اسوہ کامل
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
89
68
جلد 4
اسوۂ کامل
حضرت مصلح موعود نے 26 نومبر 1933ء کو قادیان میں جلسہ سیرت النبی ﷺ
پر جو تقریر فرمائی وہ بعد میں اسوۂ کامل“ کے عنوان سے شائع ہوئی۔یہ تقریر درج
ذیل ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔اصل مضمون شروع کرنے سے قبل میں ایک تحریر کے متعلق کچھ کہنا
ایک شکایت
چاہتا ہوں جو اسی وقت مجھے دی گئی ہے۔اس پر چند ہندو اصحاب
کے دستخط ہیں اور انہوں نے شکایت کی ہے کہ آج ایک جلوس ان کی گلیوں میں
گزرا جس کا پہلے دستور نہ تھا اور کہ اس میں شامل ہونے والے بعض طالب علموں کا
رویہ ناپسندیدہ تھا۔پیشتر اس کے کہ میں یہ معلوم کروں کہ ان کے رویہ میں کیا
ناپسندیدگی تھی جس کے متعلق اگر وہ مجھے بعد میں اطلاع دیں گے تو میں ہر نا پسندیدہ
رویہ کے متعلق نوٹس لوں گا لیکن عام نصیحت میں تحقیق سے پہلے ہی کر دیتا ہوں کہ اگر
کسی نے کوئی ناپسندیدہ حرکت کی تو یہ بہت ہی ناپسندیدہ بات تھی۔یہ دن ہم نے اس
بات کی تیاری کے لئے مقرر کیا ہے کہ مختلف اقوام میں صلح و آشتی کی بنیاد بن سکے اور
وہ دن جسے ہم اقوام میں صلح کی بنیاد بنانا چاہتے ہیں اور جسے ہم آہستہ آہستہ اس
صورت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں کہ سب مذاہب کے بزرگوں کو اچھے ناموں سے یاد
کیا جائے تا مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں جو کدورت ہے وہ دور ہو اور پیار
بڑھے اس دن کسی کا دل دکھانا جو پہلے ہی اسلامی تعلیم کی رو سے ناپسندیدہ بات ہے
اور مسلمان کو اس بات سے جس سے دوسرے کو دکھ ہو مجتنب رہنے کا حکم ہے،
سيرة النبي عمال
90
جلد 4
خصوصیت سے ناپسندیدہ بات ہے۔اور اس دن بالخصوص اس بات کا لحاظ کرنا چاہئے
کہ ایسی بات نہ کی جائے جس سے کسی کا دل دکھے۔مصنوعی حد بندیوں کے نقصانات ان کے اس شکوہ کے متعلق کہ جلوس
ان کی گلیوں میں سے گزرا جس کا پہلے
دستور نہ تھا میں اپنا خیال ظاہر کر دیتا ہوں اور میرا اپنا خیال یہ ہے کہ یہ تنگ دلی ہم
سب قوموں کو مٹا دینی چاہئے۔میرے نزدیک جب تک ہندو بازار، مسلم بازار اور
ہند و محلہ ، مسلم محلہ کی تفریق باقی ہے، ہمارے اندر محبت سے ایک دوسرے کی طرف
بڑھنے کی جستجو پیدا ہی نہ ہو گی۔ان مصنوعی حد بندیوں کی وجہ سے قلوب میں ایسی
گر ہیں رہیں گی کہ جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ملنے سے روکیں گی۔جو چیز قلوب
کو مجروح کرتی ہے وہ خواہ ہند و محلہ میں کی جائے یا مسلم محلہ میں وہ بہر حال بری
ہے۔اگر ہندو اپنے محلہ میں مسلمانوں کو گالیاں دیں یا مسلمان اپنے محلہ میں ہندوؤں
کو برا بھلا کہیں تو یہ تو بے شک صحیح ہے کہ چونکہ ایک دوسرے کی گالیوں کو ایک
دوسرے نے سنا نہیں اس لئے جوش نہیں پھیلے گا اور فساد نہیں ہو گا۔لیکن فساد اصل دل
کا ہوتا ہے۔اگر اپنی اپنی جگہوں پر دروازے بند کر کے بلکہ کوٹھڑیوں میں اور اس
سے بھی بڑھ کر ایک دوست دوسرے کے کان میں بلکہ اپنے ہی دل میں ایک
دوسرے کو گالیاں دے تب بھی یہ فعل ویسا ہی برا ہوگا کیونکہ اپنے دل میں گالی دینے
والے کا دل تو خراب ہو گیا اور ایسے دل میں محبت کی بنیاد قائم نہیں ہو سکتی۔اس لئے
اگر قلوب کی درستی کو مدنظر رکھا جائے تو ایک دوسرے کو گالی دینے یا برا بھلا کہنے کے
لئے ظاہر و باطن یا اپنے اور پرائے محلہ کی حد بندی کوئی نہیں لیکن اگر دل شکنی نہ کی
جائے اور ہند و جلوس ہمارے محلہ سے گزر جائے تو اس میں خرابی ہی کیا ہے اور اس
میں اعتراض کی کون سی بات ہے یا اگر ہمارا جلوس بغیر کسی دل شکنی کے ہند و محلہ میں
سے گزر جائے تو اس میں کیا حرج ہے۔
سيرة النبي عمال
91
جلد 4
ہندوستان میں فساد کا اصل باعث لیکن یہ میرا اپنا خیال ہے اور جب
تک سب کے اندر یہ وسعت قلبی پیدا
نہیں ہوتی اُس وقت تک اگر کوئی اعتراض کرتا ہے تو چاہئے کہ اس محلہ کو چھوڑ دیا
جائے لیکن میری اپنی رائے یہی ہے کہ صلح و آشتی کے لئے ہمیں یہ تنگ دلی دور کر دینی
چاہئے اور جن چیزوں میں ہمارے مذاہب نے دائرے قائم نہیں کئے مثلاً ہند و محلہ یا
مسلم محلہ کسی مذہب نے نہیں بتایا تو ہم خواہ مخواہ نئی حد بندیاں کیوں کریں۔ہندوستان
میں تمام لڑائیاں ایسی ہی تنگ دلانہ ذہنیت میں پیدا ہوتی ہیں جس کا میں ہمیشہ سے
مخالف رہا ہوں۔احمدیوں کی وسعت قلبی ہماری چھوٹی مسجد کے نیچے سے ہندو، مسلم، سکھ
براتیں باجہ بجاتے ہوئے گزر جاتی ہیں اور نماز کے
وقت بھی جبکہ میں نماز پڑھا رہا ہوتا ہوں گزرتی ہیں لیکن میں نے انہیں بھی نہیں روکا۔بلکہ بعض لوگوں نے روکنا چاہا تو میں نے انہیں بھی منع کیا۔اگر کوئی شخص باجے سے
ہماری توجہ کو اپنی طرف
کھینچ لیتا ہے تو دین کی طرف ہماری توجہ ہی کیا ہوئی۔چاہئے کہ
ہم دین میں ایسے مگن ہوں کہ کوئی چیز ہمیں اپنی طرف متوجہ نہ کر سکے۔مجھے تو کبھی اس
کا احساس نہیں ہوا۔بلکہ اگر کسی کو ہوا تو میں نے اسے بھی منع کیا اور یہی کہا کہ یہ گلی
گزرنے کی ہے اور اب تک اس میں سے ہندو، سکھ، مسلمان سب کی براتیں گزرتی
ہیں۔یہاں کی بھی اور باہر کی بھی۔اور میرا خیال ہے کہ یہی ذریعہ صلح کا ہے۔ناپسندیدہ
باتیں خواہ ہند ومحلہ میں ہوں یا اپنے محلہ میں ہر حال میں ناپسندیدہ ہیں۔فساد کے خیال
سے اگر دوسرے کے محلہ میں جا کر کوئی ایسی بری حرکت کی جائے تو یہ زیادہ بری بات
ہے۔لیکن جو بات ہے ہی نا پسندیدہ اسے اپنے محلہ میں بھی نہیں کرنا چاہئے۔جماعت کو نصیحت اس لئے میں بغیر تحقیق کے ہی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر کسی نے
کوئی حرکت کی ہے تو تو بہ کرے اور اگر نہیں کی تو آئندہ کے
سيرة النبي عمال
92
جلد 4
لئے مزید احتیاط کرے۔اگر کوئی قوم پسند نہیں کرتی تو اس کی گلی میں سے نہ گزرا
جائے۔لیکن پھر بھی میں یہ ضرور کہوں گا کہ یہ طریق صلح کا نہیں اس سے ہر جگہ اور ہر
قوم میں فساد ہوتے رہتے ہیں۔ایسی ہی باتوں سے ہندومسلمانوں میں اور پھر مدراس
کے علاقہ میں عیسائیوں اور ہندوؤں کے مابین فساد ہوتے رہتے ہیں۔یہ خیال کہ
ہماری مسجد یا محلہ میں سے کوئی گزر جائے تو یہ ہتک ہے قطعاً غلط ہے۔اگر وہ ہمارا بھائی
ہے تو اس میں ہتک کی کیا بات ہے لیکن جب تک دل نہیں بدلتے اور کسی کو دکھ ہوتا ہے
اُس وقت تک اگر ہم چھوڑ ہی دیں تو کیا حرج ہے۔مضمون کی وسعت اور وقت کی تنگی اس کے بعد میں اس غرض کے متعلق
کچھ کہنا چاہتا ہوں جس کے لئے یہ
جلسہ منعقد کیا گیا ہے۔اس میں رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تفصیلی واقعات تو کسی
علی
صورت میں بیان نہیں ہو سکتے کیونکہ وقت بہت تھوڑا ہوتا ہے۔سردیوں کے دن ہیں۔اوّل تو عصر و مغرب کی نمازوں کے درمیان وقفہ ہی گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ کا ہوتا ہے۔اس
میں سے کچھ وقت یہاں پہنچنے میں لگ جاتا ہے، کچھ تلاوت ونظم میں، پھر کھڑے
ہونے اور تمہید میں کچھ صرف ہو جاتا ہے۔اور صرف پندرہ بیس منٹ باقی بچتے ہیں اور
کون ہے جو اس قدرقلیل عرصہ میں اس بحر نا پیدا کنار کو تیر کر گزر سکے۔صرف اتنا ہو
سکتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے بعض اعمال کو بیان کیا جائے تا ماننے والوں کے علم اور
محبت میں زیادتی ہو اور دوسروں میں منافرت کم ہو۔مذاہب کا اصل مقصد آج میں اس امر کے متعلق کچھ بیان کروں گا کہ دنیا
میں جتنے مذاہب ہیں وہ وصلِ الہی کو ہی اصل مقصد
قرار دیتے ہیں۔ہندو، مسلمان ، سکھ، عیسائی ، زرتشتی، یہودی، مجوسی ہر ایک اپنے
مذہب کا اصل مقصد وصالِ الہی ہی بتاتے ہیں لیکن وہ سب کے سب اس وصال کو مرنے
کے بعد قرار دیتے ہیں۔مثلاً سناتنیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ مرنے کے بعد کامل انسان
سيرة النبي علي
93
جلد 4
خدا تعالیٰ میں جذب ہو جاتے ہیں۔آریہ کہتے ہیں کہ وہ لمبے عرصہ کے لئے خدا تعالیٰ
کے قرب میں چلے جاتے ہیں۔بدھوں کا بھی ایسا ہی عقیدہ ہے۔یہودیوں میں سے
بعض تو قیامت کے قائل ہی نہیں، جو قائل ہیں وہ یہی سمجھتے ہیں۔زرتشتی ، مسلمان
غرضیکہ سب کا یہی خیال ہے اور سب نے اس وصال کا زمانہ بعد الموت رکھا ہے۔لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ انسان سفر میں ہو تو بھی اپنے لئے کچھ نہ کچھ سامان ضرور کرتا ہے
اس لئے دنیا میں بھی جو بطور سفر ہے وصالِ الہی کی کوئی تجاویز ہونی چاہئیں۔اور اس پر
سب مذاہب کا اجتماع ہے کہ جب تک انسان حقیقی تقرب الہی حاصل کرے اُس وقت
تک اس کی صفات کو اپنے اندر جذب کرے تو یہ بھی ایک قسم کا قرب ہے۔مثلاً روزہ
کیا ہے؟ یہی کہ انسان اللہ تعالیٰ کی طرح ایک وقت کے لئے کھانے سے ہاتھ اٹھا لے۔پھر نماز ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح خدا تعالیٰ بغیر کسی شریک، ساتھی اور رشتہ دار
کے ہے اسی طرح انسان بھی ایک وقت کے لئے اپنے ساتھیوں اور رشتہ داروں سے
الگ ہو جائے اور اس طرح سب مذاہب میں کچھ نہ کچھ عبادات ہیں۔اور سب
مذا ہب اس امر پر متفق ہیں کہ اصل مقصد انسانی زندگی کا قرب الہی ہے اور دنیا میں
اس کی مثال اللہ تعالیٰ کی صفات کا دل میں پیدا کرنا ہے اور کامل انسان وہی ہو گا جو
زیادہ سے زیادہ صفات الہی اپنے وجود میں ظاہر کرے گا۔۔صفات الہی کا مظہر اتم آج کے مضمون میں میں رسول کریم علیہ کے کاموں
میں سے اسی کام کو لیتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ آپ
نے صفات الہی کو جس قدر اپنے اندر جذب کیا ہے اس کی مثال اور کہیں نہیں مل سکتی
اور اسی غرض سے میں نے شروع میں سورۃ فاتحہ پڑھی ہے۔اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ کی چار صفات بیان کی گئی ہیں۔پہلی
صفت ربوبیت
رَبُّ الْعَلَمِينَ ہے۔جس طرف دیکھو اللہ تعالیٰ کی ربوبیت
کام کر رہ
رہی ہے۔زمین، آسمان ، سورج، چاند، ستارے، مشرقی ، مغربی ، گورے،
سيرة النبي عليه
94
جلد 4
کالے، ایشیائی، یورپین سب اس کی ربوبیت کے نیچے ہیں۔اور وہ چھوٹے بڑے
امیر غریب سب کی ربوبیت کرتا ہے۔صفت رحمانیت
دوسری صفت رحمن ہے یعنی جتنی طاقتیں انسان کے اندر
ہیں ان کے استعمال کے بیرونی سامان بھی مہیا فرماتا ہے۔دنیا کی حکومتوں میں یہ بات نہیں۔مثلاً یونیورسٹی ہے وہ علم پڑھانے کا سامان تو کرتی
ہے مگر یہ نہیں کہ بعد میں نوکری بھی ضرور دے۔وہ کہتی ہے کہ ہم نے پڑھا دیا اور اب
جاؤ اپنے لئے روزگار تلاش کرو۔وہ خالی علم دیتی ہے اس کے استعمال کے ذرائع نہیں
دیتی مگر اللہ تعالیٰ رحمن ہے یعنی وہ قوتوں کے استعمال کے ذرائع بھی ساتھ دیتا ہے۔رحمانیت کی لطیف تشریح ہر چیز جو اس نے پیدا کی ہے اس کے مقابل ایک
ذریعہ اس کے استعمال کا بھی بنایا ہے۔مثلاً آنکھ
ہے اس کے لئے روشنی ضروری ہے تا کہ وہ دیکھ سکے اس لئے اس نے سورج پیدا کیا۔پھر یہ ضروری ہے کہ آنکھ خوبصورت اشیاء کو دیکھے تا اس میں طراوت پیدا ہو اور اس
نے خوبصورت مناظر ، سبزیاں، خوبصورت انسان ، چرند، پرند، درخت، بیل بوٹے
وغیرہ اشیاء پیدا کر دیں۔پھر اس نے کان دیئے ہیں مگر یہ نہیں کہا کہ آواز میں خود پیدا
کرو بلکہ آواز بھی ساتھ ہی پیدا کر دی ہے۔پھر آوازوں کے سننے میں بھی بے شمار
فرق ہیں اگر سب کی آواز ایک سی ہوتی تو امتیاز کرنا مشکل ہو جاتا لیکن اس قدر
بار یک فرق ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔گاڑی آتی ہے، گھوڑا آتا ہے لیکن کان
دونوں کے شور کو پہچان لیتے ہیں۔پھر ہر انسان کی آواز میں کچھ نہ کچھ فرق ہے۔تو
اتنے امتیاز ہیں کہ اگر انہی کو دیکھا جائے تو کان کے لاکھوں کام نظر آتے ہیں۔پھر
چھونے کی طاقت دی ہے مگر یہ نہیں کہا کہ اس کے لئے کام خود تلاش کرو بلکہ چھونے
کے لئے چیزیں بھی پیدا کر دی ہیں۔کوئی نرم چیز ہے، کوئی سخت ، کوئی پھسلنی اور کوئی
کھردری ، پھر ان میں سے ہر ایک کی کئی اقسام ہیں۔نرمی میں بھی ہزاروں فرق ہیں۔
سيرة النبي علي
55
95
جلد 4
ہم ریشم پر ہاتھ رکھتے ہیں پھر ربڑ پر رکھتے ہیں اور اگر چہ دونوں نرم ہیں مگر ہماری چھونے
کی طاقت دونوں میں ایک امتیاز قائم کرتی ہے اور اس طرح نرمیوں میں بھی ہزاروں امتیاز
ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت نے جو طاقتیں انسان کو دی ہیں ان کے استعمال کے
ذرائع بھی ساتھ ہی پیدا کر دیئے ہیں۔مگر دنیوی حکومتیں ایسا نہیں کرتیں۔ان کی مثال تو ایسی ہے کہ کہتے ہیں کوئی شخص شکار کے لئے
ایک دلچسپ مثال گیا اور ایک خرگوش مار کر لایا۔جب گھر کے قریب پہنچا تو
خیال کیا کہ میرا کنبہ تو بہت ہے چھوٹے چھوٹے بچے ، بہن ، بھائی ہیں ایک خرگوش اگر
میں گھر لے گیا تو وہ آپس میں لڑیں گے اس لئے بہتر ہے کہ باہر ہی کسی کو دے
جاؤں۔پاس سے کوئی سادھو گزر رہا تھا اس نے سوچا کہ اسے ہی دے جاؤں اور اس
خیال سے اسے پوچھا کہ سادھو جی! خرگوش کھا لیتے ہو؟ مگر اس کے جواب دینے سے
پہلے اسے خیال آیا کہ بچے بوٹیوں پر تو پکنے کے بعد لڑیں گے لیکن اگر میں باہر ہی دے
گیا تو گھر پہنچتے ہی سب پوچھیں گے ہمارے لئے کیا لائے اور پھر انہیں کیا جواب دوں
گا اس لئے بہتر ہے کہ گھر لے جاؤں۔سادھو نے اس کے سوال کے جواب میں کہا کہ
ہاں مل جائے تو کھا ہی لیتے ہیں۔اس پر وہ کہنے لگا کہ اچھا پھر مار مار کر کھایا کرو۔تو دنیا
کی حکومتوں کی مثال ایسی ہی ہے وہ ساری امیدیں پیدا کرنے کے بعد یہ کہہ دیتی ہیں
کہ مار مار کر کھایا کرو اسی لئے تعلیم یافتہ نوجوان جن کے متعلق کسی نے کہا ہے کہ
ے ایم۔اے بنا کے کیوں میری مٹی خراب کی
کہتے ہیں کہ اچھا پھر پہلے تمہیں ماریں گے۔اور وہی تعلیم یافتہ لوگ جنہیں حکومت نے
پڑھا کر ان کے لئے کام کرنے کے سامان مہیا نہیں کئے تھے وہ پھر اسی کے ارکان کو
مارنے لگ جاتے ہیں۔صفت رب العلمین اور رسول
کریم میں تو میں بتا رہا تھا کہ پہلی صفت
صلى الله
جو اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ کی
سيرة النبي علي
96
جلد 4
بیان کی گئی ہے وہ اس کا رب العلمین ہوتا ہے۔جو بندہ رَبُّ الْعَلَمِینَ بنتا ہے ہم
سمجھیں گے کہ وہ کامل ہے۔اور رسول کریم ع کے متعلق ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کیا آپ
صلى الله
نے عالم کی ہر شے پر نگاہ ڈالی اور اس کے فائدہ کے لئے کام کیا؟ اگر ڈالی تو ماننا
پڑے گا کہ آپ کامل انسان تھے لیکن اگر ہر شے پر آپ کی نگاہ نہیں پڑی اور کوئی حصے
ایسے رہ گئے ہیں کہ ان کے لئے آپ نے کوئی کام نہیں کیا تو آپ رَبُّ الْعَلَمِینَ نہیں
کہلا سکیں گے۔اس کے لئے ہم کوئی مثال لیتے ہیں اور چونکہ نسل انسانی زیر بحث ہے
اس لئے ہم جوان یعنی بنا بنا یا آدمی لیتے ہیں جسے ہر قوم تسلیم کرتی ہے اور جسے خدا تعالیٰ
نے آئندہ نسلوں کا بیج بنایا ہے۔غور کرنا چاہئے کہ اس کی پہلی خواہش کیا ہوگی۔بائبل
سے بھی ثابت ہے عقل بھی یہی کہتی ہے کہ اسی کی جنس سے جوڑا ہی اسے تسلی دے
سکتا ہے۔دنیا کی خوبصورتی اور اس کی کوئی شے اسے تسلی نہیں دے سکتی جب تک
اس کا ہم جنس جوڑا نہ ہو۔نوجوانوں کی ربوبیت جوش جوانی میں شہوات معقل پر غالب آ جاتی ہیں اور
وہ کہتی ہیں کہ خواہشات کے دریا میں عذاب سے
صلى الله
لا پرواہ ہو کر کود پڑ۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا رسول کریم ﷺ نے اس حالت میں
انسان کی ربوبیت کی ہے۔اور جب ہم غور کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے
اس کے جوشِ جوانی کو دیکھ کر اس کی ربوبیت کی ہے۔آپ نے فرمایا کوئی شخص نسب
کے لئے شادی کرتا ہے، کوئی حسب کے لئے ، کوئی خوبصورتی کے لئے نکاح کرتا ہے مگر
میری نصیحت تمہیں یہ ہے کہ اس کے ساتھ نکاح کرو جو اخروی زندگی کی ترقی کا موجب
ہوا کیونکہ اگر تم خوبصورتی کو دیکھ کر شادی کرو گے تو تمہاری ساری عمر کے اعمال
خوبصورتی کے گرد ہی چکر لگاتے رہیں گے۔اور بڑے خاندان کی عورت سے شادی
کرنے والے کا مطمح نظر تمام عمر یہی رہے گا کہ جس طرح بھی ہو اپنے کو بڑا
بنائے۔جس شخص کی شادی کسی ایسے خاندان میں ہو جو معزز سمجھا جاتا ہو تو اس کی
سيرة النبي علي
97
جلد 4
ساری کوشش یہی ہو گی کہ دھوکا سے ، فریب سے جس طرح بھی ہو سکے اپنی نسل کو کسی
پرانے خاندان سے وابستہ کرے۔مسلمانوں میں سید زیادہ معزز سمجھے جاتے ہیں اور
ہندوؤں میں برہمن۔اور ایسا انسان ہمیشہ جس طرح بھی ہو اپنے کو کسی پرانے معزز
خاندان کی طرف منسوب کرنے کی کوشش میں لگا رہے گا۔خوبصورتی کا محور ہمیشہ شہوت
ہو گا اور حسب و نسب کا دھوکا، فریب اور جبر۔اپنے کو کسی معزز خاندان سے منسوب
کرنے والوں کے متعلق ایک لطیفہ مشہور ہے۔ایک شخص کسی عدالت میں ادائے شہادت
کے لئے گیا اور اپنی قومیت سید بتائی۔اس پر فریق ثانی نے اعتراض کیا۔عدالت نے
اسی فریق کے ایک اور گواہ سے دریافت کیا کہ فلاں آدمی کی قومیت کیا ہے؟ اس نے
کہا کہ یہ پکا سید ہے، اس کا باپ ہمارے سامنے موچی تھا لیکن اس کے سیّد ہونے
کے تو ہم خود گواہ ہیں کیونکہ یہ ہمارے سامنے سیّد بنا ہے۔تو یہ بالکل بے ہودہ بات
ہے۔محض سید کہلانے سے کیا بنتا ہے لیکن لاکھوں آدمی ہیں جو اپنی قومیت بدلنے میں
لگے ہوئے ہیں۔تو نسب کی وجہ سے شادی کرنے والے کی زندگی کی بنیاد فریب اور
جھوٹ پر ہو گی اور خوبصورتی کی وجہ سے شادی کرنے والے کی بنیاد شہوت پر۔مگر
رسول کریم ﷺ نے بتایا ہے کہ اگر آج ہی تمہاری نیت ٹھیک نہیں تو آئندہ کیا ہو گا۔تم
نکاح کی بنیاد بھی دین پر رکھو اس صورت میں تمہارے دونوں کام ہو جائیں گے اور
تمہارے اعمال بھی دین کے گرد چکر لگائیں گے۔صلى الله
نکاح کے بارے میں ربوبیت
انتخاب کے بعد نکاح کی شرائط طے ہوتی
ہیں اور پھر ان میں جھگڑا پیدا ہوتا ہے کہ
مرد پر زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوں گی یا عورت پر ، مرد والے عورت والوں پر حکومت
کرنا چاہتے ہیں اور عورت والے مرد والوں پر لیکن یہاں بھی رسول کریم علی
آ موجود ہوتے ہیں کہ یہاں بھی میری ایک بات سن لو۔مرد و عورت کو اللہ تعالیٰ نے
وسة
ایک ہی جنس سے پیدا کیا ہے 2 دونوں کے احساسات یکساں ہیں اور ان میں کوئی
سيرة النبي علي
98
جلد 4
فرق نہیں۔جیسے بیوی کو اپنے ماں باپ پسند ہیں ویسے ہی میاں کو بھی اور آپ نے
ایک ایسا گر بیان فرما دیا جس پر عمل کر کے دونوں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔آپ نے حکم دیا
که صله رحمی کرو اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت رحمی تعلقات کا لحاظ رکھو، قولِ سدید اختیار
کر وہ یعنی ایک دوسرے کے ساتھ دھوکا نہ کرو غرضیکہ آپ نے نکاح کے متعلق تفصیلی
ہدایات دیں۔جنہیں اگر میں بیان کروں تو یہ تقریر خطبہ نکاح بن جائے گی۔مختصر یہ
ہے کہ اس موقع پر بھی آپ نے ربوبیت کی۔بیوی کی آمد کے موقع پر ربوبیت پھر بیوی گھر آتی ہے اور یہ وہ وقت ہوتا
ہے جب شہوانی جذبات غالب آ سکتے
ہیں۔یہاں رسول کریم ﷺ پھر آ موجود ہوتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ پہلے تھوڑا کام
:
ہمارا کر لو اور دعا کرو۔اس تعلق کے نتیجہ میں تمہاری آئندہ نسلیں ہوں گی ، مانا کہ تم
نیک ہومگر ہو سکتا ہے کہ تمہاری اولا د شریر ہو تو بھی دنیا میں فساد پیدا ہوگا اور تمہارا قائم
کیا ہوا تقویٰ ملیا میٹ ہو جائے گا اس لئے خدا سے دعا کرو کہ تمہارے ملنے کا نتیجہ
تقویٰ ہو 5۔یہ ایسا وقت تھا کہ شہوت چاہتی تھی انسان شہوت کا بیج بوئے مگر روحانیت
صلى الله
چاہتی تھی کہ روحانیت کا بوئے مگر رسول کریم ﷺ آ کر بتاتے ہیں کہ بے شک تم شہوت
کا بیج بود مگر روحانیت کی چاشنی کے ساتھ۔پھر اولاد پیدا ہوتی ہے۔جونہی بچہ پیدا
بچہ کی پیدائش کے وقت ربوبیت
ہوتا ہے آپ اُسی وقت اس کی ربوبیت
کا خیال فرماتے ہیں اور اس کی تربیت کے لئے اپنی تفصیلی ہدایات دیتے ہیں کہ اور کسی
قوم میں ان کی نظیر نہیں ملتی۔آپ کا حکم ہے کہ معا بچہ کے کان میں اللہ تعالیٰ کا نام لیا
جائے۔بچہ اگر چہ اُس وقت بظاہر ایک بے جان چیز ہے مگر اس کے کان میں اللہ تعالیٰ
کی بڑائی بیان کرنے کا حکم آپ نے دیا اور اس میں دو فائدے ہیں۔اول یہ کہ اس وقت
کی بات کان میں پڑی ہوئی ضائع نہیں جاتی اور دوسرے یہ کہ والدین کو توجہ دلائی کہ اگر
سيرة النبي علي
99
جلد 4
پیدائش کے وقت ہی اس کی تربیت کا حکم ہے تو بڑے ہو کر یہ کتنی ضروری ہوگی۔بچہ کی تربیت کا حکم جب اسے ڈرا ہوش آئے تو کم ہے کہ اسے تعلیم دلا 5- حتی
کہ لڑکیوں کی تعلیم کے متعلق بھی تاکید فرمائی۔حتی کہ فرمایا
جس شخص کی دولڑکیاں ہوں اور وہ ان کو تعلیم دلائے اور اچھی تربیت کرے تو اس کا
ٹھکانہ جنت میں ہو گا۔۔گویا اسے اتنا ضروری قرار دیا کہ ماں باپ پر اس کا انتظام
فرض کیا۔چنانچہ فرمایا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيكُمْ نَارَاہِ اس میں باطنی تعلیم بھی
ہے اور ظاہری بھی اور دونوں کے لئے ماں باپ کو ذمہ وار قرار دیا اور فرمایا کہ دونوں
تعلیموں سے اولاد کو آراستہ کر کے اسے جہنم سے بچاؤ۔جہنم سے مراد بیماری اور غربت
وغیرہ بھی ہے جو جہالت کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے اور پھر اخروی جہنم بھی مراد ہے گویا
ہر قسم کی جہنم سے اولادکو بچانے کا حکم دیا۔بداخلاقی بھی جہنم ہے کہ بداخلاقی سے لوگ
نفرت کرتے ہیں۔تو یہ آیت عام ہے اور اس میں ہر قسم کی آگ سے اولا د کو بچانے کا
حکم دیا ہے۔اور مسلمان کا فرض قرار دیا کہ بچے کی بچپن کی حالت میں نگرانی کرے
اور فرمایا کہ اگر اس میں خرابی پیدا ہوئی تو تم سے باز پرس ہوگی۔پھر بعض بچے یتیم رہ جاتے ہیں ان کے لئے بھی حکم دیا کہ
تقیموں کی ربوبیت
ان کے مال کی حفاظت کی جائے۔پھر بتایا کہ ان کے
احساسات کا کس طرح خیال رکھا جائے، تعلیم کا کیا انتظام ہو۔غرض کہ ان کی پرورش
کے لئے تفصیلی احکام صادر فرمائے۔گویا ان کو بھی خالی نہیں رہنے دیا۔باقی مذاہب
میں یہ بات ہرگز نہیں۔وہاں اگر اپنی اولاد کی تربیت کا کوئی اصول ہے تو بیامی کے
لئے نہیں اور اگر یتامیٰ کے لئے ہے تو اپنی اولاد کے لئے نہیں مگر رسول کریم ﷺ نے
سب کو لے لیا ہے اور کسی کو اپنی ربوبیت سے باہر نہیں رہنے دیا۔جوانوں کی راہنمائی اس کے بعد انسان جوان ہوتا ہے اور جوانی کے متعلق
آپ پھر تفصیلی احکام دیتے ہیں۔مثلاً یہ کہ جذبات میں
سيرة النبي عمال
100
جلد 4
کس حد تک آزادی ہے ، ماں باپ کے ساتھ کیا سلوک کریں، ماں باپ جوان اولاد
کے ساتھ کیسا سلوک کریں۔رسول کریم ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور کہا کہ میرے
الله
باپ نے میرے بھائی کو گھوڑا دیا ہے مگر مجھے نہیں دیا۔آپ نے اسے بلایا اور فرمایا
کہ اگر وسعت ہے تو سب کو دو وگرنہ ایک سے بھی واپس لے لو 10۔جوانی میں جب
من وتو کے احساسات ہوتے ہیں اُس وقت بھی ان کے متعلق احکام بیان کئے۔لڑکی
کے لئے کیا حد بندیاں اور لڑکے کے لئے کیا ہیں۔انہیں اپنی شادی بیاہ کے معاملہ میں
کہاں تک آزادی ہے اور کہاں تک پابندی ہے۔بھائی بہن کے کیا تعلقات ہیں۔پھر دنیا میں لوگ عام طور پر جو کام کرتے ہیں ان
کے متعلق بھی تفصیلی احکام دیے۔آپ نے بتایا
دنیوی امور میں ربوبیت
کہ تجارت میں دھوکا نہیں کرنا چاہئے 11 ، لین دین عارضی اور مستقل کے علیحدہ علیحدہ
احکام بیان فرمائے۔رہن اور بیع کے واسطے مفصل ہدایات دیں۔غرض ان تمام
ضرورتوں کے لئے آپ نے احکام دیئے۔انسان جب بوڑھا ہوتا ہے تو بچوں کو اس کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہئے اور
بتایا کہ بوڑھے ماں باپ کو اُف تک نہ کہو 12۔مرنے والے کی ربوبیت پھر موت کا وقت ہوتا ہے اس کے لئے بھی احکام
دیئے اور بتایا کہ وہ انسان کا آخری وقت ہوتا
ہے۔اُس وقت اپنے تھوڑے سے فائدہ کے لئے مرنے والے کی عاقبت خراب نہ
کرو۔اسے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کرنے اور اس کی طرف متوجہ ہونے کا موقع
دو۔تمہارے بچوں کا کیا حال ہوگا ، بیوی کیا کرے گی ایسے سوالات سے ان قیمتی
لمحات کو ضائع نہ کرو بلکہ اس کے سامنے قرآن کریم کی آیات اور سورۃ لین
پڑھو 13۔اس کے بعد اپنی تکالیف کا خود انتظام کر لینا اور ان کا ذکر کر کے اس کے
آخری وقت کو خراب نہ کرو۔پھر فرمایا کہ اگر کسی کی جائیداد ہو تو چاہئے کہ وہ اس کے