قرآن کریم کو لانے والے انسان کی فضیلت
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 4
سيرة النبي عمال
373
جلد 3
سے یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ وہ غالب آئیں گے۔وہ غالب کس طرح آ سکتے ہیں جب کہ
ہم ان کے جگر گوشے کاٹ کاٹ کر تیرے حوالے کرتے جا رہے ہیں۔اور انہی ابتر
کہنے والوں کے بچے اور عزیز اسلام میں داخل ہو کر اس کی صداقت ظاہر کر رہے ہیں
اور کفار کو بے اولاد اور آنحضرت ﷺ کو با اولا د ثابت کر رہے ہیں۔چنانچہ مکہ کے
بڑے بڑے خاندانوں کے جو بیٹے اور بھتیجے رسول کریم علیہ کو دیئے گئے ان میں
حضرت عثمان، حضرت زبیر، حضرت عبد الرحمن بن عوف ، حضرت سعد بن ابی وقاص،
حضرت طلحہ بن عبید اللہ، حضرت ابو عبیدۃ، حضرت ارقم بن ابی ارقم ، حضرت عثمان بن
مظعونؓ اور حضرت سعید بن زید تھے یہ لوگ ابتدا میں ہی ایمان لے آئے تھے۔اور وہ
رؤ سا جو رسول کریم ع کو دکھ دینے میں سب سے بڑھے ہوئے تھے یہ ان کے بیٹے
اور بھانجے اور بھتیجے تھے۔ان کے مسلمان ہو جانے کی وجہ سے کفار کو اور زیادہ غصہ آتا
کہ یہ اپنے باپ دادا کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی
تائید کرتے ہیں۔حضرت عثمان بن مظعون، ولید بن مغیرہ کے عزیز تھے اور اس نے
ان کو پناہ دی ہوئی تھی۔حضرت عثمان ایک دن باہر جارہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ
ایک مسلمان پر سخت ظلم کیا جا رہا ہے مگر آپ کو کسی نے کچھ نہ کہا۔انہوں نے ولید کے
پاس جا کر کہا کہ میں اب آپ کی پناہ میں نہیں رہنا چاہتا کیونکہ میں یہ نہیں دیکھ سکتا کہ
دوسرے مسلمانوں کو تو اس طرح دکھ دیا جائے اور میں آپ کی پناہ میں محفوظ رہوں۔اللہ تعالٰی مومن کے ایمان کی آزمائش کرتا ہے۔ادھر انہوں نے پناہ ترک کی اور ادھر
یہ حادثہ پیش آ گیا کہ لبید جو ایک بہت بڑے شاعر تھے ایک مجلس میں شعر سنا رہے تھے
کہ ایک شعر انہوں نے پڑھا جس کا مطلب یہ تھا کہ ہر چیز خدا کے سوا تباہ ہونے والی
ہے اور ہر نعمت آخر میں زائل ہونے والی ہے۔جب لبید نے پہلا مصرع پڑھا تو
حضرت عثمان نے کہا ٹھیک ہے۔اس پر لبید نے غصہ سے اس کی طرف دیکھا کہ ایک
بچہ میرے کلام کی داد دے رہا ہے۔اسے اس نے اپنی ہتک سمجھا اور کہا اے مکہ والو !
سيرة النبي علي
374
جلد 3
پہلے تو تم میں ایسے بد تہذیب لوگ نہ تھے اب تمہیں کیا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا یہ
بے وقوف بچہ ہے اسے جانے دیں۔حالانکہ بات یہ تھی کہ انہوں نے قرآن سنا ہوا تھا
اور اب ان کے نزدیک شعروں کی کچھ حقیقت ہی نہیں رہ گئی تھی۔بلکہ خود لبید نے
مسلمان ہونے پر یہی طریق اختیار کیا۔حضرت عمر نے ایک دفعہ اپنے ایک گورنر کو کہلا
بھیجا کہ مجھے بعض مشہور شعراء کا تازہ کلام بھیجو اؤ۔جب ان سے اس خواہش کا اظہار کیا
گیا تو انہوں نے قرآن کریم کی چند آیات لکھ کر بھیج دیں۔جب لبید نے دوسرا مصرع
پڑھا اور کہا کہ ہر نعمت زائل ہونے والی ہے تو عثمان نے کہا یہ غلط ہے۔جنت کی نعمتیں
کبھی زائل نہیں ہوں گی۔یہ سن کر اسے طیش آ گیا اور اس نے اہل مجلس سے کہا کہ تم
نے میری بڑی ہتک کرائی ہے۔اس پر ایک شخص نے عثمان کو برا بھلا کہا اور اس زور
سے مکا مارا کہ ان کی ایک آنکھ نکل گئی۔ولید کھڑا دیکھ رہا تھا۔اس نے کہا دیکھا! میری
پناہ میں سے نکلنے کا یہ نتیجہ ہوا۔اب بھی پناہ میں آ جاؤ۔حضرت عثمان نے کہا پناہ کیسی
میری تو دوسری آنکھ بھی انتظار کر رہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں نکلے 52۔ان کے
فوت ہونے پر رسول کریم ﷺ نے انہیں بوسہ دیا اور آپ کی آنکھوں سے اُس وقت
آنسو جاری تھے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا صاحبزادہ ابراہیم فوت ہوا تو
آپ نے فرمایا الْحِقُ بِسَلْفِنَا الصَّالِحِ عُثْمَانَ بْنِ مَطْعُونِ 53 یعنی ہمارے صالح
الله
عزیز عثمان بن مظعون کی صحبت میں جا۔پہلی کتب کی پیشگوئیوں کو پورا کرنے والی کتاب دوسرا دھوئی قرآن
کریم کے متعلق یہ
کیا گیا ہے کہ یہ پہلی کتب کی پیشگوئیوں کو پورا کرنے والی کتاب ہے۔چنانچہ استثناء
باب 18 آیت 15 میں آتا ہے:۔خداوند تیرا خدا تیرے لئے تیرے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں میں
سے تیری مانند ایک نبی بر پا کرے گا 54۔
سيرة النبي علي
375
جلد 3
اس میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ وہ نبی جو آنے والا ہے وہ بنی اسرائیل میں
سے نہیں ہوگا بلکہ ان کے بھائیوں یعنی بنی اسماعیل میں سے ہوگا گویا وہ اولا دابراہیم
علیہ السلام میں سے ہی ہوگا نہ کہ کسی غیر قوم سے۔پھر اس کی علامت یہ بتائی کہ:۔” جب وہ نبی خداوند کے نام سے کچھ کہے اور وہ جو اس نے کہا ہے واقعہ نہ ہو یا
پورا نہ ہو تو وہ بات خداوند نے نہیں کہی 55۔اب دیکھو قرآن کی باتیں کیسی پوری ہوئیں اور اس کی بیان کردہ پیشگوئیاں کس
صلى اللهم
طرح کچی نکلیں۔کفار نے جب رسول کریم ﷺ کے متعلق کہا کہ اس کی اولاد نہیں تو
خدا تعالیٰ نے فرمایا ہم اسے اولاد دیں گے اور ابتر کہنے والوں کی اولاد ہی چھین کر
دے دیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور یہ پیشگوئی بڑی شان سے پوری ہوئی۔حضرت مسیح نے اس پیشگوئی کا مصداق ہونے سے انکار کیا ہے۔چنانچہ یوحنا
باب 1 آیت 21 میں لکھا ہے:۔انہوں نے اس سے پوچھا پھر کون ہے؟ کیا تو ایلیاہ ہے؟ اس نے کہا میں نہیں
ہوں۔کیا تو وہ نبی ہے؟ اس نے جواب دیا کہ نہیں۔“
اسی طرح اعمال باب 3 میں لکھا ہے کہ وہ نبی مسیح کی بعثت ثانی سے پہلے اور
بعثت اول کے بعد ظاہر ہوگا۔بلکہ یہاں تک لکھا ہے کہ:۔سموئیل سے لے کر پچھلوں تک جتنے نبیوں نے باتیں کیں ان سب نے ان
66
صلى
دنوں کی خبر دی ہے 56۔یہ پیشگوئی رسول کریم ﷺ کے ذریعہ پوری ہوئی۔کیونکہ آپ ان کے بھائیوں
یعنی حضرت ابراہیم کے بیٹے حضرت اسماعیل کی اولاد میں سے تھے۔اسی طرح یسعیاہ آنے والے نبی کی خبر دیتے ہوئے کہتے ہیں :۔تب قومیں تیری راستبازی اور سارے بادشاہ تیری شوکت دیکھیں گے اور تو
سيرة النبي علي
376
ایک نئے نام سے کہلائے گا جسے خداوند کا مونہہ خود رکھ دے گا 57۔جلد 3
سوائے اسلام کے دنیا میں کوئی مذہب نہیں جس کا نام خدا تعالیٰ نے رکھا ہو۔چنانچہ اسلام کے متعلق ہی فرمایا ہے وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ،
دوسری پیشگوئی بھی اسی کے ساتھ لکھی ہے اور وہ یہ ہے کہ :۔58
" تو آگے کو متروکہ نہ کہلائے گی اور تیری سرزمین کا کبھی پھر خرابہ نام نہ ہوگا بلکہ
66
تو حفیضیاہ کہلائے گی‘ 59۔یہ پیشگوئی بھی اسلام کے متعلق ہی ہے۔چنانچہ مکہ کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے
مَنْ دَخَلَهُ كَانَ مِنَّا 60 جو اس میں داخل ہو وہ امن میں آجاتا ہے۔پھر حضرت مسیح کہتے ہیں :۔مجھے تم سے اور بھی بہت سی باتیں کہنی ہیں مگر اب تم ان کی برداشت نہیں کر
سکتے۔لیکن جب وہ یعنی سچائی کا روح آئے گا تو تم کو تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔اس
لئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا لیکن جو کچھ سنے گا وہی کہے گا اور تمہیں آئندہ کی
خبریں دے گا 61۔اب دیکھو اس میں کتنی علامتیں رسول کریم ﷺ کی بیان کی گئی ہیں :۔اول یہ کہ آنے والا نبی ایسی تعلیم دے گا جو مسیح تک کسی نے نہیں دی۔گویا وہ
سب سے بڑھ کر تعلیم دے گا۔(2) وہ ساری باتیں کہے گا یعنی کامل تعلیم دے گا اور اس کے بعد اور کوئی اس
سے بڑھ کر تعلیم نہیں لائے گا۔( 3 ) وہ اپنی طرف سے کچھ نہیں کہے گا بلکہ کلام اللہ لائے گا۔(4) اس کلام اللہ میں آئندہ کی خبریں ہوں گی۔(5) وہ کلام مجھے ( یعنی مسیح ) پر دشمنوں کے عائد کردہ الزامات کو دور کرے گا۔یہ سب باتیں رسول کریم ﷺ پر صادق آتی ہیں۔پہلی بات حضرت مسیح نے
سيرة النبي علي
377
جلد 3
یہ فرمائی تھی کہ وہ نبی ایسی تعلیم لائے گا جو پہلے کوئی نہیں لایا۔قرآن کریم اس کے
متعلق فرماتا ہے عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ 62 یعنی قرآن کریم کے ذریعہ وہ وہ
باتیں سکھائی گئی ہیں جو کسی اور کو معلوم نہیں۔دوسری بات حضرت مسیح نے یہ بیان کی
تھی کہ وہ ساری باتیں بتائے گا۔قرآن کریم میں اس کے متعلق آتا ہے۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ 63 آج سارا دین تم پر مکمل کر دیا گیا ہے۔پھر سورۃ کہف
رکوع 8 میں آتا ہے وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ 64 ہم
نے اس قرآن میں ہر ضروری بات کو مختلف پیرایوں میں بیان کر دیا ہے۔تیسری بات
حضرت مسیح نے یہ بتائی تھی کہ وہ اپنی طرف سے کچھ نہ کہے گا بلکہ خدا تعالیٰ اسے جو کچھ
بتائے گا اسے پیش کرے گا۔قرآن کریم میں بھی آتا ہے وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى
اِنْ هُوَ إِلَّا وَخى تولى 65 - یہ رسول اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتا بلکہ خدا ہی کا کلام
پیش کرتا ہے۔باقی سب کتابوں میں انبیاء کی اپنی باتیں بھی ہیں صرف قرآن ہی ایک
ایسا کلام ہے جو سارے کا سارا خدا کا کلام ہے۔پانچویں بات حضرت مسیح نے یہ بیان
فرمائی ہے کہ وہ نبی ان الزامات کو دور کرے گا جو مجھ پر لگائے جاتے ہیں۔اس کے
متعلق سب لوگ جانتے ہیں کہ حضرت مسیح کو نعوذ باللہ ولد الزنا کہا گیا تھا اور لعنتی قرار
دیا گیا تھا قرآن نے ان الزامات کی پوری تردید کی۔کتب سماویہ کی تفصیل اب میں تیسری بات بیان کرتا ہوں کہ قرآن کریم
کتب سماویہ کی تشریح اور تفصیل بیان کرنے والا ہے۔اس میں علوم روحانیہ کو کھول کر بیان کیا گیا ہے اور انہیں کمال تک پہنچایا گیا
ہے۔میں اس کی ایک دو مثالیں پیش کرتا ہوں۔تو رات میں لکھا تھا:۔تیری آنکھ مروت نہ کرے کہ جان کا بدلہ جان ، آنکھ کا بدلہ آنکھ ، دانت کا بدلہ
دانت، ہاتھ کا بدلہ ہاتھ اور پاؤں کا بدلہ پاؤں ہو گا 66
اور انجیل میں یہ تعلیم دی گئی تھی کہ :۔
سيرة النبي علي
378
جلد 3
تم سن چکے ہو کہ کہا گیا تھا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے
دانت۔لیکن میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ شریر کا مقابلہ نہ کرنا بلکہ جو کوئی تیرے داہنے گال
پر طمانچہ مارے دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے۔اور اگر کوئی تجھ پر نالش کر کے تیرا
کر نہ لینا چاہے تو چوغہ بھی اسے لے لینے دے۔اور جو کوئی تجھے ایک کوس بیگار لے
جائے اس کے ساتھ دوکوس چلا جا 67۔مگر قرآن کریم نے کہا ہے وَجَزْؤُا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا ۚ فَمَنْ عَفَا
ط
وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ 68 - یعنی شرارت کے مطابق
بدی کا بدلہ لے لینا تو جائز ہے لیکن جو شخص معاف کر دے اور اس میں دوسرے کی
اصلاح مدنظر رکھے اللہ تعالیٰ اسے خود اجر دے گا۔اللہ تعالیٰ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔تو رات نے ایک حصہ تو بیان کیا تھا اور دوسرا چھوڑ دیا تھا اور انجیل نے دوسرا
حصہ بیان کیا اور پہلا حصہ چھوڑ دیا۔قرآن کریم نے اس تعلیم کو مکمل کر دیا۔فرمایا بدی کا
بدلہ لے لینا جائز ہے لیکن جو شخص معاف کر دے ایسی صورت میں کہ بدی نہ بڑھے
اس کا اجر اللہ پر ہے۔ہاں جو ایسے طور پر معاف کرے کہ معافی دینے پر ظلم بڑھ جائے
تو اس سے خدا ناراض ہوگا کیونکہ وہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔صدقہ و خیرات اور مرد وعورت کے تعلقات کے متعلق تفصیلی احکام گزشتہ سال
کے مضمون میں بیان کر چکا ہوں اور بتا چکا ہوں کہ پہلی کتب میں ان امور کے متعلق
صرف مختصر احکام دیئے گئے ہیں مگر قرآن کریم نے ہر ایک حکم کی غرض اور اس کے
استعمال کی حدود وغیرہ تفصیل سے بیان کی ہیں۔قرآن کریم کی چوتھی خصوصیت یہ بیان کی دلائل و براہین سے مزین کلام کہ لَا رَيْبَ فِيهِ 69 ہر ایک امر کو دلیل
سے بیان کرتا ہے اور شک کی گنجائش نہیں چھوڑتا۔شک ہمیشہ ابہام سے پیدا ہوتا ہے مگر
قرآن کریم کے دعوؤں کی بنیاد مشاہدہ پر ہے۔قرآن میں ہستی باری تعالیٰ ، ملائکہ، دعا،
سيرة النبي علي
379
جلد 3
نبوت، انبیاء کی ضرورت، قضا و قدر، حشر و نشر ، جنت و دوزخ ، نماز و روزہ، حج و زکوۃ اور
معاملات وغیرہ کے متعلق دلائل بیان کئے گئے ہیں یونہی دعوے نہیں کئے گئے۔مثلاً جنت
کے متعلق آتا ہے وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتْنِ 70 ہم یہ نہیں کہتے کہ مرنے کے
بعد تمہیں جنت ملے گی اور تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ مرنے کے بعد کیا معلوم جنت ملے گی یا
نہیں۔قرآن اسی دنیا میں جنت کا ثبوت پیش کرتا ہے اور مومنوں کو اسی دنیا میں جنت
حاصل ہو جاتی ہے۔اس کا ثبوت یہ دیا کہ اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ
اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ
الَّتِى كُنْتُمْ تُوعَدُونَ 71 یعنی وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر
استقامت سے اسلام کی تعلیم پر قائم رہتے ہیں ان پر فرشتے اترتے ہیں جو انہیں کہتے
ہیں کہ تم غم نہ کرو تم کو جنت کی بشارت ہو۔گویا اسی دنیا میں انہیں خدا سے کلام کرنے کا
شرف حاصل ہو جاتا ہے اور جب خدا کا کلام مل گیا تو ریب کہاں رہ گیا۔قرآن کریم کے ذریعہ صفت رَبُّ الْعَالَمِینَ کا ظہور پانچویں
بات یہ
بیان فرمائی کہ قرآن کریم کا اس حالت میں نزول ہوا کہ اس سے رَبُّ الْعَالَمِینَ کی
صفت کا ظہور ہوتا ہے اس لئے کہ اس میں ہر فطرت کا لحاظ رکھا گیا ہے۔بعض انسانوں
میں غصہ زیادہ ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ انہیں عفو کی طرف توجہ دلائی جائے۔بعض
میں دیوٹی اور بے غیرتی ہوتی ہے انہیں غیرت کی تعلیم دی گئی۔انجیل نے اس کا خیال نہیں
رکھا۔اس نے ہر حال میں عفو کی تعلیم دی ہے اور تورات نے عفو کا خیال نہیں رکھا
ہر حالت میں سزا دینے پر زور دیا ہے۔مگر قرآن نے دونوں قسم کے لوگوں کا خیال رکھا
ہے۔پھر ہر زمانہ کا خیال رکھا ہے اور تمام دنیا کو دعوت دی ہے۔چنانچہ فرمایا
قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيْعًا 72۔کہہ دے اے لوگو! میں
سب کی طرف اللہ تعالیٰ کا رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔
سيرة النبي عمال
380
جلد 3
پس قرآن کریم سے پہلی کوئی کتاب ایسی نہیں جس نے ساری دنیا کو دعوت دی
ہو۔انہوں نے دوسری قوموں کیلئے رستے بند کر دیے۔حضرت
مسیح کا انجیل میں یہ قول
میں اسرائیل کے گھرانے کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے سوا اور کسی کے پاس نہیں
موجود ہے کہ:۔بھیجا گیا ، 73۔اور یہ کہ:۔لڑکوں کی روٹی لے کر کتوں کو ڈال دینی اچھی نہیں 74۔گویا مسیح نے بنی اسرائیل کے سوا کسی اور کو ہدایت دینے سے انکار کر دیا۔مگر
قرآن میں سب قوموں کے ماننے کے لئے خدا تعالیٰ نے سامان جمع کر دیئے۔مثلاً
(1) سارے نبیوں کی تصدیق کی۔اس سے سب کے دلوں میں بشاشت پیدا کر دی۔لیکن اگر کوئی ہندو عیسائی ہو تو اسے یہ کہنا پڑتا ہے کہ بدھ اور کرشن جھوٹے ہیں۔اور اگر
کوئی عیسائی ہندو ہو تو اسے حضرت موسی علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام کو جھوٹا
قرار دینا پڑتا ہے۔مگر کتنی خوبی کی بات ہے کہ قرآن نے کہہ دیا اِنَّا اَرْسَلْنَكَ بِالْحَقِّ
بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ 75 ہم نے اے محمد ! ( صلی اللہ
علیہ وسلم) تجھے حق کے ساتھ بشیر اور نذیر بنا کر بھیجا ہے اور کوئی قوم ایسی نہیں جس میں
ہماری طرف سے نذیر نہ بھیجا گیا ہو۔اس بنا پر رسول کریم ﷺ نے تمام اقوام سے کہہ دیا
کہ مجھے قبول کر کے تمہیں اپنے بزرگوں کو جھوٹا کہنے کی ضرورت نہیں۔وہ بھی سچے تھے۔ہاں ان میں اور مجھ میں یہ فرق ہے کہ ان کی تعلیم اُس زمانہ کے لئے مکمل تھی جس میں وہ
آئے لیکن میں جو تعلیم لایا ہوں یہ ہر زمانہ کے لئے مکمل ہے۔دوسری دلیل رسول کریم ﷺ کے مفتری نہ
مفتری ہمیشہ نا کام ہوتا ہے ہونے کی قرآن کریم یہ بیان کرتا ہے کہ
مفتریوں کا ذکر کرنے کے بعد فرماتا ہے اولیكَ لَمْ يَكُونُوا مُعْجِزِيْنَ فِي
سيرة النبي علي
381
جلد 3
الْأَرْضِ وَمَا كَانَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللهِ مِنْ اَوْلِيَاء ُ يُضْعَفُ لَهُمُ
الْعَذَابُ مَا كَانُوا يَسْتَطِيعُونَ السَّمْعَ وَمَا كَانُوا يُبْصِرُونَ أُولَبِكَ
الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ لَا جَرَمَ
أَنَّهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُونَ 76 - یعنی لوگ کہتے ہیں کہ یہ نبی جھوٹ
پیش کرتا ہے حالانکہ اس قسم کا جھوٹ بنانے والے تو خدا کے عذاب میں گرفتار ہوتے
ہیں اور وہ عذاب سے ہر گز بچ نہیں سکتے۔ان کا عذاب لمحہ بہ لمحہ بڑھتا جاتا ہے اور وہ
سچی بات سننے کی بھی طاقت نہیں رکھتے کجا یہ کہ وہ سچی باتیں خود بنا سکیں۔وہ عذاب
سے گھرے ہوئے ہوتے ہیں۔اور جب دنیا میں ان کا یہ حال ہوتا ہے تو تم سمجھ سکتے
ہو کہ قیامت میں ان کا کیا حال ہوگا۔صلى الله
اس میں بتایا کہ مفتریوں کی تو یہ علامت ہوتی ہے کہ ان پر عذاب نازل ہوتا ہے
مگر محمد رسول اللہ ﷺ پر تو کوئی عذاب نہیں آیا بلکہ خدا نے اس کی مدد کی ہے۔دوسری علامت مفتری کی یہ ہوتی ہے کہ اس کا عذاب بڑھتا جاتا ہے مگر اس
رسول کی تو ہر گھڑی پہلی سے اچھی ہے۔(3) پھر مفتری کو اپنی تعلیم بدلنی پڑتی ہے مگر کیا اس نے بھی کبھی قرآن کی کوئی
بات بدلی۔پھر یہ مفتری کس طرح ہو سکتا ہے۔وَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدی کا صحیح مفہوم دوسرا الزام رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر یہ لگایا گیا ہے کہ آپ
نعوذ باللہ نبوت سے پہلے ضال تھے اور بعد میں بھی گناہ آپ سے سرزد ہوتے رہے۔ان الزامات کی بنا خود قرآن کریم ہی کی بعض آیات کو قرار دیا گیا ہے۔ضال کے
متعلق تو یہ آیت پیش کی جاتی ہے کہ وَوَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدَى 77 ہم نے تجھے
ضال پایا پھر ہدایت دی۔اس کا جواب قرآن کریم کی ایک دوسری آیت ہے جس
میں اللہ تعالیٰ نے آپ سے ضلالت کی کلی طور پر نفی کر دی ہے۔فرماتا ہے وَالنَّجْمِ
سيرة النبي علي
382
جلد 3
إِذَا هَوَى مَاضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَاغَوَی 78 ہم نجم کو شہادت کے طور پر پیش کرتے
ہیں۔مجھم اس بوٹی کو کہتے ہیں جس کی جڑ نہ ہو۔فرمایا ہم اس بوٹی کو شہادت کے طور پر
پیش کرتے ہیں جس کی جڑ نہیں ہوتی جب کہ وہ گر جاتی ہے۔یعنی وہ جتنا اونچا ہونا
چاہتی ہے اسی قدر گرتی ہے۔اس شہادت سے تم سمجھ سکتے ہو کہ تمہارا یہ صاحب کبھی
گمراہ نہیں ہوا اور نہ راستہ سے دور ہوا۔ضَل ظاہری گمراہی کے لئے آتا ہے اور
اغوى باطنی فساد کے لئے جو فساد اعتقاد سے پیدا ہو۔فرمایا جو بے جڑ کی بوٹی ہواس پر
تو جتنے زیادہ دن گزریں اس میں کمزوری آتی جاتی ہے۔اگر محمد رسول اللہ علیہ کا خدا
سے تعلق نہ ہوتا تو اس کی جڑ مضبوط نہ ہوتی اور یہ کمزور ہوتا جاتا اور خرابی پیدا ہو جاتی۔مگر تم دیکھتے ہو کہ جوں جوں دن گزر رہے ہیں اسے زیادہ سے زیادہ طاقت حاصل ہو
رہی ہے اور یہ دن رات ظاہری اور باطنی طور پر ترقی حاصل کر رہا ہے۔اگر ضلالت
اس کے اندر ہوتی تو اس پر ضلالت والا کلام نازل ہوتا۔مگر اس پر جو کلام نازل ہوا
ہے اسے دیکھو کیا اس میں کوئی بھی ہوائے نفس کا نشان ملتا ہے؟ اگر یہ غاوی ہوتا تو
شیطانی اثر اس کے کلام پر ہوتا۔لیکن اس کا کلام تو پُر شوکت اور قادرانہ کلام پر مشتمل
ہے۔شیطانی تعلقات والا انسان دنیا پر تصرف کیسے حاصل کر سکتا ہے۔یہی مضمون اللہ تعالیٰ نے سورۃ ضحی میں بیان کیا ہے فرماتا ہے وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ
لكَ مِنَ الأولى 79 تیری ہر پیچھے آنے والی گھڑی پہلی سے بہتر ہے۔اب کیا یہ عجیب
بات نہیں کہ یہاں تو کہا کہ تیری ہر پچھلی گھڑی پہلی گھڑی سے اچھی ہوتی ہے لیکن اسی
سورۃ میں کہہ دیا کہ تو گمراہ تھا۔آیا پچھلی گھڑی کا پہلی سے اچھی ہونا ضلالت کی دلیل
ہوتا ہے؟
سورۃ ابراہیم رکوع 4 میں آتا ہے اَلَمْ تَرَكَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا كَلِمَةً
طَيْبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتُ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ 80 کیا تم نے نہیں
دیکھا کہ اللہ کیسی باتیں بیان کرتا ہے۔پاک کلمہ کی مثال ایک پاک درخت کی سی ہوتی
سيرة النبي علي
383
جلد 3
ہے جس کی جڑ میں بڑی مضبوطی ہوتی ہے اور اس کی شاخیں آسمان تک پہنچی ہوئی ہوتی
ہیں۔اسی طرح صادق کی علامت یہ ہے کہ اس کی تعلیم ترقی کرتی ہے اور اس کی
جماعت بڑھتی جاتی ہے۔اب یہ رسول جو دن رات ترقی کر رہا ہے اگر ضلالت پر ہوتا
تو جتنی زیادہ تعلیم بناتا اسی قدر زیادہ نقص ہوتے۔مگر اس کے کلام کی زیادتی تو اس کی
82
تعلیم کومکمل بنا رہی ہے۔پھر بتایا اگر یہ غاوی ہوتا تو شیطانی اثر اس کے کلام پر ہوتا۔مگر اس کا کلام تو ایسا ہے
کہ وہ وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْى يُوْحَى عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى 81 =
اپنی خواہش نفسانی سے کلام نہیں کرتا بلکہ اس کا پیش کردہ کلام صرف خدا تعالیٰ کی طرف
سے نازل ہونے والی وحی ہے اور اس کو یہ کلام بڑی قوتوں والے خدا نے سکھایا ہے۔ایک اور آیت بھی اس امر کو حل کرتی ہے۔سورۃ بنی اسرائیل رکوع 8 میں آتا
ہے وَ اِنْ كَادُوا لَيَفْتِنُوْنَكَ عَنِ الَّذِى أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ لِتَفْتَرِى عَلَيْنَا
غَيْرَهُ وَإِذَا لَا تَخَذُوكَ خَلِيْلًا 22 فرمایا قریب تھا کہ کہ لوگ تجھے عذاب میں
مبتلا کر دیں۔عام طور پر لوگوں نے غلطی سے اس کے یہ معنی کئے ہیں کہ رسول کو پھسلا
لیں مگر وہ رسول کریم ﷺ کو کہاں پھسلا سکتے تھے۔اس کے تو یہ معنی ہیں کہ قریب
ہے کہ یہ لوگ تجھے سخت عذاب دیں اس کلام کی وجہ سے جو تجھ پر وحی کیا گیا ہے تا کہ
تو اس سے گھبرا کر کچھ تبدیلی کر لے۔اور اگر ایسا ہو تو یہ ضرور تجھے دوست بنا لیں۔لیکن ان کا خیال ایک جنون ہے وَلَوْلَا أَن ثَبَّتْنَكَ لَقَدْ كِدْتَ تَرْكَنُ
إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا 83 اگر ہم نے قرآن نہ بھی نازل کیا ہوتا تو بھی تیری فطرت ایسی
پاک ہے کہ یہ بات تو بڑی ہے۔تیری ان سے مشابہت پھر بھی معمولی سی ہوتی۔مگر
اب تو تجھے وحی الہی نے ایک صحیح راستہ دکھا دیا ہے اب ان کی یہ خواہش کس طرح پوری
ہوسکتی ہے۔اب سوال ہوتا ہے کہ پھر وَوَجَدَكَ ضَائًا فَهَدی کا کیا مطلب ہوا۔سواس
سيرة النبي عليه
384
جلد 3
کا جواب خود اسی سورۃ میں موجود ہے۔اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
صداقت کی ایک زبردست دلیل دی گئی ہے۔فرماتا ہے وَالضُّحَى وَالَّيْلِ إِذَا سَجى
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلی 84۔اے دنیا کے لوگوسنو ! عین دو پہر کے وقت کو اور
رات کو جب وہ خوب ساکن ہو جاتی ہے اور اس کی تاریکی چاروں طرف پھیل جاتی ہے
ہم اس بات کی شہادت میں پیش کرتے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو ہم نے کبھی
نہیں چھوڑا اور نہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) سے ہم کبھی ناراض ہوئے ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ دو پہر اور آدھی رات اس بات کی کس طرح دلیل ہیں کہ
محمد اللہ سے خدا کبھی ناراض نہیں ہوا اور نہ اس نے آپ کو چھوڑا۔یہ ظاہر ہے کہ
یہاں ظاہری دن رات مراد نہیں بلکہ مجازی دن رات مراد ہیں۔اور یہ محاورہ ہر زبان
میں پایا جاتا ہے کہ رات اور دن سے خوشی اور رنج اور ہوش اور غفلت کا زمانہ مراد لیا
جاتا ہے۔رات تاریکی ، مصیبت اور جہالت کو کہتے ہیں اور دن ترقی ، روشنی اور علم کے
زمانہ کو کہتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم تیری عمر کی ان گھڑیوں کو بھی پیش
کرتے ہیں جو خوشی کی تھیں اور ان کو بھی پیش کرتے ہیں جو رنج کی تھیں اور تیرے
ہوش کے زمانہ کو بھی اور بچپن کے زمانہ کو بھی جو جہالت کا زمانہ ہوتا ہے۔پھر اس زمانہ
کو بھی جو نبوت سے پہلے کا تھا اور اسے بھی جب نبوت کا سورج طلوع ہو کر نصف النہار
پر آ گیا۔تجھ پر وہ زمانہ بھی آیا جب کہ تو دایہ کی گود میں تھا۔پھر وہ زمانہ بھی آیا جو
شباب کی تاریکی کا زمانہ ہوتا ہے۔وہ زمانہ بھی آیا جب جذبات سرد ہو جاتے ہیں۔پھر وہ زمانہ بھی آیا جب کہ ہر طرف تیرے دشمن ہی دشمن تھے اور تیرے لئے دن بھی
رات تھا۔پھر وہ زمانہ آیا جب ساری قوم تجھے امین اور صادق کہتی تھی۔ان سب
زمانوں کو دیکھ لو۔کیا کوئی وقت بھی ایسا آیا ہے جب خدا تعالیٰ نے تیری نصرت سے
ہاتھ روکا ہو؟ اس کی ناراضگی کسی رنگ میں تجھ پر ظاہر ہوئی ہو؟ بعض لوگ آرام اور
عزت حاصل ہونے پر بگڑ جاتے ہیں۔مگر تجھے جب امن ہوا، امیر بیوی ملی ، تیری قوم