قرآن کریم کو لانے والے انسان کی فضیلت
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 5
سيرة النبي عمال
385
جلد 3
نے تیری عزت کی ، اُس وقت بھی تو نے اچھے کام کئے۔پھر وہ زمانہ آیا کہ خدا نے اپنا
کلام تجھ پر اتارا تب بھی تو فرمانبردار رہا۔گویا تیری ہر آنے والی گھڑی پہلی سے اعلیٰ
اور بہتر رہی ہے اور خدا کی تائید اور اس کی پسندیدگی بڑھتی چلی گئی۔اب دیکھو
رسول کریم ﷺ کی صداقت کی یہ کتنی بڑی دلیل ہے۔عجیب بات ہے خدا تعالیٰ تو کہتا
ہے کہ اس کی ساری زندگی بچپن سے لے کر آخر تک دیکھ لو۔ایک لمحہ بھی اس کے لئے
گمراہی کا نہیں آیا اور خدا تعالیٰ نے اسے نہیں چھوڑا۔مگر نادان مخالف کہتے ہیں کہ
آپ گمراہ تھے۔اگر یہی گمراہی ہے تو ساری ہدایت اس پر قربان کی جاسکتی ہے۔پھر فرماتا ہے وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الأولى۔تیرا ہر قدم ترقی کی طرف
چلتا گیا۔بچپن میں انسان بے گناہ ہوتا ہے۔اگر نعوذ باللہ رسول کریم علی بڑے ہو کر
گمراہ ہو گئے تو آخرت اولی سے بہتر نہ ہوئی۔مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تیری ہر اگلی
گھڑی پہلے سے اچھی تھی اور جب ہر ا گلی گھڑی اچھی تھی تو ضلالت کہاں سے آ گئی۔پھر فرماتا ہے وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضُى 85۔عنقریب اللہ تعالیٰ تجھے
ایسے انعام دے گا کہ تو خوش ہو جائے گا۔اس کے متعلق ہم قرآن کریم سے دیکھتے ہیں
کہ رسول کریم ﷺ کی وہ کونسی خواہش تھی جس کے پورا ہونے سے آپ خوش ہو سکتے
ا
تھے۔سورۃ کہف رکوع 1 میں آتا ہے فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ عَلَى أَثَارِهِمْ إِنْ
لَّمْ يُؤْمِنُوْا بِهَذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا 86 - اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم ) تو اپنے آپ
کو اس لئے ہلاک کر رہا ہے کہ لوگ ہمارے کلام پر ایمان کیوں نہیں لاتے۔یہ خواہش
تھی رسول کریم ﷺ کی کہ آپ کی قوم خدا تعالیٰ کے کلام کو مان لے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى تو نے دیکھا ہے کہ تیری ہر گھڑی کو ہم نے
پہلی سے اچھا رکھا پھر کیا تمہاری یہ بات ہم رد کر دیں گے کہ تیری قوم ہدایت پا
جائے۔ہمیں اس خواہش کا بھی علم ہے اور اسے بھی ہم پورا کر دیں گے۔پھر فرمایا اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَاوى 87۔اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم)
سيرة النبي عمال
386
جلد 3
یتیم تھا جب پیدا ہوا۔اس یتیمی کے وقت سے خدا نے تم کو اپنی گود میں لے لیا۔گویا
کوئی وقت خدا کی گود سے باہر آپ پر آیا ہی نہیں۔اوی کے معنی ہیں قرب میں
جگہ دی۔فرمایا اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَاوى کیا خدا نے تم کو یتیم پا کر اپنے پاس جگہ
نہیں دی؟ وَوَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدی اب اس کے معنی اگر یہ کئے جائیں کہ تجھے
گمراہ پایا پھر ہدایت دی تو یہ معنی یہاں چسپاں ہی نہیں ہو سکتے۔پس اس کے یہی
معنی ہیں کہ ہم نے تجھ میں محبت کی تڑپ دیکھی اور دنیا کی ہدایت کا سامان دے
دیا۔ان معنوں کی تائید ایک اور آیت سے بھی ہوتی ہے۔جب حضرت یعقوب
علیہ السلام نے کہا کہ مجھے یوسف کی خوشبو آ رہی ہے تو انہیں گھر والوں نے کہا
تَاللهِ اِنَّكَ لَفِي ضَلَلِكَ الْقَدِيمِ 88 یوسف کی پرانی محبت تیرے دل سے نکلتی ہی
نہیں۔تو ابھی تک اسی پرانی محبت میں گرفتار ہے۔وہ لوگ حضرت یعقوب علیہ السلام کو گمراہ
نہیں سمجھتے تھے بلکہ یوسف علیہ السلام کی محبت میں کھویا ہوا سمجھتے تھے۔اس لئے ضلال کا لفظ
انہوں نے شدت محبت کے متعلق استعمال کیا۔پس وَوَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدَی کے یہ معنی
ہیں کہ جب تو جوان ہوا اور تیرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ خدا سے ملے بغیر میں
آرام نہیں پا سکتا تو ہم نے تجھے فوراً آواز دی کہ آجا میں موجود ہوں۔اے محمد !
(صلی اللہ علیہ وسلم ) تجھے معلوم ہے کہ جب ہم نے ہدایت دی تو وہ تیرے نفس کے
لئے ہی نہ تھی بلکہ ساری دنیا کیلئے تھی۔پس لوگ تیرے پاس آئے اور مختلف طبائع
کے لوگ آئے۔پھر ہم نے ان کی کفالت کیلئے قرآن کے ذریعہ تجھے وہ رزق دیا جو
ہر فطرت کے انسان کیلئے کافی تھا۔پس وَوَجَدَكَ عَابِلًا فَأَغْنى 89 اے محمد !
(صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم نے تجھے کثیر العیال پایا اور اپنے فضل سے غنی کر دیا۔فَاما
الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرُ وَأَمَّا السَّابِلَ فَلَا تَنْهَرُ 90 پس اب تو بھی ان پر اتنا بوجھ نہ
ڈالنا کہ ان کی طاقتیں کچلی جائیں نہ اتنی رعایت کرنا کہ بگڑ جائیں۔اس آیت میں
ضال کے مقابل پر سائل رکھا گیا ہے جس میں اس طرف اشارہ ہے کہ وہاں بھی ضال
سيرة النبي علي
387
جلد 3
سے مراد خدا کی محبت کے طلبگار کے ہیں۔بہر حال فرمایا کہ جب کوئی تمہارے پاس
ہدایت حاصل کرنے کیلئے آئے تو انکار نہ کرنا بلکہ وہ ہدایت جو ہم نے تجھے دی ہے
اسے ساری دنیا میں پہنچانا۔ضال کے جو معنی میں نے اس وقت کئے ہیں اس کے خلاف کوئی اور معنی ہو ہی نہیں
سکتے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَوَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدی۔ہم نے تجھے نال پایا اور
اس کے نتیجہ میں ہدایت دی۔اور دوسری طرف فرماتا ہے وَاللهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ
الْفُسِقِینَ 91 کہ فسق کے نتیجہ میں کبھی ہدایت نہیں ملا کرتی۔پھر ضال کے معنی گمراہ
کس طرح کئے جا سکتے ہیں۔b
پھر فرماتا ہے وَإِذَا جَاءَتْهُمْ آيَةٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْ مِنَ حَتَّى نُؤْتَى مِثْلَ مَا
أوتِ رُسُلُ اللَّهِ اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ سَيُصِيبُ الَّذِيْنَ أَجْرَمُوا
صَغَارُ عِنْدَ اللهِ وَعَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ 92۔جب ان کے پاس
کوئی نشان آتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم اسے نہیں مان سکتے جب تک ہمیں ویسا ہی کلام نہ
ملے جو رسولوں کو ملا۔اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے کہ وہ اپنی رسالت کہاں رکھے۔یہ
گنہ گار لوگ ہیں ان کو تو ذلت ہی ملے گی۔اس آیت میں صاف طور پر بتا دیا کہ گناہ
کے نتیجہ میں ذلت حاصل ہوتی ہے نہ کہ ہدایت۔ذَنب اور استغفار کی حقیقت پھر یہ جو کہا جاتا ہے کہ رسول کریم ﷺ
نعوذ باللہ گنہگار تھے اس کے لئے ذنب
اور استغفار کے الفاظ پیش کئے جاتے ہیں۔لیکن عام طور پر لوگوں نے اس کے معنی نہیں
سمجھے۔استغفار کے یہ معنی بھی ہوتے ہیں کہ جو مشکلات کسی کے رستہ میں حائل ہوں ان کو
ڈھانپ دیا جائے۔اسی طرح ذنب کے معنی گناہ کے بھی ہوتے ہیں اور غیر ضروری
باتوں کے بھی۔پس غفر کے معنی ڈھانکنے اور ذنب کے معنی زوائد کے ہیں۔جب
رسول کریم ﷺ کے متعلق استغفار کا لفظ آتا ہے تو اس سے مراد آپ کے رستہ کی
سيرة النبي علي
388
جلد 3
مشکلات کا دور ہونا ہوتا ہے اور جہاں ذنب کا لفظ آتا ہے وہاں زوائد کا دور کیا جانا
مراد ہوتا ہے۔چنانچہ دیکھ لو سورۃ نساء رکوع 16 میں پہلے جنگ کا ذکر ہے پھر اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے لَا تَكُنْ لِلْخَابِنِيْنَ خَصِيْبًا وَ اسْتَغْفِرِ الله 93 اے محمد رسول اللہ جب
ہم حکومت دیں گے تو کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو دین کی باتوں میں خیانت سے کام
لیں گے اور کجی کا راستہ اختیار کریں گے ان سے لڑنے کی طرف توجہ نہ کرنا بلکہ بجائے
اس کے خدا تعالیٰ سے دعائیں کرنا کہ ان کی یہ کمزوری دور ہو جائے۔(2) سورۃ
مومن رکوع 6 میں بھی پہلے إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا 94 فرما کر نصرت کا ذکر کیا ہے اور
پھر واسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ 95 میں
استغفار اور تسبیح کا حکم دیا ہے۔سورۃ محمد رکوع 2 میں بھی پہلے ساعت کے آنے کا ذکر ہے
یعنی فتح کا اور پھر وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ فرماتا ہے۔(4) سورۃ نصر میں بھی پہلے فتح کا
ذکر ہے۔اور پھر آتا ہے فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ 96 (5) سورۃ فتح میں
بھی پہلے فتح کا ذکر ہے اور پھر غفر کا۔فرمایا اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ
مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَاَخَرَ جو ان سب حوالوں میں فتح کے ساتھ ذنب یا
استغفار کا ذکر ہے۔یعنی یا تو فتح کے وعدہ کے بعد یا فتح کے ذکر کے بعد۔چار جگہوں
میں تو فتح کے وعدہ کے ساتھ استغفار کا ذکر کیا ہے اور ایک جگہ فتح مبین کا ذکر ہے اور
وہاں نِیغْفِر کہا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ تیری دعاسنی گئی اور ہم نے عام فتوحات کی
بجائے تجھے فتح مبین عطا کی ہے تا کہ تیرے ذنب بخشے جائیں۔اب دیکھنا یہ چاہئے کہ کسی کو فتح ونصرت کا ملنا کیا گناہ ہے اور ہر جگہ فتح کے
ساتھ یہ الفاظ کیوں آئے ہیں ؟ اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ استغفار اور ذنب کسی
اور قسم کا ہے۔اگر گناہ مراد تھا تو چاہئے تھا کہ کسی گناہ کا ذکر کیا جاتا مگر ایسا تو ایک
جگہ بھی نہیں کیا گیا۔بلکہ بجائے اس کے یہ بتایا کہ ہم تجھے فتح ونصرت دیتے ہیں تو
استغفار کر۔اس سے صاف معلوم ہوا کہ اس کے معنی کچھ اور ہیں۔اور وہ یہ کہ
سيرة النبي عمال
389
جلد 3
کے ساتھ جو لوگ سلسلہ بیعت میں شامل ہو جاتے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں
ہوتے ہیں ان کی تربیت پوری طرح نہیں ہو سکتی۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ قوم کے زوال کا
وقت اسی دن سے شروع ہو جاتا ہے جب کہ فتوحات شروع ہوتی ہیں اور لوگوں کی
تربیت اچھی طرح نہیں ہو سکتی۔جب لاکھوں مسلمان ہو گئے اور وہ سارے ملک میں
پھیلے ہوئے تھے تو ان کی تربیت ناممکن تھی اس لئے فرمایا یہ بات بشریت سے بالا
ہے کہ اتنے لوگوں کی پوری طرح تربیت کی جا سکے۔ان کی تربیت خدا ہی کر سکتا ہے
اس لئے دعائیں کر کہ خدایا! تو ہی ان کی نیک تربیت کا سامان پیدا فرما۔اور پھر
خوشخبری دی کہ ہم نے تمہاری دعائیں سن لی ہیں۔إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا
تيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ۔ہم تجھ کو جو فتح عظیم دیں گے
وہ ایسی صورت میں دیں گے کہ وہ فتح مبین ہو گی ، حق و باطل میں تمیز کر دینے والی ہوگی
اور صرف جسموں پر ہی نہیں ہوگی بلکہ دلوں پر بھی ہوگی۔لوگ منافقت سے اسلام میں
داخل نہیں ہوں گے بلکہ دین کے شوق کی وجہ سے ہوں گے۔اور یہ فتح ہم نے اس لئے
دی ہے کہ تربیت کا پہلو مضبوط ہو جائے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اللہ تعالیٰ نے حق کو
واضح کر کے تربیت کے پہلو کو مضبوط کر دیا اور ایسے نائب آپ کو بخشے جو ہمیشہ کیلئے
دین کے محافظ ہو گئے۔دیکھ لو ایک تو وہ وقت تھا کہ ابو جہل کا بیٹا عکرمہ مکہ چھوڑ کر اس
لئے بھاگ گیا کہ جہاں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہو وہاں میں نہیں رہ سکتا۔مگر پھر وہ
وقت آیا کہ وہ مسلمان ہوا اور ایسا مخلص مسلمان ہوا کہ ایک جنگ میں دشمن چن چن کر
صحابیوں کو مار رہے تھے۔عکرمہ نے کہا یہ بات مجھ سے دیکھی نہیں جاتی کوئی ہے جو
دشمن کے مقابلہ کیلئے میرے ساتھ چلے۔اس طرح کچھ آدمی ساتھ لئے اور جرنیل سے
اجازت لے کر دشمن پر جس کی تعداد ساٹھ ہزار تھی حملہ کر دیا اور معین قلب پر حملہ کیا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کفار کو شکست ہوگئی اور وہ بھاگ گئے۔اُس وقت عکرمہ کو دیکھا گیا
تو وہ دم تو ڑ رہے تھے۔ان کی پیاس محسوس کر کے جب پانی لایا گیا تو انہوں نے کہا
سيرة
390
جلد 3
پہلے میرے ساتھی کو پانی پلاؤ۔اس ساتھی نے دوسرے کی طرف اشارہ کر دیا اور
دوسرے نے تیسرے کی طرف۔وہ سات نوجوان تھے جو زخموں کی وجہ سے دم توڑ
رہے تھے مگر کسی نے پانی کو منہ بھی نہ لگایا اور ہر ایک نے یہی کہا کہ پہلے فلاں کو پلاؤ
مجھے بعد میں پلا دینا۔جب سب نے انکار کر دیا تو وہ پھر عکرمہ کے پاس آیا۔دیکھا تو
وہ فوت ہو چکے تھے۔اس کے بعد اس نے دوسروں کو دیکھا تو وہ بھی شہید ہو چکے
تھے 98۔غرض خدا تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کو صرف ظاہری فتح ہی عطا نہیں فرمائی بلکہ
ظاہری فتح کے ساتھ قلوب کی فتح بھی عطا کی۔رسول کریم اللہ کا بلند ترین مقام پھر قرآن نہ صرف یہ کہ رسول کریم
صلى الله
کو بے گناہ قرار دیتا ہے بلکہ
نہایت اعلیٰ درجہ کا انسان قرار دیتا ہے۔فرماتا ہے اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ کوئی
یہ نہ کہے کہ ہمارا نبی گنہگار ہے۔اگر دشمن ایسا کہتے ہیں تو وہ سکتے ہیں۔ہم جانتے ہیں
کہ تو بڑے اعلیٰ اخلاق والا ہے۔پھر فرمایا اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ووالے محمد رسول اللہ ! کیا ہم نے تیرا
سینہ کھول نہیں دیا۔پھر فرماتا ہے لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ 100
تمہارے لئے محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) ایک اعلیٰ درجہ کا نمونہ ہے اس کے
پیچھے چل کر تم نجات پاسکتے ہو۔پھر اس سے بھی بڑا درجہ آپ کا یہ بیان فرمایا کہ آپ دوسروں کو پاک کرنے
والے ہیں۔فرماتا ہے كَمَا اَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُوْلًا مِنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمْ أَيْتِنَا
وَيُزَكِّيْكُمُ 101۔ہم نے تم میں سے ہی ایک رسول بھیجا ہے۔جو ہماری آیتیں پڑھ
کر تمہیں سناتا ہے اور گناہگاروں کو پاک بنا تا ہے۔
سيرة النبي عمال
391
جلد 3
پھر اس سے بڑھ کر فرما یا قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ
اللهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ 102 - تو کہہ دے کہ اے ماننے والو یا مجھ پر اعتراض
کرنے والو! اگر تم اللہ کا محبوب بننا چاہتے ہو تو آؤ اس کا طریق میں تمہیں بتاؤں۔جس طرح میں عمل کرتا ہوں اسی طرح تم بھی عمل کرو۔پھر اللہ تعالیٰ تم کو بھی اپنا محبوب
بنا لے گا۔پھر اس سے بھی آگے ترقی کی اور فرمایا کہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) تو
وہ ہے کہ اس پر جو کلام نازل ہوا ہے اسے بھی ہم کسی نا پاک کو چھونے نہیں دیتے۔پھر
کیا اس کلام کو لانے والا ناپاک ہو سکتا ہے۔چنانچہ فرمایا اِنَّهُ لَقُرْآنُ كَرِيمُ فِي
كِتُبِ مَّكْنُونٍ لَّا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ 103۔یہ قرآن بڑی عظمت والا ہے۔یہ اس جگہ خدا نے رکھا ہے جہاں کوئی گندہ شخص اسے ہاتھ نہیں لگا سکتا اور اسے مطہر کے
بغیر کوئی چھو ہی نہیں سکتا۔پھر جس پر یہ کلام نازل ہوا اسے ناپاک کس طرح کہہ سکتے ہو۔پھر فرمایا ہم نے اسے وہ کتاب دی ہے جس کو آج ہی نہیں بلکہ آئندہ بھی کوئی
نا پاک نہیں چھو سکے گا۔بِأَيْدِى سَفَرَةِ كِرَامِ بَرَرَةٍ 104۔یہ ہمیشہ ایسے لوگوں
کے ہاتھ میں رہے گی جو دور دور سفر کرنے والے اور نہایت معزز اور اعلیٰ درجہ کے
نیکو کار ہوں گے۔“
66
فضائل القرآن نمبر 4 صفحہ 218 تا 272 ناشر الشركة الاسلامیہ ربوہ 1963ء)
Life of Mahomet by William Muir Page xxvii,xxviii published in:1
London 1861۔2 مسند احمد بن حنبل مترجم اردو جلد 11 مسند عائشہ صفحہ 168 حدیث نمبر 25108 مکتبہ رحمانیہ
لاہور
3: الانعام : 125، 126
4 : حم السجدة : 39
سيرة النبي عليه
5: يونس: 17
6: الاحزاب : 22
7: ال عمران : 32
8: الحجر : 7
9: القلم :2 تا 7
10: الانبياء: 6
11: الانبياء : 11
5::12
13: القمر : 3
14: القمر : 6
:15: الفرقان: 9
16: الفرقان: 22 تا 27
17: الفرقان: 31
18: بنی اسرائیل: 48
19: الفرقان: 10
20: المائدة: 68
21: الحاقة : 43
22: الطور: 30
23: الحاقة: 39 تا 48
24: الانبياء: 6
25: يس : 71،70
26: الدخان: 14 ،15
392
جلد 3
سيرة النبي علي
27: النحل: 104،103
28: الفرقان: 5 تا 7
393
جلد 3
29: جبر: حضر موت کے ایک عیسائی خاندان کا غلام۔حضور اے جبر کے مکان کے پاس بیٹھا کرتے تھے۔اس کے بارہ میں کفار نے کہا کہ وہ حضور ﷺ کو قرآن سکھاتا ہے۔بعد میں یہ بھی مشرف بہ اسلام ہو گیا۔اسلامی انسائیکلو پیڈیا صفحہ 650 مطبوعہ 2000 ء لا ہور )
30 : روح المعانى المجلد السابع سورة النحل زير تفسير آيات 88 تا 128 صفحہ 635 مطبوعہ
دارالحد بیث قاہرہ مصر 2005 ء
A Comprehensive Commentary on the Holy Qur’an E۔M Wherry۔Sipara :31
XIV, Chapter XVI, page 47۔Printed 2000 by Routled Ge, Oxon۔32: لوقا باب 11 آیت 14 تا 18 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
33: العلق : 2 تا آخر
34: النحل : 104
:35: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول حدیث ام عبد الله عن اسلام عمر صفحہ 393
تا 396 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
صلى الله
36:بخاری کتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحى الى رسول الله صفحه 1
حدیث نمبر 3 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
37: الشعراء: 211
38: التكوير: 26
39: النجم:21،20
40: الحج : 53
41: النجم : 22 تا 24
42 الشعراء: 212،211
سيرة النبي علي
43: الشعراء: 222 تا 224
44: الانعام: 122
45: النحل: 101،100
46 ص : 5
47: النحل: 102
48: يونس : 39،38
49: التمل: 66
50: الكوثر : 2 تا 4
51: الانبياء : 45
394
جلد 3
52:السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول صفحہ 421 422 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى
53: اسد الغابة في معرفة الصحابة الجزء الثالث عثمان بن مظعون صفحہ 328،327
مطبوعہ بیروت 2006ء الطبعة الاولى
54: استثناء باب 18 آیت 18 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
55: استثناء باب 18 آیت 22 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
56: اعمال باب 3 آیت 24 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
57 یسعیاہ باب 62 آیت 2 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
58: المائدة : 4
59: یسعیاہ باب 62 آیت 4 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
60: ال عمران: 98
61: یوحنا باب 16 آیت 12 ،13 پاکستان بائیل سوسائٹی لاہور 2011ء
62: العلق : 6
63: المائدة : 4
سيرة النبي علي
64: الكهف : 55
65: النجم : 54
395
66: استثناء باب 19 آیت 21 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
67 متی باب 5 آیت 38 تا 41 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
68: الشورى: 41
69: البقرة : 3
70: الرحمن : 47
:71: حم السجدة: 31
72: الاعراف: 159
73: منتی باب 15 آیت 24 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
74 متی باب 15 آیت 26 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
75:فاطر:25
76: هود: 21 تا 23
77: الضحى 8
78: النجم:2 ،3
79: الضحي: 5
80: ابراهيم: 25
81: النجم : 4 تا 6
82: بنی اسرائیل: 74
83 بنی اسرائیل: 75
84: الضحى : 2 تا 4
85: الصحي: 6
جلد 3
سيرة النبي علي
86: الكهف : 7
87: الصحي: 7
88: يوسف : 96
89: الضحي : 9
90: الضحى: 11،10
91: المائدة: 109
92: الانعام: 125
93: النسآء: 107،106
94: المؤمن:52
95: المؤمن: 56
96: النصر : 4
97: الفتح : 2، 3
396
جلد 3
98: الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 صفحہ 191 مطبوعہ بیروت 1995 ء الطبعة الاولى
99:الانشراح:2
100: الاحزاب : 22
101: البقرة : 152
102: ال عمران : 32
103: الواقعة: 78تا80
104 : عبس: 16 ، 17