قرآن کریم کو لانے والے انسان کی فضیلت

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 2

سيرة النبي علي
349
جلد 3
چنانچہ فرماتا ہے اِذْ يَقُولُ الظَّلِمُونَ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا 18
یعنی ظالم لوگ کہتے ہیں کہ تم ایک مسحور کی پیروی کر رہے ہو۔پھر اس جگہ اور سورۃ
فرقان میں بھی اس کے معاً بعد یہ آیت آتی ہے اُنْظُرُ كَيْفَ ضَرَبُوْالَكَ
الْأَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلًا 19۔یعنی دیکھ یہ کیسی باتیں تیرے لئے
بیان کرتے ہیں حالانکہ یہ سارا زور تیرے پیش کردہ کلام کے رد میں لگا رہے ہیں اور
نا کامی اور نامرادی کی وجہ سے ان کی جانیں نکلی جا رہی ہیں مگر پھر بھی یہ کہتے ہیں کہ
اس پر کسی جادو کا اثر ہے۔اگر یہ بات ہے تو پھر اس کمزور کے مقابلہ سے یہ لوگ کیوں
عاجز آ رہے ہیں۔مسحور تو دوسروں کا تابع ہوتا ہے اور یہ لوگوں کو اپنے تابع کر رہا ہے
اور دوسرے تمام لوگ اس کے مقابل پر عاجز ہیں۔صلى الله
مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس اعتراض میں مسلمان بھی کافروں کے
ساتھ شامل ہو گئے ہیں اور انہوں نے لکھا ہے کہ یہودیوں نے نعوذ باللہ رسول کریم
پر ایک دفعہ جادو کر دیا تھا اور اس کے اثرات بڑے لمبے عرصہ تک آپ پر
رہے۔اور اس میں وہ امام بخاری کو بھی گھسیٹ لائے ہیں حالانکہ قرآن کریم میں وہ
صاف طور پر پڑھتے ہیں وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ 20 خدا تعالیٰ تجھے لوگوں
کے حملہ سے محفوظ رکھے گا۔اگر لوگ رسول کریم ﷺ پر سحر کر سکتے تھے تو پھر
يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ کس طرح درست ہوا ؟ ہم تو دیکھتے ہیں رسول کریم ہے
تو الگ رہے آپ ﷺ کے غلاموں پر بھی کوئی سحر نہیں کر سکتا۔ایک شخص نے ایک
احمدی دوست سے بیان کیا کہ میں مسمریزم میں بڑا ماہر ہوں۔ایک دفعہ میں نے
ارادہ کیا کہ مرزا صاحب کے پاس جا کر ان پر مسمریزم کروں اور لوگوں کے سامنے
ان سے عجیب و غریب حرکات کراؤں۔یہ خیال کر کے میں ان کی مجلس میں گیا اور ان
پر توجہ ڈالنے لگا مگر وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ بڑے اطمینان کے ساتھ باتیں کرتے
رہے اور ان پر کچھ اثر نہ ہوا۔پھر میں نے اور زور لگایا مگر پھر بھی کوئی اثر نہ ہوا۔آخر
الله

سيرة النبي عمال
350
جلد 3
میں نے سارا زور لگایا اور کوشش کی کہ آپ پر اثر ڈالوں مگر اُس وقت مجھے ایسا معلوم
ہوا کہ ایک شیر مجھ پر حملہ کرنے لگا ہے۔یہ دیکھ کر میں وہاں سے بھاگا اور واپس چلا
آیا۔لاہور جا کر اس نے حضرت مسیح موعود کو خط لکھا کہ میں نے سمجھ لیا ہے کہ آپ
بہت بڑے ولی اللہ ہیں۔کسی نے اسے کہا کہ تم نے ولی اللہ کس طرح سمجھ لیا۔ہوسکتا
ہے وہ مسمریزم میں تم سے زیادہ ماہر ہوں۔اس نے کہا مسمرائیزر کے لئے ضروری
ہے کہ وہ خاموش ہو کر دوسرے پر توجہ ڈالے۔مگر وہ اس وقت دوسروں سے باتیں
کرتے رہے تھے اس لئے وہ مسمرائیز رنہیں ہو سکتے۔پانچواں اعتراض ایک اعتراض یہ کیا گیا کہ آپ کا ہن ہیں۔کاہن وہ لوگ
ہوتے ہیں جو مختلف علامات سے آئندہ کی خبریں بتاتے ہیں۔چنا نچہ قرآن کریم میں آتا ہے وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنِ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ 21 لوگ تجھے
کا ہن کہتے ہیں حالانکہ تیرا کلام ایسا نہیں۔مگر یہ لوگ بالکل نصیحت حاصل نہیں کرتے۔یہ عجیب بات ہے کہ قرآن کریم میں جہاں دو جگہ مسحور کا ذکر آیا ہے وہاں دونوں جگہ
یہ آیت بھی ساتھ آئی ہے کہ اُنظُرُ كَيْفَ ضَرَبُوْالَكَ الْأَمْثَالَ فَضَلُّوا
فَلَا يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلًا۔اسی طرح کا ہن کا لفظ بھی دو جگہ آیا ہے اور دونوں جگہ ذکر کا
لفظ ساتھ ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کا ہن اور مذکر دونوں اضداد میں سے ہیں۔چنانچہ سورۃ طور رکوع 2 میں آتا ہے فَذَكِّرْ فَمَا أَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنِ
وَلَا مَجْنُونِ 22 ان لوگوں کو نصیحت کر کیونکہ تو اپنے رب کے فضل سے نہ کا ہن ہے نہ
مجنون۔یعنی کا ہن مڈگر نہیں ہو سکتا اور مڈگر کا ہن نہیں ہوسکتا۔اور اس کی وجہ یہ ہے
کہ کا ہن در حقیقت ارڈ پوپو کی قسم کے لوگوں کو کہتے ہیں جو بعض علامتوں وغیرہ سے
اخبار غیبیہ بتاتے ہیں۔چونکہ رسول کریم یہ غیب کی اخبار بتاتے تھے بعض نادان
آپ ﷺ کو کا ہن کہہ دیتے تھے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کی اخبار تو محض اخبار ہوتی
ہیں اور اس کی اخبار تذکیر کا پہلو رکھتی ہیں اور اصلاح نفس اور اصلاح قوم سے تعلق
صلى الله

سيرة النبي علي
351
جلد 3
رکھتی ہیں پھر یہ کا ہن کیونکر ہوا۔کاہنوں کی خبریں تو ایسی ہی ہوتی ہیں جیسے مولوی
برہان الدین صاحب جہلمی کو ایک نے بتائی تھی۔مولوی صاحب نے ایک دفعہ پردہ
میں بیٹھ کر ایک ارڈ پوپو کو اپنا ہاتھ دکھایا۔اس نے آپ کو عورت سمجھ کر خاوند کے متعلق
باتیں بتانی شروع کر دیں۔جب وہ بہت کچھ بیان کر چکا تو مولوی صاحب نے اس کا
ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوئے اپنی داڑھی اس کے سامنے کر دی۔یہ دیکھ کر وہ وہاں
سے بھاگ کھڑا ہوا اور پھر
کبھی اس محلہ میں نہیں آیا۔غرض کا ہنوں کی خبریں محض خبریں ہی ہوتی ہیں کہ فلاں کے ہاں بیٹا ہوگا ، فلاں
مر جائے گا ان میں خدا تعالیٰ کی قدرت کا اظہار نہیں ہوتا۔مگر محمد رسول اللہ ہے جو
صلى الله
خبریں بتاتے ہیں ان کو کاہنوں والی خبریں نہیں کہا جا سکتا۔یہ تو ایمان کو تازہ کرنے
والی اور خدا تعالیٰ کی قدرت اور اس کے جلال کو ظاہر کرنے والی ہیں۔رسول کہتا ہے
میں خدا کی طرف سے آیا ہوں جو میرا مقابلہ کرے گا وہ ناکام رہے گا اور جو مجھے مان
ہے
لے گا جیت جائے گا۔مگر کوئی کا ہن یہ نہیں کہہ سکتا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنِ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُونَ یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ کا ہن کا قول ہے۔ان کی عقل ایسی ماری گئی ہے کہ اتنی پیشگوئیاں سنتے ہیں جن میں خدا تعالیٰ کی قدرت
اور جبروت کا اظہار ہے مگر پھر بھی نصیحت حاصل نہیں کرتے۔دوسرا روّ اس کا یہ فرمایا فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ وَمَالَا تُبْصِرُونَ
اِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَ
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنِ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُونَ تَنْزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِيْنَ وَلَوْ
تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيْلِ لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِيْنَ
فَمَا مِنْكُمْ مِنْ اَحَدٍ عَنْهُ حَجِزِيْنَ 23۔یعنی ہم شہادت کے طور پر پیش کرتے
ہیں اس کو بھی جسے تم دیکھتے ہو اور اس کو بھی جسے تم نہیں دیکھتے۔یعنی اس کے ظاہری اور
باطنی دونوں حالات اس بات پر شاہد ہیں کہ یہ قرآن ایک عزت والے رسول کا کلام

سيرة النبي عمال
352
جلد 3
ہے۔ظاہری حالات کے لحاظ سے ایک بات میں کا ہن اور شاعر دونوں مشترک ہوتے
ہیں۔شاعر بھی بڑے بڑے جذبات کا اظہار کرتا ہے اور سب کچھ بیان کرنے کے بعد
ہاتھ پھیلا دیتا ہے۔اسی طرح کا ہن بھی خبریں بتا کر مانگتا پھرتا ہے۔مگر فر مایا یہ رسول تو
ایسا ہے جو اپنے پاس سے خرچ کرتا ہے کا ہن تو دوسروں سے مانگتا ہے۔یہاں یہ نہیں
سمجھنا چاہئے کہ قرآن کو رسول کریم ﷺ کا کلام قرار دیا گیا ہے۔یہاں رسول کہہ کر
اس شبہ کو رد کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ آپ کا کلام نہیں کیونکہ رسول وہی ہوتا ہے جو
دوسرے کا پیغام لائے۔اگر محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی طرف سے بیان کرتا
تو آپ کا کلام سمجھا جا تا مگر یہ تو رسول ہے۔تیسری دلیل یہ دی کہ کا ہن تو اپنے اخبار کو اپنے علم کی طرف منسوب کرتا ہے اور
کہتا ہے کہ میں نے جفر، رمل، تیروں اور ہندسوں وغیرہ سے یہ یہ باتیں معلوم کی
ہیں۔وہ خدا تعالیٰ کی طرف اپنی خبروں کو منسوب نہیں کرتا۔مگر یہ رسول کہتا ہے کہ میں
خدا کی طرف سے کلام پا کر سناتا ہوں اور یہ اپنے کلام کو تَنْزِيلٌ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ
کہتا ہے۔یہاں یہ بھی بتا دیا کہ کا ہن ایسی باتیں بیان کرنے کی وجہ سے اس لئے سزا نہیں
پاتا کہ وہ خدا پر تقول نہیں کرتا بلکہ اپنی طرف سے بیان کرتا ہے۔مگر رسول کہتا ہے کہ
خدا کی طرف سے میں بیان کرتا ہوں۔اگر رسول جھوٹا ہو تو فوراً نتباہ کر دیا جاتا ہے۔پس یہ کا ہن نہیں ہے بلکہ خدا کا سچا رسول ہے اور اس پر جو کلام نازل ہوا ہے یہ رب
العالمین خدا کی طرف سے اتارا گیا ہے۔اگر کہو کہ یہ اس طرح اپنی کہانت کو چھپاتا
ہے تو یاد رکھو کہ جان بوجھ کر ایسا کرنے والا کبھی سزا سے نہیں بچ سکتا۔اگر یہ شخص
ہماری طرف جھوٹا الہام منسوب کر دیتا خواہ ایک ہی ہوتا تو ہم یقیناً اس کو دائیں ہاتھ
سے پکڑ لیتے اور اس کی رگ جان کاٹ دیتے اور اس صورت میں تم میں سے کوئی بھی
نہ ہوتا جو اسے خدا کے عذاب سے بچا سکتا۔

سيرة النبي علي
353
جلد 3
چھٹا اعتراض ایک اعتراض یہ کیا گیا کہ آپ شاعر ہیں۔چنانچہ سورۃ انبیاء رکوع
اول میں آتا ہے بَلْ هُوَ شَاعِر 24 کہ یہ صحیح باتیں بیان کر کے
لوگوں پر اثر ڈال لیتا ہے۔اس کا جواب سورۃ یسین رکوع 5 میں یہ دیا کہ
وَ مَا عَلَّمْنُهُ الشِّعْرَ وَمَا يَنْبَغِى لَهُ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ وَقُرْآنٌ مُّبِينٌ
لِيُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَيَّا وَ يَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكَفِرِيْنَ 25 یعنی ہم نے اسے شعر
نہیں سکھایا۔اور یہ تو اس کی شان کے مطابق بھی نہیں ہے۔یہ تو ذِکر اور قرآن
ہے۔کھول کھول کر باتیں سنانے والا ہے۔یہ اس لئے نازل کیا گیا ہے تا کہ
اسے جس میں روحانی زندگی ہے ڈرائے اور کافروں پر حجت تمام ہو جائے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اول قرآن شعر نہیں۔ان لوگوں کی عقلیں
ماری گئی ہیں کہ نثر کو شعر کہتے ہیں۔دوم اگر کہیں کہ مجازی معنوں میں شعر کہتے ہیں
کیونکہ شعر کے معنے ایسی چیز کے ہوتے ہیں جو اندر سے باہر آئے اور شعر کو اس لئے
شعر کہا جاتا ہے کہ وہ جذبات کو ابھارتا ہے تو اس کا جواب یہ دیا کہ وَمَا يَنْبَغِی لَهُ
یہ تو اس کی شان کے ہی مطابق نہیں کہ اس قسم کی باتیں کرے۔اس کی ساری زندگی
دیکھ لو۔شاعر کی غرض اپنے آپ کو مشہور کرنا ہوتی ہے مگر یہ تو کہتا ہے مِثْلُكُمُ میں
تمہارے جیسا ہی انسان ہوں۔پھر شاعران لوگوں کی مدح کرتا ہے جن سے اس نے
کچھ حاصل کرنا ہوتا ہے مگر یہ تو کہتا ہے کہ میں تم سے کچھ نہیں لیتا ، نہ کچھ مانگتا ہوں۔پس شاعری اور اس کا لایا ہوا کلام آپس میں کوئی مناسبت نہیں رکھتے۔سوم پھر اس میں
ذکر ہے حالانکہ شعر ذکر نہیں ہوتا۔یعنی شاعر اندرونی جذبات کو ابھارتا ہے،شہوت اور
حسن پرستی کا ذکر کرتا ہے مگر یہ ایسی باتوں کی مذمت کرتا ہے۔چہارم پھر یہ ایسا کلام
ہے جو فطرت کے اعلیٰ محاسن کو بیدار کر کے جن کی فطرت صحیح ہوتی ہے انہیں بدیوں سے
بچاتا ہے اور جو مردہ ہوتے ہیں ان پر حجت تمام کرتا ہے۔حالانکہ شاعر جذبات بہیمیہ کو
ابھارتا ہے۔پس اسے مجازی طور پر بھی شعر نہیں کہہ سکتے۔

سيرة النبي علي
354
جلد 3
ساتواں اعتراض ساتواں اعتراض یہ کیا گیا کہ یہ معلم ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے انّى لَهُمُ الذِّكْرَى وَقَدْ جَاءَهُمُ
الله
رَسُولٌ مُّبِينٌ ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوْا مُعَلَّمْ مَّجْنُونُ 26۔فرمایا ان نامعقولوں
کو کہاں سے نصیحت حاصل ہوگئی حالانکہ ان کے پاس اعلیٰ درجہ کے معارف بیان
کرنے والا رسول آیا مگر یہ لوگ اس سے منہ پھیر کر چلے گئے اور کہہ دیا کہ اسے کوئی
اور سکھا جاتا ہے اور مجنون ہے۔مطلب یہ کہ یہ ایسا نادان ہے کہ لوگ اس کو اس کے
باپ دادا کے دین کے خلاف باتیں بتا جاتے ہیں اور یہ آگے ان کو بیان کر دیتا ہے۔بعض لوگ رسول کریم ﷺ پر اعتراض کرتے تھے اور اب تک کرتے ہیں کہ
قرآن نہ آپ پر نازل ہوا نہ آپ نے بنایا بلکہ کوئی اور شخص ان کو سکھا دیتا تھا۔مکہ
والے کہتے تھے کہ مکہ کا ہو کر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کس طرح اپنی قوم کے بتوں
کی مذمت کر سکتا ہے اور ان کے مقابلہ میں دوسری قوم کے نبیوں کی تعریف کر سکتا ہے
اسے کوئی اور اس قسم کی باتیں سکھا جاتا ہے۔جب وہ حضرت موسی کی تعریف قرآن
میں سنتے تو کہتے کہ کوئی یہودی سکھا گیا ہے اور جب حضرت عیسی کی تعریف سنتے تو کہتے
کوئی عیسائی بتا گیا ہے۔اس میں ان کو اس بات سے بھی تائید مل جاتی کہ قرآن کریم
میں پہلے انبیاء کے واقعات بھی بیان ہوئے ہیں۔اس جگہ مجنون حقیقی معنوں میں نہیں
آیا بلکہ غصہ کا کلام ہے کیونکہ معلم اور مجنون یکجا نہیں ہو سکتے۔مطلب یہ کہ پاگل ہے
اتنا نہیں سمجھتا کہ لوگ اسے اپنے مذہب اور قوم کے خلاف باتیں سکھاتے ہیں۔قرآن کریم میں دو اور جگہ بھی یہ ذکر آیا ہے۔سورۃ محل رکوع 14 میں ہے قُلْ نَزَّلَهُ
رُوحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ لِيُثَبِّتَ الَّذِينَ آمَنُوْا وَهُدًى وَبُشْرَى
لِلْمُسْلِمِينَ وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّهُمْ يَقُوْلُوْنَ إِنَّمَا يُعَلِّمُهُ بَشَرٌّ لِسَانُ الَّذِي
صلى الله يُلْحِدُونَ إِلَيْهِ أَعْجَمِيٌّ وَهَذَالِسَانُ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ 27 - فرمایا اے محمد ! (ع)
تو مخالفوں سے کہہ دے کہ قرآن کو روح القدس نے اتارا ہے تیرے رب کی طرف

سيرة النبي عمال
355
جلد 3
سے ساری سچائیاں اس میں موجود ہیں اور اس لئے اتارا ہے کہ مومنوں کے دل
مضبوط ہوں اور مسلمانوں کے لئے ہدایت اور بشارت ہو۔اور ہم جانتے ہیں کہ یہ
لوگ کہتے ہیں کسی اور نے قرآن سکھایا ہے مگر جس کی طرف وہ یہ بات منسوب کرتے
ہیں وہ عجمی ہے ( عجمی وہ ہوتا ہے جو عرب نہ ہو یا عرب تو ہو مگر اپنے مافی الضمیر کو اچھی
طرح عربی میں بیان نہ کر سکے ) اور یہ جو کلام ہے یہ تو زبان عربی میں ہے اور وہ بھی
معمولی نہیں بلکہ خوب کھول کھول کر بیان کرنے والی۔دوسری جگہ فرماتا ہے وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا افْكُ افْتَرَيَهُ
وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمُ أَخَرُونَ فَقَدْ جَآءُ وَظُلْمًا وَّ زُورًا وَقَالُوا أَسَاطِيرُ
الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَى عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا قُلْ أَنْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ
السّرَّ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا 28 یعنی یہ لوگ کہتے ہیں
که قرآن خدا کا کلام نہیں ہے بلکہ صرف ایک جھوٹ ہے جو اس نے بنا لیا ہے اور اس
بنانے میں کچھ اور بھی لوگ اس کی مدد کرتے ہیں۔یہ بات کہنے میں انہوں نے بڑا ظلم کیا
ہے اور بڑا افترا باندھا ہے وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا اور وہ کہتے
ہیں کہ اس میں پرانے قصے ہیں جولکھوا لیتا ہے۔یعنی دو جماعتیں ہیں ایک مضمون بناتی ہے
اور ایک لکھ لکھ کر دیتی ہے۔فَهِيَ تُمْلَی عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا پھر اس کی مجلس میں
اسے خوب پڑھتے ہیں تا کہ یاد ہو جائے قُل اَنْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَ فِي السَّمَوتِ
وَالْاَرْضِ کہہ دے اسے خدا نے اتارا ہے جو آسمانوں اور زمین کے رازوں کو جاننے
والا ہے۔اِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا وہ بڑا بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اس اعتراض میں آج کل عیسائی بھی شامل ہو گئے ہیں اور بڑے بڑے مصنف
مزے لے لے کر اسے بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو کیا پتہ تھا
کہ عیسائیوں اور یہودیوں کی کتابوں میں کیا لکھا ہے۔وہ عیسائی اور یہودی ہی تھے جو
باتیں بنا کر ان کو دیتے تھے۔چونکہ اب بھی یہ اعتراض کیا جاتا ہے اور اسے بہت

سيرة النبي علي
356
جلد 3
اہمیت دی جاتی ہے اس لئے میں کسی قدر تفصیل سے اس کا جواب بیان کرتا ہوں۔مفسرین لکھتے ہیں کہ یہ جو کہا گیا ہے کہ اسے بشر سکھاتا ہے اس بشر سے مراد
جبر 29 رومی غلام تھا جو عامر بن حضرمی کا غلام تھا۔اس نے تو رات اور انجیل پڑھی ہوئی
تھی۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگ تکلیف دینے لگے تو آپ اس کے پاس
جا کر بیٹھا کرتے تھے۔اس پر لوگوں نے یہ اعتراض کیا۔دوسری روایتوں میں آتا ہے
کہ فرا اور زجاج کہتے ہیں کہ حویطب ابن عبد العزیٰ کا ایک غلام عائش یا یعیش نامی
پہلی کتب پڑھا کرتا تھا۔بعد میں پختہ مسلمان ہو گیا اور رسول کریم ﷺ کی مجلس میں
آتا تھا۔اس کی نسبت لوگ یہ الزام لگاتے تھے۔مقاتل اور ابن جبیر کا قول ہے کہ
ابوفکیہ پر لوگ شبہ کرتے تھے ان کا نام لیا تھا۔مذہبا یہودی تھے اور مکہ کی ایک عورت
کے غلام تھے۔بہتی اور آدم بن ابی ایاس نے عبداللہ بن مسلم الحضر می سے روایت کہ
ت لکھی
ہے کہ ہمارے دو غلام بیار اور جبر نامی تھے دونوں نصرانی تھے اور عین التجر کے
رہنے والے تھے۔دونوں لوہار تھے اور تلوار میں بنایا کرتے تھے اور کام کرتے ہوئے
انجیل پڑھا کرتے تھے۔رسول کریم ﷺ وہاں سے گزرتے تو ان کے پاس ٹھہر
جاتے۔ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ ان میں سے ایک غلام سے لوگوں نے پوچھا کہ
إِنَّكَ تُعَلَّمُ مُحَمَّدًا فَقَالَ لَا هُوَ يُعَلِّمُنِی۔کیا تم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو
سکھاتے ہو؟ اس نے کہا میں نہیں سکھاتا بلکہ وہ مجھے سکھاتا ہے۔ابن عباس سے
روایت ہے کہ ایک انجمی رومی غلام مکہ میں تھا اس کا نام بلعام تھا۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اسے اسلام سکھایا کرتے تھے۔اس پر قریش کہنے لگے کہ یہ محمد (صلی اللہ علیہ
وسلم) کو سکھاتا ہے 30 مسیحی مورخ لکھتے ہیں کہ غالباً آپ نے بحیرہ راہب سے سیکھا
تھا۔چونکہ مسیحی تاریخوں میں بحیرہ کا کہیں پتہ نہیں ملتا اس وجہ سے ابتداء تو وہ اس کے
وجود سے ہی منکر تھے لیکن اب مسعودی کی ایک روایت کی وجہ سے وہ اس کو تسلیم کرنے
لگے ہیں اور اس اعتراض کے رنگ میں اس سے فائدہ اٹھانے لگے ہیں۔وہ روایت

سيرة النبي علي
357
جلد 3
یہ ہے کہ بحیرہ کو مسیحی لوگ سرگیس (Sergius) کہا کرتے تھے اور Sergius نامی
ایک پادری کا پتہ مسیحی کتب میں مل جاتا ہے۔پس اب وہ کہتے ہیں کہ اس شخص سے
سیکھ کر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے نعوذ باللہ قرآن بنا لیا۔سیل (Sale) اس
خیال کو رد کرتا ہے اور کہتا ہے کہ بحیرہ کا مکہ جانا ثابت نہیں اور یہ خیال کہ آپ نے
جوانی میں دعویٰ سے بہت پہلے بحیرہ سے قرآن سیکھا ہو عقل کے خلاف ہے۔ہاں یہ ہو
سکتا ہے کہ اس سے مسیحیت کا کچھ علم سیکھا ہو۔و ہیری ان روایتوں سے خوش ہو کر کہتا ہے کہ خواہ ناموں میں اختلاف ہی ہو
لیکن یہ روایت اتنی کثرت سے آتی ہے کہ اس میں شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس بعض مسیحی اور یہودی آتے تھے اور یہ کہ انہوں نے ان
کی گفتگو سے خاص طور پر فائدہ اٹھایا اور جواب کی کمزوری بتاتی ہے کہ کچھ دال میں
کالا کالا ضرور ہے ورنہ یہ کیا جواب ہوا کہ اس کی زبان انجمی ہے۔ہوسکتا ہے کہ وہ
اپنی ٹوٹی پھوٹی زبان میں بنا دیتا ہو اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اسے عربی میں ڈھال
لیتے ہوں (وہ اپنے اس خیال کی تصدیق میں آرنلڈ کو بھی پیش کرتا ہے ) اس کے بعد
ا۔وہ لکھتا ہے :۔"It is because of this that we do not hesitate to
reiterate the old charge of deliberate imposture۔" 31
یعنی ہم یہ پرانا الزام دہراتے ہوئے اپنے دل میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں
کرتے کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے جان بوجھ کر جھوٹ بنایا۔اوپر کے مضمون سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کفار مکہ اس اعتراض کو خاص اہمیت
دیتے تھے اور ان کے وارث مسیحیوں نے اس اہمیت کو اب تک قائم رکھا ہے۔میں
پہلے مسیحیوں کے اعتراضات کو لیتا ہوں اور اس شخص کو جواب میں پیش کرتا ہوں جسے
عیسائی خدا کا بیٹا کہتے ہیں۔حضرت مسیح پر یہ اعتراض ہوا تھا کہ ان کے ساتھ شیطان کا

سيرة النبي عليه
358
جلد 3
تعلق ہے اور دیوؤں کو اس کی مدد سے نکالتے ہیں۔چنانچہ لکھا ہے :۔وو
پھر وہ ایک گونگی بدروح کو نکال رہا تھا اور جب وہ بدروح اتر گئی تو ایسا ہوا کہ
گونگا بولا اور لوگوں نے تعجب کیا۔لیکن ان میں سے بعض نے کہا یہ تو بدروحوں کے
سردار بعل زبول کی مدد سے بدروحوں کو نکالتا ہے۔بعض اور لوگ آزمائش کے لئے
اس سے ایک آسمانی نشان طلب کرنے لگے مگر اس نے ان کے خیالوں کو جان کران
سے کہا کہ جس کسی بادشاہت میں پھوٹ پڑے وہ ویران ہو جاتی ہے اور جس گھر میں
پھوٹ پڑے وہ برباد ہو جاتا ہے۔اور اگر شیطان بھی اپنا مخالف ہو جائے تو اس کی
بادشاہت کس طرح قائم رہے گی۔کیونکہ تم میری بابت کہتے ہو کہ یہ بدروحوں کو
66
بعل زبول کی مدد سے نکالتا ہے 32۔یہاں حضرت مسیح نے ایک قانون پیش کیا ہے۔جب ان کے متعلق کہا گیا کہ وہ
شیطان کو شیطان کی مدد سے نکالتے ہیں تو انہوں نے کہا شیطان شیطان کو کیوں
نکالے گا ؟ اس قانون کے ماتحت غور کر لو کہ کیا قرآن کسی یہودی یا عیسائی کا بنایا ہوا
نظر آتا ہے؟ اگر کسی عیسائی کا بنایا ہوا ہوتا تو عیسائیت کے رد سے کس طرح بھرا ہوا
ہوتا ؟ اور اگر کسی یہودی نے بنایا ہوتا تو اس میں یہودیت کا کس طرح رد ہوتا ؟
عیسائیت کا کوئی فرقہ بتا دو اس کا رد قرآن سے دکھا دیا جائے گا۔اسی طرح کوئی
یہودی فرقہ پیش کرو اس کا رد قرآن میں موجود ہے۔کیا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ کوئی
عیسائی اور یہودی اپنے مذہب کی آپ تردید کرے گا؟ قرآن پورے طور
عیسائیت کو رد کرتا ہے۔ہم دور نہیں جاتے پہلی سورۃ میں ہی قرآن نے عیسائیت کی
جڑیں اکھیڑ کر رکھ دی ہیں۔پہلی سورۃ جو رسول کریم ﷺ پر نازل ہوئی یہ ہے
صلى الله
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبَّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اقْرَأْ وَرَبُّكَ
الْأَكْرَمُ الَّذِى عَلَّمَ بِالْقَلَمِ عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ
لَيَطْغَى اَنْ رَّاهُ اسْتَغْنَى إِنَّ إِلَى رَبِّكَ الرُّجْعُى أَرَعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا

سيرة النبي علي
359
جلد 3
صَلَّى أَرَعَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَى أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى أَرَءَيْتَ إِنْ كَذَّبَ
وَتَوَلَّى اَلَمْ يَعْلَمُ بِأَنَّ اللهَ يَرَى كَلَّا لَبِنْ لَّمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ نَاصِيَةِ
كَاذِبَةٍ خَاطِئَةِ فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدُ
وَاقْتَرِب 33۔یہ سورۃ جو سب سے پہلی سورۃ ہے اسی میں عیسائیت کے تمام مسائل کو
رد کر دیا گیا ہے۔پہلا حملہ عیسائیت پر یہ ہے کہ فرمایا خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ۔عیسائیت کی بنیاد اس عقیدہ پر ہے کہ انسان کی فطرت میں گناہ ہے۔عیسائیت کہتی
ہے انسان فطرتا گناہگار ہے اور عمل سے نیک نہیں بن سکتا اس لئے مسیح کو جو پاک
اور بے عیب تھا صلیب پر چڑھا دیا گیا۔اسی طرح وہ انسانوں کے گناہ اپنے اوپر اٹھا
کر قربان ہو گیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ۔انسان کی فطرت
میں خدا کی محبت رکھی گئی ہے اور اس کی بناوٹ میں ہی خدا سے تعلق رکھا گیا ہے۔اس
طرح عیسائیت کا پہلا عقیدہ باطل کر دیا گیا اور بتا دیا گیا کہ کفارہ کوئی چیز نہیں ہے۔اس کی بنیاد اس امر پر ہے کہ انسان گناہ گار ہے لیکن اسلام شروع ہی اس بات سے
ہوتا ہے کہ انسان نیک ہے اور اس کی فطرت میں خدا سے محبت رکھی گئی ہے نہ کہ گناہ۔دوسرا جواب یہ دیا کہ اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ خدا جو تیرا رب ہے اس کی یہ
شان ہے کہ دوسری چیزوں میں جو صفات پائی جاتی ہیں ان سب سے اعلیٰ صفات اس
میں جلوہ گر ہیں۔عیسائیت کہتی ہے کہ خدا میں رحم کی صفت نہیں وہ گناہگار کو نہیں بخش
سکتا مگر اسلام کہتا ہے جب انسان اپنے قصور وار کو بخش سکتا ہے اور انسان میں عفو کی
صفت ہے تو خدا کیوں نہیں بخش سکتا اور اس میں کیوں یہ صفت نہیں۔اس میں تو بدرجہ اتم
یہ صفت ہے کیونکہ وہ اکرم ہے۔یعنی تمام صفات حسنہ میں سب سے بڑھ کر ہے۔تیسرا رد یہ کیا کہ فرمایا عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَالَهُ يَعْلَمُ۔عیسائیت کی تیسری بنیاد
یہ ہے کہ شریعت لعنت ہے۔لیکن قرآن نے بتایا کہ شریعت میں وہ باتیں ہیں جو انسان
عقل سے دریافت نہیں کر سکتا۔انسان اپنی کوشش سے شرعی احکام نہیں بنا سکتے اس لئے

سيرة النبي علي
شریعت آتی ہے۔360
جلد 3
b
چوتھی زرعیسائیت پر یہ کی کہ فرمایا كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى - اَنْ رَّاهُ اسْتَغْنَى
انسان بڑا ہی سرکش ہے جو یہ کہتا ہے کہ مجھے خدا کی شریعت کی ضرورت نہیں میں خود
اپنی راہ نمائی کے سامان مہیا کرلوں گا۔یہ کہنے والے بہت نا معقول لوگ ہیں۔پانچواں رد یہ کیا کہ فرمایا كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ۔ایسے لوگوں
کی باتیں کبھی نہ سنا اور اللہ کی خوب عبادت اور فرمانبرداری کرنا۔رسول کریم ﷺ کو
فرمایا کہ کسی راہب کی بات نہ سننا جو شریعت کو لعنت قرار دیتا ہے بلکہ خدا کی
فرمانبرداری میں لگا رہ۔گویا نجات اور قرب الہی کا ذریعہ بجائے کسی کفارہ پر ایمان
لانے کے سجدہ یعنی فرمانبرداری یا بالفاظ دیگر اسلام کو قرار دیا ہے۔پس قرآن کی تو پہلی سورۃ نے ہی مسیحیت کو رد کیا ہے اور بادلیل رد کیا ہے۔اسی
طرح سورۃ فاتحہ میں عیسائیت اور یہودیت کو رد کیا گیا ہے۔پھر کیا کوئی شخص مان سکتا
ہے کہ عیسائی اور یہودی اپنے مذہب کے خلاف خود دلائل بتایا کرتے تھے؟ دو ہی
صورتیں ہو سکتی ہیں۔یا تو عیسائی راہب اپنے مذہب کو ماننے والا ہوگا یا نہ ماننے والا۔اگر ماننے والا تھا تو اسے چاہئے تھا کہ اپنے مذہب کی تائید کرتا نہ کہ اس کے خلاف
با تیں بتا تا۔اور اگر نہ ماننے والا تھا اور سمجھتا تھا کہ جو باتیں اس کے ذہن میں آئی ہیں
وہ اعلیٰ درجہ کی ہیں تو اس نے ان کو خود اپنی طرف منسوب کر کے کیوں نہ پیش کیا۔اسے
چاہئے تھا کہ اپنے نام پر کتاب لکھتا نہ کہ لکھ کر دوسرے کو دے دیتا۔اب میں ان آیتوں اور ان میں مذکور جوابات کو لیتا ہوں۔سورۃ نحل کی آیات
سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کا اعتراض یہ تھا کہ اسے کوئی اور آدمی سکھاتا ہے۔اس کا
جواب اللہ تعالیٰ نے یہ دیا ہے کہ وہ شخص تو عجمی ہے اور قرآن کی زبان عربی ہے۔و ہیری کہتا ہے کہ یہ جواب بالکل بودا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دال میں کچھ
کالا کالا ہے۔مضمون وہ عجمی بنا کر دیتا تھا آگے عربی میں وہ خود ڈھال لیتے تھے۔لیکن

·

آج 10 میں سے 10 باقی