رسول کریمﷺ نے صحیح تمدن کی بنیاد رکھی

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 2

سيرة النبي علي
417
جلد 3
عل وسام
نہیں۔بعض شکلوں کو ہی بعض لڑکیاں برداشت نہیں کر سکتیں۔رسول کریم ﷺ کے
زمانہ میں ایک لونڈی تھی جس نے آپ سے عرض کیا کہ مجھے اپنے خاوند کی شکل اچھی
نہیں لگتی۔پھر ایک اور عورت کے متعلق آتا ہے کہ اس نے کہا یا رسول اللہ ! ( )
میں اس شخص کے ساتھ جس سے میری شادی کی گئی ہے رہنا گوارا نہیں کر سکتی۔چنانچہ
آپ نے علیحدگی کا حکم دے دیا 6۔تو بسا اوقات بعض آدمیوں کی شکل سے عورتوں کو
صلى الله
طبعا نفرت ہوتی ہے۔لڑکی ان باتوں کو دیکھ سکتی ہے اس لئے رسول کریم ﷺ نے
شادی کی بنیاد اس امر پر رکھی کہ دونوں کی مرضی سے ہو ماں باپ کی بھی اور لڑکی کی
بھی۔اب سوال یہ ہے کہ اگر دونوں کی مرضی نہ ملے تو کیا کیا جائے۔اگر لڑکی کو وہ
پسند ہو مگر ماں باپ اپنے اغراض کے ماتحت وہاں اس کی شادی نہ کریں تو اسلام نے
لڑکی کو اختیار دیا ہے وہ عدالت میں جا کر درخواست دے سکتی ہے کہ میرے والد اپنے
اغراض کے ماتحت مجھے اچھے رشتہ سے محروم رکھنا چاہتے ہیں اور عدالت تحقیقات کے
بعد اسے اجازت دے سکتی ہے کہ شادی کر لے۔گویا اس طرح سب کے حقوق محفوظ
کرنے کا انتظام کر دیا گیا۔لڑکی اور ماں باپ دونوں کی مرضی کو ضروری رکھا اور اس
طرح کا رشتہ یقیناً مبارک ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کی شادیاں زیادہ
کامیاب ہوتی ہیں۔یورپ میں نوے فیصدی شادیاں ناکام ہوتی ہیں۔حتی کے وہاں
یہ لطیفہ مشہور ہے کہ اگر کوئی مرد و عورت اکٹھے جا رہے ہوں تو کہتے ہیں یا تو یہ میاں
بیوی نہیں یا ان کی شادی پر ابھی ایک ماہ نہیں گزرا۔لیکن مسلمانوں میں نوے فیصدی
شادیاں کامیاب ہوتی ہیں۔ہندوستان میں دیکھ لو غیر قوموں کی عورتیں زیادہ نکلتی اور
اغوا ہوتی ہیں سوائے ان قوموں کی عورتوں کے جن کی مالی یا اخلاقی حالت لوگوں نے
خراب کر دی ہے۔غرض اسلام نے زوجیت کے تعلق کی ابتدا ایسے اصول پر رکھی کہ
اس کی کوئی اور مثال نہیں مل سکتی۔پھر دھو کے بازی سے بچنے کیلئے یہ حکم دیا کہ نکاح
علی الاعلان ہو۔جو علی الاعلان نہیں وہ نکاح ہی نہیں۔اس سے بھی بہت سے فسادات۔

سيرة النبي علي
418
جلد 3
کا انسداد ہو جاتا ہے۔پوشیدہ طور پر تو کوئی غلط بات ظاہر کر کے دھوکا بھی دے سکتا
ہے لیکن اعلان سے عام طور پر عیوب کھل جاتے ہیں۔پھر تمدنی خرابیوں کی ایک وجہ یہ
بھی ہوتی ہے کہ مرد چونکہ کماتا ہے دولت اس کے ہاتھ میں ہوتی ہے اس لئے وہ
نا جائز طور پر عورت کو خرچ وغیرہ سے تنگ کر سکتا ہے اور عورت کو اس کا محتاج رہنا پڑتا
ہے۔یورپ نے اس کا یہ علاج تجویز کیا ہے کہ وہ نوکریاں کرنے لگ گئی ہیں نتیجہ یہ ہو
رہا ہے کہ بعض ملکوں کی نسلیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں اور بعض ملکوں میں دس سال کے
اندر چار، پانچ فیصدی نسل کم ہوگئی ہے۔اسلام نے اس کا علاج یہ رکھا ہے کہ ہر شخص کی
حیثیت کے مطابق عورت کا مہر مقرر کر دیا علاوہ اخراجات کے۔گویا مہر عورت کا جیب
خرچ ہے دوسری سب ضرورتیں پھر بھی خاوند کے ذمہ ہیں اور مہر اس کے علاوہ ہے۔جس سے وہ ان ضرورتوں کو پورا کر سکتی ہے جو وہ خاوند کو نہیں بتانا چاہتی۔مثلاً اس کے
والدین غریب ہیں اور وہ ان کی مدد کرنا چاہتی ہے لیکن ساتھ ہی خاوند پر اپنی یہ خواہش
ظاہر کر کے اس کی نظروں میں خود ذلیل ہونا اور والدین کو ذلیل کرنا نہیں چاہتی۔یا مثلاً
اس کے والدین فوت ہو چکے ہیں اور وہ اپنے بھائیوں کو تعلیم دلانا چاہتی ہے اور ساتھ
ہی اس کی غیرت یہ بھی برداشت نہیں کرتی کہ خاوند کا احسان برداشت کرے اس لئے
اسلام نے پہلے دن سے عورت کے ہاتھ میں مال دے دیا۔جس دن شادی ہوتی ہے
خاوند کا مال کم ہو جاتا ہے کیونکہ اسے مہر کے علاوہ اور بھی اخراجات کرنے پڑتے ہیں
لیکن نکاح کے ساتھ ہی عورت کا مال بڑھ جاتا ہے۔گویا وہ اسی دن سے اس لحاظ سے
خاوند کے بے جا تصرف سے آزاد ہو جاتی ہے اور اس طرح جو جھگڑے وغیرہ یورپ
میں پیدا ہو رہے ہیں اسلام نے پہلے دن سے ہی ان کا انسداد کر دیا۔پھر مرد و عورت کے تعلقات میں ایک وجہ فساد یہ ہوتی ہے کہ بعض لوگ کہہ دیتے
ہیں میرا بچہ نہیں اور یہ ایک ایسا نازک معاملہ ہے جس کا علاج کوئی نہیں کیونکہ اس بات
کا کسی کے پاس کیا ثبوت ہو سکتا ہے کہ میاں بیوی فی الواقعہ باہم ملے۔بعض لوگوں

سيرة النبي عمال
419
جلد 3
نے اس کے لئے بعض ذرائع تجویز کئے لیکن وہ نہایت گندے ہیں۔مثلاً بعض اقوام
میں یہ رواج ہے کہ ملوث پار چات دکھاتے ہیں لیکن یہ نہایت ہی خطرناک طریق ہے
اور اس میں سب سے بڑا نقص یہ ہے کہ بعض عورتوں کا خون نکلتا ہی نہیں اور چونکہ
سب لوگ اس حقیقت سے ناواقف ہوتے ہیں اس لئے گندے کپڑوں کی نمائش سے
ان کے دل میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ عورت بدکا رتھی حالانکہ وہ ایسی نہیں ہوتی۔شریعت اسلامیہ نے اس کے لئے کیا لطیف طریق رکھا ہے اور وہ یہ کہ جب میاں بیوی
ملیں تو اگلے روز ولیمہ کی دعوت کی جائے۔اس طرح بغیر ایک لفظ منہ سے نکالے یہ
اعلان ہو جاتا ہے کہ میاں بیوی آپس میں مل گئے ہیں۔پھر ایک بات اسلام نے یہ رکھی کہ نکاح سے قبل استخارہ کر لو۔رسول کریم علی
نے ہرا ہم امر میں استخارہ کا حکم دیا ہے بالخصوص شادی کے بارے میں 1۔اس کا نتیجہ
یہ ہوتا ہے کہ جلد بازی کے برے انجام سے انسان بچ جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی مدد
حاصل کر سکتا ہے۔جلد بازی سے بھی کئی جھگڑے پیدا ہو جاتے ہیں بعض لوگ کہتے
ہیں کہ بڑا اچھا رشتہ ہے آج ہی کر لو لیکن مقصد ان کا یہ ہوتا ہے کہ ان کے عیوب ظاہر
نہ ہونے پائیں۔لیکن اگر سات روز تک استخارہ کیا جائے تو اس عرصہ میں اور لوگوں
سے بھی شادی کا ذکر آئے گا اور اس طرح بات کھل جائے گی۔پھر استخارہ کی وجہ سے
جذبات دب جاتے ہیں اور انسان روحانی تصرف کے ماتحت ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کی
تائید ونصرت اس کے علاوہ ہے۔شادی کے بعد پھر میاں بیوی کے تعلقات شروع ہو جاتے ہیں۔اس میں بھی
اسلام کا دیگر مذاہب کی تعلیم سے تصادم ہوتا ہے۔باقی سب مذاہب اسے ناپاک قرار
دیتے ہیں وہ اس کی اجازت بھی دیتے ہیں مگر اس کے باوجود اسے ادنی اور ذلیل قرار
دیتے اور شادی نہ کرنے کو بہتر سمجھتے ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ فطرت سے مجبور ہو کر
ان تعلقات کو قائم بھی کیا جاتا ہے مگر چونکہ دل میں یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ ناپاک

سيرة النبي عمال
420
جلد 3
تعلقات ہیں اس لئے دل پر زنگ لگتا رہتا ہے کہ ہم یہ برا کام کر رہے ہیں۔گاندھی جی
نے لکھا ہے میں جب بھی بیوی کے پاس جاتا تو میرے دل پر ایک بوجھ ہوتا کہ میں برا
کام کر رہا ہوں۔آخر ہم نے قسم کھائی کہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔یہ ہندو دھرم کی
تعلیم کا اثر تھا۔ایک طرف تو فطرت میں ایسا جذبہ ہے، پھر اولاد کی خواہش ہوتی ہے،
صحت کے لئے بھی ضروری ہوتا ہے لیکن دوسری طرف یہ خیال ہوتا ہے کہ بری بات
ہے۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ کام کرتے بھی ہیں اور دل سیاہ ہوتا جاتا ہے کہ ہم برا کام کر
رہے ہیں۔اسلام نے بتایا کہ یہ خیال غلط ہے۔اگر اس خیال کے ماتحت تعلقات قائم
کرو گے تو بچہ کے دل میں بھی یہ خیال ہو گا اور گناہ کی مہر لے کر رحم مادر سے نکلے گا۔اس کی بنیاد ہی گناہ پر ہوگی اور وہی مثال ہوگی کہ
خشت اول چوں نہر معمار کج
تا ثریا می رود
دیوار کج
بچے کی پیدائش کی بنیاد ہی جب گند پر ہوگی تو اس کا دل کبھی پاک نہ ہو سکے گا۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا یہ تعلقات پاکیزہ ہیں اور جو شادی نہیں کرتا وہ غلطی
کرتا ہے۔رہبانیت پسندیدہ چیز نہیں جس شخص نے شادی نہ کی اور وہ مر گیا فَهُوَ
بطال اس کی عمر ضائع گئی۔غرض آپ نے بتایا کہ یہ تعلق گندہ نہیں بلکہ انسانی صحت اور دماغی ترقی کا منبع
ہے۔میاں بیوی گویا پاکیزہ محبت کا مدرسہ اور محبت کی پہلی کڑی ہیں اور اسلام نے یہ
کہہ کر کہ یہ پاکیزہ تعلقات ہیں گناہ کے احساس کو مٹا دیا۔گناہ کے احساس کی
وضاحت کے لئے ایک مثال دے دیتا ہوں۔فرض کرو کہ ایک شخص کہیں سفر پر جا رہا
ہے اسٹیشن پر آ کر گاڑی میں بیٹھ گیا بعد میں بیوی کو خیال آیا کہ میاں کو کھانے کی
تکلیف ہوگی اس نے کھانا تیار کر کے کسی کے ہاتھ اسٹیشن پر بھیج دیا۔گاڑی روانہ ہو
رہی تھی اور وہ بمشکل کھانے کو اس ڈبہ میں رکھ سکا جس میں میاں بیٹھا ہے لیکن اسے

سيرة النبي عمال
421
جلد 3
اطلاع نہ دے سکا۔دوران سفر میں اسے بھوک لگتی ہے اور وہ کھانا کھانے لگ جاتا ہے
لیکن ساتھ ہی اسے یہ احساس ہے کہ ممکن ہے یہ کسی اور کا ہو۔اس صورت میں اگر چہ
کھانا اسی کا ہے لیکن اس احساس کی وجہ سے اس کے دل پر چوری کا زنگ لگتا جائے
گا۔تو اصل چیز احساس ہوتا ہے اور اسلام نے ان تعلقات سے گناہ کے احساس کو مٹا
دیا۔اور پھر یہ بتایا کہ شادی محبت کے اجتماع کا نام ہے اور چونکہ محبت جب پورے
جوش پر ہو تمام دوسرے تعلقات دب جاتے ہیں اس لئے شریعت نے حکم دیا کہ جب
میاں بیوی ملیں تو دعا کریں اللهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَنَ وَ جَيِّبِ الشَّيْطَنَ مَا رَزَقْتَنَا
یعنی اے اللہ ! ہمیں بھی شیطان سے بچا اور اس میل کے نتیجہ میں اگر کوئی اولاد ہونے
والی ہے تو اسے بھی بچا۔میاں بیوی کی محبت پاک ہی سہی مگر ایسا نہ ہو کہ ادنی خیالات
اعلیٰ پر غالب آجائیں اور اس طرح محبت کے جذبات کے غلبہ کے باعث جس نقصان
کا احتمال ہوسکتا تھا اس کا بھی انسداد کر دیا۔پھر اس موقع پر جس قدر توجہ ایک دوسرے
کی طرف ہوتی ہے اس کے نتیجہ میں روحانی طاقتیں باہر کی طرف جاتی ہیں۔میاں
بیوی کا یہ تعلق ایسا ہوتا ہے کہ ایک دوسرے میں جذب ہونے کی کوشش کرتا ہے۔اس
کے نتیجہ میں ایسی رو پیدا ہوتی ہے کہ دماغی تو جہات کو ایک ہی طرف بدل دیتی ہے اس
کے لئے اسلام نے غسل رکھا تا ایسا نہ ہو کہ دماغ اس طرف لگا رہے بلکہ جسم ٹھنڈا ہو کر
بھاپ بند ہو جائے۔گویا غسل ان نقائص کو دور کرنے کے لئے ہے جو باہم ملنے سے
قدرتی طور پر پیدا ہو سکتے تھے۔اور غسل کے ذریعہ پھر ان طاقتوں
کو مجتمع کر دیا تا
دوسری طرف ان کو لگایا جا سکے۔پھر ان تعلقات کو محدود کیا۔بعض حالتیں ایسی ہوتی
ہیں کہ ان میں میاں بیوی کا آپس میں ملنا درست نہیں ہوتا۔بعض شرائع نے ایسی
حالت کو گند قرار دیا ہے اور تورات کا حکم ہے کہ جب عورت حائضہ ہو تو اسے الگ رکھا۔جائے اور ہاتھ تک نہ لگایا جائے۔بعض نے یہ حکم دیا ہے کہ ہر وقت مرد و عورت مل
سکتے ہیں لیکن یہ دونوں باتیں تمدن کے لئے تباہ کن ہیں۔اگر بالکل علیحدہ کر دیا جائے

سيرة النبي علي
422
جلد 3
تو عورت حقیر اور ذلیل خیال کی جائے گی اور اگر ملنے کی اجازت ہو تو یہ دونوں کی
صحت کے لئے تباہ کن ہے اس لئے اسلام نے یہ تعلیم دی کہ هُوَ اذَّی و تکلیف کی
چیز ہے۔اس سے بیماری پیدا ہوتی ہے۔لیکن عورت ایسی ہی پاک ہے جیسے تم۔گویا
ایک طرف تو علیحدگی کا حکم دیا تا قوتیں پھر نشو و نما پائیں اور دوسری طرف گند کے
نقصانات سے آگاہ کر دیا۔پھر بہت سے فتنے اس وجہ سے پیدا ہوتے ہیں کہ بعض مذاہب میں یہ خیال کیا جاتا
ہے کہ عورت کی روح اور ہے اور مرد کی اور بلکہ بعض عیسائیوں میں تو یہ خیال بھی ہے کہ
عورت کی روح ہوتی ہی نہیں۔مگر اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا مِنْ اَنْفُسِكُمْ 10
ا
جیسی روح تمہاری ہے ویسی عورتوں کی ہے۔اب دیکھو کیسی امن کی تعلیم ہے عام طور
پر اس لئے لڑائی جھگڑا ہوتا ہے کہ مرد سمجھتے ہیں عورت میں حس ہوتی ہی نہیں اچھا کھانا،
پہننا، سیر و تفریح سب اپنے لئے ہے۔ایسے لوگ عورت کو جب چاہیں مار پیٹ لیں
گے اور بلا وجہ اپنی سیادت جتاتے رہیں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ عورت میں حس نہیں۔حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے پنجاب میں تو عام طور پر عورت کو جوتی سمجھا جاتا ہے
لیکن قرآن کریم نے بتایا کہ مِنْ اَنْفُسِكُمْ تم میں اور عورت میں کوئی فرق نہیں۔جس طرح بری بات تمہیں بری لگتی ہے اس طرح اس کو بھی بری محسوس ہوتی ہے اور
اسے بھی تمہاری طرح ہی اچھی باتوں کی خواہش ہے۔یہ مضمون تو بہت لمبا ہے اور ابھی میں نے اس کا پہلا حصہ ہی بیان کیا ہے مگر
چونکہ مغرب کا وقت ہو چکا ہے اس لئے اسے بند کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا
کرتا ہوں کہ وہ ہمیں توفیق دے کہ رسول کریم ﷺ کی اصلی شان کو دنیا میں پیش
کرسکیں تا وہ لوگ بھی جو اس سے اس وقت دور ہیں قریب ہو جائیں اور ساری
دنیا اس اخوت میں پروئی جائے جس کے لئے خدا تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور وہ
لڑائی جھگڑے دور ہو جائیں جنہوں نے ایک آدم کی اولا د کو دو کیمپوں میں تو

سيرة النبي علي
66
کر رکھا ہے۔‘“
1: الجمعة : 2 تا 5
2: الشعراء : 4
423
جلد 3
( الفضل 15 نومبر 1932ء )
3 بخاری کتاب الجنائز باب مایکره من اتخاذ المساجد علی القبور صفحه 212 حدیث نمبر
1330 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
4: النور : 36
5: النور : 36
6 سنن ابن ماجه ابواب النكاح باب من زوج ابنته وهي كارهة صفحه 268 حديث نمبر
1873 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
7: بخارى كتاب الدعوات باب الدعاء عند الاستخارة صفحہ 1108 حدیث نمبر 6382
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
8: بخارى كتاب الدعوات باب ما يقول اذا اتى اهله صفحه 1109 حدیث نمبر 6388 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الاولى
9: البقرة: 223
10: النحل : 73

آج 10 میں سے 10 باقی