سیرة النبیﷺ کے جلسوں کے متعلق اہم ہدایات
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم), حصہ 2
سيرة النبي علي
49
جلد 4
صلى الله
قرآن مجید سے معارف اور نئے نئے علوم نکالنے اور رسول کریم علیہ کے حقیقی فضائل
بیان کرنے کی طرف توجہ نہ کریں تو کس قدر افسوس ناک بات ہوگی۔رسول کریم ﷺ
کے متعلق اگر یہ بیان کیا جائے کہ آپ کا رنگ کیسا تھا تو چونکہ رنگ نہیں بدلتا اس لئے
اتنا جاننا ہی کافی ہوتا ہے کہ آپ کا رنگ کالا تھا یا گورا۔لیکن معارف چونکہ زمانے کے
تغیر کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں اور ان کے متعلق محنت کرنی پڑتی ہے اس لئے لوگ
اس طرف آنے سے جی چراتے ہیں۔یا مثلاً یہ امر کہ رسول کریم ﷺ کے بال کندھوں
سے اونچے تھے یا نیچے ایک معمولی بات ہے ہر شخص اسے ایک دفعہ بھی سن لے تو یا د رکھ
سکتا ہے۔لیکن یہ کہ آپ نے کس کس رنگ میں قربانیاں کیں ، بنی نوع انسان سے آپ
کے تعلقات کس قسم کے تھے ، پھر بنی نوع انسان کے علاوہ ہر فرد سے آپ کا علیحدہ
علیحدہ سلوک تھا، زید کا بھی آپ سے تعلق تھا۔اور اگر ہم غور کریں گے تو ہمیں معلوم
ہوگا کہ رسول کریم ﷺ نے اس کے لئے بھی کچھ قربانیاں کی ہیں۔اسی طرح ہر صحابی
کے متعلق غور کیا جا سکتا ہے اور نئی نئی باتیں نکالی جا سکتی ہیں۔پھر اگر ہم دیکھیں کہ
رسول کریم ﷺ نے کس طرح انسانی فطرت کی گہرائیوں کا مطالعہ کر کے دعائیں
سکھائی ہیں۔اور اس مضمون کے ماتحت قرآن مجید پر غور کیا جائے تو سینکڑوں مضامین
سامنے آنے شروع ہو جائیں گے۔غرض اس طریق کے ماتحت کام کرو۔اور جب شعر
پڑھو تو اچھے شعر پڑھو۔اسی طرح اگر خود اشعار بناؤ تو اچھے اشعار بناؤ۔پرانے لوگوں میں سے بھی بعض نے رسول کریم ﷺ کی مدح میں نہایت اچھے
اشعار کہے ہیں۔اگر ہم ان سے بھی فائدہ اٹھالیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔میں نے اب
کی دفعہ سیرت النبی کے جلسہ کی آمد سے دو دن پہلے یہ بات سنا دی ہے۔اب بھی اگر
جلوس میں اس قسم کے اشعار پڑھے گئے یا تختوں پر مجھے لکھے نظر آگئے تو میں
جھنڈے وہیں رکھوا لوں گا اور ایسے لوگوں کو جلوس سے الگ کرا دوں گا کیونکہ یہ
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی ہتک کرنے والی بات ہے۔آپ کا اصل مقصد تو حید کا قیا
سيرة النبي علي
50
جلد 4
تھا۔اس پر جتنا جی چاہے زور دو۔مگر توحید کے صرف یہ معنے نہیں ہوتے کہ اللہ ایک
ہے۔اگر پتھر ایک ہو تو کیا یہ بڑی خوبی کی بات سمجھی جاسکتی ہے؟ اس کے معنے یہ ہیں کہ
دنیا کے تمام حسن اس ایک خدا کے سامنے بیچ ہیں۔جب اس کے سامنے اچھی۔اچھی چیز بھی جاتی ہے تو ماند پڑ جاتی ہے اور اکیلا خدا ہی نظر آتا ہے۔پس ایک ہونے کا
یہ مفہوم ہے کہ وہ تمام صفاتِ حسنہ میں منفرد ہے اور ساری چیزیں اس کے سامنے پھیکی
پڑ جاتی ہیں۔یہی وہ مفہوم ہے جسے دنیا کے ذہن نشین کرنے کے لئے انبیاء آتے
ہیں۔جب اس مفہوم کو اپنے دل میں بٹھاؤ گے تو اللہ تعالیٰ کی محبت تمہارے دل میں
قائم ہوگی اور اس کا قرب تمہیں حاصل ہوگا۔پس یاد رکھو تمام ترقیات کا گر توحید ہے۔اللہ تعالیٰ کے حسن کو ایسے رنگ میں
ظاہر کرنا کہ باقی تمام حسن اس کے سامنے بے حقیقت ہو جائیں اسی طرح جس طرح
سورج کے سامنے ستارے ماند پڑ جاتے ہیں اور نظروں سے غائب ہو جاتے ہیں بلکہ
اس سے بھی زیادہ۔یہ توحید کا مفہوم ہے۔یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ باقی چیزیں معدوم
ہو جاتی ہیں کیونکہ جسے خدا نے بنایا وہ معدوم کیسے ہوسکتا ہے۔مگر خدا تعالیٰ کا حسن اس
قدر ظاہر ہو کہ باقی تمام حسن ماند پڑ جائیں اور سوائے اللہ تعالیٰ کے حسن کے اور کوئی
حسن نظر ہی نہ آئے یہی تو حید ہے۔اور جس وقت یہ مقام حاصل ہو جاتا ہے اُس
وقت انسان کا دل کسی انسان کی محبت کے لئے فارغ نہیں ہوسکتا۔یہ تعلیم ہے اسے دنیا
کے سامنے پیش کرو۔رسول کریم ﷺ کی وہ قربانیاں ظاہر کرو اور آپ کی ان خدمات
کو پیش کرو جو آپ نے نوع انسان کے لئے کیں۔ورنہ اگر یوں کرو گے تو ہندوؤں
کے بازار میں سے گزرتے ہوئے یا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ کہو گے تو وہ سمجھیں گے یہ
صلى
الله
پاگل ہو گئے ہیں۔لیکن اگر تم یہ بیان کرو گے کہ غیر قوموں پر رسول کریم ﷺ نے کیا
کیا احسانات کئے تو وہ بے اختیار آپ کے مداح ہو جائیں گے۔تو تم تجربہ کر کے دیکھ
لو کہ ان میں سے کون سا رسول کریم ﷺ کی محبت پیدا کرنے والا نسخہ ہے۔تمہیں معلوم
سيرة النبي علي
51
جلد 4
ہوگا کہ قربانیاں، پاکیزگی اور اخلاق ہی ایسی چیز ہیں جن سے محبت پیدا ہوسکتی ہے نہ
کہ يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ کہنے سے۔پس صحیح طریق اختیار کرو۔قادیان والوں پر زیادہ
ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ یہ ہر وقت دین کی باتیں سنتے رہتے ہیں۔میں امید کرتا
ہوں کہ اس دفعہ جلوس میں زیادہ عمدگی سے کام کیا جائے گا اور کوئی ایسا طریق اختیار
نہیں کیا جائے گا جس میں تما شا ہو یا مشرکانہ رنگ پایا جاتا ہو۔“
صلى الله
صلى الله
(الفضل 10 دسمبر 1933 ء)
1 بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي علة باب قول النبي علية سدوا الابواب الا
باب ابی بکر صفحہ 613 حدیث نمبر 3654 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
2:بخاری کتاب الجنائز باب مایکره من اتخاذ المساجد على القبور صفحہ 212 حدیث نمبر
1330 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
صلى الله
3 بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي علة باب قول النبي علي لو كنت متخذا خليلا
صفحہ 615 حدیث نمبر 3668 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
:4 البقرة: 187