِ ۚ وَمَنْ يُرِدْ اَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَضَعَدُ
فِي السَّمَاءِ كَذَلِكَ يَجْعَلُ اللهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُوْنَ 3 -
فرمایا: 'ان لوگوں کے سامنے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کوئی نشان پیش کرتا
ہے تو کہتے ہیں ہم کبھی نہیں مانیں گے جب تک ہمیں وہی کچھ نہ ملے جو اللہ کے
رسولوں کو ملا۔یعنی وحی اور الہام۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا ہر ایک پر وحی رسالت
نازل کی جائے۔اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ کسے رسول بنانا چاہئے۔وہ اس کے
احوال، اس کے افکار اور اس کے عادات دیکھتا ہے۔جو سب سے اعلیٰ ہو اسے
سيرة النبي عمال
340
جلد 3
رسالت کا منصب دیتا ہے۔تم جو یہ کہتے ہو کہ تمہیں بھی وہی کچھ ملنا چاہئے جو رسولوں کو
ملتا ہے کیا تم اپنی حالت کو نہیں دیکھتے۔تم تو گندے ہو اور گندوں کو ذلت ہی ملا کرتی
ہے۔رسالت تو بہت بڑی عزت ہے یہ پاک اور اعلیٰ پایہ کے انسان کو ملتی ہے۔تم کو تو
تمہارے مکروں کی وجہ سے عذاب ملے گا۔اللہ جس کو ہدایت دینا چاہتا ہے اس کا سینہ
اسلام کیلئے کھول دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کا سینہ تنگ کر دیتا ہے۔وہ نیک کام کرتے وقت یوں محسوس کرتا ہے کہ گویا پہاڑ پر چڑھ رہا ہے۔جولوگ ایمان
نہیں لاتے اللہ تعالیٰ اسی طرح ان سے سلوک کرتا ہے۔اس میں بتایا کہ (1) رسول بناتے وقت اللہ تعالیٰ اس آدمی کو دیکھتا ہے کہ وہ
کیسا ہے۔پس مجرموں کو رسالت نہیں مل سکتی انہیں تو ذلت ملے گی۔رسالت تو بڑی
بھاری عزت ہے۔(2) جو رسول بنتا ہے وہ پہلے بھی اللہ کا فرمانبردار ہوتا ہے۔الہی
احکام کی فرمانبرداری اس کی طبیعت میں داخل ہوتی ہے اور نیک تحریکوں کو قبول کرنے
میں وہ پیش پیش ہوتا ہے۔یہ گویا قرآن نے گر بتایا کہ انبیاء کی پہلی زندگی اعلیٰ ہونی چاہئے۔بیشک ایک ایسا
ص ولی ہوسکتا ہے جو ایک زمانہ تک عیوب میں مبتلا رہا ہو اور بعد میں اس نے تو بہ کر
لی ہو۔لیکن نبوت کے لئے ضروری ہے کہ پہلے ہی خاص طور پر اعلیٰ درجہ کی طہارت
اسے حاصل ہو۔(2) اور نبوت کی زندگی کے متعلق فرمایا فَالَّذِينَ عِنْدَ رَبِّكَ
يُسَبِّحُونَ لَهُ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَهُمْ لَا يَسْتَمُوْنَ 4 جن لوگوں کو خدا کا قرب
حاصل ہوتا ہے وہ رات دن اپنے اعمال سے دنیا کو بتاتے ہیں کہ خدا پاک ہے۔یعنی
انہیں جس قدر قرب عطا ہو اسی قدر وہ فرمانبردار ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح اپنے
ہر عمل سے ظاہر کرتے ہیں اور دنیا کو بتاتے ہیں کہ خدا نے یونہی انہیں نہیں چنا۔گویا وہ
اپنے اعمال سے خدا تعالیٰ کی پاکیزگی ظاہر کرتے ہیں اور اس بات کا ثبوت دیتے ہیں
کہ خدا نے غلط انتخاب نہیں کیا۔
سيرة النبي عمال
341
جلد 3
عليسة
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اب سوال یہ ہے کہ کیا رسول کریم میں ہے
بے
کی ذات کے متعلق بھی اس عام قاعدہ
نبوت سے پہلے کی پاکیزہ زندگی کے پورا ہونے کا کہیں ذکر ہے؟ سو
اس امر کے متعلق کہ رسول کریم ﷺ کی دعوئی سے پہلی زندگی بالکل پاک اور
عیب تھی خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُل لَّوْ شَاءَ اللَّهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا
اَدْرِيكُمْ بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ فرمایا اے
محمد ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ان سے کہہ دے کہ اگر اللہ چاہتا تو میں یہ کتاب پڑھ کر
تمہیں نہ سناتا۔یعنی اگر اللہ چاہتا تو کتاب ہی نہ بھیجتا اور نہ تمہیں اس تعلیم سے آگاہ
کرتا۔تمہیں علم ہے کہ میری زندگی کیسی پاکیزہ گزری ہے۔معمولی عمر نہیں بلکہ چالیس
سال کا لمبا عرصہ۔تم اسے جانتے ہو اور اس پر کوئی عیب نہیں لگا سکتے۔پھر کس طرح
خیال کر سکتے ہو کہ اب میں نے جھوٹ بنا لیا۔یہ پہلی زندگی کے متعلق رسول کریم
کا اعلان ہے اور کفار کے مقابلہ میں اعلان ہے جس کا وہ انکار نہیں کر سکتے تھے۔صلى الله
رسول کریم ﷺ کی اتباع میں خدا تعالیٰ کا قرب نبوت کی زندگی
کے متعلق ہم
قرآن کریم میں لکھا ہوا دیکھتے ہیں کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ
حَسَنَةٌ ؟ یہ رسول اس بات کا اعلیٰ نمونہ ہے کہ قرآن نے اس کی زندگی پر کیا اثر کیا۔اور
یہ کسی ایک قوم یا ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ ساری دنیا کیلئے نمونہ ہے جس کی انہیں
پیروی کرنی چاہئے۔ممکن ہے کوئی کہے کہ باقی انبیاء بھی ایسے ہی ہوں گے اس لئے
قرآن کی ایک اور آیت میں پیش کرتا ہوں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ اِنْ كُنْتُمْ
تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ
رَّحِيم 1۔یعنی اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تو ان سے کہہ دے ( یہ الفاظ بھی
رسول کریم ع کی کتنی شان بلند کا اظہار کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ اپنی طرف سے نہیں
سيرة النبي علي
342
جلد 3
الله
ہو
کہتا بلکہ رسول کریم ﷺ کے منہ سے کہلواتا ہے تا کہ دنیا کے لئے ایک چیلنج ہو۔گویا
اللہ تعالیٰ نے دنیا کو ایک چیلنج دیا اور کہا ان سے کہو ) اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے
اور تمہارے دل میں تڑپ ہے کہ اس کے محبوب بن جاؤ تو آؤ میں تمہیں ایسا گر بتاؤں
کہ تم عاشق ہو کر معشوق بن جاؤ اور وہ یہ ہے کہ فَاتَّبِعُونِی جس طرح میں کام کرتا
ہوں تم بھی کرو۔یہاں اَطِیعُونِی نہیں فرمایا بلکہ فَاتَّبِعُونِی فرمایا ہے یعنی اگر تم
اللہ تعالیٰ کے محبوب بننا چاہتے ہو تو جیسے محمد رسول اللہ و عمل کر رہے ہیں ویسے ہی تم
بھی کرو۔یہ نہیں فرمایا کہ محمد رسول اللہ ہے جو حکم دیں اس کی تعمیل کرو۔اس جگہ اتباع
کا لفظ ہے جس کے معنی ”قفی اثرہ کے ہوتے ہیں یعنی اس کے نقش قدم پر چلا۔اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے لئے اطاعت کا لفظ تو آتا ہے مگر اتباع کا نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ
شرائع سے بالا ہے۔لیکن رسول کیلئے اتباع اور اطاعت دونوں الفاظ آتے ہیں۔یعنی وہ حکم بھی دیتا ہے اور ان پر خود بھی عمل کرتا ہے۔پس فَاتَّبِعُونی کے یہ معنی ہیں
کہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ میں اطاعت الہی سے محبوب الہی بن گیا ہوں اگر
تم بھی میرے جیسے کام کرو گے تو تم بھی محبوب الہی بن جاؤ گے۔گویا خدا تعالیٰ نے
قرآن کریم کا دوسرا نام رسول کریم علیہ کے اعمال رکھا ہے۔66
اس کے بعد میں ان بعض اعتراضات
مخالفین اسلام کے اعتراضات کا رڈ
صلى الله
کو لیتا ہوں جو رسول کریم ﷺ کی
ذات پر کئے گئے ہیں اور بتاتا ہوں کہ کس طرح قرآن کریم نے ان کو رد کر کے آپ
کے بے عیب اور کامل ہونے کو ثابت کیا ہے۔کیونکہ قرآن نے رسول کریم ﷺ کی
پاکیزگی ثابت کرنے کا فرض خود اپنے ذمہ لیا ہے کسی بندہ پر نہیں چھوڑا۔پہلا
اعتراض جو رسول کریم ﷺ کی زندگی پر ہو سکتا تھا وہ یہ ہے کہ آپ کے دعوی کے
موجبات و محرکات کیا تھے ؟ یا یہ کہ قرآن پیش کرنے کا اصل باعث کیا تھا ؟ کوئی کہتا
آپ نَعُوذُ بِاللہ پاگل ہیں کوئی کہتا اسے جھوٹی خواہیں آتی ہیں، کوئی کہتا ساحر ہیں،
الله
سيرة النبي عليه
343
جلد 3
کوئی کہتا جھوٹ بولتے ہیں کوئی کہتا کا ہن ہیں۔غرض مختلف قسم کے خیالات لوگوں
کے دلوں میں پیدا ہوئے۔یہی خیالات آج تک چلتے چلے آتے ہیں۔جب بھی کوئی
صلى الله
مصنف رسول کریم علیہ کے خلاف لکھتا ہے تو یہی کہتا ہے آپ جھوٹے تھے اور کوئی
کہتا ہے کہ نَعُوذُ بِاللهِ آپ مجنون تھے۔پہلا اعتراض میں سب سے پہلے جنون کے اعتراض کو لیتا ہوں۔چونکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اتنی پاکیزہ تھی کہ منکر اس کے متعلق
کوئی حرف گیری نہیں کر سکتے تھے اس لئے جب آپ کا کلام سنتے تو یہ نہ کہہ سکتے کہ آپ
جھوٹے ہیں بلکہ یہ کہتے کہ پاگل ہے۔چونکہ مشرکانہ خیالات ان لوگوں کے دلوں میں
گڑے ہوئے تھے ادھر وہ سمجھتے تھے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) جھوٹ نہیں بول سکتے اس
لئے ان دونوں باتوں کے تصادم سے یہ خیال پیدا ہو جا تا کہ اس کی عقل ماری گئی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَقَالُوا يَا يُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ
اِنَّكَ لَمَجْنُونٌ : جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن پیش کیا تو لوگوں نے حیران ہو
کر کہ اب کس طرح انکار کریں یہ کہ دیا کہ اے وہ شخص جو کہتا ہے کہ مجھ پر خدا کا کلام
اترا ہے تیرا دماغ پھر گیا ہے اور تو پاگل ہو گیا ہے اس کا جواب قرآن کریم میں اس
طرح دیا گیا ہے کہ ن وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونِ وَ
إِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ فَسَتُبْصِرُ وَ يُبْصِرُونَ
بايكُمُ الْمَفْتُونُ و۔لوگ تجھے پاگل کہتے ہیں مگر ہم دوات اور قلم کو تیری سچائی
کے لئے شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔پاگل آخر کسے کہتے ہیں؟ اسے جس کی
عقل عام انسانوں کی عقل کی سطح سے نیچے ہوتی ہے۔ورنہ پاگلوں میں بھی کچھ نہ کچھ
عقل تو ہوتی ہے۔وہ کھانا کھاتے اور کپڑا پہنتے اور پانی پیتے ہیں۔پاگل انہیں اس
لئے کہتے ہیں کہ ادنی معیار عقل جو قرار دیا جاتا ہے اس سے ان کی عقل کم ہو جاتی
ہے۔خدا تعالیٰ رسول کریم ﷺ کو پاگل کہنے والوں کے متعلق فرماتا ہے تم اسے پاگل
سيرة النبي مله
344
جلد 3
کہتے ہو مگر سب سے زیادہ عقلمند لکھنے پڑھنے والے عالم سمجھے جاتے ہیں اور مصنفین کو بڑا
دانا تسلیم کیا جاتا ہے۔ہم کہتے ہیں ان عقلمندوں کی باتیں مقابلہ کیلئے لاؤ۔دنیا کی تمام
کتا ہیں جو اب تک لکھی جا چکی ہیں انہیں اکٹھا کر کے لاؤ۔یہ نہیں فرمایا کہ جو اپنی
طرف سے لوگوں نے لکھی ہیں بلکہ فرمایا جو لکھی گئی ہیں گو یا مذہبی اور آسمانی کتابیں بھی
لے آؤ یا اعلیٰ درجہ کے علوم کی کتابیں جو لائبریریوں میں محفوظ رکھی جاتی ہیں وہ نکال کر
لاؤ۔اگر یہ سب کی سب کتابیں اس کے مقابلہ میں پیچ ثابت ہوں تو انہیں ماننا چاہئے
کہ مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونِ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تو مجنون نہیں ہے۔دیکھو! یہ کتنا بڑا دعوئی ہے اور کتنی زبر دست دلیل ہے۔یہ اُس زمانہ کے لوگوں کو دلیل
دی۔اور بعد میں آنے والوں کو یہ دلیل دی کہ وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُوْنِ -
آئندہ بھی جو لوگ تجھے پاگل کہیں گے ہم انہیں کہیں گے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )
اب تو تمہارے سامنے نہیں مگر اس کے کارناموں کے نتائج تمہارے سامنے ہیں۔پاگل جو کام کرتا ہے اس کی کوئی جز انہیں ہوتی۔کیا جب کوئی پاگل بادشاہ بن جاتا ہے
تو اسے کوئی ٹیکس ادا کیا کرتا ہے یا ڈاکٹر بن جاتا ہے تو کوئی اس سے علاج کراتا ہے یا
کوئی نبی بنتا ہے تو کوئی اس کا مرید بنتا ہے؟ مگر رسول کریم ﷺ کے متعلق فرمایا کہ ہم
اس کے کاموں کا وہ اجر دیں گے جو کبھی کا ٹا نہیں جائے گا۔کوئی زمانہ ایسا نہیں آئے گا
جب اس کے اعمال کا اجر نہ مل رہا ہوگا۔جب بھی کوئی پاگل ہونے کا اعتراض کرے
اس کے سامنے یہ بات رکھ دی جائے کہ پاگل کے کام کا تو نتیجہ اُس وقت بھی نہیں نکلتا
جب وہ کر رہا ہوتا ہے مگر رسول کریم علیہ کے متعلق دیکھو کہ کئی سو سال گزر جانے کے
بعد بھی نتائج نکل رہے ہیں۔پھر فرمایا ہم ایک اور بات بتاتے ہیں وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ۔پاگل کو
پاگل کہو تو وہ تھپڑ مارے گا لیکن عقلمند برداشت کر لے گا۔اگر یہ لوگ تجھے پاگل سمجھتے تو
تیری مجلس میں آکر تجھے پاگل نہ کہتے بلکہ تجھ سے دور بھاگتے۔یہ جو تیرے سامنے تجھے
الله
سيرة النبي علي
345
جلد 3
پاگل کہتے ہیں یہی ثبوت ہے اس بات کا کہ تو پاگل نہیں ہے اور آئندہ آنے والوں
کے لئے یہ ثبوت ہے کہ یہ پاگل کہنے والوں کے متعلق تو یہ تعلیم دیتا ہے کہ ان کے برا بھلا
کہنے پر چپ رہو۔کیا ایسا بھی کوئی پاگل ہوتا ہے جو صرف آپ ہی پاگل کہنے والوں
کے مقابلہ میں اپنے جوش کو نہ دبائے بلکہ آئندہ نسلوں کو بھی یہ ہدایت کر جائے کہ
مخالفوں کو برا بھلا نہ کہنا ؟ فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ پس عنقریب تو بھی دیکھ لے گا اور وہ
بھی دیکھ لیں گے کہ باتِكُمُ الْمَفْتُونُ تم دونوں میں سے کون گمراہ ہے۔اس
دلیل میں اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ پاگل کو کبھی خدائی مدد نہیں ملتی۔محمد رسول اللہ صلی اللہ
لیہ وسلم خدا تعالیٰ کی مدد سے کامیاب ہو رہے ہیں پھر ان کو پاگل کس طرح قرار دیا
جاسکتا ہے۔دوسرا اعتراض دو برا اعتراض رسول کریم ہی ہے پر اس حالت میں کیا گیا جب
ﷺ
مخالفین نے دیکھا کہ پاگل کہنے پر عقلمند لوگ خود ہمیں پاگل کہیں
گے۔جب وہ یہ دیکھیں گے کہ جسے پاگل کہتے ہیں اس نے تو نہ کسی کو مارا ہے نہ پیٹا
بلکہ نہایت اعلیٰ درجہ کے اخلاق دکھائے ہیں۔پس انہوں نے سوچا کہ کوئی اور بات
بناؤ۔اس پر انہوں نے کہا اسے پریشان خوا میں آتی ہیں اور ان کی وجہ سے دعوی کر
بیٹھا ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ان کے اس اعتراض کا ذکر کرتے ہوئے
فرماتا ہے بَلْ قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلَاءِ 10 کہتے ہیں اس کا کلام أَضْغَاثُ أَخْلَامٍ
ہے کچھ مشتبہ کسی خوابیں ہیں جو اسے آتی ہیں۔یعنی آدمی تو اچھا ہے، اس کی بعض باتیں
پوری بھی ہو جاتی ہیں لیکن بعض بری باتیں بھی اسے دکھائی دیتی ہیں۔جنون اور
أَضْغَاتُ اَحْلَامِ میں یہ فرق ہے کہ جنون میں بیداری میں دماغی نقص پیدا ہو جاتا
ہے لیکن أَضْغَاتُ میں نیند میں دماغی نقص پیدا ہو جاتا ہے۔چونکہ مخالفین دیکھتے تھے
کہ رسول کریم ﷺ کے معاملات میں کوئی نقص نہیں اس لئے کہتے کہ جنون سے مراد
ظاہری جنون نہیں بلکہ خواب میں اسے ایسی باتیں نظر آتی ہیں۔اس کا جواب قرآن کریم
سيرة النبي متر
346
جلد 3
یہ دیتا ہے کہ لَقَدْ اَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَبَّا فِيْهِ ذِكْرُكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ 11 جن
لوگوں کو أَضْغَاتُ اَخلاءِ ہوتی ہیں کیا ان کی خوابوں میں قومی ترقی کا بھی سامان
ہوتا ہے؟ پراگندہ خواب تو پراگندہ نتائج ہی پیدا کر سکتی ہے مگر اس پر تو وہ کتاب نازل کی
گئی ہے جو تمہارے لئے عزت اور شرف کا موجب ہے۔کیا دماغ کی خرابی سے ایسی ہی
تعلیم حاصل ہوتی ہے؟ تم اپنے آپ کو عقلمند کہتے ہو کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھ سکتے ؟
تیسرا اعتراض پھر بعض اور لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ هذا سحر 12
کہ یہ جادو گر ہے۔سحر کے معنی عربی زبان میں جھوٹ کے بھی
الله
ہوتے ہیں۔مگر مخالفین نے رسول کریم ﷺ کو الگ بھی جھوٹا کہا ہے اس لئے اگر اس
کے معنی جھوٹ کے ہوں تو اس کا جواب علیحدہ ہوگا۔دوسرے معنی سحر کے یہ ہوتے ہیں
کہ باطن میں کچھ اور ہو اور ظاہری شکل میں کچھ اور دکھائی دے۔اللہ تعالیٰ اس کے
جواب میں فرماتا ہے وَاِنْ يَّرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ 13
اگر یہ لوگ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کا کوئی نشان دیکھتے ہیں تو اعراض کر لیتے ہیں
اور کہتے ہیں ہم ان باتوں کو خوب سمجھتے ہیں۔یہ بڑا پرانا جادو ہے۔آگے فرماتا ہے
حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ 14 قرآن میں تو حکمت بالغہ ہے۔قرآن میں
ایسے مضامین ہیں جو دلوں میں تبدیلی پیدا کرنے والے ہیں۔سحر کے معنی تو یہ ہیں
کہ ظاہر کو مسخ کر دیا جائے اور باطن آزاد ر ہے۔مگر قرآن کا اثر تو یہ ہے کہ ظاہر کی
بجائے دلوں کو بدلتا ہے اس لئے اسے سحر نہیں کہہ سکتے۔یہ حکمت بالغہ ہے یعنی حکمت کی
ایسی باتیں ہیں جو دور تک اثر کرنے والی ہیں۔یہ اندرونی جذبات اور افکار پر اثر
ڈالتی ہیں مگر ان لوگوں کو یہ انذار فائدہ نہیں دیتا۔چوتھا اعتراض پھر بعض نے کہا کہ یہ ساحر تو معلوم نہیں ہوتا ہاں مسحور ضرور ہے۔یعنی خود تو بڑا اچھا ہے لیکن کسی نے اس پر سحر کر دیا ہے اس لئے یہ
ایسی باتیں کہتا پھرتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَقَالَ الظَّلِمُونَ إِنْ تَتَّبِعُونَ
سيرة النبي مله
347
جلد 3
إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا 15 یعنی ظالم لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسلمان ایک مسحور کی اتباع کر
رہے ہیں۔کسی نے اس پر جادو کر دیا ہے جس کی وجہ سے اس کی عقل ماری گئی ہے۔اس آیت سے پہلے ملائکہ کے نزول کے متعلق معترضین کا مطالبہ ہے۔جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ملائکہ نازل ہوتے ہیں اور خزانے عطا کرتے
ہیں ( ملائکہ سے الہام اور خزانے سے معارف قرآن مراد تھے ) تو مخالفین نے کہا کہ
دیکھو اسے جو ملائکہ نظر آتے ہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ یہ مسحور ہے۔فرشتے ہمیں نہیں
نظر آتے ، خزانے ہمیں نہیں دکھائی دیتے مگر یہ کہتا ہے کہ مجھ پر فرشتے نازل ہوتے
ہیں اور خزانے مل رہے ہیں، کہاں ملے ہیں؟ یہ سحر کا ہی اثر ہے جو ایسی باتیں کرتا
ہے۔اسی طرح اور بہت سے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَيْكَةُ أَوْ
نَرَى رَبَّنَا لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِى أَنْفُسِهِمْ وَعَتَوْ عُدُّوا كَبِيرًا يَوْمَ يَرَوْنَ
الْمَلبِكَةَ لَا بُشْرَى يَوْمَبِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَّحْجُورًا -
وَقَدِمْنَا إلى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْتُهُ هَبَاءَ مَّنْثُورًا - اَصْحَبُ الْجَنَّةِ
يَوْمَذٍ خَيْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَ اَحْسَنُ مَقِيلًا - وَ يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ
الْمَلَيْكَةُ تَنْزِيلًا - اَلْمُلْكُ يَوْمَهِذِهِ الْحَقُّ لِلرَّحْمَنِ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَفِرِيْنَ
عَسِيرًا 16 یعنی یہ نادان کہتے ہیں کہ یہ مسحور ہے اور ثبوت یہ پیش کرتے ہیں کہ
ہمیں کیوں فرشتے نظر نہیں آتے۔ہمیں کیوں خزانے دکھائی نہیں دیتے۔لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَبِكَةُ ہم پر وہ فرشتے کیوں نہیں اترتے جن کے متعلق یہ کہتا
ہے کہ مجھ پر اترتے ہیں۔اَوْنَرٰی رَبَّنَا یا یہ کہتا ہے کہ میں اپنے رب کو دیکھتا ہوں
ہمیں وہ کیوں نظر نہیں آتا۔یہ جاہل خیال کرتے ہیں کہ ہمیں چونکہ یہ چیزیں نظر نہیں
آتیں اس لئے یہ جو ان کے دیکھنے کا دعویٰ کرتا ہے تو مسحور ہے۔مگر یہ اپنے نفسوں کو نہیں
دیکھتے۔کیا ایسے گندوں کو خدا نظر آ سکتا ہے؟ انہوں نے بڑی سرکشی سے کام لیا ہے۔
سيرة النبي عمال
348
جلد 3
يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَيْكَةَ لَا بُشْرَى يَوْمَبِذٍ لِلْمُجْرِمِینَ۔ان کو بھی فرشتے
نظر آئیں گے مگر اور طرح۔جب انہیں فرشتے نظر آئیں گے تو یہ کانوں کو ہاتھ لگائیں
گے اور کہیں گے کہ کاش! یہ ہمیں دکھائی نہ دیتے۔اس دن مجرموں کے لئے خوشخبری
نہیں ہوگی بلکہ یہ گھبرا کر کہیں گے کہ ہم سے پرے ہی رہو۔اسی طرح ہم بھی ان کو نظر تو
آئیں گے مگر انعام دینے کیلئے نہیں بلکہ قدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ
فَجَعَلْتُهُ هَبَاءَ مَّنثُورًا۔ہم ان کو تباہ کرنے کیلئے ان کے اعمال کی طرف متوجہ
ہوں گے اور ان کی حکومت کو باریک ذروں کی طرح اڑا کر رکھ دیں گے۔اور وہ جن
کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ ایک مسحور کے پیچھے چل رہے ہیں ان کے لئے وہ بڑی خوشی کا
دن ہوگا۔اَصْحَبُ الْجَنَّةِ يَوْمَبِذٍ خَيْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَاَحْسَنُ مَقِيْلًا۔ان کو
نہایت اعلیٰ جگہ اور آرم دہ ٹھکانا ملے گا۔اس کی آگے تفصیل بیان کی ہے کہ
يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَئِكَةُ تَنْزِيلًا۔اس دن آسمان
سے بارش برسے گی اور بہت سے فرشتے اتارے جائیں گے جیسے بدر کے موقع پر ہوا۔اَلْمُلْكُ يَوْمَبِذِ الْحَقُّ لِلرَّحْمَنِ۔اُس دن مکہ کی حکومت تباہ کر دی جائے گی
اور حکومت محمد رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ میں دے دی جائے گی۔وَكَانَ يَوْمًا
عَلَى الْكَفِرِيْنَ عَسِيرًا اور مکہ کی فتح کا دن کافروں پر بڑا سخت ہوگا۔باقی رہے خزانے سو ان کے متعلق فرمایا وَقَالَ الرَّسُوْلُ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي
اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا 17 ہمارا یہ رسول قیامت کے دن اپنے خدا سے
کہے گا کہ اے میرے رب ! انہوں نے اگر حکومت نہ دیکھی تھی تو اس کے متعلق اعتراض
کر لیتے ،خزانے نہ دیکھے تھے تو اعتراض کر لیتے ، فرشتے نہ دیکھے تھے تو اعتراض کر لیتے
مگر یہ قرآن کو دیکھ کر کس طرح انکار کر سکتے تھے۔مگر افسوس کہ اتنے بڑے قیمتی خرانہ کا
بھی انہوں نے انکار کر دیا حالانکہ یہ تو ان کو دکھائی دینے والی چیز تھی۔سورۃ بنی اسرائیل میں بھی یہ ذکر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو محور کہا جاتا تھا