سیرة النبیﷺ کے جلسوں کے متعلق اہم ہدایات

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
37
37
سيرة النبي ﷺ کے جلسوں کے متعلق اہم ہدایات
حضرت مصلح موعود نے 24 نومبر 1933 ء کو خطبہ جمعہ کے دوران سیرت النبی
کے جلسوں کے بارہ میں درج ذیل ہدایات دیں :۔الله
پرسوں انشاء اللہ تعالیٰ رسول کریم ﷺ کے حالات سے دنیا کو آگاہ کرنے اور
اپنے نوجوانوں کو ان کے احسانات سے واقف کرنے کا دن آنے والا ہے۔اچھی۔اچھی چیز برے ہاتھوں میں پڑ کر خراب ہو جاتی ہے۔اور بری سے بری چیز اچھے
ہاتھوں میں آ کر کچھ نہ کچھ اپنی شکل بدل لیتی ہے۔بلکہ کئی ایسی چیزیں جنہیں لوگ برا
سمجھتے ہیں وہ اچھے ہاتھوں میں آکر نیکیاں اور خیر بن جاتی ہیں۔اس دن کے متعلق بھی
ہمارے دوستوں کو خوب اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ اسلام کسی تصنع اور کسی ایسے
ذریعے کو جو اپنی ذات میں ناجائز و نا پسندیدہ ہوا چھے کام کے لئے جائز و پسندیدہ نہیں
سمجھتا۔ایسے ہی جذبات کے اظہار کے مواقع ہوتے ہیں جبکہ قوموں کے قدم لڑکھڑا جایا
کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایسا پیدا کیا ہے کہ وہ ہر وقت ہی جسر صراط پر
کھڑا ہے۔ذرا سی لغزش اس کو اور اس کی قوم کو کہیں سے کہیں پہنچا دیتی ہے۔شیعوں
کے تعزیوں کو دیکھتے ہو ان کی کہاں سے کہاں نوبت پہنچ گئی۔غم کے اظہار کی بعض
کیفیات بعض نے ظاہر کی ہوں گی۔بعد میں آنے والوں نے ان پر مبالغہ کی کوشش
کی۔پھر لوگوں میں سے بعض کمزور ہوتے ہیں۔انہیں لیڈری کی خواہش ہوتی ہے اور
وہ چاہتے ہیں کہ پہلوں سے زیادہ کام کر کے دکھائیں۔اور جب جائز حد بندی ختم
ہو جائے تو چونکہ ناجائز کا ہی دروازہ کھلتا ہے اس لئے ان میں ایسی باتیں پیدا ہو گئیں۔جلد 4

سيرة النبي عمال
38
جلد 4
ابتدا میں محض امام حسین کی شہادت کا ذکر کر کے لوگ ایک دوسرے کے دل میں محبت
قائم رکھتے۔پھر ان میں حال کھیلنے والے آگئے۔اور جب ان کی وجہ سے لوگوں نے
رونا شروع کیا تو واعظوں میں سے کمزور طبقہ نے خیال کیا کہ اس طرح تو بڑی شہرت
ہوتی ہے لوگوں کو خوب رلانا چاہئے۔تب انہوں نے باتوں میں مبالغہ شروع کر دیا
تا کہ جو پہلے نہیں روتے وہ بھی رو پڑیں۔پھر مبالغہ آمیز باتیں سن کر بھی جو لوگ نہیں
روتے تھے انہوں نے طعن و تشنیع اور لوگوں کے ڈر سے جھوٹا رونا شروع کر دیا۔حتی کہ
ترقی کرتے کرتے واعظوں نے لوگوں کو رلانے اور لوگوں نے رونے کی مشقیں
شروع کر دیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اصل حقیقت جاتی رہی اور کچھ کا کچھ لوگوں میں
باقی رہ گیا۔ہندوستان میں ایک ریاست ہے۔اس میں کچھ عرصہ پہلے واقعات کربلا ایک
نئے رنگ میں دکھائے جاتے تھے۔باقاعدہ ایکٹ کیا جاتا اور تمام واقعات کو عملی
صورت میں دکھایا جاتا۔چنانچہ ہر سال محرم کے دنوں میں وہاں کے نواب صاحب
اپنے دربانوں اور حاشیہ نشینوں کو ساتھ لے کر گھوڑوں پر سوار ہو جاتے اور سڑک پر کسی
ایسے قیدی کو کھڑا کرنے کا حکم دیتے جسے موت کا حکم مل چکا ہوتا اور اس قیدی کو سکھایا
جا تا کہ جب نواب صاحب تجھ سے پوچھیں کہ تو کون ہے؟ تو تو کہنا میں شمر ہوں یا یزید
ہوں۔نواب صاحب اپنے ساتھیوں سمیت گھوڑے دوڑاتے ہوئے آتے اور اس
سے پوچھتے تو کون ہے؟ جب وہ کہتا میں شمر ہوں یا یزید ہوں تو اسے مار دیا جاتا۔گویا
سمجھا جاتا کہ اس رنگ میں انہوں نے حضرت امام حسین کا بدلہ لے لیا ہے۔چالیس
پچاس سال کا عرصہ ہوا کوئی قیدی تھا جسے موت کا حکم مل چکا تھا۔اسے بھی سکھایا گیا کہ
جب نواب صاحب تیرے پاس پہنچیں اور پوچھیں کہ تو کون ہے؟ تو تو کہنا کہ میں شمر
ہوں۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ تجھے چھوڑ دیں گے۔لیکن اس کے رشتہ داروں کو کسی
طرح نواب صاحب کی حرکت کا علم تھا۔انہوں نے اس سے کہا کہ لوگوں کے دھوکا

سيرة النبي عمال
39
جلد 4
میں نہ آنا۔اس طرح نواب صاحب مار دیا کرتے ہیں۔اسے ایک سڑک کے کنارے
کھڑا کر دیا گیا۔اور جب نواب صاحب اپنے ہمراہیوں سمیت گھوڑے دوڑاتے
ہوئے آئے اور اس سے پوچھا کہ تو کون ہے؟ تو وہ کہنے لگا میں امام حسن ہوں۔اس
پر وہ گالیاں دیتے ہوئے واپس لوٹ گئے۔اور ملازموں نے پھر اسے کئی قسم کے لالچ
دینے شروع کئے۔مگر اب چونکہ وہ اپنی آنکھ سے بھی نواب صاحب کا حال دیکھ چکا تھا
اس لئے وہ اور زیادہ پختہ ہو گیا۔لوگوں نے سمجھا کہ اب یہ پھنس گیا ہے۔نواب
صاحب کو اطلاع دی گئی کہ اب اسے سمجھا دیا گیا ہے۔وہ یہی کہے گا کہ میں شمر ہوں۔مگر جب پھر نواب صاحب گھوڑا دوڑاتے ہوئے اس جوش سے آئے کہ ابھی اس کی
بوٹیاں کر دیں اور اس سے پوچھا کہ تو کون ہے؟ وہ کہنے لگا میں امام حسین ہوں۔نواب صاحب پھر واپس چلے گئے۔اسی افراتفری میں وہ وہاں سے بھاگا اور انگریزی
گورنمنٹ کی حدود میں پناہ گزیں ہو گیا۔گورنمنٹ نے شکایت پہنچنے پر جب معاملہ کی
تحقیق کی اور اسے درست پایا تو اُسی وقت سے وہاں انگریز وزیر جانے لگا اور نواب
صاحب کے اختیارات میں کمی کر دی گئی۔اب دیکھ لو بات کہاں سے کہاں تک پہنچ
گئی۔کجا یہ کہ لوگ اس واقعہ کو محبت کے رنگ میں سنتے اور کجا یہ کہ پھر یہ ایک پیشہ بن
گیا۔رلانے والے بھی بطور پیشہ رلاتے ہیں اور بعض رونے والے بھی بطور پیشہ کے
روتے ہیں۔چنانچہ ایک ایک آنے چھ چھ پیسے بلکہ پلاؤ کی ایک رکابی پر رونے والے
مل جاتے ہیں۔مگر کیا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ اسلام کا یہی منشا تھا کہ لوگ اس واقعہ کا
ذکر کر کے روئیں یا رلائیں یا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ اس سے غیر مذاہب والوں پر عمدہ
اثر پڑ سکتا ہے؟ وہ تو یہی سمجھتے ہیں کہ پاگل ہیں جو رو رہے ہیں۔اور واقعہ میں جولوگ
ے لے کر روئیں ان کے رونے کا دلوں پر کیا اثر ہو سکتا ہے۔بے شک ایسے لوگ بھی
ہوتے ہیں جو عشق و محبت سے کام کرتے اور روتے ہیں۔اور گو ہم انہیں غلطی پر کہہ
سکتے ہیں لیکن پاگل نہیں کہہ سکتے۔مگر جو لوگ پیسے لے کر ماتم میں شریک ہوتے ہیں

سيرة النبي علي
40
جلد 4
صاف طور پر ان کے طرز سے ہی پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ لوگ دل سے نہیں رو ر ہے۔کیونکہ وہ ایک طرف تو روتے جاتے ہیں اور پھر تھوڑی دیر کے بعد دوسروں کی طرف
آنکھ اٹھا کر تماشا دیکھنے لگ جاتے ہیں۔گو ان کی زبان پر افسوس کے الفاظ ہوتے ہیں
مگر ان کی نگاہ غم سے خالی ہر طرف گھوم رہی ہوتی ہے۔اور ہر شخص انہیں دیکھ کر کہتا ہے
کہ خبر نہیں انہیں کیا ہو گیا۔یہ پاگل ہو گئے ہیں یا حد درجہ کے لالچی ہیں کہ چند پیسوں
کے عوض رو رہے ہیں۔غرض ایک ہی چیز ہے مگر پہلے اخلاص اور عقیدت کے اظہار
کے ذریعے سمجھی گئی اور بعد میں تصنع کی صورت اختیار کر گئی۔جس پر آج تک یورپین
مصنفین ہنسی اڑاتے ہیں۔صلى الله
ہم نے رسول کریم ﷺ کی سیرت پر جلسے منعقد کرنے کیلئے جو دن مقرر کیا ہے اس
کی ایک ہی غرض ہے۔اور وہ یہ کہ لوگوں کو معلوم ہو رسول کریم ﷺ نے بنی نوع انسان
پر کیا کیا احسانات کئے۔آپ نے کیا کیا قربانیاں کیں اور کس رنگ میں لوگوں کے
سامنے ایک مکمل ضابطہ پیش کیا۔اس دن کا یہ مطلب نہیں کہ اسے تما شا بنا لیا جائے اور
دلچسپی کا ایک ذریعہ سمجھ لیا جائے۔اگر ہم ایسا کریں گے تو پھر رسول
کریم ﷺ کی عظمت
کے لئے لوگ اکٹھے نہیں ہوں گے بلکہ تماشا دیکھنے کے لئے آئیں گے۔فرق صرف یہ
ہوتا ہے کہ کچھ دلیر ہوتے ہیں وہ تھیڑ میں تماشا دیکھ لیتے ہیں اور کچھ منافق مولوی
ہوتے ہیں وہ رسول کریم ﷺ کے نام کی آڑ میں اپنی خواہشات کو پورا کرنا چاہتے
ہیں۔پس اس رنگ میں سوائے اس کے کہ لوگ منافق ثابت ہوں اور کیا ظاہر
ہوسکتا ہے۔گو رسول کریم ﷺ کے نام کے پردہ کے پیچھے ایکٹ کو کسی صورت میں بھی
برداشت نہیں کیا جا سکتا۔میں قریباً ہر سال کہتا رہا ہوں کہ جماعت کو ایسا رنگ اختیار
کرنے سے پر ہیز کرنا چاہئے۔منتظمین ہاں ہوں بھی کر دیتے ہیں مگر باوجود اس کے ہر
سال قادیان کے منتظمین اس کا خیال نہیں رکھتے
کسی ایسے جلوس کا نکلنا جس میں رسول کریم علیہ کے اعمال واقوال کو خوبصورت

سيرة النبي علي
41
جلد 4
پیرا یہ میں پیش کیا گیا ہو بری چیز نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی بعض
دفعہ جماعت کی ترقی کے خیال کے ماتحت اس قسم کی تجویر کو پسند فرما لیا کرتے تھے کہ
بعض شہروں میں جلوس نکالا جائے جس میں سب لوگوں کی ایک ہی طرز کی پگڑیاں
ہوں۔پس اس قسم کے جلوس میں تو کوئی حرج نہیں۔لیکن اگر جلوس میں اس قسم کی
حرکات اور اس قسم کے اقوال شامل کر لئے جائیں جو ناجائز ہوں تو پھر وہ تبلیغی جلوس
نہیں رہتا اور گو وہ دلچسپی کا ایک ذریعہ بن سکتا ہے مگر حقیقت کے لحاظ سے وہ ناجائز
ہوگا۔اور اس بات کا ثبوت کہ لوگ جلوس میں محض اس کی دلچسپی کی وجہ سے شریک
ہوتے ہیں نہ کہ تبلیغی نقطہ نگاہ سے اس بات سے مل سکتا ہے کہ جس طرف نظر اٹھائی
جائے بچے اور عورتیں جلوس کی طرف دوڑی چلی آتی ہیں۔حالانکہ جمعہ کا خطبہ ہو رہا
ہو، کوئی تقریر ہو یا قرآن مجید کا درس ہو رہا ہو تو لوگ اس شوق سے نہیں آتے۔جس
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ جلوس میں تبلیغ مد نظر نہیں ہوتی بلکہ جلوس محض ایک تماشا ہوتا
ہے۔اور اگر یہ تماشا نہیں تو لوگ اس کی طرف کیوں اس قدر متوجہ ہوتے ہیں۔پس
میں نصیحت کرتا ہوں کہ جلوسوں کے ضمن میں جماعت کو یہ امر مدنظر رکھنا چاہئے کہ اسے
تماشہ نہ بنایا جائے۔اور قادیان کی جماعت کو اس میں نمونہ بننا چاہئے۔مجھے نہیں معلوم
میں نے کسی خطبہ کے ذریعے اس امر کا اظہار کیا ہے یا نہیں مگر یہ بات یقینی ہے کہ میں
ہمیشہ سے یہ نصیحت کرتا چلا آیا ہوں مگر کہنے کا فائدہ بہت کم دیکھا ہے۔میرے نزدیک
صلى الله
اگر تھیٹر دیکھنے کا شوق ہو تو بجائے اس کے کہ رسول کریم ع کے نام کے پیچھے تھیٹر
صلى الله
دیکھا جائے ایسے لوگوں کو چاہئے کہ وہ ایک دن تھیڑ کا مقرر کر لیں۔رسول کریم علی
کی ذات کو اس حقیر چیز میں کیوں لایا جاتا ہے۔پس آئندہ کے لئے میں پھر نصیحت کرتا
ہوں کہ بے شک اس موقع پر جلوس نکلے مگر اس میں ایسے کلمات ہوں جو تبلیغی ہوں۔مثلاً
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظمیں پڑھی جائیں جن میں رسول کریم علے
کے کارناموں کا ذکر ہے تا کہ جو لوگ ہمارے جلسہ میں نہیں آتے وہ اپنے گھروں پر ہی
صلى
الله

سيرة النبي علي
42
جلد 4
الله
ہماری باتیں سن لیں۔گویا یہ بھی ایک تبلیغ کا رنگ ہو گا اور میں اس سے منع نہیں کرتا۔گو
اس رنگ میں جلوس بھی باہر ہی مفید ہوتے ہیں۔یہاں تو ایک حد تک تماشا ہی نظر آتا
ہے کیونکہ تبلیغی باتیں ہر وقت لوگوں کے سننے میں آتی رہتی ہیں۔مگر باوجود اس کے
یہاں بھی جلوس اگر اس خیال سے نکال لیا جائے کہ جنہیں ہماری باتیں سننے کا اتفاق
نہیں ہوتا وہ اس طرح سن لیں گے تو کوئی حرج نہیں۔مگر یہ ضروری ہے کہ جلوس کے
دوران ایسے کلمات استعمال کئے جائیں جن میں رسول کریم ﷺ کے کارناموں ، آپ
کے اخلاق اور آپ کی قربانیوں کا ذکر ہو۔اسی رنگ میں نظمیں بھی ہونی چاہئیں تا کہ
جو لوگ نثر سننے کے لئے تیار نہیں ہوتے وہ نظم سن کر ہی فائدہ حاصل کر سکیں۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو اتنی نظمیں لکھی ہیں ان سے منشا یہی ہے کہ جولوگ
نثر پڑھنا نہیں چاہتے وہ نظم پڑھ لیا کریں۔غرض ہرایسی تدبیر جو جائز ہو اور مومن کے
وقار کے مطابق ہو اس کے اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ اچھی بات ہے۔لیکن
یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب ان جلوسوں کو ایک حد کے اندر رکھا جائے۔مثلاً
ایسے محلوں میں سے جلوس کا گزرنا بھی بے فائدہ ہے جہاں خالص اپنی جماعت کے
لوگ رہتے ہیں کیونکہ یہ محض ایک رسم ہو گی۔ہاں اگر ایسی گلیوں یا محلوں میں سے جلوس
کو گزارا جائے جہاں غیر احمدی رہتے ہوں اور جنہیں صحیح رنگ میں رسول کریم ہے کی
زندگی کے حالات معلوم نہ ہوں یا جہاں غیر احمدی واعظ رسول کریم کی ایسی
خوبیاں بیان کرتے ہوں جن سے حقیقت میں آپ کی فضیلت ثابت نہیں ہوتی۔مثلاً یہ
کہ آپ کا حلیہ ایسا تھا ، آنکھیں ایسی تھیں، بال ایسے تھے۔یا ہندوؤں اور کہ
رسکھوں کے
مکانات کے پاس سے یا بازاروں میں سے جلوس گزارا جائے جہاں اردگرد کے
دیہات کے بھی بعض لوگ موجود ہوتے ہیں اور اس طرح انہیں باتیں پہنچ سکیں تو اس
سے فائدہ ہوسکتا ہے۔دوسری چیز جس کی طرف میں ہمیشہ توجہ دلاتا رہا ہوں اور مجھے ہمیشہ ہی حیرت
صلى الله

سيرة النبي عمال
43
جلد 4
ہوئی ہے کہ قادیان کے لوگ اس کی طرف توجہ نہیں کرتے وہ یہ ہے کہ ایسے الفاظ
استعمال نہیں کرنے چاہئیں جن سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر حملہ ہوتا ہے۔ہمیں
بے شک رسول کریم علیہ سے محبت ہے ، عشق ہے مگر باوجود اس کے ہم اللہ تعالیٰ کی
توحید کو صدمہ نہیں پہنچا سکتے۔اور اگر ہم پہنچا ئیں تو یہ رسول کریم ﷺ سے دشمنی ہوگی۔وہ چیز جس نے رسول کریم ﷺ کی آخری گھڑیوں کو تکلیف دہ بنا دیا وہ یہی تھی۔ورنہ
آپ نے فرمایا تھا خدا تعالیٰ کا ایک بندہ تھا اس سے خدا نے پوچھا تم دنیا میں رہنا
چاہتے ہو یا ہمارے پاس آنا چاہتے ہو۔تو اس نے کہا اے خدا! میں تیرے پاس آنا
چاہتا ہوں۔اب تو مجھے اپنے پاس بلا لے۔یہ رسول کریم علیہ نے اپنا حال ہی بیان
فرمایا تھا مجلس میں جب آپ نے یہ بات بیان فرمائی تو لوگوں نے سمجھا کہ آپ نے
ایک مثال سنائی ہے۔شاید یہودیوں میں کوئی شخص ایسا گزرا ہو یا عیسائیوں میں مگر
حضرت ابو بکر یہ بات سن کر رو پڑے۔ایک صحابی کہتے ہیں لوگوں نے حضرت ابو بکر کی
طرف دیکھنا شروع کیا اور کہا اس بڑھے کو کیا ہو گیا۔کسی بندہ سے کہا گیا تھا کہ تو دنیا
میں رہنا چاہتا ہے یا خدا کے پاس آنا چاہتا ہے اور اس نے کہا میں خدا کے پاس آنا
چاہتا ہوں اس سے اس کا کیا بگڑا کہ یہ رونے لگ گیا۔مگر دراصل رسول کریم علیہ نے
اپنا حال بتایا تھا اور خبر دی تھی کہ اب آپ دنیا میں زیادہ دیر نہیں رہیں گے۔اس وجہ
سے حضرت ابو بکر رو پڑے۔جب رسول کریم ﷺ نے آپ کی نہ تھمنے والی رقت کو
دیکھا تو فرمایا ابوبکر کا مجھ سے اس قدر تعلق ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کے سوا میں کسی کو خلیل
بناتا تو ابو بکر کو بناتا۔پھر فرمایا مسجد میں جس قدر کھڑکیاں کھلتی ہیں ان میں سے
سوائے ابو بکر کی کھڑکی کے باقی سب بند کر دی جائیں 1۔اس واقعہ سے معلوم ہوسکتا
ہے کہ رسول کریم ﷺ کی اپنی خواہش تھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو بلا لے۔اور گو بظاہر کام
پورا نہیں ہوا تھا اور حضرت عمرؓ جیسے انسان نے بھی آپ کی وفات پر کہہ دیا تھا کہ آپ
پھر واپس آئیں گے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ظاہری نظروں میں کامل طور
الله

سيرة النبي علي
44
الله
جلد 4
پر اشاعت اسلام کا کام نہیں ہوا تھا مگر باوجود اس کے رسول کریم ﷺ نے سمجھا جتنا کام
آپ نے کرنا تھا وہ کر چکے اور آپ کی خواہش ہے کہ اب اللہ تعالیٰ کے پاس چلے
جائیں۔لیکن حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ کو
مرض الموت میں سخت تکلیف ہوئی۔آپ بار بار فرماتے اللہ تعالیٰ یہود و نصاریٰ پر
لعنت کرے کہ انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا 2۔گویا با وجود اللہ تعالیٰ
سے ملنے کی خواہش کے جس بات سے آپ کی زندگی کی آخری گھڑیاں تکلیف میں
گزریں وہ یہی تھی کہ کہیں میری امت شرک میں گرفتار نہ ہو جائے۔پس اس میں
رسول کریم ﷺ کی عظمت نہ ہو گی اگر ہم اس رنگ میں آپ سے محبت کا اظہار کریں
جس میں مشرکانہ رنگ پایا جاتا ہو۔بلکہ میں سمجھتا ہوں رسول کریم ﷺ کی نگاہ میں
ابو جہل کے تمام مظالم اور وہ ایذائیں جو اس نے آپ کو دیں ، آپ کا گلا گھونٹا، آپ پر
گند پھینکا اور آپ کو ہر رنگ میں مشکلات و مصائب میں مبتلا کیا حقیر ہوں گی اس امر
کے مقابلہ میں کہ آپ کی ذات کے متعلق کسی قسم کا شرک کیا جائے۔مگر میں نے دیکھا
ہے یہاں جو جلوس نکلتا ہے اس میں بعض قطعات پر لکھا ہوتا ہے يَا مُحَمَّدُ حالانکہ
رسول کریم ع کے وفات پاچکے اور اب وہ دنیا میں واپس نہیں آسکتے۔پس یا مُحَمَّدُ کہنا
ہرگز جائز نہیں۔ہاں بعض دفعہ کشفی طور پر ایک انسان رسول کریم ﷺ کو اس طرح
مخاطب کرتا ہے تو وہ روحانی کیف ہے جو ہر شخص کو میسر نہیں آتا۔مگر جب کوئی شخص اس
کیف سے خالی ہو کر یا مُحَمَّدُ کہتا ہے تو وہ نقل کرتا اور مشرکانہ رنگ اختیار کرتا ہے۔اسی طرح میں نے دیکھا ہے کہ کچھ تختے ہوتے ہیں ان پر بھی يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ لکھا
ہوتا ہے۔بھلا یا مُحَمَّدُ کہنے سے کیا رسول کریم ﷺ تشریف لے آئیں گے؟ اگر تم
یا الله کہو تو بات بھی ہے کیونکہ تمہارا خدا ہر وقت تمہارے پاس ہے لیکن اگر تم
صلى الله
يَا مُحَمَّدُ کہتے ہو تو یہ فضول بات ہے۔رسول کریم ﷺ فوت ہو چکے اور جیسا کہ
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا تھا جو محمد اللہ کی عبادت کرتا تھا وہ سمجھ لے کہ آپ
صلى الله

سيرة النبي م
45
جلد 4
فوت ہو گئے اور جو خدا کی عبادت کرتا تھا وہ جان لے کہ خدا زندہ ہے 3۔اسی طرح جو
شخص خدا کا پرستار ہے وہ تو یا اللہ ہی کہے گا یا مُحَمَّدُ کبھی نہیں کہے گا۔کیونکہ جس چیز
کو بھی ہم بغیر کسی خاص کیفیت کے یا کہہ کر مخاطب کریں بے فائدہ اور لغو بات ہے۔ہاں کیفیت کی حالت میں ہم کہہ سکتے ہیں اور وہ ایسا وقت ہوتا ہے کہ تنہائی کی گھڑیاں
ہوتی ہیں اور قوت متخیلہ کام کر رہی ہوتی ہے۔اس رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے بھی اپنے اشعار میں بعض جگہ رسول کریم ﷺ کو مخاطب کیا ہے جس کا مطلب یہ
ہے کہ روحانی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رسول کریم ﷺ کا قرب
اس قدر محسوس کیا کہ گویا آپ کو سامنے نظر آگئے۔اور اس کشفی حالت کے لحاظ سے
آپ نے یا نَبِی اللہ وغیرہ الفاظ کہ دیئے۔مگر کون بیوقوف شخص یہ خیال کر سکتا ہے
کہ وہ لڑ کے جو جلوس میں شامل ہوتے اور اشعار پڑھ رہے ہوتے ہیں وہ ایسے روحانی
مقام پر اُس وقت فائز ہوتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کا انہیں انتہائی قرب حاصل ہوتا
ہے اور وہ بے اختیار يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّد ﷺ کہہ رہے ہوتے ہیں۔صاف ظاہر ہے
کہ یہ تصنع ہے، بناوٹ ہے اور کچھ نہیں۔وہ کیفیت جس میں پیدا ہو وہ بے شک کہہ لے۔مگر کیا جس میں یہ کیفیت پیدا ہو
وہ لوگوں سے پوچھا کرتا ہے کہ میں کہوں یا نہیں ؟ اس کے منہ سے تو آپ ہی بات نکل
جاتی ہے۔ایسی کیفیت خلوتوں اور تنہائی کی گھڑیوں میں بعض خاص لوگوں پر طاری
ہوتی ہے، جلوسوں میں نہیں آسکتی۔پھر جب یہ کیفیت آتی ہے تو تصنع نہیں ہوتا۔یہ
کیفیت جب جلوس میں بھی طاری ہو تو کشفی حالت ہی ہوگی۔پس ایسے تمام اشعار جن میں
خدا تعالیٰ کی توحید کے خلاف باتیں پائی جاتی ہوں ان کے پڑھنے میں رسول کریم ﷺ کی
عزت نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر آپ کی کوئی ہتک نہیں ہو سکتی۔گویا آپ کا مقصد
توحید پرستی نہیں تھی بلکہ نَعُوذُ بِاللهِ آپ نے لوگوں سے حضرت عیسٹی کی پرستش کی بجائے
اپنی پرستش شروع کرا دی اور یہ ایک نہایت ہی نا معقول اور رسول کریم ﷺ کی تک۔

سيرة النبي عمال
46
جلد 4
کرنے والی بات ہے۔مگر باوجود اس کے کہ میں نے کئی بار سمجھایا پھر بھی یہ بیہودگی نظر
آ جاتی ہے اور ہمیشہ سے جلوس میں ایسے تختے نظروں کے سامنے آتے رہتے ہیں جن
پر يَا مُحَمَّدُ لکھا ہوتا ہے۔نہ معلوم جو منتظم ہیں وہ قرآن مجید اور سلسلہ کے لٹریچر کو نہیں
پڑھتے اور اس امر کو بھی نہیں سمجھتے کہ رسول کریم ﷺ کی بعثت کی غرض کیا تھی۔یا نہ معلوم
کیا بات ہے کہ وہ اس طرف توجہ نہیں کرتے۔کیسے اچھے شعر ہیں جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فارسی، اردو اور عربی میں رسول کریم ﷺ کی شان میں کہے
ہیں۔انہیں سن کر کوئی انسان رسول کریم ﷺ کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔وہ
اشعارلڑکوں سے پڑھاؤ۔حضرت مسیح موعود کی نظمیں انہیں یاد کراؤ۔یہ کیا کہ يَا مُحَمَّدُ
الله
يَا مُحَمَّدُ کہنا شروع کر دیا۔تم يَا مُحَمَّدُ ہزار سال کہتے رہو۔رسول کریم ﷺ فوت
ہو چکے اب وہ دنیا میں نہیں آ سکتے۔تم يَا مُحَمَّدُ کی بجائے اللہ تعالیٰ کو مخاطب کرو جو
تمہاری رگِ جان سے بھی زیادہ قریب ہے اور تم ابھی پوری بات بھی نہیں کہہ چکے
ہو گے کہ وہ تمہارے قریب آجائے گا۔وہ خود کہتا ہے فَإِنِّي قَرِيْبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ
الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ 4۔میں قریب ہوں اور پکارنے والے کی پکار کا میں جواب دیتا
ہوں۔مگر جو قریب ہی نہیں اور جس کے اور ہمارے درمیان ایک بہت بڑی دیوار
حائل ہے اسے پکارنا کیا اور اس سے جواب کی امید رکھنا کیا ؟ پس ایک تو جلوسوں میں
ایسا رنگ مت اختیار کرو جو تھیر والا ہو یا جس میں مشر کا نہ طریق پایا جاتا ہو۔ہمیں اگر
رسول کریم ﷺ محبوب ہیں تو اسی لئے کہ آپ نے دنیا میں تو حید قائم کی۔ورنہ ان
میں اور دوسرے انسانوں میں بظاہر کیا فرق ہے۔آپ نے خدا کی بڑائی قائم کی پس
وہ خود بھی بڑے ہو گئے۔اور دراصل جتنا جتنا کوئی شخص خدا کی بڑائی ظاہر کرتا ہے اسی
صلى الله
قدر وہ خود بھی بڑا بنتا جاتا ہے۔رسول کریم علیہ نے چونکہ اپنی ذات کو مٹا دیا اور
چونکہ آپ نے اپنے نفس کی بجائے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو قائم کیا اس لئے خدا تعالیٰ
نے بھی آپ کو لا زوال بزرگی عطا کی۔کیونکہ جب انسانی وجود مٹ جائے تب خدا ہی

سيرة النبي علي
خدانظر آیا کرتا ہے۔47
جلد 4
پس صحیح طریق اختیار کرو اور یاد رکھو اللہ تعالیٰ کی محبت تمام نیکیوں کی جڑ ہے اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے
ے اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
سب چیزوں کی جڑ تقوی اللہ ہے باقی اللہ تعالیٰ کے نبی ، رسول، خلفاء، مجدد،
صدیق ، صلحاء اور اولیاء سب اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے ذرائع ہیں۔ہمارا اصل مقصد
خدا تعالیٰ کی ذات ہے۔یہ بیوقوفی ہو گی اگر چھوٹے کی محبت کے لئے بڑے کی عظمت
کو قربان کر دیا جائے۔پس جلوس میں تصنع نہیں ہونا چاہئے ، سادگی اور اخلاص ہونا
چاہئے۔مجھے اس وقت یاد نہیں مگر کئی شعر ایسے پڑھے جاتے ہیں جن میں شرک کی بو
ہوتی ہے ان کا پڑھنا ہرگز درست نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام پڑھو۔در مشین وغیرہ میں سے کچھ حصوں کا انتخاب کر لو۔اس میں ضرور مشکلات بھی پیدا ہوں
گی۔مثلاً یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظمیں لڑکوں کو یاد کرانی پڑیں گی۔لیکن
اس کے مقابلہ میں جو فائدہ ہے وہ بہت بڑا ہے۔اس سے نہ صرف ظاہری لحاظ سے
لوگوں پر عمدہ اثر پڑے گا اور وہ رسول کریم علیہ کے کمالات سے واقف ہوں گے بلکہ
باطنی طور پر بھی فائدہ ہوگا۔اور لوگوں کے دلوں میں خیال پیدا ہو گا کہ ہم بھی ایسے
صلى الله
صلى الله
اشعار لکھیں جن سے رسول کریم علیہ کے حالات لوگوں کے سامنے آئیں۔ایک نعت
کہنے کا پرانا طریق تھا۔اور وہ یہ کہ اشعار میں ذکر کیا جاتا رسول کریم ﷺ کا ناک ایسا
خوبصورت تھا ، کان ایسے تھے، رنگ ایسا تھا، قد ایسا تھا۔اس سے غیر مسلموں میں
مسلمانوں کو سوائے ندامت کے اور کچھ حاصل نہ ہو سکتا تھا۔مجھے یاد ہے میں ایک دفعہ
کہیں باہر گیا تو ایک ہندو مجھ سے ملنے آیا۔اس نے مجھے اس قدر شرمندہ کیا کہ میں
پانی پانی ہو گیا۔اور گو وہ غیر احمدیوں کا طریق عمل تھا مگر مسلمان ہونے کے لحاظ سے
مجھے سخت ندامت ہوئی۔وہ کہنے لگا مجھے ایک ایسے بندہ کی تلاش تھی جو مجھے خدا تک

سيرة النبي علي
48
جلد 4
صلى الله
پہنچائے۔اس غرض کے لئے میں مختلف مذاہب کے لوگوں کے پاس گیا۔اسی دوران
میں جب رسول کریم ﷺ کے حالات معلوم کرنے کے لئے میں مجالس مولود میں پہنچا
تو میری حیرت کی کوئی حد نہ رہی۔اس کے بعد اس نے وہاں کا ایسا گندہ نقشہ کھینچا کہ
میں شرم کے مارے پانی پانی ہو گیا۔کہنے لگا مجھے وہاں بتایا جانے لگا کہ آپ کی زلفیں
ایسی تھیں، آنکھیں ایسی خوبصورت تھیں، قد اس قسم کا تھا، رنگ اس طرح کا تھا۔بھلا
مجھے ان باتوں سے کیا۔اس نے ان باتوں کو اس طرح بنا بنا کر پیش کیا کہ میری
آنکھیں اس کے سامنے جھک گئیں۔اس کی وجہ کیا تھی؟ یہی کہ لوگوں کے دل میں
رسول کریم علیہ کی اصل محبت نہیں رہی۔اگر وہ آپ کے حالات پڑھتے ، قرآن مجید
پر غور کرتے تو وہ ان باتوں کی طرف کبھی نہ جاتے۔مگر چونکہ حالات معلوم کرنے اور
قرآن مجید پر غور کرنے میں محنت صرف کرنی پڑتی ہے۔مگر یہ معلوم کرنا اور یاد رکھنا
بالکل آسان ہے کہ آپ کا رنگ سفید تھا داڑھی گھنی تھی اس لئے انہی کو بیان کرنا شروع
کر دیا۔یا رسول کریم ﷺ کے متعلق اس قسم کی من گھڑت کہانیاں سنانی شروع کر دیں
کہ ایک گوہ آئی اور اس نے آپ کو سجدہ کیا یا درخت اور پتھر آپ کے سامنے سر بسجو د ہو
گئے۔ایسی کہانیاں چونکہ بچوں تک کو بھی جلد یاد ہو جاتی ہیں اس لئے لوگوں نے رسول کریم
کے فضائل اسی رنگ میں بیان کرنے شروع کر دیئے۔چنانچہ دیکھ لو کسی بچے کو
قرآن مجید کی کسی آیت کی تفسیر سمجھاؤ۔وہ سن لے گا لیکن جب اس سے پوچھا جائے کہ
کیا سنا؟ تو کہے گا یاد نہیں۔لیکن اسے کوئی کہانی سنا دو اور تیسرے دن سننا چاہو تو ایک
ایک حرف سنا دے گا۔چونکہ رسول کریم ع کی قربانیاں، آپ کے اخلاق اور آپ
کی پاکیزہ زندگی کے واقعات معلوم کرنے کے لئے محنت کی ضرورت تھی اور کہانیاں
بیان کرنا اور یا د رکھنا آسان تھا اس لئے لوگوں نے کہانیاں اور قصے بیان کرنے شروع
کر دیئے۔پس یہ لوگوں کی سستی اور کوتاہی کا ثبوت ہے، رسول کریم ﷺ کی محبت
نہیں۔اگر ہم بھی رسول کریم ﷺ کے متعلق اسی قسم کی باتوں میں الجھ جائیں اور

آج 10 میں سے 10 باقی