جماعت احمدیہ ہی رسول کریمﷺ کے مقام کا عرفان رکھتی ہے

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
334
جلد 4
جماعت احمد یہ ہی رسول کریم ﷺ کے مقام کا
عرفان رکھتی ہے
الله
حضرت مصلح موعود نے اخبار احسان کے ایک گندے الزام کا جواب دیتے
ہوئے 20 اگست 1937ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔افسوس کی بات ہے کہ ایک اخبار کا ایڈیٹر جس کی ذمہ داری یہ سمجھی جاتی ہے کہ وہ
دنیا میں اچھے اخلاق قائم کرے وہ شرافت ، انصاف اور صداقت کو ترک کر کے ایک
ایسا حملہ کرے جس میں ایک ذرہ بھی سچائی نہ پائی جاتی ہو۔اور ہمارا تو یہ دعوئی ہو کہ
ہم رسول کریم ﷺ کے غلاموں کے بھی غلام ہیں اور وہ یہ کہیں کہ ہم اپنے آپ کو
ا
رسول کریم علیہ سے بڑا سمجھتے ہیں، اس سے زیادہ جھوٹ اور اس سے زیادہ غلط بات
اور کیا ہوسکتی ہے۔ہاں یہ ایک سچائی ہے اور اس کا انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ہماری جماعت
کا یہ عقیدہ ہے کہ جماعت کا جو خلیفہ ہو وہ اپنے زمانہ میں جماعت کے تمام لوگوں سے
افضل ہوتا ہے اور چونکہ ہماری جماعت ہمارے عقیدہ کی رو سے باقی تمام جماعتوں سے
افضل ہے اس لئے ساری دنیا میں سے افضل جماعت میں سے ایک شخص جب سب سے
افضل ہوگا تو موجودہ لوگوں کے لحاظ سے یقیناً اسے ” بعد از خدا بزرگ توئی“ کہہ سکتے
ہیں۔مگر اس کے یہ معنی نہیں ہوں گے کہ وہ نَعُوذُ بِاللہ رسول کریم ﷺ سے بھی بڑا ہے
ي نَعُوذُ باللهِ درجہ میں رسول کریم ﷺ کے برابر ہے۔کیونکہ ہماری تمام عزت، ہماری
تمام بڑائی ، ہماری تمام ترقی اور ہما را تمام اعزاز رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی

سيرة النبي علي
335
میں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں
بعد از خدا بعشق محمد محترم
گر کفر این بود بخدا سخت کافرم 1
:
جلد 4
یعنی اے مسلمانو ! میری زندگی کا ماحصل کیا ہے یہی کہ میں خدا تعالیٰ کے بعد
رسول کریم اللہ کی عزت دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہوں مگر تم باوجود ان باتوں کو دیکھنے
کے مجھے کافر کہتے ہو جس سے معلوم ہوتا ہے کہ تمہیں میرے اندر کفر کی وجہ یہی نظر آئی
صلى الله
ہے کہ میں خدا تعالیٰ کے بعد رسول کریم ﷺ کا درجہ لوگوں میں قائم کرنا
چاہتا ہوں۔لیکن اگر میرا یہ فعل جرم ہے تو پھر میں یقیناً مجرم ہوں بلکہ اس سے بھی
بڑھ کر مجرم ہوں جتنا تم مجھے سمجھتے ہو۔اور اگر کفر اسی کا نام ہے کہ خدا تعالیٰ کے
بعد رسول کریم ﷺ کی محبت دل میں پائی جاتی ہو اور آپ کا عشق رگ وریشہ میں
سرایت کر چکا ہو تو پھر خدا کی قسم ! میں اس سے بہت زیادہ کا فر ہوں جتنا تم
مجھے سمجھتے ہو۔یہی عقیدہ ہمارا ہے بلکہ ہم میں سے ہر احمدی کا یہی عقیدہ ہے اور
جو شخص اس عقیدہ سے ذرہ بھر بھی ادھر اُدھر ہو جائے وہ احمدی نہیں رہ سکتا۔کیونکہ ہم یہ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا قرب اور اُس کا وصال محمد مہ کی کامل اطاعت
میں ہے۔اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ 2 پر ہمارا کامل
یقین وایمان ہے۔یہ قرآن کی آیت ہے اور جو شخص قرآن
کو مانتا ہو وہ اس آیت کے
ما تحت لازمی طور پر یہ عقیدہ رکھے گا کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا اب ایک ہی
ذریعہ ہے اور وہ یہ کہ انسان رسول کریم ﷺ کی متابعت میں فنا ہو جائے۔لطیفہ یہ ہے کہ یہ لوگ خود رسول کریم ﷺ کی عملاً ہتک کرتے ہیں مگر الزام ہم پر
لگاتے ہیں کہ گویا ہم ( نَعُوذُ بِاللهِ ) رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے ہیں۔گو عقیدہ
صلى الله
صلى الله
ہم ان کے متعلق بھی یہ نہیں سمجھتے کہ وہ رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے ہیں کیونکہ کوئی
شخص مسلمان کہلاتے ہوئے دانستہ رسول کریم ﷺ کی ہتک نہیں کر سکتا۔مگر بعض دفعہ
صلى الله

سيرة النبي عليه
336
جلد 4
صلى
الله
صلى الله
صلى
الله
انسان غلطی سے نا دانستہ طور پر ہتک کا مرتکب ہو جاتا ہے۔یہی حال ان کا ہے۔وہ
بھی گو عقیدۂ رسول کریم ﷺ کی بہتک نہیں کرتے مگر عملاً آپ کی ہتک کرتے ہیں۔چنانچہ ان کا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اب تک آسمان پر زندہ موجود ہیں اور
رسول کریم ﷺ فوت ہو کر زمین میں دفن ہو چکے ہیں۔اب یہ صاف بات ہے کہ جو
نبی آسمان پر اپنے جسدِ عنصری کے ساتھ زندہ موجود ہو اور دنیا کے فسادات کو مٹانے اور
دین کی کمزوری کو دور کرنے کے لئے اُسی نے آخری زمانہ میں اتر نا ہو اور پھر نبی بھی وہ
مستقل ہو یعنی رسول کریم ﷺ کی اطاعت اور پیروی سے اس نے مقام نبوت حاصل نہ
کیا ہو اور نہ اُس کا کام رسول کریم ﷺ کی طرف منسوب ہوسکتا ہو وہ بہر حال اُس نبی
سے بڑا ہو گا جو زمین میں دفن ہے۔تو یہ لوگ عملاً رسول
کریم ﷺ کی تنک کرتے اور
حضرت عیسی علیہ السلام کو آپ سے افضل قرار دیتے ہیں مگر ہم لوگ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی نسبت یہ یقین اور ایمان رکھتے ہیں کہ وہ رسول کریم علیہ کے غلام
ہیں اور آپ نے جو درجہ بھی حاصل کیا وہ رسول کریم ﷺ کی اطاعت اور غلامی سے
حاصل کیا پس آپ رسول کریم ﷺ کے شاگرد ہیں۔اور یہ بات ہر شخص جانتا ہے کہ
شاگرد جو بھی کام کرتا ہے وہ اُس کے استاد اور آقا کی طرف منسوب ہوتا ہے۔ہر شخص
صلى الله
جانتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں اسلام کو جو فتوحات حاصل ہوئیں اس سے
بہت زیادہ فتوحات تھیں جو حضرت ابوبکر کے زمانہ میں اسلام کو حاصل ہوئیں اور پھر
حضرت عمرؓ کے زمانہ میں اسلام کو جو فتوحات حاصل ہوئیں وہ اس سے بہت زیادہ تھیں
جو حضرت ابو بکر کے زمانہ میں اسلام کو حاصل ہوئیں۔مگر باوجود ملک کے دائرہ کی
وسعت کے اور باوجود اُن افراد کی کثرت کے جن پر حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ نے
حکومت کی کیا کوئی احمق کہہ سکتا ہے کہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ رسول کریم
علیہ سے
الله
صلى الله
بڑے تھے۔پس باوجود اس کے کہ حضرت ابو بکر کی حکومت اس سے بہت زیادہ علاقہ
پر تھی جتنے علاقہ پر رسول کریم ﷺ کی حکومت تھی اور باوجو د اس کے کہ حضرت ابو بکر

سيرة النبي عمال
337
جلد 4
کو ان سے بہت زیادہ افراد پر حکومت حاصل تھی جتنے افراد پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو حکومت حاصل تھی۔اسی طرح باوجود اس کے کہ حضرت عمرؓ کو اس سے بہت زیادہ علاقہ
صلى الله
اور بہت زیادہ افراد پر حکومت حاصل تھی جتنے علاقہ یا جس قدر افراد پر رسول کریم ﷺ یا
حضرت ابو بکر نے حکومت کی۔پھر بھی کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ حضرت ابوبکر اور
حضرت عمرؓ رسول کریم ع سے بڑے تھے۔اسی لئے کہ ابوبکر، ابوبکر کہاں سے بنتا اگر
وہ رسول کریم ﷺ کا غلام نہ ہوتا اور عمر، عمرؓ کہاں سے بنتا اگر وہ رسول کریم ﷺ کا
غلام نہ ہوتا۔بے شک حضرت ابو بکر نے اسلام کیلئے ایک وسیع علاقہ فتح کیا اور پہلے
سے زیادہ تعداد میں لوگوں پر حکومت کی مگر جو لوگ آپ کے تابع ہوئے وہ کن فوجوں
سے فتح ہوئے تھے؟ انہی فوجوں سے جو رسول کریم ﷺ نے تیار کی تھیں۔اور بے شک
حضرت عمرؓ نے اس سے بھی زیادہ علاقہ پر حکومت کی اور اس سے بھی زیادہ افراد
حلقہ بگوش اسلام بنائے مگر سوال یہ ہے کہ کیا عمر نے کوئی اپنی فوجیں تیار کر لی تھیں ؟
حضرت عمرؓ نے وہی فوجیں لیں جو محمد ﷺ نے تیار کی تھیں اور اُسی سامان اور اُسی
ایمان سے کام لیا جو سامان اور ایمان رسول کریم علیہ نے تیار کیا تھا۔وہی قربانی ، وہی
ایثار، وہی اخلاص اور وہی محبت کا جذ بہ جو رسول کریم علیہ نے لوگوں کے قلوب میں
پیدا کیا تھا اُسی کو حضرت عمرؓ نے لیا اور اُن چیزوں کو اکٹھا کر کے ان سے ایک عمارت
تیار کی۔پس وہ عمر کی عمارت نہیں تھی وہ رسول کریم ﷺ کی عمارت تھی۔اور جبکہ وہ
سامان جن سے حضرت ابو بکر نے بڑائی حاصل کی رسول کریم ﷺ کے پیدا کئے ہوئے
تھے اور جب کہ وہ سامان جن سے حضرت عمرؓ نے بڑائی حاصل کی رسول کریم ع کے
پیدا کئے ہوئے تھے تو گو ظاہری طور پر حضرت ابو بکر اور حضرت عمر نے زیادہ علاقہ پر
الله
حکومت کی مگر وہ رسول کریم ﷺ سے بڑے نہیں تھے اور گو ظاہری طور پر ان کی رعایا کی
تعداد بھی زیادہ تھی مگر پھر بھی وہ رسول کریم ﷺ کی حکومت سے باہر نہیں جاسکتے تھے
اور نہ آپ کی غلامی سے وہ ایک لمحہ کیلئے بھی الگ ہو سکتے تھے۔کیونکہ یہ کام ان کا نہیں
الله

سيرة النبي عمل
الله
محمد کا کام تھا۔338
جلد 4
آج لڑائیوں میں لوگ کثرت سے تو ہیں چلاتے ہیں مگر کیا تم اُس انجینئر کو زیادہ
قابل اعزاز سمجھتے ہو جس نے آج سے سو سال پہلے توپ ایجاد کی یا آج کل کے تو ہیں
بنانے والوں کو زیادہ معزز سمجھتے ہو۔اُس زمانہ میں بڑے سے بڑے گولے چھ پونڈ یا
دس پونڈ کے ہوا کرتے تھے مگر آج کل کے کارخانے ان سے بہت بڑی بڑی تو ہیں
بناتے ہیں۔مگر باوجود اس تمام ترقی کے یہ کارخانے چلانے والے اُس انجینئر
زیادہ معزز نہیں سمجھے جا سکتے جس نے توپ ایجاد کی کیونکہ اُس نے ایک نیا خیال پیدا کیا
اور ایک نئی ایجاد کے راستہ پر لوگوں کو ڈال دیا جس پر دنیا آخر ترقی کرتی چلی گئی۔اسی
طرح ابتدائے اسلام میں وہ سپاہی جنہوں نے دنیا فتح کی وہ محمد ﷺ نے پیدا کئے
تھے۔وہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ نے پیدا نہیں کئے تھے۔ہاں حضرت عمرؓ کے زمانہ
میں چونکہ زیادہ علاقے فتح ہو چکے تھے اس لئے انہوں نے پہلے سپاہیوں کے رنگ میں
اور سپاہی بھی تیار کر لئے اور ان کی مدد سے کئی علاقے فتح کر لئے مگر بہر حال یہ تمام
فتوحات عمر کی نہیں بلکہ رسول کریم ﷺ کی تھیں۔پس شاگرد دنیا میں جو کام بھی کرتے
ہیں وہ ان کے آقا کی طرف منسوب ہوتا ہے اور وہ سخت احمق شاگر د ہو گا جو یہ کہے گا کہ
اس کا کام اس کے آقا سے بڑا ہے یا اس کی بڑائی کے دعوی سے یہ مراد ہے کہ وہ اپنے
آقا سے بھی درجہ میں بڑھ گیا ہے۔صلى
الله
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بیرونِ ہند میں سوائے افغانستان
کے اور کہیں تبلیغ احمدیت نہیں تھی۔عرب اور ایران میں اگے دستے احمدی تھے مگر میرے
زمانہ میں قریباً ساری دنیا اور سارے براعظموں میں احمدیت کی تبلیغ ہوئی ہے ، یورپ
کے مختلف علاقوں میں تبلیغ ہوئی ہے، افریقہ کے مختلف علاقوں میں تبلیغ ہوئی ہے۔اسی
طرح چین ، سماٹرا، جاوا اور امریکہ میں نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں اور پھر پہلے سے بہت
زیادہ مصر، فلسطین اور شام کے حصوں میں احمدیت پھیل چکی ہے۔مگر کیا اس کے یہ معنے

سيرة النبي عمال
339
جلد 4
لئے جائیں گے کہ ( نَعُوذُ بِاللهِ) میرا درجہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
بڑا ہے؟ آخر وہ کیا چیز تھی جس سے میں نے یورپ کے لوگوں کو مسلمان بنایا اور کیا وہ
میری چیز تھی ؟ پھر وہ کیا چیز تھی جس سے میں نے امریکہ کے لوگوں کو مسلمان کیا اور کیا
وہ چیز میری ایجاد کردہ تھی ؟ پھر وہ کیا چیز تھی جس سے میں نے سماٹرا اور جاوا کے لوگوں
کو مسلمان کیا اور انہیں رسول کریم ﷺ کی غلامی میں حقیقی معنوں میں داخل کیا اور کیا
وہ چیز میری تھی؟ وہ صداقت کی تلوار جس سے میں نے ان علاقوں کو فتح کیا وہ میری
نہیں تھی بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تھی۔پس یہ میرا کام نہیں بلکہ انہی
کا کام ہے اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو تلوار چلائی وہ بھی آپ کی
نہیں تھی بلکہ قرآن اور حدیث اور محمد اللہ کی تھی۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے بھی جو کچھ کیا وہ ان کا نہیں بلکہ محمد ﷺ کا کام تھا۔ہمارا کام تو صرف یہ ہے
کہ ہم آپ کا پیغام دنیا کے کونوں تک پہنچائیں۔ورنہ اگر ہم دنیا کے ایک ایک آدمی کو
مسلمان بنالیں اور دنیا کے ایک ایک آدمی کے گند کو نکال کر اُسے تقویٰ اور طہارت سے
لبریز کر دیں اور دنیا کی تمام حکومتوں کا نقشہ بدل کر اسلامی حکومتیں قائم کر دیں اور
انصاف اور عدل قائم کر کے تمدنی معاملات میں اس قدر تغیر پیدا کر دیں کہ تمام دنیا کے
لوگ ایک دوسرے کو بھائی بھائی سمجھنے لگیں۔اسی طرح ہم تجارت، زراعت اور صنعت
و حرفت میں ایسی اصلاح کر دیں کہ تمام انسانوں میں مساوات قائم ہو جائے اور سب
ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے لگیں۔غرض ہم سب کچھ کر دیں اور ہمارے
علاقوں کی وسعت ہزاروں گنے زیادہ ہو جائے اور ہمارے ماتحت افراد کی تعداد لاکھوں
گنے بڑھ جائے پھر بھی ہمارا کام رسول کریم ﷺ کے کام کے ایک ذرہ کے برابر بھی
نہیں ہوسکتا۔پس ہمارا جس قدر کام ہے یہ ہمارا نہیں بلکہ رسول کریم علیہ کا ہے اور
صلى الله۔الله
ہماری تمام کوششیں اپنا نام پھیلانے کیلئے نہیں بلکہ رسول کریم ﷺ کا نام پھیلانے اور
آپ کی عزت کو دنیا میں قائم کرنے کیلئے ہیں۔آخر جب ہم امریکہ کے لوگوں

سيرة النبي مله
340
جلد 4
کہتے ہیں وہ اسلام میں داخل ہو جائیں تو ہم ان سے کیا کہلواتے ہیں؟ وہی کلمہ شہادت
يعنى لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ۔اسی طرح افریقہ کے لوگوں کو جب ہم مسلمان
بناتے ہیں، جب ہم سماٹرا، جاوا، چین اور جاپان میں اسلام کی اشاعت کرتے ہیں تو
ان لوگوں سے کیا کہلواتے ہیں؟ یہی کہ لا الہ الا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پھر کیا یہ
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی عزت قائم ہوری ہے یا ہماری عزت قائم ہورہی ہے؟ ہماری اور
محمد مہ کی مثال تو ایسی ہی ہے جیسے ہمالیہ پہاڑ اور سائبان۔سائبان ایک لگتا ہے اور
کچھ مدت کے بعد اٹھ جاتا ہے۔ایک پھٹتا ہے تو اس کی جگہ دوسرا آ جاتا ہے لیکن ہمالیہ پہاڑ
برابر اپنی جگہ پر کھڑا ہے اور اسے کوئی شخص ہلا نہیں سکتا۔اسی طرح خلفاء آتے اور چلے
جاتے ہیں۔ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا اور تیسرے کے بعد چوتھا
صلى الله
خلیفہ دنیا میں آتا اور اپنا اپنا فرض سر انجام دے کر چلا جاتا ہے مگر رسول کریم کے
ہمالیہ کی طرح اپنے مقام پر کھڑے ہیں اور ایک لمحہ بھی آپ پر ایسا نہیں آتا جب آپ
دنیا کو اپنے فیوض نہ پہنچا رہے ہوں۔پس جس احمدی نے بھی یہ بات کہی ہے انہی معنوں میں کہی ہوگی کہ اس زمانہ میں
جولوگ ہیں ان کے لحاظ سے ہم اپنے خلیفہ کو بعد از خدا سمجھتے ہیں اور میں نے جیسا کہ
بتایا ہے کہ اگر اس نے ان معنوں میں ان الفاظ کو استعمال کیا ہے تو یقیناً اُس نے سچ کہا
ہے۔اس میں کیا شبہ ہے اور جیسا کہ سب لوگ جانتے ہیں، میں نے بھی بارہا بتایا ہے
کہ جماعت احمدیہ کے خلیفہ کی حیثیت دنیا کے تمام بادشاہوں اور شہنشاہوں سے زیادہ
ہے۔وہ دنیا میں خدا اور رسول کریم ﷺ کا نمائندہ ہے اور چونکہ دین دنیا پر مقدم ہے
اس لئے گو ہم دنیوی معاملات میں حکام کی اطاعت کریں گے لیکن اگر دین کا معاملہ
آئے گا تو پھر ان بادشاہوں کو ہماری اطاعت اور فرمانبرداری کرنی پڑے گی۔آج اگر
دنیا کا ایک بڑے سے بڑا بادشاہ بھی مذہب کی تحقیق کرتا ہے اور تحقیق کے بعد اس نتیجہ
پر پہنچتا ہے کہ اسلام ہی تمام مذاہب پر فضیلت رکھتا ہے تو جب وہ اس نکتہ پر پہنچے گا اُس

سيرة النبي ما
341
جلد 4
کیلئے سوائے اس کے اور کیا چارہ ہوگا کہ وہ اسلام کے خلیفہ کے پاس آئے اور اُس کی
بیعت کرے اور جب وہ خلیفہ وقت کی بیعت کرے گا تو لازماً وہ خلیفہ کے ماتحت ہوگا
اُس سے بڑا نہیں ہوگا۔پس دنیا کے بادشاہوں کو جو بڑائی حاصل ہے وہ اُسی وقت تک ہے جب تک
احمدیت اور اسلام کی صداقت اُن پر روشن نہیں ہوتی۔جس دن اُن پر اسلام اور
احمدیت کی صداقت روشن ہو گئی اُسی دن وہی فقرے جو آج غرباء کے منہ سے سن کر وہ
ہنتے ہیں وہ خود کہنے لگ جائیں گے اور کہیں گے کہ آپ ہی ہمارے حاکم اور آپ ہی
ہمارے سرتاج ہیں۔کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ایک بادشاہ احمدی ہو اور وہ میرے ہاتھ پر
بیعت کرے اور پھر وہ یہ کہے کہ میں تمہارا حاکم اور میں تمہارا بادشاہ ہوں۔لازماً وہ یہی
کہے گا کہ دینی میدان میں میں ہی غلام ہوں ، میں ہی شاگرد اور میں ہی ماتحت ہوں۔عیسائیوں میں اس کی مثال موجود ہے چاہے وہ کیسی ہی غلط مثال ہو اور کتنے ہی
غلط طریق پر ہو اور وہ یہ ہے کہ جو بادشاہ پوپ کو مانتے ہیں وہ پوپ کو اپنا سردار اور حاکم
سمجھتے ہیں اور اُن کا عقیدہ یہ ہے کہ ہماری بادشاہتیں ہمیں پوپ سے ملی ہیں۔زمانہ وسطی میں تو یہ قاعدہ تھا کہ جب بادشاہ تخت پر بیٹھتا تو وہ پوپ کے پاس اپنی
بادشاہت کی منظوری کیلئے چٹھی بھیجتا اور جب وہ اسے بادشاہ تسلیم کرتا تب وہ اپنے
آپ کو بادشاہ سمجھتا۔عیسائی اپنا مذہبی پیشوا پوپ کو سمجھتے ہیں۔لیکن جماعت احمدیہ کے
نزد یک خلیفہ وقت اُس کا مذہبی پیشوا ہے۔پس جو بادشاہ بھی احمدی ہوگا وہ اپنے آپ
کو خلیفہ وقت کا ماتحت اور اُس کا نائب سمجھے گا اور گو دنیوی معاملات میں اُس کے
احکام نافذ ہوں گے مگر دینی معاملات میں حکومت احمدی خلیفہ کی ہی ہوگی۔اس لحاظ
سے اگر اپنے موجودہ زمانہ کے لوگوں سے مقابلہ کرتے ہوئے کوئی شخص خلیفہ وقت
کو” بعد از خدا بزرگ توئی“ کہہ دے تو کہہ سکتا ہے اور اس پر کسی قسم کا اعتراض نہیں
ہوسکتا کیونکہ یہ ایک ایسا عقلی مسئلہ ہے کہ اس کا کوئی شخص انکار ہی نہیں کرسکتا۔

سيرة النبي علي
342
جلد 4
میں پوچھتا ہوں کہ اگر احمدیوں کے سوا کسی دوسرے مسلمان کے منہ سے کسی اپنے
بزرگ کے متعلق یہ لفظ نکلیں کہ ہم تو خدا تعالیٰ کے بعد آپ ہی کو سمجھتے ہیں تو کیا اس کے
یہ معنے لئے جائیں گے کہ وہ اُس بزرگ کا درجہ رسول کریم علیہ سے بھی بڑا سمجھتا ہے؟
ہر شخص جو معمولی عقل بھی رکھتا ہو سمجھ سکتا ہے کہ اس قسم کے فقرہ کے یہ معنی نہیں ہوں گے
کہ اس بزرگ کا درجہ رسول کریم ﷺ سے بھی بڑا ہے بلکہ اس کے معنے یہ ہوں گے کہ
اپنے زمانہ میں وہ تمام دنیا پر فضیلت رکھتا ہے۔اور احسان“ بھی کبھی اس پر اعتراض
نہ کرے گا۔یہ اعتراض اس کے صرف جماعت احمد یہ کیلئے وقف ہیں۔پھر یہ لوگ تعلیم قرآن سے ایسے بے بہرہ ہو چکے ہیں کہ باوجود اس کے کہ قرآن
کریم میں ایسی مثالیں موجود ہیں اور وہ انہیں پڑھتے ہیں پھر بھی اس اسلوب بیان کو
نہیں سمجھ سکتے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ حضرت مریم علیہا السلام کے متعلق فرماتا ہے
وَاصْطَفْكِ عَلَى نِسَاء الْعَلَمِینَ 3 کہ ساری دنیا کی عورتوں سے حضرت مریم علیہا السلام
افضل ہیں۔مجھے نہیں معلوم کہ احسان کے ایڈیٹر کا اس بارہ میں کیا عقیدہ ہے مگر
میں تو ایک منٹ کیلئے بھی اس امر کو تسلیم نہیں کر سکتا کہ حضرت مریم ہماری ماں عائشہ
صدیقہ سے بڑی ہوں یا ہماری ماں خدیجہ سے درجہ میں بلند ہوں۔پھر خود رسول کریم
نے ایک حدیث میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے متعلق فرمایا کہ فَاطِمَةُ سَيِّدَةُ
نِسَاءِ الْجَنَّةِ 4 یعنی وہ جنت کی عورتوں کی سردار ہوں گی۔اب بتاؤ اس جنت میں
حضرت مریم علیہا السلام ہوں گی یا نہیں ہوں گی ؟ اگر حضرت مریم علیہا السلام نے بھی
جنت میں ہی جانا ہے اور وہ جہان کی تمام عورتوں پر فضیلت رکھتی ہیں تو حضرت فاطمہ
سَيِّدَةُ نِسَاءِ الْجَنَّةِ کس طرح ہو سکتی ہیں۔پس بہر حال اس آیت کے کوئی معنے کرنے
پڑیں گے اور وہ معنے یہی ہیں کہ حضرت مریم علیہا السلام صرف اپنے زمانہ کی تمام
عورتوں سے درجہ میں بلند تھیں۔پھر اگر وہاں یہ معنے کرنے جائز ہیں تو شرافت اور
انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ اس احمدی کے فقرہ کے بھی یہی معنے کئے جائیں کہ اس زمانہ
صلى الله۔

سيرة النبي عمال
343
جلد 4
میں جس قدر لوگ ہیں ان سب سے جماعت احمدیہ کا خلیفہ بڑا ہے اور اگر یہی معنے کئے
جائیں تو اس سے ہمیں انکار نہیں بلکہ یقیناً ہم اس کے دعویدار ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ بنی اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ آنِّى فَضَّلْتُكُمُ
عَلَى الْعُلَمینَ 5 کہ میں نے تمہیں تمام جہانوں پر فضیلت دی ہے۔اب بتاؤ کیا اس
کے یہ معنے ہیں کہ بنی اسرائیل رسول کریم ﷺ کی امت سے بھی بڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ تو
امت محمدیہ کے متعلق قرآن کریم میں یہ فرماتا ہے کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ
لِلنَّاسِ : کہ تم دنیا کی ساری قوموں میں سے زیادہ بلند درجہ رکھنے والی قوم ہو اور تم
خالص دنیا کے فائدہ اور نفع رسانی کیلئے پیدا کی گئی ہو۔اب ایک طرف اللہ تعالیٰ
مسلمانوں کو یہ فرماتا ہے کہ تم دنیا کی تمام قوموں سے اعلیٰ ہو اور دوسری طرف
بنی اسرائیل کے متعلق فرماتا ہے کہ میں نے انہیں تمام جہانوں پر فضیلت دی۔حالانکہ
تمام جہان پر فضیلت ایک کو ہی حاصل ہو سکتی ہے دونوں کو حاصل نہیں ہوسکتی۔پھر ان
آیتوں کے تطابق کی کیا صورت ہے اور اَنِّی فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَلَمِيْنَ کے کیا معنے
ہوں گے۔کیا یہ ہوں گے کہ بنی اسرائیل کو مسلمانوں پر فضیلت حاصل ہے یا یہ کہ
بنی اسرائیل کو اپنے زمانہ کے لوگوں پر فضیلت حاصل تھی۔مگر مسلمانوں کو ساری
جماعتوں اور سارے زمانوں پر فضیلت حاصل ہے۔اس کا مزید ثبوت رسول کریم علی
کا اپنا دعویٰ ہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں اِنِّی مُفَاخِرٌ بِكُمْ وَمُكَاثِرٌ بِكُم 7 که قیامت
کے دن میں اپنی امت کو ساتھ لے کر باقی تمام انبیاء کی امتوں پر فخر کروں گا اور اس کی
کثرت پر ان کے مقابلہ میں ناز کروں گا۔اب قیامت کے دن جہاں ساری امتیں
اکٹھی ہوں گی جس قوم کو فخر حاصل ہوگا یقینا وہی قوم دنیا کی ساری قوموں سے بڑی
ہوگی تو خَيْرَ أُمَّةٍ کی تشریح رسول کریم ﷺ نے خود کر دی اور اللہ تعالیٰ نے بھی ایک
دوسرے مقام پر اس کی تشریح کر دی جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَكَذَلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً
وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ 8 اور اسی طرح ہم نے تم کو سب قوموں
صلى الله

سيرة النبي علي
344
جلد 4
سے اعلیٰ بنایا ہے تا کہ تم باقی سب لوگوں پر شہید کے طور پر ہو۔شہید کے معنے داروغہ
کے ہوتے ہیں۔اب خود ہی سوچ لو کہ کیا داروغہ بڑا ہوتا ہے یا مزدور بڑا ہوتا ہے؟ ہر
شخص جانتا ہے کہ مزدور نہیں بلکہ داروغہ بڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دنیا کی
ساری قوموں کے مقابلہ میں تم داروغہ کے طور پر ہو اور وہ تمہارے مقابلہ میں ایسی ہی
ہیں جیسے مزدور ہوتا ہے۔جب مسلمانوں کو باقی اقوام پر یہ فضیلت حاصل ہے اور جبکہ
قیامت کے دن جہاں اگلی پچھلی تمام تو میں اکٹھی ہوں گی مسلمان شہید کے طور پر ہوں
گے اور باقی قو میں مزدوروں کی طرح تو پہلی قوموں کی بڑائی کا جن آیات میں ذکر آتا
ہے ان کے معنے یہی ہوں گے کہ ان قوموں کو صرف اپنے زمانہ میں تمام دنیا پر فضیلت
حاصل تھی۔پھر ایک مقام پر اللہ تعالیٰ بہت سے انبیاء کا اکٹھا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے
كُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَلَمِيْنَ وَمِنْ أَبَا بِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَاِخْوَانِهِمْ وَاجْتَبَيْنَهُمْ
وَهَدَيْنَهُمْ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْهِ و کہ ان میں سے ہر ایک کو ہم نے تمام
جہانوں پر فضیلت دی۔اسی طرح ان کے باپ دادوں کو فضیلت دی ، ان کی ذریت کو
فضیلت دی اور ان کے بھائیوں کو فضیلت دی۔اب کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ ان میں سے
ہر ایک سارے جہاں پر فضیلت رکھتا تھا؟ اگر باپ فضیلت رکھتے تھے تو بھائیوں کوکس
طرح فضیلت حاصل ہوگئی ؟ اور اگر بھائی افضل تھے تو ذریت افضل کس طرح بن گئی ؟
یہ تو کہا جا سکتا ہے کہ تین دو سے بڑا ہے لیکن یہ کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ دو تین۔بڑا ہے۔اگر تین دو سے بڑا ہے تو دو تین سے بڑا نہیں ہوسکتا۔اور اگر دو تین سے بڑا
ہے تو تین دو سے بڑا نہیں ہوسکتا۔دراصل وہاں بھی اس آیت کے یہی معنے ہیں کہ ہر
نبی کی جماعت کو اپنے اپنے زمانہ میں دوسرے لوگوں پر فضیلت حاصل تھی۔حضرت
ابرا ہیم کی قوم کو اپنے زمانہ میں دوسرے لوگوں پر فضیلت حاصل تھی اور اسحق کی قوم کو
اپنے زمانہ میں دوسرے لوگوں پر فضیلت حاصل تھی اور یعقوب کی قوم کو اپنے زمانہ میں

سيرة النبي علي
345
جلد 4
دوسرے لوگوں پر فضیلت حاصل تھی۔اسی طرح دائڈ اور سلیمان اور ایوب اور یوسف
اور موسی اور ہارون اور زکریا اور تیکتی اور عیسی اور الیاس اور اسماعیل اور الیسع وغیرہ کی
قوموں کو اپنے اپنے زمانہ میں دوسرے لوگوں پر فضیلت حاصل تھی۔اور پھر ان کی وجہ
سے ان کے اُن باپ دادوں اور اولادوں کو بھی فضیلت حاصل ہوگئی جو انبیاء کو ماننے
والی تھیں۔تو قرآن کریم کی متعدد آیات سے یہ ثابت ہے کہ جب کسی کے متعلق یہ کہا
جائے کہ وہ تمام جہان سے افضل ہے تو اس کے معنے صرف یہ ہوتے ہیں کہ وہ اپنے
زمانہ کے لوگوں پر فضیلت رکھتا ہے۔اب یہ کتنی ظالمانہ یا کتنی جاہلانہ بات ہے جو ہماری طرف منسوب کی گئی ہے۔اگر
احسان نے دیدہ دانستہ یہ عقیدہ ہماری طرف منسوب کیا ہے تو اس نے ایک ظالمانہ
فعل کیا اور اگر ہمارے عقائد سے واقفیت حاصل کئے بغیر اس نے ایسا نوٹ لکھا تو اس
ہے
نے ایک جاہلانہ فعل کا ارتکاب کیا۔حالانکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا
لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَبِكَ
كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا 10 کہ جس چیز کا تمہیں علم نہ ہو اس میں دخل نہ دیا کرو۔جو شخص
قرآن کریم کو جانتا ہی نہیں اور جس نے رسول کریم ﷺ کے کلام پر کبھی غور ہی نہیں کیا
وہ اگر بغیر سوچے سمجھے اعتراض کر دیتا ہے تو اس کا اعتراض معاف بھی کیا جا سکتا ہے۔مگر جو قرآن کریم پر ایمان لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس کی باتوں کو پس پشت ڈال
دیتا ہے وہ معذور نہیں قرار دیا جا سکتا۔پھر میں کہتا ہوں کہ اگر ان لوگوں نے قرآن پر کبھی غور نہیں کیا تھا یا اگر ان
لوگوں نے رسول کریم ﷺ کے کلام پر کبھی غور نہیں کیا تھا تو کم از کم انہیں انسانوں کے
کلام پر ہی غور کرنا چاہئے تھا اور دیکھنا چاہئے تھا کہ کیا روز مرہ کی گفتگو میں اس قسم کے
الفاظ استعمال نہیں کئے جاسکتے۔تم چلے جاؤ لاہور میں اور لوگوں سے دریافت کرو کہ
سب سے بڑا پہلوان کون سا ہے؟ وہ کہیں گے سب سے بڑا پہلوان گاما ہے۔اب کیا

آج 10 میں سے 10 باقی