رحمة لّلعٰلمین
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم), حصہ 2
سيرة النبي عليه
64
جلد 4
ایمان پر ہے جو فضل کو جذب کرتا ہے۔عمل اس کی تکمیل کا ذریعہ ہے اور نہایت ضروری
لیکن پھر بھی وہ تکمیل کا ذریعہ ہے اور ذریعہ کی کمی سے چیز کا فقدان نہیں ہوتا۔بیج سے
درخت پیدا ہوتا ہے لیکن پانی سے وہ بڑھتا ہے۔ایمان بیج ہے اور عمل پانی جو اُسے اوپر
اٹھاتا ہے۔خالی پانی سے درخت نہیں اُگ سکتا لیکن بیچ ناقص ہو اور پانی میں کسی قدر کمی
ہو جائے تب بھی درخت اُگ آتا ہے۔کسان ہمیشہ پانی دینے میں غلطیاں کر دیتے
ہیں لیکن اس سے کھیت مارے نہیں جاتے جب تک بہت زیادہ غلطی نہ ہو جائے۔انسانی
عمل ایمان کو تازہ کرتا ہے اور اس کی کمی اس میں نقص پیدا کرتی ہے لیکن اس کی ایسی
کمی جو شرارت اور بغاوت کا رنگ نہ رکھتی ہو اور حد سے بڑھنے والی نہ ہو ایمان کی
کھیتی کو تباہ نہیں کر سکتی اور شرارت و بغاوت بھی ہو تو خدا کا عدل تو بہ کے راستہ میں
روک نہیں۔عدل اس کو نہیں کہتے کہ ضرور سزا دی جائے بلکہ اس کو کہتے ہیں کہ بے گناہ
کو سزا نہ دی جائے۔پس گناہ گار کو رحم کر کے بخشا اللہ تعالیٰ کی صفت عدل کے مخالف
نہیں عین مطابق ہے۔اگر عدل کے معنی یہ ہوں کہ ہر عمل کی عمل کے برابر جزا ملے تو
بخشش اور نجات کے معنی ہی کیا ہوئے؟ اس طرح تو نہ صرف گناہ کا بخشا عدل کے
خلاف ہوگا بلکہ عمل سے زیادہ جزا دینا بھی عدل کے خلاف ہوگا۔کیونکہ عدل کے معنی
برابر کے ہیں۔اور اگر یہ صحیح ہو تو کسی شخص کو اس کی عمر کے برابر ایام کے لئے ہی نجات
دی جاسکتی ہے اور وہ بھی اس کے اعمال کے وزن کے برابر۔مگر اسے کوئی بھی تسلیم
نہیں کرتا۔پھر نہ معلوم خدا تعالیٰ کی رحمت کو اس مسئلہ سے کیوں محدود کیا جاتا ہے؟ اس
نے کہا خدا مالک ہے اور مالک کے لئے انعام اور بخشش میں کوئی حد بندی نہیں۔وہ
بیشک وزن کرتا ہے لیکن اس کا وزن اس لئے ہوتا ہے کہ کسی کو اس کے حق سے کم نہ
ملے نہ اس لئے کہ اس کے حق سے زیادہ نہ ملے مسیح بیشک بے گناہ انسان اور خدا کا
رسول تھا لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ وہ دوسروں کا بوجھ اٹھا لے گا۔قیامت کے دن ہر
شخص کو اپنی صلیب خود ہی اٹھانی ہوگی اور جو خود اپنی صلیب نہ اٹھا سکے گا وہ نجات بھی
سيرة النبي علي
65
جلد 4
نہ پاسکے گا۔سوائے اس کے کہ خدا کے فضل کے ماتحت اس کی بخشش ہو اور خدا تعالیٰ
خود کسی کا بوجھ اٹھا لے۔پس یہ مت کہو کہ انسان فطرتا ناپاک ہے ہاں وہ جو خدا کی دی
ہوئی خلعت کو خراب کر دے وہ ناپاک ہے ورنہ خدا کے بندے اس کے قرب کے
مستحق ہیں اور قرب پا کر رہیں گے۔میں نے دیکھا اس آواز کا بلند ہونا تھا کہ دلوں کی کھڑکیاں گھل گئیں۔خالق
اور مخلوق کے تعلقات روشن ہو گئے اور مایوسیاں امید سے بدل گئیں لیکن ساتھ ہی
خشیت الہی امید کے ہم پہلو آ کر بیٹھ گئی اور ہر غلط اتکال اور نامناسب استغنا کا
دروازہ بند ہو گیا۔جو ہمت ہار بیٹھے تھے وہ از سر نو شیطان سے آزادی کی جدو جہد میں
لگ گئے اور جو حد سے زیادہ امید لگائے بیٹھے تھے اور دوسروں پر اپنا بوجھ لادنے کی
فکر میں تھے انہوں نے دوڑ کر اپنے بوجھ اپنے کاندھوں پر رکھ لئے۔دنیا کی بے چینی
دور ہوگئی اور اطمینان دلوں میں خیمہ زن ہو گیا اور اپنی روحانی آنکھوں سے دیکھا کہ
انسانیت خوشی سے اچھل رہی تھی۔میرے دل سے پھر ایک آہ نکلی۔ویسی ہی جیسے ایک
معشوق سے دور پڑے ہوئے عاشق کے سینے سے نکلتی ہے۔میں نے دور افق میں
بعد زمانی کی غیر متناہی روکوں کو دیکھا اور حسرت سے سر نیچے ڈال دیا۔پھر جذبات
سے بھرے ہوئے دل سے میری زبان سے نکلا یہ آواز انسانیت کے لئے بھی رحمت
ثابت ہوئی۔نسل انسانی کے لئے رحمت میرے دل میں خیال گزرا کہ جس طرح یہ
آواز انسانیت کے لئے رحمت ثابت ہوئی ہے
کیا انسانوں کے لئے بھی رحمت ہے؟ کیا انسان جسمانی لحاظ سے بھی اس سے کوئی نفع
حاصل کرتا ہے اور اس کا محتاج ہے؟ میں اسی خیال میں تھا کہ میں نے دیکھا کچھ لوگ
خدا تعالیٰ کی محبت میں سرشار اُلٹے لٹکے ہوئے ہیں اور رات اور دن اسی حالت میں
عبادت کرتے ہیں۔اور میں نے کچھ اور کو دیکھا کہ سخت سردی میں سرد پانیوں میں
سيرة النبي عمال
66
جلد 4
کھڑے ہو کر ذکر الہی میں مشغول ہیں۔اور ایک اور جماعت کو میں نے گرمی میں
بڑے بڑے الاؤ جلا کر ان میں بیٹھے ہوئے یا محبوب میں ہوش وحواس سے گم پایا۔اور
بعض کو میں نے دیکھا کہ انہوں نے عہد کر لیا کہ ہم شادیاں نہیں کریں گے اور عورت
خاوند کا اور مرد بیوی کا منہ نہ دیکھے گا۔اور بعض نے کہا کہ وہ اچھی چیزیں نہیں کھائیں
گے بلکہ ہر سال اپنی مرغوب اشیاء میں سے بعض کو ترک کرتے چلے جائیں گے۔میں
نے ان لوگوں کو اس حال میں دیکھا اور میرا دل تردد میں پڑ گیا۔ایک طرف ان کی
شاندار قربانی مجھے ان کی قدر دانی پر مائل کرتی تھی اور دوسری طرف میرا دل سوال کرتا
تھا کہ کیا خدا تعالیٰ نے تمام حسن اور خوبی اس لئے پیدا کی ہے کہ اس سے فائدہ نہ اٹھایا
جائے اور اسے ترک کیا جائے؟ اور کیا اس سے خود اللہ تعالیٰ پر اعتراض نہیں آتا کہ
اس نے سب کچھ سلبی فائدے کیلئے پیدا کیا ہے اور حقیقی فائدے کیلئے کچھ بھی نہیں ؟ میں
اسی فکر میں تھا کہ میں نے پھر وہی آواز بلند ہوتی ہوئی سنی۔مجھے یوں معلوم ہوا کہ جیسے
اس آواز کے مالک کی نگاہ دلوں کی گہرائیوں تک پہنچتی ہے اور انسانی فطرت کی
گہرائیاں اس پر روشن ہو جاتی ہیں یا جیسے کوئی دلوں کی واقف اور انسانی خواہشات
سے آگاہ ہستی سب کچھ دیکھ کر اسے بتاتی جاتی ہے۔اور میں نے اس آواز کو جس کی
شیرینی کو کوئی شیرینی نہیں پہنچ سکتی اور جس کی دلکشی کے مقابل دنیا کے سارے راگ
بے لطف نظر آتے ہیں یہ کہتے ہوئے سنا کہ نادانو ! تمہارے ظاہری تقدس تمہارے کام
نہیں آ سکتے۔تقدس یہ نہیں کہ تم اپنے جسم کو تکلیف دو۔نقدس یہ ہے کہ تمہارے دل
صاف ہوں اور بہادر وہ نہیں جو مخالفت سے خائف ہو کر بھاگ جائے۔بہادر وہ ہے
جو مخالفت کے میدان میں کھڑا ہو کر دشمن کی بات تسلیم نہ کرے۔خدا نے جس چیز کو
پاک بنایا ہے اس سے گناہ پیدا نہیں ہو سکتا۔گناہ تو خدا کے بتائے ہوئے حدود کو
توڑنے سے پیدا ہوتا ہے۔اور اے نادانو ! کیا تم یہ نہیں سوچتے کہ خدا تعالیٰ نے تم پر
اپنے ہی حق تو مقرر نہیں کئے۔جب اس نے تم کو مدنی الطبع بنایا ہے تو اس نے تم پر
سيرة النبي عمال
67
جلد 4
اپنے دوستوں کے بھی اور اپنے ہمسایوں کے بھی اور اپنی قوم کے بھی بلکہ اپنے نفس
کے بھی حق رکھے ہیں۔تم ان سب حقوق کو چھوڑ کر اگر رہبانیت کی زندگی بسر کرتے ہو
تو تم ایک نیکی کے ارادے سے دس بدیوں کے مرتکب ہوتے ہو اور گناہ کی دلدل سے
نکلنے کی بجائے اس میں اور بھی پھنس جاتے ہو۔تمہارا شادیاں نہ کرنا تم میں عفت نہیں
پیدا کرتا۔اگر نسلِ انسانی کے فنا کا ہی نام نیکی ہوتا تو خدا تعالیٰ انسان کو پیدا ہی کیوں
کرتا۔کیا تم اس کام میں نقص نکالتے ہو جو خدا تعالیٰ نے کیا اور اس کی پیدائش میں تغیر
کرتے ہو۔یاد رکھو کہ نیکی یہ نہیں کہ تم نفس کو بلا وجہ دکھ دو اور دروازوں کی موجودگی
میں دیواریں پھاند کر آؤ۔بلکہ نیکی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کو اس کی بتائی
ہوئی حد بندیوں کے اندر استعمال کرو تا تمہارے اندر صالح خون پیدا ہو اور تم نیک
اعمال پر قادر ہو جاؤ۔میں نے دیکھا یہ بات اس قدر خوبصورت اور یہ نصیحت ایسی پاکیزہ تھی کہ
انسانوں کے مرجھائے ہوئے چہروں پر رونق آ گئی اور وہ وحشت زدہ مخلوق جو اپنے
سایوں سے بھی ڈر کر بھا گئی تھی اس نے پھر انسانیت کا جامہ پہن لیا اور خدا کی بنائی
ہوئی خوبصورتی کو ایک نئی نگہ سے دیکھنا شروع کیا۔وہ جو ہر شے کو اپنا دشمن سمجھتے تھے
اور ہرحسن میں شیطان کا ہاتھ پوشیدہ دیکھتے تھے اور دنیا کو دشمنوں سے گھرا ہوا خیال
کرتے تھے اور اپنے آپ کو تن تنہا سمجھتے ہوئے بوکھلائے ہوئے پھرتے تھے میں نے
دیکھا ان کے چہروں سے اطمینان ظاہر ہونے لگا۔بجائے ہر چیز کو زہر خیال کرنے
کے تریاق کی خوبیاں بھی انہیں نظر آنے لگیں اور بجائے اپنے آپ کو دشمنوں میں گھرا
ہوا محسوس کرنے کے وہ یہ محسوس کرنے لگے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر قدم پر ان کے مددگار
پیدا کئے ہیں اور ہر پڑاؤ پر ان کی رہنمائی کے لئے علامتیں لگائی ہیں۔تب انہوں نے
اپنی جلد بازیوں پر ندامت کا اظہار کیا اور اپنی بیوقوفیوں پر افسوس کا اور خدا تعالیٰ کا شکر
ادا کرنے لگے کہ اس نے دنیا کو ہمارے دشمنوں سے نہیں بھرا بلکہ دوستوں سے معمور کیا
سيرة النبي عمال
68
جلد 4
ہے اور شکر و امتنان کے جذبہ سے متاثر ہو کر اپنے مربی اور اپنے ہادی کے آگے سجدہ میں
گر گئے۔میرے دل سے اس پر پھر ایک آہ نکلی اور میں نے کہا کہ یہ آواز نسلِ انسانی
کے لئے بھی رحمت ثابت ہوئی۔گزشتہ انبیاء کے لئے رحمت جب میں نے محسوس کر لیا کہ انسان فطرتا نیک
ہے اور اس میں اعلیٰ ترقیات کے جو ہر مخفی ہیں
اور خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں غیر محدود ہیں تو میں نے کہا کہ آؤ دیکھیں انسان نے
کیسے کیسے باکمال وجود پیدا کئے ہیں اور نسل انسانی کے اعلیٰ نمونوں کا مطالعہ کریں اور
دیکھیں انہوں نے کن کن کمالات کو حاصل کیا ہے اور کن بلند یوں تک پرواز کی ہے۔اور میں عالم خیال میں ہندوؤں کی طرف مخاطب ہوا اور ان سے پوچھا کہ آپ لوگ
دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ سب سے قدیم قوم ہیں اور آپ کا مذہب سب سے پرانا ہے
کیا آپ کے مذہب میں کوئی باکمال لوگ بھی پیدا ہوئے ہیں؟ مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی
کہ ہندو قوم میں بڑے بڑے باکمال لوگ گزرے ہیں۔میرے سامنے انہوں نے
ویدوں کے رشیوں کی تعریف کی ، منوجی کی خبر دی، بیاس جی سے آشنا کیا، کرشن جی
کے حالات سنائے ، رامچند رجی کے واقعات سے آگاہ کیا اور میرا دل ان کی باتوں کو
سن کر اور ان کی دنیا کو نیک بنانے کی جدو جہد کو معلوم کر کے بہت ہی لطف میں آیا۔تب میں نے ان سے سوال کیا آپ کے ہمسایہ میں بدھ مت والے بستے ہیں کچھ ان
کے بانی کی نسبت بھی مجھے خبر دیں۔انہوں نے کہا کہ وہ تو ایک دھوکا خوردہ انسان تھے
کچھ ایسے خدا رسیدہ آدمی نہ تھے۔میں نے کہا کسی اور قوم کے بزرگ کا حال بتائیں
لیکن انہوں نے یہی کہا کہ ہمارا مذہب سب سے قدیم ہے اور خدا تعالیٰ نے سب
ہدایت ہمارے بزرگوں کی معرفت دنیا کو دے دی ہے۔اس کے بعد اسے کسی اور
الہام کے بھیجنے اور معرفت کا رستہ بتانے کی ضرورت ہی کیا تھی۔تب میں بدھ مت
والوں کی طرف متوجہ ہوا اور ان سے اس مذہب کے بانی کے حالات پوچھے۔انہوں
سيرة النبي عمال
69
جلد 4
نے بدھ جی کے حالات جو سنائے وہ ایسے دلکش اور مؤثر تھے کہ میرا دل بھر آیا اور ان
کی محبت میرے دل میں گڑ گئی اور میں نے کہا کہ آپ کے مذہب کے بانی واقعہ میں
بڑے آدمی تھے۔انہوں نے خود دکھ برداشت کئے اور دوسروں کو سکھ دیئے، خود تکالیف
برداشت کیں اور دوسروں کو آرام پہنچایا، اپنی زندگی کی ہر گھڑی کو بنی نوع انسان کی
خیر خواہی میں صرف کیا، ان کے حالات بالکل کرشن جی اور رام چندر جی کی طرح کے
ہیں اور وہ بھی انہی کی طرح آسمان روحانیت کے چمکتے ہوئے ستارے ہیں پھر نہ معلوم
ہندو لوگ ان کو کیوں اچھا نہیں سمجھتے اور ان کے حسن کی قدر نہیں کرتے۔انہوں نے
جواب دیا کہ آپ
کو غلطی لگی ہے۔ہمارے گوتم بد ھ اور رام چندر جی اور کرشن جی میں
کوئی مناسبت نہیں آپ جو کچھ کرشن جی اور رام چندر جی کی نسبت سنتے ہیں وہ تو قصے
اور کہانیاں ہیں۔ہندوؤں کے بزرگ ہمارے مذہب کے بانی کی حقیقت تک کہاں
پہنچ سکتے تھے۔میں نے ہر چند اصرار کیا کہ دونوں قوموں کے بزرگوں کے حالات
آپس میں مشابہ ہیں اور ان کے مخالفوں کے بھی لیکن بدھ مت کے لوگ نہ مانے اور نہ
مانے۔اور میں زرتشتیوں کی طرف متوجہ ہوا اور ان سے پوچھا کہ کیا ان میں بھی کوئی
بزرگ گزرا ہے؟ زرتشتیوں نے اپنے بزرگ زرتشت کے احوال سنائے جن کوسن کر
میرے دل کی کلی کھل گئی اور میرا سینہ خوشی سے بھر گیا کیونکہ اس مرد نیک سیرت کی
زندگی ایک اعلیٰ درجہ کا سبق تھی۔بدی کے خلاف اس کی جدوجہد، نیکی کے قیام کے لئے
اس کی مساعی، بندوں کو خدا تعالیٰ کی طرف پھیر لانے کے لئے اس کی تگ و دو کچھ ایسی
شاندار تھی کہ منجمد خون میں بھی حرارت پیدا ہوتی تھی ، ساکن دل بھی حرکت کرنے لگتا
تھا۔میں نے ان کے احوال معلوم کئے اور بہت ہی فائدہ حاصل کیا۔میں نے کہا وہ
بالکل کرشن ، رام چندر، بدھ کا نمونہ تھے اور واقعہ میں اس قابل کہ ان کے نمونہ
سے فائدہ اٹھایا جائے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی جائے۔لیکن میری
حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی جب ان کے ماننے والوں نے اس بات کو بہت ہی برا مانا
سيرة النبي علي
70
جلد 4
اور اس قول میں اپنے بزرگ سردار کی ہتک محسوس کی اور کہا کہ آپ کو معلوم نہیں کہ
ہندوؤں کا تعلق تو بد ارواح سے ہے۔آپ نے نہیں سنا کہ ان کا تعلق دیوتا سے ہے
اور اندر سے۔اور اگر آپ ہماری کتب پڑھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ بدار واح
کے نام ہیں۔پھر آپ نے کس طرح ان لوگوں کے بزرگوں کو ہمارے آقا سے
مشابہت دی۔میری حیرت جو دوسری اقوام کے رویہ سے پہلے ہی ترقی پر تھی اور بھی
بڑھ گئی اور میں تعجب و حیرت سے دوسری قوموں کی طرف متوجہ ہوا۔میں نے یہود کو
مخاطب کیا اور ان سے ان کے بزرگوں کے حالات دریافت کئے۔انہوں نے ایک
لمبا سلسلہ بزرگوں کا پیش کیا۔انہوں نے دنیا کی ابتدا آدم سے بیان کی اور نوح کے
طوفان اور ان کی فتوحات کا ذکر کیا پھر ابراہیم اور اس کی کامیابیوں اور الحق اور
یعقوب اور یوسف اور موسی اور ہارون اور داؤد اور یسعیاہ اور عزرا اور ان کے علاوہ
بیسیوں اور بزرگوں کے کارناموں کا ذکر کیا۔انہوں نے خصوصیت سے موسی کا ذکر کیا
کہ وہ بہت بڑے نبی تھے اور ان کے ذریعہ سے دنیا میں شریعت تکمیل کو پہنچی۔اور
انہوں نے کہا کہ ان کی شریعت کے احکام ایسے کامل ہیں کہ جب تک زمین و آسمان
قائم ہیں کوئی شخص ان کا ایک شعثہ بھی مٹا نہیں سکتا۔میں نے دیکھا اس سلسلہ میں
ابراہیم اور موسی اور داؤد خاص شان کے انسان تھے، ابراہیم کے حالات تو ایسے تھے
کہ دل محبت اور پیار کے جذبات سے لبریز ہو جاتا تھا اور موسٹی کی قومی تربیت کی
جد و جہد اور اللہ تعالیٰ کی طرف ایک بچہ کی سی سادگی کے ساتھ ایسا رجوع ایسا دلکش
نظارہ تھا کہ وہاں سے ہلنے کو دل نہ چاہتا تھا مگر داؤد کا عشق بھی کچھ کم ولولہ انگیز نہ تھا۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ داؤد کے ہر ذرہ میں محبت کی بجلی سرایت کر گئی تھی اور ان کی آواز
کی ہر ہر میں موسیقی کی روح ناچتی ہوئی معلوم ہوتی تھی۔ان کے درد انگیز نوحے نہ
صرف اللہ تعالیٰ کی محبت کی گہرائیوں کا پتہ دیتے تھے بلکہ ان کے عشقیہ گیتوں میں ایک
ایسے معشوق کی محبت کا بھی اظہار تھا جو ابھی دنیا میں پیدا نہ ہوا تھا مگر اہل بصیرت
سيرة النبي علي
71
جلد 4
لوگوں کو اس کی انتظار تھی اور وہ اپنی روحانی آنکھوں سے ہی دیکھ کر اس کے عاشق ہو
رہے تھے۔مجھے موسی کی باتوں میں بھی یہ جھلک نظر آئی مگر وہاں ایک فلسفی بولتا ہوا
مجھے دکھائی دیا اور داؤد کے نغموں میں عشق کا ترنم اور محبت کا سوز پایا جاتا تھا۔ایسا
معلوم ہوتا تھا داؤد نے ایک ہی وقت میں سورج چاند کو دیکھا۔کبھی ایک کے جلال کو
دیکھتے اور کبھی دوسرے کے جلال کو۔وہ ایک کی قوتِ عاکسہ پر عش عش کرتے تو
دوسرے کی قوت منعکسہ پر۔میری روح یہود کے بزرگوں کے حالات معلوم کر کے
بے حد مسرور ہوئی اور میں نے خیال کیا یہاں سے مجھے میری بے چینی کا علاج ملے گا
اور میں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ لوگوں کا خیال ہندوؤں اور بدھوں اور
زرتشتیوں کے بزرگوں کے متعلق کیا ہے؟ میری حیرت کی حد نہ رہی جب انہوں نے
بھی مجھے یہ جواب دیا کہ آپ ان لوگوں کے دھوکا میں نہ آئیں ، وہ سب گمراہ لوگ
تھے۔الہام تو صرف عبرانی میں ہو سکتا ہے، خدا تعالیٰ کی زبان بھی عبرانی ہے اور
جنت کی زبان بھی عبرانی اور فرشتے بھی عبرانی زبان ہی بولتے ہیں اور ان لوگوں کا
دعوی تو سنسکرت اور پراکرت اور پہلوی زبانوں میں الہام کا ہے، ان کے دعوے تو
بالبداہت غلط ہیں۔بعض لوگوں نے احتجاج کیا کہ شیطان کی زبان بھی تو آپ کے
نزدیک عبرانی تھی۔پھر جب شیطان سنسکرت، پراکرت اور پہلوی جاننے والوں کے
دلوں میں وسوسے ڈال لیتا تھا تو فرشتے نیک باتیں کیوں نہیں ڈال سکتے تھے ؟ اور
جب کہ وہ لوگ بھی خدا تعالیٰ کی مخلوق تھے تو ان کے لئے خدا تعالیٰ نے کیا کیا ؟ مگر
انہوں نے ان باتوں کی طرف توجہ نہ کی اور کہا سب مخلوق ایک سی نہیں ہوتی۔ہم خدا
کی چنیدہ قوم ہیں ہم اور دوسرے برابر نہیں ہو سکتے۔میرا دل پھر اندر ہی اندر بیٹھنے
لگا۔مجھے پھر نور غائب ہوتا ہوا اور تاریکی پھیلتی ہوئی نظر آئی اور میں افسردہ دلی سے
مسیحیوں کی طرف مخاطب ہوا۔میں نے عالم خیال میں ان سے بھی مسیح کے متعلق سوال
کیا اور انہوں نے جو حالات ان کے سنائے وہ ایسے دردناک تھے کہ میری آنکھوں
سيرة النبي عمال
72
جلد 4
میں بار بار آنسو آ جاتے تھے۔میں نے کہا بیشک یہ بزرگ بھی بالکل دوسری اقوام کے
بزرگوں کی طرح بہت بڑے پایہ کے تھے مگر میری اس بات سے خوش ہونے کی بجائے
وہ لوگ ناراض ہوئے اور کہا کہ آپ دوسرے بزرگوں کا ذکر نہ کریں یہود سے باہر تو
کوئی بزرگ ہوا ہی نہیں اور یہود کے بزرگ بھی گو خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے مگر سب
کے سب گنہگار تھے۔آدم سے لے کر ملا کی تک بلکہ سیٹی تک ایک بھی پاک نفس نہیں
گز را 14 پاکیزگی صرف خدا کے بیٹے کو حاصل ہے جو مسیح کے رنگ میں ظاہر ہوا۔میں
نے کہا اور باقی قومیں ؟ انہوں نے کہا وہ میسیج پر ایمان لا کر بچ سکتی ہیں۔میں نے کہا مسیح
کے بعد کے لوگ تو اس طرح بچ سکتے ہیں پہلے لوگ کرشن ، رامچند ر، بدھ اور زرتشت
جیسے لوگ؟ وہ نیکیوں کے مجسمے ، وہ تقویٰ کی جیتی جاگتی تصویریں ان کا کیا حال ہے؟
انہوں نے افسوس سے سر ہلایا اور کہا کوئی ہو نجات وہی پائے گا جو مسیح کی بے گناہ
موت پر ایمان لاتا ہے۔چونکہ مسیح کی قوم آخری قوم تھی میرا دل مایوسی سے بھر گیا اور
میں نے کہا خدایا ! یہ کیا بات ہے تو نے حُسن ہر جگہ پیدا کیا ہے لیکن ہر جگہ کی قوم دوسری
جگہ کے حُسن کو نہیں دیکھ سکتی۔کیا یہ حسن ہی نہیں جسے میں حُسن سمجھ رہا ہوں یا لوگوں کی
نظروں کو کچھ ہو گیا ؟ میں اسی خیال میں تھا کہ پھر مجھے وہی پیاری آواز ، وہ مشکل کشا
آواز، وہ سیدھا راستہ دکھانے والی آواز بلند ہوتی سنائی دی۔اس نے کہا سنو اے دنیا
کے بُھولے ہوئے لوگو! دنیا کی کوئی قوم نہیں جس میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نبی نہ
آئے ہوں 15۔خدا تعالیٰ رَبُّ الْعَلَمِینَ ہے کسی خاص قوم کا رب نہیں ، وہ ظالم نہیں
اور ہوشیار کرنے کے بغیر سزا نہیں دیتا۔پھر کس طرح ہو سکتا تھا کہ اس کے عذاب تو ہر
ملک میں آتے لیکن نبی ہر ملک میں نہ آتے۔خدا تعالیٰ کی کوئی زبان نہیں۔وہ زبانوں
کا پیدا کرنے والا ہے، اس کا الہام بندوں کی زبان میں نازل ہوتا ہے۔جس قوم کو وہ
مخاطب کرتا ہے اسی کی زبان میں وہ کلام کرتا ہے کہ لوگ اس کی نازل کردہ ہدا یتوں کو
سمجھیں۔خدا کے سب نبی برگزیدہ اور پاک تھے۔ان میں تمہارے لئے نمونہ ہے جو
سيرة النبي عليه
73
جلد 4
ان میں سے ایک کا بھی انکار کرتا ہے خدا تعالیٰ کی درگاہ سے راندہ جاتا ہے اور جوان
کے نقش قدم پر چلتا ہے برکت پاتا ہے اور ہدایت حاصل کرتا ہے۔میری روح اس
آواز کو سن کر خدا تعالیٰ کے سامنے سجدہ میں گر گئی اور میں نے کہا اے پیارے مالک!
اگر یہ آواز تیری طرف سے بلند نہ ہوتی تو میں تو تباہ ہو جاتا۔مجھے تو نے حُسن کو
پہچاننے کا مادہ دیا ہے۔اندھا حُسن سے بے خبر رہ کر دنیا کی اس کیفیت سے متاثر
ہوئے بغیر رہ سکتا تھا جو میں نے دیکھی لیکن میں جسے تو نے آنکھ دی تھی اگر اس آواز کو
نہ سنتا تو دیوانہ ہو جاتا ، پاگلوں کی طرح کپڑے پھاڑ کر جنگلوں میں نکل جاتا۔مجھے تو
کرشن ، رامچندر، بدھ ، زرتشت ، موسی ، عیسی میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔میرے لئے یہ
عقده لا ینحل تھا کہ حسن موجود ہے لیکن لوگ اسے نہیں دیکھتے مگر تیرا شکر اور احسان
ہے کہ تو نے اس آواز کو بلند کیا۔میرا دل اُس وقت اس آواز والے کی محبت سے بھی
اس قدر لبریز ہوا کہ میں نے سمجھا میرے صبر کا پیالہ ابھی چھلک جائے گا۔میرے سینہ
سے پھر ایک آہ نکلی اور میں نے کہا کہ یہ آواز تو سب دنیا کے بزرگوں کے لئے ایک
رحمت ثابت ہوئی اور میں نے بیتاب ہو کر اس آواز کے مالک کے دامن کو پکڑنا چاہا۔لیکن میرے اور اس کے درمیان تیرہ صدیوں کا پردہ حائل تھا۔ایک قابو میں نہ آنے
والا ماضی ، ایک بے بس کر دینے والا گزشتہ زمانہ۔آہ! اے عزیز و! میں تم کو کیا بتاؤں
اُس وقت میرا کیا حال تھا۔ایک پیاس سے مرنے والے آدمی کے منہ سے پانی کا
گلاس لگا کر جس طرح کوئی روک لے وہ اس کی خنکی کو تو محسوس کرے لیکن اس کی
تراوت اس کے حلق کو نہ پہنچے بالکل میرا یہی حال تھا۔مجھے یوں معلوم ہوتا تھا اس آواز
کا صاحب بالکل میرے پاس ہے اور باوجود اس کے اُس کے اور میرے درمیان تیرہ
صدیوں کا لمبا بعد تھا۔میں اس کے دامن کو چھوتا تھا مگر پھر بھی پکڑ نہیں سکتا تھا۔اُس
وقت میرا دل چاہتا تھا کہ اگر مجھے داؤد نبی مل جائیں تو میں انہیں پکڑ کر گلے لگالوں اور
پھر خوب روؤں۔وہ مستقبل کے گلے کریں اور میں ماضی کے شکوے۔کیونکہ انہیں اس
سيرة النبي عمال
74
جلد 4
امر کا شکوہ تھا کہ وہ اس محبوب سے تیرہ سو سال پہلے کیوں پیدا ہو گئے ؟ اور مجھے اس کا
افسوس کہ میں تیرہ سو سال بعد میں کیوں پیدا ہوا؟
پہلی کتب کے لئے رحمت میں نے بزرگان دین کی طرف توجہ کرنے کے بعد
پہلی کتب کی طرف نگاہ کی اور میں نے خیال کیا کہ
بزرگ فوت ہو چکے، ان کے کارنامے لوگوں کے سامنے نہیں اور شاید انسان انسان
سے حسد بھی کرتا ہے ممکن ہے حسد اور بغض کی وجہ سے لوگوں نے ان بزرگوں کی قدر نہ
کی ہو اور چھوٹے لوگ بڑے لوگوں کی باتوں میں آ گئے ہوں اس لئے آؤ ہم ان
کتب پر نظر ڈالیں جو آسمانی کہلاتی ہیں اور ان کی قدرو قیمت کا اندازہ لگائیں۔میں
نے ویدوں پر بنگہ کی اور ان میں بعض ایسے شاندار خیالات دیکھے، ایسے پاکیزہ
جواہر پارے دریافت کئے کہ میرے دل نے تسلیم کر لیا کہ ان کو پیش کرنے والے
رشی منی خدا تعالیٰ سے ہی سیکھ کر یہ باتیں پیش کرتے تھے۔اس کے کئی حصے میری سمجھ
میں نہیں آئے لیکن میں نے سمجھا اتنے لمبے عرصہ میں انسانی دست بُر دبھی کتابوں کو کچھ
کا کچھ بنا دیتی ہے بہر حال ان میں مندرج خیالات کی عام رو نہایت پاکیزہ تھی۔پھر
میں نے گوتم بدھ کی پیش کردہ تعلیم کو دیکھا تو اصولی طور پر اس کو بہت سے حسن سے پُر پایا۔اگر ویدوں میں محبت الہی کے جلوے نظر آ رہے تھے تو بدھ کی تعلیم میں خدا تعالیٰ پر
اتکال اور اخلاق فاضلہ کے خوبصورت اصل نظر آئے۔بیشک ان کی تعلیم میں بھی
بہت سی باتیں میری عقل کے خلاف تھیں مگر اصولی طور پر میں اس امر کو سمجھ سکتا تھا کہ وہ
تعلیم آسمانی منبع سے ہی نکلی ہے اور انسانی عقل اس کا سرچشمہ نہیں۔گو یہ حق ہے کہ
انسان نے بعد میں کتر بیونت سے اس کے حسن کو کم کرنے کی کوشش ضرور کی ہے۔اس
کے بعد میں زرتشت کی تعلیم کی طرف متوجہ ہوا اور اس میں میں نے نہ صرف اخلاق کی
اعلی تعلیم پائی بلکہ تدبیر کا پہلونہایت روشن طور پر کام کرتا ہوا نظر آیا۔بدھ میں صوفیت
کی روح کام کر رہی تھی لیکن زرتشت میں ایک معلم کی جو ایک بچہ کی کمزوریاں دیکھ کر
سيرة النبي علي
75
جلد 4
اس کو تفصیلی ہدایات دیتا ہے جن سے اُس کے لئے اپنا کام عمدگی سے پورا کرنا آسان
ہو جاتا ہے۔میں نے اس میں دوسری تعلیمات کے مقابلہ کی نسبت معاد پر زیادہ زور
پایا اور اس میں یہ روح کام کرتی ہوئی دیکھی کہ زیادہ اس خیال میں نہ پڑو کہ تم کس
طرح پیدا ہوئے ؟ تم کدھر جا رہے ہو اور مستقبل میں تم سے کیا پیش آنے والا ہے اس
کا زیادہ خیال کرو۔میں نے دیکھا کہ وہ تعلیم جنت اور دوزخ اور عالم برزخ اور حساب
اور تو بہ اور گناہوں کی فلاسفی وغیرہ کے خیالات سے لبریز تھی اور گو اس میں بھی انسانی
دست اندازی کے اثر ہویدا تھے لیکن یہ امر بھی بالبداہت ثابت ہوتا تھا کہ اس کا نزول
اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھا اور زرتشت ایک عمدہ گویے نہ تھے جو فطرت کے رازوں کو
ظاہر کر رہے ہوں بلکہ خود ایک ئے تھے جس میں دوسرا شخص اپنی آواز ڈالتا ہے اور
جس سُر کے اظہار کے لئے چاہتا ہے اسے کام میں لاتا ہے۔پھر میں نے تو رات اور
اس کے ساتھ کی کتب پر نگاہ کی اور انہیں خدا تعالیٰ کے جلال کے اظہار اور شرک کی
تردید اور توحید کے اثبات کے خیالات سے پُر پایا۔میں نے دیکھا کہ ان کتب میں
اللہ تعالیٰ کی بندوں پر حکومت اور ان کی مشکلات میں ان کی رہنمائی پر خاص زور تھا اور
اس کے پڑھنے سے معلوم ہوتا تھا گویا خدا تعالیٰ کوئی الگ بیٹھی ہوئی ہستی نہیں بلکہ وہ
ایسا بادشاہ ہے جو روز مرہ اپنے بندوں کے کام کا جائزہ لیتا ہے اور شریر کو سزا دیتا اور
نیک کو انعام دیتا ہے اور ان کی غلطیوں پر تنبیہ کرنے کے لئے تازہ بتازہ احکام بھیجتا
رہتا ہے۔میں نے اس مجموعہ میں یہ نیا امر دیکھا کہ جہاں گزشتہ کتب تعلیم پر زیادہ زور
دیتی تھیں اور معلم کو نظر انداز کر دیتی تھیں وہاں اس مجموعہ میں معلموں کی شخصیتیں
نہایت نمایاں نظر آتی تھیں اور تعلیم سے کم معلم کی شخصیت پر زور نہ تھا اور اسی اصل کے
ماتحت اس کتاب میں ایک یا دو معلموں کے ذکر پر بس نہیں کی گئی تھی بلکہ معلموں کی
ایک لمبی صف تھی جو ہر وقت تعلیم کے صحیح مفہوم کو سمجھانے کے لئے استاد نظر آتی تھی۔اس شریعت میں بھی زرتشتی کتاب کی طرح تفصیلات تعلیم پر خاص زور تھا اور گو اس میں