سیرتِ رسولﷺ کے متفرق پہلو

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 4

سيرة النبي علي
471
جلد 3۔رہتا۔جب تک ناقص ہوتا ہے پیٹ میں رہتا ہے اور جب کامل ہو جاتا ہے پیٹ سے
نکال دیا جاتا ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ فرماتا ہے جہنم ماں کی طرح ہے۔جب ان
لوگوں کے گند دور ہو جائیں گے جن کو اس میں ڈالا جائے گا اور ان کی صفائی ہو جائے
گی تو ہم ان کو جنت میں بلا لیں گے۔پس دوزخ صرف ایک تکمیل اور علاج کا مقام
ہے۔آخر سب خدا تعالیٰ کی بخشش کے نیچے آجائیں گے۔اس طرح رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ان قوموں کو بھی تسلی دی جو یہ سمجھتی تھیں کہ گناہ گار ہونے کی
حالت میں مرنے پر ہمیشہ کیلئے جہنم میں رہنا پڑے گا۔(3) پھر وہ تو میں جو یہ کہتی تھیں کہ سوائے ہمارے اور کسی کے لئے نجات نہیں
ان کے متعلق بھی خدا تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کو فرمایا کہ لوگوں کو تسلی دے دے کہ یہ
غلط خیالات ہیں۔جیسے یہود نے نادانی سے کہہ دیا کہ ہمارے سوا کوئی نجات نہیں پاسکتا
اور نسلاً یہ نجات ہمارے حصہ میں ہی آئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ غلط ہے کہ
ہدایت کسی ایک قوم سے مخصوص ہے۔نجات ہم نے دینی ہے اور ہما را دروازہ سب
کے لئے کھلا ہے۔چنانچہ فرما یا قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعَا 20
یعنی تو لوگوں سے کہہ دے کہ میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول بن کر آیا ہوں۔پس
ہدایت کسی ایک قوم سے مخصوص نہیں بلکہ ہر قوم اس میں برابر کی حقدار ہے۔اب انسان کے دل میں ایک اور خوف پیدا ہوتا ہے کہ اچھا آپ آگئے اور آپ
کے ذریعہ سب کے لئے نجات کا دروازہ بھی کھل گیا جس کے لئے ہم بڑے ممنون ہیں
مگر ہمیں اپنے باپ دادا سے محبت ہے ان کی کیا حالت ہو گی ؟ مسیحیت کہتی ہے کہ وہ
جہنم میں جائیں گے کیونکہ وہ کفارہ پر ایمان نہیں لائے۔یہودی کہتے ہیں کہ وہ جہنم
میں جائیں گے کیونکہ سوائے یہود کے اور کسی کے لئے نجات نہیں۔زرتشتی کہتے ہیں کہ
وہ جہنم میں جائیں گے۔ہندو بھی یہی کہتے ہیں مگر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے
خدا تعالیٰ کہتا ہے کہہ دو وَ اِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ تم اپنے باپ دادوں کے

سيرة النبي علي
472
جلد 3
متعلق مت ڈرو۔ان کے وقت بھی ہم نے نبی بھیجے تھے اگر انہوں نے ان انبیاء کو
قبول کر لیا تھا تو خدا انہیں جنت میں لے جائے گا۔یہ آباء کے متعلق ان کو تسلی دی۔اب یہ وسوسہ باقی رہتا تھا کہ انسان گناہ سے تو بچ ہی نہیں سکتا پھر نجات کیسے
ہوگی؟ اس کے لئے فرمایا یہ وسوسہ بھی دور کر دو اور ان سے کہو لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ
فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ - ثُمَّ رَدَدْنَهُ اَسْفَلَ سَفِلِينَ - إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا
وَعَمِلُوا الصANAL فَلَهُم اَجر DOWNLOAD LOW 71 اے محمد ! ( ع ) ان کو تسلی دے الصَّلِحَتِ
غَيْرُ مَمْنُونٍ
کہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ انسان کی فطرت گندی ہے وہ جھوٹ بولتا ہے۔ہم نے انسان کو
نیک فطرت دے کر بھیجا ہے۔جب انسان خطا کرتا ہے تب ہم اسے نچلے درجہ میں
بھیجتے ہیں ورنہ بڑے بڑے انعام دیتے ہیں۔گناہ ایک باہر سے آنے والی چیز ہے۔اصل میں انسان کے اندر نیکی ہی رکھی گئی ہے۔غرض اس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سب کو تسلی دلائی۔جولوگ یہ
خیال کرتے ہیں کہ ہمارے لئے نجات کا دروازہ بند ہے انہیں خدا تعالیٰ کی بادشاہت
میں داخل ہونے کی دعوت دی۔جو لوگ یہ سمجھتے تھے کہ ہم نیک نہیں ہو سکتے انہیں نیکی
کی امید دلائی۔جو لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ ایک دفعہ گناہ کر لیا تو پھر اس کے وبال
سے نجات نہیں ان میں تو بہ کا اعلان کیا۔جولوگ یہ خیال کرتے تھے کہ گنہگار مر گئے تو
ہمیشہ کے لئے گئے۔انہیں دوزخ کے ایک درمیانی سٹیج ہونے کا علم دیا۔غرض آپ
حقیقی معنوں میں دنیا کو تسلی دلانے والے تھے۔یہ تو دوسروں کے متعلق فرمایا۔اس کے
بعد اپنے لوگوں کی باری آئی۔ان کو تسلی کے لئے خدا تعالیٰ کا یہ ارشاد سنایا کہ خُــذ
مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِيْهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ اِنَّ
صَلوتَكَ سَكَن لَّهُمْ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيه 72 فرمایا جب وہ رسول دنیا کو
تسلی دے گا تو اس کی امت والے کہیں گے کہ یہ تو ہم پہلے ہی دن حاصل کر چکے ہیں
پھر ہمیں کیا ملے گا؟ فرمایا ان سے مساکین کے لئے چندے لو اور اس طرح ان کو پاک

سيرة النبي عليه
473
جلد 3
کرو اور ان کی ترقی مدارج کیلئے دعائیں کرو کہ جس کیلئے تو دعا کرتا ہے اس کے لئے
تسلی ہی تسلی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی فیصلہ کر دیا ہے کہ تیری دعا سنے کیونکہ وہ سمیع
ہے۔اور اگر بعد میں آنے والی امت کہے کہ ہمارے لئے کیا ہے تو ان سے کہو خدا علیم
ہے۔اب بھی تمہارے لئے وہ دعا موجود ہے اور تم اس سے حصہ لے سکتے ہو۔اس
طرح ان کے لئے بھی تسلی کا سلسلہ جاری کر دیا۔ساتویں بات یہ بتائی گئی تھی کہ وہ رسول دنیا کو تین طرح مجرم قرار دے گا۔(1) گناہ سے (2) راست بازی سے (3) عدالت سے۔یعنی ایک قوم سے کہے گا
کہ یہ مسیح کا انکار کرنے والے ہیں اس لئے مجرم ہیں۔چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے
b
لُعِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَاءِ يْلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ وَعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ 73
یعنی بنی اسرائیل میں سے جنہوں نے کفر اختیار کیا ان پر داؤد اور عیسی بن مریم کی
زبان سے لعنت کی گئی تھی۔اس طرح غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ میں حضرت مسیح کا
انکار کر نے والوں کو مغضوب قرار دے کر ان سے پناہ مانگی گئی ہے۔(2) راستبازی
سے اس طرح مجرم قرار دیا کہ حضرت مسیح کی وفات کے بعد نصاری نے انہیں خدا کا
بیٹا قرار دے دیا۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ کیا کہ تم نے راستبازی
تو اختیار کی یعنی مسیح کو قبول کیا لیکن پھر صحیح راستہ کو چھوڑ کر کہیں کے کہیں نکل گئے۔اس
لئے تمہارا نام ضال رکھا گیا ہے۔جیسا کہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ 74
سے ظاہر ہے۔(3) باقی قوموں کو آپ نے عدالت سے مجرم قرار دیا یعنی اس وجہ
سے کہ وہ شرک کی مرتکب ہوئیں اور تو حید کو جو عدل کا طریق تھا انہوں نے ترک
کر دیا اسی وجہ سے قرآن کریم میں شرک کا نام غیر عدل رکھا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِةٍ 75 ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی صفات کا
اس طرح اندازہ نہیں کیا جس طرح کرنا چاہئے تھا۔اسی طرح ایک اور مقام پر فرماتا ہے
الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَيْكَ لَهُمُ الْاَمْنُ وَهُمْ

سيرة النبي علي
474
جلد 3
مهْتَدُونَ 76 وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے ایمان کو ظلم سے نہیں ملایا انہی
لوگوں کیلئے امن مقدر ہے اور وہی ہدایت پانے والے ہیں۔احادیث میں آتا ہے کہ
صحابہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ يَا رَسُولَ الله !
ہر شخص تھوڑا بہت ظلم تو کر بیٹھتا ہے۔آپ نے فرمایا اس جگہ ظلم سے مراد شرک ہے 77۔-
غرض اس پیشگوئی کے مطابق ہر قوم جو اہل کتاب میں سے ہے آپ نے اسے
مثیل یہود قرار دے کر مغضوب یا مثیلِ نصاری قرار دے کر ضال قرار دیا۔اور جو قو میں
اہل کتاب نہ تھیں ان کے متعلق عدالت کو اس رنگ میں استعمال کیا کہ فرمایا ان لوگوں
نے خدا تعالیٰ کے بارے میں انصاف سے کام نہیں لیا اور شرک کا ارتکاب کر کے صحیح
راستہ سے منحرف ہوگئی ہیں۔گویا گناہ کا لفظ جو انجیل میں استعمال ہوا ہے وہ تفریط کے
مترادف ہے راستی افراط کے مترادف اور عدالت توحید سے بے اعتنائی کے مترادف
ہے۔اور تین ہی گروہ قرآن کریم نے قرار دیئے ہیں۔آٹھویں بات یہ بتائی گئی ہے کہ وہ ایسی باتیں کہے گا جو اس سے پہلے نہیں کہی
گئیں۔قرآن کریم میں بھی آتا ہے وَعُلِّمْتُم مَّا لَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ 78
تمہیں وہ وہ باتیں سکھائی گئی ہیں جو نہ تمہیں معلوم تھیں اور نہ تمہارے باپ دادا کو۔ان
باپ دادا میں حضرت موسئی بھی شامل ہیں۔نویں بات یہ بتائی گئی تھی کہ وہ سب سچائیاں بتائے گا جن کے بعد کسی اور
سچائی کی ضرورت نہ رہے گی۔یہ بھی قرآن کریم میں دعویٰ کیا گیا ہے فرماتا ہے
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ
الْإِسْلَامَ دِينًا 79 آج میں نے تمہارے دین کو تمہارے لئے مکمل کر دیا اور اپنی نعمت کو
تم پر پورا کر دیا اور تمہارے لئے دین اسلام کو پسند کر لیا۔دسویں بات یہ بتائی گئی تھی کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا بلکہ جو کچھ سنے گا وہی
ا
کہے گا۔یعنی اس کا کلام کلی طور پر الہام پر مشتمل ہوگا۔یہ پیشگوئی صرف قرآن کریم پر

سيرة النبي عمال
475
جلد 3
ہی چسپاں ہوتی ہے ورنہ انجیل اور تورات میں تو حواریوں کا کلام بھی درج ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى 80 یعنی
وہ اپنی ہوا و ہوس سے نہیں بولتا بلکہ جو کچھ کہتا ہے وہ صرف خدا تعالیٰ کی طرف سے
نازل ہونے والی وحی ہے۔پھر آتا ہے وَاِنْ اَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ اسْتَجَارَكَ
فَأَجِرْهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلمَ اللهِ 81 مشرکین میں سے اگر کوئی کہے کہ مجھے پناہ دو میں
خدا کی باتیں سننا چاہتا ہوں تو تم اسے بلاؤ تا کہ وہ کلام اللہ سن لے۔گیارھویں بات یہ بتائی تھی کہ وہ میرا جلال یعنی بزرگی ظاہر کرے گا۔یہ بھی
رسول کریم عملے میں موجود ہے۔سورۃ بقرۃ میں آتا ہے وَأَتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ
الْبَيِّنَتِ وَاَيَّدُنَهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ B2 یعنی ہم نے عیسی بن مریم کو کھلے کھلے نشانات
82
دیئے اور روح القدس کے ذریعہ اس کی تائید کی۔پھر آتا ہے وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا
صَلَبُوهُ وَلكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مَالَهُمْ
بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ الظَّنِ ۚ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِيْنَا - بَلْ رَّفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ وَكَانَ اللَّهُ
عَزِيزًا حَكِيمًا 83 کہ ان لوگوں نے عیسی کو قتل نہیں کیا اور نہ صلیب پر چڑھا کر
مارا۔ہاں صلیب پر چڑھایا ضرور تھا اور وہ ان کے لئے مصلوب کے مشابہ بنا دیا گیا
تھا۔وہ لوگ جو اس بات میں اختلاف کر رہے ہیں وہ یقیناً شک میں پڑے ہوئے
ہیں۔ان کو اس بات کے متعلق
کوئی یقینی علم نہیں وہ صرف ایک وہم کی پیروی کر رہے
ہیں۔انہوں نے ہرگز حضرت عیسی کو نہیں مارا بلکہ اللہ نے اس کو اپنے حضور میں بڑی
عزت اور رفعت بخشی تھی۔( گویا آپ نے حضرت عیسی کی وہی بزرگی ظاہر کی جس کا
پیشگوئی میں ذکر ہے ) اور کیوں خدا ایسا نہ کرتا وہ عزیز اور حکیم ہے یعنی ضروری تھا کہ
حضرت عیسی کے منکرین صلیب پر لٹکاتے مگر یہ بھی ضروری تھا کہ وہ صلیب پر فوت نہ
ہوتے اس لئے کہ اللہ عزیز اور حکیم ہے۔چونکہ وہ عزیز یعنی غالب ہے اس لئے
ضروری تھا کہ صلیب پر چڑھاتے۔

سيرة النبي عمال
476
جلد 3
بارھویں بات یہ بتائی کہ وہ میسیج کے راستباز ہونے کا عملی ثبوت دکھائے گا یعنی
صلى الله
مشاہدہ کرا دے گا۔جو فوت ہو گیا اسے تو رسول کریم ﷺے دکھا نہیں سکتے تھے۔اسے
اسی طرح دکھایا کہ فرمایا میری امت میں سے ایک سپہ سالار کھڑا ہو گا جس کا نام صحیح
ہوگا اور اس طرح عملاً مسیح کی راستبازی کو ثابت کر دے گا۔کیونکہ اتنے بڑے آدمی کو
اس سے مشابہت دینا یہی معنی رکھتا ہے کہ مسیح بھی بزرگ اور برگزیدہ ہستی تھی۔چنانچہ
حضرت مرزا صاحب جو مسیح موعود ہیں انہوں نے مسیح کی تصویر کھینچ کر دکھا دی۔قانون شریعت اور قانون طبعی کی اب دیکھو یہ نشان کتنا عظیم الشان
ہے۔کتنا لمبا سلسلہ چلتا ہے۔حضرت
با ہم مطابقت کا حیرت انگیز سلسلہ ابراہیم علیہ السلام سے شروع ہوتا ہے
اور حضرت مسیح علیہ السلام تک جو دو ہزار سال کا زمانہ ہے تغیرات ہوتے رہتے ہیں۔پھر حضرت مسیح کے سلسلہ چھ سو سال کے عرصہ میں بھی تغیرات ہوتے ہیں اور آخر وہ
صلى الله
انسان ظاہر ہوتا ہے جو ان کا مصداق تھا۔اگر صرف رسول کریم ع دعوی کرتے اور
شریعت لے آتے تو لوگ کہتے یہ کلام آپ نے خود بنالیا ہے مگر یہاں تو قانون شریعت
اور قانون طبعی صدیوں ہاتھ میں ہاتھ دے کر چل رہے ہیں اور ثابت ہو رہا ہے کہ ہمارا
خدا آسمان کا ہی بادشاہ نہیں بلکہ زمین کا بھی بادشاہ ہے۔قانون شریعت کہتا ہے کہ مکہ
میں ایک نبی آئے گا اور قانون طبعی اس کے لئے سامان مہیا کرتا ہے۔تباہی اور
ہلاکت کی آندھیاں چلتی ہیں، قوموں کی قو میں تباہ ہو جاتی ہیں ، وبائیں آتی ہیں اور
قوموں کو ہلاک کر کے چلی جاتی ہیں، زمانہ کی گردشیں آتی ہیں اور قوموں کا نام ونشان
مٹادیتی ہیں یہ سب کچھ ہوتا ہے مگر قریش ان تمام آفات سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ ان
کی تائید ہوتی ہے۔ابرہہ مکہ پر چڑھائی کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مکہ اور اہل مکہ کو میں
تباہ و برباد کر دوں گا مگر خود اس کا لشکر تباہ ہو جاتا ہے اور وہ ناکام و نامرادلوٹ جاتا اور
راستہ میں ہی ہلاک ہو جاتا ہے۔کیونکہ قانون طبعی کہتا ہے کہ میں اس قوم کو نہیں مٹنے

سيرة النبي علي
477
جلد 3
دوں گا۔قوموں میں تغیرات آتے ہیں، مرد نامرد پیدا ہوتے ہیں اور اس طرح
خاندانوں کے نام و نشان مٹ جاتے ہیں مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل میں یہ
تغیر نہیں آتا۔اس لئے کہ آپ کی نسل بڑھے اور ترقی کرے۔عیسائی کہتے ہیں کہ
قیصر و کسریٰ کی تباہی کی خبر دینا کوئی بڑی بات نہیں تھی ان میں تباہی کے آثار پیدا ہو
چکے تھے۔مگر ان کی تباہی کی خبر تو یسعیاہ اور حبقوق نے بھی دی تھی اور کئی ہزار سال پہلے
دی تھی جب کہ قیصر و کسریٰ کا کہیں نام ونشان بھی نہ تھا۔اور پھر قانون قدرت نے ان
صلى الله
کی تباہی کے سامان اُس وقت پیدا کئے جب محمد رسول اللہ یہ ظاہر ہو گئے۔اسی طرح جب رسول کریم ہے ظاہر ہوئے تو ہوسکتا تھا کہ مکہ سے نکالے نہ
جاتے۔اگر نکالے گئے تھے تو آپ کی قوم آپ پر حملہ نہ کرتی۔اگر حملہ کرتی تو شکست
نہ کھاتی مگر یہ سب کچھ ہوا۔اب غور کرو یہ کس نے کرایا ؟
اسی طرح ممکن تھا کہ ابو جہل حملہ نہ کرتا۔اگر اس نے کیا تو عبداللہ کو غصہ نہ دلاتا
تا کہ وہ اس کی گردن چھوٹی نہ کاٹے۔مگر اس کے لئے اسباب پیدا ہوئے۔یہ اسباب کس
نے پیدا کئے؟ ان سے صاف نظر آتا ہے کہ دو ہزار سال سے زمین و آسمان کی بادشاہت
ایک ساتھ چل رہی تھی۔آسمان سے یہ حکم ہو گیا کہ ابراہیم کی نسل کو قائم رکھنا۔تباہی و
بربادی کی آندھیاں آتیں تو انہیں کہہ دیا جاتا کہ دیکھنا! مکہ پر کوئی آنچ نہ آئے۔اسی طرح نبی کریم ﷺ کا حلیہ اتنا عرصہ قبل بتا دینا اور پھر اس کا ہو بہو پورا ہونا،
یہ سب باتیں قانون طبعی کے ماتحت تھیں۔اللہ تعالیٰ ان سب باتوں کے نتیجہ میں فرماتا
لَهُ مُلْكُ السَّمواتِ وَالْاَرْضِ 84 - اے خدا کے منکرو! غور تو کرو کیا۔قانون آپ ہی آپ چل رہا ہے؟ میں دو ہزار سال کی ہسٹری پیش کر کے بتا تا ہوں کہ
خدا ہے اور یقینا ہے لِلهِ مُلْكُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ 85 سے خدا کا ثبوت ملتا ہے
اور حضرت مسیح علیہ السلام نے رسول کریم ﷺ کے زمانہ کے متعلق فرمایا کہ اس وقت
خدا خود آ جائے گا یعنی آپ کے وجود سے خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت ملے گا۔اور ساتھ

سيرة النبي متر
478
جلد 3
ہی انہوں نے اپنے پیرؤوں سے یہ بھی کہا کہ دعائیں مانگو کہ اے خدا! جیسی تیری
آسمان پر بادشاہت ہے ویسی ہی زمین پر بھی آئے۔یعنی تم ہمیشہ دعائیں مانگتے
صلى الله
رہو کہ محمد رسول اللہ کے ظاہر ہوں۔دعائیں مانگتے رہو کہ محمد رسول اللہ مے کے
زمانہ میں دنیا کو یہ معلوم ہو جائے کہ آسمان اور زمین کا خدا ایک ہی ہے۔اس میں نہ صرف دہریوں کا رد ہے بلکہ جینیوں اور آریوں کا بھی رد ہے۔جینی
کہتے ہیں کہ روحیں ترقی کرتے کرتے آپ ہی اونچی ہو جاتی ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے
یہ غلط ہے ہم خود تغییرات کرتے کرتے کامل روح پیدا کرتے ہیں۔آریہ کہتے ہیں دنیا
میں خدا کا تصرف نہیں مادہ اور روح آپ ہی آپ سب کچھ کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ
فرماتا ہے دنیا کا سارا انتظام ہمارے احکام کے ماتحت چلتا ہے اور ہر قسم کے تغیرات
ہم خود پیدا کرتے ہیں۔طبعی قانون پر خدائے واحد کی حکومت ذرا غور کرو قانون شریعت کا
قانونِ قدرت نے ایک
صلى الله
زمانہ دراز تک کس طرح ساتھ دیا اور کس طرح اس کے ماتحت چلا۔رسول کریم علی
حضرت ابراہیم علیہ السلام سے قریباً پونے تین ہزار سال بعد پیدا ہوئے۔کیا یہ طبعی
قانون پر حکومت نہیں کہ اس وقت تک حضرت اسمعیل کی اولاد جاری رہے گی۔حضرت
ابرا ہیم اور حضرت اسماعیل کا نام ایسا روشن ہوگا کہ ان کی اولا داس بات کو یا در کھے گی
کہ وہ ان کی اولاد ہے۔مکہ قائم رہے گا۔اس میں ایک خاص شخص اس خاص حلیہ کا
پیدا ہو گا۔اس کی قوم اس کا مقابلہ کرے گی اور اسے گھر سے نکال دے گی۔وہ نبی
حضرت موسی کی طرح صاحب شریعت ہوگا۔وہ پہلے کمزور ہو گا اور گھر سے نکالا جائے
گا لیکن خدا تعالیٰ اسے جماعت دے گا ، وہ مصائب برداشت کرے گا اور صبر کرے گا
لیکن اس کی قوم کا اس پر ظلم بڑھتا جائے گا۔آخر دشمن خفیہ تدبیر کرے گا کہ اس کے
کمزور ساتھیوں کو تباہ کر دے اور فخر کرتا ہوا آئے گا۔یہ واقعہ اس کی ہجرت کے ایک

سيرة النبي عمال
479
جلد 3
سال بعد ہو گا۔جب مقابلہ ہو گا تو میدان اس کے ہاتھ رہے گا اور دشمن کے اکثر
سردار مارے جائیں گے۔ان میں سے رئیس المکفرین عالی خاندان والا اس کے
ساتھیوں کے ہاتھوں اس طرح مارا جائے گا کہ اسی دشمن کے ہتھیار سے ایک شخص اس
کی گردن تک سر کو ننگا کر کے اس کا سر کاٹ دے گا۔اس کا قد اونچا لیکن بدنما اونچا نہ
ہو گا۔وہ چلتے وقت زور سے قدم مارے گا (زمین اس کے قدموں سے لرزے گی )
اس کا رنگ سفید لیکن سرخی مائل ہو گا۔اس کے بال گھنگر الے ہوں گے لیکن بالکل
گھنگر الے نہیں، ان میں بیچ پڑے ہوں گے۔اس کا کلام شیریں ہو گا لیکن سچائی پر
مشتمل ہونے کے سبب سے لوگوں کو تلخ معلوم ہو گا۔اس کا نام محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )
ہو گا۔آخر وہ ایک دن فاران کی پہاڑیوں سے ہوتا ہوا مکہ پر حملہ آور ہو گا۔دس ہزار
سپاہی جو نہایت نیک و پاک ہوں گے اس کے ساتھ ہوں گے اور وہ مکہ کو فتح کر لے
گا۔اس کے بعد ملک اس پر ایمان لے آئے گا۔اُس کے کام ایسے شاندار ہوں گے کہ لوگ انہیں دیکھ کر عجیب کہہ اٹھیں گے۔وہ
نہایت با اخلاق ہوگا اور غریب ومسکین اُس سے مشورہ کرنے میں نہ جھجکیں گے۔اُس
کے کلام میں اُسے مثیل موسی کہا جائے گا۔اُس کی قوم کے کاموں سے خدا تعالیٰ خوش
ہوگا۔وہ انہیں مقدس بنائے گا اور ہمیشہ انہیں مقدس بنانے کے سامان پیدا کرتا رہے گا۔اُس کے مذہب کا نام نیا ہوگا اور خدا تعالیٰ خود وہ نام انہیں دے گا اور اس میں سلامتی کا
لفظ پایا جائے گا ( سلامتی کا شہزادہ یعنی سردار اسلام اس کا لفظی ترجمہ ہے ) اُس کے شہر کو
ہمیشہ آباد رکھا جائے گا اور لوگ دور دور سے اُس کا قصد کر کے آئیں گے۔وہ جس
طرف رخ کرے گا لوگ مرعوب ہوں گے۔قومیں اُس پر مل کر حملہ کریں گی لیکن
شکست کھائیں گی۔( سَيُهُزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ (86)۔اور اُس کے دشمن
ہلاک ہوں گے۔اُس کا مقابلہ ایک طرف شامی حکومت سے اور ایک طرف ایرانی حکومت
سے یعنی قیصر و کسریٰ سے ہوگا اور دونوں شکست کھائیں گی۔اُس کے آنے کے بعد پہلی
ورد

سيرة النبي عمال
480
جلد 3
سلطنتیں اور پہلے دینوں کی برکت مٹ جائے گی اور ترقی رک جائے گی۔(عیسائیت
نے بظاہر ترقی کی ہے لیکن پہلے عیسائیت نے بذریعہ تلوار بڑھنا چاہا اور بذریعہ تلوار
روکی گئی۔اب بذریعہ تبلیغ بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے تو حضرت مسیح موعود مقابلہ کیلئے
پیدا ہو گئے ) اُس کی قوم میں ہمیشہ مصلح پیدا ہوتے رہیں گے۔وہ اگلے اور پچھلے لوگوں
میں بمنزلہ ایک واسطہ کے ہوگا۔اُس کی تعلیم سلامتی کی تعلیم ہوگی۔وہ کسی خاص قوم کے
لئے نہ ہوگی بلکہ سب کے لئے ہوگی۔اُس کا رویہ دوسروں کے لئے ایک نمونہ کے طور
پر ہوگا۔اور دوسری اقوام اُس کے اثر سے اپنے اندر ایک پاک تبدیلی پیدا کر لیں گی۔اُس کی تعلیم کے ذریعہ سے بے حکمت اور رسمی احکام کو مٹا کر با حکمت تعلیم دی جائے
گی۔اُس کی تعلیم میں ہر قسم کے ضروری امور بیان ہوں گے اور وہ بالکل مکمل ہوگی
جس کے بعد کسی اور تعلیم کی ضرورت نہ رہے گی۔اُس کی تعلیم کا ماحصل یہ ہوگا کہ وہ
نجات کا راستہ ہر قوم اور ہر حالت کے لوگوں کے لئے کھولے گا اور افراط و تفریط اور
شیطانی غلامی سے لوگوں کو بچائے گا۔(غیر الہامی مذہب کلی طور پر شیطان کے قبضہ
میں ہیں) وہ فطرتِ انسانی کی نیکیوں کو ابھارے گا۔اس کی کتاب خالص الہام پر
مشتمل ہوگی ایک لفظ بھی دوسرا اُس میں موجود نہ ہو گا۔وہ گزشتہ انبیاء پر سے الزامات
کو دور کرے گا خصوصاً حضرت مسیح کی پاکیزگی ایک خاص نمونہ کے ذریعہ لوگوں کو عملاً
دکھا دے گا۔یہ اخبار ایسی ہیں کہ جو ایک وقت میں نہیں دی گئیں۔ایک وقت میں ان کے
سامان نہیں پیدا کئے گئے۔قوموں اور شہروں کا زندہ رہنا ہزاروں سال کے طبعی
تصرفات کا نتیجہ ہے۔ایک خاص خلیہ کے شخص کا پیدا ہونا خاص علم الحیوانات کا نتیجہ
ہے۔دشمنوں اور دوستوں کے دل میں اُن خیالات کا پیدا ہونا جو مذکور تھے خالص
علم النفس کے ماتحت تغیرات کا نتیجہ ہے۔دشمنوں کا زیر ہونا خاص سیاسی تغیرات کا نتیجہ
ہے۔(مسیحی کہتے ہیں کہ قیصر و کسری پہلے سے کمزور تھے۔ہم کہتے ہیں اس سے ثابت

سيرة النبي عمال
481
جلد 3
ہوا کہ آپ کی مدد کے لئے پیدائش سے بھی پہلے سے سامان ہورہے تھے ) اس طرح
خاص تعلیم اور اس کی تفصیلات خاص آسمانی تو جہات کا نتیجہ ہیں۔غرض صاف طور پر یہ
سلسلہ آسمانی اور زمینی بادشاہت کے ایک ہونے پر دلالت کرتا ہے اور ان سب امور کا ایک
ہی نتیجہ نکلتا ہے کہ لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ آسمانی اور زمینی بادشاہتوں کا
اتحاد ایک بالا اور بالا رادہ ہستی کا ثبوت دے رہا ہے۔فَسُبْحَانَ اللَّهِ الْمَلِكِ
الْقُدُّوسِ۔یہ میں نے ہی نہیں کہا بلکہ حضرت مسیح ناصرٹی بھی اس دلیل میں میرے
ساتھ متفق ہیں۔چنانچہ حضرت مسیح کی یہ دعا کہ ” تیری بادشاہت آئے۔تیری مراد
جیسی آسمان پر ہے زمین پر بھی آئے 87۔اس سے حضرت مسیح کا یہی مطلب ہے کہ
ظہور محمد علی کیلئے دعا کرو کہ اسی کے ذریعہ سے آسمانی بادشاہت کا ظہور زمین پر ہوگا۔اب دیکھو یسعیاہ باب 9 اور حضرت مسیح کی پیشگوئی متی باب 21 کس رنگ
میں پوری ہوئی 88 محمد ﷺ کی آمد کے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ خدائے قادر ہوگا اور
مالک ارض و سما ء ہوگا (یعنی باغ کا مالک )۔اس کے یہی معنی تھے کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی
کا زبر دست ثبوت اور آسمانی اور زمینی نظاموں کا ایک بالا رادہ ہستی کے ہاتھ میں
ہونے کا ثبوت آپ کی ذات میں ملے گا۔اور ان کے ذریعہ سے لوگ قطعی طور پر
خدا تعالیٰ کی ہستی کا علم حاصل کریں گے۔پس آپ کا آنا خدا کا آنا ہوگا۔“
1: البقرة: 130
(الفضل 21 فروری 1933ء)
2: استثناء باب 18 آیت 18 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن مطبوعہ 1887ء
3 استثناء باب 33 آیت 2 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن مطبوعہ 1870ء
4 فصل الخطاب جلد 2 صفحہ 38 مطبع مجتبائی دہلی 1305ھ
5: غزل الغزلات باب 5 آیت 8 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
6: غزل الغزلات باب 5 آیت 9 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء(مفہوما )

سيرة النبي عمال
482
غزل الغزلات باب 5 آیت 16 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء (مفہوما )
جلد 3
"His Locks are bushy and black as a ravan" (The Song of Songs, :8
Chapter V verse:11۔The Holy Bible Victorian street London 1903۔9، 10: شمائل الترمذى باب ماجاء فی خلق رسول اللہ مطبع مجتبائی دہلی ایڈیشن 1342ھ
:11 لسان العرب زیر لفظ ” شرب ، صفحہ 65 مطبوعہ دارالحدیث قاهرة 2013 ء
:12: یسعیاہ باب 9 آیت 6، 7 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ 1906ء
13: الجن:2
14 متی باب 21 آیت 42 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
15 : المجادلة: 13
16: خروج باب 7 آیت 1 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
:17 المزمل: 16
18: الاحزاب : 7
19: الاحزاب: 41
20: الحج : 79
21:السيرة الحلبية الجزء الثالث زير عنوان فتح مكة شرفها الله تعالى صفحہ 208،207
مطبوعہ بیروت لبنان 2012 ء
22: یسعیاہ باب 21 آیت 13 تا 17 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ 1906ء
23: یسعیاہ باب 55 آیت 4 ، 5 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء (مفہوما )
24: الحج: 79
25 ال عمران: 32
26: الاعراف : 159
27: یسعیاہ باب 62 آیت 2 تا 5 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء

·

آج 10 میں سے 10 باقی