رحمة لّلعٰلمین

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
42
52
رحمة للعالمين عالي
حضرت مصلح موعود کا یہ مضمون 26 نومبر 1933ء کے الفضل خاتم النبین نمبر میں
شائع ہوا۔آپ تحریر فرماتے ہیں:۔انسانی دماغ بھی اللہ تعالیٰ نے عجیب قسم کا بنایا ہے۔کئی کئی حالتوں میں سے وہ
گزرتا ہے۔ایک وقت فلسفہ کے دلائل اسے الجھا رہے ہوتے ہیں تو دوسرے وقت
وجدان کی ہوائیں اسے اڑا رہی ہوتی ہیں۔ایک وقت علم کے غوامض اسے نیچے کی طرف
کھینچ رہے ہوتے ہیں تو دوسرے وقت عشق کی بلندیاں اسے اوپر کو اٹھا رہی ہوتی ہیں۔انہی حالتوں میں سے ایک حالت مجھ پر طاری تھی۔میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی پر غور کر رہا تھا میری عقل اس کی حد بندی کرنا چاہتی تھی کہ میرا دل میرے
ہاتھوں سے نکلنے لگا۔اس بحر نا پیدا کنار کی شناوری نے میری فکر کوسب قیود سے آزاد
کر دیا اور وہ زمانہ اور مکان کی قید سے آزاد ہو کر اپنی ہمت اور طاقت سے بڑھ کر
پرواز کرنے لگا۔آسمان کیلئے رحمت میری نگاہ آسمانوں کی طرف گئی اور میں نے روشن سورج
اور چمکتے ہوئے ستاروں کو دیکھا وہ کیسے خوش منظر تھے ، وہ
کیسے دل لبھانے والے تھے ، ان کی ہر ہر شعاع محبت کی چمک سے درخشاں
تھی۔یوں
معلوم ہوتا تھا جیسے جھلملیوں سے کوئی معشوق محو نظارہ ہے۔میرا دل اس نظارہ کو دیکھ کر
جیتاب ہو گیا۔مجھے اس روشنی میں کسی کی صورت نظر آتی تھی، کسی ازلی ابدی معشوق کی
جو سب حسنوں کی کان ہے۔مجھ پر بالکل اسی کی سی حالت طاری تھی جس نے کہا ہے
جلد 4

سيرة النبي علي
53
جلد 4
گیا
ے چاند کو کل دیکھ کر میں سخت بیکل ہو
کیونکہ کچھ کچھ تھا نشاں اُس میں جمال یار کا
نہ معلوم میں اس خیال میں کب تک محو رہتا کہ میں نے عالم خیال میں دیکھا
سورج کی روشنی زرد دھیمی پڑنے لگی ، چاند اور ستارے مٹتے ہوئے معلوم ہونے لگے۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہ وجود جو ان کی چمک دمک کا باعث تھا ناراض ہو کر پیچھے ہٹ
گیا ہے اور جھروکہ جھانکنے والے کے چہرہ کے نور سے محروم ہو گیا ہے۔وہ زندہ نظر
آنے والے گرے بے جان مٹی کے ڈھیر نظر آنے لگے۔میں نے گھبرا کر ادھر اُدھر
دیکھا کہ یہ کیا ہونے لگا ہے کہ میری نظر نیچے کی گہرائیوں میں اپنے ہم جنس انسانوں پر
پڑی۔میں نے دیکھا ہزاروں لاکھوں بظاہر عقلمند نظر آنے والے انسان سر کے بل
گرے ہوئے یا گھٹنے ٹیک کر بیٹھے ہوئے گڑ گڑا کر اور رو رو کر دعائیں کر رہے ہیں۔کوئی کہتا ہے اے سورج دیوتا! مجھ پر نظر کر، میرے اندھیرے گھر کو اپنی شعاعوں سے
منور کر، میری بیوی کی بے اولا د گود کو اولاد سے بھر دے اور میرے دشمنوں کو تباہ کر۔کوئی کہتا اے چند ماہا! میری تاریکی کی گھڑیوں کو اپنے نور سے روشن کر اور غموں اور
رنجوں کو ہمارے گھر سے دور کر۔کوئی کہتا اے ستارو! تم خوشیوں کا موجب اور میری
راحتوں کا منبع ہو۔اے زہرہ! تو محبت سے ہمارے گھروں کو بھر دے اور ہمارے
پیاروں کے دل ہماری طرف پھیر دے۔اور اے مریخ! تو ہم پر ناراض نہ ہو اور
مصیبتوں کی گھڑیاں ہم پر نہ لا ، اپنا غصہ ہمارے دشمنوں کی طرف پھیر دے۔میرا دل اس گھناؤنے نظارہ کو دیکھ کر سخت گھبرا گیا اور میں نے کہا انسان نے کیسی
خوبصورت چیزوں کو کیسا گھناؤنا بنا دیا ہے۔جب عاشق محبوب کے چہرے کی بجائے
اس کی نقاب سے عشق کرنے لگتا ہے، جب اس کے حقیقی حسن کو بھلا کر وہ اس کے
لباس کی زیبائش پر فریفتہ ہونے لگتا ہے تو محبوب اس لباس سے نکل جاتا ہے اور خالی
لباس عاشق کی طرف پھینک دیتا ہے کہ جا اور اسے دیکھا کر۔مگر وہی لباس جو معشوق

سيرة النبي عمال
54
جلد 4
کے جسم پر خوبصورتیوں کا مجموعہ نظر آتا تھا اب کیسا برا، کیسا بھڈ انظر آتا ہے۔میں نے
کہا یہی حال آسمان کے اجسام کا ہے جب تک ان میں ازلی ابدی محبوب کا چہرہ دیکھا
جائے وہ کیسے خوبصورت نظر آتے ہیں، کیسے شاندار، کیسے باعظمت۔اور جب خودان
کی ذات مقصود ہو جائے ان کی عظمت کس طرح برباد ہو جاتی ہے۔ہیئت دان کس
طرح بے رحمی سے ان کو چیر پھاڑ کر ایک دھاتوں کا تو وہ ایک گیسوں کا مجموعہ ثابت کر
دیتے ہیں۔میں نے اس خیال کے پیدا ہونے پر پہلے تو حسرت سے آسمانوں کی طرف
اور ان کے کھوئے ہوئے حسن کی طرف دیکھا اور پھر انسان اور اس کی گم شدہ عقل کی
طرف نظر کی۔میں اسی حال میں تھا کہ ایک نہایت دل کش ، نہایت سریلی آواز ، دلوں کو
مسحور کر دینے والی ، افکار کو اپنا لینے والی میرے کانوں میں پڑی۔اس نے پر جلال و
شاندار لہجہ سے کہا نہ سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو بلکہ صرف اللہ کو جو ایک ہی ہے اور جس
کا قبضہ ان سب فلکی اجرام پر اور دوسری چیزوں پر ہے سجدہ کرو 1۔اور یاد رکھو کہ اس نے
سورج کو بھی پیدا کیا ہے اور چاند کو بھی اور ستاروں کو بھی اور یہ سب اس کے ایک ادنیٰ
اشارے کے تابع ہیں اور خادم ہیں۔یادرکھو کہ وہی پیدا کرتا اور اسی کا حکم چلتا ہے۔وہ آواز کیسی مؤثر کیسی موہ لینے والی تھی۔زمین کی حالت یوں معلوم ہوئی جیسے
کسی پر قشعرير 20 آ جاتا ہے۔انسان یوں معلوم ہوا جیسے سوتے ہوئے جاگ پڑتے
ہیں ، ندامت، شرمندگی اور حیا کے ساتھ ٹمٹماتے ہوئے چہروں کے ساتھ لوگ اٹھے اور
اپنے پیدا کرنے والے کے آگے جھک گئے۔آسمان پھر خوبصورت نظر آنے لگا، از لی
ابدی معشوق نے پھر سورج، چاند اور ستاروں کی جھلملیوں میں سے دنیا کو جھانکنا
شروع کیا، پھر دنیا کا ذرہ ذرہ جلال الہی کا مظہر بن گیا، ہیئت دانوں کے سب
استدلال اور سب دلیلیں حقیر نظر آنے لگیں ، صاحب دل بول اٹھے تم اپنی گیسوں اور
دھاتوں کے نظریوں کو اپنے گھر لے جاؤ۔تم چھلکے کو تو دیکھتے ہو مغز پر نگہ نہیں ڈالتے۔تم
ان دھاتوں کے طوماروں اور گیسوں کے مجموعوں کے پیچھے نہیں دیکھتے کس کا حسن

سيرة النبي عمال
55
جلد 4۔چمک رہا ہے؟ کس کا ہاتھ کام کر رہا ہے؟ میں نے دیکھا چاند کی وہ بے نور مٹی بھی جسے
ہیئت دان کہتے ہیں کہ ہزاروں سال کے تغیرات کے ماتحت مردہ ہو چکی ہے خوشی سے
چمک رہی تھی۔اسے اس سے کیا کہ وہ سرد ہے یا گرم، نیم مردہ ہے یا زندہ، اس کا ذرہ
ذرہ تو اس خوشی سے دمک رہا تھا کہ وہ اب سے آيَةٌ مِّنْ آیتِ اللهِ کہلائے گا۔کسی چیز
نے میرے دل میں ایک چٹکی لی اور میں نے ایک آہ بھری۔پھر میں نے کہا یہ آواز تو
ان اجرام فلکی کیلئے ایک رحمت ثابت ہوئی۔فرشتوں کیلئے رحمت پھر میری نظر اور بھی بلند ہوئی اور میں نے عالم خیال میں
اوپر آسمانوں پر ایک مخلوق دیکھی جو نہایت خوبصورت
اور نہایت پاکیزہ تھی۔ان کے چہرے میں نے عالم کشف اور رویا میں دیکھے ہوئے
تھے۔میں نے عالم خیال میں بھی ان کی ویسی ہی شکل دیکھی اور مجھے نہایت بھولے
بھالے وجود نظر آئے ، لطیف اجسام کے جن کو صرف روحانی آنکھ دیکھ سکتی ہے، پاکیزہ
صورت اور پاکیزہ سیرت محنتی اور کام کرنے والے، ایسے کہ ان کو وقت کے آنے
جانے کا کچھ علم ہی نہ ہوتا، ان کا ہر لحظہ گویا آقا کی خدمت کے لئے رہن تھا ، وہ مشینیں
تھیں جو مالک کے اشارہ پر چلتی ہیں مگر میں نے اپنی فکر کی آنکھ سے دیکھا کہ ان کے
خوبصورت چہروں پر افسردگی کے آثار تھے۔ان کی تازگی میں بھی ایک جھلک پژمردگی
کی تھی۔میں نے اس کے سبب کی تلاش کی مگر آسمان پر کوئی بات مجھے نظر نہ آئی جو اس
کا موجب ہوتی۔ان کا آقا ان سے خوش تھا اور وہ اپنے آقا سے خوش۔پھر ان کی
افسردگی کا کیا باعث تھا؟ میں نے پھر زمین پر نظر کی اور ایک دل دہلانے والا نظارہ
دیکھا۔میں نے بلند عمارتیں دیکھیں جو ان فرمانبردار روحوں کے نام پر بنائی گئی تھیں
میں نے ان میں ان کے مجسمے دیکھے جن کی لوگ پوجا کر رہے تھے۔میں نے بھاری
بھر کم جسموں والے بڑے بڑے جُوں والے لوگ دیکھے جو نہایت سنجیدہ شکل بنائے
ہوئے یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ گویا سب دنیا کا علم سمٹ کر ان کے دماغوں میں جمع ہو گیا

سيرة النبي علي
56
جلد 4
ہے اپنے گرد و پیش بیٹھے ہوئے لوگوں کو اس لہجہ میں کہ گویا وہ ایک بڑے راز کی بات
انہیں بتا رہے ہیں ایسی بات کہ جسے دوسرے لوگ عمر بھر کی جستجو اور بیسیوں سال کی تپتیا
کے بعد بھی حاصل نہیں کر سکتے یہ کہہ رہے تھے کہ فرشتے اصل میں خدا کی بیٹیاں ہیں 3
اور جو کام خدا تعالیٰ سے کرانا ہو اس کا بہترین علاج یہ ہے کہ ان خدا کی بیٹیوں کو قابو
میں کیا جائے اور وہ بزعم خود ایسی عبادتیں جن سے فرشتے قابو آتے ہیں لوگوں کو بتا
رہے تھے۔لوگوں کے چہرے خوشی سے جگمگا رہے تھے اور ان کے دل ان علم روحانی کا
خزانہ لٹانے والوں پر قربان ہو رہے تھے۔پھر میری ایک اور طرف نگہ پڑی میں نے
دیکھا ویسے ہی جبوں والے کچھ اور لوگ اپنے عقیدت مندوں کے جھرمٹ میں ایک
کنویں کے پاس کھڑے ہوئے کچھ راز و نیاز کی باتیں کر رہے تھے۔وہ انہیں بتا رہے
تھے جس طرح ایک گہرا راز بتایا جاتا ہے کہ اس کنویں میں ہاروت و ماروت دوفرشتے
ایک فاحشہ سے عشق کرنے کے جرم میں قید کئے گئے تھے۔کچھ جُبہ پوش تو اصرار کر رہے
تھے کہ وہ اب بھی اس جگہ قید ہیں اور بعض تو یہاں تک کہتے تھے کہ ان کے کسی استاد نے
ان کو الٹا لٹکے ہوئے دیکھا بھی ہے جسے سن کر کئی عقیدت مندوں کے جسم پر پھریری
آجاتی تھی۔تب مجھے معلوم ہوا کہ انسانی گناہ نے فرشتوں کو بھی نہیں چھوڑا۔میں اسی
حیرت میں تھا کہ میں نے پھر وہی آواز دلکش، مؤثر ، شیریں آواز ، محبت اور جلال کی
ایک عجیب آمیزش کے ساتھ بلند ہوتی ہوئی سنی۔اس نے کہا فرشتے خدا کے بندے ہیں
نہ کہ بیٹیاں 4 اور وہ پوری طرح اس کے فرمانبردار ہیں۔کبھی بھی اس کے احکام کی
نافرمانی نہیں کرتے 5۔لوگوں میں پھر بیداری پیدا ہوئی۔بہت سے لوگ خواب غفلت
سے چونکے اور اپنے پہلے عقائد پر شرمندہ اور نادم ہوئے۔کئی اونچی عمارتیں جو خدا کی
بیٹیوں کے نام سے کھڑی کی گئی تھیں گرا دی گئیں اور ان کی جگہ خدائے واحد و قہار کی
عبادت گاہیں کھڑی کی گئیں۔وہ کنویں جو فرشتوں کے گناہوں کی یادگار تھے اجاڑ
ہو گئے۔زائرین نے ان کی زیارت ترک کر دی۔میں نے دیکھا فرشتے خوش تھے۔گویا

سيرة النبي م
57
جلد 4
ان کے لباسوں پر گندے چھینٹے پڑ گئے تھے جسے دھونے والے نے دھو دیا۔میرے دل سے
پھر ایک آہ نکلی اور میں نے کہا یہ آواز ان فرشتوں کے لئے بھی ایک رحمت ثابت ہوئی۔زمانہ کے لئے رحمت میری نظر یہاں سے اٹھ کر زمانہ کی طرف گئی۔میں نے کہا
وقت کتنا لمبا ہے؟ کب سے یہ فرشتے کام کر رہے ہیں؟
کب سے سورج اور اس کے ساتھ کے سیارے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں؟ کون بتا
سکتا ہے کہ زمانہ جو کچھ بھی ہے اس نے کس قدر تغیرات دیکھے ہیں؟ کس طرح اور کب
سے یہ خوشی اور غم کا پیمانہ بنا رہا ہے؟ اگر وہ جاندار شے ہوتا تو ایک بے اندازہ زمانہ
تک اللہ کی مخلوق کی خدمت میں لگا رہنے پر اسے کسی قد رفخر ہوتا۔میں اسی خیال میں تھا
کہ مجھے زمانہ کے چہرہ پر بھی دو داغ نظر آئے۔مجھے کچھ لوگ یہ کہتے ہوئے سنائی
دیے کہ زمانہ غیر فانی ہے، زمانہ خدا تعالیٰ کی طرح ازلی ابدی ہے۔اور کچھ لوگ یہ
کہتے سنائی دیئے کہ زمانہ ظالم ہے اس نے میرا فلاں رشتہ دار مار دیا زمانہ برا ہے اس
نے مجھ پر فلاں تباہی وارد کر دی۔میں نے کہا اگر زمانہ زندہ شے ہوتی تو وہ ان کی
باتوں کوسن کر ضرور ملول ہوتا۔مگر معا وہی آواز پھر بلند ہوئی اس نے کہا جو لوگ یہ کہتے
ہیں کہ زمانہ ہمارے آدمیوں کو مارتا اور تباہ کرتا ہے یا وہ خدا ہے، غلط کہتے ہیں 6۔انہیں حقیقت کا کچھ علم نہیں۔مارنا اور جلانا تو خدا تعالیٰ کا کام ہے۔وہ جب تک کسی چیز
کو عمر دیتا ہے وہ قائم رہتی ہے اور زمانہ اس کے ساتھ بمنزلہ ایک کیفیت کے رہتا ہے
اور پھر اس نے کہا زمانہ کیا ہے؟ خدا تعالیٰ کی صفات کا ایک ظہور ہے۔پس تم جو اسے
گالیاں دیتے ہو در حقیقت خدا تعالیٰ کو گالیاں دیتے ہو۔میرا دل اس آواز والے کے
اور بھی قریب ہو گیا اور میں نے محبت بھرے دل سے کہا کہ یہ آواز تو زمانے کے لئے
بھی رحمت ثابت ہوئی۔زمین کے لئے رحمت زمانہ سے ہٹ کر میری نگہ کرہ ارض پر پڑی۔میں نے کہا
ہماری دنیا دوسرے کروں سے کچھ کم خوبصورت نہیں بلکہ

سيرة النبي عمال
58
جلد 4
بظاہر زیادہ ہے کیونکہ وہاں سے تو صرف روشنی آتی ہے اور یہاں روشنی کے علاوہ قسم قسم
کے سبزے اور رنگ رنگ کے نظارے اور پھولوں سے ڈھنپی ہوئی بلند پہاڑیاں اور
کلیلیں کرتی ہوئی ندیاں اور اچھلتے ہوئے چشمے اور سایہ دار وادیاں اور پھلوں سے
لدے ہوئے درخت اور پھولوں سے اٹی ہوئی جھاڑیاں اور لہلہاتے ہوئے کھیت اور
غلوں سے بھرے ہوئے کھلیان اور چہچہاتے ہوئے پرندے اور ناز و رعنائی سے
بھاگتے ہوئے چوپائے اور نہ معلوم کیا کیا کچھ بھرا پڑا ہے۔مجھے اس وقت زمین کچھ
ایسی خوبصورت نظر آئی کہ درندوں اور وحوش اور سانپوں اور بچھوؤں اور دوسرے
زہر یلے کیڑوں اور مچھروں اور طاعون کے چوہوں تک میں مجھے خوبصورتی ہی
خوبصورتی نظر آنے لگی۔میں نے خیال کیا کہ شیر بے شک وحشی جانور ہے اور کبھی کبھی
انسانوں کو چیر پھاڑ کر کھا جاتا ہے لیکن اگر شیر نہ ہوتا تو شیر افگن کہاں سے پیدا ہوتے۔اگر بہادر شیر انسانوں کی بہادری کی آزمائش کے لئے نہ ہوتا تو بہادری کی آزمائش کا
یہی ذریعہ رہ جاتا کہ لوگ بنی نوع انسان پر حملہ کر کے اپنی شجاعت کی آزمائش کرتے
اور یہ جانور تو زندہ ہی نہیں مر کر بھی ہمارے کام آتا ہے اس کی چربی اور اس کے ناخن
اور اس کی کھال علاجوں اور زینت و زیبائش میں کیسی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔مجھے سانپ کے زہر سے زیادہ اس کے گوشت کے فوائد نظر آنے لگے اور میں
نے کہا کہ اگر سانپ نہ ہوتا تو ہمارے اطبا قرص افعی کہاں سے ایجاد کرتے۔اور اگر
بچھو نہ ہوتا تو یہ گردوں کی پتھریوں کے مریض آپریشن کے بغیر کس طرح آرام پاتے۔میں نے مچھر کو صرف کثرتِ رطوبت کا ایک الارم پایا۔بیچارا چھوٹا سا جانور کس طرح
رات دن ہمیں بیدار کرتا اور بتاتا ہے کہ گھر میں نالیاں گندی رہتی ہیں، شہر کی بدروئیں
میلے سے بھری رہتی ہیں، لوگ پانی جیسی نعمت یونہی ضائع کر رہے ہیں۔غرض رات
دن ہمیں اپنے فرض سے آگاہ کرتا رہتا ہے۔جب ہم ہوشیار ہی نہیں ہوتے اور ستی کا
دامن نہیں چھوڑتے تو بیچارہ غصہ میں آ کر کاٹتا ہے۔بیماری اتنی مچھر سے پیدا نہیں

سيرة النبي علي
59
جلد 4
ہوتی جتنی کثرتِ رطوبت سے ، جتنی گندی نالیوں کے تعفن سے، بد روؤں کی
غلاظت اور بے احتیاطی سے پھینکے ہوئے پانیوں سے۔غرض مجھے ہر شے میں اس
کے پیدا کرنے والے کا حُسن نظر آنے لگا۔ہر ذرہ میں ازلی ابدی محبوب کی شکل نظر
آنے لگی۔مگر ناگاہ میری نظر آبادیوں کی طرف اٹھ گئی اور میں نے دیکھا کہ لوگ
ہاڑیوں ، درختوں ، پتھروں ، دریاؤں ، جانوروں کے آگے سجدے کر رہے ہیں اور مغز
کو بھول کر چھلکے پر فدا ہورہے ہیں۔میری طبیعت منفض 7 ہوگئی اور میرا دل متنفر ہو گیا
اور مجھے شیر، سانپ ، بچھو تو الگ رہا مصفی پانی میں بھی لاکھوں کیڑے نظر آنے لگے اور
سبزہ زار مرغزاروں سے بھی سڑے ہوئے سبزے کی دماغ سوز بو آنے لگی اور میں
نے دیکھا کہ یہ زمین تو ایک دن رہنے کے قابل نہیں۔مجھے یوں معلوم ہوا گویا یہاں
کی ہر شے مردہ ہے اور اس کے نظارے ایک بدکار بڑھیا کی مانند ہیں کہ باوجود
ہزاروں بناوٹوں اور تزئینوں کے اس کی بدصورتی اور بدسیرتی چھپ نہیں سکتی۔مگر میں
اسی حالت میں تھا کہ پھر وہی آواز بلند ہوئی ، پھر وہی شیریں دل میں چبھ جانے والی
آواز اونچی ہوئی اور اس نے کہا کہ یہ زمین اور جو کچھ اس میں ہے سب کچھ انسان کے
نفع کے لئے پیدا کیا گیا ہے 8۔اس کے پہاڑ اور اس کے دریا اور اس کے چرند اور
اس کے پرند اور اس کے میوے اور اس کے غلے سب کا مقصود یہ ہے کہ انسان کے
اعمال میں تنوع پیدا ہو اور وہ ان امانتوں کے بہترین استعمال سے اپنے پیدا کرنے
والے کا قرب حاصل کرے۔اس زمین کی اچھی نظر آنے والی اور بظاہر بری نظر آنے
والی سب اشیاء انسان کے لئے آزمائش ہیں۔پس مبارک ہے وہ جو ان سے فائدہ
اٹھاتا ہے اور اپنے پیدا کرنے والے کا قرب حاصل کرتا ہے۔اس آواز کا بلند ہونا تھا
کہ یوں معلوم ہوا گویا اس دنیا کے ذرہ ذرہ کے سر پر سے بوجھ اتر گیا۔یہی جہان
ایک جنت نظر آنے لگا اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اگلے جہان کی جنت اس جنت کا ایک
تسلسل ہے اور کچھ بھی نہیں۔بہت سے لوگ جنہوں نے اس آواز کو سنا اپنی غلطیوں

سيرة النبي علي
60
جلد 4
سے پشیمان ہو کر شرک و بدعت سے تو بہ کر کے اپنے پیدا کرنے والے کی طرف دوڑ
پڑے۔پھر دنیا خدا کے جلال کا ظہور گاہ بن گئی۔پھر کسی کی تجلیاں اس میں نظر آنے
لگ گئیں اور میں نے ایک آہ بھر کر کہا کہ یہ آواز ہماری زمین کے لئے بھی رحمت
ثابت ہوئی۔انسانیت کے لئے رحمت جب میں نے تمام مخلوقات میں سے انسان کی
عبادتوں کو دیکھا اور اس کی غلطیوں کے ساتھ اس کی
تو بہ پر نظر کی اور اس کی ناکامیوں کے ساتھ اس کی متواتر جدوجہد کا معائنہ کیا تو میرا
دل خوشی سے اچھل پڑا اور میں نے کہا اس خوبصورت دنیا میں ایسی اچھی مخلوق کیسی بھلی
معلوم دیتی ہے، کس طرح دل کھینچتی ہے۔مگر جب میں اس سرور سے متکلیف ہو رہا تھا
یکدم میری نگہ چند لوگوں پر پڑی جنہوں نے سیاہ جیتے پہن رکھے تھے ، جن کی بڑی بڑی
داڑھیاں اور موٹی موٹی تسبیجیں اور سنجیدہ شکلیں انہیں مذہبی علماء ثابت کر رہی تھیں ، ان
کے گرد ایک جم گھٹا تھا کثرت سے لوگ ان کی باتوں کو سنتے اور ان سے متاثر ہوتے
تھے۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ دنیا کے اکثر لوگ ان کی توجہ کا شکار ہو چکے ہیں اور ہور ہے
ہیں۔ان کے چہروں سے علم کے آثار ظاہر تھے اور ان کی باتوں سے درد اور محبت کی بو
آتی تھی۔انہوں نے لوگوں کو مخاطب کیا اور کہا کہ اے بد بخت انسانو! تم کیوں خوش
ہو؟ آخر کس امید پر تم جی رہے ہو؟ کیا تم کو اس جہنم کے گڑھے کی خبر نہیں جو تمہارے
آباء نے تمہارے لئے تیار کر رکھا ہے؟ وہ نہ بجھنے والی آگ جو گندھک سے بھڑک
رہی ہے، وہ تاریکی جس کے سامنے اس دنیا کی تاریکیاں روشنی معلوم ہوتی ہیں تمہارا
انتظار کر رہی ہے۔پھر تم کیوں خوش ہو؟ تم کس منہ سے نجات کے طالب ہو اور تمہارا
دل کس طرح اس کی تمنا کر سکتا ہے؟ تم نہیں سمجھتے کہ پاک اور نا پاک کا جوڑ نہیں؟ اور
ماضی کا بدلنا کسی کے اختیار میں نہیں ؟ تم میں سے کون ہے جو کہے کہ وہ پاک ہے؟ اور
خدا تعالیٰ سے ملنے کا مستحق ہے؟ اور تم میں سے کون ہے جو کہے کہ وہ پاک ہوسکتا ہے؟

سيرة النبي علي
61
جلد 4
کیونکہ شریعت پاک نہیں نا پاک کرتی ہے۔حکم فرمانبردار نہیں نا فرمان بناتا ہے۔کون
ہے جو تمام حکموں پر عمل کر سکتا ہے؟ اور جس نے ایک ادنی سے حکم کی بھی نافرمانی کی
وہ باغی بن گیا۔کیا عمدہ سے عمدہ شے کو ایک قطرہ ناپاکی کا ناپاک نہیں کر دیتا ؟ پھر تم
کس طرح خیال کر سکتے ہو کہ تم پاک ہو یا پاک ہو سکتے ہو؟ کیا تم کو یاد نہیں کہ تمہارے
باپ آدم نے گناہ کیا اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کو بھول گیا اور شیطان نے اس کو اور اس
کی بیوی حوا کو جو تمہاری ماں تھی ورغلایا اور گنہگار کر دیا ؟ 10 تم جو ان کی اولاد ہوکس
طرح خیال کر سکتے ہو کہ ان کے گناہ کے ورثہ سے حصہ نہ لو گے؟ کیا تم امید کرتے ہو
کہ ان کی دولت پر تو قابض ہو جاؤ اور ان کے قرضے ادا نہ کرو؟ ان کی نیکیاں تو تم کو
مل جائیں اور ان کے گناہ میں تم حصہ دار نہ بنو؟ اور جب گناہ تم کو ورثہ میں ملا ہے تو تم
اس ورثہ کی لعنت سے بچ کیونکر سکتے ہو؟ تم خیال کرتے ہو کہ خدا تعالیٰ تم کو معاف کر
دے گا ؟ نادانو ! تم کو یاد نہیں کہ وہ رحم کرنے والا بھی ہے اور عدل کرنے والا بھی ؟ اس
کا رحم اس کے عدل کے مخالف نہیں چل سکتا۔پس کیونکر ہوسکتا ہے کہ وہ تمہاری خاطر
اپنے عدل کو بھول جائے؟
میں نے دیکھا ان کی تقریروں میں مایوسی کی لہر اس قدر ز بر دست تھی کہ امیدوں
کے پہاڑ کو اڑا کر لے گئی۔جو چہرے خوشیوں سے ٹمٹما رہے تھے حرمان و یاس سے
پژمردہ ہو گئے۔دنیا اور اس کے باشندے ایک کھلونا اور وہ بھی شکستہ کھلونا نظر آنے
لگے مگر ذرا سانس لے کر ان علماء نے پھر گرج کر لوگوں کو مخاطب کیا اور کہا مگر تم مایوس
نہ ہو کہ جہاں تمہاری امیدوں کو توڑا گیا ہے وہاں ان کے جوڑنے کا بھی انتظام موجود
ہے اور جہاں ڈرایا گیا ہے وہاں بشارت بھی مہیا کی گئی ہے۔خدا کے عدل نے تم کو سزا
دینی چاہی تھی مگر اس کے رحم نے تم کو بچا لیا اور وہ اس طرح کہ اس نے اپنے اکلوتے
بیٹے کو دنیا میں بھیجا کہ تا وہ بے گناہ ہو کر صلیب پر لٹکایا جائے اور سچا ہو کر جھوٹا قرار
پائے۔چنانچہ وہ مسیح کی شکل میں دنیا میں ظاہر ہوا اور یہود نے اسے بلا کسی گناہ کے

سيرة النبي عمال
62
جلد 4
صلیب پر لٹکا دیا اور وہ تمام ایمان لانے والوں کے گناہ اٹھا کر ان کی نجات کا موجب
ہوا 11 پس تم اس پر ایمان لاؤ وہ تمہارے گناہ اٹھا لے گا۔اس طرح خدا کا عدل بھی
پورا ہوگا اور رحم بھی اور دنیا نجات پا جائے گی۔میں نے دیکھا کہ مایوسی پھر دور ہوگئی
اور لوگ خوشیوں سے اچھلنے لگے اور ساری دنیا نے ایسی خوشی کی جس کی نظیر پہلے کبھی
نہیں ملتی اور لوگ آئے اور صلیب کو جو اُن کی نجات کا موجب ہوئی روتے ہوئے
چمٹ گئے۔وہ بیتاب ہو کر کبھی اس کو بوسہ دیتے اور کبھی اس کو سینہ سے لگاتے اور ایک
دیوانگی کے جوش سے انہوں نے اس چیز کا خیر مقدم کیا۔لیکن میں نے دیکھا کہ اس
جوش کے سرد ہونے پر بعض لوگ سرگوشیاں کر رہے تھے اور آپس میں کہتے تھے کہ یہ تو
بے شک معلوم ہوتا ہے کہ گناہ سے انسان بچ نہیں سکتا لیکن امید کا پیغام کچھ سمجھ میں
نہیں آیا۔اگر خدا کے لئے عادل ہونا ضروری ہے تو اس کا بیٹا بھی ضرور عادل ہوگا اور
اگر گناہ گار کے گناہ کو معاف کرنا عدل کے خلاف ہے تو بے گناہ کو سزا دینا بھی تو عدل
کے خلاف ہے۔پھر کس طرح ہوا کہ خدا کے بیٹے نے دوسروں کے گناہ اپنے سر پر
لے لئے اور خدا نے اس بے گناہ کو پکڑ کر سزا دے دی ؟ پھر انہوں نے کہا کہ یہ بات
ہماری سمجھ میں نہیں آئی کہ موت کو تو گناہ کی سزا بتایا گیا تھا جب گناہ نہ رہا تو موت
کیونکر رہ گئی ؟ گناہ کے معاف ہونے پر موت بھی تو موقوف ہونی چاہئے تھی۔پھر بعض
لوگوں نے کہا کہ ہم سے تو اب بھی گناہ سرزد ہو جاتے ہیں۔اگر ورثہ کا گناہ دور ہو گیا
تھا تو گناہ ہم سے باوجود بچنے کی کوشش کے کیوں ہو جاتا ؟ جب بعض دوسروں نے ان
کو دلیری سے یہ کہتے ہوئے سنا تو انہوں نے کہا کہ ہم سے بھی اور ہم سے بھی ؟
پھر میں نے عالم خیال میں دیکھا کہ ان لوگوں نے کہا کہ خدا نے ہم کو کیوں پیدا
کیا؟ انسانیت جو اس قدر اعلی شے سمجھی جاتی تھی کیسی ناپاک ہے؟ کس طرح گناہ سے
اس کا بیج پڑا اور گناہ میں اس نے پرورش پائی اور گناہ ہی اس کی خوارک بنی اور گناہ ہی
اس کا اوڑھنا اور بچھونا ہوا۔ایسی ناپاک شے کو وجود میں لانے کا مقصد کیا تھا؟ یہ جنت

سيرة النبي علي
63
جلد 4
کیا شے ہے؟ اور کس کے لئے ہے؟ کیونکہ ہم کو تو مایوسی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا اور
دوزخ کے سوا کسی شے کی حقیقت معلوم نہیں ہوتی۔وہ انہی فکروں میں تھے کہ پھر وہی
شیریں اور مست کر دینے والی آواز جو کئی بار پہلے دنیا کے عقدے حل کر چکی تھی بلند
ہوئی۔پھر اس آواز کی صداؤں سے پُر کیف نغمے پیدا ہو کر دنیا پر چھا گئے۔پھر ہر شخص
گوش بآواز ہو گیا۔پھر ہر دل رجاء و امید کے جذبات سے دھڑ کنے لگا۔وہ آواز بلند
ہوئی اور اس نے دنیا کو اس بارہ میں طویل پیغام دیا جس کے مطلب اور مفہوم کو میں
اپنے الفاظ میں اور اپنی تمثیلات سے ادا کرتا ہوں۔اس نے کہا جو کسی کے دل میں
ناامیدی پیدا کرتا ہے وہ اس کے ہلاک کرنے کا ذمہ دار ہے 12۔ایمان کی کیفیت
خوف و امید کی چار دیواری کے اندر ہی پیدا ہوسکتی ہے اور وہ بھی تب جب امید کا پہلو
خوف پر غالب ہو۔پس جو امید کو دور کرتا ہے وہ گناہ کو مٹاتا نہیں بڑھاتا ہے اور خطرہ کو
کم نہیں زیادہ کرتا ہے۔آدم نے بیشک خطا کی لیکن وہ ایک بھول تھی 13۔دیدہ دانستہ
گناہ نہ تھا۔لیکن یہ بھی ضروری نہیں کہ باپ جو کچھ کرے بیٹے کو اس کا ورثہ ملے۔اگر
یہ ہوتا تو جاہل ماں باپ کے لڑکے ہمیشہ جاہل رہتے اور عالموں کے عالم۔مسلول
ماں باپ کے بچے ہمیشہ مسلول نہیں ہوتے نہ کوڑھیوں کے بچے ہمیشہ کوڑھی ہوتے
ہیں۔بعض باتوں میں ورثہ ہے اور بعض میں ورثہ نہیں اور جہاں ورثہ ہے وہاں بھی
خدا تعالیٰ نے ورثہ سے بچنے کے سامان پیدا کئے ہیں۔اگر ورثہ سے بچنے کے سامان نہ
ہوتے تو تبلیغ اور تعلیم کا مقصد کیا رہ جاتا ؟ کافروں کے بچوں کا ایمان لے آنا بتا تا ہے
کہ ایمان کے معاملہ میں خدا تعالیٰ نے ورثہ کا قانون جاری نہیں کیا۔اگر اس میں بھی
ورثہ کا قانون جاری ہوتا تو مسیح کی آمد ہی بے کار جاتی۔اس نے کہا کہ خدا تعالیٰ نے
انسان کو نیک طاقتیں دے کر پیدا کیا ہے پھر بعض انسان ان حالتوں کو ترقی دیتے ہیں
اور کامیاب ہو جاتے ہیں اور بعض ان کو پاؤں میں روند دیتے ہیں اور نامراد ہو جاتے
ہیں۔قانونِ شریعت بے شک سب کا سب قابل عمل ہے لیکن نجات کی بنیاد عمل پر نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی