سیرتِ رسولﷺ کے متفرق پہلو
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)
سيرة النبي علي
435
جلد 3
سیرت رسول علیہ کے متفرق پہلو
28 دسمبر 1932ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر حضرت مصلح موعود نے
فضائل القرآن کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے سیرت رسول ﷺ کے متفرق پہلو
بیان کرتے ہوئے فرمایا :۔رسول کریم ﷺ نے تیرہ سو سال ہوئے دعوی کیا کہ میں خدا کی طرف۔ہوں۔آپ نے دعوی کیا کہ زمین و آسمان پیدا کرنے والا ایک خدا ہے اور آپ نے
یہ بھی دعوی کیا کہ خدا تعالیٰ کے نشانات میری تائید میں ہیں۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ
رسول کریم ﷺ کی پیدائش کے ساتھ ہی وہ دنیا جو ایک نظام کے ماتحت چل رہی تھی
اس میں ایسے تغیرات رونما ہونے لگ جاتے ہیں جو آسمانی کلام کے ماتحت ہوتے
ہیں۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ دنیا اسی ہستی کے احکام کے ماتحت چل رہی ہے
جس کی طرف سے قرآن آیا۔بعثت محمدی کے متعلق حضرت ابراہیم کی دعا اس کے ثبوت کے لئے کس
طرح آسمان اور زمین کی
بادشاہت ایک ہستی کے ماتحت چل رہی ہے میں آج سے چار ہزار سال پیچھے جاتا
ہوں۔آج سے چار ہزار سال پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کعبہ کی بنیادیں بلند
کرتے ہوئے حضرت اسمعیل علیہ السلام کے ساتھ مل کر یہ دعا کی تھی کہ رَبَّنَا وَابْعَثْ
فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ
وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ 1۔یعنی اے خدا! ہم تجھ سے یہ دعا
سيرة النبي علي
436
جلد 3
کرتے ہیں کہ اس ملک میں جو ہماری آئندہ نسل پھیلے گی اس میں سے تو ایک رسول بھیج
جس کے یہ کام ہوں کہ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أيتِك وہ تیری آیات انہیں پڑھ کر سنائے
وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتب شریعت کی باتیں انہیں سکھائے وَالْحِكْمَةَ اور احکام کی
حکمتیں ان پر واضح کرے وَيُزَ كَيْهِمْ اور انہیں پاک کرے اور بدیوں سے
بچائے۔یہ دعا چار ہزار سال پہلے ایسی جگہ پر کی گئی جہاں نہ غلہ پیدا ہوتا تھا اور نہ کسی
تم کی کھیتی۔زمزم کا چشمہ جو نشان کے طور پر قائم ہوا اس کا پانی بھی کھاری ہے جسے
ہندوستانی نہیں پی سکتے۔اس کھاری پانی کے چشمہ کے پاس چند گھر آباد تھے۔وہاں
پتھروں کا ایک مکان بناتے ہوئے حضرت ابراہیم علیہ السلام یہ دعا کرتے ہیں کہ اے
ہمارے رب ! جو لوگ یہاں پیدا ہوں ان میں تو اپنا ایک رسول بھیج جو تیری ہستی کے
دلائل انہیں بتائے ، لوگوں کو تیری شریعت سکھائے ، اس شریعت کی حکمت یعنی باریکیاں
بتائے کہ شریعت پر عمل کرنے کا کیا فائدہ ہے۔پھر ان کو پاک بنائے۔اس دعا پر اگر غور سے کام لیا جائے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس میں مندرجہ
ذیل امور کی خبر دی گئی ہے۔اول اس عرصہ تک کہ اس نبی کی بعثت کی ضرورت پیش آئے مکہ قائم رہے گا۔اب طبعی صورت تو یہ ہے کہ آندھیاں آتی ہیں جو شہروں کے شہر برباد کر دیتی ہیں۔زلزلے آتے ہیں جو بڑے بڑے شہروں کو تو دہ خاک بنا دیتے ہیں۔مگر یہاں پہلے
سے خبر دے دی گئی کہ تمام قسم کے حادثات اس آبادی کو اجاڑ نہ سکیں گے اور آخر ایسا
ہی ہوا۔دوسری بات یہ بتائی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام
کی نسل ہمیشہ قائم رہے گی کیونکہ کہا یہ گیا کہ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ۔اس
سے معلوم ہوا کہ اس رسول کے آنے تک حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسمعیل
علیہ السلام کی نسل موجود ہوگی۔دنیا کے اکثر گھرانے ایسے ہوتے ہیں کہ زیادہ۔
سيرة النبي عمال
437
جلد 3
زیادہ تین چار سو سال تک ان کی نسل چلتی ہے اور پھر مٹ جاتی ہے۔مگر حضرت
صلى الله
ابراہیم اور اسمعیل کے متعلق یہ کہا گیا کہ دو ہزار سال تک یعنی رسول کریم ع کے
آنے تک ان کی نسل بہر حال قائم رہے گی۔بیماریوں پر یہ پیشگوئی حکومت کرے گی
تا کہ وہ اس نسل کو تباہ نہ کرسکیں۔لڑائیوں اور جنگوں پر یہ پیشگوئی حکومت کرے گی تا کہ
وہ اس نسل کا خاتمہ نہ کریں۔اسی طرح ہر قسم کے حادثات پر یہ پیشگوئی حکومت کرے
گی تا کہ وہ اس نسل کو مٹا نہ دیں۔اولاد کی اولاد ہوتی چلی جائے گی اور یہ نسل ہمیشہ
قائم رہے گی۔تیسری بات اس سے یہ ثابت ہوتی ہے کہ ابراہیم کی نسل میں سے ایک رسول
آئے گا حالانکہ کوئی شخص دعوئی کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ اس کی نسل میں کس قسم کے
انسان پیدا ہوں گے۔چوتھی بات یہ بتائی گئی کہ وہ اس قوم کی کایا پلٹ دے گا اور وہ لوگ ادنیٰ حالت
سے اعلیٰ حالت کی طرف منتقل ہو جائیں گے۔کتنے لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں کو پاک
ہے
کر سکتے ہیں۔ایک شاگرد کو ایک استاد پاک نہیں کر سکتا۔بوعلی سینا کے متعلق مشہور
کہ وہ ایک دفعہ اپنے شاگردوں کو ایک کتاب پڑھا رہے تھے۔پڑھتے پڑھتے ایک
شاگرد نے کہا کہ آپ تو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) سے بھی بڑھ کر ہیں۔بوعلی سینا مومن
آدمی تھے مگر علم النفس کے ماہر تھے۔انہوں نے سمجھا کہ ممکن ہے اس وقت اگر میں
اسے سمجھاؤں تو اس کی سمجھ میں بات نہ آئے اور یہ ضد میں اور گمراہ ہو جائے اس لئے
چپ رہے۔لیکن ایک دن جب کہ سردی کا موسم تھا اور تالاب کا پانی سخت سردی سے
جما ہوا تھا انہوں نے اس شاگرد سے کہا کہ کپڑے اتارو اور تالاب میں کود پڑو۔اس
نے کہا آپ یہ کیسی احمقانہ بات کر رہے ہیں۔کیا میں پانی میں کود کر مر جاؤں؟ انہوں
نے کہا اُس دن تو تم مجھےمحمد علے سے بھی بڑا کہہ رہے تھے اور آج اتنی بات بھی نہیں
مانتے۔محمد یہ تو وہ تھے کہ آپ کے ماننے والوں نے کبھی نہ کہا کہ ہم مر جائیں گے۔
سيرة النبي علي
438
جلد 3
بلکہ آپ جو کہتے تھے فوراً اس پر عمل کرتے خواہ موت سامنے نظر آتی اور خوشی خوشی آپ
کے لئے جانیں دے دیتے۔غرض یہ
کتنی بڑی بات بتائی کہ وہ ایک دو کی نہیں بلکہ قوم کی قوم کی کایا پلٹ دے
گا۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ اس پیشگوئی کے دو ہزار سال بعد مکہ موجود تھا۔حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی نسل موجود تھی۔ہو سکتا تھا کہ نسل موجود ہوتی مگر انہیں پتہ نہ ہوتا
کہ کس کی اولاد ہیں مگر خدا تعالیٰ نے ایسا انتظام کر دیا کہ بائبل میں بھی ذکر کر دیا کہ یہ
ابراہیم کی نسل ہے۔اس طرح ان میں یہ احساس بھی قائم رکھا کہ وہ حضرت ابراہیم کی
اولاد ہیں۔پھر ان میں رسول کریم ﷺے پیدا ہوئے ، آپ نے نبوت کا دعوی کیا اور
اس قوم کی کایا پلٹ دی۔رسول کریم مال کے بارہ پھر ہم کچھ اور نیچے آ جاتے ہیں تو ہمیں معلوم
ہوتا ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کے وجود کو پھر
میں حضرت موسی کی پیشگوئی دنیاکے سامنے لایا جاتا ہے۔حضرت ابراہیم
علیہ السلام پر چھ سو سال گزرنے کے بعد حضرت موسی علیہ السلام ظاہر ہوتے ہیں۔اور
وہ آپ کے متعلق خدا تعالیٰ کی یہ بات بتاتے ہیں :۔میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی بر پا کروں گا۔اور
اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا 2۔اس سے ابراہیمی دعا کی تصدیق کی گئی۔حضرت اسحاق حضرت اسمعیل کے بھائی
تھے اور حضرت موسی حضرت اسحاق کی اولاد تھے اور رسول کریم اللہ حضرت اسمعیل
کی اولاد سے۔گویا ان کے بھائیوں سے رسول کریم ﷺ کو کھڑا کیا گیا اور اس طرح
رسوسال کے بعد پھر ابراہیمی وعدہ کا تکرار کیا گیا۔گویا اس میں پھر حضرت اسمعیل کی
نسل کے قائم رہنے اور ان میں سے ایک نبی کے مبعوث ہونے کی خبر دی جاتی ہے۔پھر اس شخص کے متعلق ایک اور امر بیان کیا جاتا ہے کہ:۔
سيرة النبي عمال
439
جلد 3
خداوند سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا۔فاران ہی کے پہاڑ سے وہ
جلوہ گر ہوا۔دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آیا اور اس کے داہنے ہاتھ ایک آتشی شریعت
ان کے لئے تھی۔3۔سینا وہی پہاڑ ہے جسے قرآن شریف میں طور کہا گیا ہے۔اس سے حضرت موسیٰ
علیہ السلام کا ظہور مراد ہے۔شعیر سے بعض نے حضرت مسیح مراد لئے ہیں۔مگر یہ ان
پہاڑوں کا نام بھی ہے جس میں سے گزر کر حضرت موسی آئے اور انہوں نے دشمن پر
فتح پائی تھی۔اس لئے یہاں بھی حضرت موسی علیہ السلام مراد ہیں۔آگے فرماتا ہے ” فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔دس ہزار قد وسیوں
کے ساتھ آیا۔اس میں بھی دو باتیں بتائی گئی ہیں۔اول یہ کہ وہ فاران کے پہاڑ سے جلوہ گر
ہوگا۔دوم یہ کہ دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آئے گا۔یہ دونوں باتیں ایک ہی وجود
کے متعلق ہیں۔جس طرح پہلی دو بھی ایک ہی کے متعلق ہیں۔پھر بتایا کہ آتشی شریعت اس کے ساتھ ہوگی۔اس میں یہ خبر ہے کہ وہ فاران کی
پہاڑیوں سے جو مکہ کے گرد کے پہاڑ ہیں دس ہزار قد وسیوں سمیت آئے گا اور آتشی
شریعت اس کے ہاتھ میں ہوگی۔اس پیشگوئی میں یہ بتایا گیا ہے کہ ( 1 ) وہ نبی مکہ سے
نکالا جائے گا کیونکہ پہلے بتایا کہ وہ مکہ میں پیدا ہوگا۔پھر کہا کہ دس ہزار قد وسیوں کے
ساتھ آیا۔جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ پہلے وہ مکہ سے نکالا جائے گا۔(2) یہ کہ
کچھ عرصہ کے بعد وہ ایک لشکر کے ساتھ مکہ پر حملہ آور ہوگا۔(3) یہ کہ اس کے ساتھ
دس ہزار سپاہی ہوں گے۔(4) یہ کہ وہ لوگ قدوسی ہوں گے یعنی يُزَكِّيهِمْ کے
مصداق ہوں گے۔(5 ) یہ کہ اس کے ساتھ گناہ سوز شریعت ہوگی۔یہ يُعَلِّمُهُمُ
الكتب وَالْحِكْمَةَ کا ترجمہ ہے۔جب انسان کو معلوم ہو کہ فلاں حکم کے ماننے
میں میرا فائدہ ہے تو اس پر عمل کرتا ہے۔شریعت کا لفظ الکتب سے اور گناہ سوز کا
سيرة النبي عمال
440
جلد 3
مفهوم حكمة سے نکلتا ہے۔کیونکہ حکمت معلوم کرنے کے بعد انسان گناہ کے نزدیک
جانے سے احتراز کرتا ہے۔سب لوگ جانتے ہیں کہ اس پیشگوئی میں جس واقعہ کا ذکر ہے وہ پورا ہوا۔فاران کی پہاڑیاں تاریخی طور پر ثابت ہے کہ مکہ کی پہاڑیاں ہیں۔حضرت خلیفہ اول
فرمایا کرتے تھے کہ وادی فاطمہ میں (وادی فاطمہ مکے اور مدینے کے درمیان ایک
پڑاؤ ہے ) گل جذیمہ یعنی پنجہ مریم بیچنے والوں سے پوچھو کہ وہ پھول کہاں سے لاتے
ہیں تو لڑکے اور بچے بھی یہی کہیں گے کہ مِنْ بَرِيَّةِ فَارَانَ یعنی دشتِ فاران سے 4۔بائبل میں بھی ایسے حوالے موجود ہیں جن سے اشارہ ثابت ہوتا ہے کہ
وادی فاران یہی ہے۔رسول کریم ﷺ کے بارہ میں اس کے بعد اور چار سو سال
صلى الله
گزرتے ہیں اور حضرت سلیمان
حضرت سلیمان علیہ السلام کی پیشگوئی علیہ السلام آتے ہیں تو وہ بھی
محمد رسول اللہ ﷺ کی تعریف کے گیت گاتے ہیں۔چنانچہ فرماتے ہیں۔اے یروشلم
کی بیٹیو! ( یعنی بنی اسرائیل) میں تمہیں قسم دیتی ہوں کہ اگر تمہیں میرا محبوب ( مراد
صلى الله رسول کریم ﷺ ) مل جائے تو تم اسے کہیو کہ میں عشق کی بیمار ہوں“ 5۔وہ جواب دیتی ہیں۔تیرے محبوب کو دوسرے محبوبوں کی نسبت سے کیا فضیلت
ہے۔اے تو جو عورتوں میں جمیلہ ہے تیرے محبوب کو دوسرے محبوب سے کیا فضیلت
ہے جو تو ہمیں ایسی قسم دیتی ہے۔اس پر وہ فرماتے ہیں:۔” میرا محبوب سرخ و سفید ہے۔دس ہزار آدمیوں کے درمیان وہ جھنڈے کی
مانند کھڑا ہوتا ہے۔اس کا سر ایسا ہے جیسے چوکھا سونا۔اس کی زلفیں بیچ در پیچ ہیں اور
کوے کی سی کالی ہیں۔اس کی آنکھیں ان کبوتروں کی مانند ہیں جواب دریا دودھ میں
سيرة النبي عمال
441
جلد 3
نہا کے تمکنت سے بیٹھے ہیں۔اس کے رخسار پھولوں کے چمن اور بلسان کی ابھری
ہوئی کیاریوں کی مانند ہیں۔اس کے لب سوسن ہیں جن سے بہتا ہوائر ٹپکتا ہے۔اس
کے ہاتھ ایسے ہیں جیسے سونے کی کڑیاں جن میں ترسیس کے جواہر جڑے ہیں۔اس کا
پیٹ ہاتھی دانت کا سا کام ہے جس پر نیلم کے گل بنے ہوں۔اس کے پیرایسے جیسے
سنگ مرمر کے ستون جو سونے کے پائیوں پر کھڑے کئے جائیں۔اس کی قامت لبنان
کی سی۔وہ خوبی میں رشک سرو ہے۔اس کا منہ شیرینی ہے۔ہاں وہ سرا پا عشق انگیز
ہے۔(عبرانی میں لکھا ہے وہ محمد یم ہے ) اے یروشلم کی بیٹیو! یہ میرا پیارا یہ میرا جانی
66
ہے۔گویا حضرت سلیمان علیہ السلام بھی اس امر کی تاکید کرتے ہیں کہ جب وہ محبوب
آئے تو اسے مان لینا۔اور پھر خود ہی سوال پیدا کر کے کہتے ہیں کہ اس میں یہ یہ
خوبیاں ہوں گی۔ان آیات میں بعض باتیں تو شاعرانہ رنگ رکھتی ہیں اور بعض
رسول کریم ہے کے خلیہ سے قطعی طور پر ملتی ہیں۔مثلاً لکھا ہے اس کی زلفیں پیچ در پیچ
ہیں۔انگریزی بائبل میں یہ الفاظ آتے ہیں۔g‘His locks are wary۔اور
یہی حلیہ حدیثوں میں بیان ہوا ہے۔چنانچہ حضرت علیؓ فرماتے ہیں لَمْ يَكُنُ
رَسُولُ الله الا
الله بِالطَّوِيلِ الْمُمَّغِطِ وَ بِالْقَصِيرِ الْمُتَرَدِّدِ وَكَانَ رَبُعَةً
مِنَ الْقَوْمِ لَمْ يَكُنْ بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ وَلَا بِالسَّبُطِ كَانَ جَعْدًا رَجِلاو۔یعنی رسول کریم ہے نہ تو بہت لمبے قد کے تھے نہ بہت چھوٹے بلکہ آپ میانہ قد وقامت
رکھنے والوں میں سے تھے۔اسی طرح آپ کے سر کے بال نہ تو سخت گھنگر الے تھے
جیسے حبشیوں کے ہوتے ہیں اور نہ ہی بالکل سیدھے تھے بلکہ اس طرح گھنگر الے تھے
جس طرح کنگھی کرنے سے بال نیچے سے ذرا خمیدہ ہوجائیں اور مڑ جائیں۔یہی
حضرت سلیمان نے کہا کہ آپ کے بال لمبے ہوں گے یعنی زلفیں ہوں گی مگر بال کچھ
پیچ دار ہوں گے۔رسول کریم علیہ کے سر کے بال کانوں کی لو تک آتے تھے۔گویا لمبے
سيرة النبي علي
442
جلد 3
بال ہونے کے ساتھ یہ بھی پیشگوئی تھی کہ بال نہ پیچ دار ہوں گے اور نہ بالکل سیدھے
اور یہی حضرت علی بیان کرتے ہیں۔پھر حضرت سلیمان علیہ السلام آپ کا رنگ سرخ و سفید بیان کرتے ہیں اور
حضرت علی رسول کریم عملے کے رنگ کے متعلق فرماتے ہیں ابيَضُ مُشْرَب 10 اور
مُشْرَب کے معنی لغت والے یہ لکھتے ہیں کہ ایسا سفید رنگ جس میں سرخی ملی ہوئی
ہو 11۔پھر حضرت سلیمان نے یہ فرمایا کہ وہ جھنڈے کی مانند کھڑا ہوگا یعنی چھوٹے قد کا
نہ ہوگا۔اور رسول کریم ﷺ کے متعلق بھی آتا ہے کہ آپ کا قد ایسا تھا جو لمبائی کی
طرف مائل تھا۔گویا حضرت سلیمان کی بیان کی ہوئی سب باتیں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم میں پائی جاتی تھیں اور رسول کریم ﷺ کی زلفیں تو اس قدر مشہور ہیں کہ لوگ
ان کے متعلق شعر کہا کرتے ہیں۔رسول کریم اللہ کے بارہ میں یسعیاہ نبی کی پیشگوئی اب ہم کچھ اور
نیچے چلتے ہیں
تو حضرت موسیٰ علیہ السلام سے سات سو سال بعد اور حضرت ابراہیم علیہ السلام سے
تیرہ سو سال بعد یسعیاہ نبی کے زمانہ میں آتے ہیں۔یہ پھر حضرت ابرا ہیم ، حضرت
موسیٰ اور حضرت سلیمان کی بات کو دہراتے ہیں۔چنانچہ فرماتے ہیں:۔”ہمارے لئے ایک لڑکا تولد ہوا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اس کے
کاندھے پر ہوگی۔اور وہ اس نام سے کہلاتا ہے عجیب، مشیر، خدائے قادر ، ابدیت کا
باپ (انگریزی میں ہے Everlasting Father یعنی ہمیشہ رہنے والا باپ)
سلامتی کا شہزادہ۔اس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہا نہ ہوگی۔وہ داؤد
کے تخت پر اور اس کی مملکت پر آج سے لے کر ابد تک بند و بست کرے گا اور عدالت
اور صداقت سے اسے قیام بخشے گا۔رب الافواج کی غیوری یہ کرے گی 12۔
سيرة النبي علي
443
جلد 3
اس میں بتایا کہ جب وہ رسول آئے گا تو لوگ کہیں گے عجیب ہے۔چنانچہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لوگ کہا کرتے تھے إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا 13
نے یہ کتاب سنی ہے جو عجیب اور نرالی قسم کی ہے۔متی باب 21 آیت 42 میں بھی
حضرت مسیح نے رسول کریم ﷺ کا نام عجیب رکھا ہے۔چنانچہ آتا ہے۔” یہ خداوند کی
طرف سے ہے اور ہماری نظروں میں عجیب 14۔دوسری بات یہ کہی گئی تھی کہ اس کا نام مشیر ہوگا یعنی وہ مشورے دینے والا ہوگا۔اب ہم دیکھتے ہیں کیا رسول کریم ﷺ کے سوا کوئی ہے جس کے متعلق کہا گیا ہو کہ لوگ
اس سے مشورے لیتے تھے ؟ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِيْنَ
امَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُوْلَ فَقَدِمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجُولُكُمْ صَدَقَةً ذَلِكَ
خَيْرٌ لَّكُمْ وَأَطْهَرُ فَإِنْ لَّمْ تَجِدُوا فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ 15 - اے مومنو!
تمہاری عادت ہے کہ تم رسول سے مشورے لیا کرتے ہومگر رسول کا وقت بڑا قیمتی ہے
تمہیں چاہئے کہ جب مشورہ لو تو مسکینوں کے لئے صدقہ کیا کرو۔یہ تمہارے لئے
بہت بہتر ہوگا۔اور اگر تم میں سے کوئی صدقہ نہ کر سکے تو اللہ اس کی کمزوری کو دور
کرنے والا ہے۔حدیثوں میں آتا ہے بعض اوقات رسول کریم ﷺے جار ہے ہوتے تو
کوئی بڑھیا آپ کو پکڑ کر کھڑی ہو جاتی کہ مجھے آپ سے مشورہ لینا ہے۔مسجد میں بھی
لوگ آپ سے مشورہ کرنے کیلئے کھڑے ہو جاتے۔ایک دفعہ ایک شخص اتنی دیر آپ
سے باتیں کرتا رہا کہ مسجد میں جو لوگ نماز پڑھنے آئے تھے وہ سو گئے۔تیسرا نام خدائے قادر بتایا گیا ہے۔توریت میں خدا کا لفظ مجازی معنوں میں بھی
استعمال ہوا ہے چنانچہ لکھا ہے ” پھر خداوند نے موسی سے کہا دیکھ میں نے تجھے فرعون
کیلئے خدا سا بنایا‘ 16۔متی باب 21 آیت 40 میں حضرت مسیح مثال دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔” جب انگورستان کا مالک آئے گا تو ان باغبانوں کے ساتھ کیا کرے گا۔“
سيرة النبي عليه
444
جلد 3
گو یا رسول کریم علیہ کے آنے کو حضرت مسیح نے خدا کا آنا بتایا۔اب ہم قرآن کریم میں دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح حضرت
موسیٰ علیہ السلام کے متعلق آتا ہے کہ میں نے تجھے فرعون کیلئے خدا سا بنایا اسی طرح
صلى الله
رسول کریم ﷺ کے متعلق آتا ہے کہ اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا
عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا 17۔یعنی جس طرح ہم نے
موسی کو فرعون کیلئے خدا سا بنا کر بھیجا تھا اسی حیثیت سے ہم نے تجھے دنیا کیلئے بھیجا ہے۔چوتھا نام آپ کا ابدیت کا باپ بتایا گیا ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے النَّبِيُّ
أولى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَأَزْوَاجُةٌ أُمَّهُتُهُمْ 18۔یعنی نبی کا تعلق مومنوں
کے ساتھ باپوں سے بھی زیادہ ہے اور اس کی بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں۔جب
رسول کریم ﷺ کی بیویاں مائیں ہوئیں تو رسول کریم ﷺ باپ ہوئے۔سورۃ
احزاب کے پانچویں رکوع میں آتا ہے مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ
وَلكِنْ رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ 19۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم یوں تو کسی کے
باپ نہیں لیکن روحانی باپ ہیں رسول ہونے کی وجہ سے اور ابدی باپ ہیں خاتم النبین
ہونے کی وجہ سے۔پانچواں نام سلامتی کا شہزادہ بتایا گیا ہے۔عبرانی میں بادشاہ کی جگہ شہزادہ کا لفظ
استعمال کرتے ہیں۔اس کا اپنے الفاظ میں یہ مطلب ہوا کہ سلامتی کا بادشاہ۔اور
سلامتی اسلام ہے اس لئے اصل نام یہ ہوا کہ اسلام کا بادشاہ۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے ھو
سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ 20۔یوں بھی رسول کریم ﷺ بادشاہ تھے۔فتح مکہ پر مکہ
والوں کو آپ نے بلا کر کہا بتا ؤ اب تم سے کیا سلوک کیا جائے ؟ تو انہوں نے کہا آپ
وہی سلوک کریں جو یوسف نے اپنے بھائیوں سے کیا تھا۔اس پر آپ نے فرمایا
لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ 21 - جاؤ تم پر کوئی گرفت نہیں۔اس طرح بھی آپ نے
سلامتی ہی دکھائی۔
سيرة النبي عمال
445
جلد 3
پھر چھٹی بات آپ کے متعلق یہ بیان کی گئی ہے کہ داؤد کے تخت پر اور اس کی
مملکت پر آج سے ابد تک بندو بست کرے گا۔یہ بھی رسول کریم ﷺ کی امت کے
متعلق پیشگوئی ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ شام اور فلسطین پر قبضہ انہیں حاصل ہوگا۔پھر اسی کتاب میں ہم عرب کی بابت الہامی کلام پڑھتے ہیں کہ:۔عرب کے صحرا میں تم رات کو کاٹو گے۔اے دوانیوں کے قافلو! پانی لے کے
پیاسے کا استقبال کرنے آؤ۔اے تیما کی سرزمین کے باشندو! روٹی لے کے بھاگنے
والے کے ملنے کو نکلو۔کیونکہ وے تلواروں کے سامنے سے ننگی تلوار سے اور کھینچی ہوئی
کمان سے اور جنگ کی شدت سے بھاگے ہیں۔کیونکہ خداوند نے مجھ کو یوں فرمایا۔ہنوز ایک برس ہاں مزدور کے سے ٹھیک ایک برس میں قیدار کی ساری حشمت جاتی
رہے گی اور تیر اندازوں کے جو باقی رہے قیدار کے بہادر لوگ گھٹ جائیں گے کہ
خداوند اسرائیل کے خدا نے یوں فرمایا 22۔اس جگہ یہ پیشگوئی بیان کی کہ جو آنے والا نبی ہوگا جب وہ اپنے وطن سے نکالا
جائے گا تو ہجرت کے ایک سال بعد اس کی قوم اس پر حملہ کرے گی۔ایک رات
میدان میں سوئیں گے اور صبح کو جنگ ہوگی جس میں دشمن شکست کھائے گا اور اس کے
بڑے بڑے بہادر مارے جائیں گے۔یہ پیشگوئی بھی رسول کریم ﷺ کی ذات میں
بدر کی جنگ سے پوری ہوئی۔اب دیکھو اس میں کتنی باتیں بیان کی گئیں۔اس میں بتایا گیا ہے کہ (1) پہلے
اس رسول کو مکہ والے اپنے شہر سے نکالیں گے اور (2) پھر لڑائی کے لئے مکہ والے
آئیں گے۔اگر وہی جس نے یسعیاہ پر یہ کلام نازل کیا تھا دنیا پر قابض نہ تھا اور دنیا
اس کے ہاتھ میں نہ تھی تو اس نے کیوں اہل مکہ سے پہلے رسول کریم ﷺ کو مکہ سے
نکلوایا اور ایک سال کے بعد کس نے ان کو حملہ کرنے کے لئے نکالا۔(3 ) پھر جب
انہوں نے حملہ کیا تو اس حملہ میں سارے سردار شامل ہوئے۔کہا جاتا ہے کہ مکہ کا کوئی
سيرة النبي عمال
446
جلد 3
گھر ایسا نہ تھا جس کا کوئی نہ کوئی آدمی اس جنگ میں شریک نہ ہوا ہو۔(4) پھر اس
جنگ میں بڑے بڑے سردار مارے گئے۔ان باتوں سے ظاہر ہے کہ خیالات پر اور
تلواروں پر اسی کا قبضہ تھا جس نے یسعیاہ کے ذریعہ یہ پیشگوئی کرائی تھی۔مکہ میں اس
جنگ کی وجہ سے ایسی تباہی آئی کہ ہر گھر میں ماتم برپا ہو گیا اور اس ڈر سے کہ لوگ دل
نہ چھوڑ بیٹھیں ان کو حکما رونے سے منع کر دیا گیا۔ایک شخص کے تین بیٹے تھے اور وہ
متینوں اس جنگ میں مارے گئے۔وہ اندر چُھپ چُھپ کر روتا تھا مگر اس کی تسلی نہ ہوتی
تھی۔ایک دن ایک شخص کا اونٹ گم ہو گیا اور وہ رونے لگ گیا۔اس شخص نے اس کے
رونے کی آواز سن کر کسی سے کہا دیکھ ! کیا ئین ڈالنے کی اجازت مل گئی ہے؟ اور پھر فوراً
باہر نکل کر پیٹنے لگ گیا اور زور زور سے ٹین ڈالنے لگا۔غرض ہجرت کے عین ایک سال
بعد بدر کی جنگ ہوئی اور اس میں قیدار کے بڑے بڑے جنگجو اور بہادر مارے گئے اور
شکست کھا کر بھاگے۔اور تیما جسے عرب تہامہ کہتے ہیں اس میں ماتم برپا ہو گیا۔پھر یسعیاہ نبی ہی کہتے ہیں دیکھ میں نے اسے قوموں کے لئے گواہ مقرر کیا بلکہ
لوگوں کا ایک پیشوا اور فرمانروا۔دیکھ تو ایک گروہ جسے تو نہیں جانتا بلا دے گا اور وے
گرو ہیں تجھے نہیں جانتیں۔خداوند تیرے خدا اور اسرائیل کے قدوس کے لئے جس
نے تجھے جلال بخشا تیرے پاس دوڑتی آئیں گی 23۔اس میں یہ باتیں بتائیں کہ (1) وہ لوگوں کے لئے گواہ ہوگا۔(2) لوگوں کیلئے
پیشوا اور (3) فرمانروا ہوگا (4) ایسی قومیں اس پر ایمان لائیں گی جنہوں نے
-23%
بنی اسرائیل کے نام نہ سنے ہوں گے اور نہ بنی اسرائیل نے ان کے۔لوگوں کے لئے گواہ ہونے کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے هُوَ سَقْكُم
الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ وَفِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُوْلُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا
شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ 24۔یعنی ہم نے تمہارا نام مسلم رکھا ہے۔اس زمانہ میں بھی اور
پہلے بھی تا کہ یہ رسول تم پر گواہ ہو اور تم باقی دنیا پر گواہ ہو اور اس رسالت کو قیامت تک