اسوہ کامل

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم), حصہ 2

سيرة النبي عمر
101
جلد 4
لئے پہلے سے وصیت کر رکھے 14 تا اُس وقت یہ باتیں اسے پریشان نہ کریں۔اور
اس پر آپ اس قدر زور دیتے تھے کہ ایک صحابی کہتے ہیں کہ میں ہر روز لکھی ہوئی
وصیت سرہانے رکھ کر سوتا تھا 15 اور یہ اس لئے حکم دیا ہے کہ تا مرنے والے کی آخری
گھڑیاں خراب نہ ہوں اور وہ اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو سکے۔یہ وقت اللہ تعالیٰ کی
طرف توجہ کرنے کا ہوتا ہے تا یہ سلسلہ اخروی زندگی میں بھی قائم رہے۔اگر کوئی مرتے
وقت ہائے میرے بچے ، ہائے میری بیوی کہتا رہے گا تو اٹھتے وقت بھی اس کا دھیان اس
طرف ہو گا لیکن اگر مرتے وقت ہائے اللہ کہے گا تو اٹھتے وقت بھی اس کی توجہ اللہ تعالیٰ کی
طرف ہی ہوگی۔اس کی مثال ایسی ہے کہ اگر بچہ روٹی کے لئے روتا ہوا سو جائے تو صبح
اٹھتے وقت وہ روٹی کو ہی یاد کر رہا ہو گا۔غرضیکہ رسول کریم ﷺ نے انسان کی
ان آخری گھڑیوں کو بھی فراموش نہیں کیا اور حکم دیا کہ اُس وقت اللہ تعالیٰ کی
تحمید و تقدیس کی جائے۔موت کے بعد ربوبیت
پھر انسان مر جاتا ہے اُس وقت کا بھی آپ نے
خیال رکھا اور بتایا کہ کس طرح مردہ کی تجہیز و تکفین
کی جائے۔آپ ہر قوم کے مردوں کا احترام کرتے تھے۔ایک دفعہ ایک میت جا رہی تھی
کہ آپ اس کے احترام کے طور پر اٹھ کر کھڑے ہو گئے۔کسی نے عرض کیا يَا رَسُولَ الله !
یہ تو یہودی تھا۔آپ نے فرمایا یہودی بھی تو خدا کا بندہ ہی ہے 16۔پھر فرمایا مردوں کا
ذکر اچھی طرح کیا کرو 17۔اور کہا جا سکتا ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ نے ہر مرنے والے
کی بھی خبر گیری کی اور اس طرح اس کی بھی ربوبیت کر دی اور انسان کی پیدائش سے
لے کر اس کی موت تک سب ضروری احکام دے دیئے اور پھر اگر تمام افراد کو علیحدہ
علیحدہ لیا جائے تو اس میں بھی آپ کی ربوبیت نظر آئے گی۔روحانی ربوبیت سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ سب کی اخروی زندگی کے
لئے سہارا ہیں۔آپ نے ہر قوم کے افراد کو دعوت الہی

سيرة النبي عمال
102
جلد 4
میں شامل ہونے کے لئے بلایا ہے۔آپ نے فرمایا ہے کہ سب نبی اپنی اپنی قوم کی
طرف مبعوث ہوئے مگر میں سب اقوام کی طرف بھیجا گیا ہوں 18۔یہ نہیں کہ اسلام کسی
سے کہے کہ تم ہندو ہو تمہیں عرب کی تعلیم سے کیا واسطہ بلکہ آپ وہ نور لائے جس کے
متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةِ 19 جس کا مشرق و مغرب سے
کوئی تعلق نہیں۔اس رنگ میں بھی آپ نے مظہرِ رَبُّ الْعَلَمِینَ ہونے کا ثبوت دیا۔حضرت
مسیح علیہ السلام کے پاس ایک عورت آئی کہ مجھے اپنی تعلیم سکھائے مگر آپ کی
تعلیم چونکہ محدود طبقہ کے لئے تھی اور وہ عورت اس حلقہ سے باہر تھی اس لئے آپ نے
اسے جواب دیا کہ میں اپنے موتی سؤروں کے آگے نہیں ڈال سکتا 20۔اور بچوں کی
روٹی چھین کر کتوں کو نہیں دے سکتا 21 اور اس طرح اُسے بتا دیا کہ میری تعلیم محدود
ہے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تعلیم کو سب مخلوقات کے لئے عام کر دیا اور
اس طرح آپ رَبُّ الْعَلَمِینَ کے مظہر اتم ٹھہرے۔غرضیکہ جسمانی اور روحانی دونوں حالتوں میں بھی آپ " کی
عام ربوبیت ربوبیت کو عام پاؤ گے۔یہودیوں میں سود منع ہے مگر تا ہم غیروں
سے وہ لے لیتے ہیں 22۔آپ نے سود کو منع فرمایا مگر سب کے لئے۔آپ نے حکم دیا
کہ اگر کسی مسکین کو حاجت ہے تو اسے سود پر روپیہ دینا ظلم ہے گویا جسمانی طریق پر بھی
آپ نے امتیاز نہیں رکھا۔گو افسوس ہے کہ مسلمانوں میں بعض لوگ ایسے پیدا ہو گئے
جو غیروں سے دھو کا جائز سمجھتے ہیں۔بعض مولویوں نے فتوی دے رکھا ہے کہ کافر سے
سود لینا جائز ہے حالانکہ جب کوئی شخص رحم کا محتاج ہے تو خواہ وہ کسی قوم کا ہو اس پر رحم
کرنا چاہئے اور دھوکا و فریب اگر برا ہے تو سب کے ساتھ۔یہ نہیں کہ غیروں کے
ساتھ اسے جائز سمجھا جائے۔حضرت خلیفہ اول سنایا کرتے تھے کہ میں نے ایک شخص کو
اٹھنی دی کہ چار آنے کی فلاں چیز لے آؤ۔وہ تھوڑی دیر کے بعد چیز لے آیا اور اٹھنی
بھی ساتھ ہی آپ کو واپس کر دی اور کہنے لگا آج کا فرکوخوب دھوکا دیا۔میں نے اس

سيرة النبي عمال
103
جلد 4
سے چار آنے نقد اور چار آنے کی چیز لے لی اور پھر اس سے کہا کہ فلاں چیز تمہارے
پاس ہے تو دکھاؤ۔یہ کوئی ایسی چیز تھی جو عام طور پر دکاندار اندر رکھتے ہیں وہ اندر سے لانے
کے لئے گیا مگر اٹھنی صندوقچی کے اندر رکھنا بھول گیا اور میں نے اٹھا کر جیب میں ڈال
لی۔تو بعض مسلمان اسے جائز سمجھتے ہیں مگر یہ اسلام کی تعلیم ہرگز نہیں۔اسلامی تعلیم تو یہی
ہے کہ سب کے ساتھ عدل وانصاف کرو۔دنیوی معاملات میں یہ امتیاز نہ ہونا چاہئے۔امتیاز رنگ ونسل کی ممانعت اس کے علاوہ آپ نے نسلی امتیاز کو منایا۔عیسائیوں کے گرجوں میں امرا و غرباء کی کرسیاں
علیحدہ علیحدہ ہوتی ہیں ، ہندوؤں میں کوئی اچھوت ہے اور کوئی برہمن، یہودیوں میں
کوئی بنی ہارون اور کوئی بنولاوی مگر آپ نے فرمایا کہ نسلی امتیاز کوئی شے نہیں۔تم میں
سے جو نیکی کرے وہ بڑا ہے 23 اور جو شریر ہو ، جھوٹ بولے اور برے اعمال کرے وہ
خواہ کسی قسم سے ہو وہ برا ہے۔مضمون تو یہ سارے مذاہب کی جزئیات پر حاوی ہے مگر
اس جگہ صرف اشارات ہی کئے جا سکتے ہیں کیونکہ مغرب کا وقت ہو چکا ہے۔الہام الہی پھر رحمانیت آتی ہے اس کے معنے یہ ہیں کہ جو چیز اس نے پیدا کی ہے
اس کے استعمال کے سامان اور ذرائع بھی مہیا کر دیے۔اس کے
ماتحت ہم دیکھتے ہیں کہ کیا غیر مستحق کے کام کو چلانے کے لئے بھی آپ نے کوئی سامان
کیا ہے یا کام کرنے سے پہلے اس کے چلانے کے لئے آپ نے کوئی انتظام کیا ہے
اس ضمن میں پہلی بات یہ یاد رکھنی چاہئے کہ کسب کے بغیر جو چیز ملتی ہے وہ الہام ہے۔آپ کے زمانہ میں الہام کا دروازہ بند تھا اور یہ سمجھا جاتا تھا کہ وحی کا دروازہ اب بند
ہے اور الہام پہلوں پر ختم ہو چکا آئندہ نسلوں کے لئے اسے پانے کی کوئی امید نہ تھی۔آپ نے انسانوں کے احساسات کا خیال کیا اور بتایا کہ الہام کا دروازہ اب بھی کھلا
ہے۔اگر کسی انسان کے اندر کسی چیز کے پانے کی اہلیت اور فطرت ہو مگر اسے خیال ہی
نہ ہو کہ یہ چیز مجھے مل سکتی ہے تو وہ اس کے لئے کیا کوشش کرے گا۔کسی کے گھر میں

سيرة النبي م
104
جلد 4
خزانہ ہو مگر اسے کوئی علم تک نہ ہو تو اس سے اس کو کیا فائدہ ہوگا۔پس قو تیں تو سب
میں موجود ہیں اور خدا تعالیٰ نے ہر دماغ میں الہام پانے کی قابلیت رکھی ہے مگر یہ ملتا
امید اور توکل کے نتیجہ میں ہے اور آپ نے ساری دنیا کے اندر اس کی امید پیدا کی کہ
اس کے لئے اب بھی الہام کا دروازہ کھلا ہے۔اور یاد رکھنا چاہئے کہ الہام کے لئے
امید اور تو کل ہی دروازہ ہے۔خدا تعالیٰ اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہی اس
سے سلوک کرتا ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا ہے اَنَا عِندَ
ظَنِّ عَبْدِى بِبی 24 یعنی میرا بندہ میرے متعلق جیسا گمان کرتا ہے میں اس سے ویسا ہی
سلوک کرتا ہوں۔اگر وہ کہتے ہیں کہ الہام کا دروازہ بند ہے تو میں بھی کہتا ہوں کہ اچھا
بند ہی سہی۔اور اگر وہ کہتے ہیں کہ ہم خدا سے مل کر رہیں گے تو ہم بھی کہتے ہیں کہ اچھا
آؤ مل لو۔آپ نے یہ روحانی امید دلائی اور توکل کا دروازہ کھول دیا۔غرباء کی امداد کا مکمل انتظام جسمانی طور پر بھی اس کی ایک مثال پیش کرتا
ہوں۔سب مذاہب نے صدقہ و خیرات کا حکم
دیا ہے مگر جب تک ایک نظام کے ماتحت یہ کام نہ ہو مکمل نہیں ہوسکتا۔ہر کوئی کہہ
دے گا کہ اچھا دے دیں گے۔کب دیں گے ، کیا دیں گے اس کے متعلق کوئی علم
نہیں۔مگر رسول کریم ﷺ نے اس کے متعلق ایسے قوانین دیئے ہیں کہ ہر وہ شخص جس
میں طاقت اور استطاعت ہے مجبور ہے کہ ان محتاجوں کے لئے جن کے کام کرنے کے
سامان نہیں ہر سال ایک مقررہ رقم ادا کرے جو ایک جگہ جمع ہو اور جو جملہ محتاجوں میں
تقسیم کر دی جائے۔اس طرح غرباء کو اوپر اٹھایا جائے اور یہ بھی رحمانیت کے ماتحت
کام ہے۔وقت نہیں وگر نہ اگر اس کی تفصیلات بیان کی جائیں تو معلوم ہو کہ آپ نے
اس سے کس طرح چوری، ڈاکہ اور فسادات وغیرہ کا دروازہ بند کر دیا۔صفت رحیمیت کا مظہر اتم تیسری صفت رحیمیت ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ
کام کا اعلیٰ سے اعلیٰ بدلہ دیا جائے۔اچھے لوگ

سيرة النبي عمال
105
جلد 4
ہمیشہ ایک دوسرے کے احسانات کا بدلہ دیا کرتے ہیں۔مثلاً ایک شخص دوسرے کو کہتا
ہے جناب والا ، تو وہ کوشش کرے گا کہ جواب میں اس کا بدلہ ادا کرے اس لئے کہے گا
آئے تشریف لائیے ، سر آنکھوں پر آئیے۔ایک کہتا ہے آپ بہت اچھے آدمی ہیں۔دوسرا کہتا ہے میں کیا ہوں آپ کا مقابلہ میں کسی طرح بھی نہیں کر سکتا۔مگر یہ تہذیب
اسی حد تک ہے کہ اپنا نقصان نہ ہو جب ذاتی نقصان کا موقع ہو تو سب کچھ بھول جاتا
ہے۔دہلی والے میرزا صاحب کہلاتے ہیں اور لکھنوی میر صاحب اور دونوں تہذیب
اور وضع داری میں مشہور ہیں۔کہتے ہیں کہ کسی موقع پر ایک لکھنوی میر صاحب اور
لا
دہلوی مرزا صاحب سٹیشن پر اکٹھے ہو گئے اب دونوں نے خیال کیا کہ اپنی تہذیب کا
پوری طرح مظاہرہ کرنا چاہئے ایسا نہ ہو کہ دوسرا بد تہذیب سمجھے اور اس لئے گاڑی کے
سامنے کھڑے ہو کر میر صاحب کہہ رہے ہیں کہ حضرت میرزا صاحب! سوار ہو جیئے
اور ساتھ جھکتے بھی جاتے ہیں۔اور میر صاحب اس سے بھی زیادہ جھک کر کہہ رہے
ہیں کہ آپ تشریف رکھیئے میں ناچیز پیش قدمی کرنے کا حقدار نہیں۔لوگ گاڑی میں
سامان لادتے اور بیٹھتے جاتے ہیں مگر یہ دونوں دروازے کے سامنے کھڑے اپنی
تہذیب کے جو ہر دکھا رہے ہیں۔لیکن جونہی گاڑی نے سیٹی بجائی ایک نے دوسرے کو
وہ دھکا دیا کہ کمبخت آگے سے نہیں ہٹتا گھنے بھی دے گا یا نہیں۔تو جہاں قربانی کا موقع
آتا ہے سب تہذیب دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔صلى
مگر رسول کریم ﷺ نے نقصان اٹھا کر ایک بدلہ رحیمیت
نقصان اٹھا کر بدلہ
کا دیا ہے۔ہر نبی نے آپ کے متعلق پیشگوئی کی ہے
اور کہا ہے کہ ایک ایسا شخص آئے گا اور لوگوں نے ان سے فائدہ اٹھایا ہو گا۔اوّل تو
اسلام کی تعلیم کو دیکھ کر مسلمان ہونے والوں کے مقابلہ میں ان لوگوں کی تعداد جوایسی
پیشگوئیوں کی وجہ سے ایمان لائے بہت ہی کم ہے۔رسول کریم علیہ نے اپنی تعلیم اور
حسنِ اخلاق سے جن لوگوں کو کھینچا ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔مگر پھر بھی آپ نے

سيرة النبي متر
106
جلد 4
اپنا نقصان کر کے اس کا بدلہ ادا کیا ہے کیونکہ اگر اس بات کو تسلیم کر لیا جائے کہ پہلے
انبیاء بھی راستباز تھے تو یہ جھگڑا پیدا ہو جاتا ہے کہ پھر آپ کی کیا ضرورت تھی۔اگر
آپ یہ کہہ دیتے کہ پہلے سب چور اور بٹمار تھے اور میں نبی ہوں کیونکہ دنیا کو ایک
نیک راہنما کی ضرورت تھی تو آپ کے لئے بہت آسانی رہتی۔مگر نہیں، آپ نے اس
احسان کا بدلہ دینے کے لئے فرمایا کہ اِن مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ 25 ان نبیوں
کے کہنے سے تو شاید اب ہیں یا سو دو سو لوگ ہی داخل اسلام ہوئے ہوں گے مگر
آپ نے کروڑ ہا انسانوں سے ان کی تقدیس منوا دی اور اس طرح اس معمولی
سے احسان کا اتنا شاندار بدلہ دیا اور خود نقصان اٹھا کر دیا۔خود ان کی قوموں نے
ان پر اعتراض کئے مگر آپ نے ان کو دور کیا اور فرمایا کہ ان میں عیب ظاہر کرنے
والا خود عیبی ہے۔غرباء کو بدلہ انبیاء کی جماعتوں میں پہلے ہمیشہ فر با ری داخل ہوتے ہیں چنانچہ ہر قتل
غرباء
نے بھی ابوسفیان سے یہی پوچھا تھا کہ فَأَشْرَافُ النَّاسِ يَتَّبِعُوْنَهُ
أم ضُعَفَاتُهُم 26 مگر جب جماعت قائم ہو جاتی ہے اور روپیہ وغیرہ آنے لگے تو ان
کے رشتہ دار مالک بن بیٹھتے ہیں اور آپس میں بانٹ لیتے ہیں مگر آپ نے فرمایا کہ جو
اموال آئیں میری اولا د خواہ غریب ہی ہو اس کا ان پر کوئی حق نہ ہو گا 27۔غرباء نے
صلى الله
دین کی خدمت کی تھی اور یہ رسول کریم ﷺ پر کوئی احسان نہ تھا۔ظاہر میں وہ بے شک
آپ کی مدد کرتے تھے مگر اصل میں یہ ان کی اپنی جانوں کی مدد تھی مگر پھر آپ نے ان
کی اس برائے نام امداد کا اس قدر لحاظ کیا کہ فرمایا کہ ہم اپنی اولاد کا حق بھی خواہ وہ
غریب ہی کیوں نہ ہو ان کو دیتے ہیں۔صفتِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّين
چوتھی صفت اس میں مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ 28
بیان کی گئی ہے۔اور مالک وہ ہوتا ہے جو اپنی
چیز کا پہلے سے فکر کرے۔نوکر تو کہہ دے گا دیکھا جائے گا مگر مالک تمام باتوں کا پہلے

سيرة النبي عمال
107
جلد 4
سے خیال کرے گا کہ کوئی جھگڑا نہ پیدا ہو اور رسول کریم ع روحانی طور پر اس طرح
مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ٹھہرے کہ جتنی غلطیاں انسان سے سرزد ہوسکتی ہیں ان سے
روکنے کے طریق بتائے۔دنیا میں ہم دیکھتے ہیں ایک جج چوری کرنے والے کو سزا
دے دیتا ہے مگر ان وجوہ کو نا پید کرنے کے لئے کوئی انتظام نہیں کرتا جو چوری کا باعث
ہوتی ہیں۔باقی مذاہب نے یہ تعلیم تو دی ہے کہ شرارت کرنے والے کو سزا دی جائے
مگر آپ نے شرارت کا دروازہ بند کیا ہے۔ایک طرف آپ نے استغنا پیدا کیا اور
فرمایا حریص نہ ہو۔پھر اس خیال سے کہ غریب احتیاج کے باعث کسی چوری وغیرہ پر
مجبور نہ ہو جائے ، زکوۃ اور صدقات کا انتظام فرمایا۔بعض مذاہب نے حکم دیا ہے کہ
بدکاری نہ کرو مگر آپ نے حکم دیا کہ بد نظری نہ کرو 29 جو بدکاری کا اصل باعث ہے اور
پھر ضرورت کے نہ پورا ہو سکنے کی صورت میں انسان کو بداخلاقی سے بچانے کے لئے
چار تک شادیوں کی اجازت دی 30۔گویا حج والا نہیں بلکہ مالک والا معاملہ کیا۔کوئی مالک
یہ نہیں کرتا کہ نوکر میرے جانوروں کو مارے گا تو اسے سزا دوں گا بلکہ وہ اسے پہلے سے
روکتا ہے کہ جانوروں پر سختی نہ کرنا۔آپ چونکہ صفت مالک کے مظہر تھے اس لئے ہم سے
زیادہ ہماری خیر خواہی کرتے تھے۔ایک صحابی دن کو روزہ رکھتے تھے اور رات کو جاگتے
تھے۔آپ نے انہیں منع کیا اور فرمایا کہ تیری بیوی کا تجھ پر حق ہے، ہمسایہ کا حق ہے اور
لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ 31 یعنی تیرے نفس کا بھی تجھ پر حق ہے۔گویا جس طرح مالک
نوکر کو کہتا ہے کہ میرے گھوڑے کو تیز مت چلاؤ اس طرح آپ نے بھی کہا۔صفات الہی کا مکمل مظہر یہ مضمون اس قدر وسیع ہے کہ اس وقت اشارات کے
سوا کچھ بیان کرنا ناممکن ہے اور یہ چاروں صفات
آپ کے اندر ایسے طور پر پائی جاتی ہیں کہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ آپ کامل ، اکمل
بلکہ مکمل انسان تھے یعنی دوسروں کو بھی کامل بنانے والے۔پس ہر انسان جو خوبی اور
حسن کو دیکھنے والا ہے اسے ان کی قدر کرنی چاہیئے۔

سيرة النبي علي
108
جلد 4
آخر میں میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ جس غرض کے
اللہ تعالیٰ سے دعا
لئے ہم نے یہ دن قائم کیا ہے یعنی مختلف اقوام میں
محبت والفت پیدا کرنا وہ اس سے پوری طرح حاصل ہو۔لوگوں کے اندرحسن کو دیکھنے
کی عادت اور اہلیت پیدا ہو۔حسنِ ظاہری کو تو سب دیکھتے ہیں مگر اصلی حسن کو دیکھنے
والے بہت کم ہیں۔اعلیٰ صداقت اور اعلیٰ اخلاق کو کوئی نہیں دیکھتا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے
جو اپنے مظہر یعنی انبیاء پیدا کئے تھے لوگوں میں انہیں دیکھنے کی عادت نہیں۔اللہ تعالیٰ
اس حالت کو دور کر دے تا لوگ اس کے نور کو دیکھ سکیں۔اور ہندو، سکھ، عیسائی ، زرتشتی سب
میں محبت پیدا ہو وہ انبیاء کے حسن کو دیکھ سکیں۔ہر قوم میں جو اچھے نمونے ہیں ان سے سبق
حاصل کر سکیں۔بدھ ، کرشن اور زرتشت غرضیکہ سب انبیاء کی زندگی میں ایسے واقعات ہیں
جن سے مسلمان سبق حاصل کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہر جگہ حسن پیدا کیا ہے اور میں دعا
کرتا ہوں کہ وہ لوگوں کو توفیق دے کہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔رسول کریم ﷺ تو سب
کے لئے مطاع اور سب کی خوبیوں کے جامع ہیں۔لیکن ان کے نمونے ہر قوم میں ہیں۔پس ہر حسن کو دیکھو اور ہر نیکی پر نگاہ ڈالو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو صلح کا شہزادہ
کہا گیا ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ لوگوں کو توفیق دے کہ وہ اس بات کو
سمجھ سکیں کہ صلح کا یہی رستہ ہے۔اور ہمیں بھی توفیق دے کہ دنیا میں صلح و آشتی پیدا کر سکیں
اور ہر قسم کی ٹھوکروں سے محفوظ رکھے۔(آمین) (مطبوعہ دسمبر 1933 ء قادیان)
1:بخارى كتاب النكاح باب الاكفاء في الدين صفحه 910 حدیث نمبر 5090 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
2: النساء:2
3:بخارى كتاب الادب باب فضل صلة الرحم صفحه 1047 حدیث نمبر 5983 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
4: الاحزاب: 71

سيرة النبي علي
109
جلد 4
5:بخارى كتاب الدعوات باب مايقول اذا اتى اهله صفحه 1109 حدیث نمبر 6388 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
6: كنز العمال جلد 16 صفحہ 599 حدیث نمبر 46004 مطبوعہ دمشق 2012 ء الطبعة الاولى
ترمذی ابواب البر والصلة باب ماجاء في النفقات على البنات والاخوات صفحہ 446
حدیث نمبر 1916 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى
8:التحريم: 7
9: النساء : 73
10:بخارى كتاب الهبة باب الهبة للولد صفحه 418 حديث نمبر 2586 مطبوعہ ریاض 1999 ء
الطبعة الثانية
11 ابوداؤد كتاب البيوع باب في النهي عن الغش صفحه 500 حدیث نمبر 3452 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الاولى
12 : بنی اسرائیل : 24
13:سنن ابی داؤد كتاب الجنائز باب القراءة عند الميت صفحه 457 حدیث نمبر 3121
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
14: البقرة: 181
15 : مسلم كتاب الوصية باب وصية الرجل مكتوبة عنده صفحه 713 حدیث نمبر 4207
مطبوعہ ریاض 2000 ء الطبعة الاولى
16 : بخاری کتاب الجنائز باب من قام بجنازة يهودى صفحه 210 حدیث نمبر 1312 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
17: ابوداؤد كتاب الادب باب فى النهى عن سب الموتى صفحہ 691 حدیث نمبر 4900
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى
صلى الله
:18: بخارى كتاب الصلوة باب قول النبي علية جعلت لى الارض مسجدا وطهورا

سيرة النبي عمال
110
صفحہ 76 حدیث نمبر 438 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
19: النور : 36
20 متی باب 7 آیت 6 صفحہ 629 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
21 : متی باب 15 آیت 26 صفحہ 940 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
:22: استثناء باب 23 آیت 19، 20 صفحہ 205 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
23: الحجرات : 14
جلد 4
:24: بخارى كتاب التوحيد باب قول الله تعالى يريدون ان يبدلوا كلام الله صفحه 1292
حدیث نمبر 7505 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
25 : فاطر: 25
26: بخاری کتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحى صفحہ 3 حدیث نمبر 7 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
27:بخارى كتاب الزكوة باب اخذ صدقة التمر عند صرام النخل صفحه 241 حدیث نمبر
1485 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
28: الفاتحة: 4
29: النور: 31
30: النساء : 4
31:بخارى كتاب الصوم باب من اقسم على اخيه ليفطر صفحہ 316 حدیث نمبر 1968
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی