رحمة لّلعٰلمین

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم), حصہ 3

سيرة النبي علي
76
جلد 4
بھی انسانی ہاتھ کی دخل اندازی صاف ظاہر تھی لیکن میں نے دیکھا کہ آسمانی نور کی
روشنی اس قدر درخشاں تھی کہ کوئی نابینا ہی اس کے دیکھنے سے قاصر رہے تو رہے۔پھر
میں نے انجیل کی طرف نگاہ کی اور اسے گو میں ایک کتاب تو نہیں کہہ سکتا کیونکہ مسیح کے
اقوال اور تعلیمیں اس میں بہت ہی کم نقل تھیں، زیادہ تر اس کے کارناموں پر روشنی
ڈالی گئی تھی ، لیکن پھر بھی اس میں روحانیت کی جھلک تھی اور جو تھوڑی سی تعلیم مسیح کی
طرف منسوب کر کے اس میں لکھی گئی تھی وہ نہایت اعلیٰ اور دلکش تھی۔اس کتاب میں
سزا اور جزا کی جگہ محبت اور رحم پر زیادہ زور تھا اور انسان کی ذاتی تکمیل کی جگہ آسمانی
امداد پر انحصار رکھا گیا تھا۔بدھ کی طرح تو کل کا مظاہرہ تو نہ تھا لیکن مشکلات کے
وقت خدا تعالیٰ کی امداد پر ضرور زور دیا گیا تھا۔اس کتاب سے خود ہی ظاہر تھا کہ مسیح
گو ایک ملہم من اللہ تھے لیکن شریعتِ جدیدہ کے حامل نہ تھے اور گوان کے الہامات
اس میں مذکور نہ تھے لیکن جو کچھ حصہ الہامات کا اس میں مذکور تھا وہ لطیف اور اللہ تعالیٰ
کی شان کا ظاہر کرنے والا تھا اور ایک ادنی نظر سے اس کے الہامی ہونے کا علم حاصل
کیا جا سکتا تھا۔میں نے ایک خوشی کا سانس لیا اور کہا جس طرح خدا تعالیٰ کا مجازی نور
اس کے مادی عالم کی ہر شے سے ظاہر ہے اسی طرح اس کا حقیقی نور اس کے روحانی عالم
کی ہر شے سے ظاہر ہے۔میں نے کہا گو نبی فوت ہو چکے ہیں مگر یہ کتب اپنے حسن دلکش
کی وجہ سے ضرور لوگوں کی توجہ کو اپنی طرف کھینچتی ہوں گی اور یہ باغ روحانی کے مختلف
پودے ضرور یکجا جمع ہو کر دنیا کی روحانی کوفت کو دور کرتے اور اس کی اخلاقی افسردگی
کو مٹاتے ہوں گے۔مگر میری حیرت کی حد نہ رہی جب میں نے دیکھا کہ باوجود
آنکھوں کے سامنے ان روحانی جواہرات کی موجودگی کے ہر اک یہی شور مچا رہا تھا کہ
میرے پاس تو قیمتی ہیرے ہیں اور دوسروں کے پاس بے قیمت پتھر۔میں نے کہا
خدایا! ان عقل کے اندھوں کو کیا ہو گیا جو دیکھتے ہوئے نہیں دیکھتے اور سنتے ہوئے نہیں
سنتے۔کیا دنیا سے انصاف مٹ گیا ہے؟ کیا انسان اپنی روحانیت کی نمائش گزشتہ ایام

سيرة النبي عمال
77
جلد 4
میں کر چکا اور اب بالکل کھوکھلا ہو گیا ہے؟ کیا یہ دنیا جو کسی وقت خدا کا تخت گاہ کہلاتی
تھی اب محض شیطان کی چوگان بازی کے لئے رہ گئی ہے؟ میں اسی فکر میں تھا کہ پھر
وہی دلوں کو پاک اور دماغوں کو منور کر دینے والی آواز بلند ہوئی اور اس نے کہا کہ
ہمارا یہ مسلک نہیں کہ دوسروں کی قبروں پر اپنا محل بنا ئیں۔جوحسن کو نہیں دیکھتا وہ اندھا
ہے۔بیشک گزشتہ کتب میں انسانی دست بُرد نے تغیر کر دیا ہے لیکن پھر بھی ان کا منبع
الہی علم ہے اور ہماری آواز ان کی مصدق ہے اور ان کے خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہونے کی شہادت دیتی ہے۔ہمیں خدا تعالیٰ نے علاوہ اور مقاصد کے اس مقصد کے
لئے بھی مبعوث فرمایا ہے کہ ہم تمام خدا تعالیٰ کی کتب کی تصدیق کریں اور ان کی سچائی
کو ثابت کریں تا اللہ تعالیٰ پر ظلم کا الزام نہ لگے اور تا حسن کو دیکھ کر اس کا انکار کرنے
والے روحانی نابینائی کے مرض میں مبتلا نہ کئے جاویں۔نادان انسان ان کتب کی
صداقت کا کس طرح انکار کر سکتا ہے جو غیب پر مشتمل ہیں اور جن کی صداقت پر آئندہ
زمانہ کی پیشگوئیاں کر کے اور خصوصاً ہمارے زمانہ کی خبر دے کر خدا تعالیٰ نے مہر لگا دی
ہے۔کوئی انسان نہیں جس کو غیب کا علم ہو اور یہ کتب تو غیب کے خزانوں سے بھری
ہوئی ہیں اور یہ بھی تو دیکھو کہ باوجود اس کے کہ ان میں انسانی ملاوٹ ہے وہ تو حید کی
تعلیم کو خاص طور پر پیش کرتی ہیں حالانکہ شیطانی کلام خدا تعالیٰ کی بادشاہت کو قائم
ہیں کیا کرتا۔اس آواز کو سن کر میرے دل کی گرہیں کھل گئیں ، میری پریشانی دور ہو گئی
اور میرے دل سے ایک آہ نکلی اور میں نے کہا یہ آواز گزشتہ کتب کے لئے بھی رحمت
ثابت ہوئی۔انسانی ضمیر کے لئے رحمت جب میں نے دیکھا کہ سب قوموں میں نبی گزرے
ہیں اور سب ہی کے پاس شمع ہدایت موجود ہے جس
کے ذریعہ سے اگر وہ چاہیں تو اللہ تعالیٰ کا کامل نور پا سکتے ہیں تو میں نے کہا کہ باوجود
اس حسد اور بغض کے جو مختلف قوموں کو دوسرے مذاہب کے بزرگوں اور کتب سے

سيرة النبي علي
78
جلد 4
ہے پھر بھی وہ اشتراک اور وہ مناسبت جو ایک دوسرے کے مذاہب میں پائی جاتی ہے
اور ان اعلیٰ تعلیمات کی وجہ سے جو ان کی کتب میں بھری پڑی ہیں دنیا میں صلح اور امن
کی تو ایک بنیاد قائم ہو گئی ہے۔گو غیریت اور غیرت کی وجہ سے ایک دوسرے کے
بزرگوں کو تسلیم نہ کریں لیکن کم سے کم اس اتحاد نے دنیا کولڑائی اور جھگڑوں سے تو
ضرور بچا لیا ہوگا۔لیکن میری حیرت کی حد نہ رہی جب میں نے دیکھا کہ بعض لوگ
بعض دوسرے لوگوں کو مار پیٹ رہے تھے اور طرح طرح سے دکھ دے رہے تھے کہ تم
کیوں اپنا عقیدہ چھوڑ کر ہمارے عقیدے کو قبول نہیں کر لیتے ؟ میں نے دیکھا کہ بعض کو
گالیاں دی جا رہی تھیں ، بعض کو پیٹا جارہا تھا ، بعض کا بائیکاٹ کیا جارہا تھا ، بعض پر تمدنی
دباؤ ڈالا جا رہا تھا اور بعض پر اقتصادی۔لیاقت تو موجود ہوتی لیکن ملازمت نہ دی
جاتی، اچھا مال تو فروخت کرنے کے لئے ان کے پاس ہوتا لیکن ان سے خرید وفروخت
نہ کی جاتی ، عدالتوں میں بلاوجہ اور بے قصور ان کو کھینچا جاتا ، بعض کو تو جلا وطن کیا جاتا
اور بعض کو تلوار سے ڈرا کر اپنا مذہب چھوڑنے کے لئے کہا جاتا۔میں نے دیکھا کہ
بعض دفعہ جس پر جبر کیا جاتا تھا اس کا عقیدہ جبر کرنے والے سے سینکڑوں گنے زیادہ
اچھا ہوتا۔بعض دفعہ جبر کرنے والے کے اعمال نہایت گندے ہوتے اور جبر کے تختہ مشق
کے اعمال نہایت پاکیزہ ہوتے۔میں حیران ہو کر دیکھتا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔جب بعض
لوگ ان جابروں سے پوچھتے کہ آخر یہ کیا ظلم ہے اور ان لوگوں کو کیوں دکھ دیا جاتا
ہے؟ تو لوگ جواب میں کہتے کہ آپ اپنے کام سے کام رکھیں ہم لوگ انصاف کر
رہے ہیں اور ظلم نہیں بلکہ حقیقی خیر خواہی کرنے والے ہیں۔اگر مادی طور پر ہم نے کچھ
سختی کر لی تو اس کا حرج کیا ہے جب کہ ان کی روح کو ہم نجات دلا رہے ہیں۔میں
نے دیکھا کہ یہ ظلم ترقی کرتے کرتے اس قدر بڑھ گیا کہ بعض لوگوں کو صرف اس جرم
پر آزار پہنچائے جانے لگے کہ وہ کیوں اپنے رب کی آواز کو سنتے ہیں۔اور بعض کو اس
لئے کہ کیوں تو حید کے قائل ہیں اور بعض کو اس لئے کہ کیوں خدا تعالیٰ کی طرف ظلم اور

سيرة النبي عمال
79
جلد 4
کمزوری منسوب نہیں کرتے۔اور میں نے لوگوں کو اس لئے بھی دوسروں پر جبر کرتے
دیکھا کہ وہ کیوں تسلیم نہیں کرتے کہ خدا تعالیٰ بھی جھوٹ بول سکتا ہے۔آہ ! یہ ایک
بھیا نک نظارہ تھا جسے دیکھ کر میری روح کانپ گئی اور میں نے کہا آخر ان نبیوں کے
آنے کا کیا فائدہ ہوا۔یہ شریعتیں کس مصرف کی ہیں کہ ان کے باوجود یہ ظلم ہو رہے
ہیں اور میں ابھی اسی سلوک پر حیرت کر رہا تھا کہ میں نے دیکھا بعض لوگ عبادت کے
لئے عبادت گاہوں کی طرف آنا چاہتے تھے کہ بعض دوسرے لوگوں نے ان کو روکا اور
کہا کہ تم کو کس نے کہا ہے کہ ان مقدس مقامات کو نا پاک کرو اور کیا تم کو شرم نہیں آتی
کہ جب کہ تم عشائے ربانی میں فطیری کی جگہ خمیری روٹی استعمال کرتے ہوئے یا
مقدس اشیاء کو دستانے پہن کر پکڑ لیتے ہو تم ہماری عبادت گاہوں میں داخل ہو کر انہیں
نجس کرنا چاہتے ہو۔غرض اسی قسم کی باتیں تھیں جن پر میں نے دیکھا کہ لوگ ایک
دوسرے کو عبادت گاہوں سے روک رہے تھے اور نتیجہ یہ تھا کہ لوگوں کی توجہ عبادت
سے ہی ہٹ رہی تھی۔پھر میں نے دیکھا کہ بعض لوگ اس سے بھی آگے بڑھ گئے اور انہوں نے
ثواب کا سب سے بڑا کام یہ سمجھا کہ جہاں موقع ملا دوسروں کی عبادت گاہ گرا دی۔یہودی مسیحیوں کی عبادت گاہیں اور مسیحی یہودیوں کی اور بدھ ہندوؤں کی اور ہندو
بدھوں کی عبادت گاہیں گرا رہے تھے اور اپنے اعمال پر فخر کر رہے تھے اور ہر اک شخص
یہ خیال کرتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی بخشش کا پیمانہ اس کے لئے دوسری اقوام کی عبادت گاہوں
کے گرانے کے کام کے مطابق وسیع ہوگا۔آہ! یہ مقدس جذبات کی بے حرمتی کا ایک
حیا سوز نظارہ تھا۔ایک دل دہلا دینے والا منظر تھا۔میں نے کہا یہ ترقی ہے جو دنیا نے
ان ہزاروں سالوں میں کی ہے جن میں قریباً ہر صدی نے ایک نبی پیدا کیا ہے۔کیا یہ
ارتقا ہے جسے علمائے سائنس ہمارے سامنے پیش کرتے ہیں؟ میں شاید نبیوں کے
کاموں کی پائیداری کا قائل ہی نہ رہتا اگر وہی پاکیزہ آواز ، مقدس آواز جو پہلے

سيرة النبي علي
80
جلد 4۔میرے شبہات کا ازالہ کرتی رہی تھی پھر بلند نہ ہوتی۔پھر میں اسے دنیا کی آوازوں کو
دباتے ہوئے نہ پاتا۔پھر اسے جلالی انداز میں یہ کہتے نہ سنتا کہ حق آ گیا اور باطل
بھاگ گیا باطل تو بھا گا ہی کرتا ہے۔ہے۔دین کے معاملہ میں جبر ہرگز جائز نہیں کیونکہ
خدا تعالیٰ نے ہدایت اور گمراہی میں کامل فرق کر کے دکھا دیا ہے۔خدا تعالیٰ نے
ہراک ضروری امر کو کھول دیا ہے اور بقدر ضرورت جسمانی پانی کی طرح وہ مختلف
ممالک میں روحانی پانی برساتا رہا ہے۔ان کے اختلافات اس امر پر دلالت نہیں
کرتے کہ وہ پانی پاک نہیں بلکہ صرف مختلف ممالک اور مختلف زمانوں کے لوگوں کی
طبائع اور ضرورتوں کے فرق پر دلالت کرتا ہے جس کو جب اور جو ضرورت ہوئی
خدا تعالیٰ نے ضرورت کے مطابق سامانِ ہدایت پیدا کر دیے۔پس ان اختلافات کی
وجہ سے ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو اور اگر کوئی ناحق پر بھی ہو تب بھی اسے جبر سے نہ
منواؤ کہ خدا تعالیٰ کا معاملہ دل کی حالت کے مطابق ہے نہ کہ زبان کے قول کے
مطابق۔خدا تعالیٰ کو تمہاری باتیں اور تمہارے ظاہری اعمال نہیں پہنچتے بلکہ اس کے
حضور میں تمہارے دل کی کیفیت پہنچتی ہے جو جبر سے نہیں پیدا ہوسکتی۔ایک دوسرے کو
عبادت گا ہوں میں عبادت کرنے سے نہ روکو کہ یہ بہت بڑا ظلم ہے۔جو خدا کا نام لینا
چاہتا ہے خواہ کسی طریق پر نام لے اسے اجازت دو تا لوگوں میں عبادت کی طرف توجہ
ہو اور لامذہبیت ترقی نہ کرے۔لوگوں کی عبادت گاہوں کو نہ گراؤ خواہ آپس میں کس قدر
ہی اختلاف کیوں نہ ہو کیونکہ اس سے ظلم اور فتنہ کی بنیاد رکھی جاتی ہے اور امن کا قائم
ہونا لمبے زمانے تک ناممکن ہو جاتا ہے۔اگر کوئی ایسا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی حکومت کو
تباہ کر دے گا اور نئی قو میں پیدا کرے گا جو اس کے حکم کے ماتحت عبادت گاہوں کی
حفاظت کریں گی۔اس آواز نے میرے خدشات کو دور کر دیا، میرے خیالات کو مجتمع
کر دیا اور میں نے پھر آزادی کا سانس لیا جس میں ایک طرف تسلی اور دوسری طرف
درد ملا ہوا تھا۔تسلی اس لئے کہ میں نے دیکھا کہ دنیا کی اصلاح کا دن آ گیا، ظلم مٹایا۔

سيرة النبي علي
81
جلد 4
جائے گا اور درد اس لئے کہ اس آواز کے مالک کی طرف میرا دل زیادہ سے زیادہ
کھینچا جا رہا تھا۔مگر تیرہ سو سال کا زمانہ پوری 13 نا قابل گز رصد یاں میرے اور اس
کے درمیان میں حائل تھیں۔مگر بہر حال میرے دل سے پھر ایک آہ نکلی اور شکر و امتنان
سے بھرے ہوئے دل سے میں نے کہا کہ یہ آواز انسانی ضمیر کے لئے بھی ایک رحمت
ثابت ہوئی۔معذوروں کے لئے رحمت اس کے بعد میری نگہ انسانوں میں سے معذوروں
پر پڑی۔میں نے دیکھا کہ انسانوں میں سے کافی
تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو کسی نہ کسی وجہ سے ناکارہ اور بے مصرف نظر آتے ہیں۔ان
میں سے اندھے ہیں اور بہرے ہیں اور گونگے ہیں اور لنگڑے ہیں اور اپاہج ہیں اور
مفلوج ہیں اور کمزور جسموں والے ہیں اور بیمار ہیں اور بوڑھے ہیں یا چھوٹے ہیں،
بیکار ہیں اور بے سرو سامان ہیں اور بے یارو مددگار ہیں۔میں نے دیکھا یہ مخلوق
خدا تعالیٰ کی مخلوق میں سے سب سے زیادہ دلچسپ مخلوق تھی۔میں نے ان میں سے
ایسے لوگ دیکھے کہ باوجود اپاہج ہونے کے ان کے دل شرارت سے لبریز تھے۔اگر کسی
کے ہاتھ نہ تھے تو وہ پاؤں سے چوری کرنے کی کوشش کرتا تھا اور اگر پاؤں نہ تھے تو وہ
گھیسٹ کر بدی کے مقام پر جانا چاہتا تھا۔اور اگر آنکھیں نہ تھیں تو وہ کانوں سے
بدنظری کا مرتکب ہونے کی کوشش کرتا تھا یا ہاتھوں سے چھو کر اپنے بد خیالات کو پورا
کرنے کی سعی کرتا تھا۔بے یارو مددگار لوگوں کو میں نے دیکھا ان کے چہروں پر
بادشاہوں سے زیادہ نخوت کے آثار تھے، بیکسوں کو دیکھا کہ اپنی بے کسی کی حالت میں
ہی وہ دوسروں کو گرانے کے لئے کوشاں تھے۔مگر میں نے انہی لوگوں میں سے ایسے
لوگ دیکھے جن کے دل خدا کے نور سے پُر تھے، ان کی آنکھیں نہ تھیں مگر وہ بینا لوگوں
سے زیادہ تیز نظر رکھتے تھے ، ظاہری کان نہ تھے مگر ان کی سماعت غضب کی تیز تھی ، ہاتھ
نہ تھے مگر جس نیکی کو پکڑتے تھے چھوڑنے کا نام نہ لیتے ، پاؤں نہ تھے مگر نیکی کی راہوں

سيرة النبي علي
82
جلد 4۔پر اس طرح چلتے تھے جس طرح تیز گھوڑا دوڑتا ہے۔مگر باوجود ان کے اچھے ارادوں
اور میسر شدہ سامانوں کے مطابق کوشش کرنے کے پھر بھی وہ اس قسم کے عمل نہیں
کر سکتے تھے جو تندرست اور طاقت رکھنے والے لوگ کر سکتے ہیں اور اس لحاظ سے وہ
ظاہر بینوں کی نگہ میں نکمے اور ناکارہ نظر آتے تھے۔میں نے دیکھا ان کو ہاتھوں کے نہ
ہونے کا اس قدر صدمہ نہ تھا جس قدر اس کا کہ وہ ان نیک کاموں کو بجا نہیں لا سکتے کہ
جن میں ہاتھ کام آتے ہیں، انہیں آنکھوں کے جانے کا اس قد رصدمہ نہ تھا جس قدر
اس کا کہ وہ ان نیک کاموں سے محروم ہیں جن میں آنکھیں کام آتی ہیں غرض ہر
کمزوری جو ان میں پائی جاتی تھی خود اس کمزوری کا ان کو احساس نہ تھا لیکن اس
کمزوری کے نتیجہ میں جس قسم کی نیکیوں سے وہ محروم رہتے تھے ان کا اُن کو بہت
احساس تھا۔میں نے ان لوگوں کو ہزار بدصورتیوں کے باوجود خوبصورت پایا اور ہزار
عیبوں کے باوجود کامل دیکھا اور میں جوش سے کہہ اٹھا کہ باوجود مذاہب کے اختلاف
کے اس میں تو کسی کو اختلاف نہ ہوگا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی نہایت خوبصورت مخلوق ہے۔ان کے عیب پر ہزار کمال قربان ہو رہا ہے اور یہ لوگ ثابت کر رہے ہیں کہ اگر
خدا تعالیٰ فضل کرے تو میلے کے ڈھیر پر بھی پاکیزہ روئیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔مگر میری
حیرت کی حد نہ رہی کہ جب ایک جماعت مجھ سے اس بارہ میں بھی اختلاف پر تیار ہو
گئی اور بعض نے کہا کہ ایسے ناپاک لوگوں کو آپ اچھا کہتے ہیں ان سے تو الگ رہنے
کا حکم ہے اور ان کے ساتھ مل کر کھانا تک نا جائز ہے اور نہ ان سے چھونا درست ہے۔ایک اور جماعت بولی یہ اپنے گزشتہ اعمال کی سزا بھگت رہے ہیں۔یہ خدا تعالیٰ کے
پیارے کس طرح ہو گئے بلکہ انہوں نے ان کے گناہ تک گنائے کہ گزشتہ زندگی
میں فلاں گناہ کر کے آنکھیں ضائع ہوئیں، فلاں گناہ کر کے کان ضائع ہوئے
وغیرہ ذَالِکَ۔اور بعض نے ہنس کر کہا کہ خیر یہ تو بیوقوفی کی باتیں ہیں اصل میں
ان پر دیوسوار ہیں۔ہمارے خداوندان دیووں کو نکالا کرتے تھے اور ان کے بعد ان

سيرة النبي عمال
83
جلد 4
کے شاگرد۔مگر اب ایسے لوگ ہم میں موجود نہیں رہے۔میں نے کہا الہی ! دنیا کو کیا
ہو گیا ہے یہ دل کے اندھے آنکھوں کے اندھوں پر اور دل کے بہرے کانوں کے
بہروں پر بنتے ہیں۔یہ بدصورت اور کریہہ المنظر لوگ ان اپاہجوں کے حُسن کو کیا
جانیں جن کے دل تیرے نور سے منور اور جن کے سینے تیری محبت کے پھولوں سے
رشک صد مرغزار بن رہے ہیں۔آہ! میں کس طرح مانوں کہ تو بھی بنیوں کی طرح یہ
ہے کہ کس کی تھیلی میں کیا ہے اور یہ نہیں دیکھتا کہ کسی کے دل میں کیا ہے۔مگر
میرے خیالات کی روکو پھر اُسی عقدہ کشا آواز نے روک دیا۔وہ ناز و رعنائی سے بلند
ہوئی۔اس ناز سے کہ کسی معشوق کو کب نصیب ہوا ہوگا ، اس شان سے کہ کسی بادشاہ کو
خواب میں بھی حاصل نہ ہوئی ہوگی اور اس نے کہا کہ اے کام کرنے والو! اے خدا کی
راہ میں جانیں قربان کرنے والو! مت خیال کرو کہ خدا کے حضور میں تم ہی مقبول ہو
اور اس کے انعامات کے تم ہی وارث ہو یا درکھو کہ کچھ تمہارے ایسے بھائی بھی ہیں کہ
جو بظاہر ان عمل کی وادیوں کو نہیں طے کر رہے جن کو تم طے کر رہے ہو ان کٹھن منزلوں
میں سے نہیں گزر رہے جن میں سے تم گزر رہے ہو۔لیکن پھر بھی وہ تمہارے ساتھ ہیں
تمہارے شریک ہیں، تمہارے ثوابوں کے حصہ دار ہیں 16۔اور خدا تعالیٰ کے ایسے ہی
مقرب ہیں جیسے کہ تم۔میں نے دیکھا نیکوکاروں کی وادی میں ایک عظیم الشان ہلچل پیدا
ہوئی اور سب بے اختیار چلا اٹھے کہ کیوں ایسا کیوں ہے؟ اس مقدس آواز نے
جواب دیا اس لئے کہ گوان کے ہاتھ پاؤں بوجہ خدا تعالیٰ کی پیدا کردہ معذوریوں کے
تمہارے ساتھ شامل ہونے کی اجازت نہیں دیتے مگر ان کے دل تمہارے ساتھ ہیں۔جب تم عمل کی لذتوں سے مسرور ہو رہے ہوتے ہو وہ غم اور حرمان کے تلخ پیالے پی
رہے ہوتے ہیں۔بے شک جام مختلف ہیں، بے شک شراب جدا جدا ہے لیکن کیف
میں کوئی فرق نہیں۔نتیجہ ایک ہی ہے۔تم جس مقام کو پاؤں سے چل کر پہنچتے ہو وہ دل
کے پروں سے اڑ کر جا پہنچتے ہیں۔ان کو نا پاک مت کہو جو ان سے نیک ہیں وہ تم میں

سيرة النبي م
84
جلد 4
سے پاکیزگی میں کم نہیں۔میری روح وجد میں آگئی ، میرا دل خوشی سے ناچنے لگا میں
نے کہا صَدَقْتَ يَارَسُوْلَ اللهِ انصاف اس کا نام ہے، عدل اس کو کہتے ہیں۔میرے دل سے پھر ایک آہ نکل گئی اور میں نے کہا طاقت ور کے ساتھی تو سب ہوتے
ہیں مگر یہ آواز معذوروں کے لئے بھی رحمت ثابت ہوئی۔آئندہ نسلوں کے لئے رحمت میں کہاں کہاں تم کو اپنے ساتھ لئے پھروں
میں نے اس عالم خیال میں بیسیوں اور
مقامات کی سیر کی لیکن اگر میں ان کیفیات کو بیان کروں تو یہ مضمون بہت لمبا ہو جائے
گا اس لئے میں اب صرف ایک اور نظارہ کو بیان کر کے اس مضمون کو ختم کرتا ہوں۔میرے دل میں خیال آیا کہ یہ غیبی آواز ماضی کے لئے بھی رحمت ثابت ہوئی اور حال
کے لئے بھی مگر اس کا معاملہ مستقبل کے ساتھ کیسا ہے۔میں نے کہا آئندہ نسلیں لوگوں
کو اپنی جانوں سے کم پیاری نہیں ہوتیں۔ماں باپ خود فنا ہونے کو تیار ہوتے ہیں
بشرطیکہ ان کی اولا د بچ جائے بلکہ سچ پوچھو تو وہ ہر روز اپنے آپ کو اولاد کی خاطر تباہی
میں ڈالتے رہتے ہیں۔پھر ماضی اور حال کسی کو کب تسلی دے سکتے ہیں جبکہ مستقبل
تاریک نظر آتا ہو، جبکہ آئندہ نسلیں فلاح و کامیابی کی راہوں پر چلنے سے روک دی گئی
ہوں۔میں نے کہا یہ نہیں ہو سکتا ، یہ تو انسانی فطرت کے خلاف ہے کہ کوئی اپنی نسلوں
کی تباہی پر راضی ہو جائے اس لئے مستقبل کے متعلق تو ضرور سب مذاہب متحد ہوں
گے اور اس مقدس وجود سے ان کو اختلاف نہ ہوگا جو دوسرے امور میں ان سے
اختلاف کرتا رہا ہے اور ان کے لئے صحیح عقیدہ یا صحیح عمل پیش کرتا رہا ہے۔تب میں
نے عالم خیال میں ہندو بزرگوں سے سوال کیا کہ آئندہ نسلوں کے لئے آپ میں کیا
وعدے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ وید آخری اور اوّل کتاب ہے اس کے بعد اور
کوئی کتاب نہیں۔میں نے کہا میں تو کتاب کے متعلق سوال نہیں کرتا میں تو یہ پوچھتا
ہوں کہ جو پہلوں نے دیکھا کیا آئندہ نسلوں کے لئے بھی اس کے دیکھنے کا امکان

سيرة النبي علي
85
جلد 4
ہے؟ وید دوبارہ نازل نہ ہوں لیکن ویدوں نے جو عجائبات پہلے لوگوں کو دکھائے کیا
ویسے ہی عجائبات پھر بھی دنیا کے لوگ دیکھیں گے اور اپنے ایمان تازہ کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ افسوس! ایسا نہیں ہوسکتا۔آخر ویدوں کے زمانہ جیسا زمانہ اب دنیا کو
کس طرح مل سکتا ہے۔میں نے بدھوں سے سوال کیا اور انہوں نے بھی کوئی ایسی
امید نہ دلائی۔زرتشتی لوگوں نے بھی اس پرانے اچھے زمانے کا وعدہ اپنی اولا دوں
کے لئے نہ دیا۔یہود نے کہا زکریا تک تو خدا تعالیٰ کا کلام لوگوں پر اتر تا رہا اور اس
کے معجزات لوگوں کے ایمان تازہ کرتے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوسکتا۔مسیحیوں
نے کہا حواریوں تک تو روح القدس اترا کرتا تھا مگر اب اس نے یہ کام ترک کر دیا
ہے۔میں نے کہا اور آئندہ نسلیں؟ کیا اب وہ محروم رہیں گی؟ کیا اب ان کے
ایمانوں کو تازہ کرنے کے لئے کوئی سامان نہیں؟ انہوں نے کہا کہ افسوس ! اس رنگ
میں اب کچھ نہیں ہو سکتا۔میں حیران تھا کہ لوگ کس طرح اپنی اولادوں کو محروم کرنے
پر رضا مند ہو گئے اور وہ کیوں خدا تعالیٰ کے آگے نہ چلائے کہ اگر اولاد کی محبت دی
ہے تو ان کی ترقی کے سامانوں کے وعدے بھی تو کر۔مگر میں نے دیکھا ان لوگوں میں
کوئی حس نہ تھی وہ اس پر خوش تھے کہ خدا کا کلام نَعُوذُ بِاللہ کوئی لعنت تھا کہ شکر ہے
اس سے ان کی اولادوں کو نجات ملی۔میں دلگیر و افسردہ ہو کر ان لوگوں کی طرف سے
ہٹا اور میں نے کہا وہ نور بھی کیا جس کی روشنی بند ہو جائے اور وہ خدا ہی کیا جس کی
جلوه گری ماضی میں ہی ختم ہو جائے کہ پھر میں نے اسی موہنی پیاری دلکش آواز کو بلند
ہوتے ہوئے پایا۔پھر اسے ایک انداز دلربائی سے یہ کہتے ہوئے سنا کہ جو نعمت ہم نے
پائی اسے اپنے تک محدود نہیں رکھا بلکہ ہمیشہ کے لئے بنی نوع انسان میں تقسیم کر دیا۔خدا تعالیٰ کی نعمتیں ماضی سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ وہ اسی طرح مستقبل کا بھی رب ہے
جس طرح ماضی کا۔جو کوئی بھی اس سے سچا تعلق رکھے گا اس کا کلام اس پر نازل ہوگا،
اس کے نشانات اس کے لئے ظاہر ہوں گے، اس کی محبت محدود نہیں کہ وہ اسے گزشتہ

سيرة النبي عمال
86
جلد 4
لوگوں پر تقسیم کر چکا، وہ ایک غیر محدود خزانہ ہے جس سے ہر زمانہ کے لوگ علی قدر
مراتب حصہ لیں گے۔ہر اک جو بچے دل سے کہے گا کہ اللہ میرا رب ہے اور اس تعلق
پر سچے عاشقوں کی طرح قائم ہو جائے گا خدا کے فرشتے اس پر نازل ہوں گے اور اس
کے رب کا پیغام اس کو آ کر دیں گے اور اس کی محبت بھری باتیں اس کے کان میں
ڈالیں گے اور غموں اور فکروں کے وقت اس کے دوش بدوش کھڑے ہوں گے اور
بشارت دیں گے کہ اللہ تمہارا دوست اور تمہارا مددگار ہے۔پس کچھ فکر نہ کرو اور غم نہ
کر و 17 اور الہام الہی کا دروازہ ہمیشہ ان کے لئے کھلا رہے گا اور ان کے عشق کو رد نہ کیا
جائے گا بلکہ قبول کیا جائے گا اور وہ سب در جے جو پہلوں کو ملے ہیں ان کو بھی ملیں گے۔میں نے یہ بشارت سن کر بے اختیار کہا اللہ اکبر۔یہ آواز تو آئندہ نسلوں کے لئے بھی
رحمت ثابت ہوئی۔اگر آئندہ کے لئے آسمانی نعمتوں کا دروازہ بند ہو جاتا تو عاشق تو
جیتے جی ہی مر جاتے۔جن کے دل میں عشق الہی کی چنگاری سلگ رہی ہے انہیں جنت
بھی اسی لئے اچھی لگتی ہے کہ اس میں معشوق از لی کا قرب نصیب ہوگا ورنہ انار اور
انگور ان کے لئے کوئی دلکشی کا سامان نہیں رکھتے۔اگر قرب سے ہی ان کو محروم کیا جانا
تھا جیسے کہ دوسرے لوگ کہتے ہیں تو ان کے لئے پیدا ہونا یا نہ ہونا برابر تھا۔پس مبارک
وہ جس نے آئندہ نسلوں کو بھی امید سے محروم نہ کیا اور عاشقوں کو معشوق کے وصال کی
خوشخبری سنا کر ہمیشہ کے لئے اپنا دعا گو بنا لیا۔مگر اب تو میرے دل سے ایک بہت ہی
درد بھری آہ نکلی اور میں نے کہا کیا ان تیرہ صدیوں ، نا قابل گزر تیرہ صدیوں کے لئے
جن کو ماضی کی مہر نے بالکل ہی عبور کے قابل نہیں چھوڑا طے کرنے کا کوئی راستہ نہیں ؟
کیا میرے اور میرے محبوب کے درمیان ایسی سد سکندری حائل ہے جس کو توڑنا
بالکل ناممکن ہے؟ کیا اس مایوسی کی تاریکی کو امید کی کوئی کرن بھی نہیں پھاڑ تی ؟
میں انتہائی کرب میں تھا کہ مجھے ایک اور آواز سنائی دی۔ایسی قریب کہ اس
کے قرب کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ وہ میری رگِ گردن سے بھی زیادہ قریب تھی۔

سيرة النبي عمال
87
جلد 4
اور اس نے کہا افسوس نہ کر میری طرف دیکھ جو چیز تیرے لئے ماضی ہے میرے لئے
حال۔بے شک کمزور انسان ماضی کو نا قابلِ وصول سمجھتا ہے اور سمجھتا رہا ہے لیکن
میرے سامنے ماضی اور مستقبل سب ایک سے ہیں۔جس وجود کو تو دیکھنا چاہتا ہے میں
نے اس کے ماضی کو مستقبل سے بدل دیا ہے۔میری طرف سیدھا چلا آ تو اس کو
میرے قرب میں، میری جنت کے اعلیٰ مقامات میں ، میرے کوثر کے کنارے پر اسی
طرح میری نعتیں تقسیم کرتا ہوا پائے گا جس طرح تیرہ صدیاں گزریں۔دنیا کے لوگوں
نے اسے ہر قسم کی نعمتیں تقسیم کرتے ہوئے پایا تھا۔کیوں وہ سب کے لئے رحمت نہ ہو
کہ میں نے اسے پیدا ہی تقسیم کے کام کے لئے کیا تھا۔تبھی تو وہ ابو القاسم کہلایا اور تیمی
تو اس نے منع کیا کہ کوئی شخص اس کی کنیت اختیار نہ کرے 18۔میں نے کہا اے میرے دل میں بولنے والے! میں تیرے ازلی حسن پر قربان۔بے شک میرا محمد رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِینَ تھا لیکن تُو رَبُّ الْعَلَمِینَ ہے۔تیری رحمت کے
قربان ، ماضی کے ایک منٹ کو کوئی واپس نہیں لا سکتا لیکن تو نے تیرہ صدیوں کے ماضی
کو مستقبل بنا دیا اور وہ جسے ہم خیال کرتے تھے کہ پیچھے چھوڑ آئے ہیں اس کی آئندہ
ملاقات کا وعدہ دلایا۔اے میرے محمد کے معشوق ! آمیرے دل میں بھی گھر کر لے۔تیرا حسن سب سے بالا ہے۔تیری شان سب سے نرالی۔اور یہ کہتے ہوئے میری ایک
آنکھ سے ایک آنسو نکل پڑا۔وہ میرے رخسار پر ڈھلکا ہی تھا کہ میری ایک بیوی
میرے کمرہ میں داخل ہوئی۔میں نے عشق کا راز فاش ہونے کے خوف سے جھٹ وہ
آنسو پونچھ دیا ور نہ نہ معلوم اس کے کتنے اور ساتھی اس کے پیچھے چلے آتے۔“
(روز نامہ الفضل 26 نومبر 1933 ء)
لحم السجدة: 38
2 قشعريره: لرزہ بدن کپکپی ( المنجد عربی اردوصفحہ 805 مطبوعہ کراچی 1974 ء)
3: بنی اسرائیل: 41

·

آج 10 میں سے 10 باقی