سیرتِ رسولﷺ کے متفرق پہلو

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 3

سيرة النبي عمال
459
جلد 3
صلى الله
اور حضرت صفیہ کی شادی رسول کریم ﷺ سے ہوئی تو انہوں نے رسول کریم علی
سے کہا مجھے پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ میری شادی آپ سے ہو گی۔آپ نے فرمایا کس
طرح ؟ انہوں نے کہا میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ چاند میری گود میں آگرا ہے۔اس کا ذکر میں نے اپنی ماں سے کیا تو اُس نے مجھے تھپڑ مارا اور کہا تو عرب کے بادشاہ
سے شادی کرنا چاہتی ہے 54۔پس چاند سے مراد مذہبی حکومت ہے اور سورج سے مراد
د نیوی حکومت۔مطلب یہ تھا کہ رسول کریم ﷺ سے پہلے کے روحانی اور جسمانی دونوں
نظام ٹوٹ جائیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔دونوں سابقہ نظام رسول کریم ﷺ کی بعثت
کے بعد ٹوٹ گئے۔روحانی طور پر سب فیض آپ کے سلسلہ کے بعد بند ہو گئے اور
جسمانی طور پر آپ کے اتباع نے سب حکومتوں کو خواہ کسی ملک کی تھیں تباہ کر دیا اور دنیا
کا نظام ہی بدل ڈالا۔بائبل کی اگلی آیت اسی کی تفسیر ہے۔گیارھویں پیشگوئی یہ کی گئی ہے کہ تو اپنی قوم کو رہائی دینے کے لئے ہاں اپنی
ممسوح کو رہائی دینے کیلئے نکل چلا۔تو بنیاد کو گردن تک نگا کر کے شریر کے گھر کے سرکو
کچل ڈالتا ہے۔تو نے اس کے سرداروں میں سے اُسے جو عالی درجہ کا تھا اُسی کے
بھالوں سے مارڈالا۔وہ مجھے پراگندہ کرنے کیلئے آندھی کی طرح نکل آئے۔اُن کا فخر
یہ تھا کہ مسکینوں کو ہم چپکے نکل جائیں۔"
اس میں یہ خبر دی گئی ہے کہ وہ موعود جنگ کے لئے نکلے گا تا کہ اپنی کمزور قوم کو
ظالموں سے رہائی دلائے۔اور اس میں یہ بھی بتایا کہ دشمن بھی جنگ کیلئے نکلے گا کیونکہ
لکھا ہے کہ وہ پراگندہ کرنے کیلئے آندھی کی طرح نکل آئے۔گویا ادھر سے یہ اور
اُدھر سے وہ نکلیں گے اور دونوں کی مٹھ بھیڑ ہوگی۔دشمن چاہے گا کہ غریب اور کمزور
,,
قوم کو دھوکا سے تباہ کر دے مگر وہ خود تباہ ہوگا اور موعود کامیاب ہوگا۔اب دیکھو کتنی تفصیل سے اس میں رسول کریم ﷺ کی زندگی کے حالات اور بدر
کی جنگ کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔مکہ والے رسول کریم ہے کے مقابلہ کیلئے عتبہ کی

سيرة النبي عمار
460
جلد 3
کمان میں نکلے۔ابو جہل سیکنڈ اِن کمان تھا۔جب عتبہ مارا گیا تو ابوجہل نے کمان
سنبھال لی۔غرض مکہ والے رسول کریم ﷺ اور آپ کے ماننے والوں کو تباہ کرنے
کیلئے نکلے۔ادھر رسول کریم ﷺ کو جب ان کے ارادہ کا علم ہوا تو آپ کبھی نکلے
تا کہ دشمن مدینہ پر حملہ کر کے مدینہ کو تباہ نہ کر سکے۔قرآن کریم میں اس کے متعلق
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِيْنَ
مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَذِهِ
الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَدُنْكَ وَلِيًّا وَاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَدُنْكَ
نَصِيرًا 55۔فرمایا اے مسلمانو! اللہ کے رستہ میں لڑائی کرنے میں تمہیں کیا عذر
ہو سکتا ہے جب کہ کچھ کمزور مرد، عورتیں اور بچے ہم سے دعائیں کر رہے ہیں کہ اے
ہمارے رب! ہمیں اس ظالم بستی سے نکال اور ہماری امداد کے لئے کسی کو کھڑا کر۔آگے فرماتا ہے فَقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللهِ لَا تُكَلَّفُ إِلَّا نَفْسَكَ وَحَرْضِ
الْمُؤْمِنِينَ عَسَى اللهُ اَنْ يَكُفَّ بَأسَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَاللَّهُ اَشَدُّ بَأْسًا
وَاَشَدُّ تَنْكِيْلا 56 - یعنی اے محمد ! ( ﷺ ) تو نکل کھڑا ہو۔کوئی اور جائے یا نہ
جائے تو چل۔ہاں مسلمانوں کو تحریص دلا۔اگر وہ شامل ہو جائیں تو ثواب کے مستحق
ہوں گے نہیں تو عذاب کے۔مگر تو ضرور چل۔اس پیشگوئی میں یہ بھی ذکر تھا کہ وہ فخر سے نکلے اور چوری چھپے کمزوروں پر حملہ
کر کے انہیں تباہ کرنے کا ارادہ کیا۔قرآن کریم میں بھی آتا ہے وَلَا تَكُونُوا
كَالَّذِينَ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بَطَرًا وَرِئَاءَ النَّاسِ وَيَصُدُّونَ
عَنْ سَبِيْلِ اللهِ 57 یعنی اے مسلمانو! بدر کے موقع پر نکلنے والے کفار کی طرح نہ بنو جو
اتراتے ہوئے نکلے تھے۔پھر وہ ظاہر کچھ دکھاتے تھے اور اندر سے ان کی نیت اور تھی۔ظاہر تو یہ کرتے تھے کہ ایک قافلہ کو بچانے چلے ہیں مگر ان کی نیت مدینہ منورہ کو تباہ
کرنے کی تھی۔

سيرة النبي عمال
461
جلد 3
بعض مؤرخوں نے لکھا ہے کہ رسول کریم ﷺ نَعُوذُ باللهِ قافلہ کو لوٹنے کے
لئے نکلے تھے۔اگر یہی بات تھی اور کفار اس قافلہ کو بچانے چلے تھے تو پھر اس کا کیا
مطلب کہ وہ تکبر کرتے نکلے اور پھر یہ کہتے کچھ تھے اور ان کا اندرونی منشا کچھ اور تھا۔وہ چاہتے یہ تھے کہ اسلام کو نقصان پہنچائیں۔بھلا قافلہ کو بچانے سے اسلام کو کیا
نقصان پہنچا سکتے تھے۔یہ عجیب لطیفہ ہے کہ بائبل کہتی ہے کہ دشمن چوری سے نکلے اور
اُن کی غرض یہ تھی کہ چپکے سے اس قوم کو جو کمزور تھی تباہ کر دیں اور قرآن بھی ان کی
غرض يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ بیان کر کے بائبل کی تصدیق کرتا ہے۔لیکن
مؤرخ کہتے ہیں کہ کفار صرف اپنے ایک قافلہ کو بچانے کی غرض سے نکلے تھے اور
رسول کریم ﷺ قافلہ کو لوٹنے کیلئے آئے تھے۔بائبل اور قرآن دونوں کا بیان ایک
ہے اور مؤرخ جو کچھ کہتے ہیں وہ بالکل غلط ہے۔کفار نے قافلہ کو بچانے کا صرف بہانہ
صلى الله
بنایا تھا۔ان کی غرض مدینہ پر حملہ کرنا تھی تا کہ مسلمانوں کو تباہ کر دیں۔ابو جہل کے قتل کئے جانے کی پیشگوئی بارھویں پیشگوئی۔اب اس پیشگوئی
کے درمیان کے دو فقرے جنہیں
جو بڑی شان سے پوری ہوئی میں نے چھوڑ دیا تھا اُن کا ذکر کرتا
ہوں۔اور وہ یہ ہیں تو بنیاد کو گردن تک نگا کر کے شریر کے گھر کے سر کو کچل ڈالتا
ہے۔تُو نے اس کے سرداروں میں سے اُسے جو عالی درجہ کا تھا اُس کے بھالوں سے
مارڈالا۔اس پیشگوئی میں اس قدر استعارہ استعمال کیا گیا ہے کہ بظاہر مضمون کا سمجھنا
مشکل معلوم ہوتا ہے لیکن اگر ہم غور کریں تو معنی کھل جاتے ہیں۔یہ تو صاف بات ہے
کہ بنیاد کی گردن کوئی نہیں ہوتی ، نہ شریر کے گھر کا کوئی سر ہے۔پس اس کے کوئی اور
معنی کرنے ہوں گے۔سو ہم دوسرے حصہ کو دیکھتے ہیں تو اُس میں اس کی تشریح موجود
ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گھر کے سر سے مراد گھرانہ کا سردار ہے۔جب یہ حل

سيرة النبي عمال
462
جلد 3
ہو گیا تو اب بنیاد کی گردن کو ننگا کرنا بھی آسان ہو گیا۔اس نقطہ نگاہ سے جب اس
پیشگوئی پر غور کیا جائے تو ہمیں اس کا پہلا فقرہ یہ نظر آتا ہے کہ ”تو بنیادکو گردن تک نگا
کر کے شریر کے گھر کے سر کو کچل ڈالتا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بنیاد کو گردن تک ننگا
کرنے کے کیا معنی ہیں؟ بائبل والے کہتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ بنیاد کو ننگا
کر دے۔مگر جب بنیاد کا لفظ موجود تھا تو پھر گردن تک کہنے کے کیا معنی؟ اور بنیاد کی
گردن کا کوئی محاورہ نہیں ہے۔جب گردن کا ذکر ہے تو ماننا پڑے گا کہ یہ کسی انسان
کے متعلق ہے۔اور بنیاد عام محاورہ میں اس نیچے کی چیز کو کہتے ہیں جس پر کوئی چیز رکھی
ہو۔انگریزی میں Base عمارت کی بنیاد کو بھی کہتے ہیں اور سر کی جڑ کو بھی کہتے ہیں
جہاں سر گردن سے ملتا ہے۔عبرانی میں Base کا لفظ ہی ہے۔پس سر کا نچلا حصہ
چونکہ گردن پر رکھا ہوتا ہے اس لئے وہ بنیاد ہے اور مطلب یہ ہے کہ گردن تک نچلے
ا
حصہ کو ننگا کیا جائے گا۔پھر شریر کے گھر کے سر سے مراد گھرانہ کا سردار ہے کیونکہ شریر
کے گھر کا سر کوئی اور چیز نہیں ہوتی پس اسے جڑ سے کاٹ دے گا۔ان معنوں کی اگلے
فقرہ سے بھی تصدیق ہوتی ہے۔آگے آتا ہے تو نے اُس کے سرداروں میں سے جو
عالی درجہ کا تھا اُس کے بھالوں سے مار ڈالا۔اس فقرہ سے معلوم ہوا کہ پہلے فقرہ
میں کسی دشمن کے قتل کی کیفیت بیان ہوئی ہے۔پس بنیاد کوگردن تک ننگا کرنے کے معنی
یقیناً سرکو گدی تک ننگا کرنے کے ہیں۔اور بتایا گیا ہے کہ جب وہ نبی کمزوروں کو
بچانے کے لئے ایک طرف سے نکلا اور دوسری طرف سے اس کے دشمن غریبوں کو مسل
ڈالنے کے خیال پر فخر کرتے ہوئے نکلے تو آپس میں جنگ ہوئی اور اس جنگ میں جو
دشمنوں کا سردار تھا اُسے اُس نبی یا اُس کے کسی تابع نے گردن تک ننگا کر کے اُسی کے
ہتھیار سے مارڈالا۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا بدر کی جنگ میں جس کا ذکر اوپر ہو چکا ہے کوئی ایسا
واقعہ ہوا کہ کسی سردار کے سر کو اس کی گردن کلی کر کے گدی سے کاٹ دیا گیا ہو۔جب

سيرة النبي م
463
جلد 3
ہم بدر کی جنگ کا حال پڑھتے ہیں تو ہمیں لفظ بلفظ ایسا ہی ایک واقعہ ملتا ہے۔تاریخوں
میں لکھا ہے جب جنگ شروع ہوئی اور صحابہ مقابل پر کھڑے ہوئے تو ان میں دو کم سن
لڑ کے بھی تھے۔یہ جنگی قاعدہ ہے کہ بہادر لڑنے والے اس بات کی احتیاط رکھتے ہیں
کہ ان کے دائیں بائیں بھی بہادر ہوں تا کہ وہ پوری بے فکری سے جنگ میں نمایاں
حصہ لے سکیں۔حضرت عبدالرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ ہمارے دل کفار کی تکالیف
سے بھرے ہوئے تھے اور ہم سمجھتے تھے کہ آج ان سے خوب بدلہ لیں گے مگر جب میں
نے اپنے دائیں بائیں دیکھا کہ دولڑ کے کھڑے ہیں تو میرا دل بیٹھ گیا کہ آج کیا لڑنا
ہے جب کہ دونوں پہلو اتنے کمزور ہیں۔لیکن ابھی یہ خیال میرے دل میں آیا ہی تھا
کہ ایک لڑکے نے مجھے کہنی ماری اور میرے کان میں آہستہ سے تا کہ دوسرا لڑ کا نہ سن
لے کہا چا! سنا ہے ابو جہل بڑا شریر ہے، مسلمانوں کو بہت دکھ دیتا ہے وہ کونسا ہے؟ میں
اسے مارنا چاہتا ہوں۔وہ کہتے ہیں باوجود اس بہادری کے جو میں رکھتا تھا مجھے یہ خیال
تک نہ آیا تھا کہ میں ابو جہل کو مار دوں۔لیکن ابھی وہ لڑکا مجھ سے بات کر ہی رہا تھا کہ
دوسرے نے مجھے کہنی ماری اور چپکے سے پوچھا چا! وہ ابو جہل کون ہے جو مسلمانوں کو
بہت تنگ کرتا ہے۔میرا جی چاہتا ہے کہ میں اسے ماروں۔حضرت عبد الرحمن بن عوف
کہتے ہیں کہ میں اُن کی بات سن کر سخت حیران ہوا۔ابھی تھوڑی سی جنگ ہوئی تھی کہ
عقبہ مارا گیا اور ابو جہل کمانڈر بنا تھا۔میں نے انگلی کے اشارے سے بتایا وہ ابوجہل
ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میرا اشارہ کرنا تھا کہ دونوں لڑ کے چیل کی طرح جھپٹا مار کر پہرہ
میں سے گزرتے ہوئے اس پر جا پڑے اور اسے گرا دیا 58۔پہرہ کے سپاہیوں نے ان
پر حملہ کیا اور ایک کا ہاتھ کاٹ دیا جو تسمہ سے لگ رہا تھا۔اس نے اس پر پاؤں رکھ کر
اسے علیحد کر دیا کہ لڑائی میں حارج نہ ہو۔ابو جہل گر گیا تھا اور اسے زخم آئے تھے مگر
مرا نہ تھا۔رسول کریم علیہ نے جب پوچھا کہ ابو جہل کی کوئی علامت نظر نہیں آتی تو
عبد اللہ بن مسعودؓ اس کا پتہ لگانے کیلئے نکلے۔جب وہ گئے تو دیکھا کہ ابو جہل گرا پڑا

سيرة النبي عمال
464
جلد 3
ہے۔انہوں نے اسے کہا اے دشمن خدا! آج بھی تو ذلیل ہوا ہے یا نہیں؟ اس نے
جواب دیا ایک سردار قوم کو اس کی قوم مار دے تو اس میں کیا ذلت ہے۔انہوں نے
اس پر حملہ کیا لیکن چونکہ ان کی تلوار چھوٹی تھی اور اس کے پاس بھی تلوار تھی اس لئے
کامیاب نہ ہو سکے۔آخر اس کے ہاتھ پر ان کی تلوار لگی اور اس کی تلوار گر گئی۔انہوں
نے اس کی تلوار اٹھالی اور اسے مارنے لگے۔اس نے کہا دیکھ! میں سردار قوم ہوں
میری گردن لمبی کر کے کاٹنا تا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اسے دیکھ کر ڈرے۔حضرت
عبد اللہ بن مسعودؓ کو اس سے اور زیادہ غصہ آیا۔انہوں نے پیچھے سے ہو کر اس کی
گردن پکڑ لی اور اس کا خُو داٹھا کر سر کے عین نیچے سے اس کی گردن کو ننگا کیا اور اسی کی
تلوار سے اس کا سرکاٹ دیا 59۔اور اس طرح اس کی آخری خواہش بھی پوری نہ ہوئی
اور حبقوق نبی کی یہ پیشگوئی کہ ” تو بنیاد کوگردن تک نگا کر کے شریر کے گھر کے سر کو کچل
ڈالتا ہے۔تو نے اس کے سرداروں میں سے اسے جو عالی درجہ کا تھا اسی کے بھالوں
سے مار ڈالا‘ لفظاً لفظاً پوری ہوئی۔اب دو سوال باقی رہتے ہیں۔ایک یہ کہ پیشگوئی میں ہے کہ تو نے دشمن کو مارا
لیکن مارا عبداللہ بن مسعودؓ نے۔اس کا جواب یہ ہے کہ نبی کے متبع کا کام در حقیقت
رسول کا ہی ہوتا ہے۔دوسرا سوال یہ ہے کہ پیشگوئی میں بھالا آیا ہے مگر عبداللہ بن
مسعودؓ نے تلوار سے مارا۔اس کا جواب یہ ہے کہ اردو بائبل میں بھالا لکھا ہے،
انگریزی میں ٹیڑھی لکڑی ، فارسی میں سونٹا اور عربی میں تیر۔اس اختلاف سے معلوم
ہوتا ہے کہ اصل عبرانی لفظ کے معنی نہ بھالا ہیں ، نہ تیر، نہ سونٹا بلکہ ہتھیار کے ہیں جس
کا ترجمہ مختلف متر جموں نے مختلف کر دیا ہے۔یہ میرا خیال ہی نہیں بائبل کا ایک مفسر
بھی تفسیر بائبل میں لکھتا ہے :۔"This were better translated thou didst smite through
with his own weapons the head of his chieftains۔"60

سيرة النبي علي
وو
465
جلد 3
یعنی صحیح مطلب یہ ہے کہ اُسی کے ہتھیار سے اُس کی گردن کاٹ دی۔تیرھویں پیشنگوئی یہ تھی کہ " ہر چند کہ انجیر کا درخت نہ پھولے ٹس پر بھی میں
خداوند کی یاد میں خوشی کروں گا۔اس میں بتایا کہ یہ نبی بنی اسرائیل میں سے نہ ہوگا۔بنی اسرائیل کی مثال بائبل میں انجیر سے دی گئی ہے۔چنانچہ انجیل میں آتا ہے کہ مسیح
نے ایک انجیر کے درخت پر لعنت کی کہ اسے پھل نہ لگیں 61۔اور اس کی تفسیر مسیحی مفسر
یہی کرتے ہیں کہ یہودی قوم کا خدا سے تعلق کٹ جائے۔پس اس کا مطلب یہ ہے کہ
حبقوق نبی کہتا ہے کہ یہود جن میں سے وہ خود ہے تباہ ہو جائیں گے۔لیکن پھر بھی مجھے
اس نبی کے ذریعہ خدا کے نام کا روشن ہونا اپنی قومی ترقی سے زیادہ پسند ہے اور میں
اپنی قومی تباہی کو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) کے ذریعہ سے ظاہر ہونے والے جلال کی وجہ
سے بخوشی برداشت کرلوں گا۔رسول کریم میہ کے بارہ میں اس کے بعد ہم کچھ اور صدیاں پیچھے چلتے
صلى الله
ہیں جب کہ حضرت مسیح ناصری کا زمانہ
حضرت مسیح ناصرتی کی پیشگوئی آتا ہے۔وہ انگورستان کی تمثیل پیش
کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔پس جب باغ کا مالک آئے گا تو ان باغبانوں کے
ساتھ کیا کرے گا۔انہوں نے اس سے کہا ان برے آدمیوں کو بری طرح ہلاک کرے
گا اور باغ کا ٹھیکہ اور باغبانوں کو دے گا جو موسم پر اس کو پھل دیں۔یسوع نے ان
سے کہا کیا تم نے کتاب مقدس میں کبھی نہیں پڑھا کہ جس پتھر کو معماروں نے رد کیا وہی
کونے کے سرے کا پتھر ہو گیا۔یہ خداوند کی طرف سے ہوا اور ہماری نظر میں عجیب ہے
اس لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ خدا کی بادشاہت تم سے لے لی جائے گی اور اس قوم کو
جو اس کے پھل لائے دے دی جائے گی۔اور جو اس پتھر پر گرے گا اس کے ٹکڑے ہو
جائیں گے مگر جس پر وہ گرے گا اسے پیس ڈالے گا 62۔دوسری جگہ حضرت مسیح فرماتے ہیں۔میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ میرا جانا
66

سيرة النبي علي
466
جلد 3
تمہارے لئے فائدہ مند ہے۔کیونکہ اگر میں نہ جاؤں گا تو وہ مددگار تمہارے پاس نہ
آئے گا۔لیکن اگر جاؤں گا تو اسے تمہارے پاس بھیج دوں گا۔اور وہ آکر دنیا کو گناہ
اور راستبازی اور عدالت کے بارے میں قصور وار ٹھہرائے گا۔گناہ کے بارے میں
اس لئے کہ وہ مجھ پر ایمان نہیں لاتے۔راستبازی کے بارے میں اس لئے کہ میں
باپ کے پاس جاتا ہوں اور تم مجھے پھر نہ دیکھو گے۔عدالت کے بارے میں اس لئے
کہ دنیا کا سردار مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔مجھے تم سے اور بھی بہت سی باتیں کہنی ہیں مگر اب تم
ان کی برداشت نہیں کر سکتے۔لیکن جب وہ یعنی سچائی کا روح آئے گا تو تم کو تمام سچائی
کی راہ دکھائے گا۔اس لئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا لیکن جو کچھ سنے گا وہی کہے
گا۔اور تمہیں آئندہ کی خبریں دے گا۔وہ میرا جلال ظاہر کرے گا۔اس لئے کہ مجھ ہی
سے حاصل کر کے تمہیں خبریں دے گا 63۔ان پیشگوئیوں میں حضرت مسیح نے مندرجہ ذیل باتیں بتائی ہیں :۔اول یہ کہ ایک مثیل موسی آئے گا۔کیونکہ خدا تعالیٰ کا آنا ایک شرعی نبی کے آنے
پر جو مثیل موسی ہو دلالت کرتا ہے۔(2) یہ کہ وہ بنی اسرائیل سے نہ ہوگا (3) یہ کہ
اس کی قوم میں ہمیشہ برگزیدہ لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جو قوم کی ہدایت کا موجب
ہوں گے۔(4) یہ کہ وہ موعود کونے کا پتھر ہو گا۔یعنی اس پر سب شریعتیں ختم ہو جائیں
گی۔(5) یہ کہ اس کا مقابلہ دوسری اقوام سے ہو گا۔لیکن خواہ اس پر کوئی حملہ کرے یا
وہ کسی پر حملہ کرے دونوں صورتوں میں وہ کامیاب رہے گا۔(6) یہ کہ وہ تسلی دینے
والا ہو گا۔(7) یہ کہ وہ دنیا کو تین چیزوں سے تقصیر وار ٹھہرائے گا۔گناہ سے یعنی بوجہ
مسیح کو نہ ماننے کے گناہ کے وہ لوگوں پر الزام لگائے گا۔یہاں گناہ محدود معنوں میں
لیا گیا ہے اور مراد یہ ہے کہ ایک قوم کو مسیح کے انکار کی وجہ سے اور دوسری کو راستی سے یعنی
مسیح کو چھوڑ بیٹھنے کی وجہ سے۔اور تیسری کو عدالت سے یعنی اس وجہ سے کہ وہ لوگ
شیطان سے تعلق رکھتے ہوں گے قصور وار ٹھرائے گا۔گویا یہود انکار مسیح، نصاری غلو در مسیح

سيرة النبي عمال
467
جلد 3
اور دیگر اقوام شیطانی تعلقات کی وجہ سے مجرم قرار دی جائیں گی۔اور سب ہی دنیا
اس کے آنے پر مجرم قرار پائے گی۔(8) یہ کہ وہ ایسی باتیں کہے گا جو اس سے پہلے نہ
کہی گئی ہوں گی۔(9) یہ کہ وہ سب سچائیاں بتائے گا جن کے بعد کسی اور سچائی کی
ضرورت نہ رہے گی۔(10) یہ کہ اس کی کتاب میں صرف خدا کا کلام ہو گا اور وہ
آئندہ کے لئے بھی روحانی ترقی کا رستہ کھلا رکھے گی۔(11) یہ کہ وہ کتاب مسیح کو عیب
سے مبرا کرے گی۔(12) یہ کہ مسیح کے راستباز ہونے کا عملی ثبوت دے گی یعنی اس
کے کلام کو پورا کر کے اس کے باخدا ہونے کا ثبوت پیش کرے گی۔یہ ساری کی ساری باتیں رسول کریم ﷺ میں نہایت شان سے پوری ہوئیں۔اول آپ مثیل موسی تھے اور آپ نے دعویٰ کیا کہ آپ میں خدا ظاہر ہوا ہے۔چنانچہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ 64 یعنی وہ لوگ جو
صلى الله
b
تیری بیعت کرتے ہیں وہ تیری نہیں بلکہ خدا کی بیعت کرتے ہیں۔دوسری بات یہ بتائی گئی تھی کہ وہ موعود بنی اسرائیل میں سے نہ ہو گا۔رسول کریم
بنی اسرائیل میں سے نہ تھے بلکہ بنی اسمعیل میں سے تھے۔تیسری بات یہ بتائی گئی تھی کہ آپ کی قوم کی ہدایت کے سامان ہمیشہ ہو تے
رہیں گے چنانچہ اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَأَخَرِيْنَ
مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ یعنی اللہ تعالیٰ رسول کو ایک دوسری
قوم میں بھی بھیجے گا جو ابھی تک ان سے ملی نہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے۔پھر حدیثوں میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا إِنَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ
مِاةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِيْنَهَا 65 یعنی اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر اس امت میں
تجدید دین کے لئے اپنے پاک بندوں کو کھڑا کرتا رہے گا۔چوتھی بات یہ بیان کی گئی تھی کہ وہ موعود کونے کا پتھر ہو گا جسے سب معماروں

سيرة النبي عمال
468
جلد 3
الله
نے رد کر دیا۔یہ اس لحاظ سے بھی درست ہے کہ بنی اسرائیل ہمیشہ بنی اسمعیل کو
محروم الارث قرار دیتے رہے مگر رسول کریم ﷺ نے خود بھی دعوی کیا ہے کہ آپ
کونے کا پتھر ہیں۔چنانچہ فرما یا إِنَّ مَثَلِی وَ مَثَلَ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِى كَمَثَلِ رَجُلٍ
بَنِي بَيْتًا فَأَحْسَنَهُ وَاَجْمَلَهُ إِلَّا مَوضِعَ لَبِنَةٍ مِنْ زَاوِيَةٍ فَجَعَلَ النَّاسُ
يَطُوفُونَ بِهِ وَيَتَعَجَّبُونَ لَهُ وَيَقُولُونَ هَلَّا وُضِعَتْ هَذِهِ اللَّبَنَةُ؟ قَالَ فَأَنَا
اللَّبِنَةُ وَ أَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ 66 فرمایا میری اور پہلے انبیا ء کی مثال ایک ایسے مکان کی
سی ہے جسے ایک شخص نے بنایا اور اسے خوب سجایا مگر اس کے ایک کو نہ میں ایک اینٹ
کی جگہ خالی رکھی۔لوگ آتے اور اس مکان کو دیکھنے کے لئے اس کا چکر کاٹتے اور تعجب
سے کہتے یہاں ایک اینٹ کی جگہ خالی ہے۔میں وہ کونے کی اینٹ ہوں جس سے اس
مکان کی تکمیل ہوئی اور خاتم النبین ہوں۔کونے کے پتھر کے بھی یہی معنی ہوتے ہیں کہ وہ دو دیواروں کو آپس میں ملاتا
ہے اور دیوار کے معنی قرآن میں روحانی سلسلہ کے ہوتے ہیں۔چنانچہ سورۃ کہف میں
حضرت موسی نے دیوار کی مثال بنی اسرائیل سے دی ہے۔اب دیکھنا یہ چاہئے کہ ان
صلى الله
دو دیواروں سے کیا مراد ہے جن کو رسول کریم علیہ نے کو نہ کا پتھر بن کر ملایا۔سو ایک
دیوار تو پہلے انبیاء کی تھی جو مختلف شریعتوں کے تابع تھے اور ایک دیوار قرآن کی تھی۔صلى الله
رسول کریم یہ ان دونوں کے اتصال کا ذریعہ ہیں کیونکہ آپ ہی کے ذریعہ آپ کی
امت پہلے انبیاء کو مانتی ہے اور آپ ہی کے ذریعہ سے آئندہ آنے والے مامور پہلے
نبیوں سے تعلق پیدا کرتے ہیں۔دیکھ لو دوسری قوموں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں لیکن
رسول کریم ﷺ کے ذریعے مسلمانوں کا تمام اقوام عالم سے تعلق قائم ہے۔ہندوؤں
کے سوا اور کسی قوم کا حضرت کرشن سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن مسلمانوں کا رسول کریم
صلى
الله کے توسط سے ان سے بھی ہے۔کیونکہ قرآن میں آیا ہے اِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا
خَلَا فِيهَا نَذِير 67 اگر رسول کریم ﷺ کے ذریعہ سے یہ معلوم نہ ہوتا کہ ہر قوم میں

سيرة النبي علي
469
جلد 3
نبی آئے تو ہمیں کیا علم تھا کہ کرشن جی بھی خدا کی طرف سے تھے۔پھر دیکھو یہود کو
زرتشی قوم سے کوئی تعلق نہیں۔وہ ایک علیحدہ دیوار کھڑی ہے مگر رسول کریم ﷺ نے
اس قسم کی ہر دیوار کو ملا دیا۔زرتشت کی ساختہ دیوار سے اسلامی دیوار وابستہ ہے اور
دوسرے انبیاء کی دیواروں سے بھی اسلامی دیوار وابستہ ہے۔پس کونے کے پتھر کے
معنی یہ ہیں کہ آپ آئندہ آنے والے لوگوں اور پچھلی قوموں میں واسطہ پیدا کر دیں
گے۔پہلی دیوار میں الگ الگ کھڑی تھیں۔حضرت موسی کی دیوار علیحدہ تھی ، حضرت
عیسی کی علیحدہ ، حضرت کرشن کی علیحدہ۔مگر محمد رسول
اللہ نے ہر دیوار میں کونے کا پتھر
بن گئے اور آپ نے سب کو یہ کہہ کر ملا دیا کہ سب نبی خدا کی طرف سے ہیں اور سب
کا ایک ہی سلسلہ ہے۔پانچویں بات یہ بتائی گئی تھی کہ آپ کا مقابلہ سب دنیا سے ہو گا۔آپ پر حملے
کئے جائیں گے اور آپ سبھی حملے کریں گے مگر دونوں صورتوں میں وہ نبی ہی جیتے گا۔اس میں یہ نہیں کہا کہ وہ جیتے گا بلکہ یہ کہا اگر یہ حملہ کرے گا تو بھی جیتے گا اور اگر دشمن
تیار ہو کر حملہ کریں گے تو بھی یہی جیتے گا۔چنانچہ جنگ احزاب، اُحد اور بدر میں دشمن
چڑھ کر آ گیا مگر ان میں بھی دشمن ہی کچلا گیا۔اور فتح مکہ، خیبر اور تبوک کی جنگ میں
آپ گئے اور ان میں بھی دشمن کچلا گیا۔چھٹی بات یہ بتائی گئی تھی کہ آپ تسلی دینے والے ہوں گے۔اس کے متعلق یہ
دیکھنا چاہئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے دنیا کو تسلی کی ضرورت تھی یا نہیں؟
اگر ضرورت تھی تو کیا ان اقوام کو ان کے مذاہب تسلی دے سکتے تھے؟ سواس بارے
میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مذاہب اپنے ماننے والوں کے لئے تسلی کا
باعث نہ رہے تھے۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تو سب مذا ہب اس
سے خالی تھے اور قلبی اطمینان ان میں سے کسی کو حاصل نہ ہو سکتا تھا۔چنا نچہ کوئی قوم
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل گناہ کی معافی کی قائل نہ تھی۔ہندو کہتے

سيرة النبي عمال
470
جلد 3
که بر میشور کسی کا کوئی گناہ معاف نہیں کر سکتا۔وہ ہر چھوٹے بڑے گناہ کی سزا دیتا ہے
پر
اور انسان کو مختلف جونوں میں جانا پڑتا ہے۔اور سارے گناہوں کی سزا جونوں میں
پڑ کر بھگت لینے کے بعد بھی پر میشور ایک نہ ایک گناہ رکھ لیتا ہے اور پھر اس کی پاداش
میں نجات سے محروم کر دیتا ہے۔اس وجہ سے ہند و اپنے مذہب کے ذریعہ تسلی نہ پاسکتے
تھے۔زرتشتی اور مسیح ابدی دوزخ کے قائل تھے۔اس عقیدہ کے ماتحت جس انسان سے
ایک دفعہ بھی کوئی گناہ ہو جائے وہ یہی سمجھتا تھا کہ ابدی دوزخ میں جانا پڑے گا اور اس
وجہ سے وہ کبھی مطمئن نہیں ہو سکتا تھا۔یہود بھی کسی کو تسلی نہ دیتے تھے۔وہ کہتے تھے نجات
صرف یہود کیلئے ہے باقی سب کیلئے ہلاکت ہے۔غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بعثت سے قبل دنیا کی امید کی کمر ٹوٹ چکی تھی۔کوئی مذہب ابتدا میں ہی ناامیدی کے
گڑھے میں گرا دیتا، کوئی درمیان میں لاکر منجدھار میں چھوڑ دیتا، کوئی آخر میں ابدی
دوزخ میں جھونک دیتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آ کر سب کو تسلی دلائی۔(1) جو گناہ کی معافی کے قائل نہ تھے انہیں بتایا کہ تناسخ کے چکر کی ضرورت نہیں
خدا تعالی بڑا رحیم وکریم ہے وہ گناہوں کو معاف کر دیتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِيْنَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ
رَّحْمَةِ اللهِ اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيمُ 68 یعنی
اے رسول ! تو سب بندوں کو کہہ دے کہ مجھے خدا نے تسلی دینے والا بنایا ہے۔اس لئے
وہ لوگ جنہوں نے کوئی گناہ کیا ہے انہیں خبر دے دے کہ اللہ کی رحمت سے ناامیدمت
ہو۔تو بہ کرو تو وہ گناہ بخش دے گا کیونکہ وہ غفور اور رحیم ہے۔b
(2) پھر اس نے ان قوموں کی طرف منہ کیا جو کہتی ہیں کہ جو گنہگار مر گئے ان
کیلئے ہمیشہ کا جہنم ہے۔اور سنایا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے میری رحمت ہر چیز پر وسیع ہے۔چنانچہ سورۃ اعراف آیت 157 میں آتا ہے رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ۔پھر
فرما یا فَأَمَّهُ هَاوِيَةٌ 89 ، یعنی جہنم ماں کی طرح ہے۔ماں کے پیٹ میں بچہ ہمیشہ نہیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی