رسول کریمﷺ نے صحیح تمدن کی بنیاد رکھی

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

سيرة النبي علي
405
جلد 3
رسول کریم ﷺ نے صحیح تمدن کی بنیا د رکھی
الله 6 نومبر 1932ء کو قادیان میں سیرت النبی ﷺ کا جلسہ منعقد ہوا جس میں
حضرت مصلح موعود نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد جو خطاب فرمایا وہ
درج ذیل ہے:۔يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ
الْحَكِيمِ هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَ
يُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَ إِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلْلٍ
مُّبِيْنٍ وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ذَلِكَ
فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ 1 -
پیچش کی وجہ سے مجھے طبی اجازت تو نہیں تھی کہ اس موقع پر کچھ کہتا لیکن دنیا میں
انسان ہر وقت دلیل کے تابع نہیں ہوتا بلکہ کبھی جذبات کے تابع بھی ہوتا ہے اور یہ
جذبات اور عقل کا جال ایسے رنگ میں پھیلا ہوا ہے کہ اس میں صحیح امتیاز اور فرق کرنا
بہت ہی مشکل ہے۔پس میرے جذبات نے عقل کی بات ماننے سے انکار کر دیا اور
اسے یہی جواب دیا کہ تیرے لئے ایسے حکم چلانے کے اور بہت سے مواقع ہیں آج
ہمیں اپنا کام کرنے دو۔تم اپنے لئے کوئی اور موقع تلاش کر لینا۔اور اس میں شبہ کیا
ہے کہ ایسے وجود کے ذکر کے موقع پر جس کی زندگی جہاں ایک طرف عقل و خرد کی
بہترین مثال ہے وہاں اس کے ذریعہ جذبات کا بھی نہایت پاکیزہ طور پر ظہور ہوا اور
یہ جذباتی تمثال ایسی ہے جس کے متعلق کہا گیا ہے کہ

سيرة النبي عليه
406
جلد 3
ے ہرگز نمیرد آنکه دلش زنده شد بعشق
ثبت است بر جریده عالم دوام ما
دنیا میں خالی عقل نے کبھی زندگی نہیں پائی۔زندگی ہمیشہ عشق نے پائی ہے،
جذبات نے پائی ہے۔دنیا میں بڑے بڑے فلاسفر اور عاشق گزرے ہیں لیکن جو
حکومت عشاق نے لوگوں کے دلوں پر کی وہ فلاسفروں کو حاصل نہ ہوئی۔انبیاء میں
حقیقی عشق کی جو مثالیں ہیں انہیں نظر انداز کر دو اور مجازی عشق ہی کو لے لو۔دنیا میں
کتنے آدمی ہیں جو ارسطو یا افلاطون کی باتوں کو جانتے ہیں یا ان کا نام بھی جانتے ہیں مگر
کتنے ہیں جو مجنوں اور لیلیٰ کو جانتے ہیں اور کتنے ہیں جو ان کی نقل کرنے کی کوشش
کرتے ہیں۔کوئی شہر یا قصبہ ایسا نہ ہوگا جہاں شاعر نہ ہوں اور یہ شاعر کون ہیں؟
لیلی اور مجنوں کے شاگرد۔اور ان میں سے ان کو الگ کر کے جن کو خدا تعالیٰ نے
قرآن کریم میں علیحدہ کر دیا ہے اور جو دین کی خدمت یا اسے تازہ کرنے کے لئے شعر
لکھتے ہیں باقی تمام وہی ہیں جو لیلی و مجنوں کی نقل کرنا چاہتے ہیں۔اگر چہ وہ لیلی و مجنوں
نہیں ہوتے لیکن تم جس وقت ان کا کلام سنو گے تو ایسا معلوم ہوگا گویا انہوں نے کبھی
کھانا ہی نہیں کھایا، کبھی تکیہ سے سر نہیں اٹھایا کہ ساری رات ان کی آنکھیں نہ کھلی رہی
ہوں اور ان کی آنکھیں کبھی خشک نہیں ہوئیں، جگر اور دل ان کے جسم میں ہے ہی نہیں ،
مدتیں ہوئیں کچھ خون بن کر اور کچھ پانی بن کر بہہ چکا ہے اور وہ جیتا جاگتا وجود ہے جو
تمہارے سامنے بیٹھا ہوگا ، کئی دفعہ مرا اور دفن ہو چکا اور اس کے معشوق نے آ کر اس
کی قبر کو ٹھکرا دیا، جس کے معنی یہ ہیں کہ وہ لیلی و مجنوں کو بھی عشق میں پیچھے چھوڑنا چاہتا
ہے۔تو جتنے دلوں پر عشق نے قبضہ کیا ہے عقل نے نہیں کیا۔پس ایسا انسان جس نے
عقل کے میدان میں ہی اپنی برتری ثابت نہیں کی بلکہ جذبات کے میدان میں بھی
سب عاشقوں سے آگے بڑھ گیا حتیٰ کہ کوئی بھی عاشق عشق میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا
اس کے ذکر کے موقع پر عقل کی بات ماننے سے آج اس نے انکار کر دیا۔

سيرة النبي علي
407
جلد 3
صلى الله
خدا تعالیٰ کے عشق کو جانے دو کیونکہ وہ عام لوگوں کی رسائی سے بالا ہوتا ہے،
انسانی عشق کو لے لو۔مجنوں کیا تھا؟ ایک عورت کا عاشق تھا۔اس کا عشق با غرض تھا وہ
اس سے متمتع ہونا چاہتا تھا۔اس کے حسن سے فائدہ اٹھانا چاہتا تھا۔مگر اس کے مقابلہ
میں محمد رسول اللہ ﷺ کا عشق جو دنیا سے تھا وہ کسی فائدہ کی غرض سے نہ تھا تمتع کے خیال
سے نہ تھا اور پھر وہ ایک دو سے نہیں، دوستوں اور پیاروں سے نہیں،حسینوں سے نہیں
بلکہ سب سے تھا بلکہ بدصورتوں سے زیادہ تھا۔قرآن کریم میں آپ کے متعلق اللہ تعالیٰ
صلى الله فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ 2 اے محمد ! (ع)
شاید تو اپنی جان کو ہلاک کر دے گا۔ان خوبصورتوں کے لئے نہیں جنہوں نے ابو بکر
اور عمر کی طرح ایمان لا کر اپنے چہروں کو منور کر لیا تھا بلکہ ان بدصورت اور بھونڈی شکل
کے لوگوں کے لئے جنہیں دیکھ کر گھن آتی تھی، جنہیں دیکھ کر روحانی شخص کو متلی ہو جاتی
تھی جیسے عتبہ، شیبہ، ابو جہل وغیرہ تو ان کے عشق میں مرا جاتا ہے کہ کیوں ان کو فائدہ
نہیں پہنچا سکتا۔مجنوں کا عشق اس کے مقابلہ میں کیا ہے۔اس نے اس سے محبت کی
صلى الله
جس کی شکل اسے پسند تھی لیکن محمد رسول اللہ ﷺ کا عشق ان لوگوں سے بھی تھا جن کی
روحانی شکل آپ کو نا پسند تھی۔پس ایسا جذباتی انسان جس کا عشق کسی ایک سے نہیں
ساری دنیا سے وابستہ ہے، آج ہی کے لوگوں سے نہیں بلکہ آئندہ زمانوں سے بھی
ہے جیسا کہ فرمایا وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ یعنی محمد رسول الله علی صرف
اپنے زمانہ کے لوگوں کو ہی فائدہ پہنچانا نہیں چاہتا بلکہ ان لوگوں کے لئے بھی جو ابھی
پیدا نہیں ہوئے مفید بننا چاہتا ہے۔پس غور کرو جذباتی دنیا میں اس کا وجود کتنا عظیم الشان ہے اس کے عشق کی انتہا
ہی نہیں۔وہ اپنے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی آگ سلگاتا ہے۔پھر اس سے
آسمانوں کی طرف پرواز کرتا ہے اور اس کی روح خدا کے آستانہ پر جا گرتی ہے اور
اس کی محبت اللہ تعالیٰ کی محبت سے چنگاری لیتی ہے گویا محدود محبت غیر محدود محبت کو

سيرة النبي عليه
408
جلد 3
کھینچتی ہے اور پھر دنیا میں آتی ہے اور بعینہ اسی طرح جس طرح مشرق سے نکل کر
آفتاب کی شعائیں روئے زمین پر پھیلنی شروع ہو جاتی ہیں اس کی محبت بھی پھیلتی ہے۔مشرق و مغرب، گورے اور کالے، خوبصورت اور بدصورت سب کو اپنے دامن میں
سمیٹ لیتی ہے۔پھر وہ مکان کی حد بندیوں کو توڑتی ہوئی نکل جاتی ہے اور صدیوں
کے بعد صدیاں گزرتی ہیں مگر وہ محبت ختم نہیں ہوتی اور نہ ہوگی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ
بنی نوع انسان کو دنیا سے اٹھا لے۔پھر یہ ایک وقت کی بات نہیں یوں تو ہر نیک بندے
پر محبت کے ایام کبھی کبھی آتے ہیں۔حضرت نظام الدین اولیاء کے متعلق آتا ہے کہ
آپ ایک دفعہ اپنے شاگردوں کے ساتھ جا رہے تھے راستہ میں ایک خوبصورت لڑکا
گزرا آپ نے آگے بڑھ کر اس کا منہ چوم لیا۔اس پر شاگردوں نے بھی ایسا ہی کرنا
شروع کر دیا کہ شاید اس میں جلوہ الہی ہو۔ایک شاگرد جو آپ کے خاص منظور نظر تھے
انہوں نے ایسا نہ کیا باقیوں نے اس پر چہ میگوئیاں شروع کیں۔آگے چلے تو ایک
بھٹیاری بھٹی میں آگ جلا رہی تھی اور پتوں کی آگ کے شعلے جیسا کہ بہت بلند ہوتے
ہیں نکل رہے تھے جو ایک خوبصورت نظارہ پیش کر رہے تھے۔آپ کھڑے ہو کر اسے
دیکھتے رہے پھر جھکے اور شعلہ کو بوسہ دیا۔اُس وقت اس شاگرد نے بھی شعلہ کو چوما جس
نے لڑکے کو نہیں چوما تھا لیکن باقی شاگر دکھڑے رہے اور کسی کو جرات نہ ہوئی۔اس
پر انہوں نے کہا کہ تم لوگوں نے خوبصورت بچے کو چوما تھا کیونکہ چھوٹا بچہ سب کو پیارا
لگتا ہے حالانکہ خواجہ صاحب کو اس میں خدا کا جلوہ نظر آتا تھا اس لئے انہوں نے
چوما تھا لیکن مجھے چونکہ نظر نہ آیا اس لئے میں نے نہ چوما۔اب اس آگ میں
مجھے نظر آیا اور میں نے اسے چوم لیا اور یہاں آپ کی اتباع کی لیکن وہاں میری
آنکھیں نہ کھلیں اس لئے نہ کی لیکن تم نے ہوا و ہوس کے ماتحت بچہ کو چوما تھا۔تو وقتی
طور پر ہر بزرگ پر ایسا وقت آتا ہے کہ بنی نوع انسان کی محبت سے وہ لبریز ہو جاتا
ہے مگر محمد رسول اللہ ﷺ کی محبت وقتی نہ تھی۔وہ آپ کی روح اور جسم کا ایک حصہ تھی

سيرة النبي عمر
409
جلد 3
جس کا پتہ اس سے لگتا ہے کہ جب آپ کی وفات کا وقت آیا تو آپ کی زبان پر یہ
الفاظ تھے لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ وَ النَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسْجِدًا ويعنى
خدا یہود و نصاری پر لعنت کرے کہ انہوں نے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔گویا
آپ کے دل میں تڑپ تھی کہ یہود و نصاریٰ کیوں اپنے لئے جہنم خرید رہے ہیں اور پھر
اپنے ماننے والوں
کو تنبیہ کی کہ وہ ایسا نہ کریں۔گویا سکرات موت کے وقت بھی آپ
کے اندر مسلمان اور کفار دونوں کی محبت کا جلوہ تھا۔ایک طرف یہود و نصاری کو شرک
سے بچانے کا درد تھا اور دوسری طرف یہ درد تھا کہ یہی غلطی میرے ماننے والے بھی نہ
کریں۔غرض آپ کی ساری زندگی یہ ثابت کرتی ہے کہ آپ بنی نوع انسان کے ہر
طبقہ کے لئے ہمدردی رکھتے تھے۔آج کے لئے جو مضامین مقرر کئے گئے ہیں وہ دو ہیں ایک یہ کہ آنحضرت کے
نے تمدن کی بنیاد مستحکم اصول پر رکھی اور دوسرے یہ کہ آپ نے احکام کی حکمتیں بیان
کیں۔یہ دونوں اکٹھے بھی بیان ہو سکتے ہیں اور الگ الگ بھی۔لیکن میں اکٹھا ہی
بیان کروں گا۔میرے نزدیک تو وہ شخص جس کے دل میں انسان کی محبت ہے یعنی
بنی نوع انسان کی ایک فرد یا بعض افراد کی نہیں بلکہ سب کے سب کی اس کے کام یقیناً
ایسی حکمت پر مبنی ہوں گے جو فائدہ کا موجب ہو۔انسان تبھی بے عقلی کا کام کرتا ہے
جب وہ اپنے خود ساختہ اصول کو مقدم رکھے اور بنی نوع انسان کے فائدہ کو مؤخر
کرے۔ایسا شخص جب بھی کوئی فیصلہ کرے گا ضرور نامعقول باتیں کرے گا۔لیکن جو
بنی نوع انسان کا فائدہ چاہتا ہے اس کے اصول میں بعض اوقات تغیر و تبدل بھی ہوگا۔مثلاً ایک بچہ بیمار ہے طبیب اور ماں باپ دونوں کا اس سے تعلق ہے۔اگر ڈاکٹر کی
دوائی سے فائدہ نہیں پہنچتا تو ماں باپ چاہیں گے کہ کسی طبیب کو بھی مشورہ کے لئے بلا
لیں لیکن ڈاکٹر کہے گا کہ اگر طبیب کو بلاتے ہو تو میں جاتا ہوں۔کیوں؟ اس لئے کہ
اسے بچہ کی جان بچانے سے کوئی غرض نہیں وہ صرف اپنے اصول کی برتری منوانا چاہتا

سيرة النبي الله
410
جلد 3
ہے۔یہی حال اطبا کا ہے۔حضرت خلیفہ اول ایک واقعہ سنایا کرتے تھے (اب تو اطباء
بھی انگریزی ادویہ کا استعمال کرنے لگ گئے ہیں مگر پہلے ان کا تعصب ڈاکٹروں سے
بھی بڑھا ہوا تھا) ایک رئیس کا بچہ بیمار تھا اس نے آپ کو بھی بلایا۔آپ فرماتے میں
گیا تو سول سرجن بھی وہاں موجود تھا۔وہ تھرما میٹر لگا کر ٹمپریچر دیکھنا چاہتا تھا مگر ان کا
خاندانی طبیب کہہ رہا تھا میں جاتا ہوں۔انگریزی ادویہ تمام گرم خشک ہوتی ہیں
تھرما میٹر سے بچہ مر جائے گا۔رئیس نے آپ سے کہا حکیم صاحب کو سمجھا ئیں۔آپ
نے کہا حکیم صاحب! بے شک انگریزی ادویہ گرم خشک ہوتی ہیں مگر یہ دوائی نہیں یہ تو
آلہ ہے۔لیکن حکیم صاحب کہاں مانتے تھے کہنے لگے انگریزوں کی ہر چیز گرم خشک
ہوتی ہے میں یہاں نہیں ٹھہر سکتا۔اب کوئی ماں باپ ایسا نہیں کر سکتے۔انہیں اس سے
غرض نہیں ہوگی کہ طب یونانی جیتی ہے یا انگریزی۔ان کا مقصود تو یہ ہوگا کہ جس طرح
بھی ہو بچے کی جان بچ جائے اس لئے ماں باپ کی رائے زیادہ صحیح ہوتی ہے اور الا
ما شاء الله عام طور پر لوگ اس بات کو خوب جانتے اور رکھتے ہیں کہ اچھا ڈاکٹر اور
اچھا وکیل کون سا ہوتا ہے۔تو جو شخص بنی نوع انسان کی محبت اپنے دل میں رکھے گا اس
کے اصول یقیناً صحیح ہوں گے۔قطع نظر اس سے کہ الہی کلام صحیح ہونا چاہئے۔اگر فلسفیانہ
نقطہ نظر سے بھی دیکھا جائے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا احساس دوسرے تمام
انسانوں سے زیادہ وسیع ہے۔کیونکہ جتنی محبت ہو اتنا ہی زیادہ اس چیز کا مطالعہ ہوگا
اور اس لئے اس کا فائدہ بھی زیادہ ملحوظ رہے گا اور جس کے دل میں بنی نوع انسان کا
عشق ہوگا اس کے اصول کی بنیاد زیادہ مستحکم ہوگی اور وہی بات ہوگی کہ
ہرگز نمیرد آنکه دلش زنده شد بعشق
جس کے دل میں عشق کی لوگی ہوگی اسے ہر دم یہی خیال ہوگا کہ لوگوں کو فائدہ
پہنچایا جائے اور یہی مقصد پیش نظر رہے گا کہ اپنے معشوقوں کو دکھ درد سے بچایا جائے۔اُس وقت یہ بات ہوگی کہ

سيرة النبي علي
411
ثبت است بر جریدہ عالم دوام ما
جلد 3
اور ایسا شخص جس کا دل عشق سے زندہ ہو وہ اپنے پیچھے ایسی باتیں چھوڑے گا جو
صلى الله
کبھی مٹ نہیں سکتیں۔پس رسول کریم ﷺ نے جو اصول الہاماً بتائے یا الہام سے استنباط کر کے بتائے
ان کا استحکام عشق کے مطابق ہے اور عشق چونکہ غیر محدود استحکام رکھتا ہے اس لئے ان
اصول کا استحکام بھی غیر محدود ہے اور چونکہ ان کی بنیاد عشق ہے اس لئے کہنا پڑے گا
که اسلامی اصول کی بنیاد حکمت پر ہے۔مثلاً ایک شخص کہتا ہے سیدھے چلتے جاؤ وہاں
تمہیں فلاں چیز ملے گی۔اب سیدھے کا مطلب یہ ہے کہ جس طرف بھی انسان منہ
کرے آگے سیدھا ہی ہوگا لیکن ایک اور شخص ہے جو ایک راستہ بتاتا ہے اور ساتھ ہی
نقشہ دے دیتا ہے کہ اس کے مطابق چلے جاؤ اب اس پر عمل کرنے سے کامیابی ہوگی۔لیکن غیر معین بات کبھی کامرانی کا موجب نہیں ہو سکتی۔فرض کرو ایک جرنیل حکم دیتا
ہے کہ بہر حال تم نے فلاں جگہ پہنچنا ہے لیکن ایک جرنیل ساتھ ہی مزید راہنمائی کیلئے یہ
بھی بتا دیتا ہے کہ پیش آمدہ متوقع مشکلات پر کس طرح قابو پایا جائے نتیجہ یہ ہوگا کہ
بہر حال پہنچنے کا حکم دینے والے کی فوج کو جہاں کوئی روک پیش آئے گی مشکل میں پڑ
جائے گی لیکن دوسرے کو زیادہ کامیابی ہوگی کیونکہ اس کے احکام حکمت پر مبنی ہوں گے
اور دوام ہمیشہ حکمت سے ہی حاصل ہوتا ہے۔پس یہ دونوں مضمون مشترک ہیں اس
لئے میں تمدن کی بعض باتوں کو لے لیتا ہوں اور ان کے اندر ہی دوسری باتیں بھی آ
جائیں گی۔تمدن کے معنی ہیں مدنیت، شہریت، چند آدمیوں کا مل کر رہنا۔جب چند آدمی مل
کر رہیں تو کئی قسم کی دقتیں پیش آتی ہیں کیونکہ ہر شخص کی خواہشات دوسرے کے تابع
نہیں ہوتیں اور بسا اوقات ٹکرا جاتی ہیں۔مثلاً ایک پھول ہے۔دو آدمیوں کی خواہش
ہے کہ اسے حاصل کریں۔اب اگر وہ مل کر رہنا چاہتے ہیں تو کوئی ایسا قانون ہونا

سيرة النبي علي
412
جلد 3
چاہئے جو یہ بتائے کہ وہ کون لے۔اکٹھے مل کر رہنے کے لئے کوئی اصول مقرر کر کے
ان پر چلنا ہوگا وگر نہ سر پھٹول جاری ہو جائے گی اور اسی غرض سے دنیا نے کئی انتظام
کئے ہیں۔تمدن کے دوام کیلئے عورت مرد مل کر رہتے ہیں جو میاں بیوی کہلاتے ہیں وہ
آئندہ نسل کی ذمہ داری اپنے سر پر لیتے ہیں اسے خاندان کہا جاتا ہے۔پھر محلہ والوں
کے ساتھ تعلقات کو نظام میں لانے کے لئے اور قوانین کی ضرورت ہے۔پھر ان
قوانین پر عمل کرانے کے لئے راجہ یا نواب یا بادشاہ کی ضرورت ہوتی ہے۔پھر ایک
دوسرے سے لین دین ، شادی نمی ، موت پیدائش وغیرہ معاملات کے لئے آئین وضوابط
ضروری ہیں اس کے لئے قضا یا جوں وغیرہ کا انتظام ہوتا ہے۔گویا ان قوانین کا نام
جن سے بنی نوع انسان آرام سے رہ سکیں اور باہمی جھگڑے دور ہو جائیں تمدن ہے۔اس کے متعلق پہلا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس انتظام کو لوگ قبول کیوں کریں۔کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ قانون فلاں نے اس لئے بنایا ہے کہ مجھے نقصان پہنچائے میں
اسے نہیں مانتا۔تمدن قائم کرنے والے کہتے ہیں ایسی مشکلات کو دور کرنے کیلئے بادشاہ
چاہئے جس کے پاس فوج اور پولیس ہو تاکہ لوگوں کو سزا دے کر ٹھیک کر دے۔مگر کہا
جا سکتا ہے کہ اس کے معنی تو یہ ہوں گے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس جن کے پاس
زیادہ زور ہوگا وہی حکومت کرے گا۔اگر یہ اصول صحیح مان لیا جائے تو رعایا میں سے
جس کا زور چلے گا وہ بھی چلائے گا اسے پھر ہم کس اصول کی بنا پر روک سکیں گے۔اور
یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب آج تک دنیا نہیں دے سکی۔یہی وجہ ہے کہ
بغاوت کو دور کرنے یا اسے ناجائز منوانے کیلئے دنیا کے پاس کوئی دلیل نہیں۔جو دلیل
دی جائے باغی وہی بادشاہ پر چسپاں کر دیتے ہیں۔گویا جو تمدن کی بنیاد ہے اس کے
متعلق کہا جا سکتا ہے کہ کیوں ایک دوسرے کی بات مانیں اور کیوں اپنا حق چھوڑ دیں۔اس کا جواب دنیا معلوم نہیں کر سکی لیکن رسول کریم ﷺ نے اس سوال کا جواب دیا
ہے۔فرمایا دیکھو تمہارے تمدنی اختلافات کی بنیاد یہ ہے کہ ہم کیونکر یہ مان لیں کہ جس

سيرة النبي عمال
413
جلد 3
کے ہاتھ میں فیصلہ کرنے کا کام ہے وہ منصف اور عادل ہے ممکن ہے وہ دشمن سے سختی
اور دوست سے نرمی کا برتاؤ کرے پھر کس طرح تسلیم کر لیں کہ وہ صحیح فیصلہ کرے گا۔آپ نے فرمایا یہ دلیل ٹھیک ہے۔واقعہ میں لوگوں کے فوائد اس طرح ہیں، کوئی کسی کا
رشتہ دار ہے، کسی کی کسی سے دوستی اور کسی سے دشمنی اور بعض سے منافرت اس لئے ان
حالات کی موجودگی میں انسانوں کے قواعد قابل اعتماد نہیں ہو سکتے اور وہ یقیناً غلط
ہیں۔دراصل تمدن کی بنیاد الہام پر ہونی چاہئے اور تمدنی قوانین اس ذات کی طرف
سے ہونے چاہئیں جس کی نہ کسی سے رشتہ داری ہے اور نہ کسی سے دشمنی۔عورتوں سے
پوچھو کہتی ہیں مردوں کے ہاتھ میں چونکہ قانون بنانا ہے اس لئے جس طرح چاہتے
ہیں بنا لیتے ہیں۔ہندوستانی کہتے ہیں ملکی قوانین انگریزوں نے اپنی قوم کو فائدہ
پہنچانے کے لئے بنائے ہوئے ہیں اس لئے ہم سول نافرمانی کرتے ہیں۔گاندھی جی
کہتے ہیں ہم انگریزوں کا قانون نہیں مانتے وہ ہمارے مخالف ہیں۔مگر خدا تعالیٰ
کے قوانین کے متعلق کوئی یہ نہیں کہہ سکتا۔خدا تعالیٰ کو اس سے غرض نہیں کہ لنکا شائر
کا کپڑا فروخت ہو یا نہ ہو اور ہندوستان کی روئی بلکے یا نہ بکے، نہ اسے کسی ملک
کے نمک سے سروکار ہے اس کے نزدیک سب یکساں ہیں اس لئے رسول کریم
نے آ کر فرمایا اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ 4 خدا ہی آسمانوں اور
زمینوں کا نور ہے۔سب چیزیں اسی سے طاقت پاتی ہیں۔وہ جس قانون کو جاری
کرتا ہے وہ ایسے سرچشمہ سے نور حاصل کرتا ہے کہ جو لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ 5
جو نہ شرقی ہے نہ غربی۔گویا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آ کر بتایا کہ دنیا میں کبھی امن
نہیں ہوسکتا جب تک تمدن کی بنیاد اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ ہو۔باقیوں نے کہا ہم
تمدنی قوانین بنائیں گے اور اسلام پر اعتراض کرتے ہیں کہ اس نے تمدنی امور میں
دخل دیا ہے۔اب وہ لوگ دھکے کھا کھا کر وہیں آ رہے ہیں جہاں اسلام لانا چاہتا
ہے۔تعلقات خواہ میاں بیوی کے ہوں یا ماں باپ کے، بھائی بھائی کے ہوں یا بہن

سيرة النبي م
414
جلد 3
صلى الله
بھائی کے، رعایا اور راعی کے ہوں یا مختلف حکومتوں کے سب میں دنیا اسلام کی طرف آ
رہی ہے۔پس پہلی بنیاد جو تمدن کے متعلق رسول کریم ﷺ نے رکھی وہ یہ تھی کہ تمدن کی
بنیاد الہام پر ہونی چاہئے وَإِلَّا بعض کو شکوہ رہے گا کہ بعض کی رعایت کی گئی ہے۔اب
صرف یہ سوال رہ جاتا ہے کہ جو تمدن رسول کریم ﷺ نے پیش کیا وہ خدا کی طرف
سے ہے یا نہیں۔لیکن یہ ثابت ہو جانے کے بعد کہ واقعی خدا کی طرف سے ہے اس پر
رعایت کا شبہ نہیں ہو سکتا۔دنیا میں جو قوانین لوگ بناتے ہیں ان کے متعلق تو یہ خیال
ہوسکتا ہے کہ بنانے والے کو اس کا حق بھی تھا یا نہیں لیکن خدا تعالیٰ کے متعلق اس قسم کا
اعتراض بھی نہیں کیا جا سکتا۔اور جب یہ ثابت ہو جائے کہ یہ قانون فی الواقعہ اللہ تعالیٰ
کی طرف سے ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا۔اسلام نے جملہ تمدنی امور کے
متعلق ایسے قوانین بنائے ہیں کہ ان میں کوئی رخنہ یا نقص نہیں نکالا جا سکتا اور ایسی تعلیم
دی ہے کہ اس کے ذریعہ انسانوں کا باہم مل کر بیٹھنا ممکن ہو گیا ہے۔دنیا میں تمدنی امور میں پہلی چیز شادی یعنی میاں بیوی کے تعلقات ہیں اسی سے
نسل انسانی چلتی ہے۔اس کے متعلق ہی اسلامی تعلیم کو اگر دیکھ لیا جائے تو ہمارے
دعویٰ کی تصدیق ہو جاتی ہے۔دنیا میں شادی عام طور پر یا تو زور سے کی جاتی ہے یا
محبت سے۔زور سے شادی دو قسم کی ہوتی ہے یا تو مرد ز بر دستی کسی عورت سے شادی
کرلے اور یا لڑکی کے والدین زبردستی جس سے چاہیں شادی کر دیں۔بابل کی
حکومت میں یہی قانون رائج تھا کہ لڑکیاں جب جوان ہو جاتیں تو والدین انہیں
مارکیٹ میں لا کر اس لئے کھڑا کر دیتے کہ ہم نے اسے پال پوس کر جوان کیا ہے اب
کون اس کی زیادہ قیمت دیتا ہے اور جو ان کی منشا کے مطابق قیمت دے دیتا وہ لے
جاتا ، لڑکی کو اس میں کوئی اختیار نہ تھا۔ہمارے ملک میں بھی یہی رواج ہے۔یہاں
اگر چہ مارکیٹ میں تو نہیں لے جاتے مگر گھر میں قیمت لے لیتے ہیں۔اگر کہو کہ لڑکی کو
مارکیٹ میں لے جاؤ تو کہیں گے استغفر اللہ یہ کس طرح ہوسکتا ہے لیکن یوں گھر میں

سيرة النبي عمال
415
جلد 3
روپیہ لے لیں گے حالانکہ یہ حماقت ہے۔اگر قیمت ہی لینی ہے تو زیادہ سے زیادہ لینی
چاہئے۔غالب نے کہا ہے
ے وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹھہرا
تو پھر اے سنگدل تیرا ہی سنگ آستاں کیوں ہو
یعنی اگر مجھے سر ہی پھوڑنا ہے تو اے معشوق تیرے دروازہ پر ہی کیوں پھوڑوں۔جہاں چاہوں پھوڑ سکتا ہوں۔اسی طرح اگر لڑکیوں کو بیچنا ہی ہو تو زیادہ قیمت پر
مارکیٹ میں کیوں نہ لے جائیں۔ہمارے ملک میں نوے فیصدی زمیندار لڑکیوں کو
بیچتے ہیں اس کے لئے با قاعدہ سودا کرتے ہیں اور دوسو، چارسو، پانچ سو، ہزار غرض کہ
جس قدر بھی قیمت مل سکے وصول کرتے ہیں۔وہ اپنی لڑکیوں کے لئے اچھا خاوند
تلاش نہیں کرتے بلکہ جو زیادہ پیسہ دے اور اس طرح بسا اوقات جوان لڑکیاں
بوڑھوں سے، شریف بدمعاشوں سے لائق نالائقوں سے اور عقلمند بیوقوفوں سے بیاہ
دی جاتی ہیں۔گویا ایک طریق زور سے شادی کر دینے کا تو یہ ہے کہ ماں باپ قیمت
لے کر جہاں چاہیں لڑکی کو بیاہ دیں۔اس کا نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ایسے خاوند کی اگر
موت بھی ہو جائے تو لڑکی آزاد نہیں ہو سکتی اسے خاوند کے بھائی یا کسی اور رشتہ دار
سے بیاہ دیا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے قیمت ادا کر کے اسے خریدا ہوتا ہے۔اور بیوہ ہو
جانے کی صورت میں اگر ماں باپ اسے اپنے گھر لاتے ہیں تو چوری یا کسی حیلہ سے
کیونکہ بصورت دیگر جہاں لڑکی بیاہی ہوتی ہے وہ ادا کردہ رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اور
اس طرح ایسی لڑکی نہ صرف خاوند کی زندگی میں بلکہ اس سے آزادی کے بعد بھی قید
ہی ہوتی ہے۔دوسرا طریق یہ ہے جو ہندوؤں یا انگریزوں میں بھی رائج تھا کہ مرد جبر
سے لے جائے۔بڑے بڑے راجے مہاراجے اپنی لڑکیوں کو پیش کر دیتے کہ کون
اسے چھین کر لے جاتا ہے اسے سوئمبر کی رسم کہا جاتا۔بڑے بڑے راجے مہاراجے
امیدوار ہو کر آتے۔طاقتوں کا مظاہرہ کرتے اور جو سب کو مغلوب کر لیتا وہ اس لڑکی کا

سيرة النبي عليه
416
جلد 3
خاوند ہو جاتا۔خواہ وہ بدصورت ہی ہو یا جاہل یا نقائص اخلاقی اپنے اندر رکھتا ہو۔انگریزوں میں لڑکی کی مرضی سے شادی کا دستور ہے مگر وہ مرضی بھی غیر مرضی کے برابر
ہے۔وہاں یہ طریق ہے کہ لڑکی لڑکا آپس میں ملیں ، ایک دوسرے سے محبت کریں اور
جب پسند آ جائے تو شادی کر لیں۔کسی اور کا اس میں دخل نہیں ہوتا۔اور جیسا کہ میں
نے کہا ہے چونکہ جذبات کی دنیا سب کے
دنیا سب پر غالب ہے اس طریق کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ
ہنگامی جذبات کے ماتحت وہ اخلاق و شرافت وغیرہ تمام اوصاف بھول جاتے ہیں۔صرف مال اور حسن وغیرہ کو دیکھ کر شادی کر لیتے ہیں اور جذبات جب ابھرتے ہیں تو
عقل اور ہوش و حواس کھو دیتے ہیں۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بڑے بڑے چور، ڈاکو اپنے
آپ کو شریف اور امیر زادہ ظاہر کر کے امرا کی لڑکیوں سے شادی کر لیتے ہیں اور پھر
نتباہ کر دیتے ہیں۔سات آٹھ سال کا عرصہ ہوا اخباروں میں ایک شادی کا بہت چرچا
رہا۔جرمنی میں ایک شخص آیا اور اس نے اپنے آپ کو روس کا شہزادہ ظاہر کر کے
قیصر جرمنی کی ہمشیرہ سے شادی کر لی حالانکہ وہ فی الواقعہ کسی باورچی خانہ میں برتن
مانجھنے والا تھا جس نے کسی نہ کسی طریق سے روپیہ حاصل کر کے یہ فریب کیا جو جلد ہی
ظاہر ہو گیا۔تو محض اپنی مرضی کی شادی کا انجام بھی اچھا نہیں ہوسکتا کیونکہ اس حالت
میں اخلاق اور شرافت وغیرہ امور کو کوئی نہیں دیکھتا مال و دولت یا حسن پر لٹو ہو جاتے
ہیں۔اسلام نے شادی کے متعلق جو تعلیم دی اس سے پہلے شادی کی حکمت بتائی اور پھر
بتایا کہ شادی کیونکر کرنی چاہئے۔میاں بیوی کی ذمہ داریاں کھول کھول کر بیان
کیں ، نتائج بتائے اور پھر بتایا کہ شادی دونوں کی مرضی سے ہونی چاہئے مگر اس طرح
کہ اس میں ماں باپ کی مرضی بھی شامل ہو۔اکیلے ماں باپ بھی اپنی مرضی سے اپنی
لڑکی کی شادی نہیں کر سکتے مگر لڑ کی بھی صرف اپنی مرضی سے ان کی مرضی کے بغیر نہیں کرسکتی۔اگر صرف ماں باپ کی مرضی ہو تو بعض ماں باپ ایسے بھی ہوں گے جو صرف روپیہ دیکھیں
گے لیکن لڑکی تو یہ بھی دیکھے گی کہ میری ساری ضرورتوں کو بھی پورا کر سکتا ہے یا

آج 10 میں سے 10 باقی