سیرتِ رسولﷺ کے متفرق پہلو
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 2
سيرة النبي علي
447
جلد 3
لئے چلے جاؤ۔گویا وہی الفاظ جو بائبل میں آتے ہیں قرآن کریم میں بھی آئے ہیں۔پیشوا اور فرمانروا کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ
اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ 25 - یعنی اے لوگو! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا
26
چاہتے ہو تو میری فرمانبرداری اختیار کرو۔میں تمہارا پیشوا اور فرمانروا ہوں۔چوتھی بات یہ بیان فرمائی کہ دوسری قومیں اس رسول پر ایمان لاویں گی۔سواس
کے متعلق بھی قرآن کریم میں آتا ہے قُلْ يَا يُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ
جَمِيعا 20 یعنی تو ساری دنیا سے کہہ دے کہ میں تم سب کی طرف رسول ہو کر آیا
ہوں۔اب دیکھ لو ہم میں سے کوئی کسی قوم کا ہے اور کوئی کسی قوم کا۔اور یہ قو میں نہ
عربوں کو جانتی تھیں اور نہ عرب انہیں جانتے تھے مگر محمد رسول اللہ ﷺ کی غلامی میں
سب ایک ہوگئی ہیں۔پھر یسعیاہ باب 62 آیت 2 تا 5 میں ہی لکھا ہے ” تب قو میں تیری راستبازی
اور سارے بادشاہ تیری شوکت دیکھیں گے اور تو ایک نئے نام سے کہلایا جائے گا جو
خداوند کا منہ خود تجھے رکھ دے گا اور تو حفیظاہ کہلائے گی اور تیری سرزمین بھولا ہ۔کیونکہ خدا وند تجھ سے خوش ہے اور تیری زمین خاوند والی ہوگی 27۔66
اس میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے موعود کے زمانہ میں اس کی قوم حفیظاہ کہلائے
گی اور اس کی زمین بعو لاہ۔سارے بادشاہ اس کی شوکت دیکھیں گے اور اس کا نام
رکھا جائے گا۔پھر لکھا ہے ” تب وہ مقدس قوم اور خداوند کے چھڑائے ہوئے کہلائیں گے اور تو
مطلوبہ کہلائے گی اور وہ شہر جو ترک کیا نہ گیا 28۔صلى
یہ سب باتیں رسول کریم ﷺ کے وجود میں پائی جاتی ہیں۔مثلاً (1) کہا گیا
ہے کہ وہ ایک نئے نام سے کہلائے گا جسے خداوند کا منہ خود رکھ دے گا۔چنانچہ یہ نیا نام
اسلام ہے جو خدا تعالیٰ نے خود رکھا اور ارشاد فرمایا که هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ
سيرة النبي علي
448
جلد 3
خدا نے خود تمہارا نام مسلم رکھا ہے۔حقیقت یہی ہے کہ اسلام کے سوا کوئی مذہب ایسا
نہیں جس کا نام خدا نے رکھا ہو۔نہ موسوی مذہب کا کوئی نام رکھا گیا اور نہ عیسوی
مذہب کا۔بلکہ ان کے پیروؤں کو بھی کبھی اپنا نام نہ سوجھا۔مگر یہاں یہ بتایا گیا ہے کہ
خدا خود نام رکھے گا اور یہ بات صرف اسلام میں ہی پائی جاتی ہے۔دوسری بات یہ بتائی کہ اس کی قوم کو خدا کی خوشنودی حاصل ہوگی۔چنانچہ آتا
ہے کہ وہ قوم حفیظاہ کہلائے گی۔یہ عبرانی لفظ ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ خدا تم سے
راضی ہوا اور قرآن کریم میں آتا ہے وَالشبقُونَ الْأَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُهَجِرِينَ
وَالْاَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ 20
یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر ایمان لانے والے جو ابتدا میں ہی جلد ایمان لے آئے اور
مہاجرین اور انصار بھی جو بعد میں آئے اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔گویا قرآن صرف یہی نہیں کہتا کہ خدا مسلمانوں سے خوش ہوا بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ وہ بھی خدا
سے خوش ہوئے۔تیسری بات یہ بتائی گئی ہے کہ اس کا گھر بعولاہ کہلائے گا۔یعنی اس کی حفاظت
کی جائے گی اور اس کی زمین خاوند والی کہلائے گی یعنی کبھی تباہ نہ ہوگی۔اس کے
متعلق بھی قرآن کریم میں آتا ہے وَالصُّورِ۔وَكِتَبٍ مَّسْطُورٍ فِي رَقٌ مَّنْشُورٍ -
وَالْبَيْتِ الْمَعْمُورِ وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ وَالْبَحْرِ الْمَسْجُودِ 30 - فرمایا ہم تم
کھا کر کہتے ہیں طور کی یعنی طور شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں اور اس کتاب کو بھی
بطور شہادت پیش کرتے ہیں جو لکھی ہوئی ہے اور ہمیشہ لکھی جائے گی۔اور اس خانہ کعبہ
کی بھی قسم کھاتے ہیں جو ہمیشہ معمور رہے گا اور دور دور سے لوگ اس کی طرف آتے
رہیں گے۔اور اس چھت کو بھی شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں جو ہمیشہ بلند رہے گی
یعنی اس کی عزت ہمیشہ قائم رہے گی۔گویا بتایا کہ نہ صرف یہ گھر ہمیشہ معمور رہے گا اور کروڑوں انسان اس سے تعلق
سيرة النبي علي
449
جلد 3
رکھیں گے بلکہ بلند و بالا لوگ تعلق رکھیں گے اور اس کی عزت قیامت تک قائم رہے
گی۔غرض قرآن نے یہ خبر دی کہ بیت اللہ قائم رہے گا، اس سے اعلیٰ درجہ کے لوگ
تعلق رکھیں گے اور مکہ سے تعلق رکھنے والی کتاب کا چشمہ کبھی ختم نہ ہوگا۔چوتھی بات یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ قوم ہمیشہ مقدس کہلائے گی۔قرآن کریم کا یہ بھی
دعوی ہے چنانچہ فرمایا بِأَيْدِى سَفَرَةٍ كِرَامِ بَرَرَةِ 31۔یہ قرآن ایسے لوگوں کے
ہاتھ میں رہے گا جو بڑے معزز اور اعلیٰ درجہ کے نیکو کار ہوں گے۔ممکن ہے کہ کوئی کہے کہ
بعض اوقات خرابی بھی تو آسکتی ہے پھر یہ کتاب ہمیشہ مقدس لوگوں کے ہاتھ میں کیسے
رہی۔سو قرآن نے اس کا جواب بھی دے دیا ہے کہ هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ
رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتُبَ وَالْحِكْمَةَ
وَإِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلْلٍ مُّبِيْنِ - وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ
وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ 32 - فرمایا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو خدا نے امیوں میں رسول
بنا کر بھیجا ہے تاکہ وہ ان کو اللہ کی آیتیں سنائے اور پاک کرے اور کتاب کی تعلیم دے اور
حکمت سکھائے۔اس کے بعد جب مسلمانوں میں خرابی پیدا ہوگی تو وأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ
لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم خدا اس رسول کو ایک دوسری قوم میں بھیجے گا جو ابھی تک ان سے
ملی نہیں گویا یہ قوم ہمیشہ مقدس کہلائے گی۔کیونکہ اس میں اصلاح کرنے والے آتے
رہیں گے۔پانچویں بات یہ بتائی گئی ہے کہ وہ خداوند کے چھڑائے ہوئے کہلائیں گے۔قرآن میں بھی آتا ہے وَيَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَالْأَغْلُلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ 33
یعنی دنیا کی گردنوں میں طوق اور پاؤں میں زنجیریں اور بیڑیاں پڑی ہوئی ہیں۔الله
محمد رسول اللہ ﷺ کو ہم نے اس لئے بھیجا کہ ان بیڑیوں کو کاٹ دے اور لوگوں کو ان
بندھنوں سے نجات دے۔اس طرح وہ چھڑائے ہوئے کہلائیں گے۔چھٹی بات یہ بتائی گئی ہے کہ وہ بستی مطلوبہ کہلائے گی۔قرآن کریم بھی فرماتا
سيرة النبي عمال
450
جلد 3
ہے وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا 34 یعنی قیامت
تک کیلئے یہ بات مقرر کر دی گئی ہے کہ جسے طاقت ہو وہ اس بستی میں جائے اور حج
کرے کہ یہ بستی مطلوبہ ہے۔رسول کریم ع کے بارہ پھر ہم اور آگے چلتے ہیں تو حقوق نبی فرماتے
صلى
الله
ہیں ” خدا تیمان سے اور وہ جو قدوس ہے کو ہ فاران
میں حقوق نبی کی پیشگوئی سے آیا۔سلاہ اس کی شوکت سے آسمان چھپ گیا
اور زمین اس کی حمد سے معمور ہوئی۔۔۔۔۔مری اس کے آگے آگے چلی اور اس کے
قدموں پر آتشی و با روانہ ہوئی۔وہ کھڑا ہوا اور اس نے زمین کو لرزا دیا۔اس نے نگاہ
کی اور قوموں کو پراگندہ کر دیا۔اور قدیم پہاڑ ریزہ ریزہ ہو گئے اور پرانی پہاڑیاں
اس کے آگے جھنس گئیں۔اس کی قدیم را ہیں یہی ہیں۔میں نے دیکھا کہ کوشان کے
خیموں پر بہت تھی اور زمین مدیان کے پردے کانپ جاتے تھے۔۔۔۔۔۔سورج اور چاند
اپنے اپنے مکان میں ٹھہر گئے۔تیرے تیروں کی روشنی کے باعث جواڑے اور تیرے
بھالے کی چمکاہٹ کے سبب تو قہر کے ساتھ زمین پر کوچ کر گیا۔تو نے نہایت غصے
ہو کے قوموں کو روند ڈالا ہے۔تو اپنی قوم کو رہائی دینے کیلئے ہاں اپنی ممسوح کو رہائی
دینے کیلئے نکل چلا۔تو بنیاد کو گردن تک ننگا کر کے شریر کے گھر کے سرکو کچل ڈالتا ہے۔سلاہ تو نے اس کے سرداروں میں سے اسے جو عالی درجہ کا تھا اسی کے بھالوں سے مار
ڈالا۔وے مجھے پراگندہ کرنے کو آندھی کی طرح نکل آئے۔ان کا فخر یہ تھا کہ مسکینوں
کو ہم چپکے نگل جاویں ہر چند انجیر کا درخت نہ پھولے اور تاکوں میں میوے نہ
لگیں۔۔۔۔۔۔تس پر بھی میں خداوند کی یاد میں خوشی کروں گا۔میں اپنی نجات کے خدا
کے سبب خوش وقت ہوں گا 35۔اس میں پہلی پیشگوئی تو یہ کی گئی ہے کہ خدا تیمان سے ظاہر ہوا۔تیمان کے معنی
عبرانی مفسر جنوب کی سرزمین کے کرتے ہیں اور عرب فلسطین سے جنوب کی طرف ہی
جلد 3
سيرة النبي علي
451
ہے۔لیکن عرب لوگ ایک وادی تہامہ کہتے ہیں اور مکہ کو اس وادی تہامہ میں شامل سمجھتے
ہیں۔قاموس میں لکھا ہے وَتِهَامَةُ بالكَسْرِ مَكَّةُ شَرَّفَهَا اللَّهُ تَعَالَى وَأَرْضٌ
مَّعْرُوفَةٌ 36۔یعنی تہامہ سے مراد مکہ مکرمہ ہے اللہ تعالیٰ اس کے شرف کو بڑھائے اور
ایک معروف زمین بھی ہے۔تاج العروس میں لکھا ہے وَمِنْ اَسْمَائِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الهَامِيُّ
لِكَوْنِهِ وُلِدَ بمَكَّةَ 37 - یعنی رسول کریم ﷺ کے ناموں میں سے ایک نام تھامی
بھی ہے کیونکہ آپ کی ولادت مکہ میں ہوئی۔بائبل والے تیمان کو صرف جنوبی علاقہ
قرار دیتے ہیں اور تیما کو حضرت اسمعیل کا ایک بیٹا قرار دیتے ہیں جو عرب میں آباد
تھا۔پس گو وہ مکہ کو تہامہ نہ قرار دیں لیکن عرب کا ایک حصہ ہونے سے انہیں بھی انکار
نہیں ہوسکتا۔اور یہ بالکل ممکن ہے کہ ایک وقت ایک قوم ایک جگہ آباد ہو اور پھر اٹھ کر
ذرا ہٹ کر دوسری جگہ بس گئی ہو۔دوسرے یہ ذکر ہے کہ وہ فاران سے ظاہر ہوا۔اور فاران بھی حضرت اسمعیل
کے ایک بیٹے کا نام ہے اور وہ بھی عرب میں تھا۔ان کے علاقہ کو یورپین جغرافیہ والے
تسلیم کرتے ہیں کہ عرب میں تھا گو اسے بھی فلسطین کے پاس پاس بتاتے ہیں۔لیکن
اس بارہ میں خود عربوں کی شہادت زیادہ معتبر تسلیم کی جائے گی بہ نسبت دوسری قوموں
کے۔اور عرب لوگ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیانی جنگل کو بر یہ فاران کہتے ہیں۔چنانچہ جیسا کہ بتایا چکا ہے وادی فاطمہ نامی پڑاؤ پر اگر پنجہ مریم بیچنے والوں سے پوچھا
جائے کہ تم یہ کہاں سے لائے ہو تو یہی کہتے ہیں کہ ہم بر یہ فاران یعنی دشت فاران
سے لائے ہیں۔تاج العروس میں لکھا ہے وَفِي الْحَدِيثِ ذُكِرَ جَبَالُ فَارَانَ وَهُوَ
اسْمٌ لِجِبَالِ مَكَّةَ بِالْعِبْرَانِی کہ حدیث میں فاران کے پہاڑوں کا جو ذکر آتا ہے
اس سے مراد مکہ کی پہاڑیاں ہیں اور یہ نام عبرانی زبان میں مستعمل ہے۔پھر دوسری اور تیسری پیشگوئی یہ ہے کہ آسمان اس کی شوکت سے چھپ گیا اور۔
سيرة النبي عمال
452
جلد 3
زمین اس کی حمد سے معمور ہوگئی۔یہ پیشگوئی بھی رسول کریم ﷺ کے وجود سے پوری
ہوئی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے اِنَّ اللهَ وَمَلَبِكَتَهُ يُصَلُّونَ
عَلَى النَّبِيَّ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا 38 - یعنی اللہ اور
اس کے ملائکہ اس نبی پر آسمان سے درود بھیج رہے ہیں اس لئے اے مومنو! تم بھی اس پر
درود اور سلام بھیجو۔گویا آسمان آپ کی شوکت سے چھپ گیا۔حدیث میں آتا ہے آسمان
میں ایک بالشت بھر جگہ بھی ایسی نہیں جہاں ملائکہ نہ ہوں۔اور چونکہ سب کے سب ملائکہ
رسول کریم ﷺ پر درود بھیج رہے ہیں اس لئے رسول
کریم ﷺ کی شوکت سے سارا
آسمان چھپ گیا۔آگے بتایا کہ ہم نے بھی زمین کو اس کی حمد سے معمور کرنا ہے اس لئے
اے مسلمانو! اب تمہارا کام یہ ہے کہ تم اس نبی پر درود و سلام بھیجو۔آسمان کی شوکت کے
متعلق ہمارا کام تھا وہ ہم نے کر دیا۔اب زمین کو حمد سے معمور کرنا تمہارے سپرد ہے۔تم
اٹھتے بیٹھتے محمد (ﷺ) پر درود بھیجو۔اور اس طرح صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا پر
عمل کرو۔غرض دونوں باتیں پوری ہو گئیں۔آسمان سے فرشتے رسول کریم ﷺ پر درود
الله
:
بھیجتے ہیں اور زمین پر مسلمان۔اور پھر زمین کا وہ کون سا حصہ ہے جہاں مسلمان نہیں
ہیں اس طرح زمین بھی رسول کریم علیہ کی حد سے معمور ہوگئی۔چوتھی پیشگوئی یہ بیان کی کہ مری اس کے آگے آگے چلی۔اس کے معنی یہ ہیں کہ
جدھر اس نے توجہ کی اُدھر ہی دشمن ہلاک ہو گئے۔یہ پیشگوئی حضرت عیسی پر چسپاں نہیں
ہوسکتی کیونکہ مری ان کے آگے نہ چلی بلکہ بقول عیسائیاں وہ مری کے آگے چلے۔ہم تو
یہ کہتے ہیں کہ وہ دشمنوں سے بچائے گئے لیکن عیسائی کہتے ہیں ان کے دشمنوں نے
انہیں صلیب پر مار دیا۔پانچویں پیشگوئی یہ کی گئی ہے کہ اس کے قدموں پر آتشی و با روانہ ہوئی۔بائبل
کے مفسر کہتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جہاں جائے گا وبا آئے گی۔مگر خدا کے کسی
مقدس کی یہ علامت نہیں ہوتی۔بعض بائبل کے نسخوں میں خصوصاً عربی نسخوں میں لکھا
سيرة النبي عليه
453
جلد 3
صلى الله
الله
ہے وَعِنْدَ رِجُلَيْهِ خَرَجَتِ الْحُمَّى 39 کہ اس کے پاؤں کے پاس سے بخار نکل
گیا یعنی جہاں اس کا پاؤں پڑے گا وہاں سے بخار نکل جائے گا۔گویا آتشی وبا سے
مراد بخار ہے۔یہ بات بھی رسول کریم علیہ کے متعلق نہایت وضاحت سے پوری
ہوئی۔حدیثوں میں آتا ہے کہ جب رسول کریم ﷺ مدینہ تشریف لے گئے تو وہاں
بخار کی بڑی شدت تھی۔حتی کہ اسے یثرب اسی لئے کہتے تھے کہ وہاں ملیر یا بخار بڑی
شدت سے ہوتا تھا۔جب صحابہ وہاں ہجرت کر کے گئے تو سب کو بخار آنے لگا۔اور
صلى الله رسول کریم علیہ کو اس سے بڑی تکلیف ہوئی 40 قرآن کریم میں بھی مدینہ کا نام
میثرب آتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِذْ قَالَتْ طَابِفَةٌ مِّنْهُمْ يَاهْلَ يَثْرِبَ لَا
مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا 41 اور یثرب کے معنی عیب اور ہلاکت کے ہیں۔جب
الله
رسول کریم علم مدینہ تشریف لے گئے اور صحابہ بخار سے بیمار ہو گئے تو حضرت عائشہ
فرماتی ہیں رسول کریم ﷺ کو گھبراہٹ پیدا ہوئی اور آپ نے یہ دعا کی کہ اللهُمَّ الْعَنُ
شَيْبَةَ بْنَ رَبِيعَةَ وَ عُتْبَةَ بْنَ رَبِيعَةَ وَ أُمَيَّةَ بْنَ خَلْفٍ كَمَا أَخْرَجُونَا مِنْ أَرْضِنَا
إِلَى أَرْضِ الْوَبَاءِ 42۔اے خدا! شیبہ بن ربیعہ اور عتبہ بن ربیعہ اور امیہ بن خلف کو
تباہ کر جنہوں نے ہمیں مکہ کی زمین سے نکال کر بخار کی سرزمین میں پہنچا دیا۔پھر فرمایا
صَحْحُهَا لَنَا وَانْقُلُ حُمَّاهَا إِلَى الْجُحْفَةِ 43 - یعنی اے خدا! میں دعا کرتا ہوں
کہ تُو یہاں سے بخار کو نکال دے اور جھہ کی طرف بھیج دے۔حدیثوں میں آتا ہے کہ
صلى الله
اس کے بعد مدینہ سے بخار دور ہو گیا اور رسول کریم علیہ نے فرمایا اب اسے یثرب نہ
کہو کیونکہ اس میں عیب اور سزا اور ڈانٹ کے معنی پائے جاتے ہیں بلکہ اسے طیبہ کہو۔غرض رسول کریم ﷺ کے مدینہ تشریف لے جانے سے وہاں سے بخار نکل گیا اور اس
کی ہوا آج تک نہایت اعلیٰ سمجھی جاتی ہے۔یہ خبر تھی جو اس پیشگوئی میں دی گئی۔چھٹی پیشگوئی یہ بیان کی گئی کہ وہ کھڑا ہوا اور اُس نے زمین کو لرزا دیا۔اس
"
کے ایک تو ظاہری معنی ہیں وہ یہ کہ رسول کریم ﷺ کا حلیہ لکھا گیا ہے اس میں ایک
:
سيرة النبي علي
454
جلد 3
دوسرے
بات یہ بیان کی گئی ہے کہ إِذَا مَشَى تَقَلَّعَ كَأَنَّمَا يَنْحَطُّ فِي صَبَبٍ 44 - جب
آپ چلتے تو آپ کا پاؤں زمین پر اس طرح پڑتا کہ گویا پاؤں دھنس گیا ہے۔معنی لرزانے کے یہ ہیں کہ آپ کا بے حد رعب تھا۔خود رسول کریم
فرماتے ہیں نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهُرٍ 45۔یعنی ایک ایک مہینہ کے
فاصلہ تک کے لوگ آپ کے رعب سے لرزتے تھے۔قرآن کریم میں بھی ذکر آتا ہے
خدا تعالیٰ فرماتا ہے هُوَ الَّذِي أَخْرَجَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ مِنْ دِيَارِهِمْ
لِاَوَّلِ الْحَشْرِ مَا ظَنَنْتُمْ أَنْ يَخْرُجُوا وَظَنُّوا أَنَّهُمْ مَّا نِعَتُهُمْ حُصُونُهُمْ
مِّنَ اللهِ فَآتُهُمُ اللَّهُ مِنْ حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوا وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ
ق
الرُّعْبَ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُمْ بِأَيْدِيهِمْ وَأَيْدِى الْمُؤْمِنِينَ فَاعْتَبِرُوا يَأُولِي
الْأَبْصَارِ 46 فرمایا وہ خدا ہی ہے جس نے اہلِ کتاب کے کفار کو ان کے گھروں سے
نکالا۔تمہیں گمان تک نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے۔وہ بھی کہتے تھے کہ ہمارے قلعے
ہمیں بچالیں گے مگر محمد رسول اللہ ہے کے رعب نے ان کو تباہ کر دیا۔وہ اپنے ہاتھوں
سے اپنے گھروں کو تباہ کرنے لگے اور وہ بھاگ گئے۔غرض اللہ تعالیٰ نے رسول کریم
کو یہ طاقت عطا کی کہ جہاں دشمن کے مقابلہ کیلئے جاتے لوگ آپ کے رعب
سے لرز جاتے۔ساتویں پیشگوئی یہ بیان کی گئی ہے کہ اس نے نگاہ کی اور قوموں کو پراگندہ
کر دیا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قومیں اس پر چڑھ آئیں گی لیکن جب وہ مقابلہ
کرے گا تو بھاگ جائیں گی۔جنگِ احزاب کے موقع پر ایسا ہی ہوا جس کے متعلق
سَيُهُزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّونَ الدُّبُ : 47 میں پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ قو میں جمع ہوکر
حملہ کریں گی مگر پھر بھاگ جائیں گی۔آٹھویں پیشگوئی یہ کی گئی کہ " قدیم پہاڑ ریزہ ریزہ ہو گئے اور پرانی پہاڑیاں
اُس کے آگے پھنس گئیں۔“ پہاڑ سے مراد بڑے بڑے آدمی، بادشاہ اور حکمران
66
سيرة النبي عمال
455
جلد 3
ہوتے ہیں۔رسول کریم میے کے مقابلہ میں جب قیصر و کسری آئے تو کس طرح اُن
کا نام و نشان مٹ گیا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ
لَوَاقِع۔قَالَهُ مِنْ دَافِعَ - يَوْمَ تَمُورُ السَّمَاءِ مَوْرًا - وَتَسِيْرُ الْجِبَالُ سَيْرًا -
فَوَيْلٌ يَوْمَبِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ 48 - کہ ہم اسلام کی ترقی کے متعلق جن باتوں کی خبریں
دے رہے ہیں وہ ہو کر رہیں گی۔کوئی انہیں روک نہیں سکتا۔جب آسمان لرزہ کھا کر
پھٹ جائے گا اور پہاڑ اپنی پوری رفتار کے ساتھ چلیں گے اس دن جھٹلانے والوں پر
خدا تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا۔گویا قرآن بھی اس پیشگوئی کی تائید کرتا ہے۔معلوم ہوتا ہے لوگوں کو بھی حبقوق نبی کی اس پیشگوئی کا خیال تھا۔کیونکہ قرآن کریم
میں قیامت کا نقشہ کھینچتے ہوئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَقَدْ أَتَيْنَكَ مِنْ لَّدُنَّا ذِكْرًا۔مَنْ أَعْرَضَ عَنْهُ فَإِنَّهُ يَحْمِلُ يَوْمَ الْقِيِّمَةِ وِزْرا 49 کہ ہم نے تمہیں یہ قرآن
دیا ہے جو اس کا انکار کرے گا قیامت کے دن سزا پائے گا۔اس کے بعد فرماتا ہے
وَيَسْتَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُهَا رَ بِّيٌّ نَسْفًا - فَيَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًا۔لا تَرى فِيهَا عِوَجًا وَلَا اَمْنًا يَوْمَبِذٍ يَتَّبِعُوْنَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُ
وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا 50۔یعنی کہتے ہیں کہ
پہاڑوں کا کیا حال ہوگا تو کہہ دے کہ میرا رب ان کو اکھیڑ کر پھینک دے گا اور ان کو
ایک ایسے چٹیل میدان کی صورت میں چھوڑ دے گا کہ نہ تو اس میں کوئی موڑ دیکھے گا
اور نہ کوئی اونچائی۔اُس دن لوگ بچے امام کے پیچھے چل پڑیں گے جس کی تعلیم میں
کوئی کبھی نہ ہوگی اور آواز میں خدائے رحمان کیلئے دب جائیں گی یعنی ادب والی آواز
کے سوا تم کوئی اور آواز نہ سنو گے۔مفسرین کہتے ہیں ان آیات کا یہ مطلب ہے کہ قیامت کے دن پہاڑ اڑائے
جائیں گے مگر یہاں پہلے قیامت کا ذکر آپکا ہے جس میں بتایا ہے کہ اُس وقت زمین و
آسمان نہ رہیں گے۔اور جب زمین و آسمان نہ رہیں گے تو پھر پہاڑوں کے علیحدہ
-
سيرة النبي عمال
456
جلد 3
ذکر کرنے کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب یہی ہے کہ جب یہ دعویٰ کیا گیا کہ اسلامی
حکومت قائم ہوگی تو اس کے متعلق سوال کیا گیا کہ یہ اتنی بڑی بڑی موجودہ حکومتیں
کہاں جائیں گی؟ اس کے جواب میں بتایا کہ تباہ ہو جائیں گی۔پھر يَتَّبِعُونَ
الدَّاعِی بھی بتاتا ہے کہ یہاں مراد اگلا جہان نہیں کیونکہ مومن تو اس جہان میں بھی
ایسے داعی کے پیچھے ہوتے ہیں اور کافروں کے متعلق آتا ہے کہ وہ آخرت میں ساتھ
جانا چاہیں گے تو انہیں واپس کر دیا جائے گا۔اور پھر فرماتا ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِةٍ
أَعْمَى فَهُوَ فِى الْآخِرَةِ أَعْمَى وَأَضَلُّ سَبِيلًا 51 کہ جو اس دنیا میں اندھا ہے
وہاں بھی اندھا ہوگا۔اُس وقت کفار کہاں ایمان لائیں گے وہ تو وہاں بھی گمراہ ہی
ہوں گے۔پھر داعی کے پیچھے کیونکر چلیں گے۔پس مراد یہی ہے کہ ان حکومتوں کو تباہ
کر دیا جائے گا اور جو لوگ اس وقت دشمن ہیں وہ ایمان لے آئیں گے۔چنانچہ جب
مکہ فتح ہوا تو سارے دشمن ایمان لے آئے۔پس جبال سے مراد بڑے آدمی اور
سردارانِ قوم اور سلاطین ہیں کہ جن کے مارے جانے اور جن کے نظام کو توڑ دیئے
جانے پر اسلام کی اشاعت مقدر تھی۔نویں پیشگوئی یہ بیان کی گئی کہ میں نے دیکھا کہ کوشان کے خیموں پر بہت تھی
اور زمین مدیان کے پردے کانپ جاتے تھے۔عربی بائبل میں بیت کی جگہ بلیه یعنی
مصیبت لکھا ہے اور پردے کانپ جاتے تھے کی جگہ انگریزی میں Did tremble کا
لفظ استعمال کیا گیا ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ کوشان کیا ہے؟ بائبل والے کہتے ہیں کہ
کوشان کے معنی کوش میں رہنے والا قبیلہ ہے جو عراق عرب کے ایک علاقہ کا نام ہے۔بائبل میں یہ بھی لکھا ہے کہ نمرود کے باپ کا نام کوش تھا اور تاریخ سے ثابت ہے کہ کوش
قبیلہ کے لوگ چھ سو سال تک عراق پر حکومت کرتے رہے۔مدیان شمالی عرب کا ساحل
سمندر کے پاس کا ایک شہر ہے جو مصر سے شام یا عرب کو جاتے ہوئے راستہ میں پڑتا۔ہے۔قرآن کریم میں اسے مدین کہا گیا ہے۔رسول کریم ﷺ کے وقت میں
سيرة النبي عمار
صلى الله
457
جلد 3
حکومت قیصر میں شامل تھا اور شام کے صوبہ کے نیچے تھا۔ان دونوں ملکوں پر
رسول کریم ﷺ کے خلیفہ ثانی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں حملہ ہوا اور دونوں
حکومتوں کو تباہ کر کے اسلامی حکومت قائم کر دی گئی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی فتح
در حقیقت رسول کریم ﷺ ہی کی فتح تھی۔کیونکہ آپ نے فرمایا قیصر و کسری کے
خزانوں کی کنجیاں مجھے دی گئی ہیں۔اور جنگ احزاب کے موقع کے متعلق روایت آتی
ہے کہ ایک پتھر نہیں ٹوٹتا تھا۔صحابہ رسول کریم ﷺ کے پاس آئے اور آکر عرض کیا کہ
ایک پتھر نہیں ٹوٹتا۔آپ تشریف لائے فَقَالَ بِسمِ اللهِ ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً فَكَسَرَ
ثُلُثَهَا وَقَالَ اللهُ اَكْبَرُ أعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الشَّامِ وَاللَّهِ إِنِّي لَابُصُرُ قُصُورَهَا
الْحُمُرِ السَّاعة ثُمَّ ضَرَبَ الثَّانِيَةَ فَقَطَعَ القُلْتَ الْآخَرَ فَقَالَ اللهُ أَكْبَرُ
أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ فَارِسَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأَبْصُرُ قَصْرَ الْمَدَائِنِ الْأَبْيَضَ ثُمَّ
ضَرَبَ الثَّالِثَةَ وَقَالَ بِسْمِ اللهِ فَقَطَعَ بَقِيَّةَ الْحَجَرِ فَقَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ أُعْطِيتُ
مَفَاتِيحَ الْيَمَنِ وَاللهِ اِنّى لَابُصُرُ أَبْوَابَ صَنْعَاءَ مِنْ مَكَانِي هَذَا السَّاعَةَ 52
صلى الله
یعنی رسول کریم ﷺ نے بسم اللہ کہہ کر کدال اپنے ہاتھ میں لی اور اُسے زور سے
پتھر پر مارا تو اس میں سے آگ کا ایک شعلہ نکلا اور پتھر کا تیسرا حصہ ٹوٹ گیا۔اس پر
الله
رسول کریم ﷺ نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور فرمایا اللهُ أَكْبَرُ مجھے حکومت شام کی کنجیاں
دے دی گئی ہیں اور خدا کی قسم! میں اس کے سرخ محلات اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا
ہوں۔پھر دوسری دفعہ رسول کریم ﷺ نے اس کدال کو پتھر پر مارا تو پھر اس میں سے
شعلہ نکلا اور پتھر کا ایک اور حصہ ٹوٹ گیا۔اس پر پھر آپ نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور فرمایا
الله اكبر مجھے ایران کی کنجیاں بھی دے دی گئی ہیں اور خدا کی قسم ! میں مدائن کے
سفید محلات اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں۔پھر آپ نے تیسری دفعہ کدال ماری جس
سے پھر اس میں سے ایک شعلہ نکلا اور باقی پتھر بھی ٹوٹ گیا۔اس پر آپ نے پھر نعرہ
تکبیر بلند کیا اور فرمایا اللہ اکبر مجھے یمن کی کنجیاں بھی دے دی گئی ہیں اور خدا کی قسم !
سيرة النبي عمال
458
جلد 3
میں صنعاء کے دروازے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں۔غرض حبقوق نبی کی پیشگوئی میں یہ خبر دی گئی تھی کہ آنے والا شام ، عراق اور
مدائن کو فتح کر لے گا۔قرآن کریم بھی ان جنگوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے فرماتا ہے
قُلْ لِلْمُخَلَّفِينَ مِنَ الْأَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ إِلَى قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ تُقَاتِلُونَهُمْ
أَوْ يُسْلِمُوْنَ فَإِنْ تُطِيْعُوا يُؤْتِكُمُ اللهُ أَجْرًا حَسَنًا وَإِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّيْتُمْ
مِنْ قَبْلُ يُعَذِّبُكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا 53 یعنی اعراب میں سے جو لوگ پیچھے چھوڑے گئے
ہیں تو ان سے کہہ دے کہ تم ضرور ایک ایسی قوم سے جنگ کرنے کے لئے بلائے جاؤ
گے جو فنونِ جنگ میں بڑی ماہر ہے اور تم ان سے اُس وقت تک جنگ جاری رکھو گے
جب تک وہ ہتھیار پھینکنے پر مجبور نہ ہو جائیں اور مسلمان نہ ہو جائیں۔پس اگر تم اُس
وقت خدا کی آواز پر لبیک کہو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو بڑا اچھا اجر دے گا۔اور اگر تم اس حکم
سے روگردانی اختیار کرو گے جس طرح تم نے اس سے پہلے روگردانی کی تھی تو اللہ تعالیٰ
تم کو دردناک عذاب دے گا۔اس آیت میں یہ خبر دی گئی تھی کہ اب عرب کی جنگ تو ختم ہوئی اب باہر سے اور
قو میں آئیں گی جو ان سے بھی زیادہ لڑنے والی ہوں گی اور ان سے تمہارا مقابلہ ہو گا۔مگر ان جنگوں کا بھی آخری نتیجہ یہی ہوگا کہ وہ ہتھیار پھینکنے پر مجبور ہو جائیں گے۔اس
سے معلوم ہوا کہ عرب سے باہر بھی جنگیں ہونی ضروری تھیں۔چنانچہ قیصر وکسری کے
-
ساتھ اسلامی فوجوں کی جنگیں ہوئیں اور خدا تعالیٰ نے اسلام کو غلبہ بخشا۔دسویں پیشگوئی یہ بیان کی گئی ہے کہ سورج اور چاند اپنے اپنے مکان میں ٹھہر گئے۔تیرے تیروں کی روشنی کے باعث جواڑے اور تیرے بھالے کی چمکا ہٹ کے سبب۔تو قہر
کے ساتھ زمین پر کوچ کرے گا۔تو نے نہایت غصے ہو کر قوموں کو روند ڈالا ہے۔“
سورج اور چاند کا ٹھہر جانا یہ محاورہ ہے روحانی اور جسمانی سلسلوں کے نظام کے
ٹوٹ جانے کا۔سورج دنیوی اور چاند روحانی سلسلوں کا نشان ہے۔جب خیبر فتح ہوا